حضرت حافظ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم), حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مبارک کو یہی بیماری ہوگئی تھی ۔ دن میں آٹھ دفعہ سخت غشی اور تشنج ہوا ۔ آٹھویں دفعہ میں دعا
۔
میں تھا کہ خبر دی گئی ۔ کہ لڑکا فوت ہو گیا ۔ جب میں نے آکر دیکھا تو تنفس اور نبض کچھ باقی نہ
تھا۔ اور برف کی طرح ٹھنڈا ہو چکا تھا ۔ بہت حیلہ کیا گیا مگر فائدہ نہ ہوا ۔ جب سمجھ چکے کہ حقیقت
میں مر گیا اور سب حاضرین نے اِنَّا لِلهِ کہہ دیا ۔ تو یک دفعہ کچھ حرکت محسوس ہوئی ۔ پانی گرم
میں دیر تک رکھا گیا ۔ مدت دراز کے بعد زندگی کے آثار ظاہر ہونے لگے ۔ آخر دوسری رات
کے گیارہ بجے کے قریب دوبارہ زندگی خدا تعالیٰ نے عطا کی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ آپ کے لئے
وہ دن جلد لاوے کہ خدا تعالیٰ عمر والا بدل عطا کرے ۔ زیادہ خیریت ۔
۱۸ اگست ۱۹۰۱ء روز یکشنبه
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۸۹
نَحْمَدُهُ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ ہیں عنہ روپے کا نوٹ پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ اسوقت سخت لرزہ اور کچھ
تپ کی سی حالت ہے۔ زیادہ لکھ نہیں سکتا۔ خدا کا فضل درکار ہے۔
۲۱ / دسمبر ۱۹۰۱ء
غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۹۰
جلد چهارم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گھر میں والدہ محمود کے دل میں یہ بہت خواہش ہے کہ مسنون طور پر ابھی نکاح برخوردار
محمود احمد کا ہو جائے اور لڑکی چند روز رہ کر پھر چلی جائے اور بعد بلوغ پھر آجائے اس طور یہ
تعلقات اور انس با ہمی بڑھ جائے گا۔ اور نیز یہ کہ فی التاخیر آفات ایک مشہور امر ہے میں
جہاں تک اس میں غور کرتا ہوں ۔ مجھے اس خواہش میں کوئی مضائقہ معلوم نہیں ہوتا کیونکہ صرف
نکاح ہو جانا فریقین کے لئے سر دست اس خوشی کو پیدا کرے گا کہ وہ اپنے ایک فرض سے عمدہ
طور پر سبکدوش ہو گئے ہیں اور اکثر امراء دہلی میں اسی طرح کرتے ہیں بلکہ بہت پہلے نابالغوں کا
نکاح کر دیتے ہیں اور پھر اپنے وقت پر مراسم شادی بجالاتے ہیں ۔ اس لئے لکھا جاتا ہے کہ
آپ کی اس میں کیا رائے ہے اگر اس میں آپ متفق ہوں تو آپ لکھیں کہ کس مہینہ میں اس
کار خیر کے انجام کے لئے لڑ کا مع چند کس آپ کے پاس نکاح کے لئے پہنچ جائے اور مختصر طور
زیور اور پار چات کا بندو بست کیا جائے ۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۹۱
بِسْمِ اللَّهِ
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ گھر میں یہ بات منظور کر لی ہے کہ چند ماہ توقف کی جائے لیکن چونکہ بعض
وجوہ کے سبب سے اکتوبر کے مہینہ سے زیادہ توقف کرنا مصلحت نہیں ہے اس لئے اس کارِ
خیر کے لئے یکم اکتوبر سے ۷ راکتو بر تک جو تاریخ آپ پسند کریں ۔ تجویز کی گئی ۔
اڈل ضروری وجہ یہ ہے کہ یہ شادی بحاضری سید محمد اسماعیل ماموں محمود احمد کے ہونی
چاہئے اور اب وہ تعطیلوں کی تقریب سے ۱۴ / اکتوبر تک قادیان میں ہیں اور پھر لاہور چلے
جائیں گے ۔
(۲) یہ بھی اندیشہ ہے کہ پھر طاعون شروع نہ ہو جائے کیونکہ اکتوبر سے اندیشہ ہے ۔
اندیشہ ہے۔
(۳) تیسرے یہ کہ گھر میں ایام حمل معلوم ہوتے ہیں ۔ اب غالباً تیسرا مہینہ ہے اور ان
کی عادت ہے کہ چھٹے ماہ سے کچھ تکلیف اور سستی پھر گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔ اس لئے وہ
مہینے اس کام کے لئے بالکل موزوں نہیں ہیں ۔ میری دانست میں کسی قدر سامان مہیا کرنے
کے لئے یہ ڈھائی ماہ کافی ہیں ۔ دوسرے یہ دریافت طلب امر ہے کہ آپ کا کیا ارادہ ہے کیا
شادی لاہور میں ہونی چاہئے یا رُڑ کی میں آپ برادری وغیرہ کا ہریک پہلو سوچ کر اس کا
جواب دیں۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔
۱۹ جولائی ۱۹۰۲ء
الراقم
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میرے نزدیک یہ تو ہرگز مناسب نہیں کہ لڑکی کو قبل از نکاح
قادیان لاویں ۔ کیونکہ یہ رسم ہمارے خاندان کی نہیں ہے اور جاہلوں کو نکتہ چینی کے لئے موقعہ ملتا
ہے ۔ جو ایسا موقعہ دینا شرعاً ممنوع ہے اور شریعت نے بعض رسوم شریفانہ کو جن میں شرک نہیں
اور مصلحت ہے بحال رکھا ہے اور نیز اس میں لڑکیوں کی بے عزتی ہے اور یہ بھی مناسب نہیں کہ
یہ نکاح لاہور میں ہو کیونکہ لاہور میں بہت شریر لوگ بھی ہیں اور آج کل لاہور میں طاعون شروع
ہو گئی ہے۔ پس بہتر طریق یہ ہے کہ جس جگہ آپ اس وقت ہوں ٹھہر رہیں ۔ اسی جگہ لڑکا معہ چند
مہمانوں کے آجائے گا اور یہ تجویز آپ کے لئے ضروری ہے کہ ایک خادمہ جیسا کہ اس ملک میں
دستور ہے کہ ایک نائن لڑکی کے ساتھ آیا کرتی ہے طیار رکھیں ۔ لاہور سے منگوالیں یا اپنی جگہ سے
جیسا کہ مناسب ہو ۔
۳۱ را گست ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹۳
محبی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کہ إِنْ شَاءَ الله تعالی اس جگہ سے برات کے لوگ ۲ راکتو بر یا ۳ راکتو بر ۱۹۰۲ء کو روانہ
ہوں گے۔ وہ امرتسر سے یا بٹالہ سے جیسا موقعہ ہو تا ر دے دیں گے کہ فلاں وقت وہ پہنچ سکتے ہیں ۔ دو
تین مستورات بھی ساتھ ہوں گی۔ اُن کی سواریوں کے لئے بندو بست کر چھوڑیں۔ باقی خیریت ہے۔
۲۸ ستمبر ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹۴
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا عنایت نامہ کئی دن ہوئے کہ پہنچا تھا۔ مجھے خونی زحیر ہو گئی تھی اور گھر میں بخار ہو گیا
تھا اور دوسرے عوارض بھی تھے۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آرام ہے مگر گھر میں ابھی درد عصا بہ
باقی ہے ۔ اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ وہ بھی آرام ہو جائے گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔
۱۸ مارچ ۱۹۰۳ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۹۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج مشورہ والدہ محمود کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ برخوردار محمود کی شادی کو اکتو بر ۱۹۰۳ء تک
ایک سال ہو جائے گا۔ اس لئے مناسب ہے کہ آپ اکتوبر کے ابتداء میں لڑکی کو رخصت
۔ تعالیٰ کر دیں ۔ اب زیادہ دیر ہرگز مناسب نہیں ہے۔ آئندہ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں
ہے۔ اپنی طرف سے یہ قطعی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جون ۱۹۰۳ء
مکتوب نمبر ۹۶
*
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی اہلیہ محترمہ کی شدت بیماری کی خبر بزبانی اخویم مولوی محمد احسن صاحب مجھ کو ملی ۔
خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشی امید که حالات خیریت آیات سے اطلاع اطلاع بخشیں ۔ باقی سب طرح سے
خیریت ہے۔
۳۰ رستمبر ۱۹۰۴ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹۷
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
*
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبلغ پنج در رو پیہ نقد اور نیز دوا مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا -
باقی سب خیریت ہے ۔
۱۹ جون ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹۸
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ رشیدالدین
*
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اقبال علی کا خط ہے ۔ معلوم ہوا کہ آپ کو سخت درد زانو ہے۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔ بظاہر تو یہ
درد بہت بھاری بیماری نہیں ہے لیکن اگر تکلیف حد سے بڑھ گئی ہے اور قابل برداشت نہیں ہے
تو کچھ رخصت جو مناسب ہو ئے لے کر تبدیل آب و ہوا کر لینا چاہئے ۔ خط ۔ خط سے بیماری کا کچھ مفصل
حال معلوم نہیں ہوا ۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ( آمین )
۲۵ جولائی ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۹۹
نَحْمَدُهُ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم خلیفہ صاحب سلمه
جلد چهارم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کے خط نے جو آگرہ سے آیا تھا ہمیں بڑے قلق اور کرب میں ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ دیا
کو جلد تندرست کرے ۔ آمین ۔ نہایت بیقراری ہے اور جناب الہی میں دُعا کی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
جلد صحت بخشے ۔ رعایت ظاہری ضروری ہے غذا اور ہر یک امر میں پر ہیز واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ
اپنا فضل فرمائے ۔ بواپسی ڈاک اپنی خیر و عافیت سےا خیر و عافیت سے اطلاع بخشیں ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو۔
۱۲ / دسمبر ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۰۰
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچ کر بہت تردد ہوا ۔ اللہ تعالیٰ بہت جلد شفا بخشے ۔ اس حالت میں جہاں تک
جلد ممکن ہو رخصت لے لینی چاہئے ۔ امید کہ اِنْ شَاءَ الله تبدیلی ہوا اور باقاعدہ علاج سے
جلد شفا ہو جائیگی اور میں اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ دعا کرتا رہوں گا ۔ اب ہر روز آپ کے آنے
کی انتظار رہے گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱ ۱۰
محتی عزیزی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا -
باقی ہر طرح سے خیریت ہے ۔ ابھی کوئی رسالہ چھپ کر شائع نہیں ہوا ۔ امید کہ دس روز تک
إِنْ شَاءَ اللهُ شائع ہو جائے گا۔ زیادہ خیریت ہے ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۰۲
محبتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا الحمد للہ ۔ اب میرے گھر میں آرام ہے۔ معالجے والے جو کہتے
ہیں وہ آپ کی دوا ہے۔ ایک تدبیر کے ساتھ استعمال کرتے رہے۔ اس سے بہت فائدہ ہوا تھا۔
اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ میں بوجہ اس کے کہ ایک عربی کتاب عرب کے لوگوں کے لئے
لکھ رہا ہوں تا کہ وہ ۔۔۔۔۔۔۔ بدست مرزا خدا بخش صاحب عرب میں بھیجی جائے ۔ باقی ہر طرح
سے خیریت ہے ۔
۲۳ جنوری ۱۹۰۶ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۰۳
محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ میں نے اپنے
مہتمم کتب کو کہہ دیا ہے کہ ایک نسخہ دست بچن‘ آپ کے بھائی صاحب کی خدمت میں روانہ
کر دیوے۔ امید کہ جلد پہنچ جائے گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام
مارچ ١٩٠٦ء
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۰۴
*
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے گھر کی طرف سے ایک میرے نام خط آیا۔ اس سے بہت تفکر بھی ہوا میں نے
کیونکہ لکھا تھا کہ آپ کو سخت بخار ہے ۔ بہت دعا کی گئی امید ہے کہ انشاء اللہ شفا ہو جائے گی ۔
اس طرف بھی لوگوں کو سخت تپ چڑھتی ہے مگر انجام بخیر ہوتا ہے خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے ۔
آمین ۔ میں نے خاص اپنے کاروبار کے لئے ایک مختصر مکان بنایا ہے ارادہ ہے کہ اسی میں
تالیف اور تصنیف کا کام کروں اس کے لئے ایک شطرنجی کی ضرورت ہے جو سوا پچیس فیٹ لمبی ہو
اور سوا نو فیٹ چوڑی ہو اور سنا گیا ہے کہ آگرہ میں بہت عمدہ شطرنجیاں موٹی ڈل کی اور
۔

خوبصورت طیار ہوتی ہیں ۔ اس لئے مکلف ہوں کہ ایک عمدہ شطرنجی جو سوا پچیس فیٹ لمبی اور نو
فیٹ چوڑی ہو تلاش کرا کر بھیج دیں اور اگر صرف پچیس فیٹ لمبی اور نو فیٹ چوڑی ہو تب بھی
گزارہ ہو جائے گا اس اندازہ سے کم نہ ہو اور اگر لمبائی پچپیش فٹ کی (یا) چھبیس فیٹ لمبی ہو
اور دس فیٹ چوڑی ہو تب بھی گزارہ ہو سکتا ہے مگر اس اندازہ سے بہر صورت کم نہ ہو زیادہ لمبائی
چوڑائی جس قدر ہو کچھ مضائقہ نہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو صحت بخشے ۔ اس کام کو جلد تر انجام دے کر
بذریعہ ریل بھیج دیں اور قیمت اس کی جس قدر ہو آپ دیں گے ۔ اپنے چندہ میں جو وقتاً فوقتاً
آپ بھیجتے ہیں محسوب کر لیں ۔ باقی سب طرح سے اس جگہ خیریت ہے۔ کوئی امر تازہ نہیں
ہے۔ محمودہ بیگم کی والدہ بھی قادیان میں آگئی ہیں ۔
۲۴ رمتی ۱۹۰۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۰۵
عزیزی محتی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
*
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک میں مبلغ پنج مہر روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان دینی
خدمات کی جزائے خیر بخشے آمین ثم آمین ۔ اس جگہ کئی کتابوں کی طبع کا انتظام ہو رہا ہے اور بعض
چھپ رہی ہیں اور بعض لکھی جا رہی ہیں ۔ جس وقت کوئی کتاب طیار اور قابلِ اشاعت ہوئی ۔
إِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ آپ کی خدمت میں بھجوا دی جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے۔
۱۴ جون ۱۹۰۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد

مکتوب نمبر ۱۰۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم خلیفہ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گولیاں اور پہلے اس سے پانچ صدر روپیہ نقد بھی آپ کی طرف سے مجھ کو پہنچ گیا۔ خدا تعالیٰ
جزائے خیر بخشے ۔ امید کہ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔
امید که مرزا احمد بیگ کے داماد کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی اس کا اشتہار آپ کو پہنچ
ہی گیا ہوگا ۔
۱۴ را گست ۱۹۰۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۰۷
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ
کل کی ڈاک میں مبلغ پنج مہر روپیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔
باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
ر ستمبر ۱۹۰۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی