حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ باعث خوشی ہوا۔ اس جگہ بفضل تعالیٰ سب خیریت ہے ۔ مجھے آپ
سے دلی محبت ہے اور آپ یاد آتے رہتے ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو دنیا و
دین کے مکروہات سے بچا کر آپ کی الہی مدد کرے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے
مطلع فرماتے رہیں گے۔ چار ہزار کے اشتہار کے بعد پھر کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ۔
☆
والسلام
مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پنج رو پیه مرسلہ آپ کے اس عاجز کے لئے اور دس علم، روپیہ عرب صاحب کے
پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - گولیاں کو نین کی ضرور ارسال فرماویں اور محمود کے گلے میں گلٹیاں
نکل آئی ہیں لیکن کوئی زخم یا درد نہیں ہے اس کی دوا بھی ارسال فرماویں۔
۶ جولائی ۱۸۹۴ء
والسلام
سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ ۲۱۸٬۲۱۷
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۵
محبی عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلمه
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
آپ کا محبت نامہ پہنچ کر تسلی اور راحت حاصل ہوئی۔ جلسہ ۲۷ دسمبر ۹۴ء کے ( لئے ) بفضلہ تعالیٰ
/
تیار رہیں اور بخدمت اخویم میاں عبد الحکیم خان صاحب السلام علیکم ۔ باقی سب خیریت ہے۔
۱۴ نومبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ شاید میں نے اس سے
پہلے بھی وصولی روپیہ کی نسبت لکھا تھا مگر چونکہ بھول گیا اس لئے دوبارہ لکھتا ہوں ۔ باقی سب طرح
سے خیریت ہے۔
۷ دسمبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۷
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پانچ صدر رو پیہ مرسلہ آں محب پہنچ گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور ہر یک آفت
سے بچاوے ۔ مجھ کو آپ سے دلی محبت ہے اور دلی تعلق ہے اور عاجز دعا سے نہیں غافل ہوا
گو ارسال خطوط میں کچھ دیر ہوئی ۔ اپنے حالات خیریت آیات سے مجھ کو مطلع فرماتے رہیں ۔
۱۵ جنوری ۱۸۹۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم سلمه
مکتوب نمبر ۱۸
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
نَحْمَدُهُ
مجھے یاد نہیں رہا کہ میں پانچ مہر روپیہ کی رسید پہنچا چکا ہوں یا نہیں اس لئے مکرر یہ کارڈ
بطور رسید روانہ کرتا ہوں کہ پانچ صدر روپیہ پہنچ گئے ہیں ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔
۱۱ مارچ ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دوا مجھ کو پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ دوا کے استعمال سے اب بفضلہ تعالیٰ فائدہ
معلوم ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس اخلاص اور خدمت کی جزائے خیر بخشے اور ہمیشہ آپ کو
مکروہات سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین ۔ آپ کے لئے بہت دعا کی گئی اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔
آمین ۔ باقی سب خیریت ہے۔
مئی ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۲۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس جگہ بفضلہ تعالیٰ خیریت ہے ۔ ۲۳ مئی ۱۸۹۵ء کو اس عاجز کے گھر میں اس پیشگوئی کے
مطابق جو آتھم والے اشتہار میں شائع کی گئی تھی ۔ ابھی لڑکا پیدا ہوا ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى
ذلك۔ باقی یہاں سب خیریت ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو ہر یک مکروہ سے بچا کر خوش رکھے۔ آمین ۔
۲۵ رمتی ۱۸۹۵ء
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر ۲۱
جلد چهارم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دوا پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام
۱۶ جولائی ۱۸۹۵ء
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ باعث مسرت ہوا ۔ اس جگہ کتاب ” من الرحمن بہت سرگرمی سے
چھپ رہی ہے۔ خدا تعالیٰ بخیر و عافیت انجام پہنچاوے ۔ میرا چھوٹا لڑ کا شریف احمد جواب پیدا ہوا
ہے۔ چند ہفتہ سے بیمار ہے اب نہایت نحیف ہو گیا ہے ۔ دست سبز گھاس کے رنگ پر آتے ہیں
جیسا کہ درخت کا پتہ سبز ہوتا ہے اور ساتھ پانی سفید آتا ہے اور درد ہو کر پا خانہ آتا ہے کچھ بیہوش
سا پڑا رہتا ہے اور دُبلا ہو گیا ہے ۔ اور معدہ میں تبخیر ہو گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فضل فرماوے۔ میں نے
معمولی طور پر یونانی علاج تو کیا مگر ابھی کچھ افاقہ نہیں ۔ اگر آپ کی سمجھ میں آوے اور کوئی دوا
تجربہ میں آچکی ہو تو ارسال فرماویں مگر جلد ارسال فرماویں۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۲۶ جولائی ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد

از قادیان
مکتوب نمبر ۲۳
نَحْمَدُهُ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کل کی ڈاک میں آپ کا مبلغ پانچ صدر روپیہ مجھ کو پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ آپ کو
خدا تعالی بہت جزائے خیر بخشے ۔ آپ صدق اور وفا سے اپنے اُس وعدہ کو جو امداد لِلہ کے
لئے کیا تھا ادا کر رہے ہیں اور یہ ایک ایسی عمدہ صفت ہے جو ایسے گندے زمانہ میں لاکھوں ،
کروڑوں آدمیوں میں سے کسی کسی فرد بشر میں پائی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے واسطے بات اور
وعدہ کا پاس جو سچی جواں مردی کی نشانی ہے بہت ہی کم لوگوں میں پایا جاتا ہے اور بیوی بچوں کی
ہمدردیوں یا زینتوں میں ان کے مال خرچ ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ یک دفعہ اس بے وفا
دنیا سے واپس بلائے جاتے ہیں۔ دین کی طرف جھکنا انہیں دلوں کا کام ہے جن کو آخرت پر سچا
ایمان ہوتا ہے۔ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں ۔ اور آپ میں رشد اور صلاح کے آثار
پاتا ہوں۔ اور ایک خاص تعلق آپ کا سمجھتا ہوں ۔
ایک مرتبہ میرے دل میں یہ خیال آیا تھا کہ اب میرے یہ چھوٹے تین لڑ کے محمود (ہفت
ساله ) بشیر ( تین سالہ ) شریف ( پانچ ماہ) بہتر ہو کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے قریب بلوغ ہو کر
بشرطیکہ جانبین کی اولاد میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خیر و عافیت رہے ۔ آپ کی کسی لڑکی سے کوئی
لڑکا منسوب ہو۔ یہ خیال صرف میرے اس نیک ظن سے پیدا ہوا تھا جو مجھے آپ کے باطنی
اخلاص اور محبت پر ہے ۔ مگر پھر میں نے یہ خیال کیا کہ یہ سب امور آپ کے والد صاحب کے
اختیار میں ہیں اور ابھی ان کا ذکر بھی نا مناسب ہے ۔ اگر کوئی ایسا موقعہ ہوا کہ آپ کی رائے بھی
ان بزرگوں کی مجلس میں سنی جائے تب بشرط خیریت جانبین یہ تحریک ہو سکتی ہے ۔ اس شرط سے

کہ موقع بنا ہوا ہو ۔ کوئی تجویز نہ ہو گئی ہو اس لئے اس خیال کو ابھی قابل ذکر نہ سمجھا گیا کہ خود
بچے بہت کمسن ہیں ۔ ابھی بلوغ تک زمانہ پڑا ہے ۔ وہی ہوگا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر اور
اس کی نظر میں پسندیدہ ہے ۔
رساله ست بچن ، آریہ دھرم ، نور القرآن ، من الرحمن تیار ہو رہے ہیں ۔ بعض ان میں سے
تین ہفتہ تک انشاء اللہ شائع ہو جائیں گے۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۴ را گست ۱۸۹۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۴
عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
والسلام
خاکسار
غلام احمد
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک سے مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے اور پہلے اس سے دوا
پہنچ گئی ہے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ میرے لڑکے شریف احمد کو اب بفضلہ تعالیٰ
صحت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو قرۃ العین حسب ذوق بخشے ۔ مجھ کو مفصل معلوم نہیں کہ اس وقت
آپ
پ کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کتنے لڑکے لڑکیاں ہیں اور کیا کیا عمر ہے اور جولڑ کی ہماری
ہے اس کی کیا عمر ہے ۔
۶ راگست ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۲۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خدا تعالیٰ آپ صاحب کے والد صاحب کو جلد شفا بخشے ۔ إِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ ان کی شفا
کے لئے کئی دفعہ اور بہت دعا کروں گا۔ مجھے بہت تفکر ہے اور مجھ کو اُن سے محبت ہے۔ زیادہ تر یہ
کہ جبکہ آپ جیسے سعید اور یک رنگ مخلص ان کے خلف رشید ہیں سو یہی باعث بے اختیار محبت کا
ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بہت جلد شفاء بخشے ۔ جیسا کہ آپ کو تر 5 داور رنج ہوا ہے ۔ ویسا ہی ہم کو ہے۔
والسلام
مکتوب نمبر ۲۶
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
السلام عليكم ورحمة ا
ام علیکم و رحمة الله و بركاته
مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر دنیا و
آخرت میں بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔
معلوم نہیں کہ گھر میں آپ کے اب کیسی طبیعت ہے اور لڑکی کی کیسی طبیعت ہے۔ اللہ تعالیٰ بہت
جلد شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
۶ ر ستمبر ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر ۲۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد چهارم
محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پانچ
وو
روپیہ مرسلہ آں محب پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ ”ست بچن، ابھی چھپ رہا
ہے ۔ شاید بڑے دن تک شائع ہو ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۱۴ / دسمبر ۱۸۹۵ء
است۔
والسلام
والسلام
غلام احمد
مکتوب نمبر ۲۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ سول سرجن چکراته
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اب انشاء اللہ عنقریب آپ کی خدمت میں ”ست بچن و آ ر یہ دھرم روانہ ہو گا ۔
چونکہ بچوں کے لئے دستوں کے وقت کلور او این کی ضرورت پڑتی ہے اور مجھے بعض وقت دست وقت کلور ضرورت
آتے ہیں تو مفید پڑتی ہے اور لاہور سے منگوائی تھی خراب نکلی ۔ اگر آپ کے پاس ولائتی
ساخت کی یہ دوا موجود ہو تو ایک شیشی اس میں سے بھیج دیں۔ یہ وہی دوا ہے جو آپ نے امرتسر ساخت کی یہ دوا موجود ہو تو اس سے یہ دوا ہے جو
کے مباحثہ میں خرید کر دی تھی ۔ جب مجھے دست آتے تھے ۔ باقی اس جگہ بفضلہ تعالٰی سب طرح
سے خیریت ہے ۔ بڑے دن پر شاید ا کثر احباب آئیں ۔
ا
۲۳/ دسمبر ۱۸۹۵ء
مراد آتھم کے ساتھ جنگ مقدس ( ناشر )
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان

مکتوب نمبر ۱۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محتی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان اپنی خدمات کی
جزائے خیر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۳۰
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پنچ صدر روپیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو عین ضرورت کے وقت میں پہنچے۔ خدا تعالیٰ آپ
کو جزائے خیر بخشے اور اپنی محبت میں ترقیات بخشے آمین ثم آمین ۔ اس وقت میں کوشش کر رہا
ہوں کہ یورپ اور جاپان کے لئے کوئی رسالہ تالیف کروں تا وہ انگریزی میں ترجمہ ہو کر ان
ملکوں میں تقسیم کرایا جائے ۔ اللہ جل شانہ اس رسالہ کو پورا کرے ۔ رسالہ ” من الرحمن
بھی ہنوز بیچ میں پڑا ہے ۔ امید کہ اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ وہ بھی تام ہو جائے گا۔ سول ملٹری کا
حملہ محض بیہودہ ہے اس کے رڈ لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ
مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
۱۸ اپریل ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

مکتوب نمبر ۳۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی رشید الدین صاحب سلمہ اللہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا کارڈ پہنچا ۔ آپ کے بزرگوار والد صاحب کے واقعہ وفات سے اس : ے اس عاجز
کو بہت افسوس ہے ۔ اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - الله جل شانہ آپ کو صبر جمیل
عطا فرمائے اور اپنی رحمت اور فضل کے سایہ میں ہمیشہ رکھے امین ۔ عزیز من ! کسی انسان
کے والدین ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے ۔ یہی سنت اللہ ہے ۔ والد کی وفات کا صدمہ بہت بڑا ہوتا
ہے۔ مگر اللہ ن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا آپ متولی ہو جاتا ہے ۔ مجھ کو یاد ہے کہ جب میرے والد
صاحب فوت ہونے کو تھے تو مجھ کو بھی بہت غم ہوا تھا ۔ اور خود خدا تعالیٰ نے مجھ کو ان کی وفات
کی خبر سنائی تھی ۔ اور جب میں نے خبر پا کر غم کیا تو یہ الہام ہو ا تھا ۔ الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ
عبده - سوخدا تعالیٰ نے آپ کو ہر ایک طرح کی رشد اور نیک بختی بخشی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو
ہرگز کوئی غم نہیں دے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کو خدا تعالیٰ آپ کے بھائیوں سے زیادہ مور درحم
اور فضل کرے گا۔ باپ کے فوت ہونے سے ایک نیا عالم شروع ہوتا ہے اور دنیا بدلتی ہے۔ پس خدا تعالیٰ
یہ تبدیلی آپ کے لئے اپنے فضل اور رحمت کے سہارے سے کرے۔ امین ثم امین ۔ *
۴ رمئی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
ا البقرة : ۱۵۷ الزمر : ۳۷
الفضل نمبر ۱۷۹ جلد ۳۴ مورخہ یکم اگست ۴۶ صفحه ۳

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳۲
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی طرف سے بذریعہ منی آرڈر پانچ صدر روپیہ ایک دفعہ اور مبلغ پندرہ روپے
ایک دفعہ گل میں منہ روپے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ باقی ہر طرح سے
خیریت ہے۔
۶ رمتی ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳۳
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
آپ کا عنایت نامہ پہنچا مہ پہنچا ۔ یہ عاجز بفضلہ تعالیٰ خیر و عافیت سے ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ
کو خیر و عافیت سے رکھے اور ہر یک مراد میں کامیاب کرے ۔ ( آمین )
آپ نے سن لیا ہو گا کہ عبدالحکی تا کہ عبد الحکیم خان صاحب کے والد صاحب آج انتقال کر گئے ۔
۶ جون ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی