حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت اقدس مرشد نا و مهد یا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم
ثناء اللہ والا مضمون رجسٹری کرا کر بھیجنا ہے۔ اس کے واسطے ایک روپیہ ( عمر ) اور
دوسرے خط و کتابت کے واسطے ا ( دو روپے ) ارسال فرمانویں کل سے ( تین
روپے ) ۔
السلام علیکم
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۴۹
بہتر ہے اخبار عام کو تحریری مضمون جو بھیجنا ہے میری طرف بھیج دیں تا میں اپنے خط کے
ذریعہ سے بھیج دوں ۔
والسلام
غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ينام مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج اخبار کی آخری کا پی لکھی جائے گی ۔ تازہ الہامات سے مطلع فرما نویں تا کہ درج
ہوں ۔
مکتوب نمبر ۵۰
۲۴ رستمبر ۱۹۰۶ ء مطابق نہم شعبان ۱۳۲۴ روز پیر
الہام وحی الہی ۔ موت ۔ تیراں ماہ حال کو لیے
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
غالبا تیراں ماہ حال مراد تیراں ماہ شعبان ہے ۔ وَاللهُ اَعْلَمُ اور میں نہیں جانتا کہ تیراں
ماہ حال سے یہی شعبان مراد ہے یا کسی اور شعبان کی تیراں تاریخ اور میں قطعی طور پر نہیں جانتا
کہ کس کے حق میں ہے اس لئے طبیعت غمگین ہے ۔ خدا تعالیٰ فضل کرے۔ آمین
ا تذکرہ صفحہ ۵۷۰ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ علیکم الله وبركاته
میاں معراج الدین صاحب ( پرو پر انٹرا اخبار بدر ) نے ایک شخص داروغہ چراغ دین نام بدر
کا خزانچی مقرر کر کے بھیجا ہے۔ ( دس روپیہ ) اُس کی تنخواہ مقرر کی ہے۔ اور ساتھ ہی اس کو
تحریری اجازت دی ہے کہ علم ( دس روپیہ ) سے زیادہ بھی چاہے تو لے لے ۔ اور زبانی اُس
کو اختیار دیا ہے کہ بدر کے واسطے تم قادیان میں میرے قائم مقام ہو ۔
اول تو بدر میں نہ اتنا روپیہ ہے اور نہ اتنا کام ہے کہ دس روپیہ ماہوار کا بوجھ اور ڈالا
جائے ۔ لیکن وہ اپنے روپیہ کے مالک ہیں ۔ میں نے ان کو کچھ کہنا مناسب نہ جانا کیونکہ یہ روپیہ
کا معاملہ ہے اور شک و شبہ کا مقام ہے ۔
لیکن اب مشکل یہ پڑی ہے کہ وہ شخص مجنون ہوتا جاتا ہے اور ساعت بساعت اس کا جوش
بھڑکتا جاتا ہے۔ یہ حالت دراصل پہلے بھی اُس کی تھی مگر اب بڑھتی جاتی ہے۔ دفتر کے لوگوں کو
مارتا ہے اور موقوف کرتا ہے۔ اخبار کے کام میں بہت حرج ہو رہا ہے۔ باہر بھی لوگوں سے لڑتا
ہے۔ صبح سے میاں نجم دین ۔ احمد نور افغان - عرب صاحب ۔ محمد نصیب کے ساتھ لڑائی کر چکا
ہے۔ فحش گالیاں دیتا ہے۔ سب لوگ حیران ہیں ۔
میرے نزدیک تو مناسب ہوگا کہ اس کو کسی طرح سے رخصت کیا جائے ۔ آئندہ جو حکم ہو ۔
قریباً ۱۹۰۶ء
مکتوب نمبر ۱ ۵
محمد صادق عفا اللہ عنہ
یہی مناسب ہے کہ اس کو رخصت کر دیں اور بلا توقف اس کی حالت کی اطلاع دے
دیں ۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود
السلام علیکم
آج کا کوئی الہام ہو تو حضور مطلع فرما نویں تا کہ درج اخبار ہو جائے ۔ والسلام
مکتوب نمبر ۵۲
أَصْلِحُ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي
سَلَامٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ !
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
یہ الہام کہ اَصْلِحُ بَيْنِي وَبَيْنَ اِخْوَتِی اس کے یہ معنی ہیں کہ اے میرے خدا! مجھ میں
اور میرے بھائیوں میں اصلاح کر ۔ یہ الہام در حقیقت تتمہ ان الہامات کا معلوم ہوتا ہے جن
میں خدا تعالیٰ نے اس مخالفت کا انجام بتلایا ہے اور وہ یہ الہام ہیں ۔ خَرُّوا عَلَى الْأَذْقَانِ
سُجَّدًا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ ۔ تَاللهِ لَقَدْ آثَرَكَ اللهُ عَلَيْنَا وَإِنْ كُنَّا لَخَاطِئِينَ
لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
یعنی بعض سخت مخالفوں کا انجام یہ ہوگا کہ وہ بعض نشان دیکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے سجدہ میں گریں
گے کہ اے ہمارے خدا! ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے اور مجھے مخاطب کر کے کہیں گے کہ بخدا خدا
نے ہم پر تجھے فضیلت دی اور تجھے چن لیا اور ہم غلطی پر تھے کہ تیری مخالفت کی ۔ اس کا یہ جواب ہوگا کہ
آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔ خدا تمہیں بخش دے گا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ہے۔ یہ اس وقت ہوگا
کہ جب بڑے بڑے نشان ظاہر ہوں گے آخر سعید لوگوں کے دل کھل جائیں گے اور وہ دل میں کہیں
گے کہ کیا کوئی سچا مسیح اس سے زیادہ نشان دکھلا سکتا ہے یا اس سے زیادہ اس کی نصرت اور تائید ہوسکتی ہے
تب یکدفعہ غیب سے قبول کے لئے ان میں طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ حق کو قبول کر لیں گے ۔
۲۳ را پریل ۱۹۰۷ء
لی تذکره صفحه ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ ء ۲ تذکره صفحه ۶۰۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
اعطيت هذه المكتوب بيد سيدنا مسيح الموعود لعبد الحميد افندى مصرى
ليكون له البركة_*
یوم العید ۱۱ فروری ۱۹۳۸ء
المفتی محمد صادق عفا اللہ عنہ
قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد یا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اپنی زندگی تو انشاء اللہ حضور کے قدموں میں گذر ہی رہی ہے اور آئندہ بھی خدا سے دُعا
ہے کہ دین پر خاتمہ ہو۔ لیکن آئندہ اولاد کے واسطے بھی یہ حیلہ ہے کہ ان کے لئے ایک مکان بنا
دیا جائے ۔ تو ان کے ذہن نشین ہو جاوے کہ ہمارا وطن اور گھر اسی جگہ حضرت خلیفۃ اللہ کے
قدموں میں ہے اور جس مکان کو حضور نے ایک دفعہ دیکھا تھا وہ طیار ہو گیا ہے اور اب اس میں
جانے کا ارادہ ہے جس کے واسطے حضور کی اجازت کا خواہاں ہوں ۔
حضور دعا فرماویں کہ اللہ تعالیٰ اس مکان کو میرے اور میرے آل و اہل کے واسطے
موجب برکت اور اپنی رضا مندیوں کا ذریعہ بناوے ۔
حضور کی سنت کے مطابق میں چاہتا ہوں کہ اس مکان کا کچھ نام رکھوں اور میرے خیال
میں وہ نام بیت الصدق ہے۔ اگر حضور کی اجازت ہو ۔
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ
قادیان
الحکم جلد ۱ ۴ نمبر ۵ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۳۸ ء صفحه ۵
مکتوب نمبر ۵۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکان خدا مبارک کرے ۔ آمین ۔ نام بہت موزوں ہے ۔ ایک روپیہ آپ کا پہینچ
گیا ہے ۔
والسلام
مرزاغلام احمد عفی عنہ
میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا جو حضرت صاحب کے جواب کے ساتھ درج
ذیل کیا جاتا ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ حضور ، سیٹھ صاحب ( عبدالرحمن مدراسی ) کو خود خط لکھا کرتے ہیں۔ اس واسطے
چند لفافے جن پر ٹکٹ لگا ہے۔ اور سیٹھ صاحب کا پتہ انگریزی میں لکھا ہے۔ ارسال خدمت
ہیں ۔ ان لفافوں کے اندر کا غذ بھی ہیں ۔
عاجز پرسوں سے بیمار ہے۔ ریزش ۔ بخار سردرد ۔ حضور دعا فرمائیں ۔
مکتوب نمبر ۵۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
آپ نے لفافے بھیج کر بہت آسانی کے لئے مجھے مدد دی ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا -
خدا تعالیٰ شفاء بخشے ۔
۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء
والسلام
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مر شد نا و مهد بنام مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم
اسٹیشن ریل کے قریب ایک انگریز سیاح سے ملنے کا مجھے اتفاق ہوا۔ جس کو میں نے حضور
کے دعوئی اور دلائل سے اطلاع دی تو اُس نے حضور کی ملاقات کا بہت شوق ظاہر کیا۔ وہ اُسی
وقت ساتھ آتا تھا مگر میں نے کہا کہ میں پہلے حضور سے اجازت حاصل کرلوں ۔ اگر مناسب ہو
تو بعد نماز ظہر میں اُن کو لے آؤں ۔
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۵۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مجھے معلوم نہیں کہ کیسا اور کس خیال کا انگریز ہے۔ بعض جاسوسی کے عہدے پر ہوتے ہیں
اور بعد ملاقات خلاف واقع باتیں لکھ کر شائع کرتے ہیں ۔ صرف یہ اندیشہ ہے ۔ جیسا کہ فضل
رومی کا انجام ہوا ۔
مئی ۱۹۰۸ء ۔ لاہور
والسلام
مرزا غلام احمد
یہ انگریز پروفیسر ریگ تھا۔ اس کو میرے دوبارہ عرض کرنے پر حضرت صاحب نے اجازت دے دی
تھی ۔ ملاقات کے مفصل حالات کے واسطے ملاحظہ ہو ذکر حبیب باب نمبر ۱۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد پنجم
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اگر اجازت ہو تو عاجز ایک روز کے واسطے قادیان ہو آوے۔ اور دفتر وغیرہ کا حساب
دیکھ آوے۔ صرف ایک دن لگے گا ۔ جیسا حکم ہو۔
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفا اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۵۶
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بے شک آپ ہو آویں۔ اختیار ہے۔
مئی ۱۹۰۸ء
والسلام
مرزا غلام احمد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مر شد نا و مہد بنام مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل میں پروفیسر سیاح کو ملا تھا۔ جو حضور کو ملنے کے واسطے آیا۔ اُس نے بعض اور
یزوں سے حضور کا ذکر کیا ہوا تھا ۔ ان میں سے ایک مجھے ملنے آیا۔ دیر تک گفتگو
انہوں نے بہت خواہش ظاہر کی کہ اگر حضور کی اجازت ہو تو ہفتہ کے سہ پہر کو یعنی کل حضور کی
زیارت کے واسطے آویں ۔ جیسا حکم ہو ۔ ان کو اطلاع دی جاوے۔
۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۵۷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل میں نے مہندی لگانا ہے۔ انشاء اللہ۔ اور مہندی لگانے کے دن دو بجے تک فراغت نہیں
ہوتی۔ پھر بعض اوقات کوفت کے سبب بھی طبیعت قائم نہیں رہتی ۔ اس لئے آپ نہ پختہ طور پر بلکہ
انشاء اللہ کے ساتھ پیر کا دن مقرر کریں۔ نماز ظہر کے بعد ۔
والسلام
مرز اغلام احمد
اللہ تعالیٰ کی سنت ہمیشہ ایک ہی رنگ رکھتی ہے ۔ احادیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پر بعض دفعہ عرصہ تک وحی نازل نہیں ہوئی تھی ۔ اس پر کفار نے اعتراض کیا۔ جواب آیا۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلی ہے یہی سنت ان ایام میں حضرت مسیح موعود کے حالات میں دیکھنے میں
آتی ہے ۔ عاجز کی عادت ہے کہ منگل کے روز تازہ الہامات کے دریافت کرنے کے واسطے حضرت کے حضور
عریضہ لکھا کرتا ہوں ۔ چنانچہ اس دفعہ لکھا گیا تو حضرت نے جو جواب لکھا ہے وہ بمعہ اپنے خط کے ہدیہ
ناظرین کرتا ہوں ۔ ( مفتی محمد صادق )
ل الضحى: ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ينام مسیح موعود و مہدی معہود
جلد پنجم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج اخبار کی آخری کا پی انشاء اللہ لکھی جائے گی ۔ حضور تازہ الہامات سے مطلع فرماویں۔
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۵۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے کئی دن سے الہامات کا دروازہ قطعاً بند ہے۔ نہ
معلوم اس میں کیا حکمت ہے ۔ اس لئے مجبوری ہے ۔
والسلام حمد
میرزا غلام احمد
بدر نمبر ۲۴ جلد ۶ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۰۷ ء صفحه ۴
ایک دوست با بو محمد الہی صاحب ۔۔۔۔۔ کوہاٹ نے مجھے خط لکھا کہ میں بمعہ چند اور احباب کے آپ کو
اس کام کے واسطے کچھ ماہوار چندہ دینا چاہتا ہوں ۔ میں ڈرا کہ میرے واسطے ایسا چندہ (اگر چہ وہ خفیف رقم
ہی ہو ) کا لینا نا جائز ہوگا ۔ اس واسطے میں نے بابو صاحب کو خط لکھا کہ سر دست میں کوئی ماہوار چندہ نہیں
لے سکتا ۔ ہاں آپ کی تحریک پر میں اس امر کے متعلق استخارہ کروں گا ۔ پھر جو نتیجہ ہوگا ۔ دیکھا جائے گا۔ اور
حضرت سے حکم بھی طلب کروں گا ۔ اس کے بعد کوئی چھ ماہ تک مجھے کوئی ایسا موقعہ نہ ملا کہ میں اس امر کے
متعلق توجہ اور استخارہ کرتا۔ چھ ماہ کے بعد مجھے ایک وقت میسر آیا کہ میں نے دعا کی اور استخارہ کیا اور پھر
حضرت امام علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں یہ سب باتیں عرض کیں اور یہ بھی دریافت کیا کہ آیا اس کام
کو جاری رکھوں یا نہ رکھوں؟ حضرت امام علیہ السلام نے جواب میں لکھا ۔ )
مکتوب نمبر ۵۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے نزدیک جہانتک کچھ دقت اور حرج واقعہ نہ ہو ۔ اس کام میں کچھ مضائقہ نہیں ہے ۔
موجب تبلیغ ہے اور جو صاحب اس کام میں مدد دینا چاہیں وہ بیشک دیں ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد
بنام
حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ