حضرت نواب علی محمد خان صاحبؓ آف جھجر
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت نواب
علی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالٰی عنہ
آف جهجر
حضرت نواب علی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آف جھجر
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت نواب علی محمد خان صاحب آف جهجر ( جو فتنہ غدر کے بعد لودہا نہ آ کر
مقیم ہو چکے تھے ) جھجر کے حکمراں خاندان میں سے تھے ۔ ۱۸۵۷ء کے غدر کے بعد
جھجر کے خاندان پر بھی الزام آیا اور اس کا نتیجہ اس خاندان کا عزل تھا۔ نواب علی محمد
خان صاحب لودہا نہ آکر آباد ہوئے اور انہوں نے اپنی رہائش کیلئے ایک عالیشان کو بھی معہ
باغ تعمیر کی اور اس کے ساتھ ہی ایک مسجد عبادت کے لئے اور ایک سرائے تعمیر کی تاکہ وہ
آمدنی کا ذریعہ ہو۔ راقم الحروف خاکسار عرفانی کو بفضلہ تعالیٰ نواب مرحوم سے سعادت
ملاقات و هم نشینی اس وقت سے حاصل ہوئی جب کہ وہ ۱۸۸۹ء میں لودہانہ کے بور ڈ سکول
کا ایک طالب علم تھا اور روزانہ ظہر کی نماز ان کی مسجد میں پڑھا کرتا تھا اور نواب صاحب
با قاعدہ شریک جماعت ہوتے تھے ۔ سرائے میں ایک مدرسہ عربیہ بھی قائم تھا جس کی صدر
مدرسی حضرت مولوی عبد القادر صاحب رضی اللہ عنہ کے سپر دتھی ۔ اسی عہد کے بعض یاران
قدیم ، الحمد لله ، سلسلہ عالیہ احمد یہ میں شریک ہو گئے جیسے حضرت مولوی ابوالبقا محمد ابراہیم
صاحب بقا پوری اور ان کے برادر محترم حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ۔
حضرت نواب علی محمد خان صاحب ایک نہایت دیندار ۔ خدا ترس ۔ مخیر اور شب زندہ دار
بزرگ تھے۔ غدر کے حوادث اور انقلابات نے ان کی طبیعت میں دنیا کی بے ثباتی اور
دنیوی شان و شوکت اور مال و منال کی حقیقت کو نمایاں کر دیا تھا۔ غدر کے مصائب اور
انقلابات نے انہیں یقین دلا دیا تھا کہ مسلمانوں کا بقا صرف مسلمان ہو کر رہنے میں ہے۔
اگر چہ جیسا کہ ان کے واقف کاروں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ایک پر ہیز گار اور متقی انسان
تھے مگر اس انقلاب کے بعد ان کی زندگی میں بھی ایک غیر معمولی انقلاب پیدا ہوا اور ان کا
اکثر وقت عبادت ، ذکر الہی اور مطالعہ کتب دینیہ میں گزرتا تھا اور حمایت اسلام کی اعانت
میں اکثر جلسے ان کے ہی مکان پر ہوا کرتے تھے ۔ وہ ایک لمبے قد کے خوش رو انسان تھے
اور ان کے چہرہ کو دیکھ کر ہی ان کی متقیانہ زندگی کا اثر ہوتا تھا ۔ داڑھی کو حنا کرتے تھے۔
لباس نہایت سادہ ہوتا تھا اور چلتے پھرتے ذکر الہی میں مصروف رہتے تھے۔ چونکہ پرانی
طرز ز کے صوفی تھے اس لئے ہر وقت تسبیح ہاتھ میں رہتی تھی ۔ نہایت خوش اخلاق ، ملنسار،
منکسر المزاج اور خندہ پیشانی رکھتے تھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے آپ کی ارادت ۸۲ ۱۸۸۳ء میں شروع
ہوئی اور یہ براہین احمدیہ کا اثر تھا ۔ نواب صاحب خود صاحب علم تھے اور علوم عربیہ دینیہ اور
تصوف کے ماہر تھے ۔ میر عباس علی صاحب ( اللہ تعالیٰ ان کی خطاؤں کو معاف کرے ) اس
وقت بڑے سرگرم معاونین میں سے تھے اور ان معاونین کی جماعت میں نواب علی محمد خان
بھی پیش پیش تھے۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس وقت تک اس پایہ کا کوئی آدمی بھی حضرت اقدس
کے ارادت مندوں میں شریک نہ ہوا تھا ۔
اس لئے کہ گو اس وقت ان کی وہ خاندانی حکومت کا جاہ و جلال باقی نہ تھا مگر ابھی اس کا
دور حکومت کے اثرات باقی تھے اور وہ اپنی خاندانی عظمت کے علاوہ اپنی عملی زندگی اور
ہمدردی اسلام کے سچے جوش کی وجہ سے مشار الیہ تھے ۔
چونکہ حضرت قاضی خواجہ علی صاحب کی شکرموں کا اڈا پاس ہی تھا اور وہ سلسلہ عالیہ
احمد یہ کے بڑے بے ریا اور مخلص اور جان نثار اور دلیر انسان تھے۔ اکثر نواب صاحب
کے ہاں ان کی نشست و برخاست رہتی اور حضرت اقدس کے حالات اور تازہ واقعات کا
تذکرہ رہتا ۔ نواب صاحب کو حضرت اقدس کے ساتھ غایت درجہ کا عشق اور محبت تھی ۔ اس
لئے کہ انہوں نے خود اپنی ذات میں ان نشانات و آیات کا مشاہدہ کیا تھا جو خدا کے
مرسلوں کے سوا کسی اور کو نہیں دیئے جاتے ۔ حضرت اقدس نے ان نشانات کا اپنی تصانیف
میں بھی ذکر فرمایا ہے اور ان خطوط میں بھی جو میں ذیل میں درج کر رہا ہوں ، بعض نشانات
کا ثبوت ملے گا ۔ نواب علی محمد خاں صاحب بیعت اول اولی میں شریک تھے اور سابقین الاولین
کی اس جماعت میں ممتاز تھے ۔ چونکہ صوفی مشرب تھے اور حضرت صاحبزادہ سراج الحق
صاحب جمالی نعمانی کے خاندان سے بھی انہیں ارادت و عقیدت تھی اس لئے صاحبزادہ
صاحب جب بھی لو دہا نہ آتے ان کے ہاں ہی قیام فرماتے ۔ ان کے خاندان کے بعض
لوگ پیر صاحب کے سلسلے میں مرید بھی تھے ۔ اگر چہ اس تعارفی نوٹ کا مقصد سوانح حیات
کا بیان نہیں تا ہم میں اس نوٹ کو بھی درج کر دینا ضروری سمجھتا ہوں جو صاحبزادہ مرحوم
نے مغفور نواب صاحب کے متعلق اپنے سفر نامہ میں لکھا ہے تا کہ احباب کو ایسے بزرگ کے
لئے جو سلسلہ کی بنیادی اینٹوں میں سے ایک ہیں اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے اور حضرت اقدس جن سے محبت رکھتے تھے ۔ دعا کی خاص تحریک ہو اور میں اُذْكُرُوا
مَوْتَاكُمْ بِالْخَيْرِ کے ارشاد کی تعمیل کا ثواب حاصل کر سکوں ۔ وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ۔
نواب صاحب موصوف حکمت اور تصوف میں اور علوم شرعیہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے
اور خصوصاً تصوف میں ایسی معرفت رکھتے تھے کہ میں نے سینکڑوں درویش صوفی دیکھے مگر
یہ معلومات ات اور یہ دست دستگاہ نہیں دیکھی ۔ نواب صاحب اہل اللہ کے بڑے معتقد تھے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق جانباز تھے۔ ہر وقت درود شریف پڑھتے رہتے ۔
با وجود اس قد روسیع معلومات اور تصوف میں ماہر ہونے کے حضرت اقدس علیہ السلام سے
اعلیٰ درجہ کا عشق تھا اور پورا اعتقاد رکھتے تھے ۔ نواب صاحب اکثر کہا کرتے تھے کہ جو بات
میں نے حضرت میرزا غلام احمد صاحب قادیانی میں دیکھی وہ کسی میں نہیں دیکھی۔ بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اگر کوئی شخص ہے تو یہی ہے ۔ اس کی تحریر میں نور اور ہدایت ،
اس کے کلام میں ، اس کے چہرہ میں نور ہے۔ ایک روز میں نے نواب صاحب سے اپنا
کشف بیان کیا جو آگے آئے گا ۔ تو اس کو سن کر نہایت خوش ہوئے اور وہ کشف لوگوں سے
بیان کیا اور وہ کشف حضرت اقدس کی تصدیق میں تھا ۔
حضرت اقدس علیہ السلام بھی کبھی کبھی نواب صاحب سے ملنے جایا کرتے تھے
اور نواب صاحب بھی آپ سے ملنے کے لئے اکثر آیا کرتے تھے۔ نواب صاحب کے
انتقال کے وقت حضرت اقدس علیہ السلام لو دہا نہ میں تشریف رکھتے تھے۔ بوقت انتقال
نواب صاحب نے دعا و سلامتی ایمان اور نجات آخرت کے لئے ایک آدمی حضرت اقدس
کی خدمت میں بھیجا اور جوں جوں وقت آتا جاتا تھا ۔ آدھ آدھ گھنٹہ اور دس دس۔ س منٹ کے
بعد آدمی بھیجتے رہے اور کہتے رہے کہ میں بڑا خوش ہوں کہ آپ میرے اخیر وقت میں
لودہا نہ تشریف رکھتے ہیں اور مجھے دعا کرانے کا موقع ملا ۔ پھر بیہوشی طاری ہو گئی لیکن جب
ذرا بھی ہوش آتا تو کہتے کہ حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں آدمی جائے اور عاقبت بخیر
اور اچھے انجام کے لئے عرض کرے ۔ اور جب حالت نزع طاری ہوئی تو یہ وصیت کی کہ
میرے جنازہ کی نماز حضرت مرزا صاحب پڑھا ئیں تا کہ میری نجات ہو۔ اِدھر حضرت
اقدس بھی نواب صاحب کے لئے بہت دعائیں کرتے رہے اور ہر بار آدمی سے یہی
فرماتے رہے کہ ہاں ہاں ! تمہارے واسطے دعائیں کیں اور کر رہا ہوں اور یہ وصیت
نماز جنازہ بھی حضرت اقدس تک پہنچادی اور نواب صاحب مرحوم کا انتقال ہو گیا ۔ جب
نواب صاحب کا انتقال ہوا تو نواب صاحب کے اقرباء ان کی اولاد اور بھائی مولویوں
کے زیر اثر اور مرعوب تھے اور مولوی محمد اور مولوی عبداللہ اور مولوی عبدالعزیز یہ تینوں
حضرت اقدس علیہ السلام کے مکفر اور مکفرین اولین میں سے تھے۔ تینوں یہود صفت بلکہ
ان سے بھی بڑھ چڑھ کر تھے اور اُس وقت سے مکفر اور سخت مخالف تھے کہ جب سے براہین احمد یہ
شائع ہوئی تھی ۔ تمام مولوی خاموش یا موافق تھے ۔ مگر یہ بد قسمت اور ایک بد بخت مولوی
یہ
غلام دستگیر قصوری مخالف ، تکفیر کے علاوہ سب وشتم کرنے تکفیر کے علاوہ سب وشتم کرنے والے تھے اور ان مولو ن مولویوں کی
عادت تھی کہ جو مولوی درویش لودہا نہ میں آیا اور ان سے مل لیا تو خیر اور جو نہ ملا تو بس اُس کو
کفر کا نشانہ بنایا۔ یہ تینوں مثلث مولوی اس آیت کے مصداق تھے کہ انْطَلِقُوا إلى
ظلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَبٍ لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ لے چلو اس تین رنے سایہ
کی طرف جس میں نہ سایہ ہے، نہ ٹھنڈک ہے اور نہ گرم لپٹ سے بچاؤ کی کوئی صورت ہے ۔
انہوں نے اُس زمانہ میں حضرت اقدس علیہ السلام کی مخالفت میں ایک قیامت بر پا کر رکھی
تھی ۔ ان مولویوں کو بھی خبر نواب صاحب کی وصیت نماز جنازہ پہنچ چکی تھی ۔ ان مولویوں
ل المرسلت : ۳۲،۳۱
اور معتقدوں نے نواب صاحب کے اقرباء کو کہلا بھیجا کہ اگر مرزا (امام موعود علیہ السلام )
جنازہ پر آیا تو ہم اور کوئی مسلمان جنازہ پر نہ آئیں گے اور تم پر کفر کا فتو ی لگ جاوے گا اور
آئندہ تم میں سے جو مرے گا تو نماز جنازہ کوئی نہ پڑھے گا ۔ وہ بیچارے ڈر گئے اور یہ خیال
نہ کیا کہ ان یہود صفت مولویوں کی کیا مجال ہے کہ ایسا کر سکیں ؟ کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے؟
اور کیا اور کوئی بندہ خدا کا نماز جنازہ پڑھانے والا نہ ملے گا ؟ اور حضرت اقدس علیہ السلام گا؟ علیہ
کے مرید لودہا نہ میں نہیں ہیں؟ ان کی کمزوری اور ضعف ایمانی نے ان کو ڈ بود یا ۔ وہ مرحوم
بھی ان سے متنفر تھا اور جب ان مولویوں کا ذکر کبھی مرحوم کے روبرو کوئی کرتا تو مرحوم کی
پیشانی پر بل پڑ جاتے تھے اور وہ اُن کو بدتر سے بدتر خیال کرتا تھا۔ ان اَشَرُّ النَّاس
مولویوں کی نماز سے تو بے نماز ہی جنازہ رہتا تو بہتر تھا اس لئے کہ مسیح وقت علیہ السلام خود
دعائیں کر چکا اور مرحوم دعائیں کرا چکا اور نماز جنازہ بھی تو ایک دعا ہی ہے۔ ایمان ایک
ایسی شے بے بہا ہے کہ کوئی شے اس کو ڈور نہیں کر سکتی ۔ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام
فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی ایمان پر اس دنیا سے رخصت ہو تو اس کو بول و براز میں پھینک دے دنیا ہوتو
تو اس کا کچھ نہیں بگڑتا اور اگر کوئی بے ایمان مرے تو کیسے ہی اُس کو عطر و گلاب میں رکھے
تو اس کو کچھ فائدہ نہیں پہنچتا۔ پھر یہ حدیث شریف پڑھتے ۔ الْقَبَرُ رَوْضَةٌ مِّنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ
أَوْ حُفْرَةٌ مِّنْ حُفَرِ النِّيْرَانِ
الغرض حضرت اقدس نے نواب صاحب کے جنازہ کی نماز اپنے مکان پر پڑھی اور
دعاء مغفرت و رحمت بہت کی ۔ جنازہ کی نماز جو حضرت اقدس علیہ السلام پڑھاتے تھے۔
سبحان اللہ ! کیسی عمدہ اور باقاعدہ موافق سنت پڑھاتے تھے ۔ (عرفانی )
ا سنن الترمذى كتاب صفة القيامة والرقاق والورع باب ۲۶ حدیث ۲۴۶۰ صفحہ ۶۶۷ - الطبعة الا ولی ۔
مطبع دار الاحیاء التراث العربی بیروت
حضرت نواب علی محمد خان صاحب
آف جهجر
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
صفحه
۱۸ جنوری ۱۸۸۳ء
بلا تاریخ
۱۱ رمتی ۱۸۸۴ء
جلد سوم
مخدومی مکرمی عنایت فرمائے ایس عاجز نواب صاحب علی محمد خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ھذا اس عاجز نے ماہ صفر ۱۳۰۰ھ میں آپ کے حق میں بہت سی دعائیں کیں اور میں امید
نہیں رکھتا کہ کوئی گدا حضرت کریم میں اس قدر دعائیں کر کے بھی محروم رہے۔ سو اگر چہ تعین نہیں ہو
گی مگر امید واثق ہے کہ خدا وند کریم آپ کے حال پر جس طرح چاہے گا کسی وقت رحم کرے گا۔
وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّحِمِينَ -
میں نے قریب صبح کے کشف کے عالم میں دیکھا کہ ایک کاغذ میرے سامنے پیش کیا گیا اس پر
لکھا ہے کہ ایک ارادت مند لدھیانہ میں ہے۔ پھر اس کے مکان کا مجھے پتہ بتایا گیا اور نام بھی بتایا
گیا جو مجھے یاد نہیں اور پھر اس کی ارادت اور قوت ایمانی کی یہ تعریف اسی کا غذ میں لکھی ہوئی دکھائی ۔
أَصْلُهَا ثَابِتٌ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ لے مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون شخص ہے مگر مجھے شک پڑتا ہے کہ
شاید خدا وند کریم آپ ہی میں وہ حالت پیدا کرے یا کسی اور میں ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ ۔
لله
اپنی خیر و عافیت سے اطلاع بخشیں ۔
۱۸ جنوری ۱۸۸۳ء
والسلام
الراقم عاجز
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
نوٹ: اس نوٹ میں حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کولو دہانہ کے ایک شخص کے
کا
اخلاص وارادت کے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔ اگر چہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا پتہ،
نشان بتا دیا تھا مگر اپنی مشیت خاصہ کے تحت اسے بھلا دیا۔ ایک وقت میں آپ اس کا
مصداق میر عباس علی صاحب کو بھی سمجھتے رہے ۔ اس وجہ سے کہ وہ خدمت دین میں بظاہر
کامل اخلاص وارادت کا اظہار کر رہا تھا لیکن اس کے انجام نے ثابت کر دیا کہ وہ اس کا
ا تذکره صفحه ۴۵ ، ۴۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء
مصداق نہ تھا اور حضرت اقدس کے اس مکتوب سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے نواب علی محمد خان
آف جھجر کو بھی اس کا مصداق سمجھا اور واقعات نے اس کی تصدیق کی کہ وہ
آخر وقت تک اخلاص وارادت کا ایک پیکر بنا رہا۔
حضرت اقدس نے جنوری ۱۸۸۲ء میں ہی ایک مکتوب میر عباس علی صاحب کے نام
لکھا تھا جو مکتوبات احمدیہ کی جلد اوّل میں مکتوب نمبر ۳ کے کے عنوان سے طبع ہوا ہے اس
میں فرمایا :
وو
خصوص ایک عجیب کشف سے جو مجھ کو ۳۰ دسمبر ۱۸۸۲ء بروز شنبہ کو یک دفعہ ہوا ۔
آپ پ کے شہر کی طرف نظر لگی ہوئی تھی اور ایک شخص نامعلوم الاسم کی ارادت صادقہ ادقہ خدا نے
میرے پر ظاہر کی جو باشنده لودہا نہ ہے۔ اس عالم کشف میں اس کا تمام پتہ ونشان سکونت
بتلا دیا جواب مجھ کو یاد نہیں رہا صرف اتنا یا درہا کہ سکونت خاص لودہانہ اور اس کے بعد اس کی
صفت میں یہ لکھا ہوا پیش کیا گیا ۔ سچا ارادت مند اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَ فَرُعُهَا فِي السَّمَاءِ لَ
یعنی اس کی ارادت اتنی قوی اور کامل ہے کہ جس میں نہ کچھ تزلزل ہے نہ نقصان ۔ بعض
لوگ میر عباس علی صاحب کے ارتداد پر اور اب بھی کبھی اعتراض کر دیتے ہیں کہ اس کے
متعلق یہ الہام ہوا تھا ، یہ غلط ہے۔ لودہانہ کے کسی شخص کے متعلق ہوا تھا اور اس کا نام و پتہ
اللہ تعالیٰ نے بتلا کر پھر آپ کے حافظہ سے اسے محو کر دیا اور ۱۸ جنوری ۱۸۸۳ء کو جو مکتوب
آپ نے نواب علی محمد خان صاحب کے نام لکھا اس میں آپ نے اپنا خیال نواب صاحب
میں ہی اس حالت کے پیدا ہو جانے کا ظاہر فرمایا اور واقعات نے بتایا کہ اس کے مصداق
نواب علی محمد خان رضی اللہ عنہ ہی تھے ۔
ا
اس مکتوب سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ نواب صاحب کے تعلقات حضرت اقدس سے
۱۸۸۲ء سے پہلے قائم ہو چکے تھے اور یہ زمانہ تالیف براہین احمد یہ ہے ۔ (عرفانی کبیر )
ل تذکره صفحه ۴۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء
مکتوب نمبر ۲
یہ حصہ مکتوب در اصل میر عباس علی صاحب کے مکتوب کا ایک حصہ تھا مگر چونکہ نواب صاحب
کے متعلق تھا اس لئے میں نے اسے علیحدہ نمبر دے کر یہاں درج کر دیا۔ (عرفانی کبیر )
نواب صاحب کے بارے میں جو آپ نے دریافت فرمایا ہے اس کی حقیقت یہ ہے کہ
نواب صاحب کے لئے یہ عاجز ایک مدت تک بہت تضرع سے دعا کرتا رہا ہے۔ ایک مرتبہ خواب
میں دیکھا کہ نواب صاحب کی حالت غم سے خوشی کی طرف مبدل ہو گئی ہے اور آسودہ حال اور شکر گزار
ہیں اور نہایت عمدگی اور صفائی سے یہ خواب آئی اور یہ خواب بطور کشف تھی ۔ چنانچہ اسی صبح
نواب صاحب کو اس خواب کی اطلاع دی گئی ۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ ایک صاحب الہی بخش نام
اکونٹنٹ نے جو اس کتاب جو اس کتاب کے معاون ہیں کسی اپنی مشکل میں دعا کے لئے درخواست کی اور بطور
خدمت پچاس روپے بھیجے اور جس روز خواب آئی اس دن سے دو چار دن پہلے ان کی طرف سے
دعا کے لئے الحاج ہو چکی تھی ۔ دیگر یہ عاجز نواب صاحب کے لئے مشغول تھا۔ اس لئے ان کے لئے
دعا کرنے کو کسی اور وقت پر موقوف رکھا ۔ جس روز نواب صاحب کے لئے بشارت دی گئی تو اس دن
خیال آیا کہ آج منشی الہی بخش کے لئے بھی توجہ سے دعا کریں ۔ سو بعد نماز عصر وقت صفا پایا اور
دعا کا ارادہ کیا گیا تو پھر بھی دل نے یہی چاہا کہ اس دعا میں نواب صاحب کو بھی شامل کر لیا جاوے۔
سواس وقت نواب صاحب اور منشی الہی بخش دونوں کے لئے دعا کی گئی ۔ بعد دعا اسی جگہ الہام ہوا کہ
نُنَجِّيْهِمَا مِنَ الْغَمِّ لے یعنی ہم ان دونوں کو غم سے نجات دیں گے ۔ چونکہ یہ عاجز اسی دن صبح کے
وقت نواب صاحب کی خدمت میں خط روانہ کر چکا تھا اور بذریعہ رویائے صادقہ نواب صاحب کو
بہت تسلی دی گئی تھی ۔ اسی لئے اسی خط پر کفایت کی گئی اور منشی الہی بخش کو اس الہام سے اطلاع
دی گئی اور بر وقت صدور اس الہام کے موجود تھے اور اتفاقاً دو ہند و ملا وامل اور شرمیت نامی بھی کہ
جو اکثر آیا جایا کرتے ہیں ۔ عین اس وقت پر موجود تھے۔ ان کو بھی اسی وقت اطلاع دی گئی اور کئی
مہمان آئے ہوئے تھے ان کو بھی خبر دی گئی ۔ پھر چند روز کے بعد نواب صاحب کا خط آگیا کہ سرائے
تذکره صفحه ۹۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء
کا کام جاری ہو گیا ہے ۔ سو چونکہ یہ دعا اسی کام کے لئے کی گئی تھی ۔ پھر اطلاع دینا فضول سمجھا گیا۔ کے لئے کی
مگر خدا وند کریم کا بڑا شکر ہے کہ مجمع کثیر میں یہ الہام ہوا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے عین الہام
کے صدور کے وقت دو ہندو موجود تھے جن کو اسی وقت وقت مفصل بتایا گیا اور دوسرے نمازیوں کو بھی خبر دی
گئی اور منشی الہی بخش کو بھی لکھا گیا۔
نواب علی محمد خان صاحب کی ارادت اور محبت اور دلی توجہ اور اخلاص قابل تعریف ہے۔
خدا تعالیٰ ان کو ہر غم سے خلاصی بخشے اور حسن عاقبت عطا فرمائے ۔ آپ نواب صاحب کو بھی اطلاع
دیں کہ مالیر کوٹلہ سے نواب ابراہیم علی خان صاحب والی مالیر کوٹلہ کے ایک سررشتہ دار کا خط آیا کہ
وہ مبلغ پچانش روپے بطور امداد بھیجیں گے۔ ابھی نہیں آئے ۔
مکتوب نمبر ۳
مخدومی مکرمی حضرت والا شان نواب صاحب بہادر سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد هذا والا نامه آنحضرت عین انتظار میں اس احقر العباد کو پہنچا۔ خداوند کریم کے لطف و احسان کا شکریہ
ادا کیا جاوے جس نے اس ناچیز کی دعا کو قبول فرمایا الْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ - آل مخدوم کا
منی آرڈر بھی پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ وَ اَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ -
آں آں مخدوم نے اپنے دلی اعتقاد سے بہت کچھ مدد فرمائی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے اور آپ
کی عمر و عزت اور عافیت میں برکت اور ترقی بخشے ۔ حضرت خدا وند کریم کی قبولیت کی ایک یہ نشانی
ہے کہ بعض اوقات آپ کی ترقیات کی مجھ کو وہ خبر دیتا رہتا ہے اور پرسوں کے دن بھی ایک عجیب ت کی مجھ کو وہ خبر دیتا رہتا ہے اور
بات ہوئی کہ ابھی آں مخدوم کا منی آرڈر نہیں پہنچا تھا اور نہ خط پہنچا تھا کہ ایک منی آرڈر آپ کی طرف کہا
سے برنگ زرد مجھ کو حالت کشفی میں دکھایا گیا اور پھر آں مخدوم کے خط سے اس عاجز کو بذریعہ الہام
اطلاع دی گئی اور آپ کے مافی الضمیر اور خط کے مضمون سے مطلع کیا گیا جس میں بہ پیرا یہ الہامی
عبارت بطور حکایت آں مخدوم کی طرف تھا۔ میرے خیال میں یہ آپ ہی کی توجہ کا اثر ہے۔ چنانچہ یہ
خط کا مضمون اور مافی الضمیر کا منشاء تین ہندوؤں اور بہت سے مسلمانوں کو بھی بتلایا گیا اور زاں بعد
آپ کا منی آرڈر اور خط بھی آگیا ۔ سو حضرت خداوند کریم کا پیش از وقوع آپ کے نام اور آپ کے
منی آرڈر اور آپ کے خط اور آپ کے مضمون خط اور آپ کے مافی الضمیر سے مطلع فرمانا اس بات پر
دلیل ہے کہ حضرت ارحم الراحمین کی آپ کے حال پر رحمت شامل ہے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
آں مخدوم کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا اور آپ کے دلی اعتقاد اور ربط بھی قائم مقام دعا کا ہی ہو
رہا ہے اور دلی دعا اور ربط کو خاص مدعا میں بہت دخل ہے اور جس سے دلی ربط اور توجہ ہوا گرچہ
اس حق میں کسی وقت دعا نہ کرے تب بھی اثر ہو جاتا ہے ۔ مجھ کو یاد ہے اور شائد عرصہ تین ماہ یا کچھ
کم و بیش ہوا ہے کہ اس عاجز کے فرزند نے ایک خط لکھ کر مجھ کو بھیجا کہ جو میں نے امتحان تحصیلداری کا دیا
ہے اس کی نسبت دعا کریں کہ پاس ہو جائے اور بہت کچھ انکسار اور تذلل ظاہر کیا کہ ضرور ہی دعا کریں۔
مجھ کو وہ خط پڑھ کر بجائے دعا کے غصہ آیا کہ اس شخص کو دنیا کے بارے میں کس قدر ہم و غم ہے۔
چنانچہ اس عاجز نے وہ خط پڑھتے ہی یہ تمام تر نفرت اور کراہت چاک کر دیا اور دل میں کہا کہ دنیوی
غرض اپنے مالک کے پیش کروں ۔ اس خط کے چاک کرتے ہی الہام ہوا کہ پاس ہو جائے گا وہ
عجب الہام بھی اکثر لوگوں کو بتایا گیا ۔ چنانچہ وہ لڑکا پاس ہو گیا ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ ۔ سوخدا وند کریم کی
عالیشان درگاہ میں نازک آداب ہیں ۔ جب کوئی عرض آداب کے مطابق صادر ہوتی ہے تو قبول
ہو جاتی ہے اور ربط محبت و اعتقاد کرنا ان معاملات میں بہت کچھ دخل ہے ۔ صاحب محبت اور ارادت
کے بہت سے ایسے آفات اور مکروہات بباعث عین محبت دور کئے جاتے ہیں کہ اس کی اس کو خبر
نہیں ہوتی ۔ نواب صاحب مالیر کوٹلہ کا اب تک کچھ روپیہ نہیں آیا ۔ مناسب ہے کہ آں مخدوم تاکیدی
طور پر ان کو یاد دلائیں ۔
۱۱ رمتی ۱۸۸۴ء
والسلام
☆
خاکسار
مرز ا غلام احمد
از قادیان
لی تذکره صفحه ۹۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء الحکم نمبر ۱۰ جلد ۳۷ مورخه ۲۱ مارچ ۱۹۳۴ء صفحه ۹