حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب سلّمہ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت سیٹھ
اسماعیل آدم صاحب سلمہ اللہ تعالی
احباب بمبئی
حضرت سیٹھ اسماعیل آدم سلمہ اللہ تعالی
کے نام تعارفی نوٹ
گویا
بمبئی کو اپنی تجارتی اور سیاسی حیثیت - اسے جو اہمیت حاصل ہے وہ ظاہر ہے۔ بمبئی
باب عالم ہے ۔ جن کو بمبئی کو دیکھنے کا کبھی موقع ملا ہے وہ وہاں کی مصروف زندگی کو دیکھ کر یہ
احمدیت
خیال نہیں کر سکتا کہ یہاں کے رہنے والوں کو مذہب کے متعلق سوچنے کا بھی وقت مل سکتا
ہے۔ بمبئی ایک بین الاقوامی شہر بن گیا ہے۔ ہندوستان کے اس سب سے بڑے شہر میں
ریت کی بنیاد ۱۸۹۲ء ۱۸۹۲ء میں رکھی گئی اور سب سے پہلے بابا زین الدین ابراہیم جو ایک
کپڑے کی مل میں انجینئر تھے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے اس وقت ہمارے محترم بھائی
سیٹھ اسماعیل آدم بد و شباب میں تھے۔ وہ ایک معزز میمن خاندان کے فرد تھے ۔ اسی قبیلہ
کے جس کے ایک فرد حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی رضی اللہ عنہ تھے۔ اسی زمانہ کا
اسماعیل آدم اپنی قوم کے نوجوانوں میں ایک ہونہار اور علمی مذاق کا نو جوان تھا۔ مذہب کی
اہمیت مقبولیت کے رنگ میں گو سمجھتا تھا مگر مذہب کی عملی روح اس زمانہ کے تاجر نو جوانوں
کی طرح نہ تھی ۔ ہاں علمی مذاق تھا۔ اخبار بینی اور اخبار نویسی کا بھی مذاق تھا۔ یہی مذاق
انہیں احمدیت کے لئے رہنمائی کرنے والا ہوا ۔ ۸۵-۱۸۸۶ء کے قریب ان کے اندر
حق پرستی اور حق جوئی کی فطرتی چنگاری سلگ اٹھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے متعلق اخبار اذکار نے ان کو تحقیق حق کی طرف متوجہ کیا ۔ اس کے متعلق مفصل حالات
ان کے تذکرہ میں آئیں گے انہوں نے اپنے پیر صاحِبُ الْعَلَمُ ( جھنڈے والا پیر )
سے ایک حلفی بیان چاہا اور فارسی زبان میں ایک خط لکھا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے ۔
سے اندھے ہیں اور آپ لاکھوں
انسانوں کے پیشوا اور رہنما ہیں ۔ صاحب بصیرت ہیں ۔ لہذا آپ حلفاً جواب دیں کہ
دہم تو دنیا دار ہیں اور رو
روحانی آنکھوں
میرزا غلام احمد صاحب قادیانی مدعی مهدویت و مسیحیت اپنے دعوئی میں صادق ہیں یا
کا ذب؟ اگر آپ نے کوئی جواب نہ د جواب نہ دیا اور وہ (مرزا صاحب ) سچے ہوئے اور ہم ہدایت
سے محروم ہو گئے تو آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک اس کے ذمہ دار ہیں اور اگر وہ جھوٹے ہیں
اور ہم نے نادانی سے ان کو مان لیا تو ہماری گمراہی کا وبال سب آپ کے سر پر ہے“۔
اس کا جواب حضرت پیر سائیں جھنڈے والے صاحب نے جو لکھا۔ وہ بھی درج ذیل ہے ۔
شہادت اول :۔ ہمارے سلسلہ کا دستور ہے کہ مابین نماز مغرب وعشاء ہم اپنے مریدوں کے
ساتھ حلقہ کر کے ذکر اللہ کیا کرتے ہیں۔ ایک روز حلقہ میں بحالت کشف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
ہم نے دیکھا تو ہم نے آپ سے سوال کیا کہ یا حضرت! یہ شخص مرزا غلام احمد کون ہے؟ تو آپ نے
جواب دیا۔
دو
از ماست
یعنی مرزا غلام احمد تو ہماری طرف سے ہے۔
شہادت دوم : ۔ ہمارے خاندان کا وطیرہ ہے کہ بعد از نماز عشاء ہم کسی سے کلام نہیں کرتے
اور سو جاتے ہیں یہی سنت رسول ہے۔ ایک دن خواب میں ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھا۔ تو ہم نے سوال کیا کہ حضور مولویوں نے اس شخص ( حضرت مسیح موعود ) پر کفر کے فتوے لگا
دئے ہیں اور اس کو جھٹلاتے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا ۔
وو
در عشق ما دیوانه شده است
یعنی مرزا غلام احمد تو ہمارے عشق اور محبت میں دیوانہ ہیں ۔
شہادت سوم :۔ ہمارا سلسلہ اور خاندان تہجد گزار ہے ۔ اس لئے ہم روزانہ رات کو تین بجے
کے بعد اٹھتے ہیں اور بعد نماز تہجد کروٹ پر لیٹے رہتے ہیں اور اسی وضو سے صبح کی نماز پڑھتے ہیں اور
یہ بھی سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ایک دن اسی کروٹ لیٹنے کی حالت میں کچھ وقت غنودگی
طاری ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے۔ اس وقت ہماری حالت نیند اور
بیداری کے درمیان تھی تو ہم نے آپ کا دامن پکڑ لیا اور عرض کی ۔ یا رسول اللہ ! اب تو سارا
ہندوستان چھوڑ عرب کے علماء نے بھی کفر کے فتوے د کفر کے فتوے دے دیئے تو آپ نے بڑے جلال میں تین بار
دوہرا کر فرمایا۔
هُوَ صَادِقٌ۔ هُوَ صَادِقٌ ۔ هُوَ صَادِقٌ “
جلد سوم
یعنی مرزا غلام احمد تو سچے ہیں ۔ مرزا غلام احمد تو سچے ہیں ۔ مرزا غلام احمد تو سچے ہیں ۔
یہ جواب ” پیر سائیں جھنڈے والے صاحب نے جناب سیٹھ اسمعیل آدم صاحب آف بمبئی
کے پاس یہ لکھ کر کہ
وو
یہ ہے سچی گواہی جو ہمارے پاس ہے ۔ ہم آپ کی قسم سے سبکدوش ہو گئے ۔ ماننا نہ ماننا آپ
کا کام ہے ۔“ (راقم رشید الدین پیر صَاحِبُ الْعَلَمُ ) بھیج دیا۔
یہ جواب پہنچنا تھا کہ سیٹھ اسمعیل صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر لی اور آپ
کے حلقہ اطاعت میں داخل ہو گئے ۔
سلسلہ بیعت میں داخل ہونے کے بعد کل کا اسماعیل بالکل بدل گیا اور حقیقی معنوں میں ابدال
ہو گیا ۔ قابلیت موجود تھی ، اخلاص تھا ۔ اس سلسلہ میں آکر ترقی کرتا چلا گیا اور وہ پھر بمبئی کے سلسلہ کا
آدم قرار پایا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عاشقانہ رنگ میں اخلاص ہے اور سلسلہ کی
خدمت میں انہوں نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں۔ ان کی تفصیل کتاب تعارف میں آئے گی ۔
خلافت ثانیہ کی اوّل ہی بیعت کر لی مگر بعد میں شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم اور دوسرے لاہوری
احباب کے اثر میں لاہور سے تعلق رہا مگر قادیان سے قطع تعلق کیا نہ فنخ بیعت بالآخر اللہ تعالی نے
توفیق بخشی کہ اصل مرکز سے کامل طور پر وابستہ ہو گئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی
سیٹھ صاحب سے بڑی محبت تھی اور اس محبت کے اظہار کو خاکسار عرفانی نے بارہا دیکھا ۔ ۱۸۹۸ء
سے مجھے شرف ملاقات نصیب ہوا اور اس تعلق مودت واخوت میں ہر نئے دن نے ترقی بخشی ۔ اب
ہم دونوں ستر سے اوپر جا رہے ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں
ہو کر ایک ہی باپ کے بیٹے ہیں ۔ ذیل کے خطوط انہیں کے نام ہیں اور حضرت سیٹھ صاحب اب
کاروباری سلسلہ سے ریٹائر ہو کر سلسلہ کے کاموں میں مصروف ہیں اور جماعت احمد یہ بمبئی کے امیر
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو خدمت سلسلہ کے لئے تا دیر سلامت رکھے۔ آمین ۔
(خاکسار عرفانی کبیر )
مکتوبات احمد
فهرست مکتوبات بنام
حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب سلمہ اللہ
تاریخ تحریر
مکتوب نمبر
۱۲ فروری ۱۹۰۰ء
۹ جنوری ۱۹۰۲ء
۳۰ راکتو بر ۱۹۰۲
۲۵ / دسمبر ۱۹۰۴ء
۳ رمئی ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۳ راگست ۱۹۰۷ء
۵ اکتوبر ۱۹۰۷ء
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
یکم دسمبر ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۲ دسمبر ۱۹۰۷ء
۲۰ جنوری ۱۹۰۸ء
♡
لد
V
L
الد
الله
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج آپ کا محبت نامہ معہ مبلغ دس روپے میرے پاس پہنچا خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت
جزائے خیر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ تجارت کی رونق اور بے رونقی اور امور کی طرح خدا تعالیٰ کے اختیار
میں ہے ۔ یہ سب اس ملک کی شامت اعمال میں ہے ۔ آپ ایک مدت تک مجھے یاد دلاتے رہیں ۔
میں انشاء اللہ القدیر دعا کرتا رہوں گا ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
۱۲ فروری ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
علم
آپ کا عنایت نامہ پہنچا اور نیز مبلغ دس روپے کا نوٹ پہنچا خدا تعالیٰ آپ کے ترددات دور
فرماوے اور نعم البدل عطا کرے ۔ آمین ۔ اللہ تعالیٰ بہت کریم و رحیم ہے ۔ وہ بہت کریم و رحیم ہے۔
اللہ تعالی زیادہ فضل و کرم کرتا ہے ۔ دنیا میں انسانوں کو تھوڑی سی تکلیف دے کر رحمتوں کا دروازہ
کھول دیتا ہے۔ اس پر تو کل رہنا چاہئے اور میں نے بھی آپ کے لئے دعا کی ہے ۔ خدا تعالیٰ قبول
فرمادے ۔ آمین ۔ باقی سب طرح سے خیریت رہے ۔
۹ جنوری ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سیٹھ اسمعیل آدم سلمه
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
آپ کا محبت اور اخلاص کا تحفہ جو آپ نے برخوردار محمود اور بشیر کی شادی کی تقریب پر بھیجا ہے یعنی
ایک ٹوپی اور ایک اوڑھنی پہنچ گیا ہے۔ میں آپ کے اس محبانہ تحفہ کا شکر کرتا ہوں اور آپ کے حق میں دعا
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا میں اس کا اجر بخشے ۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے۔
۳۰ را کتوبر ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
نوٹ نمبر 1:۔ حضرت سیٹھ اسماعیل آدم کے نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا یہ ایک خاص
مکتوب درج کیا جاتا ہے۔ اس خط کا فوٹو الحکم کے جو بلی نمبر میں مرحوم محمود احمد عرفانی نے شائع کیا تھا۔
یہ خط اپنے اندر ایک تاریخ رکھتا ہے۔ حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی
شادی پر مکرمی حضرت سیٹھ اسماعیل آدم نے ایک تحفہ حضرت کی خدمت میں بھیجا تھا وہ ایک ٹوپی تھی اور
اوڑھنی پر ھنی تھی۔ ٹوپی پر کلابتوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام درج تھا۔ فرزند دلبند
گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْاَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ
اس سے ظاہر ہے کہ حضرت سیٹھ صاحب دوسرے اکابر صحابہ کی طرح اس وقت بھی حضرت خلیفہ ثانی کے
مصلح موعود ہونے کا یقین رکھتے تھے۔
نوٹ نمبر ۲:۔ حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب کے نام کے خطوط سے خود سیٹھ صاحب کی
سیرۃ پر بھی ایک روشنی پڑتی ہے ۔ گو مکتوبات کی اشاعت میں مکتوب الیہ کے سوانح حیات یا سیرۃ پر
بحث مقصود نہیں ۔ نصور نہیں ۔ یہ چیزیں خود ان کے سوانح حیات میں تفصیلاً اور کتاب تعارف میں اجمالاً آئیں گی
ا تذکره صفحه ۱۱۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء
مگر میں یہاں اپنے دلی جوش کو دبا نہ رکھوں گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خطوط سے
مکرم سیٹھ صاحب کا یہ عمل ثابت ہوتا ہے کہ وہ جب حضرت صاحب کی خدمت میں عریضہ لکھتے تو
اس کے ساتھ ضرور ایک مقررہ رقم بھیجتے ۔ خواہ ایسے خطوط کتنی مرتبہ لکھنے پڑتے ۔ یہ دراصل قرآن مجید
کی اس ہدایت پر عمل تھا کہ
وو
مومنو جب تم رسول سے علیحدہ مشورہ کرو تو اپنے مشورہ سے پہلے صدقہ پیش کیا کرو یہ تمہارے
لئے خیر و برکت کا باعث ہے“۔
یہ ایک روح تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدسی نے اپنی جماعت میں پیدا کر
دی تھی ۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ ۔
( عرفانی کبیر )
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی ڈاک میں مبلغ پندرہ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو عین اس وقت پہنچے جب کہ سالانہ
جلسہ آخری ۔۔۔ میں ضرورت تھی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان تمام خدمات کی جزائے خیر بخشے ۔ آمین ۔ باقی
بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے ۔ گاہے گاہے اپنی خیریت سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۲۵ / دسمبر ۱۹۰۴ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵
محبی اخویم سیٹھ اسماعیل آدم صاحب سلمہ اللہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے خط آمدہ سے واقعہ درد ناک آپ کی اہلیہ کی وفات سے اطلاع ہوئی
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - دعا بہت کی گئی تھی مگر تقدیر مبرم کے ساتھ کیا چارہ ہے بجز اس کے
کہ صبر اور رضا سے کام لیا جائے ۔ مجھے آپ کی زبانی معلوم ہے کہ آپ کی یہ اہلیہ مرحومہ بڑی خیر خواہ
اور آپ کی تکالیف کے وقت خود اپنے آپ کو درد اور تکالیف میں ڈالتی تھی ۔ جب کہ آپ کو طاعون
ہوئی تو آپ کی خدمت کرنے کے وقت اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی ۔ در حقیقت ایسی دلی خیر خوا ا نہ ۔
بیویاں بہت ہی کم ملتی ہیں اور ان کے مرنے سے زندگی تلخ ہو جاتی ہے اور نیز ان کے مرنے سے
خانہ داری کا انتظام تمام درہم برہم ہو جاتا ہے مگر خدا تعالیٰ کی قضاء وقدر سے موافقت کرنا اور اس کی
رضا پر راضی ہونا سچے ایماندار کا کام ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے کہ وہ مصیبت کے وقت
انشراح صدر سے صبر کرتے ہیں یا نہیں ۔ مجھے معلوم تھا کہ آپ کی بیماری میں آپ کو بہت تکلیف ہے
اس لئے دعا بار بار کی گئی مگر چونکہ آسمان پر ان کی موت مقرر ہو چکی تھی اور عمر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا
اس لئے دُعا بے سو تھی ۔ بہر حال اب آپ کو صبر کرنا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ قادر ہے کہ کسی نعم البدل سے
اس درد کو دور کر دے ۔ آپ کی موجودہ تکالیف کی گھبراہٹ تو بے شک آپ کو بہت صدمہ پہنچا رہی ہو
گی مگر صبر کریں خدا آپ کو اس مصیبت کی جزا دے ۔ آمین ۔
باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
۳ رمئی ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد بقلم خود
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلے آپ کے خط کا میں جواب لکھ چکا ہوں اور نوٹ دو روپیہ کے پہنچنے کی بھی اطلاع دے چکا دس
ہوں ۔ آپ کے تجارتی کام میں تشویش ہونا میرے لئے باعث تفکر ہے ۔ خدا تعالیٰ غیب سے آپ
کے لئے کوئی سامان میسر کرے اور کام میں رونق بخشے ۔ آمین ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
دوسرا خط بھی پہنچ گیا ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
والسلام
غلام احمد
مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عار
آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ دس روپیہ مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو آپ کی ان خدمات کا
دست بدست بدلہ دے ۔ آمین ۔ در حقیقت تجارت کے امور میں ہر جگہ یہی ہوا چل رہی ہے مگر اللہ تعالیٰ
قادر ہے کہ اس ہوا کو بدلا دے ۔ آمین ۔ انشاء الله القدیر آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا ۔ ہمیشہ اپنے
حالات ابتلا آت سے مطلع فرماتے رہیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
مکتوب نمبر ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں نے پہلے خط کا جواب بھیج دیا تھا۔ شاید ڈاک میں گم ہو گیا ہو ۔
میں انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ پہلے بھی دعا کی تھی ۔ منی آرڈر نہیں پہنچا ، غالبا کل تک پہنچ جائے گا۔
باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
۳ را گست ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
قادیان
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا خط مشتمل عزا پرسی عزیز مرحوم مبارک احمد معہ مبلغ دس روپیہ کے نوٹ کے پہنچا۔
خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے ۔ میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا ۔
باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔
۵ اکتوبر ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
علام
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
آپ کا اخلاص نامہ مع نوٹ مبلغ ده رو رٹ مبلغ وہ روپے پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - خدا تعالیٰ یہ نئی شادی آپ
کے لئے مبارک کرے او
رے اور اس میں آپ کا صدمہ اور غم آپ کا صدمہ اور تم بھلا دے ۔ آمین ۔ بف ۔ آمین ۔ بفضلہ تعالیٰ سب طرح
خیریت ہے۔ میں یہ خط بمبئی میں بھیجتا ہوں ۔ امید ہے انشاء اللہ العزیز اس خط کے پہنچنے تک آپ
بخیر و عافیت بمبئی میں پہنچ گئے ہوں گے ۔ خدا تعالیٰ آفات سے محفوظ رکھے ۔ والسلام
۲۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء
خاکسار
مرز ا غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عید الفطر مبارک باد
جناب مرشدنا و مولا نا حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود ایدکم اللہ بنصرہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قبل اس کے ایک عریضہ مع ایک پارسل بذریعہ ڈاک مورخہ ۱۲۳ رمضان المبارک کے روز
خدمت عالی میں ارسال کیا تھا یقین ہے کہ پہنچا ہوگا ۔ آج روز اس عریضہ کے ساتھ مبلغ دس روپیہ کا
نوٹ ارسال خدمت ہے ۔ غالباً یہ عیدالفطر کے روز پہنچے گا ۔ یہ تحفہ عید قبول فرماویں اورد اور دعا سے
یاد شاد فرماویں۔
۱۵ نومبر ۱۹۰۷ء
**
آپ کا خاکسار خادم
اسماعیل آدم
از بمبئی