حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ و حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی ؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
و
حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رض
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب
و
حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی
رض
رض
حضرت قاضی ضیاء الدین کوٹ قاضی ضلع گوجرانوالہ کے باشندہ تھے۔ آپ پہلی بار
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں قادیان کے رفروری ۱۸۸۵ء کو حاضر ہوئے تھے۔
آپ سلسلہ احمدیہ سے اس ۔ کے آغاز میں وابستہ ہونے والے سابقون الاولون میں سے تھے ۔
آپ کا خاندان ان معدودے چند خوش قسمت خاندانوں میں سے ایک ہے جن کے ایک سے
زیادہ افراد ۳۱۳ صحابہ میں شمار ہوئے ۔ چنانچہ آئینہ کمالات اسلام میں نمبر ۱۰۴ پر اور انجام آتھم
میں نمبر ۳۵ پر آپ کا نام مرقوم ہے ۔ انجام آتھم میں آپ کے دونوں صاحبزادگان
قاضی عبدالرحیم صاحب اور قاضی عبد اللہ صاحب کے اسماء ۱۴۵ اور ۲۸۱ نمبر پر درج
ہیں ۔ آئینہ کمالات اسلام میں حضرت قاضی صاحب کا نام مطبع وغیرہ کے لئے ۲۹ دسمبر ۱۸۹۲ء
کو چندہ کا وعدہ کرنے والوں میں مرقوم ہے۔ تریاق القلوب میں زیر نشان نمبر ۷۴
حضرت اقدس نے قریباً دو صفحات میں قاضی صاحب کا خط درج فرمایا ہے۔ اس میں قاضی
صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضور نے میرے متعلق ایک پیشگوئی فرمائی تھی جو بعینہ پوری ہوئی ۔
اس میں قاضی عبدالرحیم صاحب کا بھی ذکر آتا ہے ۔ آپ پ ۱۹۰۴ء ۴ میں قادیان میں جہاں آپ
ہجرت کر کے مقیم ہو گئے تھے فوت ہو کر قادیان کے مشرقی جانب پرانے قبرستان میں مدفون
ہوئے اس وقت ابھی بہشتی مقبرہ کا قیام عمل میں نہ آیا تھا۔
/
قاضی عبد الرحیم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ (ولادت ۲۳ جون ۱۸۸۱ء وفات ۲۹ اکتوبر
۱۹۵۳ء بمقام ربوه ربوہ مبارکہ ) کو قادیان میں تکمیل منارة المسیح و پل براستہ بہشتی مقبره، مسجد نور،
تعلیم الاسلام ہائی اسکول، مسجد مبارک ربوہ کی تعمیر کی سعادت نصیب ہوئی ۔ حقیقۃ الوحی میں
چراغ دین جمونی کی تحریر کا جو عکس دیا گیا ہے یہ تحریر آپ ہی نے جموں سے بھجوائی تھی ۔ آپ ہی کا
صاحبزادہ (اور خاکسار کے استاذ المحترم ) قاضی عبدالسلام صاحب بھٹی پرنسپل و صدر جماعت
احمد یہ نیروبی (مشرقی افریقہ ) سے ذیل کے مکتوبات مجھے نقل کرنے کا موقعہ ملا ہے۔ آپ
قادیان کی زیارت کے موقعہ پر گذشتہ اپریل میں میرے لکھنے پر مکتوبات قادیان لے آئے
تھے ۔ مکرم قاضی محمد عبد اللہ صاحب کو بھی بہت سی خدمات سلسلہ کا موقعہ ملا ہے ۔ عبداللہ
فہرست مکتوبات بنام
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب
حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب بھٹی
رض
صفحه
ママ
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
۹ رفروری ۶۸۳
۱۷ رفروری ۶۸۳
۱۲۳ مارچ ۱۸۹۰ء
لد
۲۵ جون ۱۸۹۲ء
۴ اکتوبر ۱۸۹۲ء
بلا تاریخ
۲۸ اپریل ۱۸۹۵ء
V
۱۳ دسمبر ۱۹۰۰ء
بلا تاریخ
۱۹۰۴ء
بلا تاریخ
الم
بلا تاریخ
مشفقی مکرمی اخوی ام
مکتوب نمبرا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس پر آشوب وقت میں ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں کہ اللہ اور رسول کی تائید کے لئے
اور غیرت دینی کے جوش سے اپنے مالوں میں سے کچھ خرچ کریں اور ایک وہ بھی وقت تھا کہ
جان کا خرچ کرنا بھی بھاری نہ تھا ۔ لیکن جیسا کہ ہر ایک چیز پورانی ہو کر اس پر گر دغبار بیٹھ جاتا
ہے ۔ اب اسی طرح اکثر دلوں پر حب دنیا کا گرد بیٹھا ہوا ہے۔ خدا اس گرد کو اُٹھا دے ۔ خدا
اس ظلمت کو دور کرے ۔ دنیا بہت ہی بے وفا اور انسان بہت ہی بے بنیاد ہے ۔ مگر غفلت کی سخت
تاریکیوں نے اکثر لوگوں کو اصلیت کے سمجھنے سے محروم رکھا ہے اور چونکہ ہر ایک عسر کے بعد یسر
اور ہر ایک جذر کے بعد مد اور ہر ایک رات کے بعد دن بھی ہے۔ اس لئے تفضلات الہیہ آخر
تر و ماندہ بندوں کی خبر لے لیتے ہیں ۔ سو خدا وند کریم سے بھی تمنا ہے کہ اپنے عاجز بندوں کی کامل
طور پر دستگیری کرے اور جیسے انہوں نے اپنے گذشتہ زمانہ میں طرح طرح کے زخم اٹھائے
ہیں ۔ ویسے ہی ان کو مرہم عطا فرمادے اور ان کو ذلیل اور رسوا کرے جنہوں نے خود کو تاریکی
اور تاریکی کو نور سمجھ لیا ہے اور جن کی شوخی حد سے زیادہ بڑھ گئی اور نیز ان لوگوں کو بھی نادم اور
منفعل کرے جنہوں نے حضرت احدیت کی توجہ کو جو عین اپنے وقت پر ہوئی غنیمت نہیں سمجھا اور
اس کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ جاہلوں کی طرح شک میں پڑے ۔ سو اگر اس عاجز کی فریادیں
رب العرش تک پہنچ گئی ہیں تو وہ زمانہ کچھ دور نہیں جو نورمحمدی اس زمانہ کے اندھوں پر ظاہر ہو اور تو
الہی طاقتیں اپنی عجائبات دکھلا دیں ۔ اس عاجز کے صادق دوستوں کی تعداد ابھی تین چار سے
زیادہ نہیں ۔ جن میں سے ایک آپ ہیں اور باقی لوگ لا پرواہ اور غافل ہیں ۔ بلکہ اکثروں کے
حالات ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تیرہ باطنی کے باعث سے اس کارخانہ کو کسی مکر اور
فریب پر مبنی سمجھتے ہیں اور اس کا مقصود اصلی دنیا ہی قرار دیتے ہیں ۔ چونکہ خود جیفہ دنیا میں گرفتار
ہیں ۔ اس لئے اپنے حال پر قیاس کر لیتے ہیں ۔ سو ان کی روگردانی بھی خداوند کریم کی حکمت
سے باہر نہیں ۔ اس میں بھی بہت سی حکمتیں ہیں جو پیچھے سے ظاہر ہوں گی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ مگر
اپنے دوستوں کی نسبت اس عاجز کی یہ دعا ہے کہ ان کو ان کے صدق کا اجر بخشے اور ان کو اپنی
استقامت میں بہت مضبوط کرے۔ چونکہ ہر طرف ایک زہرناک ہوا چل رہی ہے اس لئے
صادقوں کو کسی قدر غم اٹھانا پڑے گا اور اس غم میں ان کے لئے بہت اجر ہیں ۔
۹ فروری ۸۳ء بمطابق ۳۰ ربیع الاول ۱۳۰۰ھ
مکتوب نمبر ۲
عمل وہی معتبر ہے جس کا خاتمہ بالخیر ہوا اور صدق اور وفاداری سے انجام پذیر ہو اور اس
پُرفتنہ زمانہ میں اخیر تک صدق اور وفا کو پہنچانا اور بد باطن لوگوں کے وساوس سے متاثر نہ ہونا
سخت مشکل ہے ۔ اس لئے خداوند کریم سے التجا ہے کہ وہ اس عاجز کے دوستوں کو جو ابھی تین
چار سے زیادہ نہیں ۔ آپ سکینت اور تسلی بخشے ۔ زمانہ نہایت پُر آشوب ہے۔ اور فریبیوں اور
مکاریوں کے افتراؤں نے بدظنیوں اور بدگمانیوں کو افراط تک پہنچا دیا ہے ۔ ایسے زمانہ میں
صداقت کی روشنی ایک نئی بات ہے اور اس پر وہی قائم رہ سکتے ہیں ۔ جن کے دلوں کو خداوند
کریم آپ مضبوط کرے اور چونکہ خدا وند کریم کی بشارتوں میں تبدیل نہیں اس لئے امید ہے کہ
وہ اس ظلمت میں سے بہت نورانی دل پیدا کر کے دکھلاوے گا کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے کی
۱۷ رفروری ۸۳ ء بمطابق ۸ ربیع الثانی ۱۳۰۰ھ
☆☆
، الحکم نمبر ۳۲ جلد ۲ مورخه ۲۲ را کتوبر ۹۸ صفحه ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشفقی مکرمی اخویم
مکتوب نمبر ۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر بدریافت حادثه ، واقعہ وفات اہلیہ مغفوره مرحومه آنمکرم
سخت اندوہ وحزن ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ “ ۔
مومنوں کے لئے یہ دنیا دار الابتلاء ہے۔ خاص کر ان مومنوں کے لئے جو خلوص اور اتحاد زیادہ
پیدا کر لیتے ہیں ۔ حدیث صحیح میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مجھ سے محبت
رکھتا ہے۔ اس کو قضاء و قدر کی مصیبتوں کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ جو شخص مجھ سے محبت رکھے اس
پر اس قدر مصیبتیں نازل ہوتی ہیں کہ جیسے پہاڑ کے اوپر سے نیچے جلد تر پتھر آتا ہے۔ سو آپ اللہ
محبت و اخلاص رکھتے ہیں۔ ضرور تھا کہ آزمائے جاتے ۔ سخت تر مصیبت یہ ہے کہ اس مرحومہ کے
خوردسال بچے اپنی والدہ مہربان کا منہ دیکھنے سے محروم رہ گئے ۔ خدا تعالیٰ ان کے دلوں کو غیب سے
تسلی اور خوشی بخشے اور آپ کو نعم البدل عطا کرے۔ میرے نزد یک تلاش نکاح ثانی کی ضروری ہے۔
یہی سنت ہے۔ آپ کی عمر کچھ بڑی نہیں ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
اصحاب احمد جلد ششم صفحه ۱۴
۲۳ مارچ ۱۸۹۰ء
لے یہ خط خاکسار پہلی بار شائع کر رہا ہے ۔ الحکم ۱۴/۲/۳۶ میں ” خط کا متن، نہیں صرف اس کی تاریخ کا ذکر
ہے ۔ وہاں قاضی محمد عبد اللہ صاحب کی تقریر ذکر حبیب شائع ہوئی ہے۔ وہاں سہواً تاریخ مکتوب ۲۳ مارچ وہاں ہوا تارت
۱۸۸۹ ء تحریر ہے۔ حضرت قاضی صاحب نے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو آغاز بیعت کے روز بیعت کی ۔ اس کے
گیارہ ماہ بعد ان کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوا ۔ جس پر حضور نے تعزیتی مکتوب ارسال فرمایا ۔ چنانچہ حضرت قاضی
صاحب کے روزنامچہ میں یہ مکتوب نقل ہے اور وہاں تاریخ ۲۳ مارچ ۱۸۹۰ ء د ۶۵ درج ہے اور یہی روز نامچہ
قاضی محمد عبداللہ صاحب کی اطلاع کا ماخذ ہے ۔ (مؤلف)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا پُر درد و غم خط مجھ کو ملا ۔ آپ صبر کریں جیسا کہ خدا تعالیٰ کے صابر و شاکر بندے صبر
کرتے رہے ہیں خدا تعالیٰ ان غموں سے اور ان پریشانیوں سے نجات دے دے گا اور درود شریف
بہت پڑھیں تا اُس کی برکات آپ پر نازل ہوں اس جگہ میں نے مطبع منگوایا ہے اس میں رسالہ دافع پر
الوساوس چھپے گا اور انشاء اللہ عنقریب چھپنا شروع ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رہا گا۔ رکھیں ۔
اور اگر طبیعت پریشان ہے تو چند ماہ کے لئے میرے پاس آ جائیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۵ جون ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مندرجہ ذیل خطوط عالی جناب سیدنا مسیح الزمان و مهدی دوراں حضرت اقدس
مرزا غلام احمد صا حب ایدہ اللہ الصمد نے ہمارے بھائی قاضی ضیاء الدین صاحب ساکن
قاضی کوٹ کے نام اُن دنوں میں لکھے تھے جب کہ مخالفین اُن کو طرح طرح کی اذیتیں اور
تکلیفیں دے رہے تھے ۔ مکتوب نمبر دوم کے مطالعہ سے ہمارے ناظرین کو خصوصاً معلوم
ہو گا ۔ کہ یہ گرامی نامہ ایک جلیل القدر پیش گوئی پر مشتمل ہے ۔ جس کو ہم نے جلی قلم سے شائع
کیا ہے۔ ایڈیٹر ۔
دالحکم نمبر ۳۲ جلد ۲ مورخه ۲۲ را کتوبر ۹۸ صفحه ۳
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخوی ام قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ الا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر به دریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی ۔ جس قدرا بتلا آں مکرم کو پیش آیا
ہے یہ خدا تعالیٰ کے مستقیم الحال بندوں کو پیش آیا کرتا ہے تا ان کی استقامت اور قوت ایمانی
لوگوں پر ظاہر ہوا اور تا وہ اس ذریعہ سے بڑے بڑے ثواب حاصل کریں ۔ اس میں کچھ شک
نہیں کہ سخت دل مخالف لوگوں نے جو ہمارے ہی قوم کے علماء اور ان کے ہم خیال ہیں اپنی
فتنہ اندازی کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ اور اگر ان کے اختیار میں قتل اور سفك دماء ہوتا تو وہ یہی کر
گذرتے مگر خدا تعالیٰ نے عنان حکومت ایک دوسری قوم کو دے دی ہے۔ یہ عاجز خوب جانتا
ہے ۔ کہ اللہ جل شانہ ہم کو اور ہماری جماعت کو اس ابتلا میں نہیں چھوڑے گا
اور وہ دن جلدی آنے والے ہیں جو حق کی چمک لوگوں پر ظاہر ہو جائے گی
اور مخالف حق کے نادم اور خائب ہوں گے ۔ جناب سید نا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ابتدائی حالات کو دیکھو کہ کیا کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو دُکھ درد
اُٹھانے پڑے تھے۔ یہاں تک کہ وطن عزیز چھوڑنا پڑا اور سب دوست دشمن ہو گئے لیکن آخر
خداوند تعالیٰ نے ڈوبتی ہوئی کشتی کو اپنے ہاتھ سے تھام لیا اور اسلام کو زمین میں پھر جما دیا۔ یہی
حال اس جگہ ہوگا ۔ اور مخالفوں کو بجز سیاہ روئی اور ندامت کے اور کچھ بھی
حاصل نہیں ہوگا ۔ خدا تعالیٰ اُن کی بد دعا ئیں انہیں پر ڈالے گا اور وہ گردشیں
جن کی وہ انتظار کرتے ہیں انہیں پر پڑیں گی ۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ تین
چار ہفتہ کے لئے قادیان میں تشریف لے آویں اور قاضی محمد یوسف صاحب ساتھ آجائیں اس
میں انشاء اللہ القدیر آپ کو روحانی فائدہ ہوگا اور قاضی صاحب کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ انسان
جس چیز کا قصد کرتا ہے خدا تعالیٰ وہ میسر کر دیتا ہے۔ یہی بات قاضی صاحب کو بعد السلام علیکم
میری طرف سے کہہ دیں کہ آپ کے ساتھ بالاتفاق تشریف لے آویں ۔ آپ کی ملاقات کو دل
چاہتا ہے۔ نہ زمانہ کا کچھ اعتبار نہ عمر کا کچھ بھروسہ۔ بہتر ہے کہ ضرور آجائیں اور قاضی
صاحب کو ساتھ لے آویں مگر تین چار ہفتہ کے لئے وہاں کا کچھ بندو بست کر آئیں ۔ باقی
عند التلاقی ۔ آپ کے خواب کا پرچہ میں نے رکھ لیا ہے ۔ انشاء اللہ القدیر شائع کروں گا ۔
۴ راکتو بر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
قاضی ضیاء الدین صاحب مرحوم کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بحضور امامنا و حبيبنا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عرضداشت آنکه کل قاضی محمد عالم صاحب کی جانب سے عاجز کے نام ایک خط آیا
ہے۔ حضور کی خدمت میں ہزاراں ہزار تحیہ و سلام کے بعد عرض کرتا ہے کہ مجھ عاجز کو
دعائے مخلصانہ سے بھلا نہ دیں ۔ حضرت جی یہ محمد عالم اس سلسلہ کا عجیب رنگ کا مخلص نکلا
ہے ۔ شب و روز تبلیغ میں لگا رہتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے محمد یوسف کا نعم البدل دیا ہے ۔ مخالفوں کی
اولاد کو ایک ایک کر کے سمجھاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس کی زبان میں تاثیر بھی رکھی ہے اور حضور
سے ایک عاشقانہ تعلق رکھتا ہے اور موقع خدمت بھی خوب نبھاتا ہے ۔ حضور اس کی ترقی محبت
کے واسطے ضرور دعا کریں ۔ میری طرف الحاج سے دو دو صفحہ خط کے بھر دیتا ہے ۔ دوسری عرض
یہ ہے کہ اگر فرماویں تذکرۃ الشہادتین بھی اس کو بھیجا جاوے۔
والسلام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جواب
مکتوب نمبر ۶
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آج بھی محمد عالم کے لیے دعا کی ہے اور پہلے بھی کرتا رہا ہوں ۔ ان کو اطلاع دے
دیں اور یہ کتاب تذکرۃ الشہا دتین حکیم صاحب سے لے کر اُن کو بھیج دیں اور لکھ دیں کہ اس
کار تبلیغ میں بہت سرگرم رہیں کہ اس سے بہتر اور کوئی طریق قرب الہی کا نہیں ۔
والسلام
مکتوب نمبرے
خاکسار
☆
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى نَبِيِّهِ الْكَرِيمِ
محبتی مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مدت مدید کے بعد آپ کا محبت نامہ کل کی ڈاک میں مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہموم
عموم سے نجات مات بخشے ۔ اہل حق کو اوائل میں تکلیفیں پہنچتی ہیں مگر آخر ان تکالیف سے نجات پاتے
ہیں ۔ اب آپ ایک تجرد کی حالت میں ہیں ۔ اگر اس عاجز کے پاس ہی آ بیٹھیں تو میں یقین
رکھتا ہوں کہ اس طرح خدا تعالیٰ آپ کی ضرورت کا متکفل ہو جائے گا۔ وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔
مومن کی نظر خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر ہوتی ہے نہ اسباب پر ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے بھی
یہی بات زبانی کہی تھی ۔ عمر نا پائیدار اور کار دنیا ہمہ بیچ ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس عمر کے ہم سب
لوگ موت کے کنارے بیٹھے ہیں۔ اور آسمانی آسماں ہر یک کو اپنے وقت پر پہنچے گی ۔اس
الحکم نمبر ۱۲ ، ۱۳ جلد ۴۷ مورخه ۷ تا ۱۴ را پریل ۴۳ صفحه ۳
صورت میں فکرموت بہت مقدم ہے تا حسرت کے ساتھ جان نہ نکلے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر ایک
نیک کام کی قوت بخشے اور اپنی محبت میں ترقی عطا کرے ۔ آمین ۔ آتھم کی پیش گوئی کی نسبت
ایک مبسوط رسالہ اسی جگہ قادیان میں چھپ رہا ہے ۔ یہ رسالہ إِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ - دوماه
تک شائع ہو گا ۔ پھر اس عرصہ کے بعد یاد دلانا چاہئے ۔ تمام دوستوں کو السلام علیکم *
۲۸ اپریل ۱۸۹۵ء
مکتوب نمبر ۸
☆
خاکسار
غلام احمد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم قاضی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ تشریف لاویں آپ کی بہو کے
لئے اگر ساتھ لے آویں تین چار ماہ تک کوئی بوجھ نہیں ۔ ایک یا دو انسان کا کیا بوجھ ہے۔ پھر
تین چار ماہ کے بعد شاید آپ کے لئے اللہ تعالیٰ اس جگہ کوئی تجویز کھول دے ۔ وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ
عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُه لے سب سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ ہمارا اور آپ کی عمر کا آخری حصہ ہے
بھروسہ کے لائق ایک گھنٹہ بھی نہیں ایسا نہ ہو کہ جدائی کی موت موجب حسرت ہو۔ موت انسان
کے لئے قطعی حکم ہے اور اس جگہ موت سے ایک جماعت میں نزول رحمت کی امید ہے ۔ غرض
ہماری طرف سے نہ صرف آپ کو اجازت بلکہ یہی مراد ہے کہ آپ اس جگہ رہیں ۔ ہماری طرف
سے روٹی کی مدد دو انسان کے لئے ہو سکتی ہے اور دوسرے بالائی اخراجات کے لئے آپ کوئی
تدبیر کر لیں اور امید ہے کہ خدا کوئی تدبیر نکال دے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۱۳ دسمبر ۱۹۰۰ء
الحکم نمبر ۱۲ ، ۱۳ جلد ۲ مورخه ۲۰ ، ۲۷ رمئی ۱۸۹۸ء صفحه اا ل الطلاق: ۴
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
رض
نوٹ : اس مکتوب میں ” بہو سے مراد محترمہ صالح بی بی صاحبہ مرحومہ اہلیہ محترم قاضی
عبدالرحیم صاحب بھٹی ہیں ۔ موصوفہ نے ۱۳ نومبر ۱۹۵۰ ء کو راولپنڈی میں وفات پائی اور امانتاً
دفن ہوئی ۔ آپ کے بیٹے محترم قاضی عبدالسلام صاحب تابوت کو جو قدرت خداوندی سے بالکل
محفوظ تھا ربوہ لے آئے اور ۹ ر فروری ۱۹۵۴ء کو انہیں بہشتی مقبرہ میں اپنے خاوند کے دائیں
جانب دفن کر دیا گیا۔ قاضی صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس موقعہ پر حضرت خلیفہ السیح الثانی ایدہ
اللہ تعالیٰ نے از راہ ذرہ نوازی بعد ظہر جنازہ پڑھا یا اس سے قبل بھی ان کی وفات پر مسجد مبارک
ربوہ میں نماز جمعہ کے بعد جنازہ غائب پڑھا تھا ۔ سو مرحومہ کی یہ خوش قسمتی تھی کہ دو دفعہ
خلیفہ وقت نے ان کا جنازہ پڑھا۔ (مرتب)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بحضور امامنا و حبيبنا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عرضداشت آنکه مهدی حسین صاحب رخصت سے واپس آ گئے ہیں ۔ اب عاجز کے
واسطے کیا حکم ہے یہاں کوچہ میں جلد بندی کی بہت چیزیں لڑکے بے خبر اُٹھا لے جاتے ہیں کوئی
چیز محفوظ نہیں رہتی ۔ اس سے پہلے یہ عاجز چھا پہ خانہ کے مشرقی دروازہ میں حکیم صاحب کے حکم
سے بیٹھتا رہا ہے۔ ہے چونکہ اور کوئی ایسی جگہ موجود نہیں لہذا سال بھر سے زیادہ وہیں گزارہ ہوتا
ے مراد مطبع ضیاء الاسلام ہے جو مطب حضرت خلیفہ اول سے ملحق جانب جنوب تھا اور خلافت ثانیہ میں بطور
ضیاء ہے جو حضرت خلیفہ سے جنوب تھا اور خلافت ما
گیراج استعمال ہوتا رہا۔ اب بھی گیراج کی شکل میں موجود ہے ( مطب اور پریس کے نقشہ کے لئے دیکھئے
اصحاب احمد جلد دوم صفحہ ۱۶/۱۶) حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی فرماتے ہیں کہ بعد ازاں
حضرت قاضی صاحب مہمان خانہ کے اس کمرہ میں جلد سازی کی دکان کرتے رہے جو نلکا کے پاس جانب
شمال ہے اور اس کا ایک دروازہ احمد یہ بازار میں کھلتا ہے ۔
کے مہتمم تھے اور
مراد حضرت د حضرت حکیم مولوی فضل الده۔ الدین صاحب بھیروی ہیں جو مطبع ضیاء ضیاء الاسلام قادیان کے
حضور کے جواب میں ان کا ذکر ہے۔