حضرت سیّد فضل شاہ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۳
عزیزی محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب و منشی کرم الہی صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
مولوی محمد حسین صاحب نے پھر رجسٹر کرا کر خط بھیجا تھا اور ۲۱ اپریل تک جواب مانگا تھا اس لئے
آپ کی طرف وہ خط روانہ کرتا ہوں ۔ آپ براہ مہربانی دو آدمی ساتھ لے کر اگر خلیفہ رجب الدین یہیں
ہوں تو مناسب ہے ورنہ آپ دونوں میرا خط انہیں پہو نچادیں اور رسید لے لیں اور مجھے بھیج دیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لودهیانه اقبال گنج

آج 10 میں سے 10 باقی