حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۸
محتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ
بسمه
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے آپ کا خط پڑھا۔ میں اِنْشَاءَ اللهُ الْكَرِیم آپ کے لئے دُعا کروں گا تا یہ حالت
بدل جائے ۔ اور انشاء اللہ دُعا قبول ہو گی ۔ مگر میں آپ کو ابھی صلاح نہیں دیتا کہ اس تنخواہ پر
آپ دین ا روپیہ بھیجا کریں۔ کیونکہ تنخواہ قلیل ہے ۔ اور اہل وعیال کا حق ہے بلکہ میں آپ کو
تاکیدی طور پر اور حکماً لکھتا ہوں ۔ کہ آپ اس وقت تک کہ خدا تعالیٰ کوئی با گنجائش اور کافی ترقی
بخشے یہی تین روپیہ بھیج دیا کریں ۔ اگر میرا کانشنس اس کے خلاف کہتا تو میں ایسا ہی لکھتا ۔ مگر میرا
نور قلب یہی مجھے اجازت دیتا ہے کہ آپ اُسی مقررہ چندہ پر قائم رہیں۔ ہاں بجائے زیادت
کے درود شریف بہت پڑھا کریں کہ وہی ہدیہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچتا
ہے۔ ممکن ہے کہ اس ہدیہ کے ارسال میں آپ سے سستی ہوئی ہو۔
۱۸ مارچ ۹۸ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ قیمت کم تھی ۔ آج احتیاطاً مبلغ پچاس من روپیہ اور بھیج دئے گئے ہیں ۔ آپ شیخ عبداللہ
صاحب کو بہت تاکید کر دیں کہ نہایت احتیاط سے شربت کلورا فارم طیار کریں۔ اور کلکتہ سے جو دوائی
منگوانی ہے۔ وہ ضرور کلکتہ سے منگوائی جاوے۔ تا عمدہ اور سستی آئے۔ زیادہ خیریت ہے۔
۱۸ رمتی ۶۹۸
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
کلکتہ سے دوالا ہور میں بنام شیخ صاحب آنی چاہئیے اور پھر کسی کے ہاتھ قادیان میں بھیج
دی جائے ۔
لفافہ بمقام لاہور دفتر اکو نٹنٹ جنرل آفس
بخدمت محتی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک دفتر
۱۸ رمتی ۶۹۸
راقم
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بین مسیح موعود و مہدی معہود نائب رسول کریم
الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
اما بعد گذارش ہے کہ اس عاجز نے گذشتہ تین چار دنوں میں کئی دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور
اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہوئے اور اپنی کمزوریوں کا اظہار کرتے ہوئے استخارہ کیا ہے ۔
اور اُس کے بعد اپنے دینی اور دنیوی فوائد کو یہ عاجز اسی میں دیکھتا ہے کہ حضور کی جوتیوں میں
حاضر رہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس امر کے لئے اس عاجز کو انشراح صدر عطا
فرمایا ہے۔ پھر جیسا حضور اقدس حکم فرماویں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں ۔ اور آپ کی متابعت
میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے ۔ میرے قلب کا میلان بعد دعائے استخارہ کے بالکل اس طرف ہو گیا
اے خدا ! میرے گنا ہوں ے گناہوں کو بخش دے۔ میری کمزوریوں کو دور فرما۔ اور مجھے صراط مستقیم
ہے۔ اے خ
پر چلا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ اور آپ کے دشمنوں کور و سیاہ کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ ا
آج کے تاریخ ہے اس واسطے اب لاہور خط لکھ دینا چاہئیے ۔
ے جولائی ۱۹۰۱ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
قادیان
مکتوب نمبر ۱۰
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
*
جبکہ آپ کا دل استخارہ کے بعد قائم ہو گیا ہے ۔ تو یہ امر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
خدا تعالیٰ آپ کو مبارک کرے ۔ ہمیں بہت خوشی اور عین مراد ہے کہ آپ اس جگہ رہیں ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
ہماری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
والسلام
نورالدین ( بھیروی)
بَارَكَ اللهُ فِي ارَادَتِكَ وَيَغْفِرُ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ۔
فضل دین ( بھیروی )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بنا و مسیح موعود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
(۱) جو دوائی حضور نے عنایت فرمائی ہے اس کے ساتھ کسی پر ہیز کی ضرورت ہو تو ارشاد فرمائیں۔
(۲) جو نب انگلینڈ سے منگوائے تھے۔ ان میں سے دو مرحمت فرماویں۔ اگر وہ قریب الاختتام
ہوں تو اور منگوائے جائیں۔
یکم جولائی ۱۹۰۲ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
محمد صادق
مکتوب نمبر 11
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پر ہیز صرف ترشی اور بادی چیزوں سے ہے۔ اور نب ابھی بہت ہیں ۔ شاید تین ماہ تک کافی
ہوں گے ۔
والسلام
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نام مسیح موعود مہدی معہود
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
گذشتہ رات کو جو حضور نے حکم فرمایا تھا کہ جرمن زبان کو اور آزماؤ۔ اس امر کے واسطے آج
رات میں نے استخارہ کیا ۔ میں نے رویا دیکھے جو عرض کرتا ہوں ۔
(۱) حضرت مولوی نور الدین صاحب قرآن شریف پڑھ رہے ہیں۔ اور اس میں فرماتے ہیں
کہ نوح نے ارادہ کیا تھا کہ ایک ملک میں ایک عورت سے شادی کرے۔ مگر جب وہاں پہنچا تو سب
عورتوں کو نہایت خوبصورت دیکھ کر وہ ڈرا کہ میں ابتلا میں پڑوں گا ۔ تب وہاں سے چلا آیا اور اسے
معلوم ہوا کہ ہر شے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ بہت استغفار کرو۔
(۲) میں نے کچھ آپ کے سامنے بیان کیا ہے ( یاد نہیں رہا ) آپ نے فرمایا تب تو
نہیں چاہئیے ۔
(۳) میں نے آپ حضور کی خدمت میں ایک رقعہ لکھا ہے ( غالباً جرمن زبان پڑھنے کے متعلق )
آپ نے جواب میں عبد المجید کے ہاتھ مجھے ایک سنہری لونگ بھیجا ہے۔ جو عورتیں ناک میں لگاتی ہیں
اور اس پر سفید موتی جڑے ہوئے ہیں۔ میری بیوی نے بھی میرے واسطے استخارہ کیا تھا۔ اُس نے
خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ اپنا گوشت کاٹ کاٹ کر ہمارے آدمیوں کو دے رہے ہیں۔ کرنا
چند روز ہوئے میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ میں حضور کے ساتھ کہیں جا رہا ہوں۔ حضور کالباس
سفید ہے اور حضور کا نام الیگزنڈر (سکندر ) بلے ٹیور ہے۔ اور تفہیم یہ ہے کہ یہ جرمن لفظ ہے۔ اور اس
کے معنے ہیں صادق ۔ پھر رویا میں معلوم ہوا کہ اس کے معنے ہیں شفا دہندہ۔
پس اگر حضور کا حکم ہو تو میں آج جرمن زبان کا پڑھنا شروع کر دوں ۔
۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
مکتوب نمبر ۱۲
عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ان خوابوں سے تو کچھ بھی اجازت محسوس نہیں ہوتی ۔ بہتر ہے۔ ذرا صبر کریں۔ جب تک جرمن
کی حقیقت اچھی طرح گھل جائے ۔ معلوم نہیں کہ جرمن سے کوئی عربی اخبار بھی نکلتا ہے۔ جیسا کہ
عربی اخبار امریکہ سے نکلتا ہے۔ کوئی اور کوئی سبیل اشاعت ڈھونڈ نا چاہئیے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے لڑکے محمد منظور نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک چیل ہمارے مکان کے صحن میں بیٹھی
ہے اور ایک اُس کے ساتھ اور ہے اور مجھے گیت سناتی ہے۔ پھر وہ ایک کیر ابن کر زمین میں گھس گئی ۔“
پھر باہر نکلی اور مجھے پنجہ مارنا چاہا۔ میں نے کہا میں تم کو روٹی دوں گا ۔ تب اُس نے پنجہ نہ مارا۔
اور میں نے روٹی دے دی۔ تب ہم نے اُس کے خوف سے مکان بدل لیا تو وہ چیل وہاں بھی آگئی
اور کہنے لگی ۔ ”میں سب شہروں اور گلیوں سے واقف ہوں ۔ مگر تم مجھ سے نہ ڈرو تم کو کچھ نہ کہوں گی مجھے
روٹی دے دیا کرو ۔“
یہ لڑکے کا بیان ہے۔ اس کی تعبیر سے مطلع فرماویں۔
اگر غلام جیلانی والے مکان کے متعلق کچھ فیصلہ نہیں ہوا تو فی الحال میں وہی لے لوں کیونکہ اس
کی ہوا اُس کی نسبت جس میں ہم رہتے ہیں بہتر معلوم ہوتی ہے۔ وہ کرایہ کے متعلق تو اب تنگ نہیں
کرتے مگر اس میں ہوا اور روشنی نہیں ہے۔ جیسا حضور فرماویں۔ حضور کی جوتیوں کا غلام
۲۸ مارچ ۱۹۰۳ء
عاجز محمد صادق
مکتوب نمبر ۱۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چیل سے مراد تو طاعون ہی معلوم ہوتی ہے ۔ معبرین نے چیل سے مراد فرشتہ ملک الموت
لکھا ہے ۔ کہ جو شکار کر کے آسمان کی طرف اُڑ جاتا ہے ۔ خدا تعالیٰ خیر رکھے ایسا نہ ہو کہ قادیان
میں پھر طاعون پھیل جائے ۔ مکان کا بدلا لینا ضروری ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص بسنت سنگھ نام ذیلدار ڈلہ ایک پروانہ سرکاری لے کر سب لوگوں سے لکھا تا پھرتا
ہے کہ وہ کہاں کے باشندے ہیں۔ یہاں کیوں سکونت اختیار کی ہے۔ کیا کام کرتے ہیں۔ ایک
فہرست تیار کر رہا ہے۔ احباب نے لکھ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت
میں رہنے کے واسطے یہاں سکونت پذیر ہیں اور فلاں فلاں کام کرتے ہیں ۔ غالبا یہ ضلع کی ایک
معمولی فہرست ہے۔ اطلاعاً گذارش ہے۔
۳ رمئی ۱۹۰۳ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
مکتوب نمبر ۱۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ دریافت کرنا چاہئیے کہ وہ تحصیلدار بٹالہ کا پروانہ ہے یا ڈ پٹی کمشنر کا ۔ تا اصل حال معلوم ہو
سکے اور دوسرے یہ ضرور لکھنا چاہئیے کہ ہماری جماعت میں دوقسم کے آدمی ہیں ۔ بعض تو وہ ہیں کہ
مرید ہو کر اپنے وطن چلے جاتے ہیں اور بعض نے اسی جگہ قادیان میں سکونت مستقل کر لی ہے۔ اور
جو لوگ چلے جاتے ہیں اسی طرح آمد رفت اُن لوگوں کی جاری رہتی ہے۔ کوئی آتا ہے اور کوئی چلا
جاتا ہے۔ اور ایسے لوگ جو مرید ہوتے ہیں اُن کے ناموں کو یاد رکھنے کے لئے یہاں ایک رجسٹر
رکھا رہتا ہے اور ایک شخص ان کے لکھنے پر مقرر ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلد پنجم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
گلے کہ روئے خزاں را گہے نخواهد دید
بباغ تست اگر قسمتم رسا باشد
پناہ بیضہ اسلام - پہلوان رب جلیل - پند ملت الہدی ۔ خلیفہ شاہ ارض و سموات مسیح
خدائے قدیر بعد از صد صلوٰۃ وسلام این نابکار و شرمسار برائے یک نظرِ رحمت بر در تو
امیدوار عرضگذار است که در اخباری که از ملک امریکہ رسیده بودخوانده بودم که دوائے
جدید برائے درد گرده و امراض مثانه و کثرت پیشاب نو ایجاد شده است یک شیشه خورد که
برائے تجربہ مفت مے فریسند طلب کردم ہماں ارسال خدمت اقدس است -
۱۴ جون ۱۹۰۳ء /
والسلام
گدا گر صاحب بیت الدعاء
عاجز
محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۱۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا كَثِيرًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۔ دوا پہنچ گئی ۔ ایک اشتہار بالوں کی
کثرت کا شایدلندن میں کسی نے دیا ہے۔ اور مفت دوا بھیجتا ہے ۔ آپ وہ دوا بھی منگوا لیں کہ تا
آزمائی جائے ۔ لکھتا ہے کہ اس سے گنجے بھی شفاء پاتے ہیں ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
وَيَنْصُرُكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مولوی کرم دین بھیں کو اکثر اخباروں میں مضامین دینے کی عادت معلوم ہوتی ہے۔ زیادہ تر
سراج الاخبار میں ممکن ہے اُس کی کوئی تصنیف یا تالیف بھی ہو۔ اگر اُس کے مضامین پڑھے جائیں تو
اللہ تعالیٰ چاہے تو اُس کے اپنے استعمال شدہ الفاظ لئیم ، بہتان، افتراء وغیرہ مل جائیں جن سے
مقدمہ میں بہت مددل سکے ۔ اگر حضور مناسب خیال فرماویں تو کسی شخص کو اس کام پر متعین فرماویں کہ
لاہور یا جہلم سے سراج الاخبار کے پرانے فائل دیکھ کر یہ کام پورا کرے۔
۱۶ دسمبر ۱۹۰۳ء
مکتوب نمبر ۱۶
محبتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفی عنہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اب تاریخ مقدمہ بہت نزدیک آ گئی ہے۔ اب کوئی وقت نہیں ہے۔ ہاں دوسری تاریخ میں ایسا
ہو سکتا ہے۔ بالفعل یہ کوشش کرنی چاہئیے کہ میری کتابوں میں سے یہ لفظ نکل آوے خاص کر مواہب
الرحمن میں ۔ لغت کی کتابیں تو موجود ہیں۔ انشاء اللہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نہ کوئی صورت پیدا ہو
جائے گی۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بنام مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
باعث حمل کچھ عرصہ سے میرے گھر میں ایسی تکلیف ہے کہ گھر میں کھانا تیار ہو نہیں سکتا۔ روٹی تو
تنور پر پکوالی جاتی ہے۔ مگر ہانڈی کے واسطے دقت ہے۔ اس واسطے عرض پرداز ہوں کہ کچھ عرصہ لنگر
سے سالن مرحمت فرمایا جایا کرے۔
۹ رفروری ۱۹۰۴ء
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
مکتوب نمبر ۱۷
میاں نجم الدین صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب کو دو وقت لنگر سے سالن عمدہ دے دیا کریں۔ تاکید ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حسب الحکم تحقیقات کی گئی ۔ کرم داد اور ایک طالب علم عمر پندرہ سال شہادت دیتے ہیں کہ
ہم نے بدھ کی شام کو چاند دیکھا تھا۔ پہلے کرم داد نے دیکھا۔ اور کرم داد کے دکھانے سے اس
طالب علم نے دیکھا۔ کہتے ہیں کہ چاند بار یک دُھندلا اور شفق کے قریب تھا۔ اور بھی کئی لوگ
مسجد میں موجود تھے ۔ مگر باوجود ان کے بتانے کے اور کسی کو نظر نہ آیا۔ اور جلد غائب ہو گیا۔ یہ
اُن کے بیانات ہیں ۔ اُن کا تحریری حلفی بیان شامل ہذا ہے ۔
جنتریوں میں بالاتفاق پہلی تاریخ جمعہ لکھی ہے ۔ لاہور ، امرتسر، بٹالہ، گورداسپور بھی میں
نے خطوط لکھے ہیں ۔ آئندہ جو حضور فیصلہ فرماویں۔
ایک اور عرض
سیالکوٹ سے مولوی مبارک علی صاحب کا خط تاکیدی آیا ہے کہ میری گواہی کی اُن کو
سخت ضرورت ہے۔ اور تاریخ ۲۵ فروری مقرر ہے ۔ جس کے واسطے مجھے ۲۳ کو یہاں
سے چلنا چاہیے ۔
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ حضور اقدس نے بھی ارشاد
فرمایا ہے کہ میں چلا جاؤں ۔ سو میں طیار ہوں ۔ سُنا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں تاحال کچھ کچھ
طاعون بھی ہے۔ لیکن چھاؤنی سیالکوٹ میں نہیں ہے ۔ اور مولوی مبارک علی صاحب کا مکان بھی