حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشیؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی
حضرت حکیم محمد حسین رضی اللہ عنہ ۳ رمئی ۱۸۶۹ ء میں پیدا ہوئے ۔ آپ حافظ قرآن بھی
تھے۔ آپ کے والد صاحب کا نام مولوی الہی بخش صاحب تھا ۔ دادا کا نام مولوی محمد : بخش
صاحب تھا ۔ ( لاہور تاریخ احمد بیت )
ابتدائی تعلیم حضرت مولوی رحیم اللہ صاحب سے حاصل کی ۔ ۱۸۸۶ء میں آپ گورنمنٹ
وو
سکول لاہور کی مڈل کلاس میں داخل ہوئے۔ طبی تعلیم کی تکمیل کے لئے آپ نے حکیم حاذق
عمدۃ الحکماء اور زبدۃ الحکماء کے امتحانات پاس کئے ۔ آپ حضرت حکیم محمد حسین صاحب
موجد مفرح عنبری کے طور پر معروف ہیں ۔
آپ کو براہین احمدیہ پڑھنے کا موقع ملا اور حضرت اقدس کی محبت کا جوش پیدا ہوا۔
۱۴ جولائی ۱۸۹۱ء میں آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ۔ رجسٹر بیعت اولی
میں آپ کا نام ۱۴۳ نمبر پر درج ہے۔ تاریخ بیعت ۱۴ جولائی ۱۸۹۱ء کی ہے جہاں پوتا میاں
چٹو ساکن لاہور تحریر ہے۔ (چونکہ دادا کا رنگ بہت گورا تھا اس لئے میاں چٹو یعنی چٹا مشہور
تھے۔ اصل نام مولوی محمد بخش صاحب تھا ) آپ نے طب کی مزید تعلیم حضرت خلیفہ المسیح الاول
سے جموں میں حاصل کی ۔
حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں لنگے منڈی کے تعارف سے جلسہ سالانہ
۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والے احباب میں ذکر کیا ہے ۔ تحفہ قیصریہ “ اور ”کتاب البریہ میں
جلسہ ڈائمنڈ جوبلی کے شرکاء اور پرامن جماعت کے ضمن میں ذکر فرمایا ہے۔
آپ جماعت احمد یہ لاہور کے سرگرم رکن تھے۔ جماعت احمد یہ لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی
رہے ۔ حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے کے ۱۹۲۴ء میں یورپ جانے پر قائم مقام امیر بھی
رہے۔ مسجد احمد یہ کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپ کی وفات ۱۲ را پریل ۱۹۳۲ء کو ہوئی ۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۲۹۶، ۲۹۷

فهرست مکتوبات بنام
حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی
جلد
مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه مکتوب نمبر تاریخ تحریر
صفحه
۱۴ جنوری ۶۹۸
۱۴ فروری ۱۹۰۴ء
♡
لد
له
۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء
۲۰ راکتوبر ۱۹۰۴ء
۲۴ را کتوبر ۱۹۰۴ء
L
۲۲ مارچ ۱۹۰۷ء
االه
االد
االله
االله
الله
الد
الله
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
VI
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۷ مارچ ۱۹۰۷ء
V
۱۴ جون ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
۶ ۱ ستمبر ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
المولد
المولد
الله
الله
بلا تاریخ
بلا تاریخ
الم
بلا تاریخ
VII
بلا تاریخ
الله
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ

مکتوب نمبرا
جلد پنجم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی مشفقی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا آپ کے لخت جگر محمد بشیر کا واقعہ وفات در حقیقت سخت صدمہ تھا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور اس مرحوم بچہ کی ماں کو صبر عطا فرماوے اور نعم البدل عطا فرمادے۔ آمین ثم آمین ۔
اے عزیز ! دنیا ہر ایک مومن کے لئے دارالامتحان ہے۔ خدا تعالیٰ آزماتا ہے کہ اس کی قضا و قدر پر صبر
کرتے ہیں یا نہیں۔ بچہ والدین کے لئے فرط ہوتا ہے۔ یعنی ان کی نجات کے لئے پیش خیمہ ہوتا ہے۔
چاہیے کہ ہمیشہ درود شریف ( جو درود یاد ہو ) اور نیز استغفار ( جو استغفار یاد ہو ) آپ دونوں پڑھا
کریں۔ میں نے بہت دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ سلامتی ایمان اور اس بچہ کا بدل بخشے اور امید کرتا ہوں
کہ اللہ تعالی اس دعا کو منظور فرماوے۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
۱۴ جنوری ۶۹۸
مکتوب نمبر ۲
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محبتی اخویم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت بموجب تاکید والدہ محمود لکھتا ہوں کہ آپ مبارکہ میری لڑکی کے لئے ایک قمیص ریشمی یا
جالی کی جو چھ روپے قیمت سے زیادہ نہ ہو اور گوٹہ لگا ہوا ہو۔ عید سے پہلے طیار کرا کر بھیج دیں۔ قیمت
اس کی کسی کے ہاتھ بھیج دی جاوے گی یا آپ کے آنے پر آپ کو دی جاوے گی ۔ رنگ کوئی ہو مگر پارچہ
ریشمی یا جالی ہو۔ اندازہ قمیص کا آپ کی لڑکی زینب کے اندازہ پر ہو۔ والسلام
۱۴ فروری ۱۹۰۴ء
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ براہ مہربانی ایک تولہ مشک خالص جس میں ریشہ اور جھلی اور صوف نہ ہوں اور تازہ و
خوشبودار ہو ۔ بذریعہ ویلیو پے ایبل پارسل ارسال فرماویں کیونکہ پہلی مشک ختم ہو چکی ہے اور
باعث دوره مرض ضرورت رہتی ہے۔ یہ لحاظ رکھیں کہ اکثر مشک میں ایک چمڑا جیسا ملا دیتے ہیں
یا پرانی اور رڈی ہوتی ہے اور خوشبو نہیں رکھتی ۔ ان باتوں کا لحاظ رہے۔ تلاش کر کے جہاں تک
ممکن ہو جلد بھیج دیں ۔ بے رمئی کو انشاء اللہ گورداسپور جاؤں گا ۔
۲۸ را پریل ۱۹۰۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت چند ضروری چیزوں کے خریدنے کے لئے میاں یار محمد آپ کے پاس پہنچتے ہیں ۔
آپ براہ مہربانی اپنے ہاتھ سے وہ چیزیں خرید دیں اور اگر روپیہ مرسلہ خرید شدہ اشیاء سے کم
نکلے تو اپنے پاس سے دے دیں اور مجھے اطلاع دے دیں۔ میں اُس قد ر روپیہ بھیج دوں گا اور
میں انشاء اللہ ہفتہ تک سیالکوٹ کی طرف جانے والا ہوں ۔ اُمید کہ لاہور میں آپ کی
ملاقات ہو جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۰ راکتو بر ۱۹۰۴ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۵
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ میرے گھر میں باعث بیماری کے مشک خالص کی ضرورت ہے اور مجھے بھی سخت
ضرورت ہے اور پہلی مشک ختم ہو چکی ہے ۔ اس لئے پچاس روپے بذریعہ منی آرڈر آپ کی
خدمت میں ارسال ہیں ۔ آپ دو تولہ مشک خالص دوشیشیوں میں علیحدہ علیحدہ یعنی تو لہ تولہ
ارسال فرما دیں اور میں انشاء اللہ بروز پنجشنبہ یہاں سے روانہ ہو کر سیالکوٹ کی طرف جاؤں
گا۔ بہتر ہوگا کہ آپ اسٹیشن پر مجھے ہر دوشیشی دے دیں۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
۲۴ راکتو بر ۱۹۰۴ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دو تاریں پہنچیں ۔ نہایت فکر ہوا ۔ بیت الدُّعا میں بہت دعا کی گئی ۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔
پہلے اس سے الہام ہوا تھا کہ لاہور سے افسوسناک خبر آئی ۔ وہی خبر پہنچ گئی ۔ خدا تعالیٰ آپ پر رحم
کرے ۔ آمین ۔ پھر بھی میں دعا کروں گا ۔
۲۲ مارچ ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم
مکتوب نمبرے
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کے خط سے واقعہ معصومہ زینب پر اطلاع ہوئی :- إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ ۔
خدا تعالیٰ آپ کو معہ اس کی والدہ کے صبر بخشے اور بعد میں بعد میں ہر یک بلا سے بچاوے ۔ آمین ۔ دعا تو
بہت کی گئی تھی مگر تقدیر مبرم کا کیا علاج ہے۔ میں نے پہلے اس سے دیکھا تھا یعنی الہام ہوا تھا کہ
لاہور سے ایک خوفناک خبر آئی ۔ اس الہام کو میں نے اخبار میں شائع کر دیا تھا۔ سو وہ بات پوری
ہوئی ۔ اور اب صبر کریں ۔ خدا تعالیٰ صبر پر اس کا اجر دے گا۔
والسلام
۲۷ مارچ ۱۹۰۷ء
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت والدہ محمود احمد ہوا کی تبدیلی کے لئے لاہور آتی ہیں ۔ غالباً انشاء اللہ تعالیٰ دس
دن تک لاہور میں رہیں گی اور بعض ضروری چیزیں پار چات وغیرہ خریدیں گی ۔ اس لئے اس
خدمت کا ثواب حاصل کرنے کے لئے آپ سے بہتر اور کسی شخص کو میں نہیں دیکھتا۔ لہٰذا اس
غرض سے آپ کو یہ خط لکھتا ہوں کہ آپ جہاں تک ہو سکے اس خدمت کے ادا کرنے میں اُن
کی خوشنودی حاصل کریں اور خود تکلیف اُٹھا کر عمدہ چیزیں خرید دیں۔ باقی سب طرح سے
خیریت ہے۔
۱۴ جون ۱۹۰۷ء
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۹
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ چھوٹا لڑکا میرا مبارک کمال ضعف ہضم سے بیمار ہے جو کچھ کھاتا ہے ہضم نہیں ہوتا
قے ہو جاتی ہے یا دست آ جاتے ہیں اس لئے مکلف ہوں کہ اخویم سید ڈاکٹر محمد حسین صاحب
کی صلاح اور مشورہ سے شربت فولادی ( پیرش کیمیکل فوڈ ) جو بچوں کے لئے تیار ہو کر ولایت
سے آتا ہے۔ جو مقوی معدہ اور ہاضم ہوتا ہے۔ ایک بوتل اس کی خرید کر بھیج دیں اور جلد بھیج
دیں ۔ جو قیمت اس کی ہوگی بھیج دی جاوے گی اور ساتھ کبھی تپ بھی ہو جاتا ہے ۔ اُم الصبیان کا
بھی عارضہ ہے جو شدت تپ کے وقت میں اس کی نوبت ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ اگر اور
تجویز بھی ہو وہ دوا بھی بھیج دیں۔ جگر کا بھی لحاظ رہے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
جگر ضعیف معلوم ہوتا ہے ۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج ۱۶ استمبر ۱۹۰۷ء کو مبارک احمد بقضائے الہی فوت ہو گیا۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - ہم خدا تعالیٰ کی مرضی پر راضی ہیں اُس کے کام حکمت اور مصلحت سے بھرے
ہوئے ہیں ۔ اب برف کو نہ بھیجیں ۔
۱۶ ستمبر ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر 11
دستی رقعہ جو معرفت ملازم آیا )
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی علالت اور لڑکے کی علالت سے بہت فکر ہوا۔ خدا تعالیٰ جلد صحت بخشے ۔ اپنی
خیریت سے اطلاع دیتے رہیں اور چند چیزیں جو نیچے لکھی ہیں خرید کر کے ارسال فرماویں
☆
اور موازی آٹھ آنے آپ کے جو میرے ذمہ تھے بھیجے گئے ہیں اور ۳۲ دانہ طلائی زیور
پہونچیاں تا گہ ڈالنے کے لئے بھیجتا ہوں ۔ آپ تا گہ ڈلوا کر بدست حامل ہذا بھیج دیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
نوٹ : ۔ حساب کی صفائی کا خیال خواہ وہ کیسی ہی حقیر رقم ہو حضرت اس قدر فکر اور انتظام رکھتے تھے کہ
میں نے اپنی عمر میں اس کی نظیر کم دیکھی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے رحم و کرم سے ہر ایک مسلمان اور خصوصاً حضرت
کے متبعین احمدی بھائیوں کو اس اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔ فقط اس ایک عمل کی بے پرواہی اور
غفلت سے مسلمان نحوست اور بے اعتباری کے گڑھے میں جا گرے ہیں ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا
بِرَحْمَتِكَ - آمین ۔ ( قریشی)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۲
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط پہنچا آپ بیشک ایک تولہ مشک بقیمت ( تینتیس روپے ) خرید کر کے بذریعہ
وی ۔ پی بھیج دیں ۔ ضرور بھیج دیں اور چونکہ رسالہ ابھی شائع نہیں ہوا کیونکہ اس کا دوسرا حصہ جو بہت
ضروری ہے طیار ہو رہا ہے اس لئے بعد تکمیل آپ یاد دلا دیں۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ :۔ اس امر کا اظہار بھی میں اپنے لئے خدا کے فضل سے موجب فخر سمجھتا ہوں کہ حضرت کے
ہاں جس قدر مشک خرچ ہوتی تھی سوائے میرے دوسری جگہ یا کسی دوسرے کی بھیجی ہوئی نہیں پسند فرماتے تھے
اور در حقیقت مشک خالص اور اعلیٰ کا ملنا کوئی آسان کام بھی نہیں کہ ہر ایک کو میسر آ سکے ۔ اگر چہ سینکڑوں
روپے کی روزمرہ شہروں میں بکتی رہتی ہے ۔ میرے ہاں چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مفرح عنبری کے لئے
بہت بڑی مقدار کی سالانہ ضرورت رہتی ہے اور چونکہ اس کے مہیا کرنے کا خاص انتظام کیا ہوا ہے ۔ اس لئے
حضرت وہی مشک پسند فرماتے تھے جو میں ان کی خدمت میں بھیجتا تھا ۔ ایک دفعہ ایک خادم جو حضرت صاحب
کا سودا لینے آیا کرتے تھے مجھ سے کچھ اپنی زود رنجی کے باعث ناراض ہو گئے ۔ دوسری دفعہ جو حضرت نے
مشک لینے کو بھیجا تو انہوں نے اپنے ہی اجتہاد سے یہ سمجھ لیا کہ قریشی کی اس میں کونسی خصوصیت ہے چلو اس دفعہ
امرتسر سے فلاں حکیم صاحب کی معرفت ( جو بڑے مخلص احمدی بھی ہیں ) مشک خرید لی جاوے۔ غرض انہوں
نے امرتسر سے بڑی محنت سے حکیم صاحب موصوف کی معرفت مشک خرید لی اور لے گئے جب حضرت کے پاس
وہ مشک پہنچی تو حضرت نے معاد یکھتے ہی کہا کہ یہ کہاں سے لائے ہو تو خادم نے عرض کیا حضور اس دفعہ فلاں بھائی
حکیم صاحب کی معرفت بڑی چھان بین اور محنت کے ساتھ امرتسر سے خرید کر لایا ہوں ۔ آپ نے فرمایا اسی وقت
جاؤ اور اسے واپس کرو اور قریشی کے پاس سے جا کر لاؤ ۔۔۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ ( قريش )

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کے خط میں سہو سے میں اس بستر کی رسید بھیجنا بھول گیا جو آپ نے بڑی محبت اور اخلاص کی
راہ سے بھیجا تھا۔ در حقیقت وہ بستر اس سخت سردی۔ س سخت سردی کے وقت میرے ۔ ت میرے لئے نہایت عمدہ اور کار آمد چیز ہے جو
عین وقت پر پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۴
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت دو دواؤں کی ضرورت ہے ایک کیلورا نہ جو دو دفعہ پہلے منگوا چکے ہیں۔ عزیزی میر محمد
اسمعیل کو وہ دوا معلوم ہے جو شاید الله ( چار روپیہ ) قیمت پر آتی ہے۔ دوسری دوا وائی بیوٹر جو رحم کے
امراض کی دوا ہے یہ بھی میر محمد اسماعیل کو معلوم ہے۔ اس کی قیمت سے اطلاع نہیں۔ یہ دونوں دوائیں
بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں۔ وائی بیوٹر ( دو روپیہ) کی کافی ہو گی اور اگر خاص شیشی ہو تو جس
قدر قیمت ہو مگر جلد بھیج دیں۔ مناسب ہے کہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں کیونکہ اس طرح قیمت کا پہنچ جانا
بہت آسان ہوتا ہے ورنہ علیحدہ منی آرڈر میں دقت ہوتی ہے اور توقف ہو جاتی ہے۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۵
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
وحی الہی کی بنا پر مکان ہمارا خطر ناک ہے ( یہ باغ والے مکان کی طرف اشارہ ہے جو بالکل
ایک طرف جنگل میں واقع ہے کیونکہ اُن دنوں اُسی مکان میں حضرت تشریف فرما تھے ) اس لئے
آج ( دو سو ساٹھ ) روپیہ خیمہ خریدنے کے لئے شیخ عبدالرحیم صاحب کے ہاتھ بھیجتا
ہوں ۔ چاہئے کہ آپ ۔۔۔۔ اور دوسرے چند دوست داروں کے ساتھ جو تجربہ کا رہوں بہت عمدہ
خیمہ معہ قتاتوں اور دوسرے سامانوں کے بہت جلد روانہ فرماویں اور کسی کو بیچنے والوں میں سے
یہ خیال پیدا نہ ہو کہ کسی نواب صاحب نے یہ خیمہ خریدنا ہے کیونکہ یہ لوگ نوابوں سے دو
چند سہ چند مول لیتے ہیں اور خیمہ کو ہر طرح سے دیکھ لیا جائے کہ پورا نہ اور بوسیدہ نہ ہو اور تمام
سامان قنات اور پاخانہ وغیرہ کا ساتھ ہو۔ کوئی نقص نہ ہو اور اشتہار جولا ہور سے پہنچا ہے۔ افسوس
اس میں کئی جگہ غلطیاں رہ گئی ہیں۔ بہر حال جہاں تک جلدی ہو سکے لاہور سے ہی قریب و بعید
خدمت میں اور اخباروں میں اور دوسرے فرقوں میں تقسیم ہونا چاہئے ۔ والسلام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۶
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے۔ آپ اشیاء خریدنی خود خرید دیں اور ایک بوتل ٹانک وائین کی
پلومر کی دوکان سے خرید دیں مگر ٹانک وائین چاہئے ۔ اس کا لحاظ رہے۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

مکتوب نمبر ۱۷
ذیل کا خط بجواب میرے ایک عریضہ کے ہے جبکہ ہم جمعہ عیال و اطفال قادیان میں تھے
اور واپسی کے وقت چونکہ برسات کے دن تھے راستہ سخت خطر ناک تھا اور میں نے اپنے گھر کے
لوگوں کے لئے یعنی برخوردار محمد یوسف کی والدہ کے لئے ضرورتاً حضرت سے اُن کی پینیس طلب کی
کیونکہ یکے کی سواری حالت حمل میں خطرناک ہوتی ہے اس پر حضور نے کمال مہربانی و شفقت سے
ذیل کا خط لکھا ۔ ( قریشی )
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ آپ کو اختیار ہے کہ پیس لے جائیں مگر میں نے سنا ہے کہ بٹالہ کی
سڑک تک راستہ نہایت خراب ہے پینس کی سواری خطرناک ہے اور ایسا ہی دوسری سواری بھی
شاید دس روز تک راسته کسی قدر درست ہو جائے گا ۔ میں گزشتہ دنوں میں اس وقت گورداسپور
سے بٹالہ کی راہ آیا تھا۔ جب بارش پر ایک مہینہ گزر چکا تھا ۔ تب بھی خوفناک راہ تھا۔ تو اب تو
بہت ہی خطرناک ہوگا ۔ حمل کی حالت میں ان دنوں میں ساتھ لے جانا گویا عمد ا ہلاکت میں
ڈالنا ہے۔ آپ خود بٹالہ کی سڑک تک راہ کی حالت دیکھ لیں۔ لیں ۔ میرے رے نزدیک نزد تو اب بغیر
گزر نے دس بارہ روز کے سخت خطر ناک اور خوفناک ہے۔
والسلام
غلام احمد عفی عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی