حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشیؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۸
دستی خط معرفت مولوی یار محمد صاحب )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں چند روز سے سخت بیمار ہوں ۔ بعض وقت جب دورہ دورانِ سر شدت سے ہوتا ہے تو
خاتمہ زندگی محسوس ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی سر درد بھی ہے ۔ ایسی حالت میں روغن بادام سر اور
پیروں کی ہتھیلیوں پر ملنا اور پینا فائدہ مند محسوس ہوتا ہے ۔ اس لئے میں مولوی یار محمد صاحب کو
بھیجتا ہوں کہ آپ خاص تلاش سے ایسا روغن بادام کہ جو تازہ ہو ۔ اور کہنہ نہ ہو اور نیز اس کے
ساتھ کوئی ملونی نہ ہو ایک بوتل خرید کر بھیج دیں۔ پانچ روپیہ قیمت اس کی ارسال ہے اور نیز
ہمارا پہلا کلاک یعنی گھنٹہ بگڑ گیا ہے ۔ اس لئے ایک کلاک عمدہ دوسرا خرید کرنے کے لئے مبلغ
اللہ ( نو روپے ) بھیجتا ہوں ۔ یہ کلاک بخوبی امتحان کر کے ارسال فرماویں۔ اس میں یہ بھی شرط
ہے کہ اس کے ساتھ نیم گھنٹہ کی آواز دینے والی کل ہر گز نہ ہو صرف گھنٹوں کی آواز دے کہ اس
صورت میں بسا اوقات دھو کہ ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ کئی دوسری چیزیں بھی خریدنی
ہیں ۔ ان چیزوں کی تفصیل ذیل میں ہے ۔
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۱۹
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج مولوی یار محمد لاہور بھی گئے مگر افسوس نہایت ضروری کام یاد نہ رہا۔ اس لئے تاکیداً لکھتا
ہوں کہ ایک تولہ مشک عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور اول درجہ کی خوشبودار ہو ۔ اگر شرطی ہو تو بہتر ہو۔
ور نہ اپنی ذمہ واری پر بھیج دیں اور دوڑ بیاں سردرد کی ٹکیا کی جس میں پتاشہ کی طرح ٹکیا ہوتی ہے مگر
بڑی ٹکی ہو۔ دونوں بذریعہ وی ۔ پی روانہ فرماویں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۰
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک ضروری کام تھا کہ میں ملاقات کے وقت اس کا ذکر کرنا بھول گیا۔ وہ یہ ہے کہ پہلی
مشک جو لا ہور سے آپ نے بھیجی تھی وہ اب نہیں رہی ۔ آپ جاتے ہی ایک تولہ مشک خالص
جس میں چھیچھڑا نہ ہو اور بخوبی جیسا کہ چاہے خوشبودار ہو ضرور ویلیو پے ایبل کرا کر بھیج دیں۔
جس قدر قیمت ہو مضائقہ نہیں مگر مشک اعلیٰ درجہ کی ہو چھیچھڑا نہ ہو اور جیسا کہ عمدہ اور تازہ مشک
میں تیز خوشبو ہوتی ہے وہی اس میں ہو اور ساتھ اس کے انگریزی ڈکان سے ایک روپیہ کا ٹنکچر لونڈر
جو ایک سرخ رنگ عرق ہے بہت احتیاط سے بند کر کے بذریعہ ڈاک وی۔ پی کر کے بھیج دیں اور
جہاں تک ممکن ہو پرسوں تک یہ دونوں چیزیں روانہ کر دیں کیونکہ مجھ کو اپنی بیماری کے دورہ میں اُن کی
ضرورت ہوتی ہے زیادہ خیریت۔
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۱
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اشیاء مفصلہ ذیل ہمراہ لیتے آویں اور اگر خدا نخواستہ ایسی مجبوری ہو تو کسی اور آنے والے
کے ہاتھ بھیج دیں۔ وائی بیوٹر جو ایک رحم کے متعلق دوائی ہے پلومر کی دوکان سے (غرر ) ایک
روپیہ آٹھ آنے ۔ مشک خالص عمدہ جس میں چھیچھڑا نہ ہو ایک تولہ ( ہے ) ستائیس روپے ۔
پان عمده بیگمی هر یک روپیہ اور ایک انگریزی وضع کا پاخانہ جو ایک چوکی ہوتی ہے اور اُس
میں ایک برتن ہوتا ہے اس کی قیمت معلوم نہیں ۔ آپ ساتھ لاویں۔ قیمت یہاں سے دی
جاوے گی ۔ مجھے دورانِ سر کی بہت شدت سے مرض ہو گئی ہے۔ پیروں پر بوجھ دے کر پاخانہ
پھرنے سے مجھے سر کو چکر آتا ہے اس لئے ایسے پاخانہ کی ضرورت پڑی ۔ اگر شیخ صاحب کی
دوکان میں ایسا پا خانہ ہو تو وہ دے دیں گے مگر ضرور لانا چاہئے اور من ( ۳۰ روپے ) کا
منی آرڈر آپ کی خدمت : پ کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے باقی سب خیریت ہے۔ والسلام
مرز اغلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۲
محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے قریباً دو ماہ سے کثرت پیشاب کی بہت شکایت ہے۔ تمام رات بار بار پیشاب آنے سے
بہت تکلیف ہوتی ہے۔ پہلے میں نے سوڈا سیلی سلاس استعمال کیا تھا جو ایک سفید چمکتی ہوئی دوا ہوتی
ہے اور پانی پینے سے کچھ شیریں معلوم ہوتی ہے اس سے فائدہ معلوم ہوا تھا ۔ آپ براہ مہربانی

کی
( ۴ ) چار آ نہ کی وہ دوا خرید کر کے اور ایک شیشی میں بند کر کے بھیج دیں مگر تازہ ہو۔ اس کی
علامت یہ ہے کہ بہت سفید اور : اور بہت چمکیلی ہوتی ہے اور ذرّے اور ذرے اُس کے ریت کے ذرّار
طرح چمکتے ہیں اور سفید براق ہوتی ہے قریب دو تولہ کے بھیج دیں اور اس قدر کی قیمت زیادہ ہو ر
تو زیادہ دے دیں اور اس کے ساتھ آٹھ جوڑہ جراب عمدہ مضبوط ولائتی ۔ جس کی فی جوڑہ آٹھ
آ نہ قیمت ہو، مردانہ۔ بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو جلد تر بھیج دیں جو ایک
طرف کثرت پیشاب کی تکلیف ہے اور ایک طرف پاؤں کو سردی کی بھی تکلیف ۔ اور اگر کوئی پشمی
پوستین جونئی اور گرم ہوا اور کشادہ ہو جو کابل کی طرف سے آتی ہیں مل سکے تو اُس کی قیمت سے اطلاع
دیں۔ تا اگر گنجائش ہو تو قیمت بھیج کر منگوالوں ۔ ضرور اس کا خیال رکھیں اور یہ دونوں چیزیں
جلد تر بذریعہ ویلیو پے ایبل بھیج دیں اور جوڑہ جراب خواہ سیاہ رنگ ہو یا کوئی اور رنگ ہو
مضائقہ نہیں ۔ اس قدر پاؤں کو سر دی ہے کہ اُٹھنا مشکل ہے ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لے نوٹ :۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب یہ گنجائش کا فقرہ بعض مخلص دوستوں نے سُنا تو بے
تحاشا ہر ایک نے خواہش کی کہ پوستین ہماری طرف سے خرید کر بھیج دیا جاوے۔ حضرت کو قیمت سے اطلاع
دینے کی ضرورت نہیں ۔ چنانچہ میں اور مستری محمد موسیٰ صاحب بائیسکل کے سوداگر ۔ انارکلی میں سوداگروں
کے ہاں پوستین کی تلاش کو نکلے چنانچہ ایک دوکان پر ایک پوستین لعنه (۴۰ روپے ) کی پسند آئی۔ مستری
صاحب نے خواہش کی کہ اس کی قیمت میں دوں گا۔ میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا ۔ آپ شامل ہو سکتے ہیں یہاں
تک کہ میں نے کہا زیادہ سے زیادہ آپ نصف قیمت عنه (۲۰ روپے) دے دیں ۔ باقی ہم دیں گے۔ غرض
مستری صاحب نے اس قدر اصرار کیا کہ ہم مجبور ہو گئے اور وہ پوستین خرید کر مستری صاحب کی طرف سے حضرت
کی خدمت میں بھیجی گئی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ (قریشی)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ا خویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی
مکتوب نمبر ۲۳
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ نامہ پہنچا۔ میری رائے رائے میں وہ مشک بہت عمدہ تھی اگر چند ہفتوں میں
مجھے گنجائش ہوئی تو میں منگوالوں گا ۔ باعث کثرت اخراجات ابھی گنجائش نہیں مگر ضرورت
کے وقت جس طرح بن پڑے منگوانی پڑتی ہے ۔ وہ مشک تھوڑی سی موجود ہے باقی سب خرچ
ہو گئی ہے ۔
ہے۔
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت وقت رات کا وقت ہے میں قیمت نہیں بھیج سکتا ۔ آپ مفصلہ ذیل کپڑے ساتھ لے ذ آئیں۔ آپ کے آنے پر قیمت دی جاوے گی۔ بہرحال اتوار کونے آ جائیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لے نوٹ :۔ یہ اس موقع پر حضور پر نور نے مجھ خاکسار کو کمال مہربانی سے یا دفرمایا تھا جبکہ صاحبزادی
مبارکہ بیگم کے نکاح کی تقریب سعید ا گلے روز قرار پا چکی تھی اور بحمد اللہ کہ ہم چند خادمان لاہور جن کو حضور
نے یاد فرمایا تھا موقع پر پہنچ کر اس مبارک تقریب میں شامل ہوئے ۔ (قریشی)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۵
محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے گھر کی طرف سے پیام ہے کہ جو علی ( چار روپے تیرہ آنے ) ہماری طرف نکلتے
تھے وہ مولوی محمد علی صاحب کو دے دیئے ہیں اُن سے وصول کر لیں اور یہ تمام چیزیں اپنی
ذمہ داری سے اور اپنی کوشش اور دیکھ بھال سے خرید کر کے بھیج دیں اور بادام روغن میری
بیماری کے لئے خریدا جاوے گا ۔ نیا اور تازہ ہو اور عمدہ ہو یہ آپ کا خاص ذمہ ہے۔ والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
چونکہ خدا تعالیٰ نے حادثہ آنے والے کی کوئی تاریخ نہیں بتلائی ۔ اس لئے میں کچھ نہیں کہہ
سکتا۔ میں باعث آمد برسات قادیان میں آ گیا ہوں ۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ شہر میں
آجائیں کہ برسات میں باہر تکلیف نہ ہو۔ اگر خدا تعالیٰ نے آئندہ کوئی خاص اطلاع دی تو میں
اطلاع دوں گا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲۶
محبتی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ مہربانی فرما کر یہ تمام چیزیں اور کپڑے جو میرے گھر کا ہے بڑی احتیاط سے خرید
دیں ۔ مکرر یہ کہ حماموں کی قیمت مع کرایہ وغیرہ مبلغ ( تیرہ روپے آٹھ آنے ) مولوی
محمد علی صاحب کو دیئے گئے ہیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

منشی محمد حسین صاحب کلرک
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی