حضرت مولوی عبداللّہ سنوری صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۶۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مجھی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ے مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ عمر رکھا ہے ۔ کل بہت تکلیف سے گیا ہے ۔ دو دنبے
ذبح کئے گئے ۔ جن کا گوشت نہایت عمدہ تھا اور ایک دیگ گوشت کے پلاؤ کی اور ایک دیگچہ زردہ
شریں مزعفر کا تیار کیا گیا اور روٹی اور گوشت بھی پکایا گیا اور نہایت عمدگی سے مہمانوں کو جو ستر کے
قریب ہوں گے۔ کھلایا گیا آپ کی نیک نیتی کی وجہ سے دونوں پلاؤ ایسے عمدہ تھے جو چھوڑ نے کو دل
نہ چاہتا تھا۔ بباعث نہایت لذیذ ۔۔۔ دور دور کا بیاں کھائیں اور بہت ہی ۔۔۔ کی قدرت ہے کہ اتفاقاً
چاول ۔۔۔۔۔ عمدہ اور باریک ہاتھ آگئے کہ قادیان میں پیدا نہیں ہو سکتے ۔ اس لطف کے ساتھ یہ کام
صرف الله ) رو پیر تک انجام پذیر ہو گا مگر آپ سے میں اس قدر لینا نہیں چاہتا ۔ ہم اس خوشی
میں نصف کے شریک ہو جاتے ہیں لہذا آپ صرف ( ) روپیہ کسی وقت بھیج دیں ۔ زیادہ
خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
اتفاقا دعوت عقیقہ کے روز جس قدر مرد مہمان تھے ۔ گھر میں عورتیں مہمان بھی بہت جمع تھیں ۔
یہ خوشی کی بات ہے کہ پلاؤ شیریں و نمکین نہایت عمدہ خوشگوار تیار ہوا اور گوشت شور به وسالن بہت
عمدہ تھا اور روغن جوش کی قسم میں سے تھا۔ والسلام
نے اس خط میں تین جگہ پر کچھ عبارت کٹی ہونے کی یہ وجہ ہے کہ اس اصل خط کا اتنا حصہ جدا ہو کر کہیں ضائع ہو گیا ہوا ہے۔ ان کٹی وجہ کہاس اتنا ہوکر
ہوئی سطروں سے پہلی اور چھٹی سطر کی کٹی ہوئی عبارت کے متعلق اندازہ سے بھی کچھ نہیں لکھا جا سکتا ہے۔ دوسری سطر کے کٹے ہوئے
حصہ کا مفہوم جیسا کہ مولوی عبداللہ صاحب نے بتایا۔ یہ تھا کہ دراز کرے اس کا نام برکت اللہ تیسری جگہ کے اس حصہ کا مفہوم
مولوی صاحب نے یہ بتایا کہ اس کا عقیقہ کیا اور چوتھی کا ہونے کے بجائے ایک ایک رکابی کے (بعض) نے اور پانچویں کا
خوش ہوئے خدا تعالیٰ۔

(نوٹ) خط پر تاریخ درج نہیں تھی مگر اس میں شک نہیں کہ یہ خط تخمیناً ٫۵ جون ۹۸ء کے بعد
دو تین دن کے اندر کا لکھا ہوا ہے کیونکہ ۵؍ جون کا حضرت مولوی صاحب ( خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ) ) کا
مولوی عبداللہ صاحب کے نام جو خط ہے اس میں لکھا ہے کہ حضور نے اس عقیقہ کے لئے دو بکرے تلاش
کرنے کا حکم دیا اور نام برکت اللہ رکھا ہے ۔
مکتوب نمبر ۶۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جلد سوم
آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی ۔ آپ پھر لکھیں کہ اب کیسی حالت ہے۔ باقی
خیریت ہے۔
۲۴ جولائی ۱۸۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
از قادیان
مکتوب نمبر ۶۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی مخلصی اخویم میاں عبداللہ صاحب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بوصول خط بدریافت صحت عزیزی رحمت الله اطمینان ہوئی ۔ خدا تعالیٰ عمر دراز کرے۔ آمین
اور تفصیل روپیہ ) سے اطلاع ہوئی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اور تمام شرکاء خدمت کو ثواب اور
اجر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ کبھی کبھی ملاقات کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔ والسلام
تمام احباب کو سلام علیکم
۱۴ دسمبر ۶۹۸
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۶۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنائت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ القدیر آج ہی عبدالوحید کے لئے دعا کروں گا ۔ اللہ تعالیٰ
اس کو کامیاب کرے ۔ آمین ۔ اور انشاء الله القد ۔ اور انشاء اللہ القدیر آپ کے اور آپ کی چھوٹی بیوی کے لئے بھی
جناب الہی میں دعا کروں گا ۔ وہ دوا جو دی گئی تھی کھانے کے بعد کھانا بہتر ہے اور کسی قدر بقدر ہضم
دودھ استعمال کرنا چاہئے ۔ باقی سب خیریت ہے۔
۱۹ مارچ ۱۸۹۹ء
مکتوب نمبر ۶۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
از قادیان
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا تحفہ مرسلہ نتھ طلائی بہ سبیل ڈاک مجھ کو پہنچ گیا۔ اس سے بڑھ کر علامت اخلاص اور دلی
محبت کیا ہو گی کہ آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کے زیور کو بھیج دیا اور نیز آپ کے گھر کے لوگوں کی محبت
اور اخلاص قابل تعریف ہے کہ زیور جو عورتوں کو بالطبع عزیز ہوتا ہے۔ اس کے دینے سے دریغ نہیں
کیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ آپ کو اس سلسلہ کی خدمت کے لئے دل میں جوش آ رہا تھا اور باعث کیا۔معلوم
کثرت مصارف اور قلت آمدن روپیہ میسر نہ ہو سکا ۔ اس صورت میں دل کی بیتابی نے یہی ہدایت
لے مولوی عبداللہ صاحب کے ماموں زاد بھائی تھے۔

وو
وہ
دی کہ آپ اپنی عزیز زوجہ کا زیور اتار کر بھیج دیں ۔ سو خدا تعالیٰ آپ کو اس اخلاص کی بہت بہت
جزائے خیر دے اور آپ کی زوجہ کو علاوہ ثواب آخرت کے دنیا میں بہت سے زیور طلائی عنایت
کرے کہ ”دہ دنیا استر ستر آخرت آخرت تو ایک وعدہ ہے ۔ آمین آج ثم آبا آمین ۔ ہم نے آپ کی مرضی کے
موافق تعمیل کر دی ہے اور مدت دراز گزرگئی ہے کہ آپ نہیں آئے ۔ بہتر ہے کہ موسم سرما میں کوئی ایسی تجویز
نکالیں کہ ایک ماہ تک قادیان میں ٹھہر سکیں ۔ دیکھیں آئندہ طاعون کی کیا صورت ہے ۔ کب تک
اس کے ٹھہرنے کے لئے حاکم حقیقی کا حکم ہے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام
۲۸ جولائی ۱۹۰۱ء
خاکسار
مرز اغلام احمد
از قادیان
(نوٹ نمبرا) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں کو پورا کرنے والے
اللہ تعالیٰ نے حضور کی اس بات کو بھی کہ وہ دنیا اور نستر آخرت تو ایک وعدہ ہے اب میں سال
کے بعد لفظ بلفظ پورا کیا اور وہ اس طرح سے کہ اگست ۱۹۲۱ء میں مولوی عبداللہ صاحب
کے فرزند اصغر اور مولوی صاحب موصوف کی اس چھوٹی بیوی کے اکلوتے بیٹے عزیز عبد القدیر
کی اہلیہ کے رخصانہ کے موقع پر اس ایک نتھ طلائی قیمتی ( ) روپیہ کی بجائے اللہ تعالیٰ
نے محض اپنے فضل و کرم سے اور اپنی خاص حکمت سے جس کو وہی جانتا تھا۔ عزیز کی اہلیہ کو
دس طلائی زیور جن کی قیمت اس نتھ کی قیمت سے وہ چند سے بھی یک صد روپیہ اوپر ہے
پہنائے جس کے متعلق پہلے وہم و گمان بھی نہ تھا ۔ زیوروں کو شمار کرنے کے وقت حضور کی
یہ بات یاد آئی۔ جسے اس وقت مولوی صاحب موصوف نے اپنے گھر کے لوگوں کے پاس
بیان کیا جس سے سب کے ایمان بفضلہ تعالیٰ اور بھی بڑھے۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ۔
( نوٹ نمبر ۲) مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ عبدالقدیر میرا لڑکا ( جو برکت اللہ
کے بعد پیدا ہوا) اس کا عقیقہ میں نے خود قادیان آکر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام
سے کرایا۔ عقیقہ کے دن حضور کو سر درد کا دورہ تھا۔ شام کے وقت جب میں حضور کے پاس
اندر گیا تو حضور نے فرمایا کہ ہم نے جو کھانا عقیقہ کے کھانے میں اپنے لئے منگوایا تھا۔ وہ

اسی طرح پڑا ہے ( جس جگہ پر پڑا تھا اس کی طرف اشارہ بھی فرمایا ) چونکہ ہمارے سر درد
کا دورہ ہے۔ اس واسطے اس میں سے ہم نے ایک چاول تک نہیں کھایا۔ اس کے بعد جب
میں نے غوث گڑھ سے حضور کی خدمت میں وہ زیور بھیجا۔ جس کا اس خط میں ذکر ہے تو میں
نے ساتھ ہی یہ درخواست بھی بذریعہ عریضہ حضور کی خدمت میں کی کہ کل چونکہ عقیقہ کے
روز حضور نے کھانا نہیں کھایا تھا۔ اس لئے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر اس زیور کی قیمت
میں سے فلاں قدر رقم ( غالباً دو روپیہ لکھے تھے یا اس سے کم و بیش ) کا عمدہ کھانا میری طرف
سے تیار کروا کر حضور تناول فرماویں۔ اس بات کی طرف حضور نے اپنے اس فقرہ میں
اشارہ فرمایا ہے کہ آپ کی مرضی کے موافق تعمیل کر دی ہے۔
مکتوب نمبر ۷۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا چندہ مرسلہ رسله مبلغ من ( تمیں روپے سات آنے پہنچ گیا ہے۔ میں نے ابھی آپ کے لئے
دُعا کی ہے ۔ سخت امتحان کے دن ہیں ۔ آپ بھی توجہ سے تو بہ استغفار کرتے رہیں ۔ بہت دُعا کرتے
رہیں۔ ہماری جماعت کے لئے ایک خاص رعایت ہوئی مگر معلوم رہے کہ کسی حد تک بعض کا بطور
شہادت فوت ہونا ممکن مگر تشویش کامل ۔ تباہی خانگی سے محفوظ رہے گی ۔ کم ابتلا ہو گا۔ تو بہ کے لئے
ہر ایک پر زور دیں اب وقت ہے آئندہ جاڑا خطرناک ہے۔ والسلام
تاریخ مہر روانگی از ڈاک خانہ قادیان
۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر اے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنائت نامہ آپ کا پہنچا۔ افسوس کہ آپ کے پہلے خط کا مضمون مجھے یاد نہیں رہا اور تعجب کہ آپ کو
جواب نہ پہنچا۔ نہ معلوم کیا سبب ہوا یا شاید خط گم ہو گیا ہو۔ میاں عبدالعزیز اور ابراہیم کے لئے انشاء اللہ
دعا کروں گا اور ٹیکہ اگر چہ بیہودہ سا علاج ہے اور کہتے ہیں کہ خطرہ سے خالی نہیں اور بعض اس سے مجذوم
اور دیوانہ بھی ہو گئے ہیں۔ بعض طاعون کو خود بلا کر جان عزیز کھوتے ہیں مگر آپ ملازم ہیں ۔ آپ کو شاید
تو کل علی اللہ لگانا ہی پڑے گا۔ میں نے ٹیکہ کے باب میں ایک رسالہ لکھا ہے جس کا نام ہے ”کشتی نوح
وہ چھپ رہا ہے۔ اگر آپ دو ہفتہ کے بعد اطلاع دیں تو آپ کو پہنچ سکتا ہے۔ والسلام
۱۸ ستمبر ۱۹۰۲ء
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۷۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا کارڈ پہنچا۔ چونکہ عمر کا اعتبار نہیں ۔ آپ کو مناسب ہے کہ دو تین ماہ کی رخصت لے کر
قادیان میں آجائیں ۔ آپ کو عمر کے اوائل حصہ میں اگر چہ قادیان رہنے کا اتفاق ہوا مگر اب نہیں ہوا ۔
اب ہونا ضروری ہے ۔ اس بات میں ضرور غور کرنا چاہئے ۔ والسلام
اخویم سید محمد شاہ صاحب کو سلام علیکم
خاکسار
۲۷ اپریل ۱۹۰۳ء
مرزاغلام احمد عفی عنہ از قادیان

مکتوب نمبر ۷۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی مشفقی محبی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کئی دن سے آپ کا خط پہنچا ہوا ہے۔ مگر مجھے دو ماہ سے اس قدر کھانسی ہے کہ میں جواب لکھنے
سے مجبور رہا۔ اس وقت بھی میری حالت تحریر کے قابل نہیں تھی ۔ اپنے تئیں ضبط کر کے لکھا ہے۔
افسوس کہ میں علالت طبع سے زیادہ لکھ نہیں سکتا۔ بعد صحت انشاء اللہ آپ کے لئے دُعا کروں گا۔
صرف رسید کے طور پر یہ خط بھیجتا ہوں ۔
۴ / جنوری ۱۹۰۴ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۷۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر بدریافت خیر و عافیت نہایت خوشی ہوئی ۔ امید کہ جلد جلد اپنے حالات
خیریت آیات سے مطلع کرتے رہیں گے اور جو کچھ آپ نے ارادہ کیا ہے کہ یک صد ر و پیہ سالانہ معہ
چندہ احباب غوث گڑھ روانہ کرتے رہیں ۔ خدا تعالیٰ اس کا آپ کو ثواب بخشے ۔ باقی ہر طرح سے
یہاں خیریت ہے ۔ ایک اشتہا ر ساتھ اس کے ارسال ہے ۔
۲۸ رفروری ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
اخویم مولوی محمد علی صاحب کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ کبھی آپ کو ملاقات کے لئے بھی آنا چاہئے ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۷۵
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی رخصت منظور ہونے سے بہت خوشی ہوئی اور دُعا ہے کہ عزیز رحمت اللہ کو بھی خدا تعالیٰ
اس عہدہ پر مستقل فرمادے ۔ آمین ۔ اور یہ آپ کے اختیار میں ہے ، جس بات میں آرام دیکھیں وہی
طریق اختیار کریں ۔ چاہیں تو عیال کو ہمراہ لے آویں ۔ چاہے مجرد آ جائیں ۔ چند روز سے ہمارے
گھر میں بعض مہمان معہ عیال اُترے ہوئے ہیں اور ان کا ارادہ معلوم ہوتا ہے کہ عید تک اسی جگہ
رہیں ۔ لہذا عید تک کل مکان رکا ہوا ہے لیکن اگر آپ معہ عیال آویں ۔ تو انشاء اللہ کوئی اور بندو بست
ہو جاوے گا۔ مسمی علیا کی بیعت منظور کی گئی ہے ۔ خد تعالی اس کو استقامت بخشے ۔ والسلام
۲۶ اکتوبر ۱۹۰۷ء
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۷۶
از عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم میاں عبداللہ صاحب سنوری
مدت
بعد ال
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مدید کے بعد آپ کا عنایت نامہ نامہ پہنچا۔ تمام خط اوّل سے آخر تک غور سے پڑھا گیا۔ میں
بخوبی اس بات پر مطمئن ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دل میں خلوص اور محبت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا
ہے اور آپ کو فطرتی مناسبت ہے اور ایسی محبت ہے کہ زمانے کے رنگ بدلانے سے دور نہیں ہو سکتی ۔
سو میں آپ پر بہت خوش ہوں ۔ وں ۔ ظاہری ملاقات میں اس اگر کچھ بُعد واقع ہوگئی ہے تو یہ صوری یہ صوری بعد آپ

کے باطنی قرب کا کچھ حارج نہیں ۔ انشاء اللہ ملاقات بھی کسی وقت ہو جائے گی اور آج جس قدر بعض انشاء
لوگوں میں بد خیالات وظنون فاسدہ پیدا ہو گئے ہیں ۔ میں ان سے کچھ آزردہ نہیں اور نہ ایسے لوگ
میری کا رروائیوں کو کچھ نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ بات یہ ہے کہ دنیا میں ہمیشہ سے اکثر لوگ سریع التغیر
اور کچے خیال کے ہوتے رہے ہیں ۔ ایسا ہی اس زمانہ میں بھی ہیں ۔ مگر ایسے لوگ نہ اپنے بشمول سے
کچھ برکت زیادہ کرتے ہیں اور نہ اپنے مخالفانہ قیل و قال سے کچھ بگاڑ سکتے ہیں ۔ انسان کے لئے
اس کا حقیقی محاسب خدا تعالیٰ ہے۔ اگر وہ کسی بندہ پر ناراض ہو تو تمام دنیا مل کر اس بندہ کو اپنی
مرادات میں کامیاب نہیں کر سکتی اور اگر راضی ہو تو اُس کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ جو شخص حقیقت میں
سچا اور زیر سایہ حمایت الہی ہو اس کو کسی کی دوستی و دشمنی کی پروا بھی نہیں ہوتی ۔ ہر یک شخص اپنا جو ہر ظاہر
کرتا ہے ۔ نیک آدمی اپنی نیک باتوں اور وفاداری اور صدق اور صفا سے اپنی نکو کاری کا ثبوت دیتا
ہے اور بد آدمی اپنی بد خیالی اور بدا فعالی اور بدگمانی سے اپنے مادہ بد کو ظاہر کرتا ہے ۔ اللہ جل شانه
نے فرمایا ہے ۔ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِه ل یعنی بر یک شخص اپنے مادہ اور اپنی فطرت کے
مطابق عمل کر رہا ہے اور اس جگہ اور سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام
سب کی طرف سے السلام علیکم
۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
ا بنی اسرائیل: ۸۵

مکتوب نمبرے ے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا ایک نہایت دردناک خط پہنچا۔ در حقیقت اس قدر غم اور صدمہ جو چاروں جو چاروں طرف سے
آپ کے دل کو گھیر رہا ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا بڑا امتحان ہے۔ خدا کرے جو آپ اس امتحان میں صادق
نکلیں۔ میں نے اس خط کے لکھنے سے پہلے جناب الہی میں بہت دعا کی ہے۔ اگر تقدیر مبرم نہ ہو تو
قبول ہونے کی امید ہے۔ مجھے اب تک آپ نے پتہ نہیں دیا کہ مرض کی کیا حالت ہے۔ کیا
دست تو نہیں آتے؟ بدن تو بہت لاغر نہیں ؟ کس درجے پر بخار معلوم ہوتا ہے؟ اور بخار کو کتنے دن
ہو گئے ہیں؟ اور میں ایک نسخہ اس خط کے ہمراہ بھیجتا ہوں ۔ وہ میرے بہت سی جگہ تجربہ میں آچکا ہے ۔
برگ بید اور گل نیلوفر کے عرق کے ساتھ اس کو کھانا چاہئے ۔ بلا توقف کھانا شروع کر دیں اور
دل برداشتہ نہ ہوں ۔ خدا سب چیز پر قادر ہے ۔ دو تین ماہ کی مدت ہوئی کہ میرا لڑ کا مبارک احمد جو
اس کی والدہ کو بہت ہی پیارا تھا ۔ تپ سے فوت ہوا ہے ۔ اس کے انتقال کے قریب وقت میں ۔
میں نے ان کو کہہ دیا کہ دیکھو اب یہ لڑکا مرنے والا ہے اور ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ جو مارنے والا
ہے وہ مرنے والے سے ہمیں زیادہ پیارا ہے اور یہی طریق ایمان کامل کا ہے کہ صرف یہ کہو کہ
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ ۔ خدا کی امانت تھی ۔ خدا نے لے لی ۔ سو انہوں نے لڑکے کی موت کے
وقت ایسا ہی کہا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ اگر کوئی مر جائے تو یہ غیر معمولی بات نہیں ۔ ہم بھی تو ہمیشہ کے لئے
اس دنیا میں نہیں رہیں گے ۔ خدا کے نزدیک انہیں کو مراتب ملتے ہیں جو اس چند روزہ زندگی میں تلخی
دیکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ اگر خوش ہوتا ہے تو بدل عطا کرتا ہے۔ ہرگز ہرگز طریق عوام نہیں اختیار کرنا
چاہئے ۔ خدا جس سے پیار کرتا ہے اس کو کوئی مصیبت بھی بھیجتا ہے ۔ سو نہایت استقلال سے خدا تعالیٰ
پر توکل کرو اور اس سے نو امید مت ہو اور مجھے اطلاع دیتے رہیں ۔ والسلام راقم
مرزا غلام احمد بقلم خود
لے مولوی صاحب نے فرمایا کہ حضور کی دعا کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرما کر رحمت اللہ کو اپنے فضل سے صحت و عافیت بخشی ۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِك

( نسخه مرض دق و سل و دیگر تپها )
جلد سوم
هو الشافي
طبا شیر
۲ درم
صمغ كثيرا
نشاسته گل سرخ منزوع رب السوس
۲ درم
۲ درم
درم
درم
مغز تخم خیارین کدو
تخم خرفه
کافور
زعفران
درم
درم
درم
یک درم
نیم درم
کوفته بیخته به لعاب ایسبغول اقراص بندند - خوراک دو نیم درم ۔ یہ سب دوائیں ۔ قرص بنا کر اور
ان میں کا فور داخل کر کے یا بطور سفوف رکھ کر دو وقت تین تین ماشہ دے دیں اور پھر پانچ ماشہ کر دیں۔
اگر عرق تیار نہ ہو تو بلا توقف یہی نسخہ دیں ۔ پھر جلدی سے عرق تیار کر لیں ۔
اس خط پر تاریخ درج نہیں تھی سیاق و سباق دیکھ کر اس کو اس جگہ پر درج کیا گیا )
مکتوب نمبر ۷۸
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۔
مجھے لاہور میں آپ کا خط ملا ۔ میں بباعث علالت طبع والدہ محمود احمد کے اور نیز بباعث
خود اپنی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بیماری کے تبدیل آب و ہوا کے لئے لاہور میں آگیا ہوں ۔ کمزوری دماغ کے لئے میری دانست میں یخنی
جیسی اور کوئی عمدہ چیز نہیں ہے وہ استعمال کرنا چاہئے ۔ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ باقی خیریت ہے ۔
۲ رمئی ۱۹۰۸ء
والسلام
مرزاغلام احمد
از (لاہور)

مکتوب نمبر ۷۹
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لاہور میں قادیان سے ہوا
:
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہو کر دونوں خط آپ کے : پ کے مجھ کو ملے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس دل آزار
تشویش سے نجات بخشے اور آپ کے لخت جگر کو کامل شفا عطا فرمادے ۔ آمین ثم آمین ۔ انشاء اللہ دُعا
کرتا رہوں گا ۔ حالات سے مجھ کو اطلاع دیتے رہیں ۔ میں بیمار تھا اور میرے گھر کے لوگ مجھ سے
زیادہ بیمار تھے۔ اس لئے تبدیل ہوا کے لئے لاہور میں آگئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو غم سے رہائی بخشے ۔
۳ مئی ۱۹۰۸ء
والسلام ۔ خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۸۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ رحمت اللہ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی الْحَمْدُ لِلهِ ۔ مگر مناسب ہے کہ
جب تک پوری قوت نہ ہو دوا کھاتے رہیں ۔ ابھی قرص کا فور کو نہیں چھوڑ نا چاہیئے اور بہتر ہے کہ
اکثر اوقات باہر ہوا میں رہیں ۔ اگر ایسی جگہ میسر آوے کہ باغ ہو اور درختوں کا سایہ ہو اور کھلی ہوا
تو یہ بہت ہی بہتر ہے اور ایک بڑی دوا ہے اور تاریک جگہ اور بند ہوا کی جگہ میں ہرگز نہیں رہنا چاہئے ۔
باغ کے سایہ کی ہوا حکم اکسیر رکھتی ہے مگر شام کے وقت باغ میں نہ رہیں اور گائے کا دودھ بہت پیویں
جس قدر ہو سکے تھوڑا جوش دے لیا کریں ۔ خدا وند تعالیٰ کامل صحت عطا فرماوے۔ باقی سب خیریت
ہے ۔ مجھ کو اطلاع دیتے رہیں ۔
میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے )
والسلام ۔ خاکسار
مرزاغلام احمد

·

آج 10 میں سے 10 باقی