حضرت صاحبزادہ پیر سراجالحق صاحب نعمانی سرساویؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مولوی رشید احمد صاحب نے اس کے جواب میں پھر یہی لکھا کہ میں لاہور نہیں جاتا صرف سہارنپور
تک آ سکتا ہوں اور بحث تحریری مجھے منظور نہیں ۔ نہ میں خود لکھوں اور نہ کسی دوسرے شخص کو لکھنے کی
اجازت بھی دے سکتا ہوں ۔
حضرت اقدس نے اس خط کو پڑھ کر فرمایا کہ ان لوگوں میں کیوں قوت فیصلہ اور حق و باطل
کی تمیز نہیں رہی اور ان کی سمجھ بوجھ جاتی رہی ۔ یہ حدیث پڑھاتے ہیں اور محدث کہلاتے ہیں مگر
فہم و فراست سے ان کو کچھ حصہ نہیں ملا ۔ صاحبزادہ صاحب ! ان کو یہ لکھ دو کہ ہم مباحثہ کے لئے
نپور ہی آجاویں گے ۔ آپ سرکاری انتظام کر لیں جس میں کوئی یورپین افسر ہو اور
پر پورا اطمینان نہیں ہے۔ بعد انتظام سرکاری ہمیں لکھ بھیجیں اور کاغذ سرکاری بھیج دیں۔ میں تاریخ
مقرر پر آجاؤں گا اور ایک اشتہار اس مباحثہ کی اطلاع کے لئے شائع کر دیا جاوے گا تا کہ لاہور
وغیرہ مقامات سے صاحب علم اور سے صاحب علم اور مباحثہ سے دلچسپی رکھنے والے صاحب سہارنپور آ جاویں گے ۔
سہارنپور
ہو اور ہندوستانیوں
ور نہ ہم لاہور میں سرکاری انتظام کر سکتے ہیں اور پورے طور سے کر سکتے ہیں ۔ رہا تقریری اور
تحریری مباحثہ وہ اُس وقت پر رکھیں تو بہتر ہے، جیسی حاضرین جلسہ کی رائے ہوگی ۔ کثرت رائے پر
ہم تم کار بند ہوں ، خواہ تحریری خواہ تقریری جو مناسب سمجھا جاوے گا وہ ہو جاوے گا ۔ آپ مباحثہ
ضرور کریں کہ لوگوں کی نظریں آپ کی طرف لگ رہی ہیں ۔
یہ تقریر میں نے مولوی صاحب کو لکھ بھیجی ۔ مولوی صاحب نے کچھ جواب نہ دیا۔ صرف اس قدر
لکھا کہ انتظام کا میں ذمہ دار نہیں ہو سکتا ہوں ۔ پھر میں نے دو تین خط بھیجے جواب ندارد۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵۶
مخدومی مکرمی اخویم سلمه الله تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ اب رسالہ ” سراج منیر بہت جلد چھپنے والا ہے اور اس کی لاگت کا تخمینہ
چودہ سور ہ سور و و پیہ بتلایا گیا گیا ہے اور سرمایہ نہیں اور رسالہ سرمہ چشم آریہ کے لئے پانچ سو روپیہ نقد قرضہ لیا گیا
تھا اس میں سے بھی ابھی ایک صد ادا نہیں ہوا۔ خیر یہ تو سب کچھ اللہ جل شانہ آسان کر دے گا لیکن
اگر بجد و جہد مخلصین یہ رسالہ بہت جلد فروخت ہو جائے تو کسی قدر فرا ہمی سرمایہ اس سے ہو سکتی ہے۔
بخدمت مولوی سلطان الدین صاحب سلام مسنون ۔
والسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر۵۷
مخدومی مکرمی اخویم مولوی سراج الحق صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ مرسلہ آپ کا پہنچا۔ بدریافت خیریت مزاج آں صاحب تسلّی حاصل ہوئی۔ ٹھنڈی سیاہی
کی بابت جو یہ تحریر فرمایا ہے کہ بسبب قیام سرسا وہ وکارنول وغیرہ کے جے پور پہنچنے میں توقف ہوا۔ جو یہ فرمایا ہے کہ سرساوه
اس لئے سیاہی مذکور نہیں بھیجی سو اس کا کچھ مضائقہ نہیں جس وقت آپ جے پور میں پہنچیں روانہ یا
فرماویں اور حسب تحریر آپ کے جو اشتہار جدید یا کتاب طبع ہوا کرے گی انشاء اللہ تعالیٰ پہلے آپ کو
اطلاع دی جایا کرے گی ۔ ہر طرح خیال رہے گا اطمینان رکھیں ۔
وو
اور یہ جو تحریر فرمایا کہ سوجلد سراج منیر کی ہماری معرفت فروخت ہو جائے گی اس ۔
کے لئے
مشکوری ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی سعی کا اجر بخشے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ یہ آپ کی دوستانہ و ۔
وو
وو
مخلصانہ ہمدردی ہے اور پانچ جلد ” شحنہ حق کی قیمت اور ایک جلد سرمہ چشم آریہ کی معرفت
وو
سخی اللہ صاحب و ایضاً قیمت یک جلد سرمه چشم آریہ معرفت اسماعیل خان اب تک میرے پاس
نہیں پہنچی ۔ شاید انہوں نے ابھی روانہ کرنے میں توقف کیا ہو گا۔ مولوی صاحب کو سلام مسنون
فرمادیں اور صحت یابی سے مطلع کریں ۔
مورخه ۲۴ استمبر
خاکسار
میرزا غلام احمد عفی عنہ
بقلم عاجز عبد الحق غفر له
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب
مکتوب نمبر ۵۸
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ القدیر سید صاحب کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ سید حشمت علی صاحب
کو مطمئن کر دیں اور آپ کی ملاقات کا بہت اشتیاق ہے ۔ اُمید ہے آپ جلد اس طرف توجہ فرمائیں
گے اور ایک روپیہ کا عطر عمدہ اگر ملے تو ضرور خرید کر لے آنا مگر آپ کا آنا از بس ضروری ہے اس جگہ
کتاب دافع الوساوس“ کا کام شروع ہے۔ شاید چند جزو کے قریب کتار چند جزو کے قریب کتاب طبع ہو چکی ہے ۔
وو
۲۲ ستمبر ۱۸۹۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ ضرور اس شخص نان بائی کو ساتھ لے آویں جو کرا یہ ہو گا اس جگہ
دیا جائے گا اور مبلغ عنہ روپیہ کا تنور بھی ساتھ خرید کر لے آویں اور اگر روپیہ نہ ہو تو بوا پیسی ڈاک
عن
مجھ کو اطلاع دیں کہ تا یہاں سے مبلغ ہیں کو پید اور کراہ بھیج دیا جائے مگر جلد اطلاع دیں لیکن یہ بات
رو
یہ
اس کو سنا دینی چاہئے کہ اکثر دو وقت ایک ننوا کے قریب مہمانوں کی روٹی پکانی پڑتی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ
صرف دس این آدمی کی روٹی پکا سکتا ہو۔ یہ تنخواہ تو ہمیں منظور ہے اور تنور خریدنے کے لئے آپ کو
کہہ دیا ہے ۔ مگر یہ امر فیصلہ طلب ہے کہ آیا اس میں یہ طاقت ہے کہ ساٹھ ستر یا ایک سو آدمی کی تنور
میں ہر روز وہ روٹی طیار کر دے گا اور دلّی کے نان بائیوں کی طرح عمدہ اور صاف روٹی ہوگی ۔ اگر وہ
اپنی باتوں میں سچا ہے تو بہتر ہے اور بہت خوب ہے۔ صرف یہ خیال ہے کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو
جو صرف دس ہیں روٹیاں پکا سکتے ہیں۔ مگر یہاں لنگر خانہ میں بعض اوقات دو دو سو آدمی مہمان جمع ہو
جاتے ہیں جیسا کہ آپ کو معلوم ہے۔ غرض اگر ہر طرح پر قابل ہو تو میری طرف سے اجازت ہے کہ
عنہ روپیہ کا تنور خرید دیں اور اپنی طرف سے کرایہ دے کر لائیں اور اگر بطور قرضہ دو چار دن کے
لئے روپیہ مل جائے یعنی جس صورت میں آپ کے پاس نہ ہو تو قرضہ لے کر تنور لے لیں اور اگر
روپیہ نہ ہو اور نہ ملے تو اطلاع دیں تافی الفور بھیج دیئے جاویں۔ والسلام
۲۳ را پریل ۱۹۰۶ء
خاکسار
مرزا غلام احمد
آپ کے گھر میں سب خیر و عافیت سے ہیں اور لڑکا ہر طرح اچھا ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی پیر صاحب
مکتوب نمبر ۶۰
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے خطوط حضرت کی خدمت میں پہنچے ۔ ۔ حضرت دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا اللہ تعالیٰ کا فضل آپ پر
ہوا اور مقدمہ کی مشکلات سے جلد مخلصی ہو کر آپ کو دارالامان میں واپس آنے کا موقع مل جائے ۔
فی الواقع یہ دوری اور مہجوری آ۔ رمہجوری آپ کے واسطے بہت تکلیف کو سامنا۔ جس شخص کی اتنی مدت -
و
سے
قادیان میں رہائش مستقل ہو اُس کے واسطے تو اتنی مدت باہر رہنا نہایت مشکل بلکہ ایک ایک دن
بمنزلہ سال کے ہو گا ۔ اچھا خدا کا فضل کرے اور آپ کو بخیریت فتح کے ساتھ واپس لائے ۔
رمئی ۱۹۰۷ء
والسلام
خادم محمد صادق عفی عنہ
مکتوب نمبر 1
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ جو غم اور مصیبت کے صدمہ سے بھرا ہوا تھا مجھ کو ملا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رجعون ۔ چونکہ خدا تعالیٰ جبکہ کوئی مصیبت نازل کرتا ہے تو بعد اس کے کوئی راحت بھی پہنچاتا ہے۔
اس لئے اس کے رحم اور کرم سے کسی حالت میں نومید نہیں ہونا چاہئے اور ساتھ ہی تو بہ اور استغفار
بہت کرنا چاہئے کیونکہ بعض مصائب بعض گناہوں کے سبب سے بھی ظہور میں آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تو
ہر چیز پر قادر ہے ۔ چاہے تو ایک بیٹے کی جگہ دینا بیٹے دے دے وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
آپ کی نومیدی کی عمر نہیں ہے۔ ہم نے بچشم خود دیکھا ہے کہ نوے برس تک جن کی عمر تھی ان
کے لڑکے پیدا ہو گئے اور ساتھ ہی پینسٹھ برس تک عورتوں کی بھی اولاد ہوسکتی ہے۔ ہاں جب یہ خیال
آتا ہے کہ کس قدر فرقان الرحمن کی پرورش کے لئے آپ نے محنت اٹھائی تھی اور کیا کچھ امنگ اور
آرزوئیں تھیں تو دل پر صدمہ پہنچتا ہے لیکن ایسی مصیبتیں ہریک کے ساتھ لگی ہوئی ہیں ۔ خدا تعالیٰ پر
تو گل کرنے والے آخر اپنی مراد کو پالیتے ہیں۔ میرے ہمیشہ خیال میں رہا ہے کہ یہ سفر ہی منحوس تھا۔
آپ کو ایسے لوگوں سے تعلقات کرنے پڑے جو سچائی اور راستبازی کے دشمن ہیں اور ہر یک مکر اور
فریب کو حلال سمجھتے ہیں ۔ انسان کا قاعدہ ہے کہ تعلق ہونے کے بعد کئی ٹھوکروں میں مبتلا ہو جاتا ہے
سو میں اسی لئے ڈرتا ہوں کہ یہ خدا کی طرف سے ایک سرزنش نہ ہو۔ پاکوں اور مقدسوں کو بھی کبھی
مصیبت آ جاتی ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گیارہ لڑ کے مر گئے مگر ساتھ
اس کے صبر جمیل تھا ، کوئی جزع فزع نہ تھا۔ اسی واسطے لکھا ہے کہ مصیبت دو قسم کی ہے (۱) ایک ترقی
درجات کی مصیبت جو نبیوں اور تمام راستبازوں پر آتی ہے (۲) اور دوسری جزاء السیئات کی
مصیبت جو انسان پر گناہ اور غفلت کی حالت میں آتی ہے اور غم کے ساتھ دیوانہ بنا دیتی ہے۔
بہر حال تو بہ اور استغفار کے ساتھ وہ مصیبت جاتی رہتی ہے اور خدا تعالیٰ نعم البدل عطا کرتا ہے۔
خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے۔ بجز خدا کی طرف جھکنے کے کوئی چارہ نہیں ۔ دُنیا کی
زندگی ہر قسم کی تلخیوں سے بھری ہوئی ہے مگر جو شخص سچی تو بہ کرتا ہے اور مکر اور فریب کی تمام شاخیں
اپنے اندر سے باہر نکال دیتا ہے خدا کی رحمت کا اس پر سایہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ آگ میں سے اس
کو نکال لیتا ہے ۔ بجز خدا کے کوئی کسی کا ساتھی نہیں ۔ جو خدا کی طرف آتے ہیں وہ اس کی رحمتوں کے
امیدوار ہو جاتے ہیں ۔ اس کی دلوں پر نظر ہے نہ زبانوں پر ۔ ہمیں آپ کے فرزند کی وفات کی خبر ا۔
پڑھ کر بہت صدمہ ہوا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کا بدل عطا کرے ۔ آمین ۔ گھر میں بیوی اور ان کی والدہ
بھی یہ خبر سن کر نہایت غمگین ہوئیں اور ان کو بہت صدمہ پہنچا اور روتی رہیں مگر قضاء وقد ر الہی سے کیا
چارہ ہے۔ ہمارا تو یہی تجربہ ہے کہ کچھ اپنا ہی گناہ ہوتا ہے جب فوق الطاقت قہر الہی نازل ہو جاتا ہے
ور نہ وہ تو بڑا کریم و رحیم ہے۔ اس کی رحمتیں بے انتہاء ہیں ۔ وہ جو اس کی طرف سچے دل سے جھکتے
ہیں وہ فوق الطاقت صدموں سے انہیں بچا لیتا ہے ۔
۱۳ را گست ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان