مکتوب بنام محمد احسان علی صاحب

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام محمد احسان علی صاحب
الكتاب المرقوم في تفسير غُلِبَتِ الرُّوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حَامِدًا وَ مُصَلِّيًا
محب مکرم حضرت محمد احسان علی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
محبت نامہ آپ کا آیا اور اُس کے مندرجہ سے آگاہی حاصل ہوئی ۔ مسئلہ مہدی جو آپ نے
سوال نمبر ۱ ، ۲ میں دریافت فرمایا ہے اُس کی تحقیق كَمَا يَنْبَغِی تو ہمارے رسائل میں کی گئی ہے ۔
لہذا ضرور ہے کہ جو رسائل مصنفہ اسباب میں ہیں اُن کو مطالعہ فرمائیے تا کہ ان کے دیکھنے سے
حقیقت مہدی آپ پر بخوبی واضح ہو جائے بالفعل آپ کے ہر دوسوال کی نسبت کچھ مختصراً چند
الفاظ لکھے جاتے ہیں ۔ واضح ہو کہ ایک مہدی تو وہ ہے جو صرف لوگوں کے خیال و وہم میں ہے
اور قرآن وحدیث میں اس خیالی وہمی مہدی کا کہیں پتہ اور نشان نہیں پایا جاتا۔
اور ثانیاً مہدی آخر الزمان خاتم الخلفاء نفس الامری من عند اللہ ہے جس کے دعویٰ کے ثبوت
کے لئے نصوص قرآنیہ و حدیثیہ موجود ہیں اور اُس کی شہادت کے لئے تمام آیات و امارات اور
صد ہانشان الہی بیرونی واندرونی واقع ہو گئے ہیں جو رسائل مصنفہ میں لکھی گئی ہیں ۔
سوال نمبر ا ۔ میں جو آپ نے زوال سلطنت اسلام سلطان روم کا یا اُس کا بیعت یا معیت
مہدی میں داخل ہونا یا فتوحات خزائن ارضیہ کا اُس کے ہاتھ میں آجانا اُس کی علامات سے
قرار دیا ہے وہ نہ قرآن مجید میں مذکور ہے اور نہ کسی حدیث صحیح میں آیا ہے بعض رسائل اردو
آثار محشر وغیرہ میں جو اسباب میں سلطان روم کی نسبت روایات لکھی ہیں مؤلفین رسائل نے

اس پیشین گوئی کو بالکل نہیں سمجھا اصل حقیقت اُس کی مختصر الکھی جاتی ہے۔
واضح ہو کہ مراد روم سے نصاری روم ہیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
سلطنت نصاری کی نصاری روم میں ایک زبردست سلطنت تھی اور بنیا د سلطنت ملک روم میں
نصاری ہی کے ہاتھ سے قائم ہوئے تھے اور یہ استعمال عرب میں ایسا ہی ہے جیسا کہ برطانیہ
سے مراد سلطنت برطانیہ اور روس و یورپ وغیرہ سے مراد اہا لیے یورپ واہا لیے روس مراد
ہوتے ہیں غرض کہ کتب معتبرہ تواریخ سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
ملک روم میں سلطنت نصاری ہی کی تھی ۔ دیکھو کتب تفاسیر اور شروح حدیث کو ۔
اس پیشین گوئی مندرجہ سوال نمبر ایک کی حقیقت یہ ہے کہ اول سورہ روم میں یہ آیت موجود ہے
الم - غُلِبَتِ الرُّومُ - فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ !
یعنی رومی جو نصاری ہیں قریب کی زمین میں مغلوب ہوگئی ہیں لیکن رومی اپنے مغلوب
ہونے پیچھے عنقریب چند سال میں غالب ہو جاویں گے ۔ اس آیت میں دو قراء تیں آئی ہیں ۔
اوّل غُلِبَتْ بصیغہ مجہول اور سَيَغْلِبُونَ بصیغہ معروف اس قراءت کی رو سے جو متواتر ہے وہی
قصہ مراد ہے جو روم نصاری اہلِ کتاب کی شکست خسر و با دشاہ فارس مشرک کے مقابلہ میں ہوئی
تھی اور مسلمانوں کو اس شکست روم سے بوجہ اہلِ کتاب ہو نے اُن کے کے کسی قدر رنج ہوا تھا
اور مشرکین عرب کو بوجہ مشرک ہونے فارس کے خوشی حاصل ہوئی تھی لہذا مسلمانوں کی تشفی کے
لئے یہ آیت سورہ روم میں نازل ہوئی جس میں دو پیشین گوئی عظیم الشان بیان فرمائی گئی ہیں ۔
ایک تو روم کا غالب ہونا فارس پر میعاد ہشت سال میں جو مفہوم بضع سنین کا ہے جس کی نسبت
حضرت صدیق اکبر کا روم کے غالب ہو جانے پر ابی بن خلف سے شرط لگانا روایات صحیحہ میں
مذکور ہوا ہے۔ دوسری خوشخبری مسلمانوں کے لئے یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسی بضع سنین میں
نصرت اور فتح عظیم کا حاصل ہونا جس سے مومنین کو ایک بڑی خوشی اور فرحت حاصل ہوگی
جو آیت ذیل میں بڑے زور شور کے ساتھ بیان فرمائی گئی ہے ۔
ل الروم : انام

وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
یعنی جب کہ رومی غالب ہوں گے مسلمان اللہ کی مدد سے خوش ہو جائیں گے اللہ تعالیٰ جس
کی مدد چاہتا ہے کرتا ہے اور وہی زبردست رحم والا ہے ۔ چنانچہ نزول سورہ روم سے ہشت سال
میں بایام جنگ بدر یہ دونوں پیشین گوئیاں اپنے پورے مضمون کے ساتھ پوری ہوئیں اور
حضرت صدیق اکبر نے اپنی شرط کو فریق ثانی سے وصول کیا ۔ والحمد للہ ۔ دیکھو تفصیل اس کی
کتب تفاسیر معتبرہ اور شروح احادیث میں ۔
دوسری قراءت غَلَبَتْ بصیغہ معروف اور سَيُغْلَبُونَ بصیغہ مجہول آئی ہے چونکہ قراءت
غیر متواتره حکم حدیث صحیح کا رکھتی ہے اس لئے اس کے حکم کا ترک کرنا بھی جائز نہیں کیونکہ علم
اصول کا قاعدہ ہے کہ الْأَعْمَالُ خَيْرٌ مِّنَ الْأَعْمَالِ یعنی عمل کرنا ہی افضل ہے ترک کرنے
سے پس پہلی قراءت کے بموجب یہ دوسری پیشین گوئی ہوئی کہ روم نصاری پھر ایک مدت میں
جو المضاعف پہلی مدت سے ہے ہے! یعنی غالب ہونے کے زمانہ سے بضع سنین ہی ہے ہے اہل اسلام
کے ہاتھ سے مغلوب ہو جائے گی اور ہم نے اہلِ اسلام کی شرط اس واسطے لگائی ہے کہ تمام نصوص
قرآنیہ اور تورات میں یہ نصرت اور فتح اہلِ اسلام کے لئے لکھی ہوئی ہے۔
☑
قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُوْرِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ
یعنی بیشک ہم لکھ چکے ہیں زبور میں بعد پند و نصیحت کے کہ تحقیق زمین مقدس کے وارث
میرے نیک بندے ہو جائیں گے چنانچہ حضرت عمرؓ کے عہد خلافت ۱۶ ھ میں روم نصاری مسلمانوں
کے قبضہ میں آگئی اور یہ زمانہ مغلوب ہونے روم کا اُس کے غالب ہونے سے وہی آٹھ سال
ہوتے ہیں جو بضع سنین میں داخل ہیں اس صورت میں یہ آیت ذیل بھی بخوبی چسپاں ہو گئی۔
لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ بِنَصْرِ اللَّهِ يَنصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ
الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
یعنی پہلے سب سے اور بعد سب کے حکم اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے اور اُس دن خوش ہوں
ا الروم : ۶۰۵
الانبياء : ١٠٦

گے مسلمان ساتھ مدد خدا کے مدد کرتا ہے وہ جس کو چاہتا ہے اور وہی غالب ہے مہربان ۔
کیونکہ اس وقت میں بھی بسبب حصول فتح عظیم کے مومنین لشکر اسلام کو بڑی خوشی
حاصل ہوئی کہ حضرت عمرؓ کے وقت میں
ينصر الله العزيز الرحيم
روم فتح ہوئی اور تمام اہلِ اسلام کو بڑی خوشی اور فرحت حاصل ہوئی ۔ والحمد لله
صدق الله ولله الامر من قبل ومن بعد۔
اس معنی کر کر حضرت عمرؓ ایک ایسے مہدی ہوئے جن کے وقت میں ملک روم فتح ہوا اور تمام
خزائن اُس ملک کے اُن کے قبضہ میں آگئے اور چونکہ جملہ خلفاء راشدین کی نسبت مہدی فرمایا
گیا ہے ۔ چنانچہ حدیث صحیح میں ہے۔
علیکم بسنتى وسنة الخلفاء الراشدين المهديين من بعدى ۔
یعنی لازم پکڑو تم میری سنت کو اور نیز سنت میرے خلفاء کو جو را شد اور مہدی ہیں ۔اس
حدیث کے بموجب جو شخص خلیفہ راشد آنحضرت کا حامی اسلام ہو اس کو بھی مہدی کہیں گے لہذا
حضرت عمر بھی مہدی ہوئے اور اگر اس غالبی اور مغلوبی کی مدت کا علم بضع سنین میں محصور نہ رکھا
جاوے جیسا کہ ان آیات کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
وَعْدَ اللهِ لَا يُخْلِفُ اللهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ !
یعنی اسی غالبی اور مغلوبی روم کا وعدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے نہیں خلاف کرتا اللہ وعدہ
اپنا ولیکن اکثر لوگ اُس کا علم نہیں رکھتے یعنی بعض راسخون فی العلم کو اس مدت کا علم حاصل
ہو سکتا ہے جیسا کہ شیخ اکبر نے اعداد ابجد الم سے استنباط کیا ہے اور غلبہ نصاری کی مدت ۴۹۷
نکالی ہے اور مغلوب ہونے کی مدت ۵۸۳ برس تو اس قراءت کے بموجب بضع سنین سے
قطع نظر کر کر ایک اور غالبی مغلوبی روم کی مستنبط ہوتی ہے جس کی طرف حدیث ذی مخبر کی جو
ابوداؤد سے مشکوۃ شریف میں ہے دلالت کرتی ہے۔
ل الروم : 4

وعن ذي مخبر قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول
ستصالحون الروم صلحا أمنا فتغزون انتم وهم عدو من ورائكم فتنصرون
وتغنمون وتسلمون ثم ترجعون حتى تنزلوا بمرج ذى تلول فيرفع رجل من اهل
النصرانية الصليب فيقول غلب الصليب فيغضب رجل من المسلمين فيدقة فعند
ذالك تغدر الروم و تجمع للملححه وزاد بعضهم فيشور المسلمون الى
اسلحتهم فيقتلون فيكرم الله تلك العصابة بالشهادة رواه ابو داؤد۔
ترجمہ تشریحی ۔ اور روایت ہے ذی مخبر سے کہ خادم ہے حضرت کا اور بھتیجا ہے ہے نجاشی نجاش کا کہا
کہ سنا میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے نزدیک ہے کہ صلح کرو گے تم اے
مسلما نو روم سے صلح با امن کہ طرفین فتنہ اور غدر سے نڈر ہوں گے پس جنگ کرو گے تم اے
مسلمانو اور وہ رومی با هم متفق ہو کر دشمنوں سے کہ سوائے تمہارے ہیں پس نصرت کئے جاؤ گے تم
یعنی مدد کرے گا تمہاری اللہ تعالیٰ ان پر اور غنیمت پاؤ گے اور سلامت رہو گے یعنی زخمی ہونے
سے اور مارے جانے سے پھر پھرو گے یعنی دشمنوں کے پاس سے یہاں تک کہ اُتر و گے تم اور
اہل روم ایک سبزہ کی جگہ کہ ٹیلے ہوں گے اس میں پس بلند کرے گا ایک شخص اہل نصرانیت سے
چلیپاف مراد اہل نصرانیت سے روم ہیں اس لئے کہ روم دین نصرانیت پر تھی اور چلیپا ایک لکڑی مربع
ہوتی ہے کہ گمان کرتے ہیں نصرانی کہ عیسی اُس پر سولی دے کر قتل کئے گئے ۔ پس کہے گا وہ شخص
کہ غالب آئی چلیپا یعنی غالب آئے ہم بسبب برکت چلیپا کے پس غصہ ہوگا ایک شخص مسلمانوں
میں سے یعنی بسبب اس کے کہ نسبت کی غلبہ کی غیر اسلام کی طرف پس توڑ ڈالے گا وہ مسلمان
چلیپا پس نزدیک اس قصہ کے عہد توڑیں گے رومی اور جمع کریں گے لوگوں کو جنگ کے لئے اور
زیادہ کیا بعض راویوں نے اس عبارت کو کہ پس دوڑیں گے مسلمان طرف ہتھیاروں اپنے کے
پس لڑیں گے مسلمان اُن سے پس بزرگی دے گا اللہ تعالیٰ اُس جماعت مسلمانوں کو ساتھ
شہادت کے نقل کی یہ ابو داؤد نے ترجمہ مشکوۃ شریف ۔ اس حدیث کے ذیل میں حاشیہ کواکب
در یہ اردو میں لکھا ہے کہ حدیث ذی مخبر زبان زد خلائق ہے جس کا انتظار اہل اسلام کر رہے ہیں

لده الله
جلد پنجم
حالانکہ اُس کے مضمون کی تصدیق زیادہ چھ سو سال ہوئے ہو چکی مگر تعجب کہ ہنوز اہل اسلام اُس
کے منتظر ہیں کیونکہ بعد صلح ہارون رشید شارلیمن کے اہل روم نے عذر کیا کہ موضع ذی تلول پر
میکائیل ہفتم آیا اور اُس نے کہا کہ آج صلیب کو غلبہ ہے پس طغرل ایک مرد مسلمان کو غصہ آیا اور
اُس نے اُس کو تکا بوٹی کر ڈالا پھر بنی اصفر اتنی کمپوں سے جس میں دس لاکھ فوج تھی چڑھی اور
مسلمانوں کو شہید کر کے بیت المقدس پر اٹھاسی سال تک غالب رہی مگر خوفناک انتہی موضع
الحاجة ۔ اور یہ غلبہ نصاری کا آخر صدی پنجم یعنی ۴۹۷ ھ میں بموجب حدیث ذی مخبر کے واقع ہوا
اور چونکہ اس غَلَبَت کے بعد سَيُغْلَبُونَ پیشین گوئی موجود ہے لہذا صلاح الدین کے عہد
سلطنت میں روم نصاری پھر مغلوب ہو گیا اور صلاح الدین نے ۵۸۳ھ میں روم کو فتح کر لیا
دیکھو تو اریخ کو اس صورت میں چونکہ صلاح الدین بھی ایک بادشاہ حامی اسلام تھا لہذا بسبب
اپنے صلاح و تقویٰ کے وہ بھی ایک معنی کر کر مہدی یعنی ہدایت یافتہ ہو سکتا ہے مگر یہ پیشین گوئی
جو قرآن مجید سے بموجب ایک قراءت غیر متواترہ کے بطور ایک لطیف استنباط کے مستنبط ہوتی
ہے متعلق خلافت اور سلطنت کے ہے اس خاتم الخلفاء مہدی آخر الزمان سے جس کی نسبت
لا مهدي الا عيسى
وارد ہے کچھ تعلق نہیں رکھتی کیونکہ ہمارے ادلہ نصوص صریحہ ہیں نہ ایسے خفی اور دقیق اور
پھر اس مہدی کی نسبت صحیح بخاری میں
يضع الحرب
وارد ہے۔ الحاصل فتح روم کے متعلق اگر کوئی روایت ہے تو اس کی اصل حقیقت صرف اسی
قدر ہے جو قرآن مجید سے مستنبط ہے اور حدیث ذی مخبر سے مفہوم ہوتی ہے دگر هیچ مؤلفین
رسائل نے حقیقت اس پیشین گوئی کی بالکل نہیں سمجھی اور اس پر علاوہ یہ کہ اپنے خیالات کی
بموجب جو مہدی کے بارے میں رکھتے ہیں ان روایات مختلفہ کی شرح کر دی ہے جس سے عوام
لوگ دھو کہ میں پڑ گئے ہیں ۔ دگر بیچ۔
دوسرے سوال کی نسبت مختصرا تحریر ہے کہ جبکہ مہدی وسط متعدد ہو سکتے ہیں تو ممکن ہے کہ

بنی فاطمہ میں سے بھی کوئی مہدی ہوا ہو بلکہ ہوئے بھی ہیں جنہوں نے علاوہ عدل و انصاف کے
حمایت اسلام اور دفع حملجات مخالفین اسلام میں جہاد بھی کئے ہیں دیکھو ریاض المستطا بہ صفحہ ۸۰
واما الذين قاموا بالامامة من الفاطمين فى بلاد العجم والعراق اكثر من عشرين
اماما وتمكن منهم بضعة عشر الخ
یعنی وہ لوگ کہ جنہوں نے بنی فاطمہ میں سے دعوی امامت و خلافت کیا عراق و مجم کے بلاد
میں وہ ہیں اماموں سے زیادہ ہیں اور انہیں میں سے دس صاحبوں سے زیادہ نے خلافت اور
امامت پر قدرت پائی ۔۔۔ آخر عبارت تک اور ان کی خلافت اور امامت میں کامل درجہ پر عدل و
انصاف بھی ہوا اور تائید اسلام اور اعلاء کلمۃ اللہ اور جہاد بشرائط اسلامی بھی واقع ہوا اور
بعضوں کی ان میں سے مواطاۃ ساتھ نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی پائی جاتی ہے مگر ہم کو
ان آئمہ سے کچھ بحث نہیں کیونکہ یہ روایات درباره مهدی نہایت مختلف اور متضاد ہیں جن کی
تطبیق میں شراح حدیث نہایت د حدیث نہایت درجہ حیران ہیں اگر ہم ان روایات کو تسلیم بھی کریں تو اس کی
تاویل یہی کریں گے کہ قرآن و حدیث میں اکثر جگہ پر مراد اسما سے وہ صفات ہوتی ہیں جو
مدلول اسما ہیں نہ فقط اسماء مجرد از صفات کیونکہ اسم مجرد از صفت سے کیا کام چل سکتا ہے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے جس قدر اسما ہیں وہ بھی سب صفاتی ہیں علیٰ ہذا القیاس خاتم الخلفاء کے اسما
بھی صفاتی ہی ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ کے نام بھی سب صفاتی ہی ہیں کما قال اللہ تعالیٰ
وله الاسماء الحسنى
یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے سب اسماء یعنی سب صفات بہت اچھی ہیں اندریں صورت مطلب
حدیث کا اگر صحیح ہو تو یہ ہے کہ اس کی صفت میری جیسی صفت ہو گی یعنی تمام کا روبار اُس کا
علیٰ منہاج النبوۃ المحمد یہ واقع ہوگا اور اس کے باپ کی صفت میرے باپ کی سی صفت ہو گی یعنی
جس طرح پر میرے باپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبین ہونا معلوم نہیں تھا سو اُس
کے باپ کو بھی اس کا مسیح موعود ہونا یا خاتم الخلفاء ہونے کا علم نہ ہوگا یا قبل اس دعوے کے اس
کے ماں باپ فوت ہو جائیں گے اگر یہ مراد نہ لی جائے تو صرف مواطاۃ اسم سے کیا نتیجہ حاصل

ہو سکتا ہے کہ یہ مواطاق اسماء کی تو صد ہا جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسما کے ساتھ پائی جاتی
ہے یا جس طرح پر کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد ان کی ماں کی طرف سے رکھا گیا اُس کا
نام بھی احمد ہی رکھا جائے گا مگر ایک لطیف نکتہ کے ساتھ یعنی غلام احمد ۔ دیکھو تفصیل اس کی
رقيمة الوداد مندرجہ الحکم نمبر میں ۔ اور یہ بات خوب یادر ہے کہ ان خلفاء اور سلاطین مذکور کو اس
مسیح موعود سے کوئی نسبت نہیں ہے کیونکہ اس کی نسبت تو صحیح بخاری میں
يضع الحرب
آگیا ہے یہ تو مسیح موعود اور خاتم الخلفاء امت محمدیہ اور مہدی آخر الزمان ہے جس کے
لئے آسمان وزمین شہادت دے رہے ہیں ۔ کسوف خسوف آسمانی سے لے کر زمینی طاعون تک
صد ہانشان اس کی تصدیق کے لئے موجود ہیں ۔
ے آسمان بار دنشان الوقت میگوید ز میں ایس دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند
اور فی الحقیقت ایسے عظیم الشان مہدی اور مسیح کی تصدیق کے لئے جب تک
صد ہا نشا نہائے انہی موجود نہ ہوں تہ ما تب تک اس کی عظمت شان کیونکر ظاہر ہوسکتی ہے۔ لہذا آپ
کو چاہئے کہ دو، سہ ۳ کتاب حضرت اقدس کی یا ہمارے رسائل کا ملاحظہ فرماویں جیسا کہ
تریاق القلوب و تحفہ گولڑوی وغیرہ وغیرہ ہیں ۔ اور اگر کسی کے خیال میں ناموں مہدی کی نسبت
یہی مرکوز ہے کہ وہی ہو ہو نام ہو تو پھر دریافت طلب یہ امر ہے کہ مہدی سوڈان نے بھی شروع
۳۰۰ ھ میں دعوئی مہدویت کیا پھر آپ نے اس کی سوانح میں دیکھا ہوگا کہ وہ قوم کا سید بھی تھا
اور اس کے باپ کا نام عبدالله وکذا و کذا اور پھر اس کا جو کچھ انجام ہوا وہ بھی سب کو معلوم ہے
اس کی کیا وجہ کہ بالآخر وہ کامیاب نہ ہوا اور یہ مسیح موعود بھی ۳۰۰ ا ھ ہی سے دعوی ما مور من اللہ
ہونے کا کر رہا ہے اس کی ترقی روز بروز اب تک ہوتی چلی جاتی ہے ۔ صادق کے نشانوں کو کوئی
نہیں چھپا سکتا اور کاذب صادق کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتا اور پھر اس کی کارروائی کی تائید
دعاؤں اور الہاموں اور کشفوں کے ذریعہ سے ہو رہی ہے۔ نصوص قرآنی شاہد ہیں کہ مفتری
کا ذب ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہوگا ۔ دیکھو صيانة الناس عن وسواس الخناس وغیرہ کو۔

اور جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مہدی اور مسیح موعود کے لئے مشرقی بلاد میں مبعوث
ہونا ارشادفرما دیا ہے چنانچہ صحیح مسلم وغیرہ کی حدیث سے ثابت ہے جو بلفظ اوما الى المشرق وغ
فرمایا ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر مسیح موعود پر مشرق کی طرف کو اشارہ فرمایا تو
دیار عرب میں مبعوث ہونا اس امام آخر الزمان کا کیونکر ثابت ہو سکتا ہے ۔ ہاں اُس کی تبلیغ کل
دنیا میں پہنچ جاوے گی چنانچہ رفتہ رفتہ کل دنیا میں تبلیغ اس کی پہنچ رہی ہے۔ پھر عرب میں بھی تبلیغ
اس کی پہنچ رہے گی ۔ اسی تبلیغ کا پہنچنا دیار عرب میں عرب کی طرف اس کا پہنچنا یا مبعوث ہونا ہی
جیسا کہ الہام میں وارد ہو ہی چکا ہے کہ
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ
یعنی نہیں مبعوث کیا ہے ہم نے تجھ کو بطور امامت اور مہدویت کے مگر واسطے رحمت تمام
جہان کے لوگوں کے دیکھو مصر، افریقہ، امریکہ، یورپ وغیرہ تک ملکوں میں اس کی تبلیغ پہنچ گئی
ہے اور اس کے مقابلہ سے امریکہ کا ڈوئی اب تک فرار ہے اور پکٹ لندن کا مفقود الخبر ہو گیا
ہے اور پھر آپ انجام کو دیکھیں کہ مخالفین مذکور کی نوبت کہاں تک پہنچتی ہے۔
اور دروازہ خانہ کعبہ کے اُکھاڑے جانے میں جو روایات آئی ہیں وہ ایسی مختلف ہیں کہ
شارحین حدیث بھی ان کی تدقیق و تطبیق میں حیران ہیں ایک حدیث میں تو یہ آیا ہے کہ
لَا يَسْتَخْرِجُ كَنْزُ الْكَعْبَةَ إِلَّا ذُو السويقتين مِنَ الْحَبْشَةِ رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
یعنی نہیں اکھاڑے گا خزانہ کعبہ کو مگر ایک حبشی جس کی دونوں پنڈلیاں بہت چھوٹی اور پتلی ہوں
گی۔ یہ حدیث محل ندمت میں بیان کی گئی ہے دوسری روایت میں آیا ہے کہ إِنَّ الْمَهْدِيَّ يُخْرِجُ
كَيْزَ الْكَعْبَةَ هَكَذَا فِي اللَّمَعَاتِ یعنی بے شک مہدی خزانہ کعبہ کو نکالے گا یہ محل مدح میں بیان
کیا گیا ہے پس ان دونوں روایتوں میں تطبیق کیونکر ہو سکتی ہے بجز اس کے کہ کہا جاوے کہ کعبہ
سے مراد اسلام ہے اور خزانہ اس کا جو مدفون ہے اس کے دروازہ میں وہ قرآن مجید کے معارف
اور دقائق ہیں جو اس کے دروازہ یعنی سورہ فاتحہ میں مخزون ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اس خزانہ
معارف قرآنی کو یہ مہدی آخر الزمان تمام مسلمانوں کو تقسیم کر رہا ہے۔ دیکھو اس کی کتابوں

براہین احمدیہ و تفاسیر سورہ فاتحہ وغیرہ کو اور یہ معنی اس روایت کے کچھ بعید الفہم بھی نہیں ہیں ۔
حدیث صحیح طواف دجال وطواف مسیح موعود میں کعبہ سے مراد دین اسلام ہے لیا گیا ہے یعنی مسیح
موعود کا طواف کعبہ اسلام کے لئے تو حفاظت اسلام کے لئے ہوگا جیسا کہ کو تو ال شہر کا حفاظت
شہر کی کیا کرتا ہے اور دجال کا طواف ایسا ہو گا جیسا کہ چور کسی مکان کی نقب زنی کے لئے طواف
کیا کرتا ہے کسی شاعر نے کہا ہے
تفاوت است میان شنیدن من و تو
تو بستن
درو من فتح باب می شنوم
یعنی دروازہ محبوب سے جو آواز آتی ہے میں اور تو دونوں سنتے ہیں مگر اس میں بڑا فرق ہے
تو تو دروازہ کے بند ہونے کی آواز سنتا ہے اور میں دروازہ محبوب کے کھلنے کی آواز سنتا ہوں ۔
ایسا ہی طواف دجال کا اسلام کی بیخ کنی کے لئے ہوگا جیسا کہ الحال پادریان نصاری سے مشاہدہ
ہو رہا ہے اور مسیح موعود کی حفاظت اسلام کے لئے اطراف عالم میں بذریعہ کتب ورسائل و
اشتہارات ہو رہی ہے۔ سائل کو ان معنی کا لطف اس وقت حاصل ہو کہ جب ان روایتوں کا لحاظ
بھی کیا جاوے جن میں قرآن مجید اٹھایا جانا صدور اہل اسلام سے مذکور ہوا ہے ۔ اور پھر اس
حدیث صحیح کو بھی پیش نظر رکھے کہ
لَوْ كَانَ الْعِلْمُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ فَارِس
یعنی اگر علم دین و علم قرآن مجید دنیا سے اٹھ جائے اور ثریا پر چلا جائے تب بھی ایک رجل
فارسی النسل اس علم کو پالیوے گا ۔ ان حدیثوں پر غور کر کے پھر اہل زمانہ کا مشاہدہ کرے کہ
علوم قرآن سے ابناء زمانہ کس قدر بعید اور دور پڑے ہوئے ہیں بعد غور و تامل کے ان احادیث
اور واقعات میں پھر اس کو لطف ان معنی کا معلوم ہوگا اور پھر غور کرنے کا مقام ہے کہ ایسے زمانہ
پر شرور او رفتن کے بھرے ہوئے وقت میں خزانہ ارضی کا کسی جگہ سے اکھاڑا جانا اسلام کے لئے کیا
مفید ہو سکتا ہے اور اس خزانہ ارضی سے اہل ارض جو انواع انواع کے فتنوں میں پڑے ہوئے ہیں
ان کو کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔ آپ نہیں دیکھتے امراء اور نوابوں اہل اسلام کو کہ بسبب

اپنی امارت اور خزانوں کے کس قدر عیاشی اور فسق و فجور میں پڑے ہوئے ہیں جو نا گفتہ بہ ہے۔ اور
آگے رہی حدیث ذو السُّوَيُقَتَین کی سواس کی نسبت شارحین نے خود لکھا ہے۔
وهذا عند قرب الساعة حيث لا يبقى قائل الله الله الى ان قال القرطبي هذا
بعد رفع القرآن من الصدور بعد موت عيسى وهو الصحيح
یعنی اس خانہ کعبہ کا اکھاڑا جانا ذو السُّوَيْقَتَین کے ہاتھ سے عین قرب قیامت میں ہوگا
جبکہ کوئی شخص اللہ اللہ کہنے والا بھی باقی نہ رہے گا۔ یہاں تک کہ کہا قرطبی نے کہ یہ امر بعد موت
عیسی موعود کے بوقت اٹھائے جانے قرآن کے سینوں سے واقع ہوگا اور یہی صحیح ہے۔ اور پھر
ایک اور بات یادر ہے کہ اگر یہ پیشین گوئیاں مخبر صادق علیہ السلام کی جس کا مصداق یہ مسیح موعود
ہے نہ بھی ہونویں تب بھی یہ مجدّد اسلام اپنی ذات میں ایک ایسا مجمع نشانوں الہی کا ہے کہ اس کی
تصدیق کے لئے قرآن وحدیث ہم کو مجبور کر رہی ہیں پھر جبکہ پیشین گوئیاں مخبر صادق کی بھی اس
پر صادق آگئی ہیں اور پھر اندرونی اور بیرونی نشانات الہی بھی اس کی ذات میں موجود ہیں تو پھر
تو نُورٌ عَلَى نُورٍ کا مضمون واقع ہو گیا ۔ فَأَيْنَ الْمَفَرُّ ۔
اور پھر ان سب امور پر علاوہ یہ ہے کہ اس کے حق میں واقع ہے کہ وہ منجانب اللہ حکم ہو
کر مبعوث ہوگا تو جو روایات رطب و یابس یا موضوع ہیں ان کو وہ کیونکر قبول کر سکتا ہے کہ
در صورت قبول کرنے ان کے کے ایک تو اجتماع اضداد لازم آتا ہے اور حکمیت اس کی جو
مسلم فریقین ہے باطل ہوئی جاتی ہے کیونکہ حکم من اللہ کے معنے تو یہی ہیں کہ جو عقائد فاسدہ اور
خیالات کا سدہ حسب روایات موضوعہ اہل اسلام میں رواج پاگئی ہوں گی ۔ ان میں وہ حکم ہو کر
فیصلہ کر دیوے۔ اور یہ امر تو ہرگز خیال میں نہیں آسکتا کہ وہ ایسا حکم ہو کہ تمام فرق مختلفہ اسلامیہ
کے خیالات اور ان کی تمام روایات متضادم کو بھی تسلیم کر لیوے اور پھر حکم ہی رہے ہذا خلف ۔
اور یہ بھی یادر ہے کہ مہدی بھی تو ایک مجدد ہی ہو گا لاغمر کیونکہ لفظ مجدد کا ایک ایسا عام ہے
کہ خلیفہ اول سے لے کر مسیح موعود تک بلکہ قیامت تک جو شخص مصداق ہو۔
ان الله يبعث لهذه الامة على راس كل مائة سنة من يجدد لها دينها

کا وہی مجدد ہو گا خواہ خلیفہ اول صدیق اکبر ہوں یا مسیح موعود خاتم الخلفاء و مہدی مسعود ہو
ہاں یہ سب مجددین سب کے سب یکساں اور متساوی فی الدرجہ نہیں ہیں بلکہ بحکم
تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ !
کے امت محمدیہ میں بھی یہ حکم فضیلت کا جاری و نافذ ہے ۔ اللہ تعالیٰ اکثر جگہ پر بعد ذکر
انبیاء اور مرسلین کے جا بجا فرما تا ہے کہ
وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔
یعنی جس طرح پر مرسلین اور انبیاء کو ہم اجر و ثواب اور مدارج عنایت فرماتے ہیں اسی
طرح پر جو لوگ ان کے متبعین میں سے احسان کا درجہ رکھنے والے ہیں ان کو بھی مراتب فضیلت
دیتے ہیں وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ ۔ آپ کی مرض کے لئے دعا کی جاوے گی مگر وقتاً فوقتاً
ذریعہ مراسلت کے آپ یاد دلاتے رہیں ۔
ہاں یادر ہے کہ آپ نے علاج جسمانی اور اصلاح یا ترقی امور د نیوی کو مقدم رکھا ہے اور
علاج روحانی کو مؤخر ڈالا ہے یہ طریقہ مسلک صواب نہیں ہے کیونکہ روحانی علاج دنیاوی امور
سے مقدم ہونا چاہئے جبکہ کوئی انسان روحانی اصلاح کی طرف متوجہ ہوتا ہے تب اللہ تعالیٰ
کا فضل بالضرور اس کے شامل حال ہو جاتا ہے اور اس کی اصلاح دنیا وی بھی ہو جاتی ہے لا عکس
ایسی شرط کرنا متقی کا کام نہیں ہے ۔ دیکھواؤل سورہ بقرہ کو
الم - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا
أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
غور کرو کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے جو أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ کے فرمایا ہے وہ بعد
اصلاح روحانی کے ارشاد فرمایا گیا ہے و برعکس اور جس جگہ اللہ تعالی نے فتوحات دینی و دنیوی
ا البقرة: ۲۵۴ الانعام : ۸۵ البقرة : ۲ تا ٢۵ البقرة : ۶

آج 10 میں سے 10 باقی