حضرت نواب علی محمد خان صاحبؓ آف جھجر

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

( نوٹ ) اس مکتوب میں جس لڑکے کا ذکر آپ نے فرمایا ہے وہ حضرت مرزا سلطان
احمد صاحب رضی اللہ عنہ آپ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ ان ایام میں وہ نائب
تحصیلدار تھے ۔ اس مکتوب میں آپ نے دعا کی قبولیت کے لئے یہ بھی ایک گر بتایا ہے کہ
تعلقات اور ربط ایک ایسی چیز ہے جس کا قبولیت دعا سے بہت بڑا تعلق ہے۔ نواب علی محمد
خان مرحوم اس خط کو اپنی نوٹ بک میں رکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی صداقت اور آپ کے مقام قرب کے اظہار کے لئے ہر اس شخص کو دکھاتے تھے جن سے
وہ حضرت اقدس کا ذکر کرتے تھے۔ وہ آپ کے دلائل صداقت میں اپنے اس ذاتی نشان
کا ذکر فرماتے تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس نشان کا ذکر اپنی کتاب
نزول المسیح کے نشان نمبر ۹۳ میں کیا ہے۔ اس کو میں یہاں اس لئے درج کر رہا ہوں تا
پڑھنے والے کا ایمان بڑھے اور جس روک کے اُٹھائے جانے کا ذکر ہے۔ مکتوب نمبر ۲
میں اس کے متعلق صاف ذکر موجود ہے ۔
وو
علی محمد خان صاحب نواب جـهـجـر نے لدھیانہ میں ایک غلہ منڈی بنائی تھی ۔
کسی شخص کی شرارت کے سبب ان کی منڈی بے رونق ہو گئی اور بہت نقصان ہونے لگا۔
تب انہوں نے دعا کے لئے میری طرف رجوع کیا لیکن پیشتر اس کے کہ نواب صاحب کی
طرف سے میرے پاس کوئی خط اس خاص امر کے لئے دعا کے بارے میں آتا، میں نے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر پائی کہ اس مضمون کا خط نواب موصوف کی طرف سے آ رہے
گا۔ چنانچہ میں نے اس واقعہ کی خبر اپنے خط کے ذریعہ سے نواب محمد علی خان کے مرحوم کو
قبل از وقت دے دی اور ایسا اتفاق ہوا کہ اس طرف سے تو میرا خط روا نہ ہوا اور اسی دن
ان کی طرف سے اسی مضمون کا خط میری طرف روانہ ہو گیا جو میں نے خواب میں دیکھا تھا
جس کی روانگی کی میں نے اسی وقت ان کو خبر دے دی تھی کہ گویا ایک ہاتھ سے انہوں نے
ڈاک میں چٹھی ڈالی اور دوسرے ہاتھ سے وہی خط میرا ان کو مل گیا جس میں اس روانہ شدہ
چٹھی کا مع مضمون اس کے ذکر تھا تب تو نواب محمد علی خان کے خط کو پڑھ کر ایک عالم سکتہ
ا سہو کا تب ہے اصل نام علی محمد خان ہے ۔ ( ناشر )

میں آگئے اور تعجب کیا کہ یہ راز کا خط جس کو میں نے ابھی ڈاک میں روانہ کیا کیونکر اس
کا حال ظاہر کیا گیا ۔ اس علم غیب نے ان کے ایمان کو بہت قوت دی ۔ چنانچہ انہوں نے
بارہا مجھے جتلایا کہ اس خط سے خدا پر میرا ایمان بہت بڑھ گیا ۔ اُس خط کو وہ ہمیشہ اپنی
کتاب جیبی میں بطور تبرک رکھا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے خلیفہ محمد حسین کو بھی جو
وزیراعظم پٹیالہ تھے بڑے تعجب سے وہ خط دکھایا اور موت سے ایک دن پہلے پھر اس خط کو
مجھے دکھلایا کہ میں نے اپنی جیبی کتاب میں رکھ لیا تھا۔ اور اس نشان کے ساتھ دوسرانشان
یہ ہے کہ جب عالم کشف میں ان کا دوسرا خط مجھ کو ملا جس میں بہت بے قراری ظاہر کی گئی
تھی تو میں نے اس جواب کے خط کو پڑھ کر ان کے لئے دعا کی اور مجھ کو الہام ہوا کہ
کچھ عرصہ کے لئے یہ روک اُٹھا دی جاوے گی اور ان کو اس غم سے نجات دی جائے گی۔
یہ الہام ان کو اسی خط میں لکھ کر بھیجا گیا تھا جو زیادہ تر تعجب کا موجب ہوا ۔ چنانچہ وہ الہام
جلد تر پورا ہوا اور تھوڑے دنوں کے بعد ان کی منڈی بہت عمدہ طور پر بارونق ہوگئی اور
روک اُٹھ گئی ۔ اس نشان میں دو نشان ظاہر ہوئے ۔ اول قبل از وقت اطلاع دینا کہ
ایسا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ دوئم قبولیت دعا سے اطلاع ہونا کہ منڈی پھر بارونق ہو
جائے گی لے
دو
نواب صاحب نے اس واقعہ کو اپنی نوٹ بک میں درج کیا تھا اور محمد حسین خان صاحب وزیر پٹیالہ کو بھی میرے سامنے
اپنی کتاب دکھائی تھی۔ وزیر صاحب کی مجلس میں بیٹھنے والے لوگ اور لدھیانہ کے کئی آدمی اس واقعہ کے گواہ ہیں ۔
لي نزول المسیح روحانی خزائن جلد ۱۸صفحه ۵۹۶ ۵۹۷۰

احباب کپورتھلہ
کے نام تعارفی نوٹ
جماعت کپورتھلہ کے وہ بزرگ ( جو جماعت مذکور کے بانیوں میں سے تھے اور
جنہوں نے اپنے عشق و وفا کا وہ عملی ثبوت دیا کہ خدا کے برگزیده مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے انہیں جنت میں اپنے ساتھ ہونے کا وعدہ دیا۔ گویا یہ وہ لوگ تھے جو عشرہ مبشرہ کے
نمونہ کے لوگ تھے ) ان کا تذکرہ تو سیرۃ صحابہ میں انشاء اللہ ہوگا اور کسی قدر ہر ایک
بزرگ کے متعلق الحکم میں مختلف اوقات میں لکھا بھی گیا ہے۔ یہاں صرف ان مکتوبات کا
اندراج مقصود ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ان مخلصین وصادقین کو
لکھے۔ میری تحقیقات میں کپورتھلہ کی جماعت کے آدم حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ عنہ
تھے اور ان کے اخلاص اور عملی زندگی نے دوسروں کو شیدائے مسیح موعود کر دیا اور پھر یہ
کہنا مشکل ہو گیا کہ کون پہلے ہے اور کون پیچھے ۔ ہر ایک اپنے اپنے رنگ میں بے نظیر اور
واجب التقلید تھا۔ اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنے رحم و کرم کے بادل برسائے اور جنت الفردوس
میں اعلیٰ مقامات دے اور ہمیں ان کی عملی زندگی کی توفیق ۔ جماعت کپورتھلہ کے مخلصین
کے نام مکتوبات بہت کم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عشق و محبت کے یہ پروانے ذرا فرصت
پاتے تو قادیان پہنچ جاتے اور خط و کتابت کی نوبت ہی نہ آتی ۔ جہاں حضرت جاتے یہ
ساتھ جاتے ۔ تاہم جو تبرکات ان سے حاصل ہوئے وہ درج ذیل ہیں۔
( عرفانی کبیر )

آج 10 میں سے 10 باقی