حضرت چوہدری الٰہ داد خاں صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد سوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

علی ھذا القیاس ایسے سینکڑوں دنیوی ابتلا ہیں جو دنیوی اشغال کی حالت میں انسان کو ان میں ینکڑوں دنیوی
مبتلا ہونا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہی محفوظ رکھے۔ یہاں دارالامان میں تو اللہ تعالیٰ کا ہر طرح سے فضل دار میں تو اللہ کا
ہے ۔ کہاں دارالامان کی رحمت خیز سرزمین اور کہاں جِيْفَةُ الدُّنْیا کا دیگر زاد بوم عالم ۔ خیز
چه نسبت خاک را با عالم پاک
۹ ۔ جملہ حالات کو بہ ہیئت مجموعی زیر نظر لانے کے بعد خاکسار کے دل میں تو ایک ایسا جوش
پیدا ہوا ہوا ہے کہ
مرنا قبول مگر دارالامان کی سرزمین سے قدم باہر رکھنا محال بلکہ معرکہ قیامت سے کم نہیں
اگر چہ پہلے حضور کی ایک دفعہ اجازت ہو چکی ہوئی ہے کہ خاکسار اس جگہ آجاوے اور اسی سابقہ سلسلہ
میں یہ اب یہ دوسرا موقعہ پیش آیا ہے۔ مگر موجودہ موقعہ کے لئے بھی حضور کی منظوری ضروری خیال
کر کے نہایت مودبا نہ خواستگار اجازت ہوں اور ساتھ ہی مستدعی دعا بھی کہ اللہ تعالیٰ اس رہائش
میں برکت ڈالے اور جن اغراض کی بنا پر یہ سعی کارخیر کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ثمرات حسنہ سے
اس احقر کمترین خادم حضور کو بہرہ مند فرماویں۔ کیا ہی خوش قسمتی کی وہ گھڑی ہو گی جس لمحہ میں
اس دہن مبارک سے حکم اجازت نفاذ پا کر اس خادم کی روح رواں کی تروتازگی و شادابی کا باعث
ہو گا اور اس نیم مردہ جسم و جان میں از سر نو روح حیات پھونکی جاوے گی کیونکہ اس حکم اجازت پر ہی
نابکار کی آئندہ قسمت کا فیصلہ ہے اور یہ حکم اب ایسے اجلاس سے صادر ہونا ہے جس کے آگے کوئی
اپیل ہی نہیں ۔
حسن اتفاق سے آج روز جمعہ آگیا ہے اس واسطے یہ بھی ایک فال سعید خیال کر کے
اس عریضہ نیاز کے ذریعہ عَلَی الصِّبَاحِ ہی شرف باریابی حاصل کرنے کی جرات کرتا ہوں ۔ : چونکہ
تقسیم برکات کا دن اور اعلیٰ انعم الہی کے عطا ہونے کی گھڑی ہے۔اس واسطے امید ہے کہ اس سخاوت
مجسم در سے خاکسار کی یہ مودبانہ گزارش خالی از قبولیت نہ جاوے گی ۔ والسلام
معروضه ۱۴ دسمبر ۱۹۰۳ء
جواب باصواب کا منتظر حضور کا کمترین خادم احقر العباد
الہ داد علی اللہ عنہ احمدی
کلرک شاہ پور حال قادیان

مکتوب نمبر ۴
لد
حضرت اقدس کا جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد سوم
میں نے آپ کا خط اوّل سے آخر تک تمام پڑھ لیا ہے۔ اگرچہ سرکاری نوکری جو پچاس روپیہ
آپ کو ملتے ہیں ایک ظاہر بین شخص کی نظر میں اس کو چھوڑنا اور پچیس روپیہ پر جو وہ بھی ابھی ایک
ظنی بات ہے قناعت کرنا دنیوی مصلحت کے برخلاف ہے لیکن آپ جیسا آدمی جو استقامت اور
اخلاص اور تو کل علی اللہ کا ہنر اپنے اندر رکھتا ہو۔ اس کے لئے در حقیقت ان خیالات سفلیہ کی پیروی
کرنا ضروری نہیں ۔ یہ سچ ہے کہ عمر نا پائدار اور اس جگہ کی صحبت از بس غنیمت ہے اور بہر حال خدا تعالیٰ
رزاق ہے۔ زیادہ سے زیادہ اگر یہ فرض کر لیں کہ کسی دن میگزین کا سلسلہ بند ہو جائے گا مگر خدا تعالیٰ
کے فضل کا سلسلہ بند نہیں ہو سکتا۔
چو از راه حکمت
به بندد دری
کشاید بفضل و کرم دیگری
آپ کے صدق و ثبات پر نظر کر کے میری رائے یہی ہے کہ آپ تو گلا علی اللہ اس نوکری کو لعنت
يه
بھیجیں اور اس صحبت کو غنیمت سمجھیں اور بالفعل پچیس روپیہ پر قاعت کریں۔
۱۴ دسمبر ۱۹۰۳ء
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی