متفرق مکتوبات

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب
جھانسی سے ایک دوست کا خط حضرت کی خدمت میں آیا جس میں یہ دریافت کیا گیا تھا کہ پیغمبر خدا
صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا یا کہ نہیں ۔ بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ سایہ حضور پر نور کا زمین پر نہیں گرتا تھا اس
خط کے جواب میں حضرۃ نے تحریر فرمایا۔
وو
یہ امر کسی حدیث صحیح سے ثابت نہیں ہوتا اور نہ کسی ثقہ مورخ نے لکھا ہے جو معجزات
محدثین نے اپنی کتابوں میں جمع کئے ہیں ان میں اس کا ذکر نہیں ، جی
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
ایک شخص نے تحریر کیا کہ یہاں اور بہت لوگوں کو الہام ہوتا ہے مجھ کو خواب تک نہیں آتی ۔ آپ دعا
کریں کہ مجھ کو بھی الہام ہوا کریں کیونکہ میری عمر کا ایک بہت بڑا حصہ اس میں گزرا ہے ۔ اس لئے کوئی ایسی
بات بتائیں جس سے میری مراد پوری ہو جائے اس پر جو حضرت صاحب نے حکم تحریر کیا ہے ۔ اس قابل ہے
کہ ناظرین ۔۔۔۔۔ بھی اس سے مطلع کئے جائیں کیونکہ یہ اس امام برحق کے الفاظ ہیں جس کا ایک ایک لفظ
ہمارے لئے جواہرات سے بڑھ کر قیمت رکھتا ہے۔ ایڈیٹر
السلام علیکم
مکتوب
الہام خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ بندہ کی الہام میں فضیلت نہیں بلکہ اعمال صالحہ میں فضیلت
ہے اور اس میں کہ خدا تعالٰی اس سے راضی ہو جائے سو نیک کاموں میں کوشش چاہئے تا کہ
موجب نجات ہو *
والسلام
مرزا غلام احمد
بدر نمبر ۲۹ جلد ۶ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحه ۴ رسالہ تشحیذ الاذہان نمبر ۲ جلدا ۱۹۰۶ ء صفحه ۴

اپنی جماعت کے ایک دوست نے اپنے بعض الہامات اور پھر ان میں ایک وقت شیطانی
دخل کا اور اپنی خوابوں اور مکاشفات کا ذکر کرتے ہوئے ایک تحریر حضرت اقدس مسیح موعود کی
خدمت میں بھیجی جس کے جواب میں حضرت اقدس نے ان کو ایک خط لکھا ہے جس میں
وضاحت کے ساتھ حضور نے بیان فرمایا ہے کہ سچا الہام کن لوگوں کو ہو سکتا ہے ۔ عام فائدہ کے
واسطے وہ خط شائع کیا جاتا ہے ۔
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں نے یہ تمام خط پڑھ لیا ہے ۔ میں اس بات سے انکار نہیں کرتا کہ انسان مکالمات الہیہ
سے مشرف ہو سکتا ہے۔ ہاں میں یہ کہتا ہوں کہ یہ بڑا مشکل امر ہے۔ جب تک انسان فناء کی
حالت تک نہ پہنچے اور وہ خدا کی سخت آزمائشوں کے وقت صادق نہ ٹھہرے اور کئی موتیں اس پر
وارد نہ ہوں اور کئی قسم کی تلخیاں خدا کی راہ میں نہ اٹھاوے اور جب تک کہ ہر ایک قسم کی
نفس پرستی اور محجب یا شہرت کی خواہش اس سے دور نہ ہوا اور جب تک کہ سچی تبدیلی اس میں پیدا
نہ ہو اور جب تک کہ خدا کی رضا جوئی کے نیچے ایسا محو نہ ہو کہ کچھ بھی نہ رہے اور جب تک کہ وہ
خدا کو وہ استقامت نہ دکھاوے کہ بارش کی طرح اس پر بلائیں برسیں اور وہ صابر رہے اور
جب تک کہ اس کا حقیقی تعلق خدا سے نہ ہو جاوے کہ تمام نفسانی پرو بال جھڑ جاویں اور تمام سفلی
خواہشیں جل جاویں اور جب تک کہ نفس لوامہ کا جنگ ختم نہ ہو جائے اور جب تک یہ آگ اس
میں پیدا نہ ہو کہ وہ خدا کی رضا کو اپنی تمام اور کامل مراد بناوے اور دوسری تمام مرادیں
در حقیقت معدوم ہو جاویں اور جب تک کہ ایک تپش اور خلش لازمی طور پر خدا کی محبت میں اس
کے سینے میں پیدا نہ ہو جائے اور جب تک کہ وہ در حقیقت خدا کے لئے ذبح نہ ہو جائے اور جب
تک کہ اس کی ہستی پر ایک بھاری انقلاب نہ آوے اور جب تک کہ وہ خدا کے مقابل پر سخت
امتحانوں کے وقت اور اس کے جلال ظاہر کرنے کے لئے ہر ایک لحظہ میں اور ہر ایک حالت میں
فدا ہونے کے لئے طیار نہ ہو اور جب تک کہ ریا کی تمام جڑیں اور تُعجب کی تمام جڑیں اور نفسانی

غضب کی تمام جڑیں اور نفسانی حسد کی تمام جڑیں اور نفسانی خود نمائی کی تمام جڑیں اس کے دل
سے بکتی دور نہ ہو جاویں اور جب تک کہ خدا کی مہیمنت ایسے زور سے اس پر اثر نہ کرے کہ
دوسرے تمام وجود ایک مرے ہوئے کیڑے کی طرح محسوس ہوں نہ ان کی ستائش سے خوش ہو
نہ ان کی مذمت سے رنج پہنچے اور جب تک کہ ایک سچی اور پاک قربانی اپنے تمام وجود اور تمام
قوتوں کی خدا کے سامنے پیش نہ کرے اور جب تک کہ نہ معمولی روح سے بلکہ اس کے ساتھ
زندہ ہو اور جب تک کہ اس کے لئے ہر ایک تباہی اپنے ہاتھ سے کرنے کے لئے طیار نہ ہو اور
جب تک سچی اور کامل محبت آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس میں پیدا نہ ہوا اور جب تک کہ وہ
سچے اور کامل طور پر اعلاء کلمۃ الاسلام پر عاشق نہ ہو تب تک ہرگز ہرگز مکالمات الہیہ سے مشرف
نہیں ہو سکتا۔ اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے ان دو مختصر لفظوں میں اشارہ فرمایا ہے ۔ قَدْ أَفْلَحَ
مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشَهَا ہے ایسے لوگوں کی دماغی بناوٹ بھی ایک خاص ہوتی ہے۔
جس قدران پر غم پڑتے ہیں اور جسقد روہ متواتر نہایت سنگین امتحانوں کے ساتھ آزمائے جاتے
ہیں اور ایک لمبا سلسلہ نا کامی کا دیکھنا پڑتا ہے اور کسی شخص کا دل اور دماغ ایسا نہیں ہوتا اور اگر ان
کے مسلسل غموں میں سے کچھ تھوڑا غم بھی دوسرے پر پڑے تو یا تو وہ مرجاتا ہے اور یا دیوانہ ہو جاتا
ہے۔ پس مکالمات الہیہ کی اپنے نفس سے خواہش نہیں ظاہر کرنی چاہئے خواہش کرنے کے وقت
شیطان کو موقعہ ملتا ہے اور ہلاک کرنا چاہتا ہے بلکہ اپنا مدعا اور مقصود ہمیشہ یہ ہونا چاہیے کہ خدا تعالیٰ
کی مرضی کے موافق تزکیہ نفس حاصل ہو اور اس کی مرضی کے موافق تقویٰ حاصل ہو اور کچھ ایسے
اعمال حسنہ میسر آ جاویں کہ وہ راضی ہو جائے ۔ پس جس وقت وہ راضی ہو گا تب اس وقت ایسے
شخص کو اپنے مکالمات سے مشرف کرنا اگر اس کی حکمت اور مصلحت تقاضا کرے گی تو وہ خود عطا
کر دے گا۔ لیکن اصل مقصود اس کو ہرگز نہیں ٹھہرانا چاہیے کہ یہی ہلاکت کی جڑ ہے بلکہ اصل مقصود
یہی ہونا چاہیے کہ قرآن شریف کی تعلیم کے موافق احکام الہی پر پابندی نصیب ہوا اور تزکیہ
نفس حاصل ہوا اور خدا تعالیٰ کی محبت اور عظمت دل میں بیٹھ جائے اور گناہ سے نفرت ہو ۔ خدا
نے بھی یہی دعا سکھائی ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
ا الشمس : ١٠،اا

پس اس جگہ خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ تم یہ دعا کرو کہ ہمیں الہام ہو بلکہ یہ فرمایا ہے کہ تم یہ دعا کرو کہ
راہ راست ہمیں نصیب ہو ۔ ان لوگوں کے راہ جو آخر کار خدا تعالیٰ کے انعام سے مشرف ہو
گئے ۔ بندہ کو اس سے کیا مطلب ہے کہ وہ الہام کا خواہشمند ہو اور نہ بندہ کی اس میں کچھ فضیلت
ہے بلکہ یہ تو خدا تعالیٰ کا فعل ہے نہ بندہ کا کوئی عمل صالح تا اس پر اجر کی توقع ہو اور پھر جبکہ
انسان کے ساتھ یہ آفتیں بھی لگی ہوئی ہیں کہ کبھی حدیث النفس میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اسی کو
الہام سمجھنے لگتا ہے اور کبھی شیطان کے پنجہ میں پھنس جاتا ہے اور اسی کو الہام سمجھنے لگتا ہے ۔ پس
کس قدر یہ خطر ناک راہ ہے۔ بغیر خدا کی زبردست شہادتوں کے ایسے الہام کب قبول کے لائق
ہیں ۔ سخت بد قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں کہ کبھی اپنی حالت کا مطالعہ نہیں کرتے کہ کن کن باتوں
میں وہ خدا کے نزدیک پاس یافتہ ٹھہر سکتے ہیں اور کن کن آزمائشوں کے بعد ان کا صدق خدا
کے نزدیک ثابت ہو سکتا ہے ۔ ان سخت گھاٹیوں کے طے کرنے سے پہلے ہی الہام کے خواہشمند
ہو جاتے ہیں ۔ اس سے پر ہیز کرنا چاہیئے اور توبہ اور استغفار میں مشغول ہونا چاہیئے ۔ الہام بغیر ۔
پورے تقویٰ اور پوری جاں فشانی اور پوری محویت کے طبل تہی ہے اور سخت خطرناک اور
زہر قاتل ہے انسان جس سے قریب ہوتا ہے اسی کی آواز سنتا ہے ۔ پس پہلے خدا سے قریب ہو
جاؤ اور شیطان سے دور تا خدا کی آواز سنو
☆
خاکسار
مرزا غلام احمد
بدر نمبر ۴۷ جلد ۶ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸

محبتی اخویم
مکتوب
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں ایک مدت سے بیماریوں میں رہا اور اب بھی ان کا بقیہ باقی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ
اپنے ہاتھ سے جواب لکھوں مگر بباعث بیماری کے لکھ نہ سکا۔
دیتا ہوں
آپ کے پہلے خط کا ما حصل جس قدر مجھ کو یاد ہے یہ ہے کہ میری نسبت آپ نے ۔۔۔ کی
جماعت کی طرف سے یہ پیغام پہنچایا تھا کہ روپیہ کے خرچ میں بہت اسراف ہوتا ہے ۔ آپ
اپنے پاس روپیہ جمع نہ رکھیں اور یہ رو پید ایک کمیٹی کے سپرد ہو جو حسب ضرورت خرچ کیا کریں
اور یہ بھی ذکر تھا کہ اسی روپیہ میں سے باغ کے چند خدمتگار بھی روٹیاں کھاتے ہیں اور ایسا ہی
اور کئی قسم کے اسراف کی طرف اشارہ تھا جن کو میں سمجھتا ہوں ۔ آپ نے اپنی نیک نیتی سے جو
کچھ لکھا بہتر لکھا۔ میں ضروری نہیں سمجھتا کہ اس کار دیکھوں ۔ میں آپ کو خدا تعالیٰ کی قسم د۔
جس کی قسم کو پورا کرنا مومن کا فرض ہے اور اس کے خلاف ورزی معصیت ہے کہ آپ ۔۔۔۔۔۔ کی
تمام جماعت کو اور خصوصاً ایسے صاحبوں کو جن کے دلوں میں یہ اعتراض پیدا ہوا ہے ، بہت
صفائی سے اور کھول کر سمجھا دیں کہ اس کے بعد ہم ۔۔۔ کا چندہ بکلی بند کرتے ہیں اور ان پر حرام
ہے اور قطعاً حرام ہے اور مثل گوشت خنزیر ہے کہ ہمارے کسی سلسلہ کی مدد کے لیے اپنی تمام
زندگی تک ایک حربہ بھی بھیجیں ۔ ایسا ہی ہر شخص جو ایسے اعتراض دل میں مخفی رکھتا ہے اس کو بھی ہم
یہی قسم دیتے ہیں ۔ یہ کام خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جس طرح وہ میرے دل میں ڈالتا ہے
خواہ وہ کام لوگوں کی نظر میں صحیح ہے یا غیر صحیح درست ہے یا غلط میں اسی طرح کرتا ہوں ۔ پس جو
شخص کچھ مدد دے کر مجھے اسراف کا طعنہ دیتا ہے وہ میرے پر حملہ کرتا ہے ایسا حملہ قابلِ
برداشت نہیں ۔ اصل تو یہ ہے کہ مجھے کسی کی بھی پروا نہیں ۔ اگر تمام جماعت کے لوگ متفق ہو کر
چندہ بند کر دیں یا مجھ سے منحرف ہو جائیں تو وہ جس نے مجھ سے وعدہ کیا ہوا ہے وہ اور جماعت

ان سے بہتر پیدا کر دے گا جو صدق اور اخلاص رکھتی ہوگی جیسا کہ اللہ تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے
L
فرماتا ہے۔ يَنْصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ۔ يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ
یعنی خدا تیری اپنے پاس سے مدد کرے گا۔ تیری وہ مدد کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ
وحی کریں گے اور الہام کریں گے ۔ پس اس کے بعد میں ایسے لوگوں کو ایک مرے ہوئے
کیڑے کی طرح بھی نہیں سمجھتا جن کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا ہوتی ہیں اور کیا وجہ کہ انہیں جبکہ
میں ایسے خشک دل لوگوں کو چندہ کے لئے مجبور نہیں کرتا جن کا ایمان ہنوز ناتمام ہے۔ مجھے وہ
لوگ چندہ دے سکتے ہیں جو اپنے سچے دل سے مجھے خلیفہ اللہ سمجھتے ہیں اور میرے تمام کاروبار
خواہ ان کو سمجھیں یا نہ سمجھیں ان پر ایمان لاتے اور ان پر اعتراض کرنا موجب سلب ایمان سمجھتے
ہیں ۔ میں تاجر نہیں کہ کوئی حساب رکھوں ۔ میں کسی کمیٹی کا خزانچی نہیں کہ کسی کو حساب دوں ۔ میں
بلند آواز سے کہتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو ایک ذرہ بھی میری نسبت اور میرے مصارف کی نسبت
اعتراض دل میں رکھتا ہے اس پر حرام ہے کہ ایک کوڑی میری طرف بھیجے ۔ مجھے کسی کی پروا نہیں
جبکہ خدا مجھے بکثرت کہتا ہے گویا ہر روز کہتا ہے کہ میں ہی بھیجتا ہوں جو آتا ہے اور کبھی میرے
مصارف پر وہ اعتراض نہیں کرتا تو دوسرا کون ہے جو مجھ پر اعتراض کرے۔ ایسا اعتراض
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی تقسیم اموال غنیمت کے وقت کیا گیا تھا۔ سو میں آپ کو دوبارہ
لکھتا ہوں کہ آئندہ سب کو کہہ دیں کہ تم کو اس خدا کی قسم ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور ایسا ہی
ہر ایک جو اس خیال میں اس کا شریک ہے کہ ایک جبہ بھی میری طرف کسی سلسلہ کے لئے کبھی اپنی
عمر تک ارسال نہ کریں پھر دیکھیں کہ ہمارا کیا حرج ہوا ۔ اب قسم کے بعد میرے پاس نہیں کہ اور
☆
لکھوں کی
۔
خاکسار
مرزا غلام احمد
ا تذکرہ صفحہ ۳۹ ایڈیشن ۲۰۰۴ء ۲ تذکره صفحه ۵۳۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
الحکم نمبر ا ا جلد ۹ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۸، ۹ ر جلد و مورتی /

مکتوب
(ایک صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ حقہ پینا کیسا ہے؟ حضور نے ان کو یہ جواب ارقام فرمایا )
مکرمی
السلام علیکم
حقہ پینا نا پسند امر ہے ۔ گو حرام نہیں لیکن لغو اور داخل اسراف ہے اور نقصان دہ شے ہے ۔
پس ہر ایک احمدی کو اس سے اجتناب لازمی ہے کی
مکتوب
( حضرت مسیح موعود کا ایک دستی خط جو کہ ایک کارڈ پر ہے اور ایک صاحب کے کسی
سوال کے جواب میں ہے ۔ ایک شیشہ کے اندر چوکھٹے میں لگا رکھا ہے اس میں لکھا ہے )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جو کچھ خیال اعتراض کے طور پر کیا گیا تھا۔ وہ خیال راست نہیں ۔ انجیل سے تو خود ثابت
ہوتا ہے کہ آنے والا مسیح اور ہے جیسا کہ آنے والا الیاس اور تھا اور کسی حدیث میں یہ نہیں لکھا
ہے کہ مسیح آسمان پر گیا ۔ حدیث سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح مر گئے جیسا کہ حدیث
معراج سے ثابت ہے اور پھر قرآن شریف سے بڑھ کر اور کونسی حدیث ہے اور کونسی کتاب
ہے۔ وہاں صاف لکھا ہے ۔ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ لا قرآن شریف
سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آسمان سے ہی نازل ہوتا ہے *
۲۶ نومبر ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد
الفضل قادیان دارالامان نمبر ۹ جلد ۳ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۱۵ء صفحہ ۲ ۱
ہر بدر قادیان نمبر ۱ ۵۲۰۵ جلد ۹ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۲
♡
المائدة : ۱۱۸

مکتوب
ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں اپنی حالت زار پیش کر کے دعا کے واسطے
درخواست کی ۔ حضرت نے اس کو مفصلہ ذیل جواب تحریر فرمایا )
وو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ذوق شوق عبادت اور حضور نماز وغیرہ حالات کے بارے میں صرف یہ طریق رکھنا چاہیئے کہ
ہمیشہ نماز میں اپنے لئے دعا کریں۔ خدا تعالیٰ کے کام بہت آہستگی سے ہوتے ہیں وہ جلد باز کو پسند
نہیں کرتا۔ جس طرح یہ امر خطر ناک ہے کہ انسان کا دل گناہ سے سرد نہ ہو عبادت کا مزہ نہ آوے۔
اس سے بڑھ کر یہ امر خطر ناک ہے کہ انسان جلدی کرے اور خدا کو آزماوے بلکہ چاہیئے کہ انسان
سچے دل سے تو بہ اور استغفار میں لگا ر ہے ۔ گو دعا میں بیس برس گزرجاویں اور کوئی نشان قبولیت دعا کا
ظاہر نہ ہو۔ خدا تعالیٰ بے نیاز ہے۔ صبر کے ساتھ ہر ایک کو اس کا پھل دیتا ہے اور میں تو اپنی نماز میں
اپنی جماعت کے ہر ایک فرد کے لئے عا کرتا رہتا ہوں ۔ کسی وقت تو دعا سن لے گا۔“
مکتوب
ایک شخص نے اپنے مصائب اور تکالیف کو نا قابل برداشت بیان کرتے ہوئے ایک لمبا
خط حضرت صاحب کی خدمت میں لکھ کر یہ ظاہر کیا کہ میں بہ سبب ان مصائب کے ایسا تنگ ہوں
کہ خودکشی کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ حضرت نے جواب میں اس کو لکھا کہ )
خودکشی کرنا گناہ ہے اور اس میں انسان کے واسطے کچھ فائدہ اور آرام نہیں ہے کیونکہ مرنے سے
انسان کی زندگی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا بلکہ ایک نئے طرز کی زندگی شروع ہو جاتی ہے۔ اگر انسان اس دنیا
میں تکالیف میں ہے تو خدا تعالیٰ کی نارضا مندیوں کو ساتھ لے کر اگر دوسری طرف چلا جائے گا تو وہاں
کے مصائب اور تلخیاں اس جگہ کی مرارت سے بھی بڑھ کر ہیں۔ پس ایسی خودکشی اس کو کیا فائدہ دے گی ۔
انسان کو چاہیے کہ صبر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا مانگنے میں مصروف رہے اور اپنی حالت کی
اصلاح میں کوشش کرے۔ اللہ تعالیٰ جلد رحم کر کے تمام بلاؤں اور آفتوں سے اس کو نجات دے گا ۔
، بدر نمبر ۳۰ جلد ۲ مورخہ ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۹
☆
☆☆۔۔

مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اجازت ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ترددات معاش دور کرے اور ہر طرح کا میابی نصیب
کرے۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے
☆
والسلام
خاکسار
مکتوب
مرزاغلام احمد عفی عنہ
ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ نماز کس طرح پڑھنی
چاہیئے اور تراویح کے متعلق کیا حکم ہے اور سفر میں نماز کا کیا حکم ہے اور کچھ اپنے ذاتی معاملات کے متعلق دعا
کرائی تھی ۔ اس کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا ) تحریرفر,
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
نماز وہی ہے جو پڑھی جاتی ہے۔ صرف تضرع اور انکسار سے نماز ادا کرنی چاہئے اور دین
دنیا کے لئے نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے خواہ اپنی زبان میں دعا کر لیں اور تمہارے قرضہ کے
لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ یاد دلاتے رہیں ۔ لڑکے کے لئے بھی دعا کروں گا۔ سفر میں دوگا نہ
سنت ہے ۔ تراویح بھی سنت ہے پڑھا کریں اور کبھی گھر میں تنہائی میں پڑھ لیں ۔ کیونکہ تراویح
دراصل تہجد ہے ۔ کوئی نئی نماز نہیں ۔ وتر جس طرح پڑھتے ہو بیشک پڑھو کہیں دراصل تہجد ہے۔ کوئی نئی نماز نہیں
☆☆
اصحاب احمد جلد ہفتم صفحه ۱۷۰ هفتم صفحه ۱۷۰ بدر نمبر ۵۲ جلد ۶ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶

مکتوب
ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ میرے واسطے آپ ایسی دعا کریں
جو ضرور قبول ہو اور اس اور اُس معاملہ میں ہو )
حضرت نے فرمایا ۔
اس کو جواب لکھ دیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں کہ ہر ایک دعا قبول کرے ۔ جب سے
دنیا پیدا ہوئی ہے۔ ایسا کہیں نہیں ہوا ۔ ہاں مقبولوں کی دعائیں یہ نسبت دوسروں کے بہت قبول
ہوتی ہیں۔ خدا کے معاملہ میں کسی کا زور نہیں کی
( لاہور میں قزلباش خاندان کے ایک ممبر تھے اور نواب فتح علی خان صاحب کے رشتہ داروں میں سے
تھے۔ انہوں نے حضرت صاحب کی خدمت میں ۱۹۰۶ ء میں بزبان فارسی ایک عریضہ لکھا کہ میں اس وقت
ایک مصیبت میں گرفتار ہوں ۔ آپ میرے واسطے دعا کریں ۔ حضور نے فارسی میں جواب لکھوایا کہ )
مکتوب
انشاء اللہ برائے شما دعا خواہم کر دو اگر وقت دست داد بتوجه دعا خواهد شد - لیکن از حال
تا فوز مرام بعد هفته عشره اطلاع داده باشند ۔
ترجمه
انشاء اللہ تمہارے لئے دعا کروں گا اور اگر موقعہ ملا تو توجہ سے دعا کی جائے گی۔ لیکن جب تک
که مطلب حاصل نہ ہو۔ اپنے حال سے ساتویں یا دسویں دن اطلاع دیتے رہیں ۔ ؟
بدر جلد کے نمبر ۱۴ مورخه ۹ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۳
ذکر حبیب حصہ دوم صفحه ۲۱۳ از حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب
☆☆

اخبار کی قیمت اگر پیشگی وصولی کی جاوے تو اخبار کے چلانے میں سہولت ہوتی ہے جو لوگ پیشگی
قیمت نہیں دیتے اور بعد کے وعدے کرتے ہیں ۔ ان میں سے بعض تو صرف وعدوں پر ہی ٹال دیتے ہیں
اور بعض کی قیمتوں کی وصولی کے لئے بار بار کی خط و کتابت میں اور ان سے قیمتیں لینے کے واسطے
یادداشتوں کے رکھنے میں اس قدر دقت ہوتی ہے کہ اس زائد محنت اور نقصان کو کسی حد تک کم کرنے کے
واسطے اور نیز اس کا معاوضہ وصول کرنے کے واسطے اخبار بدر کی قیمت ما بعد نرخ میں ایک روپیہ زائد کیا گیا
ہے یعنی مابعد دینے والوں سے قیمت اخبار بجائے سے ( تین روپے) کے اللہ (چار روپے )
وصول کئے جائیں گے ۔ اس پر ایک دوست لائل پور نے دریافت کیا ہے کہ کیا یہ صورت سود کی تو نہیں ہے؟
چونکہ یہ مسئلہ شرعی تھا۔ اس واسطے مندرجہ بالا وجوہات کے ساتھ حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کیا گیا
اس کا جواب جو حضرت نے لکھا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے ۔ )
السلام علیکم
مکتوب
میرے نزدیک اس سے سود کو کچھ تعلق نہیں ۔ مالک کا اختیار ہے جو چاہے قیمت طلب
کرے ۔ خاص کر بعد کی وصولی میں ہرج بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اخبار لینا چاہتا ہے تو وہ
پہلے بھی دے سکتا ہے ۔ یہ امر خود اس کے اختیار میں ہے کی
والسلام
مرزا غلام احمد
☆
بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

( مدت سے ایک افغان ایک ایسے علاقہ کا رہنے والا جہاں اپنا عقیدہ و ایمان کے اظہار موجب قتل
ہو سکتا ہے ۔ اس جگہ قادیان میں دینی تعلیم کے حصول کے واسطے آیا ہوا ہے ۔ حال میں اس کے والدین
نے اس کو اپنے وطن میں طلب کیا ہے ۔ اب اس کو ایک مشکل پیش آئی کہ اگر وطن کو جائے تو خوف ہے کہ
مبادا وہاں کے اس بات سے اطلاع پا کر کہ یہ شخص خونی مہدی اور جہاد کا منکر ہے۔ قتل کے درپے ہوں
اور اگر نہ جاوے تو والدین کی نافرمانی ہوتی ہے ۔ پس اس نے حضرت سے پوچھا کہ ایسی حالت میں کیا
کروں ۔ حضرت نے جواب میں فرمایا )
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکه در قرآن سیر تلف در آن امور که مخالف شریعت نه باشند - حکم اطاعته اطاعت والدین است - لہذا
بهتر است که این قد ر ا طاعت کنند که همراه شان روند و آن جا چومحسوس شود که اندیشه قتل یا جبس است ۔
بلا توقف باز بیایند چرا که خود را در معرض هلاک انداختن جائز نیست ۔ ہم چنین مخالفت والدین ہم
جائز نیست پس در این صورت هر دو حکم قرآن شریف بجا آورده می شود والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ترجمه از ناشر
☆
مرز اغلام احمد
چونکہ قرآن شریف میں ان امور جو شریعت کے مخالف نہیں ہیں ان میں والدین کی
اطاعت کا حکم ہے ۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ اس قدر اطاعت کریں کہ جو ان کے ہمراہ چلے اور جس
جگہ ایسا محسوس ہو کہ قتل یا قید کا اندیشہ ہو بلا توقف اس سے رُک جائیں کیونکہ اپنے آپ کو
معرض ہلاکت میں ڈالنا جائز نہیں ہے اور ایسے کاموں میں والدین کی مخالفت بھی جائز ہے۔
پس اس صورت میں قرآن کریم کے ہر دوا حکام کی تعمیل ہوتی ہے۔
بدر نمبرے جلد ۶ مورخه ۱۴ / فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴
والسلام
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی