حضرت سیّد غلام محمد صاحب أفغانؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو دعا و سلام پہنچے و غیره ذلك جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ وہ بھی ایسے ہی الفاظ میرے لئے لکھتے ہیں۔ فقط
والسلام
غلام محمد افغان
بقلم خود قادیان
مکتوب نمبر ۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب شما بخواندم - نزدمن ، هیچ مضائقہ نیست که در خط و کتابت خود نرم الفاظ استعمال
کرده شوند ۔ بنی آدم ہمہ برادر یکدیگراند پس برین تاویل کسے را برا در نوشتن هیچ مضائقہ نہ
دارد و مهربان نوشتن هم مضائقہ نیست در فطرت هر نوع انسان قوت مهربانی و همدردی موقع
است مگر باعث حجب و پرده ها پوشیده می ماند - خدا تعالیٰ موسیٰ علیہ السلام را مے
فرمائید - فَقُوْلَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا لَعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشُى *
ترجمه از ناشر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرزاغلام احمد
آپ کا مکتوب پڑھا۔ میرے نزدیک اس میں کچھ مضائقہ نہیں کہ خط و کتابت میں نرم الفاظ
استعمال کئے جائیں۔ تمام بنی آدم ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ پس اس تاویل کی بنا پر کسی کو اپنا
بھائی لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح مہر بان لکھنے میں بھی کوئی قباحت نہیں۔ ہر نوع انسان کی فطرت
میں مہربانی و ہمدردی کی قوت ودیعت کر دی گئی ہے۔ لیکن حجابوں اور پردوں کے باعث مخفی رہتی ہے۔
خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرمایا۔ فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ
أَوْ يَخْشی ۔ پس تم دونوں اُس ( فرعون ) سے نرم بات کہو۔ ہو سکتا ہے کہ وہ نصیحت پکڑے یا ڈر جائے۔
طه : ۴۵ د بدر نمبر۷ اجلد ۶ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۵
میرزا غلام احمد

بحضور جناب حضرت اقدس رسول اللہ وخلیفہ اللہ مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اما بعد عرض بنده خاکسار این است که از جانب والد صاحب من مکتوب آمده است ۔
نقلش بر پشت این کاغذ نوشته ام لیکن حاصلش این است که ضرور بخانه خود بیائید واگر نیامدی
من در روز آخرت از شما بیزار هستم و دل من از شما آزرده است و خود من در این امر بسیار عذرہا
دارم اول این است که از حضور حضرت اقدس من دور می شوم و این در دل من از قتل و از هر
مصیبت و از هر خسران زیادہ تر محسوس می شود دیگر این که سبق قرآن شریف میخوانم بعض
حاصل کرده و اکثر مانده است و ایضاً کتاب ہائے حضرت اقدس مطالعہ مےکنم ۔ اندک اندک
مطالعه کرده ام اکثر مانده است و این هر دو در آن ملک حاصل نمی شود من محروم می شوم ۔ این
هم از قتل بدتر و شدیدتر است دیگر اینکه در ملک من خوف ہلاکت جان هم است و خوف ہلاکت
دین هم است و هر دو را من خود بخود محسوس نموده ام و تجربه کرده ام چنان که صاحب نور مرحوم
برادر احمد نور بملک خود آمده بود پس بر او سپاهان شدید مقرر شده بود لیکن به سبب گریخت کردن
نجات یافت والا ہلاک بود و خودمن در ملک خود از صاحب نور مرحوم در باب مریدی مسیح موعود
در آن ملک در شهرت کم نیستم بلکه مشهور تر هستم - چرا که در زمانہ سابقہ ہمراہ شہید عبدالرحمان اینجا
آمده و در بیعت داخل شده بودم و در ملک خود مردمان را حال من خوب معلوم است و ایضاً در حق
خودمن این تجربه کرده ام و محسوس نموده ام که بعد از شهادت شهید مرحوم مولو یہائے آن ملک
ہمراہ من بسیار نزاع کردند - چرا که در آن ملک مثل روز روشن آشکاره هستم که این از پیروان
و مریدان شهید مرحوم است - بسیار محنت با وخوفها بسر خود مے برداشتم - چرا کہ والد صاحب من
در آن وقت نیز همین گفت که اگر شما بروید من از شما ناراض هستم - از سبب لا چاری کاردین
را پوشیده می کردم خوب میدانستم که بسیار گنہگار هستم چرا که اقوال و افعال من مثل اہل تشیع بود
در تقیه کردن ۔ علاوه بر این بعض دشمنان من که نهایت شدید تر مخالف اند بحاکمان آن ملک

اطلاع کردن که این شخص از اتباع آن شخص است که خود را مسیح موعود و مہدی می گوید و از
تلمیذان شهید مرحوم است باید که محبوس شود و مثل استاد خود برجم شود ۔ چرا که در کفر او هیچ شک
نیست و آنها این منظور کرده بودند و نیز مطابق گفته آن ها قصد کرده بود لیکن محض به فضل اللہ تعالیٰ
محفوظ شده این جا آمده ام - چرا که دل خود فتوی داد که الحال در این باب ہجرت اطاعت
والدین بر من لازم نیست در این جا قصد محکم کردم که وا پس نمیروم ۔ ہجرت اختیار کردم ۔ اہل
خانه خود و مال واسباب خود را خاصة الله گذاشتم الحال اگر بروم ۔ ہجرت نیز شکسته می شود ۔ وايضاً
وصیتکرده ام در باب مقبره بهشتی از دفن آن نیز محروم می شوم - چرا که باز آمدن نمی توانم به این
سبب کہ ہر وقت کہ من مے آیتم والد صاحب من باز ناراض می شود حال این است که مخالف
ہم نیست و بذریعہ کاغذ در بیعت هم داخل است و بر این اقوال خود ۔ مولوی عبدالستار
صاحب وسید احمد نور صاحب ہر دو شاهدان دارم ۔ الغرض برائے من نہایت ابتلاء پیش شده
است ۔ چرا که من تجربه کرده ام که در آن وطن دین بر دنیا مقدم نمے شود بلکہ ہر گز محفوظ نمی شود
اگر حفاظت دین خود می کند خود را در معرض ہلاک انداختن در حق خود من یقیناً محسوس می بینم
چرا که من خود بخود دیده و تجربه کرده ام و از دیگر طرف حکم اطاعت والدین است ۔ اولاً امید
دارم - کہ حضرت اقدس دعا مرحمت نمایند که از هر ابتلا و از هر شر محفوظ شوم ۔ دوم درخواست
فیصله این امر مذکور دارم - اگر چه دل خود فتوی سے دہد ۔ کہ من معذور هستم اطاعت والدین خود
بر من لازم نیست لیکن کار دین بار یک تر است بغیر از حکم و فیصله کردن حضرت اقدس فتوی
و فیصله منظور و معتبر نیست
بدر نمبر ۲۷ جلد ۶ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۸
العارض
خاکسار
غلام محمد افغان احمدی
از قادیان

ترجمه از ناشر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بحضور جناب حضرت اقدس رسول اللہ وخلیفة اللہ مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اما بعد ، بندہ خاکسار کی عرض یہ ہے کہ میرے والد صاحب کی طرف سے خط آیا ہے۔ اُس کی نقل
میں نے اس خط کے پیچھے لکھ دی ہے لیکن اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ تم ضرور اپنے گھر آجاؤ اور اگر نہ
آئے تو آخرت کے دن میں تم سے بیزار ہو جاؤں گا اور میرا دل تم سے ناراض ہے اور میرے خود بھی
اس امر میں بہت سارے عذر ہیں پہلا یہ ہے کہ میں حضور حضرت اقدس سے دور ہو جاؤں گا اور یہ
میرے دل میں قتل سے اور ہر مصیبت سے اور ہر گھاٹے سے بہت زیادہ محسوس ہوتا ہے اور پھر یہ کہ
قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہوں ۔ کچھ پڑھا ہے اور زیادہ باقی رہتا ہے اور اسی طرح حضرت اقدس
کی کتب کا مطالعہ کرتا ہوں ۔ تھوڑا تھوڑا مطالعہ کیا ہے زیادہ باقی پڑا ہے اور یہ دونوں اُس ملک میں
حاصل نہیں ہو سکتے۔ میں محروم ہو جاؤں گا۔ یہ بھی قتل سے بدتر اور شدید تر ہے اور یہ کہ میرے ملک
میں جان کی ہلاکت کا خوف بھی ہے اور دین کی ہلاکت کا خوف بھی ہے اور دونوں کو میں نے خود بخود
محسوس کر لیا ہے اور تجربہ کیا ہوا ہے جس طرح کہ صاحب نور مرحوم احم نور کا بھائی اپنے ملک آیا تھا
اُس کے پیچھے بہت سپاہی لگا دیئے گئے تھے لیکن بھاگ جانے کی وجہ سے جان بچ گئی وگر نہ قتل کر دیا
جاتا اور میں خود اپنے ملک میں حضرت مسیح موعود کی مریدی کے سلسلہ میں صاحب نور مرحوم سے کم
شہرت نہیں رکھتا بلکہ اُس سے بھی زیادہ مشہور ہوں اس لئے سابقہ زمانہ میں شہید عبدالرحمن کے ہمراہ
یہاں آیا تھا اور بیعت میں داخل ہوا تھا اور میرے وطن میں لوگوں کو میرے حال کا بخوبی علم ہے اور
اسی طرح میں نے اپنے حق میں یہ تجربہ کیا ہوا ہے اور محسوس کیا ہوا ہے کہ شہید مرحوم کی شہادت کے
بعد اس ملک کے مولویوں نے میرے ساتھ بہت سارے جھگڑے کئے ہیں اس لئے کہ میں اُس
ملک میں روز روشن کی طرح آشکار ہو چکا ہوں کہ یہ شہید مرحوم کے پیرو اور مریدوں میں سے ہے۔
بہت سختیاں اور خوف میں نے اپنے اوپر برداشت کئے ہیں کیونکہ میرے والد صاحب نے بھی اُس
وقت یہی کہا تھا کہ اگر تم چلے گئے تو میں تم سے ناراض ہوں گا ۔ لاچاری کے سبب میں دین کے کام کو

پوشیدہ کرتا تھا۔ مجھے اچھی طرح معلوم تھا کہ بہت گنہگار ہوں کیونکہ میرے اقوال وافعال اہل تشیع
کے تقیہ کرنے کی طرح تھے ۔ اس کے علاوہ میرے بعض دشمن جو کہ بہت شدید مخالف ہیں اس ملک
کے حاکموں کو اطلاع دی ہے کہ یہ شخص اُس شخص کے متبعین میں سے ہے جو اپنے آپ کو مسیح موعود اور
مہدی کہتا ہے اور شہید مرحوم کے شاگردوں میں سے ہے اور اسے قید کرنا چاہئے اور اپنے استاد کی
مانند پتھراؤ ( رحم ) ہونا چاہئے ۔ کیونکہ اس کے کفر میں کوئی شک نہیں ہے اور اُنہوں نے یہ منظور کر لیا
تھا نیز اُن کے کہنے کے مطابق اُنہوں نے ارادہ کر لیا تھا لیکن محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے محفوظ رہا اور
اس جگہ پہنچ گیا ہوں کیونکہ میرے دل نے فتوی دیا کہ ان حالات میں ہجرت کرنی چاہیے۔ والدین
کی اطاعت مجھ پر لازم نہیں اور اس جگہ میں نے پکا ارادہ کر لیا کہ واپس نہیں جاؤں گا ۔ ہجرت اختیار
کر لی ۔ اپنے اہل خانہ اور مال و اسباب کو خالصةً لِلہ چھوڑ دیا۔ اب اگر جاؤں ہجرت بھی ٹوٹ
جاتی ہے اور اسی طرح بہشتی مقبرہ کے بارہ میں میں نے وصیت کی ہوئی ہے اور اُس میں دفن ہونے
سے بھی محروم ہو جاؤں گا کیونکہ دوبارہ نہیں آ سکوں گا اس لئے کہ جس وقت بھی میں آتا ہوں میرے
والد صاحب ناراض ہو جاتے ہیں حالانکہ مخالف بھی نہیں ہیں اور چٹھی کے ذریعہ بیعت میں بھی داخل
ہوئے ہیں اور میں اپنی اس تحریرہ پر مولوی عبدالستار صاحب اور سید احمد نور صاحب دونوں کو بطور گواہ
پیش کرتا ہوں ۔ الغرض میرے لئے بہت بڑا ابتلا پیش آیا ہے کیونکہ میں نے تجربہ کیا ہوا ہے کہ اُس
وطن میں دنیا پر دین مقدم نہیں ہو سکتا بلکہ ہر گز محفوظ نہیں رہ سکتا ۔ اگر اپنے دین کی حفاظت کرتا ہے تو
اپنے آپ کو معرض ہلاکت میں ڈالتا ہے اور یہ میں اپنے حق میں یقینا محسوس کرتا ہوں کیونکہ میں نے
خود دیکھا اور تجربہ کیا ہے اور دوسری طرف والدین کی اطاعت کا حکم ہے اولاً اُمید رکھتا ہوں کہ
حضرت اقدس دعا مرحمت فرمائیں گے کہ ہر ابتلا اور شر سے محفوظ ، وظ رہوں ۔ دوم ۔ مذکورہ معاملہ
میں فیصلہ کی درخواست کرتا ہوں ۔ اگر چہ دل میرا فتویٰ دیتا ہے کہ میں معذور ہوں اور اپنے والدین
کی اطاعت مجھ پر لازم نہیں لیکن دین کا کام باریک تر ہے ، حضور اقدس کے حکم اور فیصلہ کے بغیر کوئی
فتویٰ اور فیصلہ منظور و معتبر نہیں ہے۔
العارض
خاکسار
غلام محمد افغان احمدی از قادیان

مکتوب نمبر ۵
نقل مکتوب حضرت اقدس که بر پشت مکتوب من نوشته بود این است )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب شما بغور خواندم نزدم بحکم آیت کریم لا تُلْقُوْا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ' کہ
معذور هستید جان خود ناحق تلف کردن و ایمان را در معرض خطر انداختن روا نیست نبویسید که من از
اطاعت شما بیرون نیستم - واز دل و جان تا حکم شریعت اطاعت شما می کنم ۔ لیکن چون در آمدن
جان خود را در معرض می بینم - ازین وجه معذورم - ازین پیش آنچه بمولوی عبداللطیف کرده اند
مخفی نیست و من در آن ملک در این امر شهرت دارم که از جماعت مولوی عبداللطیف هستم و در
سلسله احمد یہ داخلم - بان بهتر است که زوجه من نزد من بیاند هیچ مانع نیست غرض در رفتن خطر
است در آن ملک خوف خدا نیست و مردم وحشی سیرت هستند
ترجمه از ناشر
( حضرت اقدس کے مکتوب کی نقل جو کہ میرے مکتوب کے پیچھے لکھا گیا تھا یہ ہے )
والسلام
مرز اغلام احمد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا مکتوب میں نے غور سے پڑھا ہے۔ میرے نزدیک بحکم آیت کریمہ لَا تُلْقُوا
بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ کہ آپ معذور ہیں اپنی جان کو ناحق ضائع کرنا اور اپنے ایمان کو خطرے
میں ڈالنا جائز نہیں ہے۔ آپ لکھ دیں کہ میں آپ کی اطاعت سے باہر نہیں ہوں اور دل وجان سے
شریعت کے حکم کے مطابق آپ کی اطاعت کرتا ہوں لیکن چونکہ آنے کی صورت میں اپنی جان کو خطرے
میں دیکھتا ہوں اس وجہ سے معذور ہوں ۔ اس سے پہلے جو مولوی عبداللطیف صاحب سے اُنہوں نے کیا
ہے وہ مخفی نہیں ہے اور میں اُس ملک میں اس بات کے متعلق شہرت رکھتا ہوں کہ میں مولوی عبداللطیف
صاحب کی جماعت سے ہوں اور سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوں ۔ ہاں بہتر ہے کہ میری بیوی میرے پاس
آ جائے کچھ مانع نہیں ہے۔ غرضیکہ جانے میں خطرہ ہے۔ اُس ملک میں خدا کا خوف نہیں ہے اور لوگ وحشی
سیرت ہو گئے ہیں۔
ا البقرة : ١٩٦ بدر نمبر ۲۷ جلد ۶ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۹۰۸
والسلام
مرز اغلام احمد

چوہدری فتح محمد صاحب سیال
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی