حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مفتی صاحب کے نام حضور علیہ السلام کے بیشتر خطوط مفتی صاحب کی کتاب ” ذکر حبیب سے
لیے گئے ہیں ۔ چند خطوط جن کے چربے میسر تھے ان کے چر بے شامل کر دیئے ہیں ۔ ان کے
علاوہ دیگر خطوط کے نیچے حوالے دے دیئے گئے ہیں ۔ ( ناشر )
جلد
حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب
حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی تھا۔
آپ کی ولادت بھیرہ ضلع شاہ پور ( حال ضلع سرگودھا) میں ہوئی۔ آپ کی تاریخ ولادت
۱۱ جنوری ۱۸۷۳ء ہے۔
آپ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے عزیزوں میں سے تھے اور حضرت مولوی صاحب کے
زیر سایہ جموں میں ہی تعلیم پائی ۔ ۱۸۹۰ء میں جب پہلی بار آپ قادیان گئے تو حضرت اقدس
کے نام حضرت حکیم مولانا نور الدین (خلیفہ المسح الاول) کا تعارفی رقعہ بھی ساتھ لے گئے ۔
اگلے روز صبح سیر کے دوران سید فضل شاہ صاحب نے چند سوال کئے ۔ آپ اس ملاقات کے
تاثرات میں لکھتے ہیں کہ
میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیا چیز تھی جس نے مجھے حضرت صاحب کی صداقت کو قبول کرنے
اور آپ کی بیعت کر لینے کی طرف کشش کی سوائے اس کے کہ آپ کا چہرہ مبارک ایسا تھا جس پر
یہ گمان نہ ہو سکتا تھا کہ وہ جھوٹا ہو ۔“
آپ نے ۳۱ رجنوری ۱۸۹۱ ء کو بیعت کی ۔ رجسٹر بیعت اولی میں ۲۱۷ نمبر پر آپ کا
نام درج ہے ۔
ایک سرکاری عہدہ سے استعفیٰ دے کر آپ نے ۱۹۰۰ء میں قادیان میں مستقل رہائش
اختیار کر لی ۔ حضرت مسیح موعود کی تحریک پر آپ نے لاہور میں ایک یہودی عورت تفاحہ
(سیب) نامی کے ایک عزیز مسلمان سے عبرانی سیکھی جو بعد میں احمدی ہو گیا ۔ آپ پہلے مدرسہ
احمد یہ میں استاد اور بعد ازاں ۱۹۰۳ء میں ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے ۔ ۱۹۰۵ء میں منشی محمد افضل
۔
صاحب ایڈیٹر البدر کی وفات پر ایڈیٹر مقرر ہوئے ۔
پھر جب البدر به سبب طلب ضمانت کے بند ہوا تو آپ بنگال ، اُڑیسہ ، احمد آباد اور
حیدر آباد میں مبلغ رہے ۔
مارچ ۱۹۱۷ء میں خدمت دین کے لئے انگلستان تشریف لے گئے ۔ جنوری ۱۹۲۰ء میں
انگلستان سے امریکہ پہلے مبلغ کے طور پر پہنچے اور لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی ۔ جہاں آپ نے
The Muslim Sunrise رسالہ جاری کیا جو آج بھی سہ ماہی رسالہ کے طور پر
جاری ہے۔ آپ سیکرٹری صدر انجمن احمد یہ ، نائب امیر مقامی قادیان اور پرائیویٹ سیکرٹری
حضرت خلیفة المسیح الثانی ( مصلح موعود ) بھی رہے ۔
حضرت اقدس مسیح موعود کو انگریزی اخبارات اور کتب کا ترجمہ سنایا کرتے تھے۔
انگریزی زبان میں خط و کتابت آپ کے ذریعہ بھی ہوا کرتی تھی ۔ انگریزوں میں تبلیغ کرنے کا
بہت شوق تھا۔ حضرت اقدس کے الہامات اور ملفوظات لکھنے کا کام جس طرح حضرت شیخ
یعقوب علی عرفانی صاحب ایڈیٹر الحکم نے کیا بالکل اسی طرح حضرت مفتی صاحب کرتے رہے ۔
آپ اخبار بدر قادیان کے ایڈیٹر لمبا عرصہ رہے ۔ آپ نے کئی عمدہ اور اعلیٰ علمی کتا بیں بھی
تصنیف کیں مثلاً ذکر حبیب ، بائبل کی بشارات بحق سرور کائنات ، تحفہ بنارس ، تحقیقات قبر مسیح ،
واقعات صحیحہ ، آپ بیتی ، لطائف صادق وغیرہ ۔ انجام آتھم میں مالی معاونت کرنے والوں میں
آپ کا نام درج ہے۔ کتاب من الرحمن میں ن میں حضرت اقدس نے اشتراک السنہ میں جان فشانی
کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر فرمایا ہے ۔
ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین میں حضرت اف حضرت اقدس نے آپ کا نام درج کیا ہے۔ سراج منیر میں
چنده مهمان خانه ، کتاب البریہ و آ ر یہ دھرم میں پرامن جماعت ، تحفہ قیصریہ میں ، جلسہ ڈائمنڈ جو بلی
میں شرکت ، حقیقۃ الوحی میں نشان کے گواہ اور ملفوظات میں کئی موقعوں پر ذکر فرمایا ہے۔
۱۳ جنوری ۱۹۵۷ ء کو آپ نے وفات پائی اور آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ نمبر ۱۰
حصہ نمبرے میں ہوئی ۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۱۱۵ تا ۱۱۷
فہرست مکتوبات بنام
حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب
جلد
ملتوب
نمبر
تاریخ تحریر
صفحه مکتوب
نمبر
تاریخ تحریر
صفحه
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لد
۱۵ جولائی ۱۸۹۶ء
VI
بلا تاریخ
۱۸ جولائی ۱۸۹۶ء
V
L
۵ فروری ۱۸۹۷ء
بلا تاریخ
امالد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
ے امتی ۱۹۰۴ء
بلا تاریخ
۲۴ اکتوبر ۱۹۰۴ء
۱۸ مارچ ۹۸ء
۱۸ رمتی ۶۹۸
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
LVI
الله
بلا تاریخ
الد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
الد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۶ جنوری ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
مکتوب
نمبر
تاریخ تحریه
صفحه ملتوب
نمبر
تاریخ تحریر
صفحه
الله
بلا تاریخ
امه له
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لدا
بلا تاریخ
بلا تاریخ
لدالله
بلا تاریخ
لدلد
۱۹۰۵ء
لده
۲۰ مارچ ۱۹۰۶ء
الد
لد
۲۱ مارچ ۱۹۰۶ء
لدما
لد
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۲۴ ستمبر ۱۹۰۶ء
بلا تاریخ
۲۳ را پریل ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
ولد
۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء
مئی ۱۹۰۸ء
مئی ۱۹۰۸ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
خطوط امام بنام غلام
اللہ تعالیٰ کا فضل ہو حکیم محمد حسین صاحب قریشی ( موجد مفرح عنبری ) پر اور ان کی
اولاد پر ۔ حکیم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پرانے خدام میں سے ہیں اور
حضرت صاحب کو جو ادویہ وغیرہ لاہور سے منگوانی ہوتی تھیں ۔ وہ بعض دفعہ حکیم صاحب کے
ذریعہ سے منگواتے تھے اور بعض دفعه منشی تاج الدین صاحب مرحو مرحوم کے ذریعہ سے ۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال پر حکیم صاحب موصوف نے اُن تمام خطوط کو جو انہیں وقتا فوقتاً
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھے تھے ، جمع کر کے ایک رسالہ کی صورت میں چھاپ کر
شائع کیا تھا۔ اور اس رسالہ کا نام خطوط امام بنام غلام رکھا تھا۔ اُن کی طرح میں بھی اس باب کا
یہ نام رکھتا ہوں ۔ مجھے حضرت صاحب کے دستی خطوط سب سے پہلے جموں میں ملے تھے۔ جہاں
میں ۱۸۹۰ء سے ۱۸۹۵ء تک مدرس رہا۔ مگر وہ خطوط محفوظ نہیں رہے ۔ ان دنوں حضرت
صاحب کے ایک صاحبزادے مرزا فضل احمد صاحب مرحوم بھی جموں پولیس میں ملازم تھے ۔ اور
خطوط زیادہ تر انہیں کے حالات کے استفسار استفسار پر تھے ۔ ۱۸۹۸ء ،۔ ۱۸۹۸ء سے ۱۹۰۰ ء تک عاجز لا ہور
میں پہلے قریب چھ ماه مدرسه انجمن حمایت اسلام شیرانوالہ دروازہ میں مدرس رہا۔ اور اس کے
بعد ہجرت کر کے قادیان جانے تک دفتر اکو نٹنٹ جنرل پنجاب میں بطور کلرک ملازم رہا۔ اس
عرصہ میں عاجز اکثر قادیان آتا رہتا تھا ۔ اس واسطے خط و کتابت کی چنداں ضرورت نہ رہتی
تھی ۔ تاہم ان ایام میں جو خطوط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اپنے ہاتھ سے لکھے
ہوئے عاجز کو پہنچے ۔ اُن میں سے بعض اب تک محفوظ ہیں ۔ درج ذیل کئے جاتے ہیں ۔
بعض خطوط کے مضامین کی وضاحت کے واسطے میں ساتھ ہی اپنا خط بھی چھاپ دیتا ہوں
جس کے جواب میں وہ خط ہے ۔ تا کہ مطلب اچھی طرح سے سمجھ میں آئے : *
لے منشی صاحب مرحوم کے فرزند شیخ مظفر الدین صاحب آج کل پشاور میں سامان بجلی کا کا روبار کرتے
ہیں اور مخلص احمدی ہیں ۔ (مؤلف) ذکر حبیب صفحه ۳۳۸، ۱۳۳۹ از حضرت مفتی محمد صادق صاحب
وہ
☆۔
مکتوب نمبر ا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی عزیزی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور مجھے نہایت قوی یقین ہے کہ آپ
تزکیہ نفس میں ترقی کریں گے۔ اور آخر خدا تعالیٰ سے ایک قوت ملے گی جو گناہ کی زہریلی ہوا، اور اُس
کے اُبال سے بچائے گی آج مجھے بیٹھے بیٹھے یہ خیال ہوا ہے کہ کسی قدر عبرانی کو بھی سیکھ لوں ۔ اگر
خدا تعالیٰ چاہے تو زبان کا سیکھنا بہت سہل ہو جاتا ہے۔ آپ نے مجھے انگریزی میں تو بہت مدد دی ہے
اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ وقت ملنے پر میں جلد تر بہت کچھ انگریزی میں دخل پیدا کر سکتا ہوں ۔ اب اس
میں بالفعل آپ سے یہ مدد چاہتا ہوں کہ آپ عبرانی کے جدا جدا حروف سے مجھے ایک نمونہ کاملہ بھیج
کر اطلاع دیں اور اس کے ساتھ ایک حصہ ترکیب کا بھی ہو۔ اس نمونہ پر صورت حرف در فارسی
صورت حرف در عبرانی۔
ایسا کریں جس سے مجھے تین حرف کے جوڑنے میں قدرت ہو جائے۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
ایک اور ضرورت ہے کہ مجھے انگریزی کے شکستہ حروف کی شناخت کرنے میں دقت
ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر ایسی کوئی چھپی ہوئی کا پی مل سکے تو بہتر ہے یعنی ایسی کا پی
جس میں انگریزی مفرد حرف شکستہ میں لکھے ہوئے ہوں ۔ جو کتابی حروف کے مقابل پر لکھے
گئے ہوں ۔ باقی خیریت
والسلام
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
آپ براہ مہربانی اس وقت جہاں تک جلد ممکن ہو۔ تین باتوں کی نقل کر کے بھیج دیں۔ اول وہ
انجیل جس کا رات کو ذکر ہوا تھا۔ اس کا نام اور باب اور ایک وہ جس کا یہ مضمون ہے کہ مسیح صلیب سے
نہیں مرا۔ گلیل میں موجود ہے۔
دوسرے پطرس کی تحریر معہ حوالہ ۔
تیسرے۔ جرمن کے پچاس پادریوں کا قول کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا۔ شاید انسائیکلو پیڈیا میں
یہ قول ہے۔ اس وقت یہ مضمون لکھ رہا ہوں۔ اگر جلد یہ تحریریں آجائیں تو بہتر ہوگا۔ والسلام
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج رات عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک مکان میں بیٹھا ہوں اور کہتا ہوں مجھے کیا
پڑھنا چاہئیے ۔ اتنے میں ابوسعید عرب کو ٹھے پر سے نمودار ہوئے کہنے لگے :
طب - طب - طب - طب - طب ۔ روحانی اور جسمانی فقط ۔
اس خواب کی تعبیر کیا ہے اور اس کو کس طرح سے پورا کرنا چاہیے ۔ مولوی صاحب فرماتے
ہیں کہ ایک کتاب حدیث اور ایک کتاب طب شروع کردو۔
عاجز
محمد صادق علی اللہ عنہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
مولوی صاحب نے صحیح فرمایا ہے ۔ اس میں دونوں طب آگئی ہیں ۔ بیشک ۔ خدا مبارک
کرے۔ ایک روپیہ پہنچا۔
والسلام
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمه
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا چندہ جو محض محبت اللہ سے آپ نے اپنے ذمہ مقرر کیا ہوا ہے ۔ مجھ کو پہنچ گیا۔
جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاء - تردد پیش آمدہ کے رفع سے ضرور مجھے مطلع فرمادیں کہ جوڈا کٹر نے عمر
کی نسبت جرح کیا تھا اُس کا تصفیہ ہو گیا ہے۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
۱۵ جولائی ۱۸۹۶ء
خاکسار
بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل
غلام احمد علی اللہ عنہ
بخدمت محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محبت نامہ آپ کا پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ اور مکروہات دین و دنیا سے بچائے۔
آمین ثم آمین ۔ فیصلہ عمر سے خوشی ہوئی ۔ الحمد للہ ۔ آپ کے اخلاص اور محبت سے نہایت دل خوش
ہے۔ خدا تعالیٰ ربانی طاقت سے آپ کو بے نظیر استقامت بخشے۔ والسلام
۱۸ جولائی ۱۸۹۶ء
بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل
عزیزی محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک دفتر
مکتوب نمبر ۶
خاکسار
غلام احمد علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہد یہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْعُقْبَى
اگر خواجہ کمال الدین صاحب ملیں تو آپ تا کید فرماویں کہ طہرانی صاحب کے رڈ میں جو
اشتہار بھیجا گیا ہے اس کو موافقین اور مخالفین میں خوب مشہور کر دیں ۔ لاہور میں خوب اس کی
شہرت ہو جانی چاہئیے ۔ طہرانی صاحب کو بطور ہدیہ سرالخلافہ بھی دے دیں۔ والسلام
مهر قادیان ۵ فروری ۱۸۹۷ء
خاکسار
مہر لاہور ۶ فروری ۱۸۹۷ء
غلام احمد عفی عنہ
بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل بخدمت محبتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کے پہنچے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود
اگر حضور اجازت دیں تو میں بعض :
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام
ام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بڑے انگریزی اخباروں میں مضمون دیا کروں کہ
بڑے بڑے
زباندانی میں ترقی ہو کر دینی خدمات میں ترقی کا موجب ہو اور نیز آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔
یکم جنوری ۱۸۹۸ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق لاہور
مکتوب نمبرے
محبی اخویم مفتی صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے۔ اس طرح پر انشاء اللہ زبان جلد صاف ہو جائے گی اور
محاورات کا علم بخوبی ہو جائے گا۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مرشد نا و مهدینا نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گذشتہ ہفتہ میں میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپ ایک
گرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میں ذرا ہٹ کر خادموں کی طرح پاس کھڑا ہوں۔ اتنے میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وبارک وسلم نے اپنے کپڑوں کی ایک بستنی کھولی اور اس میں سے آنحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام
نے ایک بوٹ نکالا ۔ بوٹ نکالا ۔ جو کہ بادامی رنگ کا مضبوط بنا ہوا دکھائی دیتا تھا اور اس پر بادامی ہی رنگ کے گول
گول بٹن بھی لگے ہوئے تھے جو کہ صرف زیبائش کے لئے لگائے جاتے ہیں۔ میرے دل میں یہ خیال
ہے کہ یہ میں نے ہی حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا تھا۔ سو وہ بوٹ آنحضرت صلی اللہ علیہ بارک وسلم نے
ہاتھ میں لیا۔ اور میری طرف دیکھ کر کچھ ناراضگی کے طور سے ارشاد فرمایا۔ کہ کیوں جی یہ کیا “ اس فقرہ
سے میں اپنے دل میں خواب کے اندر یہ سمجھا کہ آپ فرماتے ہیں کہ اس سے عمدہ قسم کے بوٹ ہمیں تم
سے آنے کی امید تھی ۔ مگر میں شرمندگی سے خاموش ہوں کہ اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔ اس وقت
سے میرے دل کو ایک تشویش ہے اور اس خواب کی ایک تعبیر میں نے یہ سمجھی ہے کہ اس سے مر اداس
خدمت میں کمی اور نقص ہے جو کہ میں حضور اقدس کی کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے خطوط میں لکھا کرتا ہوں
کہ میں حضور اقدس نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کا غلام ہوں ۔ اور خواب میں بھی مجھے
یہ دکھلایا گیا ہے کہ گویا میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک جوتی بھیجی ہے سو میں نے
ایک تو یہ ارادہ کیا ہے کہ بجائے سے ( تین روپے) کے جو میں ماہوار ارسال خدمت کیا کرتا ہوں
آئندہ عظه ( دس روپے ) روپیہ ماہوار ارسال کیا کروں ۔ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ -
میں ڈرتا ہوں کہ اس اولو العزم نبی حبیب خدا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کے سبب ہلاک نہ ہو
جاؤں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ صرف دس روپیہ ماہوار ہی ارسال کروں بلکہ اس سے بھی زیادہ جو حضور حکم
فرماویں۔ انشراح صدر کے ساتھ حاضر خدمت کرنے کو طیار ہوں ۔ اور تھوڑی رقم پر غریبی کے ساتھ اپنا
گزارہ کرنے کو راضی ہوں ۔ اس رحمن رحیم اللہ کے واسطے جس نے آپ کو اس زمانہ میں اپنے
حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب بنا دیا۔ حضور میرے لئے دُعا اور شفاعت کریں تا کہ میں ہلاک نہ ہو
جاؤں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر ایک دُعا کو قبول کرتا ہے۔ اور آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دستار
مبارک ہیں۔ پس آپ میرے لئے سفارش کریں۔ اور مجھے وہ طریق سکھلائیں اور اُن پر چلا ئیں جن
سے میں اللہ اور اُس کے رسول کو راضی کرلوں ۔
۱۸ مارچ ۱۸۹۸ء
آپ کی جوتیوں کا غلام
محمد صادق