حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحب سلّمہ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دس روپیہ پہنچ گئے ۔
مکتوب نمبر 1
ا
جلد سوم
مخدومی
☆☆☆
والسلام
( غلام احمد )
السلام علیکم
☆
اغذ نکلا ہے جس پر حضرت صاحب کے دست مبارک سے
اتفاقاً پرانے کاغذات میں سے یہ کاغذ
لکھا ہوا ہے اس واسطے ارسال خدمت ہے۔
والسلام
عاجز محمد صادق
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی تاریخ آپ کا محبت نامہ مع مبلغ دریا کو یہ مجھ کو ملا خدا تعالی آپ کو ان تمام خدمتوں
رو
۔
کی جزائے خیر بخشے آمین ۔ اس طرف بھی قحط پڑ گیا ہے ۔ یہ تمام انسانوں کی شامت اعمال ہیں ۔
آگے طاعون کے دن بھی قریب آتے جاتے ہیں۔ معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے ۔ ایک پیش گوئی میں
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آئندہ ایک سخت طاعون ہونے والا ہے۔ معلوم نہیں کہ اس سال یا آئندہ
سال ۔ اسی طرح ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔
یکم دسمبر ۱۹۰۷ء
ح یہاں کا غذ سے مراد دس روپے پہنچ گئے والا مکتوب ہے ۔ ( ناشر )
والسلام
مرزاغلام احمد

حضرت اقدس
جلد سوم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سیٹھ اسمعیل آدم کا لڑکا پلیگ سے بیمار ہے ۔ انہوں نے دعا کے واسطے لکھا ہے ۔ ( محمد صادق )
مکتوب نمبر ۱۳
السلام علیکم
میرے نام بھی کل خط آیا تھا اور نیز دس روپیہ آئے تھے کہ اب بہ نسبت سابق اچھا ہے اور کل تار
آئی تھی ۔ میری طرف ( سے ) آپ خط لکھ دیں کیونکہ میں اس وقت بیمار ہوں اور خط میں لکھ دیں کہ
تار پہنچ گئی تھی دعا کی گئی تھی اور اب خط بھی پہنچ گیا اور دس روپیہ بھی پہنچ گئے ہیں ۔ دُعا کی جاتی ہے
جلد اور واپسی صحت سے اطلاع بخشیں۔ یہی خط میری طرف سے ڈاک میں روانہ کردیں۔ اپنے ہاتھ
سے لکھ دیں اور میری طرف سے لکھ دیں کہ آج بخار سے میں خود نہیں لکھ سکتا۔ والسلام
مکتوب نمبر ۱۴
خاکسار
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے لخت جگر کو طاعون کے
صدمہ میں بچا لیا۔ در حقیقت یہ نئی زندگی ہے ۔ خدا تعالیٰ نے آپ پر بہت ہی رحم کیا کہ اس مہلک
عور
مرض میں بچالیا۔ اس خط میں ایک نوٹ مبلغ دس روپیہ پہنچا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - باقی
بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیر و عافیت ہے ۔
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد

مکتوب نمبر ۱۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کے پارچہ جات کا پارسل پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ آمین ۔ اس وقت وہ تمام پارچہ جات
جو تقسیم کرنے کے لائق تھے غرباء مستحقین کو تقسیم کر دیئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
اور جو خاص ہمارے گھر کے لئے آپ کا تحفہ تھا اس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
آپ کو اس کا بدلہ دے ۔ آمین ۔ باقی بفضل تعالیٰ تا دم حال سب طرح سے خیریت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ
کو بھی مع اہل و عیال خیریت اور امن اور امان سے رکھے اور بلاؤں سے بچاوے۔ آمین ثم آمین ۔
۲۲ دسمبر ۱۹۰۷ء
والسلام خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ تعالیٰ
از قادیان
مکتوب نمبر ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ معہ مبلغ دس روپے کے نوٹ کے پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ میں
انشاء اللہ آپ کے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو حوادث روزگار سے بچاوے ۔ آمین ۔
یہ آپ کے اخلاص کی نشانی ہے کہ باوجود یکہ کا روبار تجارت کی ویسی حالت نہیں جیسا کہ آپ لکھتے ہیں
تب بھی ہمارے سلسلہ کے لئے آپ کی طرف سے برابر مدد پہنچتی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے
کاروبار تمام آسان کر دے اور مشکلات سے نجات بخشے ۔ آمین والسلام خاکسار
۲۰ جنوری ۱۹۰۸ء
مرز اغلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی