حضرت منشی محمد خان صاحبؓ و حضرت خان صاحب عبدالمجید خاں صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت منشی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
و
حضرت خان صاحب
عبدالمجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت منشی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
و
حضرت خان صاحب عبد المجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
خان صاحب عبدالمجید خاں صاحب ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپور تھلہ حضرت منشی محمد خاں
صاحب رضی اللہ عنہ کے فرزند اکبر ہیں۔ حضرت منشی محمد خاں صاحب کپورتھلہ کی جماعت
کے ان عشاق میں سے تھے جو اپنی عقیدت و اخلاص اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ محبت و ایثار میں بہت بلند درجہ رکھتے ہیں ۔ منشی محمد خان صاحب کا ذکر میں پہلے اس
گشتی مکتوب میں کر آیا ہوں جو بشیر اؤل کی وفات پر حضرت نے لکھا تھا۔ اور تفصیل راوّل تذکرہ
کتاب تعارف میں انشاء اللہ مزید آئے گا۔ منشی محمد خان صاحب افسر بگھی خانہ کپورتھلہ تھے
جب ان کی وفات ہوئی ۔ اس جگہ کے لئے کپورتھلہ کے کئی شخص امیدوار تھے اور حالت یہ
تھی کہ حضرت منشی محمد خاں صاحب کی علالت کی طوالت کے باعث حساب کتاب بھی نامکمل تھا
اور مختلف قسم کے خطرات درپیش تھے مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو بذریعہ وحی بتا دیا تھا کہ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا چنانچہ منشی عبدالمجید خاں
صاحب افسر بگھی خانہ مقرر ہوئے اور بالآخر ترقی کرتے کرتے وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہوئے
اور اسی عہدہ سے پنشن پائی۔ خان صاحب عبدالمجید خان صاحب اپنے اخلاص وارادت میں
اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر ہیں اور سلسلہ کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہنا اپنی سعادت لئے م قدم پر ہیں اور سلسلہ کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا پنی
اور خوش قسمتی یقین کرتے ہیں اَللَّهُمَّ زِدْ فَزِدْ - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ۔ موعود
خطوط سے پہلے میں ایک مکتوب مکرمی مفتی فضل الرحمن صاحب مرحوم کا درج کرتا ہوں اس لئے
کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشان کا ایک شاہد ہے۔ (عرفانی کبیر )
جلد سوم

فہرست مکتوبات بنام حضرت منشی محمد خان صاحب
و
حضرت خان صاحب عبدالمجید خان صاحب
تاریخ تحریر
صفحه
ولد
*
V7
V7
مکتوب نمبر
۱۴ رمتی ۶۹۱
۲۶ را گست
۲۷ جنوری ۱۸۹۴ء
♡
لد
ور جولائی ۱۹۰۶ء
۱۰ جولائی ۱۹۰۶ ء
۱۵ راگست ۱۹۰۶ء
V
۲۶ را گست ۱۹۰۶ء
۲ جنوری ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۴ / جون ۱۹۰۷
١٩٠ء
۱۲ جون ۱۹۰۷
١٩٠ء
الد
الله
۱۰ فروری ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ

مفتی صاحب کا خط حضرت منشی اروڑے خاں صاحب کے نام
مکرمی منشی صاحب
السلام علیکم
خاکسار کل ۲ بجے یہاں پہنچا۔ حضور علیہ السلام سے عرض کیا گیا ۔ فرمایا مجھے ۲ /جنوری کو ایسی
حالت طاری ہوئی تھی جیسے کوئی نہایت عزیز مرجاتا ہے ساتھ ہی الہام ہوا ۔
اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا ،
اطلاعاً عرض ہے۔ دعا کے واسطے کہا گیا۔ حضور کو بہت سخت رنج ہوا ہے ۔ میرے بعد میرے
والد صاحب کی دو تاریں آئی تھیں۔ اس لئے آج بھیرہ جاتا ہوں ۔ کل سے بارش شروع ہے۔
۱۳ / تاریخ انشاء اللہ گورداس پور پہنچ جاؤں گا اور خیریت ہے۔ عبدالمجید خاں وغیرہ سب کو السلام علیکم
خاکسار
فضل الرحمن
از قادیان
( نوٹ : اب اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوبات درج کئے
جاتے ہیں ۔ ) عرفانی کبیر
تذکره صفحه ۴۱۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء

حضرت منشی محمد خان صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم محمد خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ اگر مولوی حمید اللہ صاحب حسب شرائط ذیل بحث کرنا چاہیں تو قبول ہے۔
(1) مسیح ابن مریم کی حیات ووفات کی نسبت بحث ہو کہ قال اللہ وقال الرسول سے اس کا
زندہ ہونا ثابت ہوتا ہے یا فوت ہونا اور ہماری طرف سے یہ عہد ہے کہ اگر ان کا زندہ ہونا ثابت
ہو تو مسیح موعود کا دعوی ہم چھوڑ دیں گے اور الہام کو ربانی الہام نہیں سمجھیں گے کیونکہ اگر وہ زندہ
ہیں تو پھر مسیح موعود وہی ہیں نہ اور کوئی ۔ سو اس بحث میں شرط ضروری یہی ہے کہ صرف مسیح کی
وفات وحیات کی نسبت بحث ہو کیونکہ یہی بحث اصل ہے اور باقی سب فرع اور ہمیشہ فرع کا ثبوت یا
عدم ثبوت اصل کے ثبوت یا عدم ثبوت کا تابع ہوتا ہے ۔
(۲) دوسرے یہ کہ بحث تحریری ہو مجھے بباعث کثرت کا رفرصت نہیں ۔ صرف دو پرچے کافی
ہوں گے۔ پہلے مولوی حمید اللہ صاحب کو مسیح ابن مریم کی حیات کی نسبت لکھنا چاہیئے جس قدر چاہیں
لکھیں اور دوسرے پرچہ میں میری طرف سے دلائل وفات ہوں گے اور اسی پر بحث ختم ہو جائے گی ۔
ناحق کا طول اور تضیع اوقات نہیں ہوگا۔ سواگر بلا کم و بیش منظور ہے تو بلا توقف تشریف لے آویں۔
والسلام
بخدمت جميع احباب السلام علیکم ۔ اس خط کی بحفاظت نقل رکھ کر بجنسہ اس کو مولوی صاحب کی
خدمت میں بھیج دیویں ۔
خاکسار
۱۴ رمتی ۶۹۱
غلام احمد
از لودیانه
الفضل نمبر ۳۵ جلد ۵۴/۱۹ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۶۵ء صفحه ۳

مکتوب نمبر ۲
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی مخلصی اخویم محمد خان صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔ ہر ایک صدمہ اور مصیبت پر اللہ جل شانہ ثواب عطا فرماتا ہے اور
اگر مصیبت نہ ہوتی تو مومن کے لئے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے بارہ میں اور کوئی راہ نہ ملتا جو کچھ
وہ پسند کرے وہی بہتر ہے۔ بانشراح دل صبر کرنا چاہئے ۔ تا مولی جلیل راضی ہوا اور گناہ بخشے جاویں ۔
یہ عاجز ضعیف اور بیمار ہے اس لئے زیادہ نہیں لکھ سکا ۔ آپ کی ہمشیرہ مرحومہ کے لئے بھی دعائے
مغفرت کی گئی ہے ۔ مطمئن رہیں ۔
۲۶ را گست
والسلام
☆
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی مخلصی اخویم محمد خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
زبانی اخویم منشی محمد اروڑا صاحب معلوم ہوا کہ آں محب نے اخویم مولوی حکیم نورالدین کی تحریر
کو اپنی نسبت خیال کیا ہے مگر حاشا وکلا ایسا نہیں ہے ۔ آپ دلی دوست اور مخلص ہیں اور میں آپ کو
اور اپنی اس تمام مخلص جماعت کو ایک وفادار اور صادق گروہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے آپ سے اور
بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مورخه ۳ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶

منشی محمد اروڑا صاحب اور دوسرے کپورتھلہ کے دوستوں سے دلی محبت ہے پھر کیونکر ہو کہ ایسی جماعت
کی نسبت کوئی ناگوار کلمہ منہ سے نکلے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم سے میرے ساتھ ہوں گے اور آپ ان دوستوں میں سے ہیں جو بہت ہی کم ہیں۔ آپ نے
دلی محبت سے ساتھ کیا اور ہر ایک موقع پر صدق دکھلایا پھر کیونکر فراموش ہو سکتے ہیں ۔ چاہیئے کہ
فرصت کے وقتوں میں ہمیشہ ملتے رہیں ۔ باقی تمام احباب کو السلام علیکم ۔
۲۷ جنوری ۱۸۹۴ء
خاکسار
☆
میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
حضرت خان عبد المجید خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
مکتوب نمبر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم عبدالمجید خان صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ میں انشاء الله القدیر دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے ۔ اسی
طرح بار بار یاد دلاتے رہیں تا دعا کا سلسلہ جاری رہے ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔
ور جولائی ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
اخبار بدر نمبر ۳۷ جلدے مورخہ یکم اکتوبر ۰۸ صفحه ۶

مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا خط مجھ کو ملا ۔ بباعث علالت طبع میں جلد تر جواب نہیں لکھ سکا۔ آپ کے۔
سے بہت
رنج اور افسوس ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور نعم البدل عطا فرماوے۔ دنیا کی بنا انہیں عموم پر ہے
اور ہر ایک مصیبت کا ثواب ہے اور خدا تعالیٰ کریم و رحیم ہے ۔ آپ کے بھائی خیریت و عافیت سے
پہنچ گئے ہیں ۔ بخدمت مولوی عبد الرحیم صاحب السلام علیکم ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۱۰ ر جولائی ۱۹۰۶ء
مکتوب نمبر 4
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبدالمجید خاں صاحب سلمہ
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
احمد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط ملا ۔ میری طبیعت کئی دنوں سے بہت علیل ہو رہی ہے۔ اپنے ہاتھ سے خط لکھنے کی
طاقت نہیں ۔ لیکن بوجہ آپ کے تردد کے یہ خط میں نے آپ کہہ کر لکھوایا ہے۔ باقی سب خیریت
ہے۔ میری علالت کی وجہ سے جواب لکھنے میں تاخیر ہوگئی ۔
مرسله ۱۵ راگست ۱۹۰۶ء
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرے
محی اخویم میاں عبدالمجید خاں صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چاول اور آم مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ایک گھوڑی نہایت عمدہ نسل کی
دہنی گھیپ کے علاقے کی ہے ۔ عمدہ قد کی ہے اور خوب چالاک اور ساری خوبیاں اس کے اندر ہیں
اور عمر کی جوان بچھری یعنی نوجوان ۔ صرف یہ بات ہے کہ ذرا ڈرتی ہے اور ہمارے بچے کمزور
ہیں۔ میں خود اندیشہ کرتا ہوں کہ اس چالاک گھوڑی پر سواری ان کے مناسب نہیں اور ایسٹ انڈیا
کمپنی کی پاس شدہ ہے اور اس پر ای۔ آئی کمپنی کا داغ دیا ہوا ہے۔ صرف بہ باعث خوف و ڈر
اس کے میرا یہ ارادہ ہے کہ اس کے عوض کوئی اور گھوڑی اصیل جو ڈرتی نہ ہو اور ناخن نہ لیتی ہو اور
بد لگام نہ ہو اور چک گیر نہ ہو ، چال بہت صاف بغیر ٹھوکر کے ہو ، خرید لی جائے اور میرے خیال میں
آپ اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں اور آپ کا اختیار ہے کہ اس جگہ اور گھوڑی بدلا کر بھیج دیں
یا اس کو بیچ کر اور گھوڑی عمدہ خرید کر بھیج دیں اور ضرور توجہ کر کے اس کام کو انجام دیں نہایت تاکید
ہے۔ اور آپ ایک ہوشیار آدمی بھیج کر گھوڑی منگوا لیں اور ہم اس جگہ سے اس کے ہمراہ اپنا ایک
آدمی کر دیں گے ۔
۲۶ را گست ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزا غلام احمد از قادیان
(نوٹ) اس مکتوب سے ظاہر ہے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اعلیٰ درجے موعود
کے شاہ سوار تھے ۔ جو ہدایات آپ نے گھوڑی کی خرید کے متعلق دی ہیں ان سے اس علم کا
بھی پتہ لگتا ہے جو گھوڑوں کی خوبی کے متعلق آپ کو تھا۔ نیز اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور
نے بچپن ہی سے صاحبزادوں کی تربیت ایک ایسے رنگ میں فرمائی جو ان کی آئندہ زندگی
کے ساتھ ایک خاص تعلق رکھتا ہے ، خصوصیت سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ
کی تربیت میں آپ کو خاص شغف تھا۔ یہ گھوڑی حضرت امیر المومنین ہی کی سواری کے لئے
لی گئی تھی اور حضرت امیر المومنین ایک عمدہ شاہ سوار ہیں ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہر ایک خط پہنچنے پر دعا کی گئی ہے۔ انشاء اللہ بعد میں کئی دن دعا میں کوشش کی جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ
ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔
۲ جنوری ۱۹۰۷ء
مرز ا غلام احمد
( نوٹ ) اس خط سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک خاص عادت کا
پتہ ملتا ہے اور میں اس کو ذاتی علم اور بصیرت سے بھی جانتا ہوں ۔ حضرت اقدس کا معمول
تھا کہ جب ڈاک آتی تو ایک اجمالی دعا سب کے لئے کرتے اور پھر ہر خط کو پڑھتے وقت اور
کھولتے وقت صاحب خط کے مقاصد کے لئے دعا فرماتے اور اس کے بعد یہ بھی انتظام تھا
کہ دعا کے لئے ایسے تمام ارباب کی ایک فہرست تیار ہو کر حضور کی خدمت میں بھیجی جاتی
تھی ۔ خاں صاحب عبدالمجید خان صاحب کے نام اس خط میں آپ نے ہر بلا سے محفوظ
رکھے جانے کی دعا کی ۔۔۔۔ اور دورانِ ملازمت میں دشمنوں کی ہر مخالفت اور منصوبے سے
جو اُن کو نقصان پہنچانے کا کیا گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو محفوظ رکھا وَلِلَّهِ الْحَمْدُ ۔
( عرفانی کبیر )

مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی خان صاحب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج آپ کا خط مجھے ملا جس میں آپ تا کید فرماتے ہیں کہ حضرت کے نام جو آپ کا خط ہو
اس کا جواب آپ سوائے حضرت کے اور کسی کے ہاتھ سے نہیں چاہتے ۔ ساتھ حضرت نے آج مجھ
سے دریافت فرمایا ہے کہ عبد المجید صاحب کے خطوط کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا۔
میں تعجب کرتا ہوں کہ حضرت کے نام آپ کے خطوط کا جواب فوراً دیا جاتا ہے اور عموماً میں خود
لکھتا ہوں بلکہ حضرت کی تحریر بھی آپ کو روانہ کرتا ہوں ۔ پھر بھی آپ نے حضور کو ایسے الفاظ لکھے ہیں
جن سے حضور کو یہ خیال ہوا ہے کہ گویا آپ کو خطوط کا جواب ہی نہیں دیا جاتا ۔ آپ کو چاہئے تھا کہ
بوضاحت لکھتے کہ میرے خطوط کا جواب حضور کی طرف سے بہ دستخط محمد صادق پہنچتا ہے مگر مجھے اس کی
ضرورت نہیں ۔
اور اب بھی آپ حضرت کو اطلاع کر دیں اور کھول کر ۔ اب رہی یہ بات کہ ہم آپ کے خطوط
کا جواب لکھا کریں یا نہ لکھا کریں ۔ سو اس کے متعلق یہ گزارش ہے کہ مجھے آپ کا حکم مانتے بھی کبھی
تامل نہ ہوتا مگر میں حضور علیہ السلام کے حکم سے مجبور ہوں ۔ مجھے جب حکم ہوتا ہے کہ میں ایک خط کا
جواب لکھوں تو وہ مجھے ضرور لکھنا پڑتا ہے ، خواہ کسی کو پسند ہو یا نا پسند ۔ اس کا خیال نہیں ۔ اطاعت حکم
سے مطلب ہے ۔ آج حضور نے مجھے حکم دیا کہ اس کا جواب لکھو۔ میرے عرض کرنے پر پھر فرمایا کہ
اچھا میں بھی لکھوں گا مگر آپ بھی لکھو۔ فرمائیے اب میں کیا کروں ۔ اللہ تعالیٰ کا فضل آپ کے
سے مر
شامل حال ہو ۔
والسلام خادم
۔
محمد صادق علی اللہ عنہ قادیان
اس واقعہ سے محبت اور اطاعت کے گراں قدر جذ بے کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جناب عالی !
جلد سوم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور ! عاجز کئی ایک عریضہ جات خدمت بابرکت میں گزارش کر چکا ہے۔ مگر اس وقت تک کوئی
جواب غلام کو نہیں ملا ۔ اس صورت میں طبیعت بے قرار ہو جاتی ہے ۔ اس لئے بار بار تکلیف دی جاتی
ہے۔ یہاں پلیگ بڑی سخت ہے۔ حضور ہمارے لئے دعا فرماویں ، بارگاہ الہی میں محض حضور کے تعلق کو
جتا جتا کر دعا کی جاتی ہے ورنہ ہماری روحانی حالت بہت گندی ہے ۔ حضور کے جواب کا منتظر ۔
از کپورتھلہ ۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء
عبد المجید خاں
حضور کا غلام
برادرم السلام علیکم
بشارت نامہ ارسال خدمت ہے۔ خدا تعالیٰ کا فضل آپ کے ساتھ ہو۔
خادم محمد صادق
( نوٹ ) اس کے بعد کے خطوط میں خاں صاحب کے اصل خط بھی درج کر دیئے
ہیں جن کے جوابات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے دیئے گئے ہیں ۔
(عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ها
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب لکھ دیں کہ خطوط آپ کے پہنچتے ہیں ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو مع تمام
عزیزوں کے طاعون سے محفوظ رکھے۔
والسلام

آج 10 میں سے 10 باقی