حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۸ جنوری ۱۹۰۵ ء کو جبکہ میں قادیان کے ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر تھا۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی خدمت بابرکت میں ایک رقعہ لکھا تھا۔ جس کا اصل بمعہ جواب درج کرنا مناسب ہے ۔
امید ہے کہ ناظرین کی دلچسپی کا موجب ہوگا ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بینا مسیح موعود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صاحبزادہ میاں محمود احمد کا نام برائے امتحان ( مدل ) آج ارسال کیا جائے گا ۔ جس جس فارم
کی خانہ پری کرنی ہے اس میں ایک خانہ ہے کہ اس لڑکے کا باپ کیا کام کرتا ہے۔ میں نے
وہاں لفظ نبوت لکھا ہے ۔
کان میں طنین ہوتا ہے۔ گولیوں کا کھانا اگر مناسب ہو تو ارسال فرمائیں۔ حضور کو بار بار
تکلیف دیتے بھی شرم آتی ہے ۔ اگر مناسب ہو تو اس کا نسخہ تحریر فرمائیں ۔ میں خود بنالوں ۔
۱۸ جنوری ۱۹۰۵ء
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
مکتوب نمبر ۳۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محمد صادق عفا اللہ عنہ
نبوت کوئی کام نہیں ۔ یہ لکھ دیں کہ فرقہ احمد یہ جو تین لاکھ کے قریب ہے اس کے پیشوا اور
امام ہیں ۔ اصلاح قوم کام ہے ۔
غلام احمد عفی عنہ
پس میں نے اس فارم پر حضرت کا نام یوں لکھا۔
National reformation and leadership of Ahmadiyya۔۔۔۔۔۔۔۔
it (300,000 members)
لے ایک دفعہ میں بیمار ہو گیا تھا۔ معدہ میں کچھ خرابی تھی۔ بخار ہو جاتا تھا۔ حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام ) ایک نسخہ کے تازہ اجزاء ہر روز منگوا کر ایک گولی اپنے دست مبارک سے بنا کر مجھے بھیجتے تھے۔ اس سے اللہ
تعالیٰ نے مجھے شفاء دی۔ اس کے اجزاء مجھے اس وقت معلوم نہ تھے۔ بعد میں حضرت صاحب نے مجھے بتلا دیئے کے
تھے۔ (صادق)
مکتوب نمبر ۳۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ ایک روپیہ پہنچ گیا۔ جَزَاكُمُ الله ۔ سورنجان شیریں کے ساتھ مصری ملا دیں۔ سورنجان
ایک تولہ ، مصری چھ ماشہ صبح و شام دو دو ماشہ کھالیا کریں۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
سورنجان مصری
و خوراک
توله +
توله = ا تولہ
۱۸ خوراک
۲ توله +
ایک تولہ = ۳ تولہ
۱۸ ماشه ۴ دن
و دن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گولی کے کھانے کے بعد پہلے دن تو بالکل بخار نہیں ہوا۔ دوسرے دن خفیف سے ذرہ زیادہ اور
تیسرے دن خفیف ۔ جس دن سے گولی کھا تا ہوں صبح کو بخار بالکل نہیں ہوتا۔ پہلے ہوتا تھا۔ پاخانہ بھی
ٹھیک آجاتا ہے۔ بدن میں طاقت بھی محسوس ہوتی ہے۔ پھر جیسا حضور مناسب خیال فرماویں۔
مکان کے متعلق حضور نے کیا حکم فرمایا ہے ۔
مکتوب نمبر ۳۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
گولی بھیجتا ہوں ۔ کھالیں ۔
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے خط میں لکھا تھا کہ گویا میں نے آپ کو کچھ پینے کے لئے بتلایا ہے حالانکہ میں نے
کچھ نہیں بتلایا ۔ نسخہ مناسب یہ ہے۔
گلوتاز ۲۰ توله، چرائتہ ۲ تولہ، پانچ سیر پانی میں جوش دیں۔ جب آدھا سیر رہ جائے تو
کسی گلی برتن میں جو نیا ہو رکھ چھوڑیں۔ اور ہر روز پانچ تولہ ہمراہ عرق بید 1 ماشہ اور ست گلو۲
ماشہ پی لیا کریں۔
مکتوب نمبر ۳۷
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مجھے افسوس ہے کہ میں نے پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کو تاکید کی تھی کہ اس جگہ سے
کوئی ہماری جماعت میں سے نہیں جانا چاہیے ۔ اب ایک طرف میری طبیعت بیمار ہے۔ کھانسی سے
دم اُلٹ جاتا ہے۔ اور طلب کرانے والے کو اختیار ہوتا ہے کہ طلب کر انا ملتوی کرا دے۔ ان کو لکھ
دیں کہ یہ بہت بے موقع ہے اور میری نسبت لکھ دیں کہ اُن کی طبیعت سخت بیمار ہے۔ غرض مولوی
مبارک علی اس کارروائی کو ملتوی کراسکتا ہے۔ اگر نیت نیک ہو۔ اور ان گواہوں کی جگہ ہماری
جماعت کے سیالکوٹ میں بہت واقف موجود ہیں ۔ سوان کو تاکید الکھا جائے کہ یہ تینوں سمن ملتوی
کرادیں ۔ وہ عدالت میں کہہ دیں کہ میں ان کو طلب کرانا نہیں چاہتا۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قاضی صاحب کے لڑکے کی وفات کی تحریک پر حضور نے جمعہ کے دن جو ہمدردی کا وعظ
کیا تھا ۔ اس کو میں نے اس طرح درج اخبار کرنے کا ارادہ کیا تھا کہ موجودہ واقعہ کا ذکر نہ ہو اور
عام طور پر جماعت احمدیہ کو ایک نصیحت ہو۔ کہ ہماری جماعت کا کوئی فرد شہید طاع طاعون سے ہو تو
کس طرح ہمدردی کرنی چاہئیے ۔ مگر افسوس ہے کہ یہ سبب نہ ہونے پریس کے ہمارا اخبار اب
تک نکل نہیں سکا اور شیخ یعقوب علی صاحب نے اس واقعہ کو اور جماعت کی غلطی کو صاف اور گھلے
لفظوں میں شائع کر دیا ہے۔
اب کیا حضور پسند کرتے ہیں کہ میں بھی اسی طرح لکھ دوں ۔ اس میں شماتت کا اندیشہ ہے
اور دشمن نکتہ چینی کریں گے ۔ لیکن الحکم شائع ہو چکا ہے ۔ یا میں اپنی پہلی تجویز کے مطابق اس کو
عام نصیحت کے پیرا یہ میں لکھوں ۔
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
محمد صادق عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
میرے نزدیک بہتر ہے کہ کوئی ذکر نہ کیا جائے ۔ صرف نصیحت کی تقریر لکھ دی جائے ۔
ا مراد ”وجہ سے۔ ناشر
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جو شخص روٹی پکانے والا آیا ہے۔ سُنا ہے کہ وہ ایک سخت طاعون کی جگہ سے آیا ہے اور کئی
عزیز اُس کے مر گئے ہیں ۔ اُس سے کم از کم دس روز تک پر ہیز ضروری ہے۔ سُنا ہے ایک لڑکا
بھی ساتھ ہے اور وہ بیمار ہے۔ شاید طاعون ہے ۔ جلد نکال دیا جائے اور جو بھانجا مولوی یار محمد
صاحب کا مر گیا ہے۔ جلد اُس کو دفن کر دیا جائے ۔ مولوی یار محمد صاحب جنازہ پڑھ لیں بہت مجمع
جمع نہ ہو ۔ بلا شبہ وہ طاعون سے مرا ہے ۔ پوری احتیاط درکار ہے ۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴۰
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا خط بطور یادداشت میں نے رکھ لیا ہے ۔ چند ضروری مضمون جو لکھ رہا ہوں ۔ اُن
کے بعد انشاء اللہ اس کو لکھوں گا کیونکہ یہ مضمون غور کرنے کے لائق ہے۔ جلدی نہیں لکھ سکتا ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد پنجم
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کا واقعہ حضور اقدس نے سُنا ہی ہوگا ۔ ابتدا اس کی یوں تھی کہ گاؤں کے بعض خبیث ہمارے
طلباء کو گلی میں سے گزرتے ہوئے کھڑکی میں سے چھیڑا کرتے تھے۔ ایسا ہی ۔
کل جو ایک
نے چھیڑا جس کا نام مہندا بتایا جاتا ہے۔ تو ایک لڑکا اس کو کھڑکی سے ہٹانے کے واسطے باہر گلی میں نکلا۔
انہوں نے اس کو مارنا چاہا۔ وہ بھاگتا ہوا واپس آیا ۔
مکتوب نمبر ۴۱
محمد صادق
السلام علیکم
اس میں کچھ مضائقہ نہیں ۔ مگر اوّل یہ تدبیر سوچ لینا چاہئیے کہ اس جگہ سخت بد معاش لوگوں کا
فرقہ ہے۔ اگر تھا نہ سے کوئی شخص تفتیش حال کے لئے آیا۔ تو ہندو اور مسلمان دونوں مل کر خلاف
واقعہ بیانات کریں گے اور پھر انہیں کے مطابق تھانہ دار رپورٹ کرے گا۔ اوّل ان باتوں کو
خوب سوچ لینا چاہئیے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی اللہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آنانکه خاک
را بنظر کیمیا کنند
جلد پنجم
اما
بود که گوشته چشم بما کنند
حضرت اقدس اما منا و مرشد نام مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک ڈبیا قلموں کی ارسال خدمت ہے۔ یہ اس نمونہ کے مطابق ہے جو کلکتہ کے ایک
سوداگر کے ذریعہ انگلینڈ سے منگوائی گئی تھیں ۔ ان کا رنگ ویسا نہیں ہے مگر مضبوط ضرور ہیں ۔
حضور ان کا تجربہ کر کے مطلع فرماویں۔ نیز پرانی قلموں میں سے ایک مرحمت فرماویں۔
مکتوب نمبر ۴۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق عفی عنہ
ڈبیا پہنچی ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ اور ایک قلم پورانی ارسال ہے۔
والسلام
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بین مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عاجز کو ہمیشہ کرایہ کے مکانات میں اِدھر اُدھر بہت سرگردانی رہتی ہے۔ اور وہ بھی کوئی
قریب نہیں ملتا ۔ مدت کی بات ہے۔ ایک دفعہ حضور نے ارشاد فرمایا تھا کہ غلام جیلانی والا
مکان ملے گا تو تم کو دیا جائے گا ۔ مگر چونکہ اس جگہ مہمان خانہ کی تجویز ہے ۔ اس واسطے میں نے
مناسب نہ جانا کہ یاد دلاؤں ۔ اب اس وقت دو جگہیں خالی ہیں ۔ ایک تو سفید زمین جو مرزا
سلطان احمد سے حضور نے لی ہے ۔ جہاں خیمہ لگا ہے۔ اگر وہ حضور مجھے مرحمت فرماویں۔ تو میں
اپنے خرچ سے وہاں مکان بنوالوں ۔
دوم ۔ باورچی خانہ خالی ہو گیا ہے ۔ اگر اُن میں سے کوئی جگہ مجھے عطا فرما نا مناسب خیال
دور ہو۔ یہ عاجز کا خیال ہے۔ پھر جو حضور مناسب
فرماویں۔ تو ہر دو قریب ہیں اور ر تکلیف بھی
خیال فرماویں۔ اُسی میں خوشی ہے ۔
مکتوب نمبر ۴۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
خطا کار عاجز
محمد صادق عفا اللہ عنہ
افسوس ہے کہ اس وقت ایسی صورت ہے کہ ان باتوں میں مجبوری ہے۔ جو حصہ زمین
سلطان احمد کی زمین کا ملا ہے ۔ بجز اس کے ملحق کرنے کے مہمانخانہ بالکل نا تمام ہے ۔ جو ہرگز
کافی نہیں ہے اور دوسری زمین ، جہاں سے لنگر خانہ اٹھایا ہے۔ میر صاحب نے اپنی ضروریات
کے لئے لے لی ہے۔ مگر مجھے آپ کی حیرانی اور پریشانی کا بہت فکر ہے۔ امید کہ انشاء اللہ کوئی کی
صورت پیدا ہو جائے گی ۔ آپ مطمئن رہیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں ۔
جبکہ عاجز اکثر ہلکے بخار میں گرفتار رہنے میں مبتلا تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکثر خود
میرے علاج کی طرف توجہ فرماتے تھے۔ ایک دفعہ میں نے ایک گولی کے متعلق جو حضور نے مجھے کھانے کے
واسطے دی کچھ لکھا اور دوبارہ وہی گولی طلب کی ۔ تو حضور نے یہ جواب لکھا:
مکتوب نمبر ۴۴
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
معلوم نہیں کہ آپ نے کس وقت گولی کھائی تھی اور گولی کھانے کے بعد کیا اثر اُس کا رہا۔
طبیعت میں کیا حالت محسوس ہوئی ۔ اور پہلے کی نسبت اُس گولی کے بعد کیا معلوم ہوا اور گولی کس
وقت کھائی۔ اور بخار کس وقت ہوا ۔
۱۹۰۵ء
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
اخبار بدر جب قادیان میں چھپتا تھا۔ تو اس کے مالک میاں معراج الدین صاحب عمر جو لاہور میں
رہتے ہیں۔ اور ایڈیٹری پر عاجز مامور تھا ۔ اور مجھے مت روپے تنخواہ ملتی تھی ۔ رفتہ رفتہ بدر کا کام بڑھ گیا۔
اس واسطے میں نے حضرت صاحب کو لکھا کہ اخبار پہلے آٹھ صفحہ کا تھا ۔ اب بارہ ۱۲ صفحہ کا ہے ۔ خریداروں میں
بھی تین سو کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اور میری محنت بڑھ گئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میاں صاحب کو لکھوں اور مجبور
کروں کہ میری تنخواہ میں ترقی کریں ۔ اس کے جواب میں حضور نے مجھے تحریر فرمایا :
مکتوب نمبر ۴۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے دل میں یہ آتا ہے کہ ہر ایک کام صبر اور آہستگی سے عمدہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اس
میں مدد دیتا ہے۔ اِس لئے بہتر ہے کہ جس طرح ہو سکے دو ماہ اور صبر کریں ۔ اور طرح طرح
کے پیرایہ میں اپنی محنت اور کارگزاری اور اخبار کی ترقی کا اخبار میں ہی ان مہینوں میں حال
لکھتے رہیں ۔ اس طریق سے امید ہے کہ وہ خود ملزم ہو جائیں گے اور آپ کے وسیع اخلاق اور
صبر کا آپ کو اجر ملے گا۔ اور بعد انقضاء دوماہ کے اُن پر ظاہر کر دیں کہ اب تک میں نے ان
تمام تکالیف کی برداشت کی ہے مگر اب یہ تکلیف فوق الطاقت ہے ۔ اور دو ماہ کچھ زیادہ نہیں ۔
یونہی گزر جائیں گے۔
۲۰ مارچ ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کتاب چشمہ مسیحی تصنیف فرمائی ۔ تو عاجز نے اجازت
چاہی کہ ساری کتاب اخبار بدر کے ایک ہی نمبر میں شائع کر دی جائے ۔ تا یک دفعہ لوگوں کو پہنچ جائے ۔ اس
کے جواب میں حضور نے لکھا:
مکتوب نمبر ۴۶
السلام علیکم
بہتر ہے چھاپ دیں ۔
۲۱ مارچ ۱۹۰۶ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
شبہہ چنتک کے تمام پرچے نہیں ملے ۔ جو ملے ہیں وہ میں نے دیکھ ڈالے ہیں ۔ ان میں
تین جگہ صاف لفظوں میں حضور کی موت اور سلسلہ کی تباہی کا تذکرہ ہے۔ باقی گالیوں کے الفاظ
بہت جگہ ہیں ۔ اگر ضرورت ہو تو وہ بھی لکھ لئے جاویں۔ باقی پر چوں کے واسطے شیخ یعقوب علی
صاحب نے بٹالہ سے منگوانے کی کوشش کی ہے۔
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
قادیان
السلام علیکم
مکتوب نمبر ۴۷
آپ کو یا د نہیں رہا میں تو ان کی گالیوں کے پرچے طلب کرتا ہوں ۔ آپ براہ مہربانی
صفحه و ار و تاریخ وار گالیاں لکھ کر بھیج دیں۔
مرزاغلام احمد
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج اخبار کی آخری کا پی لکھی جائے گی ۔ اگر کوئی تازہ وحی الہی ( ہو ) تو مطلع فرمانو یں ۔
والسلام
حضور کی جوتیوں کا غلام
عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۴۸
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل مجھ کو ایک الہام ہوا تھا اس کے پورے الفاظ یا دنہیں رہے اور جس قدر یا درہا وہ
و
یقینی ہے مگر معلوم نہیں کس کے حق میں ہے لیکن خطر ناک ہے اور وہ یہ ہے ۔ ایک دم میں دم
رخصت ہوا کے
یہ الہام ایک موزوں عبارت تھی ۔ ایک لفظ درمیان کا بھول گیا ۔ واللہ اعلم
ا تذکرہ صفحہ ۵۶۳ ایڈیشن ۲۰۰۴ء