متفرق مکتوبات
مکتوبات احمد (جلد پنجم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ سب قرنوں سے افضل قرن تو مرا قرن ہے اور اس کے بعد جو قرن اس کے قریب ہوگا۔
اور پھر اس کے بعد جو قرن اس کے قریب ہوگا اور پھر اس کے بعد کذب یعنی بدعات اور خرابیاں
دین اسلام میں شائع ہو جاویں گی اور ایسا ہی واقع ہوا ۔ فصدق رسوله الكريم۔
اب ہم دونوں سلسلوں کی آخر پر بھی نظر کرتے ہیں تو پاتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کے بعد قریباً
چودہویں صدی میں جبکہ تحریفات اور بدعات کا زمانہ بڑے زور وشور پر تھا۔ حضرت عیسی بن مریم
واسطے اصلاح امت موسوی کے مبعوث ہوئے اور وہی خاتم الخلفاء سلسلہ موسویہ کے بھی ہوئے
ہیں ۔ پس حسب مقتضاء لفظ کما کے ضروری ہوا کہ خاتم خلفاء سلسلہ محمد یہ کا بھی بنام مسیح بن مریم
تقریباً چودہویں صدی ہجریہ میں امت محمدیہ میں سے ہی مبعوث ہوئے تا کہ دونوں سلسلوں میں
تماثل اور تشابہ پیدا ہو جاوے اور لفظ کما کا نعوذ باللہ عبث اور لغو نہ ہو ۔ الحمد للہ کہ ایسا ہی واقع ہوا
اور واقعات نے شہادت دے دی ہے کہ دونوں سلسلوں میں ایسا ہی تطابق ہے جیسا کہ لفظ کما کا
مقتضاء ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود نے راس صدی چہار دہم ہی پر دعوی مجددیت و مسیحائی و
مہدویت دنیا میں شائع کیا اور ان کے اس دعوئی پر علاوہ ادلہ شرعیہ کتاب وسنت کے نشانات
آسمانی و زمینی سے ہی منجانب اللہ شہادت حاصل ہوگی جو تمام دنیا میں شہرہ آفاق ہے ۔
آسمان بار دنشان الوقت میگوید زمین
این دو شاهد از پئے تصدیق من استاده اند
الحاصل تصدیق آپ کے دعوی کی تصدیق آیات الہیہ کی ہے۔ اور تکذیب آپ کے دعوی
کی تکذیب آیات الہیہ کی ہے خواہ آیات قرآنیہ ہوں یا نصوص حدیثیہ یا نشانات آسمانی ہوں یا
نشانات زمینی ۔ جن کی پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخبر صادق نے کی تھی اور دواوین
حدیث میں موجود ہے اب فرمائیے کہ ایسے اربعہ متناسبہ کو کون کو دن تسلیم نہ کرے گا جن کا تناسب
واقعات نے ثابت کر دیا۔ مثلاً نشانات ارضیہ میں سے طاعون اور زلازل ہیں جو احادیث میں
ذیل علامات مسیح موعود میں مذکور کی گئی ہیں۔ اور پھر بڑے زور وشور کے ساتھ زمانہ مسیح موعود میں
وہ واقع ہو چکی اور آیات سماویہ میں سے کسوف و خسوف ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان
۱۳۱۱ ھ و ۱۳۱۲ ہجریہ میں جمع فرمایا ۔ الفاظ حدیث یہ ہیں جو دارقطنی وغیرہ کتب معتبرہ حدیث میں
مذکور ہے۔
ان لمهدينا أيتين لم تكونا منذ خلق السموات والارض تنخسف القمر في اول
ليلة من رمضان يعنى فى اول ليلة من الليالى التى يقع فيها الخسوف وتنكسف
الشمس فى النصف منه يعنى فى نصف الايام التى تنكسف الشمس فيها انتهى۔
بعض جہلا اس حدیث پر چند اعتراض کرتے ہیں حالانکہ وہ سب اعتراض بالکل باطل اور
لغو و فاسد ہیں ۔ ایک اعتراض یہ ہے کہ یہ حدیث من حیث الاسناد ضعیف ہے ۔ یہ معترض اصول
حدیث کے قاعدہ کو ہی بالکل نہیں سمجھتا ۔ جو ایسا واہی اعتراض کرتا ہے کیونکہ سلمنا کہ اسناد ضعیف
ہے ۔ مگر قاعدہ اصول ہے کہ اگر کوئی حدیث من حیث الاسناد ضعیف ہو جو ایک اصطلاح حدیث
کی ہے تو ضعف اسناد سے لازم نہیں آتا کہ وہ حدیث بھی غلط ہو جاوے مثلاً اگر واقعات اس کی
تصحیح کر دیویں۔ ردیویں ۔ تو پھر وہ حدیث تو اس ح س حدیث سے سے بھی اصح اور اقوئی ہو جاوے گی جو من حيث
الاسناد تو صحیح ہوں ۔ لیکن واقعات اس کے مصدق نہ ہوئے ہوں ۔اس لئے یہ حدیث تو نہایت
درجہ پر صحیح اور اقوئی ہے کیونکہ اس کی صحت اور قوت پر زمین و آسمان نے منجانب اللہ شہادت
دے دی ہے ۔ فَصَارَ الْإِعْتِرَاضُ هَبَاءً مَّنْشُورًا - اور بعض کم فہم یہ اعتراض کرتے ہیں کہ زمانہ
سابقہ میں ہی چند بار ایسا اجتماع کسوف اور خسوف کا واقع ہوا ہے ۔ یہ جاہل معترض نہیں سمجھتا کہ
ضمير لم تكونا ۔ جو بمعنی دونشانوں کے ہے اور ظاہر ہے کہ کسی شخص نے زمانہ سابقہ میں کسوف
اور خسوف کا اپنے دعوی کی تصدیق کے لئے نشان ہونے کا دعویٰ ہرگز ہرگز نہیں کیا بخلاف
مانحن فیه کے کہ حضرت مسیح موعود نے ہزار ہا ر سائل اور کتب اور اشتہارات میں ان کے
نشان ہونے کا دعوی تمام دنیا میں شائع کیا ہے۔ پس مخبر صادق کی پیشگوئی تو یہ تھی کہ یہ اجتماع
کسوف و خسوف ہمارے سچے مہدی کے لئے ڈونشان ہوویں گے۔ سو یہ پیشگوئی واقع ہوگئی ۔
اب پھر یہ کہنا کہ ایسے واقعات تو ہمیشہ ہی ہوا کرتے ہیں کیسی حماقت ہے۔ جس سے تمام
نشانہائے مندرجہ قرآن مجید کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ جملہ انبیاء کے لئے جو نشانات
من جانب اللہ دیئے گئے ہیں وہ دنیا میں واقع تو ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ پس معترض پر ان سب کی
تکذیب لازم آوے گی حتی کہ فرعون اور آل فرعون کا غرق ہونا بھی کوئی نشان صداقت موسوی کے لئے
نہیں ہو سکے گا کیونکہ اکثر جہاز اور کشتیاں غرق ہوتی رہتی ہیں ۔ الحاصل دار و مدار کسی واقعہ کے نشان
صداقت مامور من اللہ کے لئے ہونے کا پیشگوئی ہوا کرتی ہے۔ جو ویسے ہی واقع ہو جیسا کہ مامور من اللہ
نے اس کی خبر دی ہے۔ یہ اجتماع خسوف و کسوف دونشان تصدیق مسیح موعود کے لئے ایسے ہی واقع
ہوئے جیسا کہ حدیث میں وارد ہے اور قیامت تک آپ کا نشان ہونا زبان خلق پر جاری رہے گا۔
فصدق المخبر الصادق فى اخباره انهما لم تكونا منذ خلق السموات
والارض ۔ پس تصدیق آپ کے دعوی کی عین تصدیق کلام نبوت کی ہے اور تکذیب اس کی عین
تکذیب کلام نبوت کی ایضاً فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے اور یاد کرو اس وقت کو کہ اونٹنیاں معطل کی جاویں گی ۔
اس آیت کی تفسیر خود کلام نبوت میں مذکور ہے۔ جو صحیح مسلم میں باب مسیح بن مریم میں مندرج ہے کہ
يترك القلاص فلا يسعى عليها
کہ جوان اونٹنیاں متروک کی جاویں گی ۔ اور ان پر دوڑ نہ کی جاوے گی ۔ یعنی سواری نہ کی
جاوے گی ۔ اب دیکھو کہ ہندوستان میں مدت سے اُونٹنیوں کی سواری بمقابلہ ریل کے متروک
ہو ہی گئی ہے۔ لیکن عرب میں بھی حجاز ریلوے کے سبب سواری اونٹنیوں کی متروک ہوتی جاتی
ہے۔ اور قریب تر بالکل مسافات بعیدہ تک متروک ہو جاوے گی ۔ اب غور کرو کہ اس نشان کے
پورا کرنے کے لئے اول تو گورنمنٹ انگلشیہ نے کیسی جان توڑ کوششیں کی ہیں اور لاکھوں روپیہ
اس کی تیاری میں صرف کیا اور الحال گورنمنٹ رومیہ معہ جملہ اہالی اسلام کے حجاز ریلوے
وغیرہ کی تیاری میں کیسی مساعی جمیلہ عمل میں لا رہے ہیں ۔ اب ہمارے مخالفین کو چاہئے کہ اس
نشانِ الہی کو جس کی خبر قرآن مجید اور حدیث صحیح دونوں میں موجود ہے پورا نہ ہونے دیویں تا کہ
اونٹنیاں معطل اور بیکار نہ ہوویں جس سے تصدیق مسیح موعود کی لازم آتی ہے ۔ اور اس ریل کی
سواری کی خبر متعدد جگہ پر قرآن مجید میں موجود ہے۔ کما قال الله تعالى وَ الْخَيْلَ وَالْبِغَالَ
وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ
الْمَشْحُونِ ۔ وَخَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ ۔
ل النحل : ۲۹ پس : ۴۳۰۴۲
اب فرمائیے کہ ما لا تعلمون سے بجز سواری ریلوے کے اور کیا مراد ہوسکتی ہے۔ پس
لفظ ما سے مراد بقرینہ سباق آيت والخيل والبغال والحمیر کے بجر سواری کے اور کیا ہوگی
اور مثل جہاز کے جو دریائی سواری ہے ۔ بجز ریلوے کے جو بڑی سواری ہے اور کیا ہے۔
اگر اس مختصر خط میں نشانات اور دلائل شرعیہ کی تفصیل کی جاوے تو براہین کا شمار عدد
ہزار سے بھی متجاوز ہو جاوے اس لئے آپ صاحبوں کو لازم ہے کہ کتب مصنفہ اور رسائل
حضرت صاحب کو مطالعہ کرو ۔ وبس ۔ وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين
۱۳ فروری ۱۹۰۸ء
کتبه محمد احسن
نزیل قادیان
بدر نمبر ۹ جلدی مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۸ تا ۱۱
مکتوب بنام ایڈیٹر صاحب اخبار عام
(اخبار عام کے لئے یہ ہمیشہ فخر رہے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آ۔ رة والسلام آخری وقت
تک اس کے خریدار تھے۔ اور یہ عزت و شرف بھی اس کے حصہ میں آیا کہ آپ کا آخری مکتوب اسی
روز شائع ہوتا ہے جبکہ حضور علیہ السلام اپنے مولیٰ کریم کی طرف مرفوع ہو چکے تھے۔ اس خط کی تحریر
اور اشاعت کا باعث یہ ہوا کہ :۔
۷ ا ر ماه مئی ۱۹۰۸ء کو بمقام لاہور جلسہ دعوت پر جو تقریر حضرت اقدس نے فرمائی تھی ۔ اس
تقریرکی بنا پر یہ غلط خبر پر چپ اخبار عام ۲۳ مئی ۱۹۰۸ء میں شائع ہوئی کہ آپ نے اس جلسہ دعوت
میں دعوائے نبوت سے انکار کیا ہے۔ تو اسی روز حضور نے ایڈیٹر اخبار مذکور کی طرف ایک خط لکھا۔
جس میں اس غلط خبر کی تردید کی ۔ چنانچہ حضرت اقدس کا وہ خط یہ ہے )
جناب ایڈیٹر صاحب ! اخبار عام
پر چه اخبار عام ۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء کے پہلے کالم کی دوسری سطر میں میری نسبت یہ خبر درج
ہے ۔ کہ گویا میں نے جلسہ دعوت میں نبوت سے انکار کیا۔ اس کے جواب میں واضح ہو کہ اس
جلسہ میں میں نے صرف یہ تقریر کی تھی کہ میں ہمیشہ اپنی تالیفات کے ذریعہ سے لوگوں کو اطلاع
دیتا رہا ہوں ۔ اور اب بھی ظاہر کرتا ہوں کہ یہ الزام جو میرے ذمہ لگایا جاتا ہے کہ گویا میں ایسی
نبوت کا دعوی کرتا ہوں ۔ جس سے مجھے اسلام سے کچھ تعلق باقی نہیں رہتا۔ اور جس کے یہ معنی ا
ہیں کہ میں مستقل طور پر اپنے تئیں ایسا نبی سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف کی پیروی کی کچھ حاجت نہیں
رکھتا۔ اور اپنا علیحدہ کلمہ اور علیحدہ قبلہ بناتا ہوں اور شریعت اسلام کو منسوخ کی طرح قرار دیتا
ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتدار اور متابعت سے باہر جاتا ہوں یہ الزام صحیح نہیں
ہے بلکہ ایسا دعوی نبوت کا میرے نزدیک کفر ہے اور نہ آج سے بلکہ اپنی ہر ایک کتاب میں ہمیشہ
یہی لکھتا آیا ہوں کہ اس قسم کی نبوت کا مجھے کوئی دعوی نہیں ۔ اور یہ سرا سر میرے پر تہمت ہے اور
جس بناء پر میں اپنے تئیں نبی کہلاتا ہوں ۔ وہ صرف اس قدر ہے کہ میں خدا کی ہمکلامی سے
مشرف ہوں ۔ وہ میرے ساتھ بکثرت بولتا اور کلام کرتا ہے اور میری باتوں کا جواب دیتا ہے
اور بہت سی غیب کی باتیں میرے پر ظاہر کرتا اور آئندہ زمانوں کے وہ راز میرے پر کھولتا ہے کہ
جب تک انسان کو اس کے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو۔ دوسرے پر وہ اسرار نہیں کھولتا ۔
اور انہیں امور کی کثرت کی وجہ سے اس نے میرا نام نبی رکھا ہے۔ سو میں خدا کے حکم کے موافق
نبی ہوں ۔ اور اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا ۔ اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی
رکھتا ہے۔ تو میں کیوں کر انکار کر سکتا ہوں ۔ میں اس پر قائم ہوں ۔ اس وقت تک جو اس دنیا سے
گزر جاؤں ۔ مگر میں ان معنوں سے نبی نہیں ہوں کہ گویا میں اسلام سے اپنے تئیں الگ کرتا
ہوں ۔ یا اسلام کا کوئی حکم منسوخ کرتا ہوں ۔ میری گردن اس جوئے کے نیچے ہے جو قرآن کریم
نے پیش کیا۔ اور کسی کو مجال نہیں کہ ایک نقطہ یا ایک شعشہ قرآن شریف کا منسوخ کر سکے ۔ سو میں
صرف اس وجہ سے نبی کہلاتا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنی ہیں کہ خدا سے
الہام پا کر بکثرت پیشگوئی کرنے والا اور بغیر کثرت کے یہ معنی تحقیق نہیں ہو سکتے ۔ جیسا کہ
صرف ایک پیسہ سے کوئی مالدار نہیں کہلا سکتا ۔ سو خدا نے مجھے اپنے کلام کے ذریعہ بکثرت
علم غیب عطا کیا ہے۔ اور ہزار ہا نشان میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں اور کر رہا ہے۔ میں خودستائی
سے نہیں بلکہ خدا کے فضل اور اس کے وعدہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا ایک طرف ہو اور
ایک طرف صرف میں کھڑا کیا جاؤں ۔ اور کوئی ایسا امر پیش کیا جائے ۔ جس سے خدا کے بندے
آزمائے جاتے ہیں ۔ تو مجھے اس مقابلہ میں خدا غلبہ دے گا ۔ اور ہر ایک پہلو کے مقابلہ میں خدا
میرے ساتھ ہوگا۔ اور ہر ایک میدان میں وہ فتح دے گا ۔ پس اسی بنا پر خدا نے میرا نام نبی رکھا
ہے۔ اس زمانہ میں کثرت مکالمہ مخاطبہ الہیہ اور کثرت اطلاع پر علوم غیب صرف مجھے ہی عطا کی
گئی ہے۔ اور جس حالت میں عام طور پر لوگوں کو خواہیں بھی آتی ہیں ۔ بعض کو الہام بھی
ہوتا ہے۔ اور کسی قدر ملونی کے ساتھ علم غیب سے بھی اطلاع دی جاتی ہے۔ مگر وہ الہام مقدار
میں نہایت قلیل ہوتا ہے۔ اور اخبار غیبیہ بھی اس میں نہایت کم ہوتی ہیں ۔ اور باوجود کمی کے مشتبہ
اور مکدر اور خیالات نفسانی سے آلودہ ہوتی ہیں۔ تو اس صورت میں عقل سلیم خود چاہتی ہے کہ جس
کی وحی اور علم غیب اس کدورت اور نقصان سے پاک ہو اس کو دوسرے معمولی انسانوں کے
ساتھ نہ ملایا جائے بلکہ اس کو کسی خاص نام کے ساتھ پکارا جائے تا کہ اس میں اور اس کی غیر میں
امتیاز ہو ۔ اس لئے محض مجھے امتیازی مرتبہ بخشنے کے لئے خدا نے میرا نام نبی رکھ دیا۔ اور مجھے
ایک عزت کا خطاب دیا گیا ہے تاکہ اُن میں اور مجھ میں فرق ظاہر ہو جائے ۔ ان معنوں سے
میں نبی ہوں اور امتی بھی ہوں ۔ تاکہ ہمارے سید و آقا کی وہ پیشگوئی پوری ہو کہ آنے والا مسیح
امتی بھی ہوگا اور نبی بھی ہوگا ۔ ورنہ حضرت عیسی جن کے دوبارہ آنے کی باری ہے ۔ ایک جھوٹی
امید اور جھوٹی طمع لوگوں کو دامنگیر ہے۔ وہ امتی کیوں کر بن سکتے ہیں ۔ کیا آسمان سے اتر کر
نئے سرے سے مسلمان ہوں گے۔ یا کیا اس وقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء نہیں
رہیں گے ۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدی *
۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء
الراقم
الحکم نمبر ۱۸ ، ۱۹ جلد ۳۷ مورخه ۲۱ و ۲۸ رمئی ۱۹۳۴ ء صفحه ۱۳
خاکسار
المفتقر الى الله الاحد
غلام احمد عفی عنہ
از شہر لاہور
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا اگر چہ یہ سوالات جو آپ نے اپنے خط میں لکھے ہیں کئی دفعہ میں
اپنی کتابوں میں ان کا جواب لکھ چکا ہوں ۔ لیکن آپ کے اصرار کی وجہ سے اب بھی کچھ تھوڑا سا
لکھ دیتا ہوں ۔ قاعدہ کلی کے طور پر آپ یہ یاد رکھیں کہ ہمارا مذہب یہ ہے کہ ہم سب سے مقدم
قرآن شریف کو جانتے ہیں اور پھر اس کے بعد وہ حدیثیں ہماری ما خذ واستدلال ہیں جو قرآن
شریف کے مطابق ہیں اور پھر اس کے بعد وہ امور مشہودہ محسوسہ جس سے کوئی عقل انکار نہیں کر
سکتی اور ماسوا اس کے جس قدر احادیث یا اقوال اور آثار قرآن شریف کے مخالف ہیں یا امور
مشہودہ محسوسہ بدیہیہ سے مخالف پڑے ہیں ۔ ہم ان کو نہیں مانتے ۔ اب اس مختصر تقریر کی رو سے
ہمارا یہ جواب ہے کہ جس قدر حدیثیں آپ نے پیش کی ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو ایسی ہیں کہ
قرآن کے مخالف اور معارض ہیں اور نیز ایسی حدیثوں کے مخالف ہیں ۔ جو قرآن کے مطابق
ہیں اور ان میں سے ایسی حدیثیں ہیں جو مجروح اور مخدوش ہیں اور محدثین کو ان کی صحت میں
کلام ہے ۔ چنانچہ مفصل جواب سوالات کا ذیل میں لکھا جاتا ہے ۔
اوّل ۔ قحط کی نسبت جو سوال کیا گیا ہے یہ سراسر جہالت پر مبنی ہے۔ اس بات کو ہر ایک
اہل علم جانتا ہے کہ مسلم میں ایک حدیث ہے کہ مسیح کے زمانہ میں ایک سخت قحط پڑے گا ۔ زیادہ
تفصیل کی ضرورت نہیں ۔
دوم ۔ کفر کے فتوے جن لوگوں نے دیے ان سے ہمارا کچھ حرج نہیں کیونکہ جب کہ
ہم قرآن اور حدیث اور آسمانی نشانوں سے ثابت کر چکے ہیں کہ ہم حق پر ہیں تو یہ فتوے
ہمیں کیا ضرر پہنچا سکتے ہیں بلکہ اس سے تو ہماری اور بھی حقیقت ثابت ہوتی ہے کیونکہ اللہ
تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ
إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ لے پھر ما سوا اس کے حدیث اور آثار کی کتابوں میں نظر کرو۔ ان میں
ایس : ۳۱
لکھا ہے کہ مہدی معہود پر کفر کا فتویٰ لگایا جاوے گا ۔ اگر اور کوئی کتاب نہ ہو تو بیج الکرامہ میں
مہدی کے باب میں دیکھو ۔ پس اس صورت میں کفر کا فتوی لگانا ہمارے لئے کچھ مضر نہ ہوا بلکہ
ایک نشان ہوا جو مکفرین کے ہاتھ سے ظہور میں آیا۔
۔ جو شخص رمل کہتا ہے اس کا ثبوت دے اور جب تک وہ ثبوت نہ دے وہ قابل خطاب
نہیں ہے۔
۴ ۔ یہ مطالبہ معجزات کا جو ہے یہ عجیب امر ہے کہ ایک ہی جگہ دو متناقض امر درج کر دیئے
ہیں ۔ پہلے میں لکھا ہے کہ پیشگوئیاں کرتے ہیں اور دوسرے میں لکھا ہے کہ نہیں کرتے پھر ما سوا
اس کے اگر کسی کو ہمارے نشان دیکھنے ہیں تو ہماری کتاب تریاق القلوب کو منگا کر دیکھ لے اس
میں سو سے زیادہ نشان لکھے ہیں جن کے لاکھوں گواہ موجود ہیں ۔
۵۔آپ نے لکھا ہے کہ دجال کی علامتیں کونسی ہیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم اس دجال
فرضی و وہمی کو ہرگز نہیں مانتے جس کی ہمارے مخالف علماء کے دلوں میں تصویر ہے کیونکہ اس
دجال کا وجود اور اس کی صفات قرآن شریف اور احادیث صحیحہ کے مخالف ہیں ۔ قرآن کی یہ
آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ - صاف ظاہر کر
رہی ہے کہ دنیا میں قیامت تک دو قوموں کو غلبہ رہے گا یا حقیقی متبع حضرت مسیح کے یعنی اہل اسلام
یا ادعائی متبع حضرت مسیح کے یعنی نصاری ۔ اور دجال نہ حقیقی متبع حضرت مسیح کا ہے نہ ادعائی اس
لئے وجود اس کا باطل ہے اور بخاری میں صحیح حدیث یہ ہے کہ یکسر الصلیب اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ مسیح عیسائیت کے غلبہ کے وقت ظہور کرے گا اور اس کے غلبہ کو توڑے گا پس کیونکر ممکن
ہے کہ ایک وقت میں عیسائی دین کا بھی غلبہ ہو اور کسی دجال کی سلطنت کا بھی غلبہ ہوا اور ماسوا اس
کے یہ مان لیا گیا ہے اور یہ عقیدہ ہمارے تمام مخالف علماء کا ہے کہ دجال کا تسلط بجز حرمین شریفین
کے کل دنیا پر ہو گا اور یہ حدیث یکسر الصلیب کی بیان کر رہی ہے کہ مسیح عیسائیت کے غلبہ کے
وقت آئے گا پس جس حالت میں دجال کا غلبہ تمام روئے زمین پر ہوگا تو عیسائی سلطنت اور
مذہب کا غلبہ کس زمین پر ہوگا ۔ اور چونکہ یکسر الصلیب کی حدیث قرآن کی آیت مذکورہ بالا
آل عمران : ۵۶
سے مطابق اور موافق ہے اور یہ حدیث بخاری کی ہے اس لئے باعث اس توافق اور تظاہر کے
بھی حدیث صحیح ہے اور یہی مذہب صحیح ہے۔
۔ یہ سوال کہ مسیح کا نزول آسمان سے ہو گا اور مسجد اقصیٰ کے منار پر ہوگا۔ میرے خیال
میں ایسا خیال کوئی اہل علم نہیں کرے گا بجز ایک جاہل اور بیخبر کے جس کو علم حدیث کا نہیں ہے
کیونکہ جہاں تک ہمارے لئے ممکن تھا ہم نے کل کتا بیں حدیثوں کی دیکھیں آسمان کا لفظ کہیں
نہیں دیکھا اور نہ دیکھا کہ مسیح" آ کر منارہ پر بیٹھ جائے گا۔ اگر کسی کے پاس ایسی حدیث ہو
بشرطیکہ مرفوع متصل ہو جس کا سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچے جب تک وہ ایسی
حدیث پیش نہ کرے تب تک لائق خطاب و جواب نہیں ہے ۔ ہاں البتہ اس سے انکار نہیں ہو سکتا
کہ حدیثوں میں نزول کا لفظ موجود ہے لیکن نزول سے یہ نہیں سمجھا جاتا کہ آسمان سے نزول ہوگا
بلکہ زبان عرب میں یہ لفظ تشریف اور اکرام کا ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ فلاں لشکر فلاں جگہ اُترا
اور آپ کہاں اُترے ہیں اور فارسی میں اس جگہ فروکش کا لفظ آتا ہے اس سے یہ نہیں سمجھا جاتا
کہ آسمان سے اُترے ہیں اسی وجہ سے نزیل زبان عرب میں مسافر کو کہتے ہیں ۔
ے ۔
یہ وسوسہ کہ ابھی منار بنا رہے ہیں تو پھر کیا بنانے کے بعد اس پر چھلانگ ماریں گے
اس کا جواب ہم ابھی دے چکے ہیں کہ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ مسیح" منار پر آ کر بیٹھ جائے گا ۔ ایسا
معترض جب حوالہ تلاش کرنے کے لئے کتابوں کو دیکھے گا تو ضرور شرمندہ ہو گا ۔
۔ اور جو حدیث آپ نے بخاری اور مسلم کی لکھی ہے کہ مسیح اُترے گا اور صلیب کو
توڑے گا اور سوروں کو مارے گا اور جزیہ رکھ دے گا ۔ افسوس کہ اس حدیث کا صحیح ترجمہ معترض
نے نہیں لکھا اور بجائے اس کے کہ جزیہ موقوف کرے گا جزیہ لگا دے گا ترجمہ کیا ہے۔ میں نہیں
جانتا کہ یہ حدیث ہمارے سامنے کیوں پیش کی ہے۔ یہ تو اس کو مضر اور ہمارے لئے مفید ہے ۔
کیونکہ اول اس میں آسمان کا ذکر نہیں صرف نزول کا ذکر ہے جو زبان عرب میں مسافروں کے
لئے مستعمل ہوتا ہے جیسا کہ مسلم کی ایک دوسری حدیث میں یہ بھی لکھا ہے کہ ایک طرف مسیح
اُترے گا اور دوسرے مقام میں دجال اُترے گا یعنی دجال اُحد پہاڑ کے پیچھے نزول کرے گا پھر
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح نصاری کے غلبہ کے وقت اترے گا اور تمہارا عقیدہ یہ ہے
کہ دجال کے غلبہ کے وقت اُترے گا اور یہ جو ہے کہ جزیہ رکھ دے گا یعنی موقوف کرے گا ۔ اس
صحیح بخاری کی دوسری قرأت یہ ہے کہ يضع الحرب کہ جنگ کو موقوف کرے گا اور وہ کوئی
لڑائی نہیں کرے گا اور یہ قرآت صحیح ہے کیونکہ ایک دوسری حدیث اس کی مؤید ہے اور وہ یہ ہے
يقع الامنة في الارض عند نزول المسیح یعنی مسیح کے نزول کے وقت بھی امن کی حالت
ہو جاوے گی اور کوئی لڑائی نہیں ہوگی ۔
۹۔ اور جو مال کی بابت اعتراض کیا گیا ہے۔ البتہ اس کا تو مجھے اقرار کرنا پڑے گا کہ میں نے
علماء حال کا بہت نقصان کیا ہے کہ ان کی موہوم امیدیں جو درہم و دینار کے متعلق تھیں سب ٹوٹ
گئیں لیکن ذرا زیادہ غور کر کے وہ خود سمجھ جائیں گے کہ یہ امیدیں کسی نص قرآنی اور حدیثی پر مبنی نہ
تھیں صرف غلط نہی تھی ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ
تو کیا مال بیشمار دیگر خدا ان کو فتنہ میں ڈال دے گا اور بجز اس کے ایک حدیث صحیح سے ثابت ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام درہم اور دینا نہیں چھوڑ تے ان
کے وارث ان کے علم کے وارث ہوتے ہیں پس ان تمام حدیثوں سے صاف طور پر معلوم ہوتا
ہے کہ مسیح موعود جو دنیا میں آئے گا وہ ایک روحانی مال عطا کرے گا جس کی دنیا محتاج ہو گی
ور نہ مسیح کسی مہا جن سا ہو کار کی صورت میں نہیں آئے گا کہ لوگوں کو اپنی آسامیاں ٹھہرا کر
روپیہ تقسیم کرے ۔ خدا خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کا نام مال رکھا ہے اور حکمت کا نام ت کا نام بھی مال
رکھا ہے جیسا کہ فرماتا ہے کہ يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ
أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا کے مفسر لکھتے ہیں کہ اس کے معنے ہیں ۔ مَالًا كَثِيرًا لغت میں خیر کے معنے
مال کے لکھے ہیں اور ایک اور حدیث میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے ایک
بڑی دعوت کی اور ہر ایک قسم کا کھانا پکا یا تو بعض کھانا کھانے کے لئے آئے انہوں نے کھانا کھا
کر حظ اٹھایا اور بعض نے اس دعوت سے انکار کیا وہ بے نصیب رہے ۔ اب دیکھو کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے پلاؤ اور قورمہ وغیرہ پکا یا تھا یا روحانی کھانے تھے ۔
اصل بات یہ ہے کہ انبیاء اکثر روحانی امور کو طرح طرح کے پیرایوں میں بیان فرمایا کرتے
ہیں اور نفسانی آدمی ان کو جسمانی امور کی طرف لے جاتے ہیں۔ بھلا ہم پوچھتے ہیں کہ مسیح
ا التغابن : ١٦
٢ البقرة : ۲۷۰
آکر درہم و دینار بہت سے تقسیم کرے گا کہ علماء وغیرہ کے گھر سونے چاندی سے بھر جائیں گے
لیکن اس کا کہاں تذکرہ ہے کہ وہ لوگ جو روحانی طور پر بھوکے پیاسے ہوں گے ان کی اسی طور
سے پوری حاجت براری کرے گا ۔ پس اگر یہ تذکرہ کسی اور جگہ نہیں تو یقیناً یاد رکھو کہ یہ وہی
تذکرہ ہے جو استعارہ کے رنگ پر بیان کیا گیا ہے۔
۱۰۔ اعتراض یہ ہے کہ جب حضرت مسیح آئیں گے تو نماز کے بارہ میں آپس میں مہدی ومسیح
تواضع کریں گے اور ایک دوسرے کو کہیں گے کہ وہ امام ہو یا یہ امام ہو ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ حدیثیں جو امام مہدی کے متعلق ہیں کل مجروح و مخدوش ہیں ۔ ان
میں سے ایک بھی صحیح نہیں کہلا سکتی ۔ جو لوگ ان حدیثوں کو مانتے ہیں وہ اس بات کو بھی مانتے
ہیں کہ ان میں سے ایک بھی صحیح نہیں اور کوئی بھی جرح سے خالی نہیں ماسوا اس کے ان حدیثوں
کے مخالف الف ا ایک دوسری حدیث ہے ۔ لا مهدی الا عیسی جو ابن ماجہ ماجہ اور اور مستند مستدرک میں لکھی
ہوتی ہے ہے۔ ۔ یہ حدیث ہمارے ے نزدیک نزد صحیح ہے اور اس پرد پر دلیل یہ ہے کہ اس اس حدیث کے مخالف جو
حدیثیں مہدی اور مسیح کے بارے میں آئی ہیں وہ ایک میان میں دو تلواریں ڈالنی چاہتی ہیں
یعنی ایک ہی وقت میں دو خلیفے جمع کرتے ہیں۔ ایک طرف تو امام مہدی خلیفہ ہوئے اور دوسری
طرف جو شخص آسمان سے اُترا اور ایک بڑا قصد کر کے آیا اور خدا نے اس کو بڑی اصلاح کے
لئے بھیجا۔ اگر اس کو خلیفہ نہ سمجھا جائے تو خدا کا یہ سارا کام لغو ٹھہرتا ہے گویا خدا کی اوّل تو یہ مرضی
تھی کہ اس کو خلیفہ مقرر کرے اور اسی نیت سے اس کو آسمان سے زمین کی طرف روانہ کیا اور ابھی
وہ زمین پر نہیں پہنچا تھا کہ خدا کی نیت بدل گئی ۔ ایک اور شخص کو اس نے خلیفہ کر دیا۔ وہ بیچارہ
ابھی اس مقصد سے جس کے لئے وہ خوشی خوشی اُترا تھا نا مراد رہا اور دوسری نامرادی اور دلی
سوزش اس کے لئے اس سے اور بھی بڑھی کہ قریباً دو ہزار برس تک یا اس سے زیادہ اس کو
امیدیں دلاتے رہے کہ وہ عہدہ تجھے ملے گا اور جب وقت آیا تو دوسرے کو دے دیا پس خدا کی
شان سے یہ بعید ہے کہ ایسی بیجا حرکت جس سے مسلمانوں کے گروہ میں تشویش پیدا ہو ایسے
نازک وقت میں کرے جس میں اسلام کو اتفاق کی ضرورت ہے گویا یہ مسئلہ روافض کے مسئلہ کے
قریب قریب مشابہ ہو گیا کہ ایک طرف تو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی کرے بھیجا اور دوسری