حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہیؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی محبتی
مکتوب نمبر 11
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر موجب فرحت و مسرت ہوا یہ عاجز اس بات کے دریافت سے
بہت خوش ہوا کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے حسنِ ظن و ذہن سلیم بخشا ہوا ہے خدا تعالیٰ آپ کو اس
پر استقامت بخشے رسالہ ازالہ اوہام چھپ رہا ہے شاید ایک ماہ تک چھپ کر شائع ہو
جائے گا باقی دونوں رسالے فتح اسلام و توضیح مرام آپ دیکھ چکے ہیں لیکن ازالہ اوہام
إِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ تمام امور کا فیصلہ کرنے والا ہے ۔ بفضل اللہ تعالیٰ قریب ہیں جزو کے ہو
گا ۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِيرُ - تمام مخالفین شکست کھا ئیں گے اور حق غالب ہوگا ۔ كَتَبَ الله
لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِی لے یہ عاجز چند روز سے ) لدھیانہ میں آ گیا ہے شاید تین چار ماہ اسی جگہ
رہوں ہمیشہ ا۔ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از لدھیا نہ محلہ اقبال گنج
ا المجادلة : ٢٢ الحکم نمبر ۲۹ جلد ۷ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳
مکتوب نمبر ۱۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی محتی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمة ا بکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچ کر آپ کی محبت اور اخلاص اور اعتقاد پر اس امتحان کے وقت میں خبر پا کر نہایت
درجہ کی خوشی ہوئی خدا تعالیٰ آپ کو اس سے بھی بڑھ کر استقامت بخشے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
بار بار اپنے خطوط میں اپنی مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں۔ میں نے مولوی صاحب کو لکھا تھا کہ آپ اوّل
ایک جلسہ عام علماء وغیرہ کا کر کے بعض شکوک اپنے تحریری طور پر پیش کیجئے اور اسی جلسہ میں تحریری طور
پر آپ کو جواب دیا جائے گا اور وہ دونوں تحریر میں عام لوگوں کو سنا دی جائیں گی۔ اگر یہ طریق شافی
و کافی نہیں ہوگا تو پھر آپ اشاعۃ السنہ میں درج کریں بالمواجہ گفتگو میں ایک خاص برکات ہوتے ہیں
جو اُس مخالفانہ تحریر میں ایک ربانی الہام کا مخالف ہر گز نہیں پاسکتا جو ایک گوشہ میں بیٹھ کر کوئی یکطرفہ تحریر
کرنا چاہتا ہے لیکن مولوی محمد حسین صاحب ایسے جلسہ کو قبول نہیں کرتے لیکن اپنے طور پر اپنی مخالفت
عام طور پر یہ مشہور کر رہے ہیں اور اب اشاعۃ السنہ میں اپنے خیالات کو تحریر کرنا چاہتے ہیں اس عاجز
نے محض اللہ بہت سمجھایا کہ آپ بمقام امرتسر علماء کے جلسہ میں تحریری طور پر مجھ سے گفتگو کریں
شاید خدا تعالیٰ آپ کے دل کو راستی کی طرف پھیر دیوے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے لیکن اب تک انہوں
نے قبول نہیں کیا آج پھر اس عاجز نے خط لکھا ہے رسالہ ازالہ اوہام شاید ہمیں دن تک چھپ جائے
ہیں جزو کے قریب ہوگا إِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ چھپنے کے بعد آپ کی خدمت میں بھیجوں گا اگر آنمکرم
کے پاس وہ کاغذات پہنچے ہوں جو مولوی عبدالجبار صاحب اور مولوی محمد اسمعیل صاحب نے لکھے ہیں تو
مہربانی فرما کر ارسال فرماویں۔
والسلام
۱۴ مارچ ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
حمد الحکم نمبر ۲۹ جلد۷ مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴۷۱۳
مکتوب نمبر ۱۳
جلد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم
السلام
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
م علیکم و رحمة الله و بركاته
عنایت نامہ اور کارڈ بھی پہنچا جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا مَنْ يَنْصُرُ اللَّهَ يَنْصُرُهُ آپ کے رسالہ
اعلام النّاس کا انتظار ہے معلوم نہیں کہ قول فصیح مؤلفہ مولوی عبدالکریم صاحب آپ کی خدمت میں
پہنچ گیا یا نہیں اگر نہیں پہنچا تو یہ عاجز بھیج دیوے۔ کارڈ واپس ارسال خدمت ہے ۔ مولوی محمد حسین
صاحب نے تار بھیج کر مباحثہ چاہا جب اس طرف سے تیاری ہوئی تو پھر بحث کرنے سے انکار کر دیا
اور یہ کہ مباہلہ کے اشتہارات آپ کی خدمت میں پہنچ گئے ہوں گے۔ باقی سب خیریت ہے ۔
۷ را پریل ۱۸۹۱ء
والسلام
الحکم نمبر ۲۹ جلدی مورخه ۱۰ را گست ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۴
خاکسار
غلام احمد
از لدهیانه محله اقبال گنج
مکتوب نمبر ۱۴
بخدمت مکرمی اخویم سید محمد احسن صاحب
بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آپ کا نام اس کتاب میں لکھ لیا ہے جو بیعت کرنے والوں کے لئے تیار کی
گئی ہے لیکن اس فعل کا بطریق سنّت واقعہ ہونا ضروری ہے کہ اس میں برکات ہیں جس
وقت آپ کو فرصت ہوا اور حرج نہ ہو یا جس وقت اخویم مولوی محمد بشیر صاحب کو اس امر
میں صحت نیت پیدا ہو جاوے اور وہ اس غرض کے لئے سفر کریں تب آپ مسنون طور پر
عمل کرنے کے لئے تشریف لاویں۔ سورۃ فاتحہ کا ور دنماز میں بہتر ہے بہتر ہے کہ نماز تہجد میں
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا بدلی توجه و خضوع
و خشوع تکرار کریں اور اپنے دل کو نزول انوار الہیہ کے لئے پیش کریں اور کبھی تکرار آیت
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا کیا کریں ۔ ان دونوں آیتوں کا تکرار إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِيرُ
تنویر قلب و تزکیۂ نفس کا موجب ہوگا ۔ دوم - استغفار طالب کے لئے ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ
اپنی محبت میں آپ کو ترقی بخشے اور استقامت نصیب کرے ۔ آمین ثم آمین ۔
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۳
مکتوب نمبر ۱۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مکرمی محتی اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ جو اخلاص اور محبت سے بھرا ہوا تھا پہنچا۔ دنیا کے لوگ ہر ایک اہل حق سے
دشمنی کرتے رہے ہیں پھر آئمکرم سے بھی اگر کریں تو کوئی نئی بات نہیں ہے صرف اس قدر
ضروری ہے کہ ہر ایک حاسد کے جو رو جفا کے اخلاق سے برداشت کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ
کی طرف متوجہ رہنا چاہئے اور کثرت استغفار کی اپنی عادت ڈالنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ آپ
کے ساتھ ہوا اور ابتلا اور امتحان سے بچاوے ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔
ازالہ اوہام اب ہفتہ عشرہ تک انشاء اللہ نکلنے والا ہے ۔
۱۶ اگست ۱۸۹۱ء
☆
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از لدھیانہ محلہ اقبال گنج
حمد الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ / جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۳
حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
دفتر میں نسخہ چشمہ مسیحی کے صرف بست نسخے باقی ہیں ۔ خاکسار کو ایک نسخے کی ضرورت
ہے اگر کوئی حرج نہ ہو تو ایک نسخہ لے لیا جائے ورنہ جب حکم ہو ۔
مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۶ء
محمد احسن
مکتوب نمبر ۱۶
جواب میں حضور نے لکھا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ ایک نسخہ لے لیں ۔
رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) نمبر ۱ اصفحه ۲۹۳
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت مسیح موعود و مہدی معہود
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبارک ہو کہ الہام فَاسِقُ اللہ پورا ہوا ۔ اعنی بشر نی بخامس کی نسبت جو خیال
اس میں ہم کو یا حضور کو تھا اس کی تفسیر اس الہام حال نے بخوبی کر دی یعنی وہ قمر جو اس وقت
میں ظہور اس کا تمہارے خیال میں ہے اس وقت موجود نہیں ہوگا بلکہ کسی دوسرے وقت میں
موجود ہو گا جیسا کہ غاسق بعد ناسق بعد وقت ما ظہور کرتا ہے اور اللہ کا رتا ہے اور اللہ کا بھی اسی پر دلالت کر رہا ہے کہ وہ
فاسق عند اللہ موجود ہے ۔ لیکن اس وقت مثل قمر منخسف کے، لوگوں کی نظروں میں ظاہر
نہیں مگر معدوم محض بھی نہیں ۔ اور دوسری مرتبہ یہ مبارکباد ہو کہ حضرت اہل بیت مقدس و مطہر نے
اس تہلکہ سے نجات و خلاصی پائی ۔ والحمد للہ ۔
۲۸ جنوری ۱۹۰۳ء
خاکسار محمد احسن
حضرت اقدس نے 9 بجے کے قریب اس کا جواب یہ ارسال فرمایا۔
حضرت اخویم مولوی صاحب
مکتوب نمبر ۱۷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
میرے خیال میں تو یہ ہے کہ حسب آیت کریمہ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کے اس بات کی
طرف اشارہ تھا کہ دشمنوں کی نظر میں جائے اعتراض ہوگا اور جیسا کہ قمر غاسق ہونے کی حالت
میں تاریکی میں ہوتا ہے۔ یہ امر ان کے خیال میں تاریکی میں نظر آئے گا ۔ غرض پہلے اس سے تو
ا تذکرہ صفحہ ۳۷۴ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
الفلق : ۴
میں نے غاسق کے لفظ سے موت بچے کی اجتہادی طور پر خیال کی تھی ۔ اب خیال میں
آتا ہے کہ یہ تاریکی دشمنوں کے اعتراض کی ہے کیونکہ مواہب الرحمٰن کے آخر میں یہ عبارت
ہے کہ بَشَّرَنِي بِخَامِسٍ فِي حِينٍ مِّنَ الْأَحْيَانِ - پس اب وہ لفظ مِنَ الْأَحْيَانِ کو کھا جائیں
گے اور خواہ مخواہ صورت تکذیب پیدا کریں گے جیسا کہ منافقوں نے حدیبیہ میں کی تھی ۔ یہی
معنے سچے معلوم ہوتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ مخالفوں کو بھی جھوٹی خوشی پہنچاتا ہے۔
وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ لے اس پر گواہ ہے اس تقریر کو جماعت پہ واضح کر
ہ بیان کروں گا اس میں
دیں اور آج ایک نہا نہایت مبشر الہام مجھے معلوم ہوا ہے ۔ وہ علیحدہ بیان کے
☆
گنجائش نہیں ہے ۔
۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
ا آل عمران: ۱۴۱ بدر نمبر ۱ ۲ جلد ۲ مورخه ۲۳ تا ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸
محمد انوار حسین خان صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
شاہ آباد ۔ ہر دوئی
جلد