حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہیؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی
رض
حضرت مولوی سید محمد احسن رضی اللہ عنہ کے والد سید مردان صاحب محلہ شاہ علی سرائے
امروہہ کے رہنے والے تھے ۔ آپ نواب صدیق حسن خان آف ریاست بھوپال کی مجلس علماء
کے خاص رکن تھے۔ نواب صاحب کو دینی علم کا خاص شوق تھا ۔ انہوں نے ہندوستان کے چیدہ
علماء کی ایک جماعت کو منتخب کر کے اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا ۔ جو انہیں علمی مواد بہم پہنچاتے
رہتے تھے جس کی مدد سے انہوں نے مختلف دینی کتب تصنیف کیں ۔ ان علماء میں حضرت مولوی
صاحب بھی شامل تھے۔ نواب صاحب کے ہاں آپ کی بڑی عزت تھی ۔ آپ ریاست بھوپال
میں مہتم مصارف کے عہدہ پر فائز تھے۔
آپ نے ۲۳ را پریل ۱۸۸۹ء کو حضرت اقدس کی تحریری بیعت کی ۔ رجسٹر بیعت کے
مطابق آپ کی بیعت کا نمبر ۸۷ ہے۔
حضرت اقدس مسیح موعود نے جب ۱۸۹۱ء میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو علماء کی طرف
و
سے مخالفت کا زبردست شور اٹھا ۔ کفر کے فتوے لگائے گئے ۔ حضور حقیقۃ الوحی“ میں بیان
فرماتے ہیں ۔ آپ ایک دفعہ نعمت اللہ ولی کا وہ قصیدہ دیکھ رہے تھے جس میں آپ کے آنے کی
خبران کے اس شعر میں ہے ۔
مہدی وقت و عیسی دوراں
عین اس شعر کے پڑھنے کے وقت الہام ہوا۔
از پئے آں محمد احسن را
هر دو را شهسوار می بینم
تارک روزگار می بینم
یعنی میں دیکھتا ہوں کہ مولوی سید محمد احسن امر وہی اس غرض کے لئے اپنی نوکری سے
جو ریاست بھوپال میں تھی علیحدہ ہو گئے تا خدا کے مسیح کے پاس حاضر ہوں اور اس کے
دعوے کی تائید کے لئے خدمت بجالا ویں اور یہ ایک پیشگوئی تھی جو بعد میں نہایت صفائی
سے ظہور میں آئی ۔
حضرت مسیح موعود (ازالہ اوہام میں آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔
وو
مولوی صاحب موصوف اس عاجز سے کمال درجہ کا اخلاص و محبت اور تعلق روحانی رکھتے
ہیں ان کی تالیف کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ لیاقت کے آدمی اور علوم عربیہ
میں فاضل ہیں ۔ بالخصوص علم حدیث میں ان کی نظر بہت محیط اور عمیق معلوم ہوتی ہے ۔ حال میں
انہوں نے ایک رسالہ اعلام الناس اس عاجز کے تائید دعویٰ میں بکمال متانت و خوش اسلوبی لکھا
ہے۔ جس کے پڑھنے سے ناظرین سمجھ لیں گے کہ مولوی صاحب موصوف علم دینیہ میں کس قدر
محقق اور وسیع النظر اور مدقق آدمی ہیں ۔ انہوں نے نہایت تحقیق اور خوش بیانی سے اپنے رسالہ
میں کئی قسم کے معارف بھر دیتے ہیں ۔“
آپ نے ۱۵ جولائی ۱۹۲۶ء کو امروہہ میں وفات پائی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی ۔
☆
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۵۶ ، ۵۷
فهرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی
تاریخ تحریر
بوم
صفحه
V7
لد
VV
7V
LV
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر
بلا تاریخ
۱۷ را پریل ۱۸۸۸ء
لد
له
ے جنوری ۱۸۸۹ء
۲۷ مارچ ۱۸۸۹ء
بلا تاریخ
۱۶ جون ۱۸۸۹ء
V
۲۵ اگست ۱۸۸۹ء
۲۶ اگست ۱۸۸۹ء
۱۲ اکتوبر ۱۸۸۹ء
۱۱ فروری ۱۸۹۰ء
۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء
۱۴ مارچ ۱۸۹۱ء
الد
الله
۷ را پریل ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
۱۶ اگست ۱۸۹۱ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم مولوی سید محمد احسن صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مدت کے بعد عنایت نامہ پہنچا کبھی کبھی اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے
رہیں گو اس عاجز کی طرف سے بوجہ کم فرصتی جواب بھیجنے میں کچھ تاخیر بھی ہو جایا کرے ۔
مولوی محمد بشیر صاحب بلا شبہ ان لوگوں میں سے ہیں جو اخلاص سے خدا تعالیٰ کا راہ طلب
کرتے ہیں مگر انسان بعض شبہات کے پیدا ہونے سے مجبور ہو جاتا ہے ہر ہو جاتا ہے ہر یک دل اللہ جل شانہ
کے دست تصرف میں ہے جس طرف چاہتا ہے پھیرتا ہے ۔ یہ عاجز اگر وقت ہاتھ آیا اور
اللہ جل شانہ نے ارادہ فرمایا تو کسی وقت مولوی صاحب موصوف کے لیے دعا کرے
گا ۔ خدا تعالی طالب صادق کو ضائع نہیں کرتا اور با استعداد آدمی کو محجوب رہنے نہیں دیتا۔
خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو ایک مصلحت عظیم کے لیے برپا کیا ہے اور صادقین اور متقین کو اس
میں داخل کرنا چاہا ہے سو وہ خود اپنے قومی ہاتھ سے اپنے لوگوں کو اس طرف کھینچ لائے گا اگر
کوئی راست باز آدمی کچھ مدت تک بعض خدشات کی وجہ سے متخالف رہے تو یہ کچھ اندیشہ کی
بات نہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے مخلص قوی الایمان چار برس کے بعد ایمان لائے ۔ مجھے
قریب قریب یقین کے معلوم ہوتا ہے کہ کسی وقت خدا تعالیٰ مولوی محمد بشیر صاحب کو اطمینان بخش
دے گا۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔
مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے چند خط در باب الہامات ضرور لکھے تھے مگر چونکہ یہ
عاجز بدل اس بات سے متنفر ہے کہ اپنے ہم مشرب بھائیوں سے جو تعلق محبت بھی رکھتے ہیں
ظاہری جھگڑوں اور مناظرات میں اُلجھا رہے اس لئے ایک دن بھی وہ خط بحفاظت نہیں رکھے
کے سے تھا گئے کیونکہ اُن کے کسی آخری نتیجہ سے کچھ غرض نہیں تھی مولوی صاحب کو نرمی سے سمجھایا گیا تھا کہ
ل الملك : ٢
آپ اس رائے میں غلطی پر ہیں اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو مولوی ہتا تو مولوی صاحب ان وجوہات کو جو پیش کی
گئی تھیں سمجھ لیتے وہ میرے ایک پُرانے دوست ہیں اور اُن کی نسبت میرا نیک ظن ہے اور گو وہ
اپنے خیال میں اب بہت دور جا پڑے ہیں مگر مجھے اس تصور سے بغایت درجہ دل دردمند ہے کہ
ایسا دوست محروموں اور محجوبوں کی طرح ہو جائے میرے دل میں پختہ ارادہ ہے کہ ان کے لئے
غائبانہ کوشش کروں اور اُس قادر مطلق سے جس پر میرا بھروسہ ہے اُن کی رہائی چاہوں ظاہری
بحثوں اور مناظرات سے دل نرم نہیں ہو سکتا بلکہ جہاں تک میرا تجربہ ہے میں دیکھتا ہوں کہ آج
کل کے مباحثات و مناظرات مخالفت وکینہ و بخل کو بڑھانے والے ہیں اور ان کا ضرران کے
فائدہ سے بہت زیادہ ہے یہ بھی دیکھا ہے کہ مجرد مشاہدہ خوارق اور کرامات کا کسی کی ہدایت کے
لئے کافی نہیں بلکہ ہدایت امر منجانب اللہ ہے جو سعید روحیں ہیں بہر حال اُس کو پالیتی ہیں ۔ یاد
پڑتا ہے کہ ایک مرتبہ مولوی محمد حسین صاحب نے کچھ عرصہ قادیان میں رہنے کے لئے مجھے لکھا تھا
اُس وقت میں نے اُس وقت کے مصالح کے موافق بھی مناسب سمجھا تھا کہ ابھی وہ اپنے مکان
میں اپنے کام میں لگے رہیں لیکن میری دانست میں اس وقت کی حالت قرب کو چاہتی ہے مولوی
صاحب کے دل میں طرح طرح کے شکوک و شبہات ہیں اور میری دانست میں جو کچھ ان کے
دل میں ہے وہ بہت زیادہ اُس سے ہے کہ جو اُن کی زبان سے نکلتا ہے مگر بوجہ منطقی طبع ہونے
اور نیز باعث علاقہ دوستی و محبت کے وہ اپنے دل کے پورے شبہات و بخارات کو ظاہر نہیں فرما
سکتے کیونکہ وہ ایسا فعل برخلاف طریق واتقا و اخلاص کے خیال کرتے ہیں لیکن اگر اُنھیں
الہامات اور اُن انوار الہیہ میں تامل ہے کہ جو اس عاجز پر نازل ہو رہے ہیں تو اس سے بہتر کوئی
طریق نہیں کہ مولوی صاحب اپنی پہلی درخواست کے موافق تین چار ماہ تک درویشانہ حالت میں
اس عاجز کے پاس گوشہ گزین ہوں اور یہ عاجز وعدہ کرتا ہے کہ اگر مولوی صاحب قادیان میں اس
قدر مدت تک رہیں تو جہاں تک طاقت ہے اُن کے لیے دُعا کروں گا اور خدا تعالیٰ سے اُن کی
تفہیم چاہوں گا اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہے کہ جو چاہے ظہور میں لاوے لیکن اگر کچھ آثار
نہ ہوں تو کم سے کم مولوی صاحب کے ہاتھ میں یہ بات تو ضرور آ جائے گی کہ یہ شخص مقبولین
میں سے نہیں ہے کیونکہ مقبولین جب جوش دل سے اضطرار کے وقت میں اپنے رب جلیل سے
کچھ مانگتے ہیں تو بے شک وہ اُن کی سنتا ہے اور جب ایسی حالت میں وہ تضرع کرتے ہیں تو
بلا شبہ ارادات الہیہ اُن کی طرف توجہ کرتی ہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے پیارے بندے اور مخلص
ہیں جن کے لئے وہ بڑے بڑے کام کر دکھاتا ہے ۔ اور یہ جو میں نے کہا کہ مولوی صاحب
تین چار ماہ تک اس جگہ رہیں یہ اپنے جوش کے لیے ایک حیلہ سوچتا ہوں کیونکہ جوش تضرع
میرے اختیار میں نہیں مولوی محمد حسین صاحب جیسے ایک جید فاضل میرے دروازہ پر ہوں گے
تا امتحان کریں تو یہ بات جوش پیدا کرنے کے لئے بڑی مؤثر ہو گی ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لے
عنایت نامہ پہنچا یقیناً یہ بات سچ ہے کہ کتابوں کی طبع میں حد سے زیادہ توقف ہو گیا ہے
لیکن یہ توقف محض حکمت و مصلحتِ الہی سے ظہور میں آئی ہے اور بہت سی درمیانی بابرکت
رکاوٹیں جس کا ذکر موجب تطویل ہے جو اس توقف کا موجب ہو گئی ہیں قرآن شریف بھی اگر
خدا تعالیٰ چاہتا تو ایک ہی دن میں نازل ہو سکتا تھا لیکن تمام کام خدا تعالیٰ کے وقفہ اور تائی سے
ہوتے ہیں ۔ اب یہ عاجز بہت کوشش میں ہے۔ یقین ہے کہ جلد تر سب کام انجام پذیر ہو جائیں
گے ۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں * کہ
۱۷ را پریل ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
الحکم نمبر ۲۹ جلد ۷ مورخه ۱ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳ ل حضرت اقدس نے مکرر ہی لکھا ہے ۔ ( ناشر )
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ وَالْمَنَّةُ که خدا وند کریم و رحیم نے آپ کو شفا بخشی ۔ نہایت
خوشی ہوئی ۔ طبع کتاب میں منجانب اللہ ایسی روکیں اور ایسے موانع پیش آتے رہے ہیں کہ جن کی
وجہ سے آج تک طبع حصہ پنجم و دیگر رسائل معرض توقف میں ہوتا گیا ۔ مگر یہ حکمت الہی ہے
دیر آید درست آید ۔ امید رکھتا ہوں کہ اللہ جل شانہ اپنے فضل و کرم سے خود تمام کام انجام پذیر
کر دے گا کہ سب کام اُس کے ہاتھ میں ہے۔ ایک اشتہار ارسال خدمت ہے اس کو جہاں
تک ممکن ہو شائع کر دیں۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
ے جنوری ۱۸۸۹ء
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
مکرمی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ مولوی محمد صدیق حسن صاحب کے لئے جیسا کہ اشارہ ہوا تھا۔ اس عاجز
نے دعاء مغفرت کی تھی ۔ امید کی جاتی ہے کہ اُن کے حق میں بہتر ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ
اپنے حالات سے مطلع و مطمئن فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔*
۲۷ مارچ ۱۸۸۹ء
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۴۰۳
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
//☆☆
//
//
صفحه
مکتوب نمبر ۵
بطرف مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خدا آپ کو امراض بدنی و روحانی سے نجات بخشے ۔ ہمت کو بلند کرو اور نظر اٹھا کر دیکھو کہ
دنیا جس کے لئے انسان مرتا ہے اور کاہلی اختیار کرتا ہے کس قدر ثبات و استحکام رکھتی ہے کیا
حباب کی طرح نہیں جس کے عدم اور وجود کا گویا ایک ہی زمانہ ہے۔ خدا تعالیٰ سے ہر وقت
بصیرت چاہو ۔ تا وہ دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرے اور قوت چاہو تا اس کی طرف قدم اٹھا سکو۔
انسان کو اس سے کیا فائدہ کہ وہ ایک عرصہ اور مدت دراز اپنے اہل وعیال میں امن اور خوشی اور
راحت کے گزارے اور پھر آخر کار خالی ہاتھ جائے ۔ شیطان انسان کا سخت دشمن ہے اور پھر
وہی فتح پاتا ہے جو خدا تعالیٰ سے بیعت الموت کرے ۔ جو بیعت الموت خدا تعالیٰ سے کرتا ہے۔
اس کو غیبی قوت ملتی ہے اور جس طرح ستارے بے ستون کھڑے ہیں اور گرتے نہیں ۔ اسی
طرح وہ بھی خدا تعالیٰ کے عہد پر کھڑا رہتا ہے اور گرتا نہیں ۔ بے آرامی میں رہو جب تک سچا
آرام نہ پاؤ۔ دنیا میں ایسے لوگ بہت ہیں کہ اسلام کی حقیقت سے بے خبر اور اسلام کی صورت
پر ناز کر رہے ہیں ۔ مگر تمام حقیقت اسلام کی یہی ہے کہ انسان بکلی خدا کی طرف چلا آوے ۔
اور جان اور مال اور اہل و عیال وغیرہ لوازم زندگی میں سے کوئی چیز اس کے روکنے والی نہ ہو۔
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ *
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ د عفی عنہ
ال عمران: ۹۳ الحکم نمبر ۲۶ جلد ۳۸ مورخه ۲۱ جولائی ۱۹۳۵ صفحہ۱۱
الفضل نمبر ۱۶۱ جلد ۳۴ مورخه ۱۱ جولائی ۱۹۴۶ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۶
محبتی مکرمی اخویم
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ اشتہارات آپ کی خدمت میں بھیجے گئے ہیں ۔ یہ عاجز آپ کے لئے
دعا کرنے سے غافل نہیں ۔ اللہ جل شانہ جب چاہے گا تو کوئی ایسا وقت آ جائے گا کہ دعا کی
جائے گی اور قبول ہو جائے گی ۔ ذوق اور بے ذوقی کی حالت میں جس طرح ہو سکے اعمالِ صالحہ
کی بجا آوری میں لگے رہیں جب انسان پختہ عہد کر کے ثابت قدمی سے طاعت الہی میں مشغول
ہوتا ہے تو بے ذوقی سے ذوق اور بے حضوری سے حضور پیدا ہو جاتا ہے۔ نماز میں سورہ فاتحہ کی
دعا کا تکرار نہایت موثر چیز ہے کیسی ہی بے ذوقی اور بے مزگی ہو اس عمل کو برابر جاری رکھنا
چاہیے۔ یعنی کبھی تکرار آیت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا اور کبھی تکرار آیت اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا اور سجدہ میں يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ - زندگی کا ذره
اعتبار نہیں اور دنیا کی خواب گاہ نہایت دھوکا دینے والی چیز ہے ۔ رات کو دعا کر و صبح کو دعا کرو
کبھی جنگل میں جا کر دعا کرو۔ کبھی جماعت کے ساتھ اور کبھی خلوت میں دروازے بند کر کے دعا کرو
تا خدا تعالیٰ نفس امارہ سے آزادی بخشے ۔ جہاں تک ہو سکے گریہ وزاری کی عادت ڈالو کہ رونے
والوں پر اس کو رحم آتا ہے کوشش کرو کہ تا خدا تعالیٰ کے روبرو ایسے صاف و پاک ہو جاؤ کہ جیسے
قرآن شریف کی ہدایتوں کے رو سے اس کا منشاء ہے۔ کاہلی کچھ چیز نہیں اور بے مجاہدہ کوئی کسی منزل
تک پہنچ نہیں سکتا ۔
۱۶ جون ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
الفضل نمبر ۱۶۱ جلد ۳۴ مورخه ۱۱ جولائی ۴۶ صفحه ۳
مکتوب نمبرے
محبتی مکرمی اخویم
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ مخلص دوست ہیں ۔ خدا تعالیٰ اپنی محبت سے رنگین کرے کہ دنیا میں آنے سے یہی
غرض اور یہی عمدہ تحفہ ہے جو دنیا سے لے جا سکتے ہیں ۔
☆
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۲۵ را گست ۱۸۸۹ء
مکتوب نمبر ۸
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد
بخدمت اخویم مخدوم مکرم مولوی سید محمد احسن صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ مع ایک خط و نقل جوابات پہنچا ۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے بہت مناسب لکھا
ہے اور اگر تحریر نہ فرماتے تب بھی کچھ مضائقہ نہیں تھا جن لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ نے
مناسبت پیدا نہیں کی اور نیک ظنی کی قوت نہیں بخشی وہ انبیاء علیہم السلام سے بھی اصلاح پذیر نہیں
ہو سکے۔ ہر ایک انسان کا فطرتی مادہ اپنی کیفیت کی طرف اس کو کھینچ رہا ہے ۔ كُلِّ يَعْمَلُ
عَلَى شَاكِلَتِهِ عَلَى شَاكِلَتِهِ لے زیادہ خیریت ہے ۔ **
۲۶ اگست ۱۸۸۹ء
خاکسار
والسلام
غلام احمد عفی عنہ
الفضل نمبر ۱ ۱۶ جلد ۳۴ مورخہ ۱۱ جولائی ۱۹۴۶ ء صفحه ۳ ا بنی اسراءیل: ۸۵
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ / جون ۱۹۰۳ء صفحه ۳
مشفقی محبتی
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اخلاص نامه آنمکرم پہنچ کر بدریافت خیر و عافیت خوشی ہوئی۔ یہ عاجز اب بفضلہ تعالیٰ
تندرست ہے مگر اس عاجز کے لڑکے کی طبیعت کسی قدر علیل ہے چونکہ ڈاکٹر کا علاج مناسب تھا
اس لئے بٹالہ ضلع گورداسپور میں مع عیال یہ عاجز آ گیا ہے اور علاج ہوتا ہے۔ ابھی کوئی حصہ
چھپنا شروع نہیں ہوا ۔ دن رات اسی فکر میں ہوں کہ یہ کام جلد انجام پذیر ہو جاوے ۔ خدان
تعالیٰ
آپ کو اپنی محبت عطا فر مادے ۔ آمین ثم آمین ۔
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ: اس خط پر بھی کوئی تاریخ ثبت نہیں البتہ ڈاکخانہ بٹالہ کی مہرے راکتو بر ۱۸۸۹ء کی
اور بھوپال کی ۱۲ اکتوبر ۱۸۸۹ء کی ہے۔ ایڈیٹر
حمد الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۴
مکتوب نمبر ۱۰
جلد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی مکرمی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز باعث ضعف دماغ ایسا علیل ہو رہا ہے کہ ایک کارڈ لکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
کتاب براہین احمدیہ مِنْ وَجْه مکمل اور مِنْ وَجْه غیر مکمل ہے جس قد را مور بعد مخالف تالیفوں
کے ان کے جواب میں اس عاجز پر منکشف ہوئے ہیں یا جو کچھ وقتاً فوقتاً بعض دقائق و معارف
بعد میں تا ایندم اس عاجز پر کھلتے گئے ہیں وہ ابھی تک اس کتاب میں شامل نہیں کئے گئے اور اپنی
تالیفات کا گھٹانا یا بڑھانا مفصل کرنا یا مجمل رکھنا اپنے اختیار میں ہوا کرتا ہے۔ پس جس نے
ایسا اعتراض کیا ہے وہ اعتراض قلت تدبر کی وجہ سے ہے میں اس وقت لدھیا نہ میں ہوں شاید
پندرہ روز اور اس جگہ رہوں ۔
☆
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
نوٹ : اس خط پر کوئی مہر نہیں ہے لیکن ڈاکخانہ لدھیانہ کی مہراا رفروری ۱۸۹۰ء کی ہے۔
ایڈیٹر
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۳ /