حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
رض
حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کا حسب و نسب حضرت ابو بکر صدیق سے ملتا
ہے ۔ یہ خاندان خلیفہ بدیع الدین کی سرکردگی میں ہندوستان آیا۔ خاندان کا کچھ حصہ ممبئی میں
اور باقی کا لا ہو ر ٹھہرا۔ آپ کے والد ماجد خلیفہ حمید الدین صاحب انجمن حمایت اسلام لاہور
کے بانیوں میں سے تھے۔ خلیفہ حمید الدین صاحب کی رہائش اندرون موچی گیٹ تھی ۔ آپ ہی
کے وقت ا انجمن حما به حمایت اسلام کے تعلیمی ادارے قائم ہوئے ۔ آپ انجمن کے صدر رہے ۔
وفات کے بعد خلیفہ صاحب کو اسلامیہ کالج لاہور میں دفن کیا گیا ۔
حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب حافظ قرآن تھے ۔ سکول کی تعلیم کے بعد آپ نے
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم پائی۔ اس خاندان کی خصوصیت تھی کہ سب لڑکے اور
لڑکیاں حافظ قرآن تھے ۔ آپ نے زمانہ طالب علمی میں ینگ مین محمڈن ایسوسی ایشن
کی بنیاد رکھی۔ )Young Men Mohammaden Association(
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر ۲ جنوری ۱۸۹۲ء کو بیعت کی ۔
رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۱۸۷ نمبر پر درج ہے۔
لاہور اور آگرہ کے میڈیکل کالج میں پروفیسر رہے۔ ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ
ہجرت کر کے مستقل طور پر قادیان آگئے تھے اور نور ہسپتال میں کئی سال تک انچارج کے طور پر کام کیا۔
آپ اپنے پیشہ سے اس قدر مخلص تھے کہ ایک دفعہ رات بارہ بجے ایک شخص اپنی بیوی کی تشویشناک
حالت کے لئے دوائی لینے آیا ۔ آپ اس کی کیفیت کے پیش نظر اس کے ساتھ ہو لئے ۔ خود دوائی دی
اور بتایا کہ اسے ایک گھنٹے بعد دوبارہ دورہ پڑے گا۔ باہر کہیں جانوروں کی جگہ انتظار کرتے رہے ٹھیک

گھنٹہ بعد دوبارہ دوائی دینے کے لئے گئے ۔ اس وقت خاتون کی حالت خراب تھی۔ آپ نے دوائی دی
اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے صحت دی۔
حضرت اقدس نے آپ کا ذکر ازالہ اوہام ، آئینہ کمالات اسلام، سراج منیر، کتاب البریه،
تحفہ قیصریہ میں اپنے مخلصین چندہ دہندگان اور جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شامل ہونے والوں میں کیا ہے۔
حضرت اقدس نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت اخلاص دیا ہے۔ ان میں اہلیت اور زیر کی بہت ہے۔ اور میں نے
دیکھا ہے کہ ان میں نور فراست بھی ہے۔“
آپ کی بڑی بیٹی حضرت رشیدہ صاحبہ حضرت رشیدہ صاحبہ المعروف حضرت محمودہ بیگم صاحبہ کا نکاح ۱۹۰۲ء میں
اور رخصتانہ ۱۹۰۳ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب سے ہوا۔ جو بعد میں
ام ناصر“ کے نام سے معروف ہوئیں۔
آپ کی وفات یکم جولائی ۱۹۲۶ء کو ہوئی ۔ آپ کا وصیت نمبر ۷۵۳ ہے۔ آپ کی تدفین بہشتی
مقبرہ قادیان میں قطعہ نمبر ۳ حصہ نمبر ۶ میں ہوئی۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۰۹ تا ۲۱۱

فهرست مکتوبات بنام
رض
حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
جلد چهارم
نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحہ نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحه
۱۰ جنوری ۱۸۹۲ء
۱۵ دسمبر ۱۸۹۲ء
۱۸ ۱۱ مارچ ۱۸۹۵ء
مئی
۱۸۹۵ء
VVI
۱۸۳ دسمبر ۱۸۹۲ء
♡
لد
ور جنوری ۶۹۳
L
V
۱۸۹۳ء
بلا تاریخ
۱۴ اگست ۱۸۹۳ء
۲۳ ستمبر ۹۳ء
۱۰ راکتوبر ۱۸۹۳ء
۱۰ ۲۸ نومبر ۱۸۹۳ء
۲۲ دسمبر ۱۸۹۳ء
۱۲ ۳۱ دسمبر ۱۸۹۳ء
۱۳ بلا تاریخ
*
۲۵ رمتی ۱۸۹۵ء
*
۱۶ جولائی ۱۸۹۵ء
۲۶ جولائی ۱۸۹۵ء
*
۴ راگست ۱۸۹۵ء
IVI
۶ راگست ۱۸۹۵ء
*
بلا تاریخ
۲۶ ۶ ستمبر ۱۸۹۵ء
۱۴ دسمبر ۱۸۹۵ء
*
۲ ۲۳/ دسمبر ۱۸۹۵ء
*
*
*
الله
۲۹ ۲۸ مارچ ۱۸۹۶ء
الد
۶ جولائی ۱۸۹۴ء
۱۵ ۱۴ نومبر ۱۸۹۴ء
*
دسمبر ۱۸۹۴ء
۱۵ جنوری ۱۸۹۵ء
*
LVI
LVI
*
۳۰ ۱۸ اپریل ۱۸۹۶ء
*
امالد
امالد
۴ رمئی ۱۸۹۶ء
۳۲ ۶ مئی ۱۸۹۶ء
۳۳ ۶ جون ۱۸۹۶ء
الله
۱۷ جون ۱۸۹۶ء

نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحه نمبر شمار
تاریخ تحریر
۲۸ جون ۱۸۹۶ء
۵۷ ۷ جنوری
١٨٩٩ء
۵ جولائی ۱۸۹۶ء
ے ارجولائی ۱۸۹۶ء
۳۸ ۲۱ جولائی ۱۸۹۶ء
۱۴ اگست
١٨٩٦ء
۴۰ ۱۵ ستمبر
١٨٩٦ء
۴۱ در ستمبر
١٨٩٦ء
*
*
*
*
۵۸ ۵ فروری
١٨٩٩ء
۵۹ بلاتار
بلا تاریخ
*
بلا تاریخ
الله
الله
۱۱ فروری ۱۸۹۹ء
*
۴۲ ۱۵ رد دسمبر
١٨٩٦ء
*
۴۳ بلا تاریخ
۴۴ بلا تاریخ
*
*
۴۵ ۶ جنوری ۱۸۹۷ء
۴۶ ۷ امتی
١٨٩٧ء
*
*
لدما
لد
لده
ر جون
۱۸۹۷ء
*
ور جولائی
76V1
بلا تاریخ
۶۳ ۲۸ فروری ۱۸۹۹ء
۶۴ ۱۳ مارچ
١٨٩٩ء
۶۵ ۱۸ مارچ
۱۸۹۹ء
۶۶ ۷ را پریل
١٨٩٩ء
*
۶۷ یکم مئی
١٨٩٩ء
۶۸ ۲۶ جون ۱۸۹۹ء
*
*
*
*
ر جولائی ۱۸۹۹ء
۱۳ جولائی ۱۸۹۹ء
ی را گست
۱۸۹۷ء
*
۸ را گست
١٨٩٩ء
بلا تاریخ
*
۲۲ جولائی ۱۸۹۸ء
۲۴ جولائی
۱۸۹۸ء
۵۳ یکم اکتوبر
۱۸۹۸ء
۷۲ ۱۵ فروری ۱۹۰۰ء
۷۳ ۲۲ مارچ ۱۹۰۰ء
۷۴ بلا تاریخ
۷۵ ۱۵ جون
۱۹۰۰ء
۵۴ ۱۴ را کتوبر
۱۸۹۸ء
۵۵ ۴ نومبر ۱۸۹۸ء
۵۶ ۹ارد سمبر
۱۸۹۸ء
*
ے جولائی
۱۹۰۰ء
۲۴ جولائی
١٩٠٠ء
۷ ۲۵ جولائی ۱۹۰۰ء

نمبر شمار
تاریخ تحریره
صفحه نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحه
۲۴ را کتوبر
١٩٠٠ء
بلا تاریخ
الده
۸۰ بلا تاریخ
اار مارچ
١٩٠١ء
۸۲ ۱۵ مارچ ۱۹۰۱ء
۸۳ ۷ جون
١٩٠١ء
*
*
*
۸۴ بلا تاریخ
۸۵ در جولائی
١٩٠١ء
۸۶ بلا تاریخ
۸۷ بلا تاریخ
۸۸ ۱۸ اگست ۱۹۰۱ ء روز یکشنبه
۸۹ ۲۱ ستمبر ۱۹۰۱ء
بلا تاریخ
۱۹ جولائی ۱۹۰۲ء
۳۱ اگست ۱۹۰۲ء
۹۳ ۲۸ ستمبر ۱۹۰۲ء
۹۴ ۱۸ مارچ ۱۹۰۳ء
جون
١٩٠٣ء
۲۳۰ *
بلا تاریخ
۱۰۲ ۲۳ جنوری ۱۹۰۶ء
*
الدا
الدا
۱۰۳ ۷ مارچ ١٩٠٦ء
*
۱۰۴ ۲۴ رمتی ۱۹۰۶ء
*
۱۰۵ ۴ / جون
١٩٠٦ء
*
*
*
۱۰۷ ۱۸ ستمبر
۱۰۶ ۱۴ راگست ۱۹۰۶ء
١٩٠٦ء
۱۰ ۷ اکتوبر ۱۹۰۶ء
*
*
الدله
الدله
الدلم
۱۰۹ بلا تاریخ
*
*
*
*
*
بلا تاریخ
*
*
بلا تاریخ
۱۱۲ بلا تاریخ
۱۱۳ بلا تاریخ
*
۱۱۴ ۱۸ جنوری ۱۹۰۸ء
*
۱۱۵ ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء
*
۹۶ ۳۰ ستمبر ۱۹۰۴ء
ور جون
۲۵ جولائی ۱۹۰۵ء
۹۹ ۱۲ / دسمبر ۱۹۰۵ء
۱۹۰۵ء
*
*
*
*
۱۱۶ ۳۰ اپریل ۱۹۰۸ء
*
۱۱۷ ۱۰ رمتی
١٩٠٨ء
۱۱۸ ۱۳ رمتی ۱۹۰۸ء
*
۱۱۹ بلا تاریخ
الده
الله
بلا تاریخ
*

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرا
مشفقی عزیزی محتی خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ادو یہ مرسلہ آپ کی پہنچ گئیں ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ دو مرتبہ سفید دوائی آنکھوں میں
لگائی گئی ۔ بہت فائدہ ہے اور چیپر جو آ جو آنکھ میں آتے تھے موقوف ہو گئے ہیں اور صورت آنکھ کی صحت
کی طرف بدلی ہوئی ہے ۔ امید ہے کہ انشاء اللہ القدیر یہ دوائی بہت فائدہ کرے گی ۔ ابھی تک
آنکھیں کھولنی شروع نہیں کیں ۔ مگر لڑ کا سبز پارچہ نہیں باندھتا ۔ جب باندھا جاتا ہے تو اُتار دیتا
ہے۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام ۔ بخدمت اخویم محبی میاں عبدالحکیم خان صاحب السلام علیکم ۔
زیادہ خیریت ہے ۔ کہ
☆
۱۰ جنوری ۱۸۹۲ء
مکتوب نمبر ۲
والسلام
خاکسار
غلام احمد علی اللہ عنہ
محبتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی خدمت میں عبد اللہ روانہ ہوتا ہے ۔ آدمی غریب طبع اور عاجز ہے ۔ آپ اپنی مہربانی
کے سایہ کے نیچے اس کو جگہ دیں ۔ بہت بیمار رہا۔ اس لئے پہلے نہیں جاسکا ۔ پہلے
۱۵ دسمبر ۱۸۹۲ء روز جمعه
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۳۹ء صفحه ۴۰

مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو اور عزیز میاں عبد الحکیم خان صاحب کو جلسہ پر آنے کی فرصت
دے۔ اور میں بھی مشتاق ہوں کہ آپ دونوں عزیز ضرور تشریف لاویں۔ زیادہ خیریت ہے۔
۱۸ دسمبر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
لاہور میڈیکل کالج ۔ بخدمت اخویم عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب طالب علم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴
عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دوا مرسلہ آپ کی مجھ کو پہنچ گئی۔ اللہ جل شانہ آپ کو بہت بہت اجر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
عليكم
بخدمت اخویم میاں عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم ۔
۱۹ جنوری ۶۹۳
خاکسار
غلام احمد از قادیان
بمقام لاہور میڈیکل کالج ۔ بخدمت اخویم عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب طالب علم
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۳۹ء صفحه ۴۰
/
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۵ تا ۱۸ مورخه ۲۸ رمتی و ۷ رجون ۱۹۳۹ء صفحه ۲۳

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵
محبتی مخلصی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام م عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کا محبت نامہ اور تحفہ لکھنو جو آم نہایت عمدہ اور شیریں تھے پہنچا۔ تمام گھر میں اور جماعت
میں تقسیم کئے گئے اور ہر ایک ان کو کھا کر بہت خوش ہوا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ۔
لکھنو میں ہمارے دوستوں میں سے کوئی نہ تھا اس لئے خط نہ لکھا ۔ امید کہ اب آپ کے قیام
سے تحریکات شروع ہو جائیں گی ۔ ہمیشہ اپنی خیریت وعافیت سے مطلع ومسرور الوقت فرماتے
رہیں ۔ اخویم محمد یوسف خان صاحب کو السلام علیکم پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کی رفاقت میں ان کی
پریشانی بھی دور کرے ۔
نوٹ : یہ خط ۱۸۹۳ء کا ہے جبکہ حضرت والد صاحب مرحوم مغفور تعلیم سے فارغ ہو کر
لکھنو میں متعین ہو گئے تھے۔ اس خط پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دستخط محفوظ
نہیں رہے ۔
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۳۹ء صفحه ۴۰
خاکسار خلیفہ صلاح الدین

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر 4
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا آپ کے آم تحفہ شیریں مجھ کو پہنچ گئے ۔ باقی سب طرح سے خیریت
بری حالت طبیعت به نسبت سابق اچھی ہے ۔ امید کہ تبدیلی کے وقت مطلع
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبرے
بِسْمِ اللَّهِ
*
عزیزی مخلصی خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم
عبداللہ سے آپ نے وعدہ کیا ہوا ہے اور وہ آدمی غریب اور نیک چلن ہے ۔ مناسب ہے
کہ اپنے وعدہ کے موافق اس کو اپنے پاس طلب کر لیں ۔ باقی خیریت ہے ۔
۱۴ اگست ۱۸۹۳ء
والسلام
غلام احمد
از قادیان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
پانچ روپیہ پہنچ گئے ۔ باعث بیماری جواب نہیں لکھ سکا۔ امید کہ ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع
فرماتے رہیں ۔
والسلام
۲۳ ستمبر ۹۳ء
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پنج مصدر روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - امید کہ ہمیشہ
اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ چند رسالے چھپ رہے ہیں ۔ امید کہ
ایک ہفتہ تک چھپ جائیں گے۔ باقی خیریت ہے ۔
۱۰ راکتو بر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
الراقم
خاکسار
غلام احمد از قادیان

مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ
عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز ایک ہفتہ سے فیروز پور چھاؤنی میں ہے۔ چھ سات روز کے بعد قادیان میں
جاؤں گا۔ میاں محمد یوسف ابھی میرے پاس نہیں آئے ۔ غالباً قادیان میں گئے ہوں گے ۔
۲۸ نومبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
حامد علی السلام علیکم و رحمۃ اللہ از محمد سعید السلام علیکم
مکتوب نمبر 11
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی مخلصی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلم اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز علیل رہا ہے اس لئے خط نہیں لکھ سکا ۔ اب بھی کسی قدر علالت طبع باقی ہے ۔ غلبہ
ریزش اور کھانسی ہے ۔ آپ کا ہدیہ مرسلہ پار چات یعنی سیاہ چوغہ ، ابرہ لحاف، کھیں
پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا۔
یک یک یک

ایک اور تکلیف دیتا ہوں کہ ایک مرتبہ قادیان میں آپ نے کو نین کی گولیاں بنادی تھیں اور وہ
سخت اور مضبوط گولیاں تھیں ۔ بآسانی ثابت ہی حلق کے نیچے اتر جاتی تھیں ۔ اب وہ گولیاں ختم ہو
چکی ہیں ۔ اور نرم گولی سے تلخی حلق میں پھیل جاتی ہے اور کوئی ایسی سخت گولیاں نہیں بنا سکتا۔ اس
لئے مکلف ہوں کہ ایک عہر روپیہ کی کونین کی گولیاں مگر تین درجہ کی ایک میرے کھانے کے لائق
اور ایک محمود کے کھانے کے لائق اور ایک بہت چھوٹی ہوں جن کو ایک بچہ چھ سات ماہ کا کھا سکتا ہو۔
کیونکہ بشیر کو بھی بخار آتا ہے۔ اگر گولیاں آئیں تو ایک ایک گولی اس کو بھی دے دیا کروں گا ۔ فقط
اور ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔ باقی خیریت ہے۔
۲۲ دسمبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
یہ یادر ہے کہ گولیاں سخت ہوں اور تین درجہ کی ہوں ۔
مکتوب نمبر ۱۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احمد
محبتی مخلصی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید احمد صاحب سلمۂ تعالی
کل کی ڈاک میں گولیاں کو نین کی پہنچی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے ۔ گولیاں نہایت
عمدہ ہیں اور نہایت محبت اور اخلاص سے بنائی گئی ہیں ۔
امید کہ ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطمئن فرماتے رہیں ۔ زیادہ اتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔
۳۱ دسمبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱۵ تا ۱۸ مورخه ۲۸ رمئی وے رجون ۱۹۳۹ء صفحه ۲۴ لے پورا نام رشید الدین ہے ( ناشر )

آج 10 میں سے 10 باقی