حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱ ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے لاہور میں آپ کا خط ملا - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ آپ کے فرزند لخت جگر کو مرض سے صحت ہے ۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمْدُ لِلهِ ۔ میرے گھر کے لوگ بیمار تھے ۔ تبدیل آب ہوا کے لئے لایا ہوں ۔ شاید
ایک ماہ تک ہم یہاں رہیں ۔ باقی سب خیریت ہے۔
۵ ر مئی ۱۹۰۸ء
♡
خاکسار
مکتوب نمبر ۸۲
مشفقی میاں عبداللہ صاحب
مرز ا غلام احمد
السلام علیکم
انشاء اللہ کل آپ کو سمجھا دوں گا اور کل کسی وقت آپ بیعت کر لیں ۔
(نوٹ ) اس پر چہ پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ ہاں تخمینا ۹۳ ء کا لکھا ہوا ہے کیونکہ یہ بیعت جس کا
اس میں ذکر ہے۔ ۸۹ ء والی بیعت سے تین چار سال بعد میں ہوئی تھی ۔
اس خط کی تاریخ ٹھیک طور پر معلوم نہیں ہو سکتی اور نہ کہ ترتیب میں اسے کس خط کے بعد اور کس
سے قبل رکھنا چاہئے ۔ اس لئے اسے اس جگہ پر درج نقل کیا گیا۔
الفاظ بیعت اولى
( جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ۲۰ رجب ۱۳۰۶ ھ کو بمقام لدھیا نہ لی تھی ۱۸۸۹ء میں )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
آج میں احمد کے ہاتھ پر اپنے ان تمام گنا ہوں اور خراب عادتوں سے توبہ کرتا ہوں جن میں میں مبتلا
تھا۔ اور سچے دل اور پکے ارادہ سے عہد کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اپنی عمر کے
آخری دن تک تمام گناہوں سے بچتا رہوں گا اور دین کو دنیا کے آراموں اور نفس کی لذات پر مقدم
رکھوں گا اور ۱۲ جنوری کی دس شرطوں پر حتی الوسع کار بندر ہوں گا اور اب بھی اپنے گزشتہ گنا ہوں کی
خدا تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں ۔ اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ
كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ - اَشْهَدُانٌ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً
عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرُ لِي ذَنْبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ
الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ۔ - ۲۰/ رجب ۱۳۰۶ھ
مکتوب نمبر ۸۳
( ہر دو اہلیہ مولوی محمد عبد اللہ صاحب )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
میں محض تمہاری دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لئے تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نماز کی پابند رہو
اور اپنے خاوند میاں عبداللہ کی تابعداری رکھو کیونکہ عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ
اپنے خاوندوں کی اطاعت کریں گی تو خدا ان کو ہر ایک بلا سے بچائے گا اور ان کی اولا د عمر والی ہو گی
اور نیک بخت ہوگی ۔
والسلام
مرزاغلام احمد