مکتوب لالہ بھیم سین صاحب

مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب اس کلام کے ذیل میں بت پرستوں کے اوہام کا ازالہ تحریر کیا جارہا ہے جیسا کہ پہلے
ذکر کیا جا چکا ہے ۔ اس رسالے کے پہلے صفحہ کی ساتویں اور آٹھویں سطر میں یہ کہتے ہیں کہ
خدائے بے مثل ان تین اجسام سے مجسم ہوا پھر بھی اس وحدانیت کا دامن غبار آلود نہیں ہوا۔
میں کہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ کا واحد ہونا اور اسکا تمام موجودات پر محیط ہونا اور اسکا
غیر محدود ہونا اور ازل سے ابد تک اس کا یکساں ہونا اور سب سے بزرگ تر ہونا وغیرہ جو صفات
رکھتا ہے اسکی یہ تمام صفات روز اوّل سے ہمارے دل پر نقش ہیں اور ہماری روحیں اور قلوب
اس کی قرارگاہ اور آرام گاہ ہو چکے ہیں اور اسکی تمام صفات ہمارے دل کا مرجع اور ہمارے دل
ان صفات سے مانوس ہیں ۔ اور کفار کا خدا کے مجسم اور تین وجود ماننا اور انہیں بیوی بچوں اور ماں
باپ والا کہنا ان کا صرف زبانی دعوئی ہے اور دل کو اس کے تسلیم سے کچھ حصہ نہیں ۔ پس اس سے
بڑھ کر تکلیف دہ بات اور کیا ہوگی کہ وہ جن امور کو حق تعالیٰ کی ذات میں گمان کرتے ہیں ، دل کی
شہادت اس پر نہیں ہے اور اگر اس غبار سے مراد وہ غبار ہے جو تودۂ خاک سے حاصل ہوتا ہے تو یہ
امر دیگر ہے۔
واضح ہو کہ ایمان لانے کے لیے دل کی شہادت ضروری ہے کیونکہ روایات کا دامن کذب
سے آلودہ ہونے کا احتمال ہو سکتا ہے اور ربانی کلام کی نشانی یہی ہے کہ اسکی تعلیمات کی سچائی پر دل
گواہی دے۔ پس خدائے کریم و رحیم جو کہ عادل و منصف ہے اسطرح کی تکلیف مالا يطاق کو جس
کے صدق و کذب کا دل پر کچھ بھی اثر نہیں ہوتا کس طرح تجویز کرے گا ۔ باوجود یکہ اس اعتقاد پر
تمام ہندو متفق نہیں؟ ہندو مؤرخین یہ کہتے ہیں کہ یہ تینوں اشخاص ہم عصر تھے اور لوگوں کے ساتھ
ملتے جلتے ، کھاتے پیتے ، بول و براز کرتے تھے اور اپنی بیویوں سے تعلقات قائم کرتے نیز ان سے
امور فواحش بھی سرزد ہوئے۔ چنانچہ ہنود کی کتب کے مطالعہ کرنے والوں پر یہ تمام بیان مخفی نہیں
ہے۔ اور اس قوم کے تاویل کرنے والے کہتے ہیں کہ یہ تینوں فرشتے تھے جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے
اور ان کے دانشور کہتے ہیں کہ یہ تینوں زمانہ کے نام ہیں ، اور وہ زمانہ کو تین جزو میں تقسیم کرتے
ہیں ۔ ملل و نحل اور مصنف اور دبستان کے مصنفین یہ کہتے ہیں کہ ہندوؤں میں سے ایک فرقہ ان
تینوں اشخاص کے بارہ میں کہتا ہے کہ یہ خصیتین و آلہ تناسل سے تعبیر ہیں اور پھر وہ دلائل میں

دوسروں کو ساکت کر دیتا ہے۔ ہاں !
جلد پنجم
فَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ !
صفحہ اول کی نویں سطر میں تحریر ہے کہ یہ لوگوں کو کہتے ہیں کہ بت پرستی پر طعن کرنا غلط ہے
( کیونکہ ) اہل اسلام ہمارے عقائد کی حقیقت کو نہیں سمجھتے ۔ ہم ان ہرسہ میں سے ہر ایک کو
مظہر الوہیت اور اپنی تو جہات کا مرکز قرار دیتے ہیں ۔
میں کہتا ہوں کہ خدا وند تعالیٰ کو مجسم ماننے کا عقیدہ ہمیشہ سے باطل ہے۔ پس ایسا خیال کرنا
فاسد پر فاسد کی بناء رکھنے کی طرح ہے۔
صفحہ اول دسویں سطر ۔ ہندو یہ کہتے ہیں کہ ان بتوں کو آنکھوں کے سامنے رکھنا اس وجہ سے
ہے کہ تا دل کو ہم پرا گندگی سے بچائیں ۔
میں کہتا ہوں کہ دل کی دو حرکتیں ہیں ۔ ایک بیرونی حرکت ہے جو مبدع شہوات جسمانی ہے
اور دل کی پراگندگی کا باعث ہے۔ منجملہ ان شہوات میں سے ایک بت پرستی ہے۔ دوسری
اندرونی حرکت ہے جو مبدء قرب و معرفت اور اطمینان و آرام کا باعث ہے۔ اور نفس کی تقسیم ،
نفس امارہ نفس لوامہ و نفس مطمئنہ کی اسی بنیاد پر ہے اور دل کی پراگندگی پر مخلوق نہیں ہے ورنہ
انسان عبادت کے لیے مکلف نہ ٹھہرتا۔
اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ : بت پرستی کی دوسری وجہ یہ ہے کہ دل دید کی خواہش کرتا ہے اور
ہم اس خواہش کی تکمیل بت پرستی سے کرتے ہیں ۔
میں کہتا ہوں کہ دل تو وصال خدا کا طالب ہے پس وہ شوق بجز وصال خدا کے کہاں تسکین پائے
گا۔ یہ تو اسی مثل کے مصداق ہے کہ کسی کو پانی کی احتیاج ہو اور اس کو آگ میں پھینک دیا جائے۔
صفحہ ۲ کی سطر ۲ ۔ ہندو کہتے ہیں کہ ہم بتدریج اجسام پرستی سے دریائے حقیقت کے طرف
جاتے ہیں اور ہمارے بت پرستش کے وقت عینک کی مانند ہیں اس سے زیادہ ہمارے نزدیک
وقعت نہیں رکھتے یعنی عینک جو آنکھ کی مدد گار ہے اسی طرح بُت بھی دل کے مددگار ہیں جو دل کو
جلد تر عرفان کے درجہ پر پہنچا دینے کا موجب ہیں ۔
ا يوسف : ۷۷

میں کہتا ہوں کہ اس درجہ معرفت سے کیا مراد ہے؟ اگر یہ اسماء صفات باری جاننے سے
تعبیر ہیں تو اس کا اجمال تو خود دل کے اندر ہی نقش ہے جس کی تفصیل کلام ربانی کی پیروی سے
حاصل ہوتی ہے اور اگر درجہ معرفت سے مراد دراصل فانی فی اللہ ہونا ہے جو انبیاء و اولیاء کا
وصف ہے۔ تو جاننا چاہیے کہ وہ مقام ا مقام انسان کے اختیار سے بلند تر ہے اور اس میں حکمت و تدبیر
پیش نہیں جاتی ۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ تلاوت کلام ربانی سے حق تعالیٰ کا ارادہ اس طرح
معلوم ہوتا ہے کہ وحدت باری پر ایمان لانے اور اسکی تمام صفات کے اقرار کے لیے دستِ
تقدیر نے ایک قوت انسان کے دل میں تحریر کر دی ہے اور وہی قوت ایمان لانے کا باعث ہے
ایک پہلو سے یہ قوت عبادت بجالانے کے لیے دی گئی ہے اور وہی فریضہ عبادت بجالانے کا
مکلف بناتی ہے جہاں تک انسان کا تعلق ہے وہ بذات خود قرب و وصال حق کے لیے طاقت نہیں
رکھتا اور انسان کو انوار الہی کے حقائق کا علم حاصل کرنے کی (ذاتی طور پر ) طاقت و مقدرت
نہیں ہے کیونکہ خدا محکوم نہیں ہے کہ انسان کے ارادہ کے تابع ہو اور انسان حاکمِ خدا نہیں کہ
انوار ایزدی کے خزانہ میں دخل اندازی کر سکے ۔ پس ایک ذرہ امکان محیط العالمین کی ذات والا
پر کس طرح محیط ہو اور ایک حقیر مخلوق ہر چیز کے پیدا کرنے والے کو کس طرح دریافت کرے
سوائے اسکے کہ وہ خود اپنی ذات کا جلوہ کسی کو دکھلائے اور دوسرے یہ کہ وہ خود اس کے دل کو
منور کر دے ۔ لہذا تقاضائے رحمت ایزدی نے خداوند متعال کی طرف سے خود استعانت کی
اجازت بخشی ۔ یہی مضمون ہے کہ جب بھی ہم نماز قائم کریں تو چاہیے کہ اسماء وصفات حق تعالیٰ
کے تصور سے ہر چیز کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے اپنے دل کو ظلمات حیرت میں ڈالیں اور اس وقت
اپنے خدا سے استعانت کے طلب گار بنیں کہ اے خدایا ! ہم نے محسوسات کے نشیب گاہ سے
حتی المقدور اپنے آپ کو باہر نکال کر خود کو تیرے جلال کے تصور کی طرف کھینچا ہے لیکن اپنی طاقت کے
بل بوتے پر ہم اُس درگاہ عالی تک نہیں پہنچ سکتے اب تیری مدد کے منتظر ہیں۔ لیکن جاننا چاہیے کہ یہ
تصور استعانت اس طرح روح و دل کے ساتھ ظلمات حیرت میں یکجا ہو جائے کہ گویا روح و دل ہی
صورت تصور ہے۔ یہ ہم بنی آدم کی انتہا درجہ کی کوشش ہے اسکے بعد معرفت کے درجہ پر پہنچانا اور اپنی طرف کھینچنا
خدا کا کام ہے۔ چنانچہ آیت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اسی استعانت کی جانب اشارہ

ہے اور کفار بتوں کو اس استعانت کا مظہر جانتے ہوئے آرام و اطمینان دل اور معرفت
کے درجہ تک پہنچنے کا وسیلہ ان بتوں کو بناتے ہیں ۔ چنانچہ انکا یہ کہنا کہ ہمارے بہت عبادت
کرتے وقت عینک کی طرح ہوتے ہیں ، انہی معنی پر دلالت کرتے ہیں یعنی جس طرح عینک
بصارت کی مددگار ہے اور نگاہ کو ہدف حقیقی تک پہنچاتی ہے اسی طرح ہمارے بہت بھی دل کے
مددگار ہیں جو دل کو پرا گندگی سے بچاتے ہیں اور قرب و معرفت کے درجہ تک پہنچا دیتے
ہیں ۔ یہ معلوم نہیں کہ حق تعالیٰ نے ازل سے روئے دل کو اپنی طرف جذب کر رکھا ہے پس
پرا گندگی کہاں ہے جبکہ معرفت تک پہنچنا انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔
پس مومن اور بت پرست میں فرق اسی استعانت کا ہے۔ ثبت پرست کشف انوار حقیقت
کے لیے استعانت بتوں سے مانگتا ہے اور مدد اپنے ہاتھوں تراشیدہ بتوں سے طلب کرتا ہے اور
بت پرست کا دعویٰ ہے کہ بتوں کے توسط سے میں دریائے حقیقت سے مل جاؤں گا ۔ ہم پوچھتے
ہیں کہ وہ دریائے حقیقت کتنا زیادہ ہے کیا انسان کا دل محیط العالمین کی ذات پر محیط ہو سکتا ہے؟
اے دانائے بصیر ! ذرا قیاس تو کر کہ انسانی ذرات کو قدیم الصفات ( خدا ) کی ذات سے
کیا مطابقت اور محدود کو غیر محدود سے کیا برابری اور نہایت پذیر کو بے نہایت ذات سے کیا
نسبت ؟ انسان کی سعی کا منتہا یہ ہے کہ اپنے دل کو تمام محسوسات ومرئیات سے کنارہ کشی کرتے
ہوئے تمام اشکال و اجسام کو زیر لائے نافیہ لاتے ہوئے اُس رب العالمین کے جلال کے تصور
سے اپنے دل کو ظلمات حیرت میں ڈال دے اور اس وقت ایسا بھوکا اور پیاسا اور سخت تکلیف
میں ہو کہ جاں بلب ہورہا ہو اور اس کو پانی، غذا اور علاج کی ضرورت ہو اس طرح کشف انوار
حقائق کے لیے درگاہ حق میں طلبگار ہو اور اپنی طرف سے کوئی چیز نہ تراشے ۔ چنانچہ کفار ہنود
جن کی ظاہری عبادت بت پرستی ہے اور جب وہ بُت پرستی سے ہٹ کر اسے اپنے طور پر تصور
کرتے ہیں اور تو اپنے ہی وہم سے انگشت برابر شعلہ کا خیال باندھ کر اپنے تصور میں رکھتے ہیں تو
یہ بھی بت پرستی کی ایک قسم ہے۔ (مذکورہ عقیدہ میں ) یہ نہ جانتے ہوئے کہ خدا انسان کا محکوم ہے
یا نہیں جو انسان کے تصور کا تابع ہو ۔ کیا وہ جو محیط العالمین ہے ( وہ ) انسان کے تصور میں سما سکتا
ہے؟ تیرا قیاس اس پر ہرگز محیط نہیں ہوگا ۔ دروغ و کذب کو راستی کے محل پر لانا اور اپنے مفروضہ

کو رونق حقیقت بخشا تو بت پرستوں کا شیوہ ہے۔ مولانا مولوی رومی فرماتے ہیں :
میں عبادت میں تو بہ قبول کرنے والے جہاں کے ربّ سے ویسی ہی استعانت کا طلبگار
ہوں جیسی کفار بتوں سے مانگتے ہیں ۔
یہ شعر آیت إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا ترجمہ ہے۔ حاجت کا اندازہ اور حاجتمند کا قیاس۔
حاجتمند ( مولا نا مولوی رومی ) تو خود اللہ تعالیٰ سے کشف انوارِ حقایق کی غرض سے اللہ تعالیٰ سے
استعانت کے خواستگار ہوتے ہوئے بیت ثانی میں فرماتے ہیں :
جو ہم پر غم سے گزری اگر اونٹ پر گزرتی تو کا فرجَنةُ الماویٰ پر علم نصب کر دیتے ۔
ظاہر ہے کہ انسان تصور میں ایک شعلہ کی بجائے ہزار شعلے قائم کر سکتا ہے کونسی مشکل آن
پڑی ہے ( کہ ایک پر ہی بس کرے ۔ مترجم ) ۔ کیونکہ نہ روح کو احساس درد ہے نہ دل کو جلنے کی
تکلیف ۔ جعل و فریب کے راستے کھلے ہیں ایک شعلہ تک محدود نہیں مگر اہل اسلام کی عبادات
اپنے اوپر موت وارد کر لینا ہے کہ عاشق صادق اور متلاشی کو اس یار حقیقی کی تلاش میں اندر اور
باہر اپنے دل کو ظلمات کے دریا سے آشنا کرنا اور روح و تن کو دردوغم میں پگھلانا اور آنکھوں سے
نینداڑا دینا اور روح و دل کا بے قراریوں میں مستغرق کرنا اس راہ میں جلنا اور چارہ جوئی
کرنا اور در حقیقت غموں کے پہاڑ اٹھانا اور دل مہجور سے ہائے ہائے کی آواز نکلنا اور مرنے سے
پہلے مرنا اور بیکراں غم و درد کا پیکر ہو جانا ہے ۔ غرض یہ کہ میں کیونکر ان کیفیات کو تحریر کروں ۔
پس اس عادل و مقدس نے دلوں کا دلوں سے تعلق رکھا ہے کیا وہ اپنے ایسے طالب سے
بیخبر ہوگا ؟ کیا وہ اپنے ہاتھ کو دراز کر کے اس طرح کے جانباز بندہ کو اپنی طرف نہیں کھینچے گا ؟ پس
اب منصف مزاج از خود تا مل کرے کہ عشق و محبت و دردمندی کا یہ طریق کہ روح و دل کو جلوہ
انوار حقیقی کی آرزو میں جلانا اور خود کو رنج و تکلیف سے دوچار کر نا حق و راست ہے یا وہ طریق
کہ اپنے دجل و فریب سے دل میں ایک شعلے کا تصور باندھنا جس سے نہ روح میں احتراق ہے
اور نہ ہی دل میں سوز و گداز ۔ ظاہر ہے کہ اس شعلہ کی اصل دروغ و باطل پر ہے کیونکہ خدا تعالیٰ
ہمارے تصور کا تابع نہیں اور نہ ہی ذات محیط السّماوات انسان کے تصور میں سما سکتی ہے۔ پس وہ
قلبی عبادت جو رَبُّ الْعَالَمِین کو زیبا ہے اس میں شعلہ کا کام قرار دینا کفر ہے۔اب میں چاہتا

ہوں کہ اپنے اس مختصر جواب کلام کو ختم کروں ۔ سوال یہ ہے کہ بُت پرستی کی تعریف کیا ہے؟ اب
میرے نکتہ کلام کو غور سے سن کر سمجھنا چاہیے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بتوں کو آنکھوں کے
سامنے رکھنا کفار کے زعم میں ایک مقصد کے حصول کے لیے ہے اور شریعت کی زبان میں اسی
غرض کا نام استعانت ہے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر ان
آیات ربانی کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی جو عبادت تو میری کرے
اور استعانت بُت سے طلب کرے تو اس نے در حقیقت بت کی پوجا کی ۔ کیونکہ میں تو محتاج
عبادت نہیں ہوں یعنی وجوب عبادت انسان کی حاجت روائی کے لیے ہے کیونکہ عبادت کے
معنی مدد طلب کرنا اور اس مدد کا شکر بجالانا ہے اور اگر انسان کو مددمن جانب اللہ نہ پہنچے تو ہلاک
ہو جائے ۔ لہذا کلام اللہ میں یہ تحریر ہے کہ عبادت باعث حیات انسان اور موجب بقائے بنی آدم
ہے۔ اگر غیب سے ہر دم مدد نہ پہنچے تو تو ایک لمحہ کے لیے بھی از خود قائم نہیں رہ سکتا ۔
**
اور انسان راستی ، میانہ روی، استقامت دل اور وصالِ حق کے لیے زیادہ تر محتاج استعانت ہے۔ پس
اگر انسان کہے کہ میری یہ حاجت بت کی دستگیری اور اعانت سے پوری ہوئی ہے تو اس انسان نے خوداپنی
عبادت کی اور خدا کو ایک متاع کے طور پر فرض کیا جو وسیلہ بہت سے دستیاب ہوگا۔ فقط
حیات احمد جلد اول صفحه ۲۶۲ تا ۲۷۲ از حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی مطبوعه نظارت اشاعت

آج 10 میں سے 10 باقی