حضرت سیّد فضل شاہ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سید
فضل شاہ صاحب فیض اله تعالی عنہ

ه لدا
الله لدا
الله لده
الله الدله
فهرست مکتوبات بنام
حضرت سید فضل شاہ صاحب
تاریخ تحریر
۱۶ فروری ۱۸۹۱ء
۱۸ را پریل ۱۸۹۱ء
۱۹ اپریل ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۶ جولائی ۱۹۰۰ء
۳۰ رستمبر ۱۹۰۰ء
بلا تاریخ
۱۸ نومبر ۱۹۰۰ء
۴ را کتوبر ۱۹۰۴ء
۱۸ رمتی ۱۹۰۵ء
بلا تاریخ
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر
♡
لد
V
اله
الله
نوٹ : مکتوب نمبرا تا نمبر ۱۲ کتاب سیرت احمد از حضرت قدرت اللہ صاحب سنوری سے لئے گئے ہیں۔ (ناشر)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ میں اس وقت سیالکوٹ میں ہوں اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ جل شانۂ
آپ کے تمام مقاصد ! تمام مقاصد پورے کرے۔ آمین ۔ اس وقت بباعث شدت کم فرصتی میں زیادہ نہیں لکھ سکا
انشاء
ء اللہ کسی دوسرے وقت میں مفصل خط لکھوں گا۔
۱۶ فروری ۱۸۹۱ء
از طرف احقر العباد حامد علی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس عاجز نے کئی دفعہ دعا کے لئے یاد کرایا ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از سیالکوٹ

مکتوب نمبر ۲
عزیزی محجبی سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط اور آپ کی وہ تمام چیزیں جو آپ نے مہربانی فرما کر ارسال کی ہیں پہنچ گئی ہیں۔
جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - خداوند کریم آپ کی ان سب خدمات کا جو آپ کرتے رہے ہیں۔ اجر بخشے
اور آپ پر راضی ہو۔ مجھے اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ اور اخویم منشی کرم الہی صاحب
کے لئے دعا خیر کی گئی ہے۔ میں خوب جانتا ہوں منشی صاحب اس عاجز سے اخلاص رکھتے ہیں ۔ ایک
نئے مسئلے میں منشی صاحب کو اصل حقیقت معلوم نہیں تھی ۔ ورنہ وہ خود بہتوں سے جھگڑتے پھرتے اور
جس وقت ” ازالہ اوہام شائع ہوا اُس وقت اُمید رکھتا ہوں کہ سب سے پہلے منشی صاحب لاہور میں
اس کی اشاعت کے لئے قدم اُٹھا ئیں گے ۔ غرض میں منشی صاحب سے بدل راضی ہوں ۔ نا واقفیت
کی حالت میں جو کچھ منہ سے نکل گیا وہ عند اللہ قابل معافی ہے۔ خدا تعالیٰ دلوں کو دیکھتا ہے ۔
۱۸ راپریل ۱۸۹۱ء
والسلام
غلام احمد
از لدھیانه محله اقبال گنج

مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
جلد سوم
محبی مشفقی اخویم منشی کرم الہی صاحب و سید فضل شاہ صاحب سلمۂ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پارسل مرسلہ آپ کا جو پار چات پا جامہ و کر تہ وکیلا و سنگترے تھے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ
خَيْرَ الْجَزَاء - مجھ کو بہت ندامت اور شرمندگی ہے کہ بیکاری اور تنگی کے ایام میں اس تکلیف کے
اُٹھانے کا وقت نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ میرے عزیز دوست سید فضل شاہ صاحب کو بر سر کا ر کرے اور :
نیز
اپنی مرادات تک پہنچاوے۔ پھر مانگ کر بھی تکلیف دیا کریں گے ۔ مجھے خوب معلوم ہے کہ میرے
عزیز سید فضل شاہ صاحب کو مجھ سے بہت محبت اور اخلاص ہے اور وہ مخالف بدگو کے مقابل پر بوجہ
جذ بہ اخلاص صبر نہیں کر سکتے ۔ ہمارے لئے دن صبر اور حلم کے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہئے کہ لوگ گالیاں دیں
اور ہم اس کو برداشت کریں ۔ آخر حق غالب آ جایا کرتا ہے اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا ۔ ہمارے
بولنے کی حاجت نہیں کام کرنے والا آسمان پر کر رہا ہے۔ بس عاجز کو خود دن رات سید فضل شاہ صاحب
کے لئے خیال ہے اور بغیر یاد دہانی کے دعا کر رہا ہوں ۔ آج خط کے پڑھنے کے بعد بھی دعا کی اور
آپ کے لئے بھی ۔۔۔ کے آج رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام روانہ خدمت کرتا ہوں ۔ ازالہ اوہام
جس وقت آیا روا نہ خدمت کروں گا ۔ ہمیشہ اپنے حالات سے مطلع فرمایا کریں ۔
۱۹ راپریل ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از لدھیانہ محلہ اقبال گنج

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ بیس روپیہ جو عزیزی سید ناصر شاہ صاحب نے اس عاجز کے لئے اور نیز مبلغ پنج روپیہ جو
عنه
لله
عرب صاحب کے لئے بھیجے ہیں کل پچیس روپے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ یہ عاجز باعث
علالت لڑکی اب تک لدھیانہ میں رہا۔ اب ۱۰ مئی ۱۸۹۴ ء کولڑ کی بقضائے الہی فوت ہوگئی ۔ ہو گئی ۔ سواب
انشاء الله ۱۴ رمتی ۱۸۹۴ ء کو قادیان کی طرف جاؤں گا ۔ عزیزی سید ناصر شاہ صاحب کو بعد
السلام علیکم مضمون واحد ہے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لدهیانه محله اقبال گنج
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی سید فضل شاہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا اگر چه عزیز مرحوم حیدر شاہ صاحب کی وفات آپ کے لئے بڑے صدمے کا
باعث ہوئی لیکن اس صبر جمیل کا ثواب خدا تعالیٰ آپ کو بہت دے گا۔ صبر کرنا بھی ہر ایک کا کام نہیں ۔
انہیں ایمانداروں کا کام ہے کہ جو خدا تعالیٰ کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھتے ہیں آپ کے الفاظ سے مجھے
بہت خوشی حاصل ہوئی اور حقیقت میں اس سے بڑھ کر کامل ایماندار اور کیا لکھ سکتا ہے ۔ خدا تعالیٰ
آپ کو اس کا بہت اجر دے اور نعم البدل عطا کرے اور آپ کی عمر دراز کرے ۔ آمین ۔ آپ کو معلوم
ے مرحوم، شاہ صاحب کی پہلی بیوی کے بطن سے تھا۔ (ناشر)

ہے کہ پہلے زمانہ میں سادات پر کیا کیا تکالیف اور مصائب آئے ہیں اور کس قوت ایمانی سے وہ
صبر کرتے رہے ہیں پس اسی صبر کی آپ کے خط میں خوشبو آتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ بے رحم نہیں وہ اپنے
بندوں کو آزماتا ہے یعنی دوسرے لوگوں میں ان کا اندازہ ایمان ظاہر کرتا ہے۔ سو آپ کی قوت ایمانی
ایسے خط سے ظاہر ہے ۔ ایمان جیسی کوئی چیز نہیں ایمان گم شدہ چیز کو بہتر صورت میں واپس لاتا ہے
امید کہ یہ مصیبت دوسری تکالیف سے ر سے رہائی پانے کا بھی موجب ہو گی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - ۔ خدا تعالیٰ آپ پر فضل کرے اور تمام
مشکلات سے رہائی بخشے ۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
آپ کے تفرقہ خاطر سے طبیعت نہایت مغموم متفکر ہوئی لیکن بقول
شخصے
مشکلی نیست که آسان نشود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ه
مرد باید کہ ہراساں نشود
انشاء
خدا تعالیٰ کے عجائب قدرت اور کاموں کی طرف نظر کر کے کچھ غم باقی نہیں رہتا ۔ دیر آید درست آید ۔
ء اللہ القدیر آپ کے لئے اور آپ کے برادر برادر ناصر شاہ صاحب کے لئے توجہ سے دعا کروں گا۔
آپ تسلی رکھیں اور رسالہ ازالہ اوہام شاید ہمیں روز تک چھپ کر آئے ۔ اُسی وقت بھیج دوں گا۔
زیادہ خیریت ہے۔
والسلام محمد
غلام احمد لدھیانہ اقبال گنج
ا الم نشرح : ٧،٦
سیرت احمد صفحه ۲۳۷،۲۳۶ مرتبه قدرت اللہ سنوری

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرے
محبی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
افسوس! کہ اس وقت میں بباعث دردسر جو بوجہ گرمی ہو گئی ہے حاضر نہیں ہو سکا ۔ آپ نے جو
چند کلمات نصیحت کے لئے لکھے ہیں اسی قدر کافی ہے کہ آپ ہمیشہ اپنے رب کریم قادر قیوم کے احکام کو
یاد رکھیں اور وہ یہ کہ نماز پنجگانہ دلی خلوص سے ادا کریں ۔ ہمیشہ نماز میں بعض دعائیں اپنی پنجابی
زبان میں کر لیا کریں اور نماز میں اپنی زبان میں بہت دعا کیا کریں ۔
جہاں تک ممکن ہو نماز تہجد کا بھی التزام رکھیں اور اس میں بھی اپنی زبان پنجابی میں دعا کیا کریں
موت کو یا د رکھیں کہ یہ موت جب آتی ہے تو باز کی طرح ایک پوشیدہ جست سے اپنا شکار بنا لیتی ہے
جہاں تک ممکن ہو ہمیشہ کوشش کریں کہ جلد جلد اس جگہ آیا کریں کہ جس طرح ہر ایک چیز فانی ہے اسی
طرح ہمارے وجود کی بھی حالت ہے ۔ ایک وقت آنے والا ہے کہ ہمارا وجود اور یہ ہماری مجلسیں
خواب و خیال کی طرح ہو جائیں گی۔ اور لازم ہے کہ بد صحبت سے پر ہیز کریں ۔ دل کو گناہ کے منصوبوں
سے پاک رکھیں کہ بد قسمت ہے وہ انسان اور بد بخت ہے وہ آدمی جس کا دل ہمیشہ گناہ کے منصوبے
سوچتا ہے ۔ آپ کو دنیا کے شغل میں کئی ابتلا پیش آئیں گے ہر ایک ابتلا میں خدا پر بھروسہ کریں ۔ نہ عمدہ
حالت کسی تکبر کا موجب ہوا اور نہ کسی تنگی کی حالت بے صبر کر سکے ۔ باتیں بہت ہیں مگر بالفعل اس پر کفایت
کرتا ہوں کہ خدا کا خوف اور اس کی مخلوق سے ہمدردی اور اپنی بیوی اور اہل سے طریق رحمت اور
درگزر اور اولاد کو دین کی رغبت دینا اور بھائی کے ساتھ حلم اور خلق کے ساتھ معاشرت کرنا اور عام
لوگوں کے ساتھ حتی المقدور بھلائی اور ترک شہر سے پیش آنا اور اپنے خدا اور اس کے رسول کو سب پر
مقدم رکھنا اور چالیس دن میں سے ایک مرتبہ خدا تعالیٰ کے خوف سے رونا یہی طریق سعادت ہے

خدا تعالیٰ توفیق بخشے ۔ مجھے اس وقت سر درد ہے طاقت حاضری مسجد نہیں اسی جگہ دونوں نمازیں پڑھوں
گا اس لئے دوا مطلوبہ اور ایک کرتہ اور یہ نصیحت نامہ ارسال ہے۔ والسلام
۶ جولائی ۱۹۰۰ء
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمة ا
عنایت نامه : نامہ پہنچا۔ انشاء ال
رمہ کے لئے دعا
محبی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب وسید ناصر شاہ صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ
ورحمة الله و بركاته
ء اللہ جہاں تک میرے لئے ممکن ہوگا ۔ آپ کے امر مرقومہ -
کروں گا ۔ خدا تعالیٰ کامیاب فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ اگر اس کی مصلحت ہو تو کیا بعید ہے ۔
امید ہے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں گے ۔ آپ کے چند خطوط پہلے بھی پہنچے
تھے ۔ بعض کا جواب لکھنے سے میں قاصر رہا۔ اہم مقصود دعا ہوتی ہے۔ سو میں اپنے مخلص دوستوں
کے لئے کسی حالت میں دعا سے غافل نہیں ، نماز میں بھی دعا کرتا ہوں ۔ آپ کے لئے اور عزیزی
سید ناصر شاہ صاحب کے لئے کئی دفعہ خاص طور پر دعا کی گئی ہے اور پوشیدہ طور پر بہت سی تاثیرات
دعاؤں کی ہیں کہ ہمیشہ بلائیں رڈ ہوتی رہتی ہیں ۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام
۳۰ ستمبر ۱۹۰۰ء
خاکسار
مرزاغلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے کئی عنایت نا ۔ اعنایت نامے پہنچے ہیں ۔ بوجہ سرگردانی سفر کے جلد جواب نہیں لکھ سکا مگر مجھ کو آپ
کی پریشانی سے سخت تردد اورغم ہے۔ اور میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے فکر کو جلد
دور کرے اور اپنی طرف سے آپ کے لئے وجہ معاش عطا فرماوے ۔ مجھے آپ کا بہت خیال اور از حد
خیال رہتا ہے اور دعا کی جاتی ہے مگر ہر ایک امر وقت پر موقوف ہے ۔ وہ لوگ بیوقوف ہیں جو
آپ کو ڈراتے ہیں کہ آپ بہت سادہ ہیں کہ آپ سے نوکری نہیں ہوگی ۔ وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ
ہر چیز پر قادر ہے مگر میرے نزدیک بجائے نوکری کے اگر آپ کسی ٹھیکہ کی طرف توجہ فرماویں تو یہ بہتر
ہے اور میں اس وقت بمقام جالندھر ہوں اور غلہ منڈی میں بر مکان ۔۔۔۔۔۔۔ زین العابدین اترا ہوا
ہوں ۔ آپ کی ملاقات کا از حد شوق ہے لیکن وقت پر موقوف ہے۔ زیادہ خیریت ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از طرف حامد علی السلام علیکم
از طرف مولوی عبدالکریم سہارنپوری السلام علیکم
از جالندھر

مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میری دانست میں نوکری چھوڑنے کے لئے جلدی نہیں کرنی چاہئے ۔
اللہ تعالیٰ مقلب القلوب ہے۔ اور دلوں پر تصرف رکھتا ہے۔ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس انگریز کے دل کو
آپ کی طرف پھیر دے۔ یا کسی اور مہربان حاکم کے ماتحت کر دے۔ میں بھی انشاء اللہ دعا کرتا
رہوں گا ۔ جلد جلد مجھ کو خبر دیتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ۔
۱۸ نومبر ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مکتوب نمبر 1
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
عنایت نامہ پہنچا۔ عزیزی سید ناصر شاہ کی علالت طبیعت سے سخت قلق واضطراب ہے ۔ خط کو
پڑھتے ہی بدرگاہ حضرت ارحم الراحمین دعائے صحت کی گئی ۔ اللہ جل شانۂ صحت کامل عطا فرمائے ۔
اُمید ہے کہ صحت اور خیر و عافیت سے جلد مطمئن فرماویں گے کہ صحت کامل کا بہت خیال رہے گا اور
آپ کی نسبت مجھے ہر وقت خیال رہتا ہے ۔ اور خدا تعالیٰ کی طرف نظر ہے۔ والسلام
۴ را کتوبر ۱۹۰۴ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
سیرت احمد صفحه ۲۳۱ مرتبه قدرت اللہ سنوری

مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے آفت زلزلہ کے وقت اور روز سے مجھ کو
اطلاع نہیں دی بلکہ یہ بھی اطلاع نہیں دی کہ وہ آفت جس کا نام زلزلہ رکھا گیا ہے ۔ کیا وہ حقیقت میں
زلزلہ ہے یا کوئی اور آفت شدیدہ ہے جو زلزلہ کے رنگ میں ہے ۔ اس لئے میں مناسب نہیں سمجھتا کہ
بہت مدت تک ہماری جماعت باہر جنگل میں تکلیف اٹھاوے۔ ہاں اگر شہر میں کچھ زور طاعون کا ہے
تو اس صورت میں شہر میں آنا مناسب نہ ہوگا ۔ اور میں بھی چاہتا ہوں کہ ایک دو ہفتہ کے بعد یا جب
خدا تعالیٰ چاہے باغ سے قادیان کے اندر چلا جاؤں ۔ میری یہی تمنا ہے کہ اس آنے والی آفت کا
خدا تعالیٰ کی طرف سے کچھ مفصل حال معلوم ہو جائے ۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے مگر
بہت خوشی ہوگی اگر خدا تعالیٰ کی وحی سے تاریخ اور وقت کا پتہ لگ جائے ۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے
اختیار میں ہے۔ بیشک سب احباب جماعت جو باہر ہیں شہر میں آجائیں ۔ اگر لوگ ٹھٹھا کریں تو کہہ
دیں آج تم ٹھٹھا کرتے ہو اور وہ وقت آنے والا ہے جو ہم ٹھٹھا کریں گے۔ ہر ایک کے لئے
خدا تعالیٰ نے وقت مقرر کیا ہے۔
۱۸ رمتی ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی