حضرت منشی احمد جان صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت منشی
احمد جان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت منشی احمد جان صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
لم
حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ لودہا نہ محلہ جدید میں ایک صاحب ارشاد بزرگ تھے اور ان
کے مریدوں کی بہت بڑی تعداد تھی ۔ ان کا مفصل تذکرہ کتاب تعارف میں انشاء اللہ العزیز آئے
گا ۔ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کے متعلق حضرت حکیم الامة خلیفہ مسیح اوّل
رضی اللہ عنہ کو ایک مکتوب مورخہ ۲۳ جنوری ۱۸۸۸ء میں مختصر تذکرہ لکھا ہے اور اس وقت حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی شادی کی تجویز حضرت منشی صاحب کی صاحبزادی صغری بیگم صاحبہ مد ظلہا
سے ہو رہی تھی ۔ حضرت نے تحریر فرمایا کہ : ۔
اب میں تھوڑ اسا حال منشی احمد جان صاحب کا سناتا ہوں ۔ منشی صاحب مرحوم اصل
میں متوطن دہلی کے تھے ۔ شاید ایام مفسدہ ۱۸۵۷ء میں لودہا نہ آکر آباد ہوئے ۔ کئی دفعہ
میری ان سے ملاقات ہوئی ۔ نہایت بزرگوار، خوبصورت ، خوب سیرت ، صاف باطن،
متقی ، با خدا اور متوکل آدمی تھے ۔ مجھ سے اس قدر دوستی اور محبت کرتے تھے کہ اکثر ان کے
مریدوں نے اشارتا اور صراحتاً بھی سمجھایا کہ آپ کی اس میں کسرشان ہے ۔ مگر انہوں نے
ان کو صاف جواب دیا کہ مجھے کسی شان سے غرض نہیں اور نہ مجھے مریدوں سے کچھ غرض
ہے ۔ اس پر بعض نالائق خلیفے ان کے منحرف بھی ہو گئے مگر انہوں نے جس اخلاص اور محبت
پر قدم مارا تھا اخیر تک نباہا اور اپنی اولاد کو بھی یہی نصیحت کی ۔ جب تک زندہ رہے خدمت
کرتے رہے اور دوسرے تیسرے مہینے کسی قدر روپے اپنے رزقِ خداداد سے مجھے بھیجتے
رہے ۔ اور میرے نام کی اشاعت کے لئے بہ دل و جان ساعی رہے۔ اور پھر حج کی تیاری
کی۔ اور جیسا کہ انہوں نے اپنے ذمہ مقدر کر رکھا تھا ۔ جاتے وقت بھی پچیس روپے بھیجے اور
ایک بڑا لمبا اور دردناک خط لکھا ۔ جس کے پڑھنے سے رونا آتا تھا۔ اور حج سے آتے وقت

راہ میں ہی بیمار ہو گئے اور گھر آتے ہی فوت ہو گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔
اس میں کچھ شک نہیں کہ منشی صاحب علاوہ اپنی ظاہری علمیت و خوش تقریری و وجاہت کے
جو خدا داد انہیں حاصل تھی مومن صادق اور صالح آدمی تھے جو دنیا میں کم پائے جاتے
ہیں۔ چونکہ وہ عالی خیال اور صوفی تھے اس لئے ان میں تعصب نہیں تھا۔ میری نسبت وہ
خوب جانتے تھے کہ یہ حنفی تقلید پر قائم نہیں ہیں اور نہ اسے پسند کرتے ہیں پھر بھی یہ خیال
انہیں محبت و اخلاص سے نہیں روکتا تھا ۔
غرض کچھ مختصر حال منشی احمد جان صاحب مرحوم کا یہ ہے اور لڑکی کا بھائی صاحبزادہ
افتخار احمد صاحب بھی نوجوان صالح ہے۔ جو اپنے والد مرحوم کے ساتھ حج بھی کر آئے ہیں ۔
حضرت منشی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کی فراست مومنانہ نے بہت پہلے دیکھ لیا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود بن کر مبعوث ہوں گے ۔
چنانچہ انہوں نے جو اعلان براہین احمدیہ کی اعانت کے لئے شائع کیا اس میں لکھا۔
تم مسیحا
بنو
خدا
کے لئے
اگر چہ وہ اعلان بیعت سے پہلے فوت ہو گئے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو
مبائعین میں شریک قرار دیا اور ان کے اخلاص و عقیدت کو انعام میں داخل فرمایا ۔ حضرت منشی
احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد اور مریدوں کو قبول سلسلہ کی وصیت فرمائی اور خدا
کے فضل وکرم سے آپ کا سارا خاندان سلسلہ احمد یہ میں شریک اور صدق و وفا کے اعلیٰ مقام پر
ہے اور حضرت موصوف کی صاحبزادی صغری بیگم صاحبہ کو یہ شرف حاصل ہوا کہ وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریک سے اس جلیل القدر انسان کے نکاح میں آئیں جس کی نسبت حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
چه خوش بودے اگر ہر یک ز اُمت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پُر از نور یقیں بودے
اور جس کے اخلاص و ایثار اور قربانی کا یہ ثمرہ اس دنیا میں ہوا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعد آپ کے خلیفہ اول منتخب ہوئے اور حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ کی نواسی کو یہ شرف

حاصل ہوا کہ ایک وہ خلیفہ کی بیٹی اور دوسرے خلیفہ کی اہلیہ ہوں ۔
میں سمجھتا ہوں اس قدر تعارفی نوٹ کافی ہے ۔ تفصیل انشاء اللہ کتاب تعارف میں آئے گی جس
کی پہلی جلد اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اس سال شائع ہوگی ۔ اب میں ان کے نام کے مکتوبات درج
کرتا ہوں ۔ وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ۔

حضرت منشی احمد جان صاحب
تاریخ تحریر
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر
صفحه
۶ / مارچ ۱۸۸۴ء
۱۵ مارچ ۱۸۸۴ء
۲۸ / مارچ ۱۸۸۴ء
الله
لد

حضرت منشی احمد جان رضی اللہ تعالی عنہ کے نام
مخدومی مکرمی اخویم منشی احمد جان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد هذا آں مخدوم کے دونوں عنایت نامہ مع اشتہار پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
خدا وند کریم آپ صاحبوں کی کوشش میں برکت ڈالے اور آپ کو وہ اجر بخشے جو آپ کے خیال سے
باہر ہو۔ آں مخدوم نے جو کچھ اس عاجز کی اپنی نسبت لکھا ہے وہ عاجز کے دل میں ہے ۔ مُشتِ خاک
کی کیا حقیقت ہے کہ کچھ دعوی کرے یا زبان پر لاوے ۔ لیکن اگر خداوند کریم نے چاہا اور توفیق بخشی
تو حضرت احدیت میں عاجزانہ دعا کروں گا ۔ آپ اپنے کام میں جہاں تک ممکن ہو، سرگرمی سے
متوجہ ہوں ۔ کیونکہ ایسی محبت مستحق ہوتی ہے اور حصہ چہارم کے صفحہ ۵۱۹ میں ایک الہام یہ ہے
مَنَّ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ وَاَحْسَنَ إِلَى اَحْبَابِكُمْ ، یہ الہام اگر چه بصورت ماضی ہے لیکن اس اس سے
استقبال مراد ہے اور اس کے یہ معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ تم پر احسان کرے گا اور تمہارے دوستوں سے
نیکی کرے گا اور پھر حصہ چہارم صفحہ ۲۴۲ میں الہام ہوا وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ
عِنْدَ رَبِّهِمْ کے اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ جو لوگ ارادت سے رجوع کرتے ہیں ان کا عمل مقبول
ہے اور ان کے لئے قدم صدق ہے ۔ پھر صفحہ ۲۴۱ میں ایک الہام ہے۔ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي
إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ سے یعنی تیری مدد وہ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ ڈالیں گے۔
سوان سب الہامات سے خوشنودی حضرت احدیت کی نسبت سمجھی جاتی ہے جن کو خدا نے
اس طرف رجوع بخشا ہے ۔ اس سے زیادہ ذریعہ حصول سعادت اور کوئی نہیں کہ جو مرضی مولا ہے
اُس کے موافق کام کیا جائے اور مولا کریم کی ایک نظر عنایت انسان کے لئے کافی ہے۔ میں
یقیناً سمجھتا ہوں کہ جو اخوان مومنین اس بات کی توفیق دیئے گئے ہیں جو انہوں نے صدق دل سے
ا تذکره صفحه ۷۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء ۲ تذکره صفحه ۱۹۷ مطبوعه ۲۰۰۴ ء ۳ تذکره صفحه ۳۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء

اس احقر عباد کا انصار ہونا قبول کیا ، ان کے لئے حضرت احدیت کے بڑے بڑے اجر ہیں اور میں
اجمالی طور پر ان کو عجیب نور سے منور دیکھتا ہوں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ نہایت سعید ہیں اور دنیا کی
روشنی ہیں ۔
ایک الہام حصہ چہارم کے صفحہ ۵۵۶ کی آخری سطر میں درج ہے اور وہ یہ ہے ۔ وَجَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
یہ الہام اس کثرت سے بار بار ہوا تھا جس کی تعداد خدا ہی کو معلوم ہے ۔ اس میں انواع اقسام
کا وعدہ ہے۔
غرض کریم میزبان تب کسی کو اپنی طرف بلاتا ہے کہ جب اس کے طعام کا بندو بست کر لیتا ہے
اور وہی لوگ اس کے خوانِ نعمت پر بلائے جاتے ہیں جن کو اُس عالم الغیب نے اپنی نظر عنایت سے
چن لیا ہے۔
سوجن کو اس نے پسند کر لیا ہے ان کو وہ رد نہیں کرے گا اور ان کی خطیئات کو معاف فرمائے گا
اور ان پر راضی ہوگا کیونکہ وہ کریم و رحیم اور بڑا وفادار اور نہایت ہی محسن مولی ۔ ہے ۔ فَسُبْحَانَ اللَّهِ
وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمُ -
مارچ ۱۸۸۴ء مطابق ۷ / جمادی الاول ۱۳۰۱ھ )
( نوٹ ) اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرت مطہرہ اور
تعلق باللہ کی ایک شان نمایاں ہے اور آپ کی جماعت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
بشارات کے وعدے ہیں جن کو آج ہم پورا ہوتے دیکھتے ہیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
ل تذکره صفحه ۷۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء

مکتوب نمبر ۲
مخدومی مکرمی اخویم منشی احمد جان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد لذا کارڈ آں مخدوم پہنچا۔ سوال آپ کی طرف سے یہ ہے کہ اس کارخیر میں کتنے لوگ
بصدق دل ساعی ہیں ۔ سو واضح ہو کہ آں مخدوم کے سوا چار آدمی ہیں کہ ارادت اور حسن ظن سے ساعی ہیں۔
پٹیالہ میں منشی عبدالحق صاحب اکو نٹنٹ دفتر نہر ، سر ہند ۔ ڈیرہ غازی خاں میں منشی الہی بخش صاحب
اکومنٹنٹ ۔ پشاور میں مولوی غلام رسول صاحب صدر قانون گو ۔ انبالہ میں منشی محمد بخش صاحب ، ان
چاروں صاحبوں نے سعی میں کچھ فرق نہیں کیا۔ منشی عبدالحق صاحب نے سب سے پہلے اس کارخیر کی
طرف قدم رکھا اور جانفشانی سے کام کیا اور ان کی کوشش سے لاہور اور انبالہ اور کئی ایک شہروں
میں خریداری کتاب کی ہوئی اور اب بھی وہ بدستور سرگرم ہیں ۔ کچھ حاجت کہنے کہانے کی نہیں ۔ منشی
الہی بخش صاحب نے سعی اور کوشش میں کچھ دریغ نہیں کیا اور منشی محمد بخش صاحب بھی بدل و جان
مصروف ہیں اور ان کی سعی سے بہت مدد پہنچی ۔ یہ چاروں صاحب دلی مخلص ہیں اور حتی الوسع اپنی
خدمت ادا کر چکے ہیں ۔ مگر پھر سے دوبارہ منشی عبدالحق صاحب و منشی الہی بخش صاحب کو لکھا ہے اور
میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ سعی میں کچھ فرق نہ کریں گے اور نہ کیا ہے ۔
اور ان کے سوا دو تین آدمی اور بھی ہیں کہ جنہوں نے حسب مقدار جوش اپنے کچھ خدمت کی
ہے ۔ مگر بہتر ہے کہ ان کی اسی قدر خدمت پر قناعت کی جائے تا موجب کسی ابتلا کا نہ ہو۔
(۱۵ر مارچ ۱۸۸۴ ء مطابق ۱۶ / جمادی الاول ۱۳۰۱ھ )
(نوٹ) مندرجہ بالا مکتوب کے متعلق مجھے نہایت درد دل کے ساتھ ایک ضروری
امر کا اظہار کرنا پڑتا ہے اور یہ مقام خوف ہے ۔ جن بزرگوں کا اس کا جن بزرگوں کا اس مکتوب میں حضرت اقدس
نے ذکر فرمایا ہے سوائے مولوی غلام رسول صاحب کے، میں تینوں بزرگوں سے ذاتی

واقفیت رکھتا ہوں ۔ یہ لوگ مولوی عبداللہ غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے ملنے والوں میں سے
تھے ۔ جہاں تک ظاہر کا تعلق ہے ان کی زندگیاں حتی الوسع شریعت کے مطابق تھیں ۔
صوم و صلوۃ کے پابند تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی زمانہ میں فدائیوں میں سے
تھے اور ہر خدمت کو بجالانا اپنی سعادت اور خوش بختی سمجھتے تھے۔ بعض حالتوں میں طبع کتب
کے سلسلے میں یا اور ایسی ہی دینی ضرورتوں کے لئے حضرت اقدس منشی الہی بخش یا عبدالحق
سے قرض بھی لے لیا کرتے تھے۔ اس وقت یہ اپنے اخلاص میں بے نظیر تھے ۔ لیکن حضرت
کے دعوائے مسیحیت کی ابتداء تک ان کی یہی حالت چلی گئی ۔ منشی الہی بخش صاحب کو الہام
ہونے کا دعوی تھا لیکن ان کی طبیعت میں خشونت اور ضد بے حد تھی ۔ رفتہ رفتہ ان میں تکبر اور
رعونت پیدا ہونے لگی ۔ میں اس وقت ساری داستان نہیں لکھ سکتا اگر چہ میں پورے طور سے
شاہد عینی کے طور پر اس سے واقف ہوں ۔ اس تکبر اور رعونت نے انہیں حق سے ڈور ڈالنا
شروع کر دیا ۔ آخری مرتبہ وہ منشی عبدالحق کو ساتھ لے کر قادیان آئے اور حضرت اقدس سے
ملاقات کی اور اپنے الہام وغیرہ سناتے رہے ۔
شام کے وقت بغیر کسی ارادے اور تجویز کے حضرت مخدوم الملۃ مولانا مولوی
عبدالكريم صاحب رضی اللہ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا کہ بلعم
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلے میں باوجود اپنی نیکی کے کیوں رڈ کر دیا گیا ؟
اس پر حضرت اقدس نے ایک تقریر کی لیکن منشی الہی بخش نے یہ سمجھا کہ مجھ کو بلعم باعور
بنایا گیا۔ اس غصے میں پیچ و تاب کھاتا ہوا آخر وہ یہاں سے چلا گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے انہی ایام میں ضرورۃ الامام" شائع کی لیکن وہ بھی الہی بخش کے زیغ کا علاج نہ کر سکی
بلکہ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا کا باعث ہوگئی ۔ آخر وہ اس سلسلے سے کٹ گیا اور اس نے مخالفت پر
کمر باندھی ۔ مگر اس کا جو درد ناک انجام ہوا وہ بہت عبرت انگیز ہے۔ اس کا کچھ ذکر
میرے مکرم و محترم مخلص بھائی با بوفضل دین صاحب او ورسیئر نے ایک عینی شاہد کی حیثیت
سے لکھا ہے ۔ میرا مقصد اس واقعہ کے بیان کرنے سے صرف اس قدر ہے کہ انسان اپنی
خدمات پر نہ اترائے بلکہ مومن کا خاصہ ہے کہ جس قدرا سے نیکی کی توفیق ملتی ہے اُسی قدر

وہ شرمندہ ہوتا ہے ۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ ان لوگوں نے حضرت کے ابتدائی زمانے
میں بڑی خدمات کیں مگر خدا جانے کہ ان کے ساتھ ان کے نفس کی کیسی بڑی ملونی تھی کہ
ان کا خاتمہ قابل افسوس ہوا ۔ منشی عبدالحق کی طبیعت الٰہی بخش سے متغائر واقع ہوئی تھی ہوا۔
مگر اسے اس کی دوستی نے تباہ کیا ۔ بابو محمد صاحب اخیر وقت تک سلسلے میں رہے گو ان کو
کچھ شکوک سلسلے کے بعض اخراجات کے متعلق پیدا ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کبھی تعلق کو نہ
توڑا اور اخیر وقت تک اسے قائم رکھا ۔ پس مقام خوف ہے۔ انسان اپنی نیکی اور خدمت
پر اترائے نہیں اور ہمیشہ حسنِ خاتمہ کے لئے دعا دعا کرتا رہے۔ اس مقصد سے میں نے اس
عبرت انگیز واقعہ کولکھا ۔ ( عرفانی )
جلد سوم
مکتوب نمبر ۳
مخدومی مکرمی اخویم منشی احمد جان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ وَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔ خداوند کریم کے احسانات کا شکر ادا نہیں ہو سکتا جس نے اس
احقر العباد کے لئے ایسے دلی احباب میسر کیے جن کا وجو د اس ناچیز کے لئے موجب عزت و فخر ہے۔
خداوند کریم آپ کو خوش و خرم رکھے اور آپ کو ان دلی تو جہات کا اجر بخشے ۔ یہ عاجز سخت نا کارہ اور
حقیر ہے اور حضرت ارحم الراحمین کا سرا سر منت اور احسان ہے کہ اس نالائق پر بغیر ایک ذرہ استحقاق ا سراسر اور ہے
کے تفصلات کثیرہ کی بارش کر رہا ہے۔ قصور پر قصور پاتا ہے اور احسان پر احسان کرتا ہے اور ظلم پر ظلم پر اور اور پرظلم
دیکھتا ہے اور انعام پر انعام کرتا ہے ۔ فی الحقیقت وہ نہایت رحیم وکریم ہے ۔ ایسی زباں کہاں سے
لاؤں جو اس کا شکر ادا کر سکوں ۔ یہ عاجز بیچ اور ذلیل اور بے بضاعت اور سرا سر مفلس ہے ۔اس نے ۔
خاک میں مجھے پایا اور اُٹھالیا اور نالائق محض دیکھا اور میری پردہ پوشی کی ۔ میرے ضعف پر نظر کر کے

مجھ کو آپ قوت دی اور میری نادانی کو دیکھ کر مجھ کو آپ علم بخشا۔ میرے حال پر وہ عنا، کودیکھ کو علم عنایتیں کیں جن
کو میں گن نہیں سکتا اور اس کی عنایات کا ایک یہ ظہور ہے کہ آپ جیسے بزرگ بھائیوں کے دلوں میں
اس احقر کی محبت ڈال دی ۔ سو اس کے احسانات سے تعلق ہے کہ اس حُبّ کو ترقی دے گا اور وہ ان
سب پر فضل کرے گا جن کو اس سلک میں منسلک کیا ہے ۔
اس خط کی تحریر کے بعد یہ شعر کسی بزرگ کا الہام ہوا۔
ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق
ثبت است
بر جريدة عالم دوام ما
(۲۸ / مارچ ۱۸۸۴ء مطابق ۲۹ / جمادی الاول ۱۳۰۱ھ )
(نوٹ ) اس مکتوب سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دل پر
محبت و عظمت الہی کا بے انتہا غلبہ ہے اور اپنی فروتنی ، مسکینی اور خاکساری کا کمال بھی نمایاں
ہے۔ انہی تفصلات اور انعامات پر شکر گزاری کی روح آپ کے اندر بول رہی ہے اور جو
عشق و محبت آپ کو حضرت باری عزّ اسمہ سے ہے اس کی صداقت اس الہام باری سے
ہوتی ہے جو اس مکتوب کی تحریر کے بعد آپ کو ہوا ۔
ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق
ثبت است
بر
جريدة عالم دوام ما
یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غیر فانی اور ابدی زندگی اور دنیا میں شہرت
دوام اور امٹ ہونے کی عظیم الشان پیشگوئی کو لئے ہوئے ہے۔ آج ساٹھ برس بعد اس کی شہادت
روئے زمین کے بسنے والے ہر ملک اور ہر قوم میں دے رہے ہیں اور دنیا کی ہر زبان میں یہ نام
مبارک پہنچ چکا ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلِّمُ ۔
تذکره صفحه ۹۷ مطبوعه ۲۰۰۴ء

مکتوب نمبر ۴
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد ، با اخویم مخدوم و مکرمی منشی احمد جان صاحب سلمہ اللہ تعالی
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا۔ اس عاجز کی غرض پہلے خط سے حج بیت اللہ کے بارے میں صرف
اسی قدر تھی کہ سامان سفر میسر ہونا چاہئے ۔ اب چونکہ خدا تعالیٰ نے زاد راہ میسر کر دیا اور عزم مصمم ہے
اور ہر طرح سامان درست ہے ۔ اس لئے اب یہ دعا کرتا ہوں کہ خداوند کریم آپ سے یہ عمل قبول
فرمائے اور آپ کا یہ قصد موجب خوشنودی حضرت عزب اسمہ ہو۔ اور آپ خیر و عافیت اور سلامتی سے
جاویں اور خیر و عافیت اور سلامتی سے یہ تحصیل مرضات اللہ واپس آئیں ۔ امین یا رب العالمین ۔
اور انشاء اللہ یہ عاجز آپ کے لئے بہت دعا کرے گا اور آپ کے پچیس روپے پہنچ گئے ہیں ۔ آپ نے
اس نا کارہ کی بہت مدد کی ہے اور ہے اور خالصاً للہ اپنے قول اور فعل اور خدمت سے حمایت اور نصرت
کا حق بجالائے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَاحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى - یہ عاجز
یقین رکھتا ہے کہ آپ کا یہ عمل بھی حج سے کم نہیں ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ دل تو آپ کی اس قدر جدائی
سے محزون اور مغموم رہے گا لیکن آپ جس دولت اور سعادت کو حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں
اس فوز عظیم پر نظر کرنے سے انشراح خاطر ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کا ۔ کا حافظ اور حامی رہے اور یہ سفر حان
مِنْ كُلِّ الْوُجُوه مبارک کرے۔ آمین
اس عاجز نا کارہ کی ایک عاجزانہ التماس یا درکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل اللہ تعالیٰ
میسر ہو تو اس مقام محمود مبارک میں اس احقر عباد اللہ کی طرف سے انہیں لفظوں سے مسکنت و غربت
کے ہاتھ بحضور دل اُٹھا کر گزارش کریں کہ :۔
اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز اور ناکارہ ، پُر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری
زمین ملک ہند میں ہے۔ اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین! تو مجھ سے راضی ہو اور
میری خطیبات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور و رحیم ہے اور مجھ سے وہ کام کرا جس سے تو بہت
ہی راضی ہو جائے ۔ مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی ڈوری ڈال اور میری

آج 10 میں سے 10 باقی