حضرت منشی محمد خان صاحبؓ و حضرت خان صاحب عبدالمجید خاں صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہر ایک خط کے پہنچنے پر دعا کی گئی۔ اِنْ شَاءَ اللہ بعد میں کئی دعائیں کی جائیں گی ۔ خدا تعالیٰ
ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔
۱۴ جون ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزاغلام احمد علی اللہ
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حبی فی اللہ عبد المجید خاں
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط ملا ۔ آپ کے واسطے دعا کی جاتی ہے۔ حساب سرکاری میں اللہ تعالیٰ سہولت عطا
فرمائے ۔ والسلام - انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔ آپ کا قریباً ہر روز خط پہنچتا ہے اور دعا بھی کی ہے ۔
۱۲ جون ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
(نوٹ ) خط نمبر ۱۲ کا ابتدائی حصہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب قبلہ کا قلمی ہے جو ان ایام
میں حضور کے کا تب خطوط تھے یا آجکل کی اصطلاح میں پرائیویٹ سیکرٹری ۔ ان کی عادت میں تھا
کہ جن خطوط کے جواب کے لئے حضرت کا ارشاد بھی ہوتا تھا۔ خط لکھنے کے بعد حضرت کے حضور
اس نیت اور مقصد سے پیش کر دیتے کہ حضرت بھی خود کوئی جملہ یا کم از کم اپنا دستخط ہی کر دیں
جس کے خدام طلب گار رہتے تھے۔ ان ایام میں حضرت منشی محمد خاں صاحب رضی اللہ عنہ

کے ایام علالت کا حساب ہو رہا تھا اور حضرت منشی اروڑے خاں صاحب اور حضرت منشی
حبيب الرحمن صاحب رضی اللہ عنھما یہ کام کر رہے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے
موافق حساب میں سہولت اور اولاد کے لئے نرم سلوک کے انوار ظاہر کر دیئے ۔ مرحوم منشی
صاحب ہی کا کچھ روپیہ ایصال طلب ثابت ہوا اور حکومت کپورتھلہ تھلہ نے اسے ادا ادا کر دیا۔
حضرت مرحوم اپنی دیانت، امانت اور تقوی و طهارت نفس میں ایک بے نظیر آدمی تھے ۔
با وجودا تنے بڑے عہدہ پر مامور ہونے کے اپنی زندگی درویشا نہ گزارتے تھے ۔ جو ملتا تھا
اس میں سے صرف قوتِ لا یموت رکھ کر سلسلہ کی نذر کر دیتے تھے ۔ اللہ ! اللہ ! کیا لوگ
تھے ۔ رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ ۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۱۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ میری یہ حالت ہے کہ میں قریباً بیس روز سے بیمار ہوں ، کھانسی کی بہت شدت
ہے، دوسرے عوارض بھی ہیں ۔ اس وقت میں ایسا کمزور ہو گیا ہوں کہ دعا میں پورا مجاہدہ اور کوشش
نہیں کر سکتا ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو شخص مذکور کے لئے دعا کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمادے ۔ میں
اس قدر کمزور ہو گیا ہوں کہ اس قدر تحریر بھی مشکل سے کی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ اگر
میری صحت میں خدانخواستہ کچھ زیادہ خلل نہ ہوا تو حتی المقدور دعا کروں گا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
۱۰ رفروری ۱۹۰۸ء
مرزاغلام احمد
( نوٹ ) اس مکتوب سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خطوط
کے جواب میں کس قدر محتاط اور م ط اور مستعد تھے ۔ اور آپ انسان کی فطرت کو سمجھتے تھے کہ خطوط

کے جواب کے لئے وہ کسی قدر مضطرب رہتا ہے۔ دوسرے آپ نے دعا کے متعلق بھی
قبول ہونے والی دعا کا راز بتایا کہ وہ ایک خاص مجاہدہ اور کوشش کو چاہتی ہے ۔ سوم ۔ آپ
کی طبیعت پر صداقت کس قدر غالب ہے۔ نما نمائش اور ریا سے آپ پاک ہیں ۔ چونکہ بوجہ
علالت شدید دعا کے لئے وہ حالات میسر نہیں ، صاف اعتراف فرمایا کہ اس وقت دعان ، نہیں
کر سکتا ۔ اس مکتوب کے ہر لفظ سے آپ کا تو کل علی اللہ نمایاں ہے۔ (عرفانی کبیر )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جناب عالی
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور کی علالت طبع کا سن کر دل کو صدمہ ہوا ۔ خدا تعالیٰ جلد صحت کلی عطا فرماوے۔ حضور جان
ہیں اور گل جہاں جسم ہے۔ حضور کی بیماری کی خبر سخت بے چینی کا موجب ہوتی ہے۔ حضور بواپسی
ڈاک اپنی صحت سے اطلاع بخشیں ۔ا ہیں ۔ اس معاملہ میں جس کے لئے حضور نے توجہ فرمائی تھی ۔ وہ اب
۔
درست ہوتا معلوم ہوتا ہے یعنی صاحب بہادر نے جو استعفیٰ دیا تھا وہ اب واپس لینے کے قریب ہیں ۔
حضور کی خدمت میں بطور یاد دہانی بعد عجز التماس ہے کہ حضور دعا فرماویں کہ سری حضور اندر دام
اقبالۂ یعنی مہا راجہ صاحب بہادر کے دل میں نرمی پیدا ہو اور وہ صاحب بہادر کی دلجوئی کر دیں۔
اتنے میں صاحب خوش ہو جائیں گے اور کام بدستور بنارہے گا۔
صاحب بہادر کی میم حضور کی خدمت میں بعد معجز دعا کے لئے التماس کرتی ہیں۔خود حاضر ہونے
کو تیار ہیں ۔ مگر حالات موجودہ اجازت نہیں دیتے ۔ بعد میں وہ اس معاملہ میں کوشش کریں گے۔
۱۴ فروری ۱۹۰۸ء
حضور کے جواب کا منتظر
عاجز غلام
بنده عبدالمجید نائب مہتمم
از کپور تهله

مکتوب نمبر ۱۴
جواب ضرور لکھ دیں۔ ہم دعا میں مشغول ہیں۔ تسلی رکھیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
برادرم مکرم خان صاحب
السلام علیکم
جلد سوم
حضور جب آپ کے واسطے دعا میں مشغول ہیں تو تمام مشکلات خود ہی حل ہو جائیں گے ۔ آپ
کے مضطر بانہ خط پڑھ کر عاجز نے بھی دعا کی ہے۔ مگر حضور اقدس کی دعا کے بعد کسی کی دعا کی
ضرورت نہیں۔
نہیں ۔ مگر حصول ثواب کے واسطے اور آپ کی تکلیف کو محسوس کر کے محبت دلی سے بے اختیار
دعا ہوتی ہے۔ اپنے حال سے روزانہ اطلاع کیا کریں ۔ تازه الهام ظَفَرَكُمُ اللَّهُ ظَفْرًا مُّبِينًا لے
خادم
محمد صادق علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جناب عالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عاجز اپنے چھوٹے بھائی عزیز بشیر احمد کو سہارنپور کے کالج متعلقہ باغات کی اور سیئر کلاس میں
داخل کرنا چاہتا ہے مگر بجز حضور کی اجازت حاصل کئے اور اس کے داخلہ کے قبل دعا کرائے بغیر میں
ہرگز اس کو وہاں پر بھیج نہیں سکتا ۔ اجازت حاصل کرنے کے واسطے ایک عریضہ بذریعہ ڈاک گزارش
تذکره صفحه ۶۳۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء

کر چکا ہوں جس کا جواب عاجز کو موصول نہیں ہوا اور اگر حضور اجازت دے دیں تو وقت داخلہ
تھوڑا ہے ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ بذریعہ عریضہ دستی اجازت کی درخواست کی جائے اور
دعا کے لئے خواستگار ہوں ۔ چنانچہ حامل عریضہ ھذا کو حضور کی خدمت میں بھیجتا ہوں کہ کالج مذکور میں
سہ سالہ پڑھائی ہے اور گورنمنٹ ملازمت دینے کی ذمے دار ہے اور جو تعلیم پوری کر کے ملازمت
کریں ان کو گورنمنٹ ابتدائی تنخواہ لے روپیہ کے قریب دے گی ۔ کالج نیا ہے۔ شروع میں وظیفہ
بھی پڑھائی کے لئے سرکار سے قریباً کل لڑکوں کو ملتا ہے۔ اگر حضور پسند فرماویں تو اجازت دے دیں
اور دعا فرما کر فخر بخشیں تا کہ عزیز بشیر احمد کے داخل کرانے کا جلد انتظام کرایا جاوے ورنہ جیسا حکم ہو
کیا جاوے۔ حضور کے جواب باصواب کا منتظر ۔
۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء
عاجز غلام
بنده عبدالمجید نائب مہتمم
از کپور تهله
( حضور میں اپنے آپ کو بڑا خوش قسمت سمجھوں۔ اگر حضور کسی چیز کے لئے حکم کریں جو کہ بین ماہ حال
کو یعنی جب قادیان حاضر ہوں ہمراہ لیتا آؤں ۔ عاجز غلام ۔ بندہ عبدالمجید )
مکتوب نمبر ۱۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا ڈاک میں بھی خط پہنچا تھا۔ مجھے چونکہ دورہ کے طور پر بیماری لاحق ہو جاتی ہے اس وقت
جواب لکھنے سے معذور ہو جاتا ہوں ۔ آج جواب لکھنا چاہتا تھا کہ آج بھی بیمار رہا۔ میرے نزدیک
کچھ مضائقہ نہیں تو کلاً علی اللہ داخل کرا دیا جاوے۔ میں انشاء اللہ دعا کروں گا کہ خدا تعالیٰ کا میاب
کرے اور بلاؤں سے محفوظ رکھے ۔ باقی خیریت ہے ۔ محمود احمد اس جگہ نہیں ہے خط اس جگہ رکھ لیا
ہے وہ امرتسر گیا ہوا ہے ۔ باقی خیریت ہے ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی