حضرت قاضی ضیاء الدین صاحبؓ و حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی ؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے کیا اب بھی وہیں اجازت دیتے ہیں یا کوئی اور جگہ جو عاجز کے حال کے موزوں ہو ۔ دراصل
جگہ کے بارہ میں عاجز از حد مضطر ہے ۔ گھر کی نسبت یہ حال ہے کہ پرسوں ڈپٹی کے بیٹے نے
بذریعہ ڈاک نوٹس لے دیا ہے کہ ایک ہفتہ تک مکان خالی کر دو ورنہ تین روپیہ ماہوار کرا یہ مکان
واجب الادا ہوگا ۔ اس دقت کے رفع کے لئے بھی حضور دعا فرماویں کہ بے منت غیرے کوئی
جگہ مولا کریم میسر کرے ۔
کے ارجولائی ۱۹۰۲ء
والسلام والاکرام
عریضه نیاز مسکین
ضیاء الدین عفی عنہ
مکتوب نمبر ۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
*
حکیم فضل دین صاحب سے دریافت کر لیجئے کیا مہمان خانہ میں آپ کے لئے جگہ نہیں اور
عنقریب میرے اس دالان کے پیچھے ایک مکان بننے والا ہے اس میں آپ رہ سکتے ہیں بالفعل
گزارہ کر لیں کوئی گھر تلاش کر لیں ۔
والسلام
نوٹ : اس پر دستخط موجود نہیں مگر تحریر حضور کی ہے ۔ ( مرتب )
لے محترم قاضی عبدالسلام صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب نے مجھے لکھوایا کہ حضرت
دادا صاحب جب قادیان میں آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دار مسیح میں رہائش کی کی جگہ دی
تھی ۔ میری ولادت دسمبر ۱۹۰۲ء میں اس مکان میں ہوئی جہاں اب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا مکان
ہے۔ یہ جگہ ڈپٹیوں کی تھی اور کرایہ پر لی ہوئی تھی ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیدی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور نے غلام کی ہمشیرہ امتہ الرحمن کے رشتہ کے لئے اپنے رشتہ داروں میں کوشش
کرنے کے لئے فرمایا تھا۔ سو عاجز نے مطابق حکم حضور اپنے قبیلہ میں ہر چند کوشش کی ہے کوئی
صورت خاطر خواہ میسر نہیں آئی ۔ جو خواہاں ہیں وہ حضور کے مخالف ہیں مخالفوں سے تعلق قائم
کرنا پسند نہیں ۔ عاجز کی گزارش ہے کہ اس معاملہ کو زیادہ عرصہ تک ملتوی نہ رکھا جائے ۔ حضور
جس جگہ مناسب سمجھیں تجویز فرماویں۔ عاجز کو کل جناب نواب صاحب نے بھی جلدی فیصلہ
کرنے کی تاکید کی ہے اور دیر کو بہت مگر وہ خیال کیا ہے ۔ چند آدمیوں کا انہوں ( نے ) نام
بھی لیا ہے اور ان کی شرافت کی بہت تعریف کی ہے ۔ اُن میں سے ایک اخویم احمد نور
صاحب کا بلی ہیں ۔ احمد نور صاحب کی طرف کبھی کبھی والد صاحب مرحوم بھی خیال کیا کرتے
تھے مگر محض لله - حضور جیسا مناسب جانیں اور جہاں بہتر سمجھیں تجویز کر دیں مگر جلدی فیصلہ ہونا
ضروری ہے۔ عاجز کا اور ہمشیرہ امۃ الرحمٰن کا اس بات پر کامل ایمان ہے کہ حضور کے فیصلہ میں
نور اور برکت ہوگی ۔
مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۰۴ء
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عبد الرحيم ولد قاضی ضیاء الدین صاحب مرحوم
ے مراد حضرت نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ ۔ (مرتب)
خطوط وحدانی کا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے۔
مکتوب نمبر ۱۰
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امۃ الرحمٰن کے معاملہ میں مجھے بہت حیرت ہے کوئی صورت خاطر خواہ ظاہر نہیں ہوئی ۔
احمد نور نیک بخت آدمی ہے۔ بہت مخلص ہے ۔ مگر وہ پر دیسی ہے۔ زبان پنجابی اور اردو سے محض
نا واقف ہے۔ اس صورت میں اصول معاشرت میں پہلے ہی یہ نقص ہے کہ ایک دوسرے کی
زبان سے نا واقف ہیں پھر وہ عنقریب ایک لمبے سفر کے لئے جاتے ہیں جو خطرناک زمین کا بل
کا سفر ہے معلوم نہیں کہ کیا ہو میں نے کئی جگہ کہہ دیا ہے اپنے اختیار میں نہیں ایسی جلدی نہیں
چاہئے جس میں اور فساد پیدا ہو۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ
(۱) ۱۹۰۴‘ بحرف انگریزی خط والی سیاہی سے مختلف سیاہی سے مرقوم ہے ۔ مکرم قاضی
عبدالسلام صاحب فرماتے ہیں کہ معلوم نہیں کہ کب ۱۹۰۴‘‘ لکھا گیا ۔ غالباً والد صاحب ۔
مرحوم نے لکھا ہوگا ۔ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی وفات ۱۹۰۴ ء ہی میں ہوئی تھی ۔
(۲) محترم قاضی عبدالسلام صاحب تحریر کرتے ہیں کہ :
وہ
ہے۔
عاجز کی پھوپی صاحبہ کا اصلی نام فاطمہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بدل كرامة الرحمن تجویز فرمایا کہ فاطمہ نام کے ساتھ کچھ صعوبت کی زندگی کا اشارہ پایا جاتا
ہے۔ ان کی ولادت ۲۱ / شعبان ۱۲۹۵ھ کو ہوئی اور وفات رتن باغ لاہور میں ۱۳
دسمبر ۱۹۴۷ء کو ہوئی چو بر جی والے قبرستان میں حضرت مولوی شیر علی صاحب کے قریب دفن
ہوئیں۔ میں وہاں سے ہڈیاں وغیرہ نکال لایا اور ۲۸ / مارچ ۱۹۵۴ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں
حضرت والد صاحب کے قریب دفن کیا۔ ان کی شادی غالبا ۱۹۰۶ء میں دارالمسیح میں منشی مہتاب
علی صاحب سیاح سکنہ ضلع جالندھر سے ہوئی تھی ۔ حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا
نے خود انہیں رخصت کیا تھا ۔ پھو پھی صاحبہ مرحومہ بیان کیا کرتی تھیں کہ رخصتا نہ کے وقت
جب حضرت ام المؤمنین نے فکر سے کہا کہ یہ تو اب جاتی ہے تو حضور نے فرما یا فکر نہ کرو ہم اس
کا مکلا وا لمبا کریں گے یعنی خاوند سے واپس آئے گی تو زیادہ دیر تک اپنے پاس ٹھہرائیں گی تو دیر
گے۔ منشی صاحب نے نے ہمارے خاندان کے ایک نوجوان فیض اللہ نامی سے مباہلہ کیا تھا جو ایک
سال کے اندر طاعون سے ہلاک ہو گیا تھا ۔ حضور نے تمہ حقیقۃ الوحی میں صفحہ ۱۶۵، ۶۶ ۱ پر اس
نشان کا ذکر فرمایا ہے ۔ منشی صاحب ۱۹۲۱ء میں فوت ہوئے ۔ اولاد میں سے صرف میری بیوی
مبارکہ بیگم زندہ ہیں ۔ باقی بچے بچپن میں فوت ہو گئے تھے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیدی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خاکسار نے ایک عریضہ چراغ دین کی وفات پر حضور پر نور کی خدمت میں ارسال کیا تھا
اور اخبار میں چھپنے کے واسطے بھی لکھ دیا تھا اس کے جواب میں مفتی صاحب نے لکھا کہ چراغ دین
کے متعلق چند باتیں تحقیقات سے دریافت کر کے لکھو جو کچھ مجھے دریافت کرنے سے معلوم ہوا
میں نے تحریر کر دیا لیکن مجھے یہ وہم بھی نہ تھا کہ یہ خط اخبار میں چھاپا جائے گا۔ میں نے اس
خیال پر کہ شاید چراغ دین کے متعلق کوئی مضمون لکھا جائے گا وہ کل حالات صرف پرائیویٹ طور
پر تحریر کئے تھے اور اس خیال سے تحریر کئے تھے کہ اس مضمون کے لئے مصالحہ درکار ہوگا اس لئے
میں نے اس خط میں بعض باتیں بے تعلق بھی درج کر دی تھیں جن کا اصل غرض کے ساتھ کوئی لگاؤ
نہ تھا۔ اگر اخبار کے لئے مضمون لکھتا تو طرز تحریر بدل دیتا جیسے کہ پہلے خط میں میں نے قابل گرفت
الفاظ کا لحاظ رکھا ہے ایسے ہی اس خط میں بھی ان باتوں کو مد نظر رکھتا۔ میں نے تو صرف حضور کے
واسطے لکھا تھا نہ اخبار کے لئے ۔ مفتی صاحب کی طرف اس لئے لکھا تھا کہ شاید مولوی عبدالکریم
صاحب مرحوم کی جابجا مفتی صاحب خط و کتابت کا کام کرتے ہیں کیونکہ حضرت کی خدمت میں
جو خط لکھا تھا اس کا جواب مفتی صاحب نے دیا تھا۔ اور نیز میں نے یہ اجازت نہیں دی کہ اس کو
اخبار میں شائع کیا جاوے جب کہ پہلے خط میں دی تھی اور اگر میں لکھ بھی دیتا کہ اس کو شائع کیا
جاوے تو بھی ایڈیٹر صاحب اور مینیجر صاحب کا فرض تھا کہ چھپنے سے پیشتر مضمون پر ہر ایک پہلو
سے غور کر لیتے اور بعد قانونی تصحیح کے چھاپتے کیونکہ کرم الدین کے مقدمہ نے پورا پورا سبق سکھا
دیا تھا ۔ جن مخالفوں نے ایک لئیم کے لفظ پر اس قدر زور مارا کیا اب وہ کچھ کم کریں گے؟ آئندہ
ماشاء اللہ ان کو تو خدا خدا کر کے ایسے موقعے ہاتھ لگتے ہیں اب بھلا وہ کس طرح درگزر کریں۔
اصل مضمون میں یہ الفاظ ہیں ۔
رو
اس کی عورت پر لوگ یاری آشنائی کے الزام لگاتے ہیں ممکن ہے وہ اس کی زندگی میں
بھی خراب ہو۔
یعقوب مسیحی سے میں نے یہ سنا تھا لیکن اب وہ انکاری ہے اور ثبوت طلب کرتا ہے۔ یہی
عیسائی اور مسلمان اس پر تلے ہوئے ہیں کہ عورت کی طرف سے فوجداری مقدمہ کرایا جاوے
آج کل میں مقدمہ دائر کرنے والے ہیں پیروی کے واسطے ایک بڑی کمیٹی مقرر ہوئی ہے
بظاہر ان کے باز رہنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ ۱۹ / فروری کا الہام عورت کی چال ۔
ایلی ایلی لما سبقتانی، شاید یہی چال نہ ہو ۔ میں دین کے کام میں لڑنے اور تکلیف سے
نہیں ڈرتا ۔ صرف ناداری اور عیالداری کی وجہ سے خوف ہے اس وقت میرے پاس کوئی سرمایہ
نہیں جو مقدمہ میں کام آئے اور مقدمہ کی ایک پیشی بھی سرمایہ بغیر بھگتی نہیں جاسکتی ۔ اس لئے یہ
مقدمہ میرے لئے سخت ابتلا ہے۔ حضور خاص توجہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عورت کے شر سے
بچالے۔ بھروسہ ہے تو صرف اس کی ذات بابرکات پر ہے۔ نرے مادی اسباب بھی کارگر نہیں
ہوا کرتے ۔ بواپسی جواب (سے) سرفراز کریں کہ کیا تجویز کی جاوے۔ کیونکہ آج کل میں
مقدمہ جاری ہونے والا ہے۔ دیگر عرض ہے کہ شیخ رحیم بخش صاحب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ
چراغ دین کی کتاب چھپوانے کے واسطے حضور نے سخت تاکید کی ہے سو عرض ہے کہ میں مہتمم
چھاپہ خانہ خانہ - کے اس غرض سے کئی دفعہ گیا ا ہوں ہوں ! اس سے یہی معلوم ہوا کہ اب چھپنے کی تجویز ملتوی
ہو گئی ہے۔ ان کے پاس روپیہ نہیں اور میں خود اس لئے نہیں چھا پتا کہ یہ کوئی مفید کتاب نہیں جو
دست بدست فروخت ہو سکے ۔ آخر میں نے اسے بہت کچھ طمع و ترغیب دے کر چھاپنے پر آمادہ
کر لیا ہے کل لاگت کوئی ہے یا نہ روپیہ تک ہو گی جس کے ادا کرنے کے واسطے میں نے اس
سے عہد کر لیا ہے۔ کچھ کتب حق تصنیف میں دی جائیں گی اور کچھ کتب مہتمم چھاپہ خانہ کی نذر
ہونگی ۔ اگر خریدار پیدا ہو جاویں تو باقی ماندہ کتب فروخت کر کے لاگت کا کچھ حصہ وصول ہو
لی تذکره صفحه ۵۰۹ مطبوعه ۲۰۰۴ء ۲ خطوط وحدانی کا لفظ مرتب کی طرف سے ہے۔
سکتا ہے وہ نقلیں جو حضور کی خدمت میں ارسال کی تھیں وہ کاپی میں آگئی ہیں کچھ مسودہ اِدھر
اُدھر
منتشر ہے۔ مہتم چھا پہ خانہ اس کے جمع کرنے کی فکر میں ہے۔ فراہم ہو جانے کے بعد ٹھیک
ٹھیک فیصلہ کیا جاوے گا ۔ دعا کریں کہ جیسے پہلے نقل حاصل کرنے میں خدا نے مجھے کامیاب کیا
تھا ایسا ہی اب بھی کامیاب کرے جواب سے ممنون فرماویں۔ عاجز کا بڑا بچہ اور منجھلے سے چھوٹا
بیمار ہیں اور عاجز کی اور عاجز کی بیوی کی بھی صحت درست نہیں ہے۔ حضور خاص توجہ سے دعا
کریں کہ شافی مطلق پوری پوری صحت بخشے ۔
مورخه ۲۶ رمتی ۱۹۰۶ء
والسلام
عاجز قاضی عبدالرحیم نقشہ نویس
محکمہ نہر از جموں
میں نے اس میں کسی کی شکایت نہیں کی اور نہ ایڈیٹر صاحب پر شا کی ہوں جو کچھ مقدر ہوتا
ہے ہو گزرتا ہے ۔ صرف اصلیت امر کو ظاہر کیا ہے ۔
اس خط پر حضور نے اپنی قلم مبارک سے تحریر فرمایا :
مکتوب نمبر ا ا
اس خط کو بہت محفوظ رکھا جائے اور اس کا جواب لکھ دیا جاوے کہ اب صبر سے خدا تعالیٰ پر
تو گل کریں ۔ دعا کی جائے گی ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
نوٹ : (۱) مکرم قاضی عبدالسلام صاحب بھٹی ذکر کرتے تھے کہ میرے بھائی کو ۱۹۴۷ء میں اچانک
اپنے گھر سے نکلنا پڑا۔ بعد ازاں قادیان کا ا دیان کا ایک سکھ دوست آیا اور کہنے لگا کہ گھر سے کچھ لانا ہے تو میرے
چلیں ۔ بھائی گئے اور صرف وہ تھیلا لائے جس میں یہ مکتوبات تھے ۔ یقیناً حضور کے ارشاد کے باعث کہ
اس خط کو بہت محفوظ رکھا جائے ۔ حضور کے اور صحابہ کرام کے کئی مکتوبات بچ گئے ۔
ساتھ
(۲) اس مقدمہ کے متعلق قاضی عبدالرحیم صاحب نے قاضی عبدالسلام صاحب کو بتایا کہ اس مقدمہ ازالہ
حیثیت عرفی کے متعلق یہ واقعہ ہوا کہ عین اس تاریخ جس دن دعوی دائر ہونا تھا اور سب تیاری ہر طرح سے مکمل ہو چکی تھی تو
علی الصبح پتہ لگا کہ وہ عورت اپنے آشنا کے ساتھ غائب ہوگئی اور اس طرح ان مخالفوں کی ساری کارستانی پر پانی پھر گیا“۔
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم سلمہ اللہ تعالی
جلد چهارم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته
آپ کی خواب انشاء اللہ تعالیٰ نہایت مطابق واقعہ اور درست معلوم ہوتی ہے اور تعبیر صحیح ہے جن لوگوں کو تاویل رویا کا
علم نہیں ان کو ان تعبیرات میں کچھ تکلف معلوم ہوگا۔ مگر صاحب تجربہ خوب جانتا ہے کہ رویا کے بارے میں اکثر عادت اللہ
اسی طرح پر جاری ہے کہ حقیقت کو ایسے ایسے پیرایوں اور تمثلا پیرایوں اور تمثلات میں بیان فرماتا ہے۔ میں بیان فرماتا ہے۔ مسلم نے انس سے روایت کی ہے کہ
تھے۔
ایک مرتبہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خواب دیکھی کہ عقبہ بن را ب دیکھی کہ عقبہ بن رافع کے گھر جو کہ ایک صحابی تھا۔ آپ تشریف رکھتے۔
اسی جگہ ایک شخص طبق رطب ابن طالب کا لایا اور صحابہ کو دیا اور طب ابن طاب ایک خرما کا ختم ہے کہ جس کو ابن طاب نام ایک
شخص نے پہلے پہل کہیں سے لا کر اپنے باغ میں لگایا تھا۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعبیر کی کہ دنیا و آخرت
میں صحابہ کی عاقبت بخیر ورفعت ہے اور حلاوت ایمان سے وہ خوش حال اور متمتع ہیں۔ سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ
کے نام سے عاقبت کا نام نکالا اور رفع خدا کا نام ہے۔ اس سے رفعت سمجھ لی اور خرماء کی حلاوت سے حلاوت ایمان کی اور ابن
طاب میں طاب کا لفظ ہے جس کے معنے ہیں خوشحال ہوا۔ پس اس سے خوشحال ہونے کی بشارت سمجھ لی۔ عرض تعبیر رویا میں
ایسی تاویل واقعی اور صحیح ہے۔ آپ کے خواب کی بہت عمدہ بشارت ہے۔ محافظ دفتر کے لفظ سے یاد آتا ہے کہ ایک مرتبہ اس
عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک عالیشان حاکم یا بادشاہ کا ایک جگہ خیمہ لگا ہوا ہے اور لوگوں کے مقدمات فیصل ہور ہے
ہیں اور ایسا معلوم ہوا کہ بادشاہ کی طرف سے یہ عاجز محافظ دفتر کا عہدہ رکھتا ہے اور جیسے دفتروں میں مسلیں ہوتی ہیں۔ بہت
سی مسلیں پڑی ہوئی ہیں اور اس عاجز کے تحت میں ایک شخص نائب محافظ دفتر کی طرح ہے۔اتنے میں ایک آدمی دوڑا آیا کہ
مسلمانوں کی مسل پیش ہونے کا حکم ہے۔ وہ جلد نکالو۔ پس یہ رویا بھی دلالت کر رہا ہے کہ عنایات الہیہ مسلمانوں کی اصلاح اور
ترقی کی طرف متوجہ ہیں اور یقین کامل ہے اور تو کل کو جو مسلمانوں کو فراموش ہو گئی ہیں پھر خداوند کریم یاد دلائے گا اور بہتوں کو اپنی
خاص برکات سے متمتع کرے گا کہ ہر ایک برکت ظاہری اور باطنی اسی کے ہاتھ : بری اور باطنی اسی کے ہاتھ میں ہے۔ اس عاجز نے پہلے لکھ دیا تھا کہ آپ
اپنے تمام اوزار معمولہ کو بدستور لازم اوقات رکھیں ۔ صرف ایسے طریقوں سے پر ہیز چاہیے جن میں کسی نوع کا شرک با بدعت
ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اشراق پر مداومت ثابت نہیں۔ تہجد کے فوت ہونے پر یا سفر سے واپس آ کر پڑھنا ثابت ہے
لیکن تعبد میں کوشش کرنا اور کریم کے دروازہ پر پڑے رہنا۔ عین سنت ہے۔ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ *
تشخيذ الاذہان ۔ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحہ ۱۲۰۱۱
حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
و
حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب بھٹی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
عکس مکتوب نمبر ۸
بی اور وران
اما در بالای آنها داشت برای ای
ولد
بقیه عکس مکتوب نمبر ۸
ن حمد بار رفته است
ہے
عکس مکتوب نمبر ۹
خم کا بھی سے درنامہ کی
ر این امر راست پر از زنانگ
ال ال ال بھی کیا بات تو آپ
را
عکس مکتوب نمبر ۱۰
استری کیا ہے کئی محمد خاطر خود
ان کے بہت قربانی یونانی اور اردو سے بھی اور قتال و برای گورست
میں اصول ہی برا میں رہتی ہے یہ بھی ہے کہ دین داری کے
گہری ہے رہنے کا شمار یہ کہیں ایسے طرہ شریا انہیں
اور شمار کیا ہے جو سلام