حضرت صاحبزادہ پیر سراجالحق صاحب نعمانی سرساویؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۴۵
مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے مباحثات میں اثر اور برکت بخشے ۔ یہ عاجز ۲۱ جنوری ۱۸۹۲ء
کو لاہور جانے کو طیار ہے ۔ شاید اس جگہ ایک ماہ تک رہوں ۔ رسالہ جدیدہ جو اشتہار ہے اب تک
طبع ہو کر نہیں آیا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
۱۹ جنوری ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۴۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
وو
عنایت نامہ پہنچا۔ افسوس کہ فیصلہ آسمانی سب ختم ہو چکی ہیں چونکہ مفت دیئے گئے اس لئے
لوگوں نے ہر طرف سے لے لئے ۔ اُمید ہے کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ شاد و خرم و خورسند
فرماتے رہیں۔ زیادہ خیریت ہے۔
یکم اپریل ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لودھیانه محله اقبال گنج

مکتوب نمبر ۱۴۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جلد سوم
نایت نامہ پہنچا۔ آپ کی ملا' پ کی ملاقات کو دل بہت چاہتا ہے اور عرصہ بہت ہو گیا ہے اور اتفاقاً میں
اس وقت لدھیانہ میں ہوں ۔ اگر تکلیف فرما کر تشریف لاویں تو بہت مہربانی ہوگی ۔ الباقی عند التلاقی ۔
۱۵ را پریل ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لدھیانہ محلہ اقبال گنج
مکتوب نمبر ۴۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر باعث خوشی و خرمی ہوا ۔ یہ عاجز انشاء الله القدیر ماہ رمضان کے اخیر تک
لدھیانہ میں ہے اور شاید زیادہ بھی رہوں بہر حال یہ مہینہ رمضان کا تو انشاء اللہ اسی جگہ ہوں ۔
ملاقات کا بہت شوق ہے۔ اُمید کہ اپنی ملاقات سے مسرور الوقت فرمائیں گے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۱۶ اپریل ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج

مکتوب نمبر ۴۹
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محبت نامہ اور نیز هر روپیہ پہنچے میں افسوس کرتا ہوں کہ اب رسالہ ”نشانِ آسمانی‘ بالکل
باقی نہیں ہے ۔ دست بدست لوگ وہ لے گئے ۔ جو روپیہ آپ نے قیمت کا بھیجا ہے اگر آپ چاہیں
تو اس کے عوض میں رسالہ ” دافع الوساوس خرید لیں کیونکہ انشاء اللہ القدیر دو ماہ تک وہ رسالہ
طیار ہو جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے۔
از طرف احقر العباد حامد علی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پہنچے۔
۲۸ را گست ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵۰
یہ مکتوب ناقص ہے کچھ حصہ کا غذات میں مل گیا ہے ۔ عرفانی )
آپ کی تشریف آوری کا انتظار ہے خدا تعالیٰ آپ کی ملاقات نصیب کرے ۔ مولوی عبدالکریم
صاحب اور عرب صاحب اس جگہ ہیں اور آپ کے منتظر ہیں ۔ منشی محمد اعظم صاحب کا خط خط بھی میں نے
پڑھ لیا اور ان کے حق میں دعا کی گئی ۔ ان کو اطلاع دیں اور کہہ دیں کہ استغفار بہت پڑھیں اور
ہر نماز کے بعد کم از کم گیارہ دفعہ لاحول پڑھا کریں۔
۶ ستمبر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبر ۱ ۵
مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بڑی بھاری بحث مولوی نذیر حسین صاحب سے پیش ہے۔ اگر آپ اس بحث پر تین چار روز
تک پہنچ سکیں تو عین خوشی اور تمنا ہے مگر آنے میں توقف نہیں ۔ چاہئے ۔ آپ کے آنے سے سے بہت مدد
ملے گی ۔
۱۱ راکتو بر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مقام دہلی بازار بیماراں
کوٹھی نواب لوہارو
(نوٹ ) صاحبزادہ سراج الحق صاحب نے اپنے سفر نامہ میں دہلی آنے اور مباحثہ
کے متعلق بعض حالات کا تذکرہ لکھا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے خدام کو شریک
ثواب ہونے کا ہر موقعہ دیا کرتے تھے ۔ صاحبزادہ کو اس موقعہ پر اس خدمت میں شریک
ہونے کا موقع ملا۔ دہلی کے علماء نے یہ فیصلہ کیا کہ حضرت اقدس کو اگر کسی کتاب کی ضرورت
پڑے تو نہ دی جائے۔ حق پوشی کے اس مظاہرے سے انہوں نے اپنی جگہ یہ سمجھا تھا کہ وہ حق
کا مقابلہ کر سکیں گے لیکن خدا تعالیٰ نے غیب سے کتابوں کے میسر آنے کے سامان تو پیدا کر
دیئے مگر ان دشمنان حق کو باوجود اپنے ہر قسم کے ساز و سامان کے مقابلہ میں آنے کی جرات
نہ ہوئی اور سید نذیر حسین استاذ الکل کہلانے کے باوجود مقابلہ سے فرار کر گیا۔
یہ واقعات بجائے خود بہت دلچسپ ہیں اور انشاء اللہ سوانح حیات میں آجائیں گے۔
اسی سلسلہ میں سید نذیر حسین صاحب کے ایک واقعہ کا ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا اور وہ

یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دوسری شادی جو اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان
نشانوں کے ماتحت دہلی میں ہوئی تو یہی نذیر حسین حضور کا نکاح پڑھنے کے لئے آئے تھے
اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نکاح بڑے فخر کے ساتھ پڑھا تھا۔
اس تقریب پر دستور کے موافق پانچ روپے بھی اور ایک جانماز ان کو دیئے گئے تھے ۔
(عرفاني كبير )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّ
مکرمی اخویم
مکتوب نمبر ۵۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم
جلد سوم
ایک خط اس عاجز کا تمام مقامات میں گھومتا ہوا آخر پھر میرے پاس واپس آیا۔ افسوس کہ
آپ کو نہ پہنچ سکا ۔ اب ایک کارڈ آپ کا ملا چونکہ جلسہ سالانہ جو ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کو ہونا ۔ / ہے بہت
نزدیک ہے اور یقین کہ ہماری جماعت کے تمام احباب اس جلسہ پر تشریف لائیں گے ۔ اُمید کہ
آپ ابھی بلا توقف اس طرف کا قصد فرمائیں ۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل و کرم اپنے فضل وکرم سے یہ کارڈ آپ تک
پہنچادیوے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۳ نومبر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی مکرمی اخویم
مکتوب نمبر ۵۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی علالت طبع سے بہت تردد ہوا۔ نہایت اشتیاق ہے کہ آپ جس طرح ہو سکے تشریف
لا دیں ۔ خدا تعالیٰ صحت کامل بخشے ۔
لکھا جاتا ہے ۔ ۲۶ دسمبر ۱۸۹۲ء تک آ جانا چاہیئے ۔
غلام احمد از قادیان
۱۸ دسمبر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۴
محبی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
مدت دراز کے بعد عنایت نامہ پہنچا۔ اب یہ عاجز قاد نامہ پہنچا۔ اب یہ عاجز قادیان میں ہے اور انشاء اللہ القدیر ابھی
رہائش قادیان میں ہی ہے۔ یہ عاجز آپ کے اخلاص اور محبت کا نہایت شکر گزار ہے اور خدا تعالیٰ
سے بھی امید رکھتا ہے کہ آپ سے ہر ایک ابتلا میں اول درجہ استقلال اور ثابت قدمی ظہور میں آتی
رہے گی ۔ آپ کے نواح کی طرف اگر کسی نے یہ خبر مشہور کی ہے کہ گویا اس عاجز نے دعوی مسیح موعود سے
تو بہ کی ہے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ آج ہمارے مخالفوں کا دن رات افتراؤں پر گزارہ ہے۔ یہ
مخالف لوگ اگر انصاف پر ہوں تو خود ان کو حضرت مسیح کے دعوئی حیات سے جو قرآن کریم اور

احادیث صحیح سے برخلاف ہے ، تو بہ کرنا چاہئے نہ کہ ایسے ایسے افترا کریں ۔ جس قدر آپ محض لِلهِ
کوشش اور مباحثہ کر رہے ہیں خدا تعالیٰ اس کا آپ کو اجر بخشے ۔ آپ کی ملاقات کو بہت ملاقات کو بہت عرصہ گزر گیا ہے
کبھی ملاقات بھی چاہئے ۔ اس وقت میں نے ایک رسالہ طبع کرانا چاہا ہے جس کا نام نشان آسمانی ہے وہ
رسالہ طبع ہورہا ہے۔ شاید دو ہفتہ تک طبع ہو کر میرے پاس آجائے ۔ دو ہفتہ کے بعد آپ مجھ کو ضرور
یاد دلائیں تا وہ رسالہ آپ کی خدمت میں بھی بھیج دوں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
۱۱ جون ۹۴
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۵۵
مخدوم مکرم معظم مولوی رشید احمد صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد هذا عرض خدمت ہے کہ صاحبزادہ سراج الحق نے آپ کا خط بجنسہ میرے پاس بھیج دیا
حرف بحرف ملاحظہ کیا گیا ۔ آپ جو اس عاجز کو واسطے اجز کو واسطے بحث کے سہارنپور بلاتے ہیں ، مجھ کو کچھ عذر
نہیں مگر اتنی بات خدمت میں عرض کرنی ہے کہ امن قائم کرنے کے واسطے آپ نے کیا بندو بست کیا
ہے؟ ڈپٹی کمشنر صاحب کی تحریری اجازت ہونی ضروریات سے ہے اور مجالس بحث میں سپرنٹنڈنٹ
یا اور کسی حاکم با اختیار کا ہونا بھی امر ضروری ہے۔ بنابریں اس قسم کی تسلی بخش تحریر ہمارے پاس بھیج
دیں تو بندہ واسطے بحث کے حاضرِ خدمت ہو جائے گا۔ اگر لاہور آپ تشریف لے چلیں تو تسلی بخش
تحریر امن قائم کرنے کی آپ کے پاس ہم بھیج دیں ۔ پس اس تحریر کے جواب میں جیسا آپ مناسب پاس ہم دیں۔
سمجھیں اطلاع دیں ۔
راقم
غلام احمد
بقلم عباس علی

مولوی رشید احمد گنگوہی سے مباحثہ کی تحریک اور آخر اس کا انکار
میں ( پیر سراج الحق ) نے ایک بار حضرت اقدس علیہ السلام سے عرض کیا کہ یہ مولوی رہ گئے اور
سب کی نظر مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی طرف لگ رہی ہے ۔ اگر حکم ہو تو مولوی رشید احمد صاحب
کو لکھوں کہ وہ مباحثہ کے لئے آمادہ ہوں۔ فرمایا اگر تمہارے لکھنے سے مولوی صاحب مباحثہ کے لئے
آمادہ ہوں تو ضرور لکھ دو اور یہ لکھ دو کہ
مرزا غلام احمد قادیانی آج کل لودھیا نہ میں ہیں ۔ انہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ
کیا ہے اور کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہوگئی ، وہ اب نہیں آویں گے اور جس
عیسی کے اس اُمت میں آنے کی خبر تھی ۔ وہ میں ہوں ۔ اور مولوی تو مباحثہ نہیں کرتے ہیں ۔
چونکہ آپ بہت سے مولویوں اور گروہ اہل سنت والجماعۃ کے پیشوا اور مقتدا مانے گئے ہیں اور
کثیر جماعت کی آپ پر نظر ہے آپ مرزا صاحب سے اس بارہ میں مباحثہ کر لیں چونکہ آپ کو
محدث اور صوفی ہونے کا بھی دعویٰ ہے اور ماسوا اس کے آپ مدعی الہام بھی ہیں ۔ مدعی الہام
اس واسطہ کر کے کہ مولوی شاہ دین اور مولوی مشتاق احمد اور مولوی عبد القادر صاحب نے
گنگوه مولوی رشید احمد صاحب متوفی کے پاس جا کر حضرت اقدس علیہ السلام کے الہامات جو
براہین احمدیہ میں درج ہیں ، سنائے تھے ۔ مولوی رشید احمد صاحب نے چند الہام سن کر
جواب دیا تھا کہ الہام کا ہونا کیا بڑی بات ہے ۔ ایسے ایسے الہام تو ہمارے مریدوں کو بھی
ہوتے ہیں اور اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ آپ کے مریدوں کو اگر
ایسے الہام ہوتے ہیں تو وہ الہام ہمارے سامنے پیش کرنے چاہئیں تا کہ ان الہاموں کا یا
آپ کے الہاموں کا، کیونکہ مریدوں کو جب الہام ہوں تو مرشد کو تو ان ان سے اعلیٰ الہام
ہوتے ہوں گے، موازنہ اور مقابلہ کریں اور لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ إِلَى
وعید سے ڈریں۔ مولوی صاحب نے کہنے کو کہہ دیا مگر کوئی الہام اپنا یا کسی اپنے مرید کا
پیش نہیں کیا کہ یہ الہام ہمارے ہیں اور یہ ہمارے مریدوں کے ہیں ۔ غرض کہ اب آپ
کا حق ہے کہ اس بحث میں پڑیں اور مباحثہ کریں اور کسی طرح سے پہلو تہی نہ کریں۔
ا الحاقة: ۴۵

کس لئے ؟ کہ ادھر تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کا زور شور سے بیان کرنا ، وفات کا
دلیلوں یعنی نصوص صریحہ قرآنیہ اور حدیثیہ سے ثابت کرنا اور علماء اور ائمہ سلف کی شہادت
پیش کرنا اور پھر مدعی مسیحیت کا کھڑا ہونا اور لوگوں کا رجوع کرنا اور آپ جیسے اور آپ سے
بڑھ کر علماء کے مرید ہونے سے دنیا میں ہل چل مچ رہی ہے اور بحث اصل مسئلہ میں ہونی
چاہئے یعنی عیسی علیہ السلام کی حیات و وفات میں“۔
بس میں نے یہ خط نے یہ خط لکھا اور حضرت اقدس علیہ السلام کو ملاحظہ کرا کے روانہ کر دیا۔
اور آپ نے اس پر دستخط کر دیئے اور راقم سراج الحق نعمانی و جمالی سرسا وی لکھا گیا ۔ مجھے یہ خط
مولوی رشید احمد صاحب کو لکھنا اس واسطے ضروری ہوا تھا کہ میں اور مولوی صاحب ہم زُلف ہیں
اور باوجود اس رشتہ ہم زلف ہونے کے تعارف اور ملاقات بھی تھی اور قصبہ سر سا وہ اور قصبہ گنگوہ ضلع
سہارنپور میں ہیں اور ان دونوں قصبوں میں پندرہ کوس کا فاصلہ ہے اور ویسے برادرانہ تعلق بھی ہیں
اور میری خوشدامن اور سسرال کے لوگ ان سے بعض مرید بھی ہیں ۔ بس یہ میرا خط مولوی صاحب
کے پاس گنگوہ جانا تھا اور مولوی صاحب اور ان کے معتقدین اور شاگردوں میں ایک شور بر پا ہونا تھا
اور لوگوں کو ٹال دینا تو آسان تھا لیکن اس خاکسار کو کیسے ٹالتے اور کیا بات بتاتے بجز اس کے کہ
مباحثہ کو قبول کرتے ۔
مولوی رشید احمد صاحب نے اس خط کے جواب میں لکھا کہ مخدوم مکرم پیر سراج الحق صاحب
پہلے میں اس بات کا افسوس کرتا ہوں کہ تم مرزا کے پاس کہاں پھنس گئے ۔ تمہارے خاندان گھرانے
میں کس چیز کی کمی تھی اور میں بحث کو مرزا سے منظور کرتا ہوں ۔ لیکن تقریری اور صرف زبانی۔ تحریری
لے حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب تم جانتے ہو کہ حکماء کا رجوع کرنا اور ہمارے ساتھ ہونا غلط
نہیں ہے۔ ایک تو حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب ہیں جو اُن سے کم نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھ کر ہی ہیں ۔
اور ایسا ہی مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب ہیں جنہوں نے رسالہ اعلام الناس چھپوا کر ہمارے دعوی کی تصدیق میں بھیجا
ہے حالانکہ ان کی اور ہماری ابھی تک ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔ اور یہ کیسا عجیب رسالہ کہ اس میں ہمارا مافی الضمیر دیا ہے
اور اس میں ہمارا اور مولوی صاحب کا توارد ہو گیا ہے اور دو ایک اور مولویوں بھی لئے تھے جو مجھے اس وقت یاد نہیں ہے۔
ہیں سید سے
نقل بمطابق اصل

مجھ کو ہرگز منظور نہیں ہے اور عام جلسہ میں بحث ہوگی ۔ اور روفات وحیات مسیح میں کہ یہ فرع ہے، بحث
نہیں ہو گی بلکہ بحث نزول مسیح میں ہو گی جو اصل ہے ۔ کتبہ رشید احمد گنگوہی ۔
۔
یہ خط مولوی صاحب کا حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھلایا ۔ فرمایا خیر شکر ہے کہ اتنا تو تمہارے
لکھنے سے اقرار کیا کہ مباحثہ کے لئے تیار ہوں، گو تقریری سہی ورنہ اتنا بھی نہیں کرتے تھے ۔ اب اس
کے جواب میں یہ لکھ دو کہ مباحثہ میں خلط مبحث کرنا درست نہیں ۔ بحث تحریری ہونی چاہئے تا کہ غائبین
کو بھی سوائے حاضرین کے پورا پورا حال معلوم ہو جاوے اور تحریر میں خلط مبحث نہیں ہوتا اور زبانی
تقریر میں ہو جاتا ہے۔ تقریر کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور نہ اس کا اثر کسی پر پڑتا ہے اور نہ پورے طور
سے یاد رہ سکتی ہے اور تقریر میں ایسا ہونا ممکن ہے کہ ایک بات کہہ کر اور زبان سے نکال کر پھر جانے
اور مکر جانے کا موقع مل سکتا ہے اور بعد بحث کے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا اور ہر ایک کے معتقد کچھ کا کچھ
بنا لیتے ہیں کہ جس سے حق و باطل میں التباس ہو جاتا ہے۔ اور تحریر میں یہ فائدہ ہے کہ اس میں کسی کو
کمی بیشی کرنے یا غلط بات مشہور کرنے کی گنجائش نہیں رہتی ہے ۔ اور آپ جو فرماتے ہیں کہ مباحثہ
اصل میں جو نزول مسیح ہے ہونا چاہئے ، سو اس میں یہ التماس ہے کہ مسیح اصل کیوں کر ہے؟ اور
وفات وحیات مسیح فرع کس طرح سے ہوئی ؟ اصل مسئلہ تو وفات حیات مسیح ہے۔ اگر حیات مسیح کی
ثابت ہو گئی تو نزول بھی ثابت ہو گیا اور جو وفات ثابت ہو گئی تو نزول خود بخود باطل ہو گیا ۔ جب
ایک عہدہ خالی ہو تو دوسرا اس عہدہ پر مامور ہو۔ ہمارے دعوے کی بناء ہی وفات مسیح پر ہے ۔ اگر مسیح
کی زندگی ثابت ہو جاوے تو ہمارے دعوے میں کلام کرنا فضول ہے۔ مہربانی فرما کر آپ سوچیں اور
مباحثہ کے لئے تیار ہو جاویں کہ بہت لوگوں اور نیز مولویوں کی آپ کی طرف نظر لگ رہی ہے
حضرت اقدس علیہ السلام نے اس پر دستخط کر دیئے اور میں نے اپنے نام سے یہ خط مولوی صاحب
کے پاس گنگوہ بھیج دیا۔
مولوی رشید احمد صاحب نے اس خط کے جواب میں یہ لکھا کہ افسوس ہے مرزا صاحب اصل کو
فرع اور فرع کو اصل قرار دیتے ہیں اور مباحثہ بجائے تقریری کے تحریری مباحثہ میں نہیں کرتا اور ہمیں
کیا غرض ہے کہ ہم اس مباحثہ میں پڑیں۔ یہ خط بھی میں نے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کو سنا
دیا۔ آپ نے یہ فرمایا کہ ہمیں افسوس کرنا چاہیے نہ مولوی صاحب کو ، کیونکہ ہم نے تو ان کے گھر یعنی

عقائد میں ہاتھ مارا ہے اور ان کی جائیداد دبالی ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو جن پر ان کی بڑی بڑی
امیدیں وابستہ تھیں اور ان کے آسمان سے اُترنے کی آرزو رکھتے تھے، مار ڈالا ہے۔ جس کو وہ آسمان
میں بٹھائے ہوئے تھے اس کو ہم نے زمین میں دفن کر دیا ہے اور ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور
بقول ان مولویوں کے اسلام میں رخنہ ڈال دیا ہے اور لوگوں کو گھیر گھار کر اپنی طرف کر لیا ہے۔ جس کا
نقصان ہوتا ہے وہی روتا اور چلا تا ہے ۔ یہ مولوی حامیان دین اور محافظ اسلام کہلا کر اتنا نہیں سمجھتے کہ
اگر کوئی ان کی جائیداد د بالے اور مکان اور اسباب پر قبضہ کر لے تو یہ لوگ عدالت میں جا کھڑے ہوں
اور لڑنے مرنے سے بھی نہ ہٹیں اور نہ لیں جب تک کہ عدالت فیصلہ نہ کرے اور آپ یہ بہانے بناتے
ہیں کہ ہمیں کیا غرض ہے ۔ گویا یوں سمجھو کہ ان کو دین اسلام اور ایمان سے کچھ غرض نہیں رہی ۔ اور اب
یہ حیلہ و بہانہ کرتے ہیں کہ ہمیں کیا غرض ہے ۔ اگر ان کے پاس کوئی دلیل نہیں اور ان کے ہاتھ پلے کچھ
نہیں ہے اور در حقیقت کچھ نہیں ہے۔ ان کے باطل اعتقاد کا خرمن جل کر راکھ ہو گیا۔ یہ اگر اس بحث
میں پڑیں تو ان کی مولویت کو بٹہ لگتا ہے اور ان کے علم و فضل کو سیاہ دھبہ لگتا ہے ۔ ان کی پیری پر آفت
آتی ہے۔ ان کو لکھو کہ مولوی صاحب آپ تو علم لدنی اور باطنی کے بھی مدعی ہیں ۔ اگر ظاہری علم آپ کا
آپ کو مدد نہ دے، باطنی اور لدنی علم سے ہی کام لیں یہ کس دن کے واسطے رکھا ہوا ہے ۔
پس میں نے یہ تقریر حضرت اقدس علیہ السلام کی اور کچھ اور تیز الفاظ نمک مرچ لگا کر قلم بند
کر کے مولوی صاحب کے پاس بھیج دی۔
اس کے جواب میں مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے یہ لکھا۔ میں تقریری بحث کرنے کو تیار
ہوں اور اگر مرزا صاحب تحریری بحث کرنا چاہیں تو ان کا اختیار ہے۔ میں تحریری بحث نہیں کرتا۔
لاہور سے بھی بہت لوگوں کی طرف سے ایک خط مباحثہ کے لئے آیا ہے ۔ مرزا چاہے تقریری بحث
کرے ۔ جب کسی طرح مولوی صاحب کو مفر کی جگہ نہ رہی اور سراج الحق سے مخلصی نہ ہوئی اور لاہور
کی ایک بڑی جماعت کا خط پہنچا اور ادھر حضرت اقدس کی خدمت میں بھی اس لاہور کی جماعت کی
طرف سے مولوی رشید احمد کے مباحثہ کے لئے درخواست آگئی اور اس جماعت نے یہ بھی لکھا کہ
مکان مباحثہ کے لئے اور خور و نوش کا سامان ہمارے ذمہ ہے اور میں نے بھی مولوی صاحب کو یہ لکھا
کہ اگر آپ مباحثہ نہ کریں گے اور ٹال مثال بتائیں گے اور کچے پکے عذروں سے جان چھڑاویں

گے تو تمام اخبارات میں آپ کے اور ہمارے خط چھپ کر شائع ہو جاویں گے ۔ پڑھنے والے آپ ۔
نتیجہ نکال کر کے مطلب و مقصد اصلی حاصل کر لیں گے ۔
پھر دوسرے موقعہ پر حضرت اقدس نے فرمایا مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو ضرور لکھو اور
حجت پوری کرو اور یہ لکھو کہ اچھا ہم بطریق تنزل تقریری مباحثہ ہی منظور کرتے ہیں مگر اس شرط
سے کہ آپ تقریر کرتے جاویں اور دوسرا شخص آپ کی تقریر کو لکھتا جاوے اور جب ہم تقریر کریں تو
ہماری جوابی تقریر کو بھی دوسرا شخص لکھتا جاوے اور جب تک ایک کی تقریر ختم نہ ہوئے تو دوسرا فریق
بالمقابل یا اور کوئی دوران تقریر میں نہ بولے ۔ پھر وہ دونوں تقریر میں چھپ کر شائع ہو جاویں۔ لیکن
بحث مقام لا ہور ہونی چاہئے۔ کیونکہ لا ہور دارالعلوم ہے اور ہر علم کا آدمی وہاں پر موجود ہے۔
میں نے یہی تقریر حضرت اقدس امام ہمام علیہ السلام کی مولوی صاحب کے پاس بھیج دی۔
مولوی صاحب نے لکھا کہ تقریر صرف زبانی ہوگی ، لکھنے یا کوئی جملہ نوٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہ
ہو گی اور جو جس کے جی میں آوے گا حاضرین میں سے رفع اعتراض و شک کے لئے بولے گا۔ میں لاہور
نہیں جاتا ۔ مرزا ہی سہارنپور آجاوے اور میں بھی سہارنپور آ جاؤں گا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے
فرمایا کہ کیا بودا پن ہے اور کیسی پست ہمتی ہے کہ اپنی تحریر نہ دی جاوے۔ تحریر میں بڑے بڑے
فائدے ہیں کہ حاضرین و غائبین اور نزدیک و ڈور کے آدمی بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور فیصلہ
کر سکتے ہیں ۔ زبانی تقریر محدود ہوتی ہے جو حاضرین اور سامعین تک رہ جاتی ہے۔ حاضرین و
سامعین بھی زبانی تقریر سے پورا فائدہ اور کامل فیصلہ نہیں کر سکتے ۔ مولوی صاحب کیوں تحریر دینے
سے ڈرتے ہیں ۔ ہم بھی تو اپنی تحریر دیتے ہیں ۔ گویا ان کا منشا یہ ہے کہ بات بیچ بیچ میں خلط مبحث ہو کر
رہ جاوے۔ اگر گڑ بڑ پڑ جائے ۔ اور سہارنپور میں مباحثہ ہونا مناسب نہیں ہے، سہارنپور والوں میں
فیصلہ کرنے یا حق و باطل کی سمجھ نہیں ہے ۔ لاہور آج دار العلوم اور مخزن علم ہے اور ہر ایک ملک اور
شہر کے لوگ اور ہر مذہب وملت کے اشخاص وہاں موجود ہیں ۔ آپ لاہور چلیں اور میں بھی لاہور
چلا چلتا ہوں اور آپ کا خرچ آمد و رفت اور قیام لاہور ایام بحث تک اور مکان کا کرایہ اور خرچ
میرے ذمہ ہو گا ۔ سہارنپور اہل علم کی بستی نہیں ہے ۔ سہارنپور میں سوائے شور و شر اور فساد کے
کچھ نہیں ہے۔ یہ مضمون میں نے لکھ کر اور حضرت اقدس علیہ السلام کے دستخط کرا کر گنگوہ بھیج دیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی