حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عبداللہ سنوری صاحب رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے نام تعارفی نوٹ
حضرت مولوی عبداللہ صاحب رضی اللہ عنہ ( جو منشی عبداللہ سنوری کے نام سے مشہور
ہیں ) سابقون الاولون کی جماعت میں ایک سربرآوردہ اور ممتاز بزرگ ہیں وہ اپنے
مال و دولت کے لحاظ سے نہیں ، اپنے علم و فضل رسمی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض اپنے اخلاص ،
تقویٰ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کمال عشق و محبت اور آپ کی راہ
میں فدا کاری کا شریف جذبہ رکھنے کی وجہ سے ۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
بے شمار نشانات و آیات کا معائنہ کیا اور ایک شاہد عینی کی حیثیت سے اپنے ایمان و اخلاص
میں ترقی پائی ۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت منشی عبداللہ صاحب ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں
نے خدا تعالیٰ کا نزول برائی العین مشاہدہ کیا ۔ ان کے حالات زندگی پر انشاء اللہ سیکن
تذکرہ کتاب تعارف میں ہوگا ۔ یہاں میں صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ارشادات کو درج کر دیتا ہوں جو حضرت نے ازالہ اوہام میں اپنے مخلص دوستوں کے ضمن
میں منشی صاحب ممدوح کے متعلق فرمائے ۔
میں یہ بھی ظاہر کر دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل
و منشی فاضل رضی اللہ عنہ نے حضرت منشی صاحب کے مکتوبات کو جمع کر کے اس کا ایک
ایڈیشن شائع کر دیا تھا جس پر قریباً چوتھائی صدی گزرتی ہے مگر میں نے مناسب سمجھا کہ
مکتوبات احمد یہ کے اس سلسلہ تکمیل میں انہیں بھی درج کر دوں اور احباب حضرت فاضل
محمد اسماعیل کے لئے دعا کریں ۔
اب میں ازالہ اوہام میں شائع شدہ ارشاد حضرت درج کر کے مکتوبات کو جمع کرتا
ہوں ۔ وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقُ ۔ (عرفانی کبیر )

وو
"حبی فی اللہ میاں عبداللہ سنوری ۔ یہ جوان صالح اپنی فطرتی مناسبت کی وجہ
سے میری طرف کھینچا گیا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ ان وفادار دوستوں میں
سے ہے جن پر کوئی ابتلاء جنبش نہیں لا سکتا ۔ وہ متفرق وقتوں میں دو دو تین تین ماہ تک
بلکہ زیادہ بھی میری صحبت میں رہا اور میں ہمیشہ بنظرِ امعان اس کی اندرونی حالت پر
نظر ڈالتا رہا ہوں ۔ سو میری فراست نے اس کی تہ تک پہنچنے سے جو کچھ معلوم کیا وہ یہ
ہے کہ یہ نوجوان در حقیقت اللہ اور رسول کی محبت میں ایک خاص جوش رکھتا ہے اور
میرے ساتھ اس کے اس قدر تعلق محبت کے بجز اس بات کے اور کوئی بھی وجہ نہیں جو اور
اس کے دل میں یقین ہو گیا ہے کہ یہ شخص محبانِ خدا و رسول میں سے ہے اور اس
جوان نے بعض خوارق اور آسمانی نشان جو اس عاجز کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے
بچشم خود دیکھے ہیں جن کی وجہ سے اس کے ایمان کو بہت فائدہ پہنچا۔ الغرض
میاں عبداللہ نہایت عمدہ آدمی اور میرے منتخب محبتوں میں سے ہے اور باوجو د تھوڑے
سے گزارہ ملازمت پٹوار کے ہمیشہ حسب مقدرت اپنی خدمت مالی میں بھی حاضر
، اور اب بھی بارہ روپیہ سالانہ چندہ کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ بہت بڑا موجب
میاں عبداللہ کے زیادت خلوص و محبت و اعتقاد کا یہ ہے کہ وہ اپنا خرچ بھی کر کے ایک
عرصہ تک میری صحبت میں آکر رہتا رہا اور کچھ آیات ربانی دیکھتا رہا۔ سو اس تقریب
سے روحانی امور میں ترقی پا گیا ۔ کیا اچھا ہو کہ میرے دوسرے مخلص بھی اس عادت
ہے
کی پیروی کریں ۔ لے
ا ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۱

حضرت مولوی عبداللہ صاحب سنوری
جلد سوم
مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
استمبر ۱۸۸۴ء
۱۶ راکتو بر ۱۸۸۴ء
یکم نومبر ۸۴
*
VI
۱۷ دسمبر ۱۸۸۸ء
۱۵ جنوری ۱۸۸۹ء
امالد
♡
لد
۱۴ دسمبر ۱۸۸۴ء
۹ رفروری ۱۸۸۵ء
یکم مارچ ۱۸۸۵ء
۲ دسمبر ۶۸۵
۲۲ جنوری ۱۸۸۹ء
۱۲ جولائی ۱۸۸۹ء
۲۲ فروری ۱۸۹۰
۳۱ رمئی ۹۰
رجون ۹۰
V
۲۷ جولائی ۸۶
الد
۷ ارجون ۶۹۰
۳۰ دسمبر ۱۸۸۶ء
فروری ۸۷
ارستمبر ۱۸۸۷ء
*
۲۰ جون ۶۹۰
۱۵ جولائی ۹۰
اله
۲۶ دسمبر ۱۸۸۷ء
الد
الله
۲۸ اکتوبر ۱۸۸۷ء
۱۱ را گست ۱۸۸۸
۲۳ را گست ۱۸۸۸ء
۲۸ نومبر ۱۸۸۸ء
۴ ستمبر ۱۸۹۰ء
و رستمبر ۱۸۹۰ء
۱۲ اکتوبر ۱۸۹۰ء
۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء
۲ جنوری ۶۹۱
۱۵ مارچ ۱۸۹۱ء
*

مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
۱۷ مارچ ۱۸۹۱ء
امداد
۲۶ جولائی ۱۸۹۱ء
۹ را پریل ۱۸۹۶ء
ولد
۲۱ اپریل ۱۸۹۶ء
۱۵ دسمبر ۹۱
الله
۱۲ رمئی ۱۸۹۶ء
۲۳ جولائی ۱۸۹۲ء
الله
۳۱ رمئی ۱۸۹۶ء
۲ ستمبر ۱۸۹۲
بلا تاریخ
۲۰ را پریل ۹۳ء
۱۵ دسمبر ۱۸۹۳ء
لدلد
الدلمه
لدلم
لدا
۲۶ فروری ۱۸۹۴ء
۲۵ مارچ ۱۸۹۴ء
۲۳ اکتوبر ۱۸۹۴
یکم نومبر ۹۴
لده
۱۲ نومبر ۱۸۹۴ء
دسمبر ۱۸۹۴
لده
۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء
۲۸ را پریل ۱۸۹۵ء
لدما
۱۴ جون ۱۸۹۵ء
۴ جنوری ۱۸۹۶ء
۱۵ فروری ۱۸۹۶ء
۲۸ فروری ۱۸۹۶ء
*
۱۲ جون ۹۶
ارجون ۹۶
۱۰ ر جولائی ۱۸۹۶ء
۲۲ جنوری ۹۷ء
ا رمئی ۱۸۹۷ء
۲۰ نومبر ۱۸۹۷ء
را پریل ۹۸
اپریل ۹۸ء
جون ۹۸ء
۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء
۱۴ دسمبر ۶۹۸
۱۹ مارچ ۱۸۹۹ء
۲۸ جولائی ۱۹۰۱ء
۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء
۱۸ ستمبر ۱۹۰۲ء
۲۷ را پریل ۱۹۰۳ء

مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
۴ جنوری ۱۹۰۴ء
دلد
۲۸ فروری ۱۹۰۵ء
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۷ء
V7
۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
الدلد
الله
الدا
الدا
الده
الده
۳ رمئی ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
د رمئی ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲ رمتی ۱۹۰۸ء
نوٹ: حضرت منشی غلام قادر صاحب کے نام مکتوب نمبر ۵۷، ۵۸ بھی انہیں کے تحت درج ہیں ۔ (ناشر)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ا
مشفقی مکرمی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعد سلام مسنون آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ابھی تک باعث بعض موانع یہ عاجز قادیان میں ہے
سو جان پور کی طرف نہیں گیا اور بوجہ علالت وضعف طبیعت ابھی ہندوستان کی سیر میں تامل ہے۔
شاید اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو یہ بات موسم سرما میں میسر آجائے ۔ ہر ایک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
ہے۔ کبھی کبھی اپنے حالات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ خواب آپ کی انشاء اللہ بہت عمدہ ہے کہ بعض
نفسانی آلائشوں سے پاک ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔
۷ ستمبر ۱۸۸۴ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
( نوٹ ) سو جان پور کی طرف تشریف لے جانے کا ارادہ حضور کا اس بنا پر تھا کہ حضور کوان
ایام میں یہ خواہش تھی کہ کسی ایسی جگہ چلے جائیں جہاں نہ ہم کسی کو جانتے ہوں نہ ہمیں کوئی
جانتا ہو ۔ اس پر جناب مولوی عبداللہ صاحب نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ
حضور اس خاکسار ( مولوی عبداللہ صاحب) کو بھی اپنے ہمراہ لے جائیں ۔ حضور نے
مولوی عبداللہ صاحب کی اس درخواست کو منظور فرما لیا ۔ اسی بنا پر مولوی عبداللہ صاحب
کے خط کے جواب میں حضور نے تحریر فرمایا کہ ابھی تک بباعث بعض موانع یہ عاجز قادیان
میں ہے۔ سو جان پور کی طرف نہیں گیا ۔ اسی اثنا میں حضور کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام
ہوا کہ ” تمہاری عقدہ کشائی ہوشیار پور میں ہوگی لے اس لئے حضور نے سو جان پور کی
طرف جانے کا ارادہ ملتوی کر کے ہوشیار پور جانے کا ارادہ فرمالیا۔ چنانچہ اسی بنا پر حضور
ا تذکره صفحه ۱۰۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء

شروع جنوری ۱۸۸۶ ء میں مولوی عبداللہ صاحب ۔ حافظ حامد علی صاحب اور ایک شخص
فتح خاں نام کو اپنے ہمراہ لے کر سیدھے ہوشیار پور کو روانہ ہو گئے اور وہاں پہنچ کر شیخ مہر علی
صاحب رئیس ( جو اس وقت حضور سے محبت اور اخلاص رکھتے تھے ) کے طویلہ میں جا کر
چالیس روز تک ایک بالا خانہ میں بالکل الگ رہے ۔ حضور کے ہر سہ خدام رفقاء اسی طویلہ
میں نیچے کے حصہ میں الگ رہتے تھے ۔ چنانچہ وہاں حضور نے چلہ کشی کی اور پھر ۲۰ روز
وہاں اور ٹھہر کر مارچ ۱۸۸۶ء میں واپس قادیان کو تشریف لائے ۔
ہندوستان کی سیر ۱۸۸۹ء میں آکر حضور نے صرف اس قدر کی کہ لدھیانہ میں بیعت
لینے کے بعد علی گڑھ تشریف لے گئے اور وہاں ایک ہفتہ کے قریب سید تفضل حسین صاحب
تحصیلدار کے ہاں ٹھہر کر وہاں سے پھر واپس لدھیا نہ تشریف لائے ۔
جلد سوم
(عرفانی )
مشفقی اخویم سلمه
مکتوب نمبر ۲
بعد سلام مسنون آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز کچھ دنوں سے بیمار ہے ۔ طاقت زیادہ تحریر کی
نہیں ۔ ضعف بہت سا ہو رہا ہے ۔ مگر آپ کی خوا ہیں انشاء اللہ نیک ہیں ۔ جائے فکر نہیں ۔ مفصل لکھنے
کی اگر طاقت ہوتی تو لکھتا مگر ضعف سے مجبور ہوں ۔
۱۶ اکتوبر ۱۸۸۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

مشفقی مکرمی اخویم سلمہ اللہ تعالی
مکتوب نمبر ۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سورۃ بقرہ کا لفظ خواب میں سنائی دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سورۃ بقرہ کی
طرف رجوع کرو ۔ پس کسی نوع کی کسر ہے جو سورۃ بقرہ کی طرف رجوع دلایا گیا ہے اور اس
سورۃ میں حقوق اللہ اور حقوق عباد کی بہت تفصیل ہے اور امر اور نہی کھول کر بیان کیا گیا ہے اور صبر
اور ایثار کی بہت تاکید ہے۔ پس غور سے سورۃ بقرہ کا ترجمہ پڑھو اور جہاں اور جس امر یا نہی میں
اپنے تئیں قاصر دیکھو اس حالت کو درست کرو ۔ آفتاب کے سے مراد اچھی حالت یا والدین مراد ہیں یا
اکابر دین جن سے فائدہ دین کا پہنچے۔ بہر حال یہ خواب اچھی ہے آپ کی تیسری خواب بھی اچھی ہے
اور عاجز دعا سے غافل نہیں ہے ۔
یکم نومبر ۶۸۴
والسلام
خاکسار
غلام احمد
ا حضور کے اصل خط میں یہ الفاظ اسی طرح پر ہی لکھے ہوئے ہیں ۔
ہیں اور
مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ دو آفتاب جن کے درمیان کچھ تھوڑا سا فاصلہ
تھا۔ مغرب کی طرف سے چڑھے اور نِصْفُ النَّهَارِ تک پہنچتے ہیں ۔ سو جب حضور نے اس خواب کی یہ تعبیر کی تو اس میں
اکابر دین جن سے فائدہ دین کا پہنچے، کے الفاظ سے میں اسی وقت یہ بات سمجھا کہ ایک آفتاب تو خود حضور
دوسرے آفتاب کے لئے منتظر تھا۔ جب حضور نے ہوشیار پور سے پسر موعود کا اشتہار دیا تو اس وقت مجھ کو بہت خوشی ہوئی اور
مجھے یقین ہو گیا کہ دوسرا آفتاب یہی ہے اور اس کو میں بخوبی دیکھوں گا ۔ سو الْحَمْدُ لِلهِ کہ میں نے یہ دوسرا آفتاب بھی
دیکھ لیا جو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ ثانی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ۔

مکتوب نمبرم
از طرف خاکسار غلام احمد با خویم میاں عبداللہ صاحب
بعد سلام مسنون یہ عاجزاب تک بیمار رہا ہے اور اب بھی طبیعت درست نہیں ۔ اس لئے تحریر
جواب سے مجبور رہتا ہے ۔ طاقت تحریر جواب نہیں ہے ۔
بحافظ رحمت اللہ صاحب سلام مسنون پہنچے ۔
۱۴ دسمبر ۱۸۸۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵
مشفقی مکرمی میاں عبداللہ صاحب
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ خطوط کے چھپنے میں ابھی دیر ہے۔ اس لئے مناسب ہے کہ آپ دو ہزا ر ا شتہا ر انگریزی
لے کر قادیان چلے آویں اور جس روز یہ خط پہنچے اسی روز روانہ ہو آویں کہ میاں فتح محمد خاں انبالہ
کی طرف جائیں گے اور اسی انتظار میں بیٹھے ہیں مگر توقف نہ ہو۔ فی الفور چلے آویں اور دو ہزار
اشتہار لے آئیں ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
( نوٹ ) یہ خط بھی حضور نے ۹ فروری ۱۸۸۵ء کو ہی لکھ کر مولوی عبداللہ صاحب ) یہ
کے نام ارسال فرمایا تھا جو ۱۰ رفروری کو لاہور میں پہنچا۔ جیسا کہ ڈاک خانہ کی مہر سے بھی
ثابت ہوتا ہے ۔

از عاجز غلام احمد
بعد سلام مسنون
مکتوب نمبر ۶
مناسب ہے کہ آپ جلد تر کچھ خطوط مطبوعہ ساتھ لے کر (اگر سب کالا ناممکن نہ ہو ) آ جائیں کہ
بہت دیر مناسب نہیں اور بر وقت آنے کے اشیاء مفصلہ ذیل ساتھ لاویں۔ اور
بان عمدہ کاتھ۔ چونہ ۔ تمباکو آزرده وہ جو پان میں کھاتے ہیں ۔ مہندی۔ مہندی ۔ دسمه
یہ سب خرچ اور جو اپنے لئے ضرورت ہو نشی الہی بخش صاحب سے لے لیں اور کل خرچ کا
حساب ساتھ لے آویں ۔ اگر تین روز اور ٹھہر کر کام ہو سکتا ہو تو ٹھہر جاویں ورنہ آ جائیں ۔
بخدمت منشی الہی بخش صاحب سلام مسنون ۔
یکم مارچ ۱۸۸۵ء
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبرے
السلام علیکم
میری دانست میں اشاعت ہدایت کی طرف اشارہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔
۔
۲ دسمبر ۶۸۵
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
( نوٹ ) جس رات نہایت کثرت کے ساتھ ستارے ٹوٹتے تھے۔ ان کو دیکھ کر مولوی
عبداللہ صاحب نے حضور کی خدمت میں بذریعہ عریضہ ان کے متعلق استفسار کیا تھا جس
کے جواب میں حضور نے یہ نوازش نامہ مولوی صاحب موصوف کو لکھا ۔
ا مصنف عصائے موسیٰ ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی میاں عبداللہ صاحب
مکتوب نمبر ۸
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بعد سلام مسنون ۔ میں نے مناسب سمجھا ہے کہ چونکہ کام ابھی دس پندرہ روز کا معلوم ہوتا ہے ۔ ا
اس
قدر عرصہ تک آپ کا امرتسر میں ٹھہر نا بے فائدہ ہے ۔ سو بالفعل واپس چلے آویں اور مفصلہ ذیل
چیزیں خرید کر لے آئیں ۔ پھولیل عمدہ ۔ انگریزی چونه در زعمارت مسجد بند کرنے کی ۔ دو پیپه تیل
مٹی ۔ برگ ۔ انار عمدہ شیریں ۳ عدد ۔ اگر انار عمدہ ملیں تو تین انار لیتے آناور نہ خیر اور آج تنخواہ میں
میں رو پیشی امام الدین صاحب کو بھیجے گئے ہیں۔ اگر دو تین روپیہ کی ضرورت ہو تو ان سے لے لینا
اور پیپہ تیل مٹی بٹالہ میں بر مکان مولوی غلام علی صاحب جو ذیل گھر میں رہتے ہیں ، چھوڑ آنا۔
یہاں سے کوئی آتا لے آئے گا ۔
تاریخ مہر ڈاک خانہ قادیان
۲۷ جولائی ۸۶ء
غلام احمد عفی عنہ
عنه
(نوٹ ) منشی امام الدین صاحب حضور کے کاپی نویس تھے ۔ جن کی تنخواہ نہیں روپیہ
ماہوار حضور کی طرف سے مقرر تھی ۔ اس طرح پر کہ جب ضرورت ہوتی تو اسے امرتسر سے
یہاں بلا لیا جاتا تھا اور بلانے پر آجاتا ۔ معاہدہ کی رو سے اس کا فرض ہوتا تھا ۔ معاہدہ یہ تھا ۔
عنه
کہ جب تک یہاں رہ کر کام کرے نہیں روپیہ ماہوار اور کھانا اسے دیا جایا کرے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی