حضرت صاحبزادہ پیر سراجالحق صاحب نعمانی سرساویؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت صاحبزادہ پیر
سراج الحق صاحب نعمانی سرساوی یاری له تعالی عنہ

حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق جمالی نعمانی سرساوی رضی اللہ تعالی عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب سابِقُونَ الأَوَّلُونَ میں سے ہیں
اور اس میں کچھ شبہ نہیں کہ انہوں نے سلسلہ کے لئے بہت بڑی قربانی کی تھی ۔ وہ
ایک سجادہ نشین خاندان کے رکن تھے اور اپنے مریدوں کا بھی ایک وسیع حلقہ رکھتے
تھے لیکن جب ان پر سلسلہ کی صداقت کھل گئی تو انہوں نے اس عظمت و راحت پر
لات مار دی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دروازہ پر ڈھونی رمالی ۔
میں انشاء اللہ العزیز صاحبزادہ صاحب کی زندگی پر بہت جلد ایک مضمون لکھنے کا عزم
رکھتا ہوں ۔ ایک شخص جس کی عمر کا بہت بڑا حصہ ناز و نعمت میں گزرا ہوا اور جو اپنے
خاندان اور اپنے مریدوں میں اکرام و احترام کا مرکز ہو، سلسلہ احمدیہ میں آنے کے بعد
اس کی زندگی میں حیرت انگیز تغیر ہوا ۔ وہ فی الحقیقت ایک درویش کی زندگی بسر کرتا انگیز ہوا۔
تھا۔ آخری وقت تک اس نے کوشش کی کہ وہ اپنی محنت سے روٹی کمائے ۔ کتابت کے
ذریعہ کچھ عرصے تک وہ اپنی قوت لا یموت پیدا کرتے رہے لیکن جب قوی نے
جواب دے دیا اور اس کام کو نہ نبھا سکے تو حضرت خلیفة المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز
خصوصیت سے ان کی ضروریات کا لحاظ رکھتے تھے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
ان کی زندگی کا آخری دور نہایت عسرت اور امتحان کا دور تھا مگر وہ اس دور میں
پورے ثابت قدم رہے اور اس امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ ان کی زندگی کا آخری
کارنامہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات زندگی لکھ رہے تھے جو
انہیں یاد تھے۔ میں ان کی زندگی میں چاہتا تھا کہ اس مسودہ کو دیکھوں ۔ انہوں نے

خواہش بھی کی لیکن مجھے اپنے بکھیڑوں سے فرصت نہ ملی ۔ وہ اکثر بیمار رہتے تھے۔
مگر نہایت صبر و حوصلہ سے اس بیماری کو برداشت کرتے تے جب ذرا افاقہ ہو جاتا تو باہر
نکل آتے ۔ آخر عمر میں لوگوں سے مصافحہ کرنے سے گھبراتے تھے۔ اس لئے کہ لوگ
جو محبت سے ہاتھ کو دباتے تو وہ اس شدت کو برداشت نہ کر سکتے تھے۔ مجھے بعض
احباب کے متعلق یہ حسرت رہے گی کہ میں ان کی آخری ساعات میں ان کے پاس نہ
تھا ۔ غرض کا غذات میں کچھ مکتوبات مل گئے جن کو میں صاحبزادہ صاحب کی یاد تازہ
رکھنے کو ذیل میں درج کرتا ہوں ۔
(عرفانی)
جلد سوم

فهرست مکتوبات بنام
حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی سرساوی
مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
۲۲ را گست ۱۸۸۳ء
۲ رمتی ۱۸۸۴ء
۱۸ دسمبر ۱۸۸۴ء
VI
۴ نومبر ۶۸۷
بلا تاریخ
۱۳ دسمبر ۱۸۸۷ء
لد
۱۷ مارچ ۱۸۸۵ء
۲۸ رمئی ۱۸۸۸ء
۱۹ جون ۶۸۵
۲۱ جون ۱۸۸۵ء
۲۷ / جون ۱۸۸۵ء
مالد
*
۱۸ اگست ۱۸۸۸ء
اولد
اولد
۱۹ اگست ۱۸۸۸ء
۴ رنومبر ۱۸۸۸ء
V
۱۹ مارچ ۱۸۸۶ء
بلا تاریخ
۲۶ را پریل ۱۸۸۶ء
۱۴ جون ۱۸۸۶ء
۳ جولائی ۱۸۸۶ء
الد
الله
۱۵ دسمبر ۶۸۶
۴ را پریل ۱۸۸۷ء
۳۰ جولائی ۱۸۸۷ء
۲۲ اکتوبر ۶۸۷
الد
ر دسمبر ۱۸۸۹ء
۲۵ جنوری ۱۸۹۰ء
بلا تاریخ
۲۲ فروری ۹۰
ر جون ۱۸۹۰ء
ستمبر ۱۸۹۰ء
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۰
۲۵ اکتوبر ۱۸۹۰ء
نومبر ۹۰

صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
الله
۱۶ اپریل ۱۸۹۲ء
االه
االه
لدما
االله
۲۸ را گست ۱۸۹۲ء
الله
۶ ستمبر ۱۸۹۲ء
۱۱ راکتو بر ۱۸۹۲ء
۲۳ نومبر ۱۸۹۲ء
المولد
الله
۱۸ دسمبر ۱۸۹۲
ولد
۱۱ جون ۹۴
VII
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۴ ستمبر
۲۲ دسمبر ۱۸۹۸ء
المولد
الله الله
الله الله
۲۳ اپریل ۱۹۰۶ء
الله
مئی ۱۹۰۷ء
۱۳ اگست ۱۹۰۷ء
الله
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر تاریخ تحریر
بلا تاریخ
رمتی ۶۹۱
۱۸ رمتی ۱۸۹۱
ار جولائی ۹۰
۱۸ را گست ۱۸۹۱
۱۹ ستمبر ۹۱ء
یکم اکتوبر ۹۱
بلا تاریخ
۱۳ نومبر ۱۸۹۱ء
۲۶ نومبر ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
۱۲ جنوری ۱۸۹۲ء
۱۹ جنوری ۱۸۹۲ء
یکم اپریل ۱۸۹۲ء
۱۵ را پریل ۱۸۹۲ء
امداد
لدلد
الدلمه
لدلم
لدا
لده
لده

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد
مکتوب نمبرا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بخدمت اخویم مخدوم و مکرم حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب مہربانی ہوا ۔ اب جس طور سے خدا تعالیٰ نے چاہا معاہدہ ہو چکا۔ آں مخدوم ہوا۔
دعا کریں کہ اللہ تعالی مدد و نصرت فرما دے۔ آپ کی ملاقات کو بہت دل چاہتا ہے اور سفر دہلی میں چند
موانع کے باعث سے ہنوز توقف ہے ۔ انشاء اللہ القدیر جب اس طرف کا پختہ ارادہ ہوگا اطلاع دوں
گا اور بشرط زندگی و توفیق ایزدی حالات جدیدہ سے اطلاع دیتا رہوں گا۔ والسلام
۲۲ اگست ۱۸۸۳ء
مکتوب نمبر ۲
مخدومی مکرمی اخویم مولوی سراج الحق صاحب سلمه
خاکسار
غلام احمد علی اللہ عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد سلام مسنون آں مخدوم کے پانچ روپیہ اس عاجز کو آج پہنچ گئے اس لئے بطور رسید اطلاع
دیتا ہوں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۲ رمتی ۱۸۸۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبر ۳
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ، تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آں مخدوم کا عنایت نامہ جو محبت سے بھرا ہوا ( تھا پہنچا۔ عرفانی ) جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَ
أَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْعُقْبی ۔ یہ عاجز حضرت عزاسمہ میں شکر گزار ہے کہ ایسے مخلص دوست
اسی نے میرے لئے میسر کئے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ ۔
ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب خیریت سے ہے۔
۱۸ دسمبر ۱۸۸۴ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
(نوٹ) اس مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب ۱۸۸۴ء
میں حضرت کی خدمت میں پہنچ چکے تھے اور اخلاص و عقیدت کی منزلوں کو طے کر رہے تھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر تو اللہ تعالیٰ کی حمد و تسبیح کا اثر غالب تھا اور وہ ہرا مرکو
فعل باری ہی کا نتیجہ یقین کرتے تھے۔ حضور کے مکتوبات کے پڑھنے سے یہ بھی نمایاں ہوتا ہے
کہ حضور اپنے خدام اور غلاموں کو کس محبت اور ادب سے خطاب کرتے تھے۔ یہ آپ کے
اعلیٰ اخلاق کا ایک نمونہ ہے۔ خدام اور وابستگان دامن آپ کی روحانی اولاد تھی اور آپ
اكْرِمُوا أَوْلَادَكُمْ کے ماتحت ہر شخص سے یہ محبت واکرام پیش آتے تھے۔
( عرفانی کبیر )

مکتوب نمبر ۴
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا ، موجب خوشی ہوا ۔ خداوند کریم آئمکرم کو خوش و خرم رکھے ۔ یہ عاجز
۔
کچھ عرصہ بیمار رہا اور اب بھی اس قدر ضعف ہے کہ کوئی کام محنت کا نہیں ہو سکتا ۔ اسی باعث سے ابھی
کام حصہ پنجم شروع نہیں ہوا ۔ بعد درستی و صحت طبیعت انشاء اللہ شروع کیا جائے گا ۔ آپ نے جو
سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کی اجازت چاہی ہے یہ کام صرف اجازت سے نہیں ہو سکتا بلکہ امر ضروری یہ
ہے کہ سورۃ فاتحہ کے مضمون سے مناسبت حاصل ہو ۔ جب انسان کو ان باتوں پر ایمان اور ثبات
حاصل ہو جائے جو سورۃ فاتحہ کا مضمون ہے تو برکات سورۃ فاتحہ سے مستفیض ہوگا ۔ آپ کی فطرت
بہت عمدہ ہے اور میں بھی امید رکھتا ہوں کہ خدا وند کریم جل شانہ آپ کی جد و جہد پر ثمرات حسنہ
مرتب کرے گا ۔ وَقَالَ اللهُ تَعَالَى: وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا !
۱۷ مارچ ۱۸۸۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
( نوٹ ) یہ مکتوب شریف قریباً پچاس سال پہلے کا ہے۔ پیر صاحب چونکہ ایک سجادہ نشین
کے بیٹے تھے اور عملیات اور چلہ کشیوں کو ہی معراج سلوک و معرفت یقین کرتے تھے۔ اس
لئے انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس زمانے میں جب کہ ابھی مسیح
بیعت بھی نہیں لیتے تھے ۔ سورۂ فاتحہ کے برکات اور فیوض کو بطور منتر حاصل کرنے کے لئے
اجازت چاہی ، جیسا کہ آج کل کے مروجہ پیروں اور سجادہ نشینوں میں یہ طریق جاری ہے۔
مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ جب تک
ا العنكبوت: ۷۰ الحکم نمبر ۱۱ جلد ۲۰ مورخه ۲۱ را پریل ۱۹۱۸ صفحه ۴

انسان اس روح کو اپنے اندر پیدا نہ کر لے جو سورہ فاتحہ میں رکھی گئی ہے محض منتر جنتر کے طور
پر پڑھنے
ھنے سے وہ برکات حا حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہ ۔ یہ عجیب نکتہ معرفت ہے اور اس سے آپ کی ہے اور اس سے آپ کی ایمانی او عملی قوت کا پتہ لگتا ہے کہ معرفت الہیہ کے کس بلند مقام پر آپ پہنچے ہوئے تھے۔
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد
مکتوب نمبر ۵
بخدمت اخویم مخدومی و مکرم محبی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
اس جگہ بفضلہ تعالیٰ ہر ایک طرح سے خیریت ہے ۔ خداوند کریم آں محب مخلص کو خوش رکھے۔
عنایت نامہ جس وقت آیا دوسرے روز یہاں سے جواب لکھ کر روانہ کیا گیا تھا مگر کل کے عنایت نامہ
سے جو وارد ہو کر موجب خوشی ہوا معلوم ہوا کہ وہ پہلا خط اس عاجز کا نہیں پہنچا۔ یہ عاجز آپ کی توجہ کا
بہت شکر گزار ہے اور آپ کے ملنے کو دل چاہتا ہے مگر موقوف بروقت ہے۔ آپ بلا تکلف کا روبار متعلقہ
اس طرف سے مسرور فرمایا کریں ۔ حصہ پنجم انشاء اللہ اب عنقریب چھپنے والا ہے اور ایک خبر تازہ خبر
یہ ہے کہ اندر من مراد آبادی نے جو ایک بڑا مخالف اسلام ہے دعوی کیا تھا کہ اگر چوبیں سو روپیہ
میرے لئے سرکار میں جمع کرا دیا جائے تو میں ایک سال تک قادیان میں کوئی نشان دیکھنے کے لئے
ٹھہروں گا اور اسی غرض سے اس نے اول نابھہ سے اور پھر لاہور میں آکر خط لکھا مگر اللہ تعالیٰ کے
فضل سے شکست کھا کر بھاگ گیا یعنی چوبیس (سو ) روپیہ ایک مسلمان نے اُس کے ایک سال کے
لئے اس عاجز کو دے دیئے کہ تا حسب منشا اندر من سرکار میں جمع کرائے جائیں ۔ آخر وہ اس بات کا
نام سنتے ہی فراری ہوا ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
۱۹ جون ۶۸۵
والسلام
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر ۶
از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل ایک خط خدمت میں روانہ کر چکا ہوں ۔ مگر آپ کے سوال کا جواب رہ گیا تھا سواب
لکھتا ہوں ۔ علماء اس سوال کے جواب میں اختلاف میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمَنْ كَانَ
مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ آخر یعنی اگر تم مریض ہو یا کسی
سفر قلیل یا کثیر پر ہو تو اس قدر روزے اور دنوں میں رکھ لو۔ سو اللہ تعالیٰ نے سفر کی کوئی حد مقرر نہیں کی
اور نہ احادیث نبوی میں حد پائی جاتی ہے ۔ بلکہ محاورہ عام میں جس قدر مسافت کا نام سفر رکھتے ہیں
وہی سفر ہے ۔ ایک منزل جو کم حرکت ہو اس کو سفر نہیں کہا جاتا ۔ والسلام *
۲۱ جون ۱۸۸۵ء
۔
عاجز
☆
غلام احمد عفی عنہ
( نوٹ ) سفر میں روزہ کے متعلق بڑی عجیب و غریب بحثیں ہیں اور سفر کے تعین اور
مقدار میں مختلف آراء ہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک ایسا آسان اور
عام فہم اصل تعلیم فرما دیا ہے جس سے ایک عامی بھی فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور حقیقت میں
الدِّينُ يُسْر کے یہی معنی ہیں ۔ خود سفر اور حالت بیماری میں روزہ کو خدا تعالیٰ نے یسر
کے رنگ میں بیان کیا ہے۔ پھر اس راس میں ایچا پیچی نئے مشکلات پیدا کرنا ہے۔ یہ حضرت
کے تفقہ کا ایک بین ثبوت اور امتیاز ہے ۔
( عرفانی کبیر )
البقره: ۱۸۵ الحکم نمبر ۵ جلد ۳۹ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۳۶ ء صفحه ۶

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد
مکتوب نمبرے
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بخدمت اخویم مخدوم مکرم صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب مسرت ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوش و خرم رکھے ۔ بعد اتمام کارروائی
خطوط رجسٹری شدہ حصہ پنجم چھپنا شروع ہوگا ۔ اوّل اس کارروائی کا انجام تک پہنچ جانا از بس
ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ کوئی ایسی تقریب کرے کہ آپ کی ملاقات ہو جائے ۔ ماہ شوال میں اس عاجز کا ۔
دہلی جانے کا ارادہ ہے اور شاید سہارنپور بھی جانا ہو گا اگر اس تقریب پر ملاقات ہو تو ممکن ہے۔
بخدمت مولوی عبدالکریم صاحب سلام مسنون پہنچے ۔
۲۷ جون ۱۸۸۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکرمی مخدومی اخویم !
مکتوب نمبر ۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نا نامه نیز یک دستار ہر یہ آں مخدوم پہنچا۔ حقیقت میں یہ عمامہ نہایت عمدہ خوبصورت ہے
جو آپ کی دلی محبت کا جوش اس سے مترشح ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ۔ ( آمین ) اور اب یہ
عاجز شاید ہفتہ عشرہ تک اس جگہ ٹھہرے گا ۔ زیادہ نہیں ۔
۱۹ مارچ ۱۸۸۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از هوشیار پور
( نوٹ ) حضرت اقدس کا سفر ہوشیار پور ایک تاریخی سفر ہی نہیں بلکہ اس سفر کے
ساتھ بہت سے نشانات وابستہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی ایک تحریک خفی کے ماتحت کچھ عرصے کے
لئے ضلع گورداسپور کے پہاڑی علاقہ ( سو جان پور ) کی طرف جا کر عبادت کرنا چاہتے
تھے ۔ لیکن پھر خدا تعالیٰ کی صاف صاف وحی نے آپ کو ہوشیار پور جانے کا ایماء فرمایا اور
اس شہر کا نام بتایا ۔ اس سفر میں تحریر کا ایک خاص کام بھی زیر نظر تھا ۔ چنانچہ حضور نے
مرحوم چو ہدری رستم علی خان صاحب کو لکھا تھا کہ
حسب ایماء خدا وند کریم بقیہ کام رسالہ کے لئے اس شرط سے سفر کا ارادہ کیا ہے کہ
شب و روز تنہائی ہی رہے اور کسی کی ملاقات نہ ہو اور خداوند کریم جل شانہ نے اس شہر کا نام
بتا دیا ہے کہ جس میں کچھ مدت بطور خلوت رہنا چاہئے اور وہ شہر ہوشیار پور ہے۔ الی آخرہ۔
یہ سفر حضرت نے قادیان سے سیدھا ہوشیار پور کو کیا تھا۔
چنانچه ۱۹ جنوری ۱۸۸۶ء کو حضور معہ حضرت حافظ حامد علی صاحب و حضرت منشی عبداللہ
صاحب و میاں فتح خاں ( یہ شخص بعد میں مولوی محمد حسین بٹالوی کے اثر میں آگیا ، ضلع
ہوشیار پور کا رہنے والا تھا ) روانہ ہوئے اور بروز جمعہ ہوشیار پور پہنچ کر طویلہ شیخ مہر علی صاحب

آج 10 میں سے 10 باقی