حضرت صاحبزادہ پیر سراجالحق صاحب نعمانی سرساویؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں فروکش ہوئے تھے۔ اسی سفر میں ماسٹر مرلی دھر سے مباحثہ ہوا جو کتاب سرمہ چشم آریہ کی
صورت میں شائع ہوا۔
دو
اس سفر کے برکات عظیم الشان ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں فرمایا تھا ” میرے
سفر کو جو ہوشیار پور اور لودہانہ کا سفر ہے تیرے لئے مبارک کر دیا ۔“
اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء )
ان عظیم الشان برکات میں سے ایک وہ ہے جو مصلح موعود اور پھر بشیر کے متعلق ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ مکتوبات کی اس جلد کے شائع کرتے وقت حضرت
مرزا بشیر الدین محمود احمد أَيَّدَهُ اللهُ الأَحَدُ نے خدا تعالیٰ کی وحی اور الہام سے مشرف ہو کر
مصلح موعود ہونے کا دعوی کر دیا ہے اور اس کا اعلان دنیا میں ہو چکا ہے ۔ اسی سلسلہ میں
ہوشیار پور ، لاہور اور دہلی میں کامیاب جلسے ہو چکے ہیں ۔ خدا کا فضل اور رحم ہے کہ خاکسار
عرفانی کبیر تو عرصہ دراز سے اس موعود کے متعلق ایمان رکھتا تھا جیسا کہ اس کی تحریروں
سے ظاہر ہے مگر اب کشف غطاء ہو گیا اور منکرین کے لئے کوئی عذر باقی نہیں رہا۔ تاہم
ہدایت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے۔ آنکھ کے اندھوں کے لئے بینات اور حقائق
کام نہیں آتے ۔
(عرفانی کبیر )

مکتوب نمبر ۹
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج عنایت نامہ پہنچ کر طبیعت کو نہایت بشاشت اور خوشی ہوئی ۔ خدا وند کریم آپ کے فرزند دلبند ۔ خداوند
کی عمر دراز کرے اور آپ کے لئے مبارک کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ آں مخدوم نے اول مجھ کو ہدیہ
عمامہ خوب و عطر عمدہ بھیجا اور اب مہندی اور جوتہ کے لئے آپ نے لکھا ہے ۔ چونکہ محض محبت اور اخلاص کی
راہ سے آپ لکھتے ہیں اس لئے مجھے منظور ہے۔ یہ تا گا جو خط کے درمیان بھیجتا ہوں اس عاجز کے جو تہ
کی نوک تک آتا ہے کل لمبائی جو تہ کی یہی ہے ۔ افسوس کہ اشتہار موجود نہیں ۔ انشاء اللہ اگر مل گئے تو
روانہ کر دوں گا ۔ زیادہ خیریت ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جَزَاكُمُ اللَّهُ وَ أَحْسَنَ إِلَيْكُمْ ۔ یہ عاجز چوڑے پنجہ کا جوتا پہنتا ہے اور ہر طرح سے خیریت ہے۔
۲۶ را پریل ۱۸۸۶ء
الحکم نمبر ۱۳ جلد ۳۹ مورخه ۱۴ را پریل ۱۹۳۶ء صفحه ۴
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر 1
مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ ع روپے پہنچ گئے ۔ آپ اپنی ۔ آپ اپنی محبت برادرانہ سے اس عاجز کی تائید میں بہت کوشش کر
رہے ہیں ۔ اور خلوص و محبت کے آثار بارش کی طرح آپ کے وجود سے پ کے وجود سے ظہور میں آتے جاتے
ہیں ۔ اللہ جل شانہ آپ کو خوش رکھے ۔
۱۴ جون ۱۸۸۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
( نوٹ ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ شکور خدا کے عبد شکور تھے ۔
اس لئے اپنے خدام کی ہر خدمت کو نہایت عزت و قدر سے دیکھا کرتے تھے۔ معمولی سے
معمولی کام بھی کوئی کرتا تو جَزَاكُمُ اللهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ فرماتے اور اس کو قد روعزت
کی نظر سے دیکھتے ۔ اس چیز نے آپ کے صحابہ میں اخلاص کی ایک عملی روح پیدا کر دی
تھی اور ہر ایک صادق چاہتا تھا کہ خدمت کے لئے آگے بڑھے۔
صاحبزادہ سراج الحق صاحب اب ہمارے درمیان نہیں ۔ وہ خود ایک پیر زادہ تھے اور
لوگوں سے نذرانہ لیتے اور ایسی فضاء میں ان کی تربیت اور اُٹھان ہوئی تھی کہ خدمت اسلام
کے لئے کچھ خرچ کرنے کا موقع نہ تھا لیکن جب خدا تعالیٰ نے انہیں راہِ حق دکھایا تو
انہوں نے اپنے اخلاص کا ہر رنگ میں ثبوت دیا ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
(عرفانی کبیر )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۲
مخدومی مکرمی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
سلام عليك ورحمة الله
کوئی تین روز ہوئے پارسل اسٹیشن بٹالہ میں آگیا ہے لیکن بلٹی آپ کے پاس واپس کی گئی ہے۔ آپ
بلٹی بہت جلد واپس کر دیں اس میں جس قدر دیر ہوگی اسٹیشن پر ایک آنہ یومیہ پارسل کا کرایہ دینا پڑے گا۔
۳ جولائی ۱۸۸۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۳
مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پہلے آج ہی ایک خط روانہ خدمت ہو چکا ہے ۔ اب دوبارہ اس لئے تحریر خدمت کرتا ہوں کہ
چونکہ نسخہ جات براہین احمد یہ صرف بیس عدد میرے پاس موجود ہیں اس لئے قرین مصلحت یہ ہے کہ
اگر کم سے کم ۲۵ روپے فی نسخہ پر خریدار دیں ۔ ان حیدر آبادی صاحب کو منظور ہو تو جس قد رخریداری کا
پختہ اور قطعی طور پر ارادہ ہو اس سے وعدہ جلد دیں بطور ولیو پے ایبل کے بھیجے جائیں ۔ یہ مناسب نہیں
معلوم ہوتا کہ اُس جگہ جمع رہیں کیونکہ بلحاظ ضخامت کتاب ۲۵ روپے ایک ادنی قیمت ہے اور ممکن ہے
کہ ان جلدوں کے روانہ کرنے کے بعد اس طرف بعض عمدہ خریدار پیدا ہو جا ئیں جو سور و پیہ فی نسخہ پر
کتاب لینے کو تیار ہوں تب اگر اس جگہ کوئی کتاب ہی نہ ہو تو کیا کیا جائے اور یہ نہایت صاف انتظام ہے
کہ حیدر آباد میں جیسے جیسے کوئی خریدار کم سے کم ۲۵ روپے پر پیدا ہو اس کی وہاں سے اطلاع آجائے کم
L
Value Payable (VP) 25/-

اور فی الفور بذریعہ ولیو پے ایبل وہاں کتاب بھیجی جائے تا کوئی حرج عائد نہ ہو۔ کیونکہ حساب کرنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ فی الحقیقت دراصل سو روپیہ قیمت کی کتاب ہو گی اور جو کچھ کم قیمت پر کتابیں
فروخت ہوتی ہیں ان کا حرج اٹھاتا رہوں گا ۔ اوّل میرا خیال تھا کہ شاید صندوق میں کتا بیں بہت ہوں گا۔
گی اور روپیہ کی ضرورت تھی تو اس دھوکہ سے لکھا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ کتا ہیں تو ختم ہو چکیں ۔ آپ
مفصل حال دریافت کر کے اطلاع دیں اور اس وقت تک کتابیں روانہ نہیں ہو سکتیں کہ اس میں حرج
متصور ہے۔ جب تک پختہ بات نہ ہو تب تک ناحق کے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ پہلے کئی جگہ ایسا معاملہ
پیش آچکا ہے۔ اور چار جلدیں ایک نسخہ کی ارسال خدمت ہیں ان کی رسید سے مطلع فرماویں۔ والسلام
۱۵ دسمبر ۶۸۶
خاکسار
غلام احمد
از مقام صدرا نباله احاطه نا گرینی متصل محلہ کو ہستان بنگلہ شیخ محمد لطیف
مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امرتسر میں آئمکرم کا عنایت نامہ مجھ کو ملا اور آپ کی خیر و عافیت سے خوشی حاصل ہوئی ۔ میں
نے آپ کے پہلے کارڈ کی بھی ابھی تک تعمیل نہیں کی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ قادیان میں جا کر یہ کتا بیں ۔ انشاء
روانہ کر دوں گا ۔ تین چار روز تک انشاء اللہ قادیان میں پہنچ جاؤں گا اور آپ کی توجہ اور جدو جہد کا
شکر گزار ہوں ۔
۴ را پریل ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بخدمت اخویم مخدومی مکرمی صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب اطمینان خاطر وفرحت دل ہوا ۔ انشاء اللہ جب اس عاجز کا مصمم ارادہ
سفر د ہلی کا ہوگا تو تاریخ سے اطلاع دوں گا اور آپ کے ملنے کا بہت شوق ہے۔
۳۰ جولائی ۱۸۸۷ء
والسلام
مکتوب نمبر ۱۶
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا ۔ اللہ جل شانہ آپ کی دلی مراد پوری کرے آمین ۔ کچھ تھوڑا
عطر کیوڑہ یا جو اس سے بھی عمدہ معلوم ہو ، یہ آپ کی مرضی پر موقوف ہے، بمقام لدھیا نہ محلہ صوفیاں
پاس میر عباس علی شاہ صاحب ارسال فرماویں کہ یہ عاجز دس روز تک لدھیانہ میں رہنا چاہتا ہے۔
تکلیف دینے کو دل نہیں چاہتا مگر چونکہ آپ نے دوستانہ طور پر بلا تکلف لکھا ہے اس ( لئے ) آپ کی
اخوت اور محبت کے لحاظ سے تحریر کیا گیا ۔ اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے اور کل یہ عاجز لدھیانہ کی
طرف روانہ ہو جائے گا۔ پتہ یہی لکھا جائے بمقام لدھیانہ محلہ صوفیاں پاس میر عباس علی شاہ صاحب ۔

زیادہ خیریت ہے اور جب تک آپ جے پور میں تشریف رکھیں ضرور کبھی کبھی اپنی خیریت سے مطلع
فرماتے رہیں۔
۲۲ اکتوبر ۶۸۷
مکتوب نمبر ۱۷
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مدت مدید ہوئی کہ حال آں محب سے بالکل بے خبر ہوں بلکہ رسالہ سُرمہ چشم آر یہ جو آپ کی
خدمت میں بھیجا گیا تھا اس کی رسید بھی نہیں آئی ۔ میں آج تک اسی جگہ چھاؤنی انبالہ میں ہوں اور
میرا پتہ یہ ہے کہ مقام انبالہ چھاؤنی صدر بازار - امید کہ آپ اپنی خیریت سے مطلع فرماویں گے اور
سب طرح سے خیریت ہے۔
۴ نومبر ۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از صدر بازار
مکتوب نمبر ۱۸
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کئی دن کے بعد آج عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اور ہر جگہ خوش و خرم
رکھے ۔ فتح خاں سے اشتہار لے کر بلا توقف بھیجا جاتا لیکن فتح خاں مدت تئیس روز سے لاہور گیا ہوا
ہے۔ ایک ادنی کام دو تین روز کا ہے۔ نہایت اندیشہ کی بات ہے کہ اب تک واپس نہیں آیا ۔ لاہور

امرتسر میں بیماری بکثرت پھیلی ہوئی ہے اور ہیضہ بکثرت ہے ایسا نہ ہو کہ بیمار ہو گیا ہو ۔ جب فتح خاں
بخیر و عافیت واپس آتا ہے تو اشتہار لے کر ارسال خدمت کروں گا ۔ جیند سے اب تک روپیہ تک نہیں آیا
اور نہ فروسی سے آیا ، شاید کل پرسوں تک آ جائے ۔ آں مخدوم نے جو سوجلد کتاب ” سراج منیر کی
فروخت اپنے ذمہ ڈال لی خدا تعالیٰ آپ کو اس کا اجر بخشے اور آپ کو دنیا و آخرت میں مرادات دلی تک
پہنچا وے اور ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرمایا کریں اور سب طرح سے خیریت ہے ۔ والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی محبی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو مخالفوں پر غلبہ بخشے اور ہمیشہ اہل حق کو غلبہ ہی دیتا ہے۔ آپ
کی ملاقات کا بہت شوق ہے۔ دیکھیں پھر کب تقریب نکلتی ہے۔ میں نے آج ایک اشتہار چھپنے کے
لئے بھیجا ہے۔ آپ مجھے دس دن کے بعد یاد دلا دیں تا میں چند پر چہ آپ کی خدمت میں بھیج دوں ۔
دیگر خیریت ہے۔
۱۳ دسمبر ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۰
مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مدت مدید کے بعد عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا۔ حال یہ ہے کہ قریباً عرصہ بین " روز ہوئے
یہ عاجز باعث علالت طبع بشیر احمد پسر اپنے کے بٹالہ میں آیا ہوا ہے ۔ ارادہ یہ تھا کہ دو تین روز تک رہ
کر پھر قادیان میں واپس جاؤں گا مگر بشیر احمد کی مرض بہت غلبہ کر گئی ۔ ڈاکٹر علاج کرتا ہے ۔ اب
بفضلہ تعالیٰ کچھ تخفیف ہے ۔ میرا ارادہ ہے کہ تمام رمضان اسی جگہ رہوں ۔ اپنے حالات خیریت
آیات سے جلد جلد مطلع فرمایا کریں۔
۲۸ رمتی ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از بٹالہ
مکتوب نمبر ۲۱
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمه الله تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ جب آپ تحریر فرماویں بالا نسخہ کتاب آپ کی خدمت میں روانہ کر دیئے جائیں
گے ۔ آپ خود مختار ہیں جو قیمت ان کی سمجھیں تجویز کر لیں ۔ آپ کی مخلصانہ کوششیں جو خالصاً للہ آپ
کرتے ہیں اللہ جل شانہ دنیا و آخرت میں اس کا آپ کو اجر بخشے ۔ میرا ارادہ دو ماہ تک انبالہ چھاؤنی
میں رہنے کا ہے چنانچہ میں انشاء اللہ تعالیٰ اگست کی ۲۲ یا ۲۳ تک روانہ ہو جاؤں گا اور باراہ نسخہ

براہین ساتھ لے جاؤں گا ۔ جس وقت آپ تحریر فرمائیں گے اسی جگہ سے بھیج دوں گا۔ آپ پہلے تحریر
خریداروں سے یہ شرط کر لیں کہ کوئی نسخہ کم سے کم پندرہ روپیہ قیمت پر خریدا جائے کیونکہ دراصل اس قیمت
پر بھی آئندہ کی ذمہ داریوں اور مصارف کے لحاظ سے اندیشہ حرج و نقصان ہے ۔ لیکن آپ جو کچھ
تجویز فرمائیں گے انشاء اللہ بہرصورت بہتر فرمائیں گے ۔ انبالہ چھاؤنی میں میرا پتہ یہ ہے ۔
بمقام انبالہ چھاؤنی صدر بازار معرفت با بو محمد بخش صاحب کلرک دفتر نہر ۔
۱۸ راگست ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مخدومی مکرمی اخویم
مکتوب نمبر ۲۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ مدت مدید کے بعد پہنچ کر موجب خوشی و خرمی ہوا ۔ اس ا۔ اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب
طرح سے خیریت ہے ۔ بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا ایسا کہ آثار ظاہری ما یوسی کلی پر دلالت کرتے تھے
مگر آٹھ روز سے اللہ جل شانہ نے دوبارہ زندگی بخشی - فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى إِحْسَانِهِ ۔ روپیہ مجھے
یاد پڑتا ہے کہ پہنچ گیا تھا۔ دیگر خیریت ہے ۔
۱۹ راگست ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۲۳
مکرمی
السلام علیکم
میں باعث علالت طبع اپنے لڑکے کے یعنی بشیر احمد کے سخت غم وہم میں گرفتار رہا ہوں ۔ آخر
بقضاء ایزدی تمیس روز بیمار رہ کر انتقال کر گیا انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ ۔ آج لڑکا فوت ہوا ہے۔
۴ رنومبر ۱۸۸۸ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت
ت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز ان دنوں میں اسی جگہ قاد اسی جگہ قادیان میں ہے آپ اسی جگہ بتوفیق حضرت
باری
جل شانه تشریف لائیے ۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
ر دسمبر ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور

مکتوب نمبر ۲۵
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم صاحبزادہ سراج الحق سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
واقعہ وفات آپ کی والدہ ماجدہ سے حزن واند وہ ہوا اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ خدا تعالیٰ
آپ کو صبر بخشے ۔ اس میں کیا شک ہے کہ آپ اولیاء کے قائل ہیں اور حقیقت ولایت کو بدلی اعتقاد
مانتے ہیں ۔ عجیب خیال کے وہ لوگ ہیں کہ قائلین کو منکرین قرار دیں اور تکفیر میں مستعجل ہوں ۔ ایک
مولوی صاحب نے میری تکفیر کے لئے مکہ معظمہ تک تکلیف کشی کی ۔ کسی کے کافر کہنے سے کب کوئی
کافر بن سکتا ہے۔ کا فروہ ہے جو خدا کے نزدیک کا فر ہے۔ جو شخص مسلمان کو کافر کہے درحقیقت وہی
خدا تعالیٰ کے نزدیک کافر ٹھہرتا ہے۔ ایسے لوگوں کی باتوں سے مضطرب نہیں ہونا چاہئے ۔ میرے
نزدیک مومن کی یہی نشانی ہے کہ نادان لوگ اس کو کافر کہیں ۔ فرعون نے حضرت موسیٰ سے کہا تھا
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنْتَ مِنَ الْكَفِرِينَ لے صرف اس مضمون کے چند کلمے
شائع کر دیئے جائیں کہ بھائیو! ہم مسلمان ہیں اور اولیاء کے وجود کے قائل ہیں اور حقیقت ولایت کے
معترف ہیں ۔ جو شخص ہم پر الزام لگاتا ہے وہ جھوٹا ہے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
۲۵ جنوری ۱۸۹۰ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
الشعراء : ٢٠ الحکم نمبر ا اجلد ۲۰ مورخه ۲۱ را پریل ۱۹۱۸ء صفحه ۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی