حضرت منشی احمد جان صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

زندگی اور میری موت اور میری ہر یک قوت اور جو مجھے حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی
ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار۔ اور اپنے ہی کامل متبعین میں
مجھے اُٹھا۔ اے ارحم الراحمین ! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور
جس خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہی فضل سے انجام
تک پہنچا اور اس عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اب تک
اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں پوری کر اور اس عاجز اور اس عاجز کے تمام دوستوں اور
مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کی نظر سے اپنے ظل حمایت میں رکھ کر
دین و دنیا میں آپ ان کا متکفل اور متوتی ہو جا اور سب کو اپنی دارالرضا میں پہنچا اور
اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کی آل اور اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات
نازل کر۔ آمِيْنَ يَا رَبُّ الْعَلَمِينَ *
یہ دعا ہے جس کے لئے آپ پر فرض ہے کہ ان ہی الفاظ سے بلا تبدل و تغیر بیت اللہ میں حضرت
ارحم الراحمین میں اس عاجز کی طرف سے کریں ۔
۱۳۰۳ھ
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکرر کہ خط ہذا بطور یادداشت اپنے پاس رکھیں ۔ خط دیکھ کر بتمامت حضور ورقتِ دل دعا کریں ۔
والسلام
( نوٹ ) یہ خط آپ نے حضرت مستی احمد۔ حضرت منشی احمد جان رضی اللہ عنہ کو جب کہ وہ حج بیت اللہ کے لئے
جارہے تھے اور آپ نے جیسا کہ مکتوب مبارک سے ظاہر ہے، بیت اللہ میں اس دعا کے لئے تاکید
کی تھی ۔ چنانچہ حضرت صوفی احمد جان رضی اللہ عنہ نے اپنی جماعت کے ساتھ بیت اللہ اور عرفات
میں دعا کی ۔
اس سال حج اکبر ہوا یعنی جمعہ کے دن، حج سے فراغت پا کر بخیر و عافیت جیسا کہ
حضرت اقدس نے تحریر فرمایا تھا ۔ واپس تشریف لائے اور گیارہ بارہ روز زندہ رہ کر
تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۲۶۵

۱۳۰۳ ھ میں
دبانہ میں وفات پائی۔ یہ اس دعا کی قبولیت کا ایک نشان ہے۔
حضرت اقدس نے منشی صاحب کی بخیر و عافیت واپسی کے لئے دعا کی تھی ۔ اس دعا کی کی
قبولیت تو ان کی مع الخیر واپسی سے ظاہر ہے اور یہی ثبوت ہے کہ دعا جو اس خط میں درج ہے۔
وہ بھی قبول ہوئی اور بعد کے واقعات اور حالات نے اس کی قبولیت کا مشاہدہ کرا دیا۔
کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے
یہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت میں ایک مبسوط باب کا متن
ہے۔ میں قارئین کرام سے بار بار درخواست کروں گا کہ وہ اس کو پڑھیں کہ کیا یہ اس قلب
کی تصویر ہو سکتی ہے جس کو کا ذب اور مفتری کہا جاتا ہے؟ یا اس ضمیر پر تنویر کا مرقع ہے جو
غیر فانی جوش اپنے قلب میں رکھتا ہے اور وہ اس شعور سے بول رہا ہے کہ خدا نے اسے کھڑا
کیا ہے اور اس کی زندگی کا مقصد صرف ایک ہے کہ میرا مولی مجھ سے راضی ہو جائے ۔
اگر یہ صحیح ہے اور ضرور صحیح ہے تو اس کے بعد اس کی تکذیب سمجھ لو ! کیا نتیجہ پیدا کرے گی ؟
یہی وہ دعا ہے جن کے لئے خدا تعالیٰ نے اس پر شعر الہام کیا۔
جلد سوم
دلم
مناجات
می
بلرزد
شوریده
چو
یاد آورم
اندر
حرم
( عرفانی کبیر )

آج 10 میں سے 10 باقی