حضرت چوہدری الٰہ داد خاں صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد سوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت چوہدری
اله داد خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
حضرت چوہدری اللہ داد خاں صاحب رضی اللہ تعالی عنہ
لله
کے نام تعارفی نوٹ
ته
چوہدری الہ داد خاں صاحب ضلع شاہ پور کے باشندے تھے۔ وہ پچپن روپیہ ماہوار
کی سرکاری ملازمت ترک کر کے قادیان ہجرت کر کے آگئے تھے اور ریویو میں کام کرنے
لگے جہاں ان کو پچیس روپیہ ماہانہ ملتے تھے۔ یہ بہت بڑی قربانی تھی اور اللہ تعالیٰ نے
اسے قبول فرمایا اور آخر وہ یہاں ہی فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ان کے ایثار و قربانی اور دینی خدمات کے زیر نظر مقبرہ بہشتی میں دفن کرنے کی اجازت
دی اور جنازہ پڑھا۔
چوہدری صاحب کے نام جو مکتوب ہے اس کی حقیقت سمجھنے کے لئے خود چوہدری
صاحب مرحوم کا خط بھی میں نے درج کر دینا مناسب سمجھا۔ چوہدری صاحب بہت
ہر دلعزیز ، خوش اخلاق اور جماعت کے نوجوانوں کی تربیت و تبلیغ کا خاص جوش رکھتے
تھے ۔ لوگ ان کو امین سمجھ کر اپنی امانتیں بھی ان کے پاس رکھتے تھے اور بعض احباب ان کو
امین الملۃ بھی کہا کرتے تھے ۔ بڑی خوبیوں کے بزرگ تھے۔ جوان سال فوت ہو گئے ۔
اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
(عرفانی کبیر )
حضرت چوہدری اللہ داد خاں صاحب
بوم
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
۱۷ اکتوبر ۹۷ء
بلا تاریخ
۲۰ جنوری ۱۹۰۲ء
لد
۱۴ دسمبر ۱۹۰۳ء
صفحه
جلد سوم
حسب ایما حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام تحریر ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادرم منشی صاحب
جلد سوم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے خط کا مضمون حضرت اقدس کو سنایا تھا۔ آج دوسرا خط بھی آپ کا حضرت اقدس کے
نام آیا۔ حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ اس امر میں استخارہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ کو فوراً
قادیان آ کر قرآن شریف پڑھنا چاہیئے ۔ ترقی دلانے والا بھی خدا ہے وہ خود ہی کوئی صورت نکال
دے گا اگر آپ نوکری پر چلے بھی گئے اور ترقی نہ ہوئی تو آپ کو سخت حسرت اور افسوس رہے گا کہ
قرآن شریف بھی نہ پڑھا اور ترقی بھی نہ ہوئی ۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے افسر کو ترقی کی درخواست
دے کر چلے آئیں۔ والسلام
حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ یہاں آپ کا آنا مفید ہوگا۔ اپنے بھائی کو میری طرف سے
مبارکباد دیویں ۔
۱۷ اکتوبر ۹۷ء
البدر نمبر ۳۴ جلد ۲ مورخه ۱ ار ستمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۷۰
بقلم مرزا خدا بخش
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صادق آن باشد که ایام بلا
السلام علیکم
می گذارد با محبت با وفا
ہر ایک مرضی الہی پر صبر کرنا اور اپنے مولی سے کامل تعلق اور گاڑھا پیوند کرنا چاہیئے ۔ اور مخالفین
کی کوئی پرواہ نہ کرنی چاہیئے ۔ متوکل علی اللہ رہنا چاہیئے ۔ درود ، استغفار، تلاوت کلام مجید میں لگے
رہنا بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ وہ دن لاتا ہے کہ مخالف روسیاہ اور موافق مسرور و سرخرو ہوں گے۔ آپ
کے واسطے دعا کی گئی ہے۔ خدا تعالیٰ ہر بلا سے نجات دیوے ۔
از کا تب سراج الحق نعمانی السلام علیکم
بحکم حضور امام الزمان
از قادیان
الحکم نمبر ۵، ۶ جلد ۲ مورخه ۲۷ مارچ تا ۶ را پریل ۱۸۹۸ء صفحه ۶
یہ خط حضرت اقدس نے ان ایام میں چوہدری صاحب کو لکھا جب کہ وہ شاہ پور میں تھے ۔
انہوں نے اپنے بعض ابتلاؤں کا ذکر کر کے ایک عریضہ حضرت کے حضور لکھا تھا اس کا جواب حضرت
نے حسب ذیل فرمایا ۔ (عرفانی کبیر )
جلد سوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم منشی الہ داد صاحب کلرک سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یادر ہے کہ ہر ایک مومن کے لئے کسی حد تک تکالیف اور ابتلا کا ہونا
ضروری ہے اس کو صدق دل سے برداشت کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ کی رحمت کا انتظار کرنا چاہیئے ۔
جو شخص اس بات پر یقینی ایمان لاتا ہے کہ میرا خدا ہے جو قادر اور کریم اور رحیم اور علیم ہے اس کو
اپنے ایمان کے موافق استقامت اور استقلال دکھانا چاہئے ۔ وہ خدا تو قادر ہے ایک دم میں
مشکلات پیش آمدہ کو حل کر دے مگر بندہ کی تربیت کے لئے جو اس کے مصالح کسی بنا پر کسی حد تک
اس کا ابتلا چاہتے ہیں ۔ ان مصالح کو ترک کرنا حقیقی رحمت کے برخلاف ہے۔ سو یقین رکھو کہ وہ
خدا موجود ہے جو ہر ایک مصیبت کو ہر ایک دم میں دور کر سکتا ہے اور وہ اس سے بے خبر نہیں ہے مگر
اس کی مصلحت اور حقیقی رحمت یہ کام کر رہی ہے ۔ اپنی نمازوں میں اپنی ہی زبان میں اپنی مشکلات
کے لئے دعا کرتے رہو۔ قیام میں ، رکوع میں ، سجود میں التحیات میں ، ہر ایک وضع میں دعا کرو۔
کوئی نیا امر نہیں ہے جس مومن سے خدا پیار کرتا ہے اس کو کسی قد را بتلا کا مزہ چکھاتا ہے تا اس کی
آنکھ کھلے اور وہ سمجھے کہ دنیا کیا چیز ہے؟ اور کس قدر تلخیوں کی جگہ ہے ۔ سوضرور ہے کہ کسی قدر یہ
دکھ پہنچیں اور در حقیقت کوئی دکھ دکھ نہیں صرف ایمان کا قصور دکھ ہے ۔ صدق دل سے اپنے تئیں
خدا کے حوالہ کرو اور یقین سے سمجھو کہ وہ ان لوگوں کو ضائع نہیں کرتا جو اس کے ہو جاتے ہیں ۔
سچی توبہ کرو اور گناہوں سے اپنی ہی زبان میں خدا سے معافی چاہوتا وہ رحم کرے۔ یہ کوئی نئی بات
نہیں کوئی اس دروازے کے راہ سے نہیں آتا جس کو یہ سب کچھ دیکھنا نہیں پڑتا بلکہ اس سے زیادہ
خدا طاقت بخشے ۔ چند روز دنیا ہے، مخلوق طاعون سے مر رہی ہے، ہمت میں اپنا صدق دکھلاؤ۔
امتحان کے وقت اس بات میں خوبی نہیں کہ بہت جزع فزع کر کے مخلصی چاہیں بلکہ اس میں خوبی ہے
کہ ایسے موقع پر استقلال دکھانا چاہئے ۔
۲۰ جنوری ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
از قادیان
یہ خط جس عریضہ کے جواب میں ہے میں پہلے اسے درج کرتا ہوں تا کہ حضرت اقدس
کے مکتوب کی پوری وضاحت ہو جاوے ۔ اس کے بعد وہ قادیان ہجرت کر گئے ۔
(عرفانی کبیر )
چوہدری صاحب کا عریضہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بحضور منبع علوم ربانی و مخزن انوار و فیوض رحمانی ، واقف رموز حقانی و کان گوہر معانی حضرت اقدس
مرسل یزدانی جناب مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ حضور کے حکم سے اپنے درد دل کی داستان گزارش بندگان عالی کرنے کی اجازت ہوئی ہے۔
اس واسطے کسی قدر تفصیل کے ساتھ عرض کروں گا۔
۲۔ اس امر کی وضاحت کی چنداں ضرورت نہیں سمجھتا کہ خاکسار کے دل میں عرصہ دراز سے شعلہ
محبت بھڑ کا ہوا تھا۔ سال ۱۸۹۰ ء یعنی ایام طالب علمی سے جب کہ خاکسارا بھی انٹرنس میں تعلیم پاتا تھا۔
محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حضور کے ساتھ تعلق اخلاص مندی نصیب ہوا جس کو اب چودھواں و
سال جا رہا ہے۔ بفضلہ تعالی اس تعلق میں روز افزوں ترقی ہی ہوتی چلی آئی اور یہ رشتہ دن بدن مستحکم
ہی ہوتا گیا اور بتدریج محسوس ہوتا گیا کہ اس پیوند کی مضبوط رسی کے ذریعے عالم تاریکی سے ایک بین
روشنی کی طرف کھینچا جا رہا ہوں اور الفت و محبت قلبی نے تو ایسی ترقی کی کہ چھ سات سال سے بڑے
جوش کے ساتھ یہی دلی خواہش رہی کہ کوئی صورت ایسی پیدا ہو کہ بقیہ ایام زندگی حضور کے بابرکت
اور سراپا نور خیز قدموں میں گزاروں ۔ جس سے دین و دنیا کی اصلاح ہو کر حسنات دارین سے مستفیض
و بہرہ مند ہوں ۔ کیونکہ جب ایسا مبارک زمانہ پایا ہے اور ایسی نعمت غیر مترقبہ نصیب ہوئی ہے تو اس کی
قدر نہ کرنا اور ایسی نعمت الہی سے وقت پر مستمتع نہ ہونا محض شومئی قسمت کا باعث ہے ۔
۔ چونکہ دل میں بڑے ذوق کے ساتھ اس امر کی گدگدی و چاہت لگی ہوئی تھی ۔ اس کے
ہر پہلو پر غور کرنے کے بعد دل و دماغ نے یہی مشورہ و فتوی دیا کہ مرسل صادق کے مبارک قدموں
میں زندگی گزارنا تمہارا مقصود بالذات ہونا چاہئے اس لئے اس غرض کے حصول کے لئے کئی بار
یہاں دارالامان کے مقیم احباب و برادران کو تصدیعہ دیتا رہا ۔ چنانچہ ایک دفعہ نومبر ۱۹۰۰ء میں مکرمی
اخویم جناب مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے ایک ایسی صورت پیدا بھی کر دی تھی کہ خاکسار
اسی وقت مستقل طور پر یہاں آجاتا مگر کچھ نا سازی قسمت و مخالفوں کی سعی سے اس وقت کا میابی کا
منہ دیکھنا نصیب نہ ہوا کیونکہ اس وقت مخالف آر آریہ افسروں نے عمداً وقت پر رخصت سے ا
کرنے دیا حالانکہ اس وقت حضور کی جانب سے بھی آنے کے لئے اجازت ہو چکی تھی ۔
سے استفادہ نہ
اس وقت عاجز کے نہایت ہی مکرم و محسن و فخر قوم جناب مخدومی مکرمی مولوی عبدالکریم صاحب
نے جن الفاظ سے خاکسار کو خطاب کیا تھا وہ الفاظ اب تک عاجز کے لوح قلب پر نقش بر سنگ کی
طرح منقش ہیں جو یہ ہیں ۔ حج وونج دونوں ہاتھ آویں پھر آنے میں کیا تامل ہے۔ اس نعمت کے
لینے میں ہرگز توقف نہ چاہئے ۔“
وو
سو واقعی سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ جب ہر دو چیزیں حاصل ہو جاویں پھر اس سے بڑھ کر اور
کیا چاہئے ۔ اوّل الذکر کے لئے تو مامور ومرسل الہی کی صحبت و خاکپائی کا شرف کافی ۔ امر دوم کے
لئے وجہ معاش کا ذریعہ ۔ جب دونوں مل جاویں پھر اور کسی چیز کی کیا ضرورت؟
جلد سوم
۴۔ وہ پہلا موقع تو جاتا رہا تھا کیوں کہ میرے توقف کرنے سے مکرمی مفتی صاحب کی تجویز تو تھا تو
ہو گئی ۔ مگر اس کے بعد بھی دل میں یہی تڑپ لگی رہی کہ کسی طرح آں ہادی و مہدی زمان کے مبارک
قدموں میں رہنے کا موقع ملے ۔ دل خاکسار تو پہلے ہی سے آتش محبت سے شعلہ زن ہوا تھا مگر اب
یہاں آکر اور کچھ عرصہ یہاں رہ کر سچے دل کے ساتھ محسوس کیا ہے کہ خصوصاً میرے جیسے مذاق کے
انسان کے لئے دارالامان سے باہر رہنا تو زندگی کا عبث گزارنا ہے ۔ ہے۔
خاکسار پہلے دو ماہ کی رخصت لے کر آیا تھا مگر دو ماہ کے گزرنے پر ہرگز دل نہ چاہا کہ وطن کا
رُخ کروں کیونکہ وطن میں بے وطنی اور قادیان میں وطن نظر آتا ہے ۔ مجبوراً تین ماہ کی اور رخصت لی ۔
اس صورت میں اب چوتھا ماہ جا رہا ہے۔ اب تو دن بدن دل کی یہ حالت ہے کہ یہاں سے نکلنا ایک
موت نظر آتا ہے ۔ رات دن اسی دعا میں تھا کہ کوئی ایسی صورت نکلے کہ معمولی گزارہ چل سکے تو
حضور کے مبارک قدموں میں رہنے کی سبیل بن جائے ، جو اصلی مدعا ہے ۔ الْحَمْدُ لِلهِ کہ ایک ایسا امر
پیدا ہو گیا ہے کہ جس سے خاکسار کے گزارہ کی بھی پوری صورت پیدا ہوگئی ہے اور انتظام بھی مستقل
ہے۔ وہ یہ ہے کہ دفتر میگزین میں کلرک کی جگہ خالی تھی ۔ وہاں میرے قدیمی مکرم و محسن جناب مخدومی
مولوی محمد علی صاحب ایم ۔ اے نے عاجز کے لئے چھتیس روپیہ ماہور کی مستقل تجویز فرمائی ہے اور
کل بالمواجہ پختہ وعدہ فرمایا ہے اور خود آپ ذمہ اُٹھایا ہے کہ جب تک میگزین کا وجود ہے
بشرط زندگی اقل درجے پچیس روپیہ ماہوار تک میں تنخواہ دینے کا ذمہ دار ہوں اور اگر اس میگزین
کے کام میں ترقی ہوتی گئی جو ضرور بفضلہ تعالیٰ ہو گی تو اس میگزین کی ترقی کے ساتھ تمہاری بہبودی و ترقی
کا خیال بھی رہے گا۔ اول تو وہی رازق حقیقی ہی ہر کسی کا کفیل ہے اور اپنے سچے دل و ایمان کے ساتھ
اسی کی کفالت پر نظر ہے اور نابکار جیسے متوکلوں کا تو خاص اُسی پر ہی بھروسہ ہے مگر مولوی صاحب
موصوف نے بھی جو وعدہ فرمایا ہے اور ذمہ داری اُٹھائی ہے۔ اس پر بھی خاکسار کو پوری تسلی ہو چکی
ہے ۔ اوّل تو جس قادر مطلق کے ارادے و منشا سے اس میگزین کا پودہ لگایا گیا ہے وہ خود ہی
اس کی ترقی ، استحکام و پابجائی کی صورت و ذرائع پیدا کرتا رہے گا اور بفضلہ تعالیٰ اس پودہ کی جڑیں
۔
پورا استحکام پکڑیں گی ۔ اس میں انشاء اللہ تعالیٰ ترقی ہو گی اور یہ بڑی عمر پائے گا ۔ بفرض محال اگر کوئی
صورت دگرگوں بھی ہو تو میگزین کی عمر بالمقابل ہماری اپنی عمر کے کیا ہستی ہے ۔ خاکسار خود اپنی عمر پر
کیا اعتبار کر سکتا ہے۔ یہی غنیمت ہے کہ یہ چند روزہ ایام زندگی صادق مامور کی پاک صحبت و معیت
میں گزر جاویں اس سے بڑھ کر اور کیا نعمت غیر متناہی حاصل ہو سکتی ہے ۔
۵۔
ہے۔
یہ پچیس روپیہ ماہوار کی جو تجویز ہوئی ہے اس میں عاجز کا بخوبی گزارہ چل سکتا ہے۔ خاکسار
بچپن سے بالکل سادگی سے زندگی بسر کرنے کا عادی ہے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی صورت
فراخی نکل آوے تو وہ تو اس جواد کریم کا خاص رحم ہے۔ اس کی نعمت کے لینے سے کون انکار کر سکتا ہے
ور نہ ایسے تو میں معمولی قلیل سے قلیل چیز پر بھی اکتفا کر سکتا ہوں ۔
خاکسار تو اس کو خاص ترحم و فضل الہی سمجھتا ہے کہ ایک تو گزارہ کے لئے صورت نکل آئی ۔ دوم
پیارے امام الزمان علیہ الصلوٰۃ والسلام کے فیوض صحبت سے بہرہ اندوز ہونے کا ایک عمدہ موقعہ
حاصل ہوا جو عین دلی منشا تھا اور جس کے لئے عرصہ سے درپے تھا۔
۶ ۔ یہ مسئلہ کہ جس نیک کام کرنے کے لئے صافی نیت و سچے دل کے ساتھ انسان کوشش کرتا
ہے خواہ بظاہر وہ کیسا ہی مشکل کام ہو ۔ اللہ تعالیٰ الاَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ “ کی بنا پر اس کو اس کام میں
ضرور ہی کامیابی بخشا ہے ۔ آج عاجز کو روز روشن کی طرح کھل گیا ہے۔ خاکسار کئی سال سے اس
مدعا کے درپے تھا ۔ مگر اب چار پانچ ماہ سے تو برابر اس مدعا کے حصول کے لئے خلوص نیت سے
دعاؤں میں لگا رہا۔ کئی دفعہ استخارہ کئے اور دعاؤں میں تو بہت ہی کثرت کی ۔ ان دعاؤں و استخاروں
کے بعد خوا ہیں بھی دیکھیں ۔ جن سب کا ماحصل یہی تھا کہ اس جگہ دارالامان میں رہنا مفاد دارین
کے لئے ضروری ہے اور اسی میں کامیابی ہوگی بلکہ بعض اوقات دعا کی حالت میں غنودگی سی آئی اور
اس غنودگی میں اس فائز المرامی کا تمام نقشہ دکھلا یا گیا مگر باوجود یکہ دو ماہ سے اس قسم کی خوابیں آ رہی
تھیں مگر پھر بھی خاکسار دعاؤں میں لگا رہا۔ ان تمام کیفیات کا تذکرہ مجملاً اپنے قدیمی عزیز بھائیوں
برادرم مکرم مولوی شیر علی صاحب بی ۔ اے۔ و برادرم مخدوم مفتی محمد صادق صاحب سے کیا جو میرے ہم
وطن و ابتدائے بچپن کے عزیز اور ابتدائی واقف ہیں ۔ ان کا بھی خاکسار کے ساتھ اتفاق رائے ہوا۔
کیونکہ وہ ابتداء سے جانتے تھے کہ خاکسار کسی مذاق و مشرب کا آدمی ہے اور یہ بھی ان کو بخوبی معلوم رس و کا
تھا کہ عاجز کی فطرت بھی اس امر کی مقتضی ہے اور مناسبت رکھتی ہے کہ دارالامان میں رہے۔
یہ افتادہ خاکسار حضور کی خاص دعاؤں سے بھی استفاده و استفاضہ کر ہی رہا تھا۔ انہی دعاؤں کا
نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس نعمت کے حصول کے لئے ذرائع خود بخود پیدا کر دیئے اور ایک صورت
گزارہ بھی نکل آئی ۔ یہ سب بطفیل دعائے آں قبلہ دارین کے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے ورنہ یہ
نا بکار عاجز کس رعایت کا مستحق تھا کہ اس قدر ذمہ داری کے وعدہ بھی دیئے جا رہے ہیں ۔
اس قادر مطلق سچے مربی و حقیقی محسن کے ہزار ہزار سجدات شکر بجالاتا ہوں ۔ جس نے اس خوشی
کے دن دیکھنے کی امیدیں دلائی ہیں اور اسی ذات ستودہ صفات جامع کمالات پر بھروسہ ہے کہ وہ
بے نیل المرام عاجز کو نہ چھوڑے گا ۔
اب کل سے پختہ امید لگنے لگی ہے کہ رحمت الہی سے کچھ بعید نہیں ہے کہ عاجز جیسے نا کارہ کو
جلدی ہی مستقل طور پر اس نعمت سے متمتع ہونے کا موقعہ نصیب کرے ۔
ے ۔ جس قدر حال عرض ہوا ہے وہ صرف خاکسار کے اپنے ذاتی مفاد تک محدود تھا ۔ اب دیکھتا
ہوں کہ اگر خاکسار کو اس جگہ دارالامان میں رہنا نصیب ہو جاوے تو صرف یہی نہیں ہے کہ اس کا فائدہ
خاکسار کے وجود تک ہی محدود رہے گا ۔ بلکہ اس کا فائدہ خاکسار کی بڑی برادری و رشتہ داری تک بھی
اگر فضل ایزدی شامل حال ہو تو پہنچ سکے گا بلکہ رفقا و احبا بھی اس کے اثر سے خالی نہ رہیں گے ۔
سر دست میرے بھائیوں کے لڑکے جو ۹ ، ۱۰ کے قریب ہیں ۔ میری اس جگہ رہائش کے توسل
سے اس جگہ دارالامان کے سکول میں آکر داخل ہو جاویں گے اور اس جگہ تعلیم پاویں گے۔ ان کا
یہاں آنا صرف میری یہاں کی رہائش سے وابستہ ہے اور میرے اور ان کے تعلق سے دیگر متعلقین
کی آمد ورفت شروع ہو جائے گی جو بفضلہ تعالیٰ ان کی ہدایت وفیض یابی کا باعث ہوتی جائے گی ۔
اور اس تعلق سے کیا عجب ہے کہ اس نواح کے اور بھی بہت سے لڑکے اس جگہ آکر تعلیم پاویں کیونکہ
ابتداء میں صرف تحریک چاہئے پھر پیچھے خود بخود کام چل پڑتا ہے۔ اس وقت تک کوئی ذریعہ تحریک
کا اس طرف پیدا نہیں ہوا ۔ اپنی جانب سے تو کوشش ہے ۔ آگے اس کوشش میں خود اللہ تعالی برکت
ڈالے گا ۔ اس طرف کی مہر شاہی دام تزویر کا اثر اسی طرح سے انشاء اللہ تعالیٰ مٹے گا جب تک
طلباء و دیگر لوگ اس جگہ کی آمد ورفت کے ذریعہ سے تبدیلی خیالات نہ کریں اور یہاں کے روحانی
خیالات سے مؤثر و منور نہ ہوں تب تک مہر شاہی مزوّرا نہ طلسمات کا زنگ ان کے زنگ آلودہ
دلوں سے محو و زائل نہیں ہو سکتا ۔ اللہ کرے کوئی ایسی ہی سبیل پیدا ہو کہ مہر شاہی بُت ان کے دلوں
کے مندروں سے ٹوٹ جاوے ۔ آمین ثم آمین ۔
V
۔ باقی رہا معاملہ ابتلا ۔ ابتلاؤں سے بچانا بھی اسی ذات مقدس کا کام ہے اور اسی سے
ہر وقت دعا ہے کہ محض اپنے فضل و کرم سے ہر مصیبت وابتلا سے محفوظ و مامون رکھے ۔
ایسے تو ابتلا کا میدان ہر جگہ وسیع ہے کسی خاص جگہ کی خصوصیت نہیں ہے۔ ہر جگہ اسی ذات
جامع کمالات ہی کا تصرف ہے۔ اس کے تصرف سے کوئی جگہ خالی نہیں بلکہ مقابلہ یہ دارالامان کی
سرزمین اور جگہوں کی نسبت ابتلاؤں کی سپر ہے۔ کیا بلحاظ روحانیت ہو کیا بلحاظ جسمانیت ہو ۔
روحانیت کی پیاس بجھانے کے لئے تو آب زلال حیات ابدی کا حوض کوثر موجود ہے جس کے پینے
سے ابدالآباد تک پیاس نہیں لگتی ۔ جسمانیت کے لحاظ سے یہاں کے تیار شدہ دل تو کچھ ایسے ابتلاؤں
کی برداشت بھی کر سکتے ہیں اور یہاں کے سکول معرفت کی تعلیم یافتہ روحیں ایسے ابتلاؤں سے
چنداں گھبراتی نہیں ہیں ورنہ کسی دیگر جگہ کے جِیفَةُ الدُّنْیا کے طالب کو تو اگر ذرا سا بھی ابتلا آ جائے
تو اس کو اپنے وجود تک ہوش نہیں رہتی ۔ دور کیوں جائیں خود ہمارا اپنا واقعہ سال ۱۸۹۷ء کا حضور کو
بخوبی یاد ہوگا کہ میرے چھوٹے بھائی پر ایک مقدمہ ۔۔۔۔ بن گیا تھا جس کے واسطے حضور کی خدمت میں
بھی دعا کے لئے بہت کچھ عرض کیا تھا اور بطفیل دعائے آں حضرت بفضلہ تعالی انجام کار بریت و مخلصی
تو ہوگئی تھی مگر سال بھر کی مقدمہ بازی سے جس قدر تکلیف اٹھائی تھی اور جس قدر خرچ کی زیر باری ہوئی
تھی وہ حاجت بیان نہیں ۔ اڑھائی ہزار روپیہ سے بڑھ کر خرچ مقدمہ ہو گیا تھا ۔
وہاں شاہ پور میں خاکسار کی موجودہ حالت بھی کچھ ابتلا سے کم نہیں ہے جو افسر ہے
بوجہ عناد مذہبی کے سخت مخالف ہے ۔ خود بھی اس کے ورغلانے سے ایسی کوشش میں ہیں کہ
اگر موقعہ لگے نہ تو صرف موقوفی تک اکتفا کرے بلکہ اس سے بڑھ کر نقصان پہنچا دے۔ معمولی
بجا آوری فرائض الہی تک میں سخت تنگی کرتے ہیں۔ چنانچہ مکرمی اخویم مرزا خدا بخش صاحب و جناب
حافظ محمد اسحاق صاحب سب اور سیر خود یہ تمام حال مشاہدہ کر آئے ہیں ۔