متفرق مکتوبات
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طرف حضرت علی کے کان میں پھونک مار دی کہ نبوت کا تیرا حق تھا جبرئیل کو یہ غلطی لگ گئی ۔
11 - عیسی اُتریں گے پھر نکاح کریں گے اور ان کے اولاد ہو گی ۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ
اعتراض کیوں پیش کیا ہے۔ ہر ایک شخص نکاح کرتا ہے اور اولا د بھی ہو جاتی ہے ہاں اس
صورت میں اعتراض ہو سکتا تھا کہ اب تک میں نے کوئی نکاح نہ کیا ہوتا یا اولاد نہ ہوتی نکاح
موجود ہے اولا د بھی چھ لڑکے ہیں ۔
۱۲۔ اور یہ اعتراض جو مسیح کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن کیا جانا ضروری ہے
اول تو یہ قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی تک میں زندہ موجود ہوں ۔ پھر ماسوا اس کے جو معنے اس
حدیث کے آپ لوگ سمجھتے ہیں ۔ اس سے تو لازم آتا ہے کہ حضرت مسیح اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
ایک ہی وقت میں ایک قبر میں دفن کئے جاویں کیونکہ حدیث میں معی کا لفظ موجود ہے اور دوسرا
فساد یہ ہے کہ اس سے لازم آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کھودی جاوے اور یہ
نبی کی قبر کی تو ہین اور تحقیر ہے ۔ اس لئے اس حدیث کے معنے بھی روحانی طور پر ہیں یعنی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب قریب اس کا مرتبہ ہوگا اور وہ بہشت جو میری قبر کے نیچے
ہے اس سے وہ پورے طور پر حصہ پائے گا ۔ بات یہ ہے کہ تمام صوفیا کرام اور اہل اللہ اس بات
پر اتفاق رکھتے ہیں کہ ہر ایک شخص اپنی وفات کے بعد اسی درجہ تک اخروی نعمتوں سے حصہ پاسکتا
ہے جس درجہ تک اس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر سے قرب ہے۔ ہر ایک انسان جو مرتا
ہے خواہ مشرق میں مرے خواہ مغرب میں اگر وہ مومن ہوتا ہے تو اس کی قبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قبر سے روحانی طور پر نزدیک کی جاتی ہے اور جو کافر مرتا ہے اس کی قبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قبر سے دور کی جاتی ہے۔ کیونکہ جب کہ ہر ایک مومن کے لئے بہشت کی کھڑ کی قبر میں کھولی
جاتی ہے اور بہشت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے نیچے ہے تو بالضرور ماننا پڑا کہ ہر ایک
مومن اپنے مرتبہ اور عزت کے موافق مرنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر سے
نزدیک ہو جاتا ہے۔
۱۳ ۔ اور یہ حدیث مسلم کی جو ایک لمبی حدیث ہے جس میں دجال کا کا نا ہونا اور اس کا مینہ
برسانا وغیرہ لکھا ہے ہم اس وقت اس کا جواب دیں گے جب کہ آپ اس کا جواب دے ! لیں
گے کہ قرآن جو قیامت تک دو قوموں کا غلبہ قرار دیتا ہے ایک اہل اسلام اور دوسرے نصاری
اور جیسا کہ ابھی ذکر ہوا حدیث صاف بتلاتی ہے کہ حضرت مسیح کسر صلیب کے لئے آئیں گے
یعنی صلیب کے غلبہ کے وقت اس حدیث اور قرآن کی اس آیت سے یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے
کہ یہ دجال کی حدیث بالکل جھوٹی اور مردود ہے جو شخص اس کو مانتا ہے ۔ اس کو قرآن کا انکار
کرنا پڑے گا اور حدیث یكسر الصليب کا بھی انکار کرنا پڑے گا اس لئے یہ حدیث اس
لائق نہیں ہے کہ ہم اس کا کچھ جواب دیں۔
۱۴۔ اور یہ حدیث جو آپ نے لکھی ہے کہ مہدی فلاں خاندان سے اور اس کے باپ کا
نام یہ ہو گا ۔ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں کہ یہ حدیثیں کل مردود اور موضوع ہیں قابل توجہ نہیں
ہیں ۔ کیونکہ قرآن اور احادیث صحیحہ کے مخالف ہیں جبکہ یہ حدیث اسی صحاح ستہ میں موجود
ہے کہ لا مهدی الا عیسی تو پھر اس حدیث کے ماننے کے بعد یہ ماننا پڑتا ہے کہ اس کے
مخالف جس قدر حدیثیں ہیں وہ صحیح نہیں ہیں اور جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں ۔ یہ صحیح بڑے پایہ
کی حدیث ہے۔ کیونکہ اس میں وہ اختلاف اور غیر معقولیت نہیں پائی جاتی جو دوسری حدیثوں
میں پائی جاتی ہے یعنی ایک ہی وقت میں دو خلیفے مقرر کرنا اور ہمارے سامنے یہ پیش کرنا کہ مہدی
بنی فاطمہ ہی سے ہو گا یا فلاں خاندان سے ہو گا عبث ہے ۔ ہم کب یہ دعوے کرتے ہیں کہ ہم وہ
مہدی ہیں جو ان صفات کا ہوگا بلکہ ایسے مہدی کے وجود سے ہم قطعاً منکر ہیں اور کوئی صحیح
اس کی تائید میں پیدا نہیں ہوتی ۔ ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ ہم وہ مہدی ہیں جو مسیح بھی ہے اور ظاہر
ہے کہ مسیح کے لئے ضروری نہیں کہ بنی فاطمہ سے ہو اصل بات یہ ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسی
حدیثیں عباسی سلطنت کے عہد میں بنائی گئی ہیں اسی واسطے بعض نے ان میں سے اپنا لقب مہدی
رکھا تھا اور اس مہدی کے متعلق جو بنی فاطمہ سے سمجھا گیا ہے جسقدر قصے ایک ناول کے طور پر
بنائے گئے ہیں جن میں سے بعض کا آپ نے ذکر بھی کیا ہے ۔ یہ تمام قصے غلط اور لغو ہیں اور
صریح قرآن کے مخالف ہیں ۔ بھلا یہ کیونکر ہو کہ مہدی تو آ کر لڑائیوں کا ایک طوفان برپا کر
دے گا اور مسیح کے حق میں یہ لکھا ہو کہ یضع الحرب یعنی لڑائیوں کی صف لپیٹ دے ایک کا
مقصد کچھ اور اور دوسرے کا مقصد کچھ اور اور دونوں ایک ہی وقت میں ۔
حدیث
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہم جیسا کہ بیان کر چکے ہیں ۔ قرآن کو سب حدیثوں پر مقدم
رکھتے ہیں اور ان حدیثوں کو مانتے ہیں جو قرآن کے موافق ہیں اور ہمارے مخالف دیوانوں کی
طرح بار بار وہ حدیثیں پیش کرتے ہیں جو قرآن کے مخالف پڑی ہیں اور خود با قراران کے علماء
کے ضعیف اور مجروح ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ یعنی
قرآن کے بعد کس حدیث کو تم مانو گے ۔ سو ہم اس آیت پر ایمان لاتے ہیں اور قرآن کے بعد
اور کسی حدیث کو جو اس کے مخالف ہو نہیں مانتے۔
مکرم آنکه حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کا نام حکم رکھا ہے پس مسیح موعود
کے لئے عملی ثبوت حکم ہونے کا بھی چاہیے تا کہ اس کا حکم ہونا ثابت ہو جاوے اور حکم ہونا اسی
وقت مسیح موعود کا مانا جاوے گا کہ وہ متنازعہ فیہ امور کو صاف کر کے دکھا دے اور جو حدیثیں کہ
مجروح و مخدوش ہوں یا قرآن شریف کے خلاف ہوں ۔ ان کو علیحدہ کر دے اور ان کا مجروح
ہونا ثابت کر کے دکھا دے اور جو احادیث قرآن شریف کے مطابق اور موافق ہوں اور وہ صحیح
ہوں ۔ ان کی صحت پر اپنی مہر صداقت لگا دے ۔ اگر وہ ہر ایک فرقہ کی حدیثوں کو قبول کرلے اور ا
ہر ایک فرقہ اور مشرب کے لوگوں کی ہاں میں ہاں ملاتا رہے تو وہ کا ہے کا حکم ہوگا وہ حکم
اسی وقت مانا جاوے گا کہ خبیث و طیب اور مردود و مقبول صحیح و موضوع احادیث میں تصرف کر
کے اور خدا سے علم صحیح پا کر تمیز و تفریق کر کے دکھا دے۔ سو ہم نے خدا کے فضل اور اس کی تعلیم
سے ہر ایک امر میں بحیثیت حکم ہونے کے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے۔ فرق کر دیا ہے اور صحیح حدیثوں کو الگ اور موضوع اور مجروح حدیثوں کو الگ کر کے
دکھا دیا اور بتلا دیا کہ مہدی کی حدیثیں سب نا قابل اعتبار اور قرآن شریف کے خلاف ہیں ۔
ان میں اگر صحیح حدیث ہے تو یہی ہے کہ لا مهدی الا عیسی اور دجال کی وہ حدیثیں جو
خلاف قرآن اور شرک سے پر ہیں ۔ یہی بتلا دیا کہ خراب اور ایمان کی برباد کرنے والی ہیں اور
سراسر جھوٹی ہیں
☆
۔
۲۲ جولائی ۱۹۰۰ء
الاعراف : ۱۸۶ الحکم نمبر ۲۷ جلد ۴ مورخه ۲۳ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۱ تا ۵
والسلام
مکتوب
۱۷ مارچ ۱۹۰۸ء کو ایک صاحب علاقہ بلوچستان نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا کہ
آپ کا ایک مرید نور محمد نام میرا دلی دوست ہے ۔ وہ بڑا نمازی ہے ، نیکو کار ہے ۔ سب اس کی عزت
کرتے ہیں ۔ ہمہ صفت موصوف خلیق شخص ہے ۔ دیندار ہے ۔ اس سے ہم کو آپ کے حالات معلوم ہوئے
تو ہمارا عقیدہ یہ ہو گیا ہے کہ حضور بڑے ہی خیر خواہ امت محمد یہ و مداح جناب رسول مقبول و اصحاب کبار
ہیں ۔ آپ کو جو بُرے نام سے یاد کرے وہ خود بُرا ہے مگر باوجود ہمارے اس عقیدہ و خیال کے نور محمد مذکور
ہمارے ساتھ باجماعت نماز نہیں پڑھتا اور نہ جمعہ پڑھتا ہے اور وجہ یہ بتلاتا ہے کہ غیر احمدی کے پیچھے
ہماری نماز نہیں ہوتی ۔ آپ اس کو تاکید فرماویں کہ وہ ہمارے پیچھے نماز پڑھ لیا کرے تا کہ تفرقہ نہ پڑے
کیونکہ ہم آپ کے حق میں برا نہیں کہتے ۔ یہ اس خط کا اقتباس اور خلاصہ ہے ۔اس کے جواب میں اسی خط
پر حضرت نے عاجز کے نام تحریر فرمایا۔
جواب میں لکھ دیں کہ چونکہ عام طور پر اس ملک کے ملاں لوگوں نے اپنے تعصب کی وجہ
سے ہمیں کافر ٹھہرایا ہے اور فتوے لکھے ہیں اور باقی لوگ ان کے پیرو ہیں ۔ پس اگر ایسے لوگ
ہوں کہ وہ صفائی ثابت کرنے کے لئے اشتہار دے دیں کہ ہم ان مکفر مولویوں کے پیرو نہیں
ہیں تو پھر ان کے ساتھ نماز پڑھنا روا ہے ورنہ جو شخص مسلمانوں کو کافر کہے وہ آپ کا فر ہو جا تا
ہے پھر اس کے پیچھے نماز کیونکر پڑھیں یہ تو شرع شریف کی رُو سے جائز نہیں ہے ۔
لے یعنی حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ایڈیٹر ” بدر (مرتب)
ملفوظات جلد پنجم صفحه ۴۷۸
مکتوب
جن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۱۹۰۴ء میں چند روز کے واسطے لاہور تشریف لے گئے
تھے ۔ ایک سبز پوش فقیر نے اصرار کیا کہ آپ مجھے لکھ دیں کہ جو کچھ آپ نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔ سب
سچ ہے۔ حضور نے فرمایا۔ ایک ہفتہ بعد آؤ ہم لکھ دیں گے ۔ جب ایک ہفتہ کے بعد وہ آیا تو حضور نے یہ
الفاظ لکھ کر اور اپنی مہر لگا کر اسے دیئے۔
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر جو جھوٹوں پر لعنت کرتا ہے ۔ یہ گواہی دیتا ہوں کہ جو کچھ میں نے
دعویٰ کیا ہے یا جو کچھ اپنے دعوی کی تائید میں لکھا ہے۔ یا جو میں نے الہام الہی اپنی کتابوں میں
☆
درج کئے ہیں ۔ وہ سب صحیح ہے، سچ ہے اور درست ہے ۔ والسلام علی من اتبع الهدی
۔
الراقم
خاکسار
مرزا غلام احمد
ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحه ۱۲۴
مهر
چند روز ہوئے بریلی سے ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں لکھا ۔ کیا آپ وہی مسیح موعود ہیں جس کی
نسبت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے احادیث میں خبر دی ہے۔ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر آپ اس کا جواب
لکھیں ۔ میں نے معمولاً رسالہ تریاق القلوب سے دو ایک ایسے فقرے جو اس کا کافی جواب ہو سکتے تھے لکھ
دیئے ۔ وہ شخص اس پر قانع نہ ہوا اور پھر مجھے مخاطب کر کے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب خود
اپنے قلم سے قسمیہ لکھیں کہ آیا وہ وہی مسیح موعود ہیں جس کا ذکرا۔ کا ذکر احادیث اور قرآن شریف میں ہے ۔ میں نے
شام کی نماز کے بعد دوات قلم اور کا غذ حضرت کے آگے رکھ دیا اور عرض کیا کہ ایک شخص ایسا لکھتا ہے ۔ حضرت
نے فوراً کا غذ ہاتھ میں لیا اور یہ چند سطریں لکھ دیں۔
میں نے پہلے بھی اس اقرار مفصل ذیل کو اپنی کتابوں میں قسم کے ساتھ لوگوں پر ظاہر کیا
ہے اور اب بھی اس پرچہ میں اس خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان
ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان احادیث صحیحہ میں
دی ہے جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور دوسری صحاح میں درج ہیں ۔ وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا *
۱۷ اگست ۱۸۹۹ء
الراقم
مرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ اید
الحکم نمبر ۳۴ جلد ۳ مورخه ۹ رستمبر ۱۸۹۹ ء صفحه ۴ ، ۵