حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ا خویم مکرم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں اس وقت بوجہ کثرت کا راس قدر کم فرصت ہوں کہ بیان نہیں کر
سکتا۔ تمہارے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا کہ اللہ جل شانه مشکل پیش آمدہ سے مخلصی عطا فرما دے۔
بخدمت مو ،مولوی صاحب کے سلام مسنون کہہ دیں ۔
۳۰ دسمبر ۱۸۸۶ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ها
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
مناسب ہے کہ چند روز یا اگر فرصت ہو تو ایک دو ماہ کے لئے اس جگہ آجاؤ تا تبدیل خیال
ہو۔ اللہ جل شانہ کے ہر ایک کام میں اسرار اور مصالح ہیں ۔ بہشت کے وارث وہی متقی ہیں جو دنیا
کا دوزخ اپنے لئے قبول کر لیتے ہیں۔ خدا را راضی کن تا جہاں از تو راضی شود ۔
بخدمت مولوی محمد یوسف صاحب سلام مسنون
تاریخ مہر ڈاک خانہ قادیان
فروری ۸۷ء
ے مولوی محمد یوسف صاحب جو مولوی عبداللہ صاحب کے ماموں تھے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
( نوٹ ) حضرت مولوی عبداللہ صاحب نے فرمایا کہ میرا ایک خاص جگہ پر نکاح ثانی کا ارادہ
تھا جس کے لئے میں کوشش کر رہا تھا چونکہ اس لڑکی کا والد حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام
کا معتقد تھا۔ اس لئے حضور نے بھی اس کے لئے بہت کوشش کی اور لڑکی کے والد کو خود
حضور نے بڑے زور سے کہا اور جو جو عذر وہ پیش کرتا رہا ان سب کی حضور نے تردید کی
اور آخر یہاں تک فرما دیا کہ ان سب باتوں کا مجھے آپ ضامن سمجھیں ۔ مگر اس نے اپنی
بیوی کی ناراضگی کا عذر کر کے صاف انکار کر دیا جس پر حضور فرماتے تھے کہ مجھے بہت رنج
ہوا اور میں چاہتا ہوں کہ تازیست اس کی شکل نہ دیکھوں ۔ چنانچہ ایسا انہ دیکھوں ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اس کے
بعد ا سے حضور کی زیارت نصیب نہ ہوئی ۔ جب حضور نے مجھے اس گفتگو کا واقعہ سنایا تو فرمایا
کہ یہ کہتا ہے کہ میرا خدا اور میرا رسول اور میرا پیر میری بیوی ہے، جس جگہ وہ کہے گی
وہاں کروں گا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے نکاح ثانی کے بارہ میں اللہ تعالیٰ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد جو ایک سے زیادہ نکاح کے متعلق ہے، اسے سنایا اور
نیز اسے خود بھی اس کے متعلق ارشاد فرمایا۔ جسے اس نے اپنی بیوی کی وجہ سے ڈر کر
صاف انکار کر دیا۔ حضور کی اس کوشش سے قبل جب حضور نے اس بات کے لئے دعا فرمائی
تھی تو حضور کو اس بارہ میں یہ تین الہام ہوئے تھے (1) ” ناکامی (۲) اے بسا
آرزو که خاک شده ۲ (۳) فَصَبْرٌ جَمِيلٌ کے ہاں اس سے قبل حضور نے اس رشتہ کے
لئے اس شخص کو خط لکھا تھا جس کے بعد حضور کو الہام ہوا ”’ نا کا می“ پھر بعد والے اور اس
الہامی اطلاع کے بعد اس شخص کی طرف سے بھی نفی میں جواب آ گیا ۔ جس پر مجھے
بہت گھبراہٹ ہوئی اور اس رشتہ سے نومید ہو گیا ۔ اور حضور کی خدمت میں بھی عرض کیا کہ
اب کوشش بے فائدہ ہے کیونکہ نہ صرف ان کی طرف سے انکار ہوا ہے بلکہ الہام کے ذریعہ
سے بھی معلوم ہو چکا ہے کہ اس میں کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ تو حضور نے فرمایا کہ نہیں ہم کوشش
نہیں چھوڑتے بلکہ اب ہم خود اسے کہیں گے اور فرمایا کہ جو تجویزیں اور تدبیریں ہم نے
اختیار کی تھیں ان میں بھی ناکامی ہو چکی ہے اور ممکن ہے کہ کسی اور طریق سے اللہ تعالیٰ ہمیں
۱، ۲، ۳ تذکره صفحه ۶۴۴ مطبوعه ۲۰۰۴ء
جلد سوم
کامیاب کر دے ۔ کیونکہ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ لے۔ ہر دن اس کی نرالی شان ہوتی ہے۔
اس سے چند روز بعد حسن اتفاق سے ایک جگہ پر حضور کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ حضور عشاء
کی نماز کے بعد چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے اور چند معزز خدام بھی حاضر خدمت تھے ۔ جن
وہ شخص بھی تھا۔ حضور نے ان احباب سے فرما دیا تھا کہ اب آپ لوگ آرام کے آرام کریں ،
ہمیں ان سے کچھ باتیں کرنی ہیں ۔ وہ لوگ اُٹھ کر چلے گئے اور وہ شخص اٹھ کر حضور کے پاؤں
دبانے لگ گیا۔ پیشتر اس سے کہ حضور کے ساتھ گفتگو شروع کرتے ۔ کشف میں حضور نے
دیکھا کہ اس شخص نے حضور کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر دست ( اسہال ) پھر دیا اور پھر کشف ہی
میں حضور نے دیکھا کہ اس کی دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت کٹ گئی ہے۔ حضور نے فرمایا
کہ جب مجھے یہ کشف ہوا تو میں اس وقت سمجھ گیا تھا کہ اس معاملہ میں مجھے نہایت گندہ
جواب دے گا ۔ چنانچہ اس نے حضور کو ایسے ہی جواب دیئے جو اس نوٹ کے شروع میں
درج کئے جا چکے ہیں ۔ اس نشان کی طرف حضرت صاحب نے حقیقۃ الوحی میں میرا ذکر
کر کے اشارہ فرمایا ہے۔ اس کے بعد اس نے اپنی اس لڑکی کا کسی دوسری جگہ نکاح کر دیا
جس سے مجھے از سرِ نو پریشانی ہوئی ۔ اس بات کی حضور کو اطلاع پہنچ گئی ۔ جس پر حضور نے
یہ خط نمبر ۱۲ لکھ کر مجھے اپنے پاس بلا لیا۔ جب اس نے اس لڑکی کا دوسری جگہ نکاح کر دیا تو
اس کے بعد یہ واقعات اس کو پیش آئے کہ پہلے اس کا سب سے بڑا اور نوجوان لڑکا مر گیا۔
جس کا اسے بہت ہی صدمہ پہنچا۔ اس کے بعد اس کا پوتا چھوٹی عمر کا جو اسے بہت ہی عزیز
تھا، مر گیا۔ اس کے بعد اس کا دوسرا ر اس کا دوسرا نوجوان لڑکا مر گیا ۔ اس کے بعد اس کی اسی بیوی کا
انتقال ہو گیا اور ان سب کے واقعات وفات دیکھ کر آخر وہ خود بھی مر گیا اور اس کے مرنے
کے بعد اس کی لڑکی کا خاوند بھی ایک لڑکا اور ایک لڑکی چھوڑ کر مر گیا اور وہ لڑکی بیوہ ہو گئی ۔
میری دوسری شادی اس شخص کی زندگی میں ہی حضور نے ایک جگہ کرا دی تھی جو
فریقین کے لئے بفضلہ تعالیٰ بہت ہی مبارک ثابت ہوئی ۔ جب اس نے اس بات کو مشاہدہ
کر لیا اور نیز اس پر مذکورہ بالا صدمات آئے تو وہ اپنے انکار پر بہت پچھتایا اور مجھ مجھے کہا کہ
ل الرحمن : ٣٠
جلد سوم
کہ حضور مجھے معافی دے
آپ بذریعہ خط حضرت اقدس کے پاس میرے لئے سفارش کریں کہ حضور :
دیں اور میری بیعت منظور فرماویں۔ چنانچہ میں نے حضور کی خدمت میں اس کی معافی
اور بیعت کے لئے خط لکھ دیا۔ حضور نے اس کی بیعت منظور فرما لی ۔
*
مکتوب نمبر ا ا
مشفقی مکرمی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
جلد سوم
بعد سلام مسنون ۔ آپ بوایسی ڈاک یہ تحریر فرماویں کہ آپ کے ضروری کام کس قدر عرصہ تک
ختم ہو سکتے ہیں ۔ اگر آپ کا حرج نہ ہو تو بہتر ہے کہ یکم اکتوبر ۱۸۸۷ء تک ضرور اس جگہ پہنچ جائیں ہو ،
اور اگر کچھ حرج ہو تو اطلاع بخشیں ۔
والسلام
بخدمت مکرمی مولوی و نیز حکیم صاحب سلام مسنون پہنچے ۔
خاکسار
۱۱ استمبر ۱۸۸۷ء
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۲
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ، تعالی
بعد سلام مسنون اب کام بہت قریب ہے ۔ آپ کو اگر فرصت ہوا اور کسی قسم کا حرج قلیل یا کثیر نہ
ہو تو آنا چاہئے اور اگر حرج ہو تو اطلاع دینا چاہئے ۔ جواب سے جلدی مطلع کریں ۔
۲۶ رستمبر ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۱۳
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے تفرقہ اور واقعہ وفات آپ کی دادی صاحبہ سے بہت حزن و غم ہوا۔ خدا تعالیٰ آپ کو
تسلی بخشے ۔ میں تم پر بہت راضی ہوں اور جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے دل میں خلوص اور محبت
بھری ہوئی ہے اور لوگوں کے بگڑنے اور بدظن ہو جانے سے مجھے اندیشہ نہیں بلکہ راحت ہے ۔ خس کم
جہاں پاک ۔ میں مخلوق پرست نہیں ہوں کہ مخلوق کی دوستی یا دشمنی پر نظر رکھوں ۔ زیادہ خیریت ہے۔
۲۸ اکتوبر ۱۸۸۷ء
والسلام ۔ خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرمی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ بشیر ال سخت ہو گیا تھا۔ یہاں تک کہ تین مرتبہ اس پر ایسی نوبت آئی کہ معلوم
ہوتا تھا کہ گویا آخری دم ہے مگر اب بفضلہ تعالیٰ بہت آرام ہے ۔ میاں اسمعیل کے وفات فرزند
محل غم واندوہ ہے ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - اسمعیل بیچارہ پر بڑا صدمہ ہوا۔ خدا تعالیٰ اسے
صبر بخشے ۔ میں نے ایک اشتہار آپ کی خدمت میں بھیجا تھا۔ یقین کہ پہنچ گیا ہو گا۔ ہمیشہ خیر و عافیت
سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۱۱ اگست ۱۸۸۸ء
والسلام ۔ خاکسار
غلام احمد از قادیان
بشیر اول
ہے یہاں پر بیمار کا لفظ اصل خط سے ہی رہ گیا ہوا ہے ۔ اس لئے یہاں جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔
مکتوب نمبر ۱۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم و
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
ورحمة الله وبركاته
کل کی ڈاک میں آپ کا خط پہنچ کر موجب خوشی و خرمی ہوا ۔ میں آپ کے اخلاص اور محبت سے
شکرگزار ہوں ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - آج چند اشتہار بھیجے جاتے ہیں اور سب طرح سے خیریت ہے۔
بشیر احمد بفضلہ تعالیٰ صحیح و تندرست ہے گویا نئے سرے اللہ تعالیٰ نے اس کے قالب میں جان ڈالی ہے۔
مولوی محمد یوسف صاحب و دیگر احباب کو السلام علیکم ۔
۲۳ را گست ۱۸۸۸ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۱۶
( منقول از نسخه منقولہ جو خود حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے نقل کروا کر اس کے آخر پر خود
دست مبارک سے حسب ذیل کلمات تحریر فرمائے ۔ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے مناسب سمجھا کہ ایک نقل جواب مولوی حکیم نورالدین صاحب آپ کی ۔ خدمت میں روانہ
کروں ۔ سو بھیجتا ہوں ۔ باقی خیریت ہے۔ ہمیشہ اپنے حال خیریت مال سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۲۸ رنومبر ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۷
عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کی رؤیا انشاء اللہ القدیر نہایت عمدہ ہے۔ بہر حال جلد یا دیر سے
اس کا ظہور ہو جائے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ میں نے رفع وساوس خام طبع لوگوں کے لئے چند اشتہار
چھپوائے ہیں ۔ امرتسر میں چھپ رہے ہیں ۔ جب آئیں گے تو اشتہار بھیجا جائے گا۔
۱۷ دسمبر ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۱۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ور جمادی الاول کو میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے جس کا نام بطور تفاؤل بشیر الدین احمد رکھا گیا۔ ا
بروز جمعہ اس کا عقیقہ ہے اطلاعاً لکھا گیا ۔
۱۵ جنوری ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۹
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔ پہنچا۔ چونکہ مجھے پہلے سے آپ کے آنے کی بہت ضرورت ہے ۔ اس لئے
آپ کی تحریر سے مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ امید کہ بلا توقف دو چار روز تک ہی آجائیں ۔ یہ عاجزا کثر بیمار
رہتا ہے۔ لوگوں کے خطوط کا جواب بھی نہیں لکھا جاتا ۔ امید ہے کہ آپ ہر یک طرح کا کام محض للہ
کر کے مجھے آرام پہنچائیں گے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى -
۲۲ جنوری ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۲۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی محبی میاں عبداللہ صاحب سلمہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خط کے پڑھنے کے بعد آپ ۔
پ کے لئے دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کے
ترددات دور فرمادے ۔ آمین ۔ اور دین میں استقامت بخشے ۔ آمین ۔ روجق ہونا صرف ایک ہی
خیال سے پیدا ہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ جلد جلد اپنے حالات خیریت سے مطلع فرمایا کریں۔ والسلام
۱۲ جولائی ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سنوری
صاحبہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں سترہ روز سے ! سے لودہا نہ میں آیا ہوا ہوں ۔ محلہ اقبال گنج اترا ہوا ہوں ۔ آپ کو اطلاع دی گئی
تھی مگر کمال افسوس کہ آپ کا خط تک نہیں آیا ۔ ابھی میں ۱۴ مارچ ۹۰ ء تک اسی جگہ ہوں اس لئے مکلف
ہوں کہ اپنی خیریت سے اطلاع دیں اور اگر ایک دن کے لئے آجائیں تو بہت خوب ۔ راقم
از طرف حامد علی اور حافظ نور احمد السلام علیکم
غلام احمد
۲۲ فروری ۱۸۹۰ء
مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
*
از لود بانه اقبال گنج
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عرصہ دو ماہ سے یہ عاجز بیمار ہے۔ پہلے دنوں میں بیماری کی ایسی شدت ہوئی تھی ۔ بظاہر امید
زندگی منقطع ہو چکی تھی بلکہ خبر وفات مشہور ہو گئی تھی ۔ اب بفضلہ تعالیٰ بہت کچھ آرام ہے۔ مگر تا ہم
ضعف و ناتوانی اس قدر ہے کہ خط لکھنا تو درکنار، خط لکھوانا بھی مشکل ہے اور ہر طرف سے خط
بکثرت آتے ہیں ۔ آپ اگر براہ مہربانی اس وقت اپنے وعدہ کا ایفا فرماویں۔ یعنی ایک دو ماہ تک
یہاں رہ جاویں تو مجھ کو بہت مدد ملے گی اور آپ کو ثواب ہوگا ۔ بخدمت مولوی محمد یوسف صاحب
السلام علیکم ۔ براہ مہربانی یہ خط جہاں میاں عبداللہ صاحب ہوں ۔ وہیں پہنچا دیں ۔ والسلام
۳۱ رمئی ۶۹۰
مرسله مرز اغلام احمد از قادیان
( یه خط و نیز خطوط نمبر ۲۳ لغایت ۲۵ حضرت اقدس کے اپنے دست مبارک کے لکھے ہوئے نہیں مگر
لفظ بہ لفظ لکھوائے ہوئے حضرت اقدس ہی کے ہوتے ہیں ۔ واللہ اعلم )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۳
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمة الله
آپ کا خط پہنچا۔ چونکہ میں ایک عرصہ سے عرصہ سے بیمار ہوں اور بہت ناطاقت ہو گیا ہوں ۔ ناطاقت ہو گیا ہوں ۔ اس لئے مجھ
سے خطوط کا جواب نہیں لکھا جاتا ۔ اگر آپ ایسے موقع پر دو مہینے کے لئے آ۔ آجائیں تو بہتر : تو بہتر ہوگا ۔ امید ہے
کہ ہفتہ دو ہفتہ تک وصولی مالیہ سے فراغت ہو جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
جون ۹۰ء
مرسله مرز ا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
آپ کا خط پہنچا۔ میری طبیعت به نسبت سابق رو بصحت ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ ۔ آپ بعد وصول مالیہ
اس جگہ آنے کا قصد کریں ۔ عوضی مقرر کرا کر رخصت حاصل نہ کریں۔ بعد وصولی مالیہ بہ تسکین تام
رخصت لے کر آرام سے آجاویں ۔ جلدی نہ کریں تا کہ حرج نہ ہو۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۱۷ جون ۹۰ء
والسلام
مرسله مرزا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۲۵
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کا کارڈ پہنچا۔ پہلے خط کا جواب دیا گیا۔ اب میرا ارادہ ہے کہ ایک دو مہینے کے واسطے
بغرض تبدیل آب و ہوا دس بارہ روز تک بمقام لدھیا نہ جاؤں گا ۔ آپ کو اطلاع دی گا ۔ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ آپ بعد
فراغت از کام و فرائض منصبی اپنے کے رخصت لے کر آرام سے آویں۔ والسلام
۲۰ جون ۶۹۰
مرسلہ مرزا غلام احمد
قادیان
مکتوب نمبر ۲۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز بمقام لدھیا نہ محلہ اقبال گنج ۔ مکان شہزادہ حیدر مقیم ہے۔
اسی جگہ پر آپ تشریف لاویں ۔ بوجہ علالت وضعف زیادہ نہیں لکھ سکا۔ والسلام
۱۵ جولائی ۹۰ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از لدھیانه محله اقبال گنج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۷
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
نہایت تعجب کا مقام ہے کہ پھر نہ آپ آئے اور نہ کوئی خط آیا۔ سخت حیرانی اور تفکر ہے۔ مناسب ہے
کہ بواپسی ڈاک اپنے حالات خیریت سے اطلاع دو۔ اور یہ بھی کہ اب آنا ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ میں نے
سنا تھا کہ باعث کارو بار مردم شماری اب آنا مشکل ہے۔ ضرور اپنے حال سے بہت جلد اطلاع دیں۔
۴ ستمبر ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لدهیانه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۸
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ، تعالی
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
آپ کا محبت نامہ پہنچ کر باعث تسلی ہوا ۔ یہ عاجز ا بھی اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اخیر ستمبر تک اسی جگہ
لدھیانہ میں ہی ہے۔ باقی خیریت ہے۔ بخدمت سید محمد شاہ صاحب السلام علیکم ۔ والسلام
۹ رستمبر ۱۸۹۰ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ