حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 7
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۰۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ
جلد چهارم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ مجھ کو اسوقت ضرورت گولیوں کی ہے یعنی کو نین کی گولیوں کی ۔ بہت سردرد اور بخار
ہے اس لئے مکلف ہوں کہ ایک غدر روپیہ کی کونین کی گولیاں طیار کر کے بہت جلد بذریعہ
ڈاک ارسال فرماویں۔
التوبر ١٩٠٦ء
پانچ روپے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۰۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ معلوم ہوا ہے کہ روڑ کی میں بہت طاعون ہے ۔ اس لئے مناسب ہے کہ طاعون کے
دنوں تک اپنے گھر کے لوگوں کو لاہور بھیج دیں کیونکہ لاہور میں طاعون تو ہے مگر بہت کم ۔ اور گھر
کی طرف سے سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ اسسٹنٹ سرجن حسین آبا دلکھنو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ میں ہمیشہ آپ کو دُعا میں ؟ میں یا درکھتا ہوں ۔ اور آپ ۔ پ سے مجھے محبت ہے مگر باعث
کثرت کا روبار تالیف جواب لکھنے میں کوتاہی ہوتی ہے۔ اس وقت باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ چونکہ
گھر میں ابھی کسی قدر عارضہ باقی ہے اور دائی نے وہ آپ کی دوا استعمال کی تھی اور اس سے فائدہ ہوا۔
اس لئے پھر اسی دوا کی حاجت ہے اور وہ دوا وہی ہے جو سفوف کو کپڑہ پر چھڑک کر استعمال کرتے ہیں
اور روٹی کا سہارا دیتے ہیں یہ وہی سفوف ہے جس کے ساتھ لیپ بھی تھا جس کے سبب سے خارش
ہو گئی تھی۔ اب وہی سفوف پھر درکار ہے اور لیپ کی ضرورت نہیں صرف سفوف درکار ہے۔ آپ براہِ
مہربانی جہاں تک جلد ممکن ہو وہ سفوف روانہ فرماویں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
آپ کا عنایت نامہ پہنچا ۔ تجویز انشاء اللہ بہت عمدہ ہے ۔
خدا اس کو مبارک کرے ( آمین ) اچھا کیا جو آپ نے منظور کیا ہے ۔
راقم
خاکسار
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مرزا غلام احمد
از قادیان
ضلع گورداسپور
مکتوب نمبر ااا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ پچھلے کئی روبلے سے دست اور کثرت پیشاب کا مرض ساتھ ساتھ چلی
جاتی ہے۔ بہتر ہوتا اگر بل پختہ تازہ کسی قدر آ جائے ۔ باقی خیریت ہے ۔ اس طرف طاعون کا
سخت دورہ ہے۔
والسلام
خاکسار
مکتوب نمبر ۱۱۲
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ترقی تنخواہ آپ کو مبارک ہو ( آمین ) ۔ گھر کے مشورہ اور اتفاق
سے میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ ستمبر کے مہینہ میں برخوردار محمود احمد کا اُس طرف روانہ ہونا
مناسب نہیں سمجھا گیا اور یہی قرار پایا ہے کہ وہ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ آگرہ میں آپ کے پاس
آئے گا ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے ۔
لے ۔ زائد کیا گیا۔ (ناشر)
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۱۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد چهارم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ انتیس سے روپے پہنچے ۔ حسب تحریر تقسیم کی گئی جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - طبیعت کا یہ
حال ہے کہ میں نے حسب تحریر آپ کے عرق کا فور ترک کر دیا تھا اور بجائے اس کے کوکو وائن
استعمال کرنا شروع کیا اور سکاٹش ایملشن مگر میں سمجھ نہیں سکتا ۔ تعجب کی جگہ ہے کہ ابھی ایک دن
بھی اس تبدیلی پر نہیں گزرا تھا ۔ قریباً نصف رات کے بعد یا کچھ پہلے سونے کی حالت میں مجھ کو
سخت بے قراری نہایت درجہ کی حرارت معلوم ہوئی اور دل چاہا ہے کہ تمام کپڑے اُتار کر باہر
نکل جاؤں ۔ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ اس قدر گھبراہٹ اور گرمی کیوں ہے اور لوگ لحاف میں لیٹے
ہوئے سردی کی شکایت کرتے ہیں مگر مجھے گرمی محسوس ہوتی تھی نبض میں بھی تیزی آگئی ایسی
گرمی کہ جس کا اثر خطر ناک محسوس ہوتا تھا ۔ آخر میرے دل میں گذرا کہ وہی عرق کا فور پی
کر دیکھوں تب میں نے اندازہ سے بھی زیادہ پی اور کچھ عرق کھجور پیا تب طبیعت بحال
ہو گئی اس وقت سے بحال ہے ۔ ابھی تک کچھ کم درجہ کی غیر طبع حرارت کے استعمال کرنے
سے فائدہ ہوتا ہے ۔ در حقیقت طبائع کا بھی کچھ ٹھکا نہ نہیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ - باقی
ہر طرح سے خیریت ہے ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۱۴
*
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
۔
آپ کا کارڈ مرسلہ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ اس وقت آپ کو اس کام کے
لئے تکلیف دیتا ہوں کہ آپ مجھے ایک عمدہ عطر فتنہ کا بھیج دیں اور نیز یہ تحقیق کریں کہ آیا لکھنو میں
عطر مشک بھی ہوتا ہے یا نہیں میں نے بہت تلاش کیا وہ نہیں ملتا اور اگر وہ ہو تو وہ میرے مزاج
کے بہت موافق ہے اور پھر اس کے بعد یہ کہ عطر عنبر بھی ہوتا ہے یا نہیں اگر موجود ہوں تو مجھے مطلع
فرماویں۔ تا تین تین ماشہ ان دونوں میں سے منگوالوں ۔ باقی سب خیریت ہے۔ اشتہار پہنچ
گئے ہوں گے ۔
۱۸ جنوی ۱۹۰۸ء
مکتوب نمبر ۱۱۵
*
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا ۔ اسجگہ بفضلہ تعالی تا دم تحریر خط لہذا ہر طرح سے خیریت ہے ۔
خدا تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔ آمین ۔ آپ کی منظوری رخصت کی بہت انتظار ہے ۔
خدا تعالیٰ اپنا ایسا فضل و کرم کرے کہ رخصت منظور ہو جائے ۔ جس کتاب کو میں تالیف کر
رہا ہوں وہ بھی اب قریب الاختتام ہے ۔ شائد مئی ۱۹۰۸ء تک ختم ہو جائے ۔ معلوم نہیں
کہ فرخ آباد میں کسی کو ہمارے سلسلہ کی اطلاع ہے یا نہیں ۔ آپ کے لئے خوب موقعہ ہے
کہ کچھ نہ کچھ تخم ریزی کر آویں۔
اس جگہ ۲۱ مارچ ۱۹۰۸ ء کو صاحب کے فنانشل اور چند دیگر انگریز حکام آنے
والے ہیں صرف ایک دن قیام قادیان میں رہے گا ۔ غالب یہ دل میں ہو گا کہ اس جماعت کے
حالات دریافت کریں۔ ورنہ دورہ میں ایک دن قادیان کا قیام کرنا غیر معمولی معلوم ہوتا ہے ۔
باقی خیریت ہے۔
۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء
والسلام
مکتوب نمبر ۱۱۶
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان ضلع گورداسپور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خلیفہ رشید الدین صاحب قادیان بر رخصت یکسال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ ہم بخیر و عافیت لاہور پہنچ گئے ہیں اور تادم حال ہر طرح سے خدا تعالیٰ کا فضل ہے ۔
آپ کی تحریر سے بڑا اطمینان ہوا اور آپ کے روپیہ آنے سے بڑی تسلی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہر یک
آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔ اور میری دلی خواہش ہے کہ آپ تکلیف اٹھا کر ایک دفعہ اخویم
با بوشاہ دین صاحب کو دیکھ لیا کریں اور مناسب تجویز کرتے رہیں اور میں بھی ان کے لئے پنج
وقت دُعا میں مشغول ہوں ۔ وہ بڑے مخلص ہیں اُن کی طرف ضرور پوری توجہ رکھیں ۔ اور ایک
خط بلف خط ہذا ان کی طرف بھی بھیجتا ہوں وہ پہنچا دیں ۔ باقی خیریت ہے ۔
۳۰ را پریل ۱۹۰۸ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لے ( سر جیمز ولسن صاحب فنانشل کمشنر پنجاب ) تاریخ احمدیت جلد ۲ صفحه ۵۱۷
مکتوب نمبر ۱۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین قادیان بر رخصت یکسال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں لاہور میں اگر سخت مجبوری میں پیش گیا ہوں ۔ ارادہ صرف یہ تھا کہ میم ڈاکٹر سے دوا ، دوائیں
دریافت کر کے قادیان میں جلد واپس آ جائیں گے مگر وہ میم ڈاکٹر کہتی ہیں کہ اگر ایک ماہ لاہور
میں رہ کر علاج نہ کرایا تو حالت خطرناک ہو جائے گی اور جان کا خطرہ ہے ۔ اس صورت میں
سخت مجبوری کے ساتھ ایسی جگہ ٹھہر نا پڑا ۔ امید کہ آپ مکان کی حفاظت کا پورا پورا بند و بست
رکھیں گے ۔ کل اسباب قادیان میں ہیں اور دشمن بہت ہیں ۔ آپ پورے طور پر نگرانی رکھیں اور
بیت الدعا کا وہ حجرہ جہاں اسباب ہیں ۔ ایک طرف اس کے چوبارہ ہے اور دوسری طرف وہ
دالان ہے جو مسجد سے ملحق ہے دونوں طرف کی حفاظت چاہئے ۔ بابوشاہ دین صاحب بڑے
مخلص آدمی ہیں ۔ ان کی نسبت جو کچھ آپ نے لکھا ہے وہ خط پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔ اگر ایسے
وقت میں قائمی قوت کے لئے تھوڑی تھوڑی دی جائے تو کیا مضائقہ ہے یہ دوا قادیان میں مل
سکتی ہے۔ شاید اللہ تعالیٰ اسی کے ذریعہ سے فضل کرے۔ آپ ضرور ہر روز تکلیف اٹھا کر محض
للہ ایک دفعہ ان کو دیکھ لیا کریں۔ اور میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ مرض کو کیسی خطرناک ہو
مگر تا ہم اگر خدا تعالیٰ چاہے تو نومیدی میں سچی امید پیدا کر سکتا ہے ۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے یہ تو
معلوم ہے کہ حالت نازک ہے مگر اللہ تعالیٰ کے بھروسہ پر پورے غور کے ساتھ تدبیر کرتے
رہیں ۔ آپ کو ثواب ہوگا اور نیز میری خوشنودی کا باعث ہوگا ۔
۱۰ رمتی ۱۹۰۸ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۱۸
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ بابوشاہ دین صاحب کے تعہد اور
خبر گیری میں آپ کو بہت ثواب ہوگا ۔ میں بہت شرمندہ ہوں کہ ان کے ایسے نازک وقت میں
قادیان سے سخت مجبوری کے ساتھ مجھے آنا پڑا۔ اور جس خدمت کا ثواب حاصل کرنے کے لئے
میں حریص تھا وہ آپ کو ملا ۔ امید کہ ہر روز آپ خبر لیں گے اور دعا بھی کرتے رہیں ۔ اور میں
بھی دعا کرتا ہوں ۔ میاں غلام محمد مع اپنی بیوی کے لاہور میں آئے ہیں ۔ معلوم نہیں کہ ان کے
بعد اس حصہ مکان میں جہاں وہ سوتے تھے کسی دوسرے کے سلانے کے لئے کیا بندو بست ہوا۔
یہ آپ کے ذمہ ہے کہ آپ ان کی جگہ کسی ایسے عیالدار اپنی جماعت کے آدمی کو سلائیں جو
خیر خواہ اور ہمدرد ہو خواہ شیخ محمد نصیب کو سلاویں اور اگر وہ نہ آسکیں تو اپنی جماعت کے خاص
لوگوں میں سے کسی کو سلا دیں ۔ خواہ مرزا محمود بیگ کو سلا دیں ۔ بند و بست قابل تسلی ہونا چاہئے ۔
باقی سب خیریت ہے۔ چوتھے روز ڈاکٹر بینی آتی ہے ۔ دوا شروع ہے اور شفا اللہ تعالیٰ کے
اختیار میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ جلد تر شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
۱۳ رمئی ۱۹۰۸ء
والسلام
مرزا غلام احمد
از لاہور
اخبار بدر جلد نمبر ۳۱ مورخه ۱۳ را گست ۱۹۰۸ ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۱۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عزیزی محتی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ اس دوا کا نام سیلی سلاس ہے۔ خوراک اس کی چھ رتی تک ہے ۔ نہار
پانی کے گھونٹ سے دن میں تین مرتبہ صبح ، دو پہر، شام ہر یک دفعہ چھ رتی اور مناسب ہے کہ
آپ اپنے والد صاحب اور ان کی صحت اور آخرت کے لئے بہت دعا کیا کریں ۔ اور بردباری
اور حلم اور درگذر اپنی عادت ڈالیں ۔ آج کل جس قدر علماء کا تکفیر پر زور ہے ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی
جلد تر فرو ہو جائے گا ۔ باطل کو قیام نہیں آخر حق غالب آ جاتا ہے۔ سو جس قدر آپ ان دنوں
میں دلوں میں جوش مخالفت دیکھتے ہیں۔ تھوڑے دنوں کے بعد نہیں رہے گا۔ والسلام
بخدمت اخویم میاں عبدالکریم صاحب السلام عليكم مع ۔۔ والسلام
محبتی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
مکتوب نمبر ۱۲۰
مرزا غلام احمد از قادیان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مندرجہ ذیل کام مہربانی فرما کر آج کر دیں ۔ (۱) حافظ احمد اللہ صاحب کی بیوی بیمار
ہے۔ غور سے امتحان کریں کہ مسلول تو نہیں اور اگر مسلول نہیں تو کیا دق ہے یا دونوں سے
محفوظ ۔ (۲) ایک مریضہ عورت بیمار کا مفصل حال اس کے خاوند کا لکھا ہوا بھیجتا ہوں ۔ آپ
سوچیں کہ کیا بیماری ہے اور کیا علاج اور پھر پر چہ مذکورہ کل تک بھیج دیں ۔ (۳) کو کاوائین کی
بوتل بھیجتا ہوں آپ چکھ کر بتلا دیں یہ کیا چیز ہے اگر آپ کا ارشاد ہو تو اس کو پھینک دیا جائے۔
(آٹھ منٹے روپے ) ابھی منگوائی تھی ۔ حافظ احمد اللہ صاحب کی بیوی کو اب دیکھ لیں اور اگر
مناسب ہو تو صبح کو دیکھیں اور قارورہ بھی دیکھیں ہے
لو ہے یہ مکتوب نا مکمل ہیں ۔ (ناشر)
حضرت حافظ
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ال میں ورحمة الله
آسکر نگر دینا بہت بیمار را اس کی پیالی میں جانا
ها و روشهای اورانیم
عکس مکتوب نمبر ۵
میچ رنگ مصالح
♡
نے
رای خلع شریف اروع خلفه ای لالایی
اس علیکم ورحمته الله و بیرانه ای که صحبت نامه
جمعیت نامہ اور تحفہ لکیر
جوئی نیابت
شناست عمه دوره
وشش ہوا جزارکی الله
خط
نہ لگا دیا اب کیا کہتا ہے تو بات شرور ہونا نمیشم
ہرا رہے حریت وعافیت ہے مصلح دسر
زبانی یک
نو