ملائکۃ اللّٰہ

ملائکۃ اللہ

ملائكة الله
ملائكة الله
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
( جو حضور نے سالانہ جلسہ پر ۲۸ / دسمبر ۱۹۲۰ء کو مسجد ٹور میں بعد نماز ظہر فرمائی)
اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ O
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ )
(الفاتحه)
بات یادرکھنے کا طریق
میں نے پچھلے جلسوں پر بھی آپ لوگوں کو بار ہا نصیحت کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ جو
لوگ خاص طور پر کسی بات کو یا درکھنا چاہیں ان کے لئے اس کا ایک اعلیٰ درجے کا طریق یہ بھی

ملائكة الله
ہے کہ لکھتے جائیں کیونکہ انسانی دماغ کی بناوٹ خدا تعالیٰ نے اس طرز کی بنائی ہے کہ جتنے
زیادہ حواس کسی چیز کے معلوم کرنے کے لئے لگائے جائیں اسی قدر وہ زیادہ محفوظ رہتی ہے۔جس چیز کے دریافت کرنے میں ایک حسن کام کرے اس کا اثر دماغ پر بنسبت اس کے کم ہوگا
جس کی دریافت کرنے میں دوستیں لگتی ہیں۔اور جب کوئی شخص کسی بات کو سنتا بھی جائے اور
ساتھ ساتھ لکھتا بھی جائے تو اس کی دو طاقتیں خرچ ہوں گی۔اور کیا بلحاظ اس کے کہ اس کی نظر
بھی اس بات پر پڑتی جائے گی اور کیا بلحاظ اس کے کہ اس کی قوت ارادی بہت جوش میں ہوگی
اس کے دماغ پر زیادہ گہرا اثر پڑے گا۔ہاں وہ لکھنا نہیں جو اخباروں والے لکھتے ہیں کیونکہ ان
پر لکھنے کا اتنازیادہ بوجھ ہوتا ہے کہ ان کو یاد نہیں رہ سکتا۔انہوں نے چونکہ دوسروں کے لئے لکھنا
ہوتا ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے ہر لفظ کو محفوظ کر لیں۔لیکن
دوسرے چونکہ خلاصہ لکھتے ہیں اس لئے وہ اس پر غور کر سکتے ہیں۔اور جب غور کر لینے کے بعد
لکھتے ہیں تو ان کے حافظہ سے وہ بات باہر نہیں جاسکتی اور جوں جوں وہ لکھیں گے ان کی نظر اس
پر پڑتی جائے گی اور اس طرح وہ بات ان کے حافظہ میں اور زیادہ محفوظ ہوتی جائے گی۔یہی
وجہ ہے کہ ہمارے پرانے بزرگ اس بات کی احتیاط کرتے تھے کہ جب درس دیتے تو سننے
والوں کو کاپی اور قلم دوات کے بغیر نہ بیٹھنے دیتے۔لکھا ہے کہ امام مالک درس دیا کرتے تھے ان
کے درس میں امام شافعی آگئے۔امام مالک مدینہ میں رہتے تھے اور یہ مکہ سے گئے تھے۔ان
کی عمر بھی چھوٹی تھی۔یعنی تیرہ سال
کی تھی۔جب دو تین دن ان کے درس میں بیٹھے اور انہوں
نے دیکھا کہ ان کے پاس کا پی اور قلم دوات نہیں تو امام مالک نے انہیں کہالڑ کے تو کیوں یہاں
بیٹھا کرتا ہے؟ امام مالک کو بُرا معلوم ہوا کہ جب درس میں آتا ہے تو لکھتا کیوں نہیں؟ امام
شافعی کو خدا نے ایسا حافظہ دیا تھا کہ جو بات سنتے یاد ہو جاتی۔انہوں نے کہا پڑھنے کے لئے آیا

ملائكة الله
ہوں۔امام مالک نے کہا پھر لکھتا کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا میں جو کچھ سنتا ہوں یاد ہو جاتا
ہے۔امام مالک نے کہا اچھا جو کچھ میں نے پڑھایا ہے سناؤ۔انہوں نے سنا دیا۔امام مالک
کے دوسرے شاگرد کہتے ہیں کہ ہماری کا پیوں میں غلطیاں نکلیں مگر انہوں نے صحیح صحیح سنادیا۔لیکن ایسا ذہن ہر شخص کا نہیں ہوسکتا۔اس لئے ایسے طریق سے کام لینا چاہئے جس
سے حافظہ کی کمزوری کی تلافی ہو سکے۔اور وہ یہ ہے کہ جو کچھ سنا جائے اسے اپنے طور پر
نوٹ کر لیا جائے۔اس سے یہ بھی فائدہ ہوتا ہے کہ انسان اسے بار بار دیکھ کر یاد کر لیتا ہے۔سنتے وقت پوری توجہ کرنی چاہئے
اس کے بعد میں آپ لوگوں کو ایک اور نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ سُنتے ہوئے پوری
جہ مضمون کی طرف دینی چاہئے کیونکہ جو بات علمی ہو اس کا سمجھنا اور یا درکھنا آسان بات
نہیں۔اس کے لئے جب تک پوری توجہ نہ دی جائے انسان سننے کے بعد ایسا ہی کورے کا
توجه
کورا اُٹھتا ہے جس طرح کا کورا آیا تھا۔قرآن کریم میں ایسے لوگوں کے متعلق سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں لیکن چونکہ
مثال ہے اس لئے بیان کرتا ہوں:۔آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں منافق آتے اور باہر جا کر ایک
دوسرے سے پوچھتے مَاذَا قَالَ انفا ( محمد : ۱۷) ابھی انہوں نے کیا بات کہی تھی۔وہ گو
مجلس میں آتے لیکن سُنتے نہ تھے کہ کیا باتیں ہوتی ہیں؟ اس لئے ایک دوسرے سے
پوچھتے۔اصل بات یہ ہے کہ جب انسان کسی ایسی مجلس میں بیٹھتا ہے جس میں دین کی باتیں
ہوتی ہیں تو شیطان اس کی توجہ کو کہیں کا کہیں لے جاتا ہے تا کہ انسان ان باتوں سے فائدہ

ملائكة الله
نہ اُٹھا سکے اور ٹھوکر کھا جائے۔بہت لوگ ہوتے ہیں جو مجلس میں تو بیٹھتے ہیں لیکن جو بات سنائی جائے اس کی طرف
تو جہ نہیں کرتے۔اور بعض اوقات جب ان سے پوچھا جائے کہ کیا کہا گیا ہے؟ تو کہ دیتے کہ
مزا تو بڑا آیا تھا مگر یاد نہیں رہا کہ کیا کہا گیا تھا ؟ ایسے لوگوں کو مزا اس لئے نہیں آتا کہ وہ توجہ
سے ٹن رہے تھے بلکہ اس لئے آتا ہے کہ دوسرے واہ واہ کہہ رہے اور مزا اُٹھا رہے تھے۔پس جو کچھ کہا جائے اسے غور سے سنو اور توجہ سے سنو۔اور جن کے پاس لکھنے کا
سامان ہے اور وہ لکھنے کے عادی ہیں وہ لکھتے بھی جائیں۔ہاں جو لکھنے کے عادی نہ ہوں وہ
لکھیں تا ایسا نہ ہو کہ لکھنے لگیں تو بھول جائیں۔جن میں لکھنے کی مشق ہے وہ لکھتے جائیں۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض دفعہ بیماری یا کسی وجہ سے تقریریں جلدی شائع نہیں ہو
سکتیں اور وہ نقوش جو یہاں سے دل پر ہوتے ہیں مٹ جاتے ہیں لیکن جنہوں نے خود لکھا
ہوگا وہ اپنے لکھے کو دیکھ کر اپنی یاد تازہ کرسکیں گے۔پچھلے سال ایک ایسے اہم مسئلہ پر تقریر ہوئی تھی جو ایمانیات میں داخل ہے مگر ایسے
اسباب ہو گئے کہ وہ تقریر جلدی نہ چھپ سکی اور اب چھپی ہے۔اب اسے جو پڑھے گا اسے نیا
مضمون معلوم ہو گا مگر جنہوں نے نوٹ لکھے ہوں گے انہوں نے بہت فائدہ اُٹھایا ہوگا۔مضمون کی اہمیت
آج کا جو مضمون ہے وہ بھی بہت اہم ہے اور اسلام کے بنیادی اُصول اور ایمانیات
میں سے ہے اور نہایت بار یک مضمون ہے۔تقدیر کا مسئلہ مشکل تھا مگر اس طرف عام و
خاص کی توجہ چونکہ لگی رہتی ہے، اس کا سمجھنا اس توجہ اور لگاؤ کی وجہ سے آسان تھا مگر یہ

ملائكة الله
مسئلہ وہ ہے کہ باوجود ایمانیات میں سے ہونے کے اس کی طرف لوگوں کو توجہ نہیں۔تقدیر تو
ایسا مشہور لفظ ہے کہ جہاں کسی کو نقصان ہوایا فائدہ پہنچا اس نے کہہ دیا تقدیر سے ہوا ہے
اور چونکہ اس تقریر میں بار بار تقدیر کا لفظ آتا تھا اس لئے اس کی طرف توجہ رہتی تھی اور
چونکہ بالعموم لوگ سوال کرتے ہیں کہ تقدیر کیا ہوتی ہے؟ اس لئے بھی اس کے متعلق جو کچھ
کہا گیا اسے توجہ سے سننے کی خواہش ہوتی تھی اور چونکہ تقدیر ہر روز سامنے آتی ہے اس
لئے بھی اس کی طرف خیال رہتا تھا۔مگر یہ مضمون جو آج بیان ہوگا اگر چہ ایمانیات میں شامل ہے لیکن بار بار انسان کے
سامنے نہیں آتا اور لوگ جانتے ہی نہیں اور سمجھتے ہی نہیں کہ اسے ایمانیات میں کیوں داخل کیا
گیا ہے؟ اس لئے اس کی طرف خاص توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ مسئلہ ملائکہ کا وجود ہے۔ملائکہ پر ایمان لانا ایمانیات میں داخل ہے
ملائکہ کوخدا تعالیٰ نے ایمانیات میں شامل کیا ہے اور جو شخص ملائکہ پر ایمان نہیں لاتا
وہ اسلامی نقطۂ خیال سے چاہے کتابوں پر ، رسولوں پر اور آخرت پر ایمان لائے تو بھی
مسلمان نہیں ہو سکتا ، کافر ہی رہے گا۔اور جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار
کرنے والا کافر ہوگا اسی طرح جبرائیل کا منکر بھی کافر ہوگا۔اور جس طرح خدا تعالیٰ کی
کتابوں کا انکار کرنے والا کا فر ہو گا اسی طرح ملائکہ کا انکار کرنے والا بھی کافر ہوگا اور جس
طرح حشر و نشر پر ایمان نہ لانے والا کافر ہو گا اسی طرح فرشتوں کو نہ ماننے والا بھی کا فر ہوگا۔مگر افسوس کہ مسلمانوں نے ملائکہ کی طرف بہت کم توجہ کی ہے۔ملائکہ کیا ہوتے ہیں؟ ان کا
وجود کیوں منوایا گیا ہے؟ ان کے ماننے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اس کو نہیں جانتے۔رسول کریم

ملائكة الله
صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کو ماننے کا تو یہ فائدہ ہے کہ اچھی باتوں کی ہدایت ملتی ہے اور
ان پر عمل کر کے انسان اعلیٰ روحانی مدارج حاصل کر سکتا ہے۔قیامت کے ماننے کا یہ فائدہ
ہے کہ انسان ڈر کے مارے گناہ چھوڑتا اور نیک عمل کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ قیامت کے
دن برے کاموں کی سزا ملے گی اور نیک اعمال کا اجر ملے گا۔خدا تعالیٰ کو ماننے کا بھی فائدہ
ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ رازق ہے، خالق ہے، رحیم ہے، کریم ہے۔اس کو مان کر اس کی ان
صفات سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔مگر ملائکہ کیا ہیں جو منوائے جاتے ہیں؟ ان کا کیا فائدہ
ہے کہ انہیں مانا جائے؟
ملائکہ کے متعلق عام لوگوں کا ایمان
عام طور پر لوگوں کو جو ملائکہ کے متعلق ایمان ہے اس کی نسبت سوچیں کہ وہ اگر جاتا
رہے تو ان میں کیا کمی آجائے گی ؟ ہر ایک شخص سوچے کہ اگر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق کہوں گا کہ آپ رسول نہیں تو ان کی تعلیم اس سے جاتی رہے گی۔اگر قرآن کے متعلق
کہوں
گا کہ خدا کا کلام نہیں تو اس کی تعلیم کو جواب دینا پڑے گالیکن اگر یہ کہہ دوں کہ فرشتے
نہیں تو کیا نقصان ہو گا ؟
لوگوں کو ملائکہ کے متعلق جو ایمان ہے وہ ننانوے فیصدی لوگوں میں اتنا کم ہے کہ
اگر اس کی نفی کر دی جائے تو ان کے موجودہ ایمان میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور ان کے
ماننے کی وجہ سے ان کے ایمان میں کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔حالانکہ ہر ایک ایمانی مسئلہ کے
یہ معنے ہیں کہ وہ بہت بڑا اہم مسئلہ ہے۔اس کے فائدے بھی بہت بڑے ہیں اور اس کو
ترک کرنے کے نقصان بھی بہت بڑے ہیں۔نہ یہ کہ صرف منہ سے کہہ دیں کہ فلاں بات

ملائكة الله
ہم نے مان لی تو کافی ہو جاتا ہے۔ورنہ نہ اس کے ماننے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے اور نہ انکار
کرنے سے کوئی نقصان۔اس طرح تو ہم ہمالیہ پہاڑ پر بھی ایمان لاتے ہیں مگر چونکہ ہمالیہ پر
ایمان لانے سے نہ کوئی نفع ہے اور نہ اس کا انکار کرنے سے نقصان اس لئے اسے ایمانیات
میں داخل نہیں کیا گیا۔مگر ملائکہ پر ایمان لانے کو ایمانیات میں داخل کیا گیا ہے۔پس ضروری
ہے کہ ان پر ایمان لانے سے بہت بڑا فائدہ ہو اور نہ ایمان لانے سے نقصان۔فرشتوں پر کیوں ایمان لائیں
غرض یہ ایک نہایت ضروری سوال ہے کہ فرشتوں کو کیوں مانیں؟ ان کا ہمارے
ساتھ کیا تعلق ہے؟ ان سے ہمیں کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ اگر ہمیں ان سے کوئی فائدہ نہیں تو ان
پر ایمان لانے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر کوئی کہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر فرشتے
تعلیم لائے اس لئے ان پر ایمان لانا چاہئے تو کہا جا سکتا ہے کہ پھر ہمیں ان سے کیا
تعلق ؟ اگر ان کی معرفت وحی کا آنا ہمیں معلوم نہ ہو تو ہمارے ایمان اور ہمارے
عمل میں کیا
کمی آجائے گی ؟ اگر یہی فرض کر لیا جائے کہ اللہ تعالیٰ اپنا کلام بلا واسطہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے دل پر نازل فرماتا تھا تو اس سے کیا حرج واقعہ ہوگا؟ اس سے قرآن کریم میں تو
کوئی کمی نہیں آجائے گی پھر ہم سے فرشتوں کا وجود کیوں منوایا جاتا ہے؟ اور اتنے زور سے
کیوں منوایا جاتا ہے؟ کہ اگر نہ مانیں تو مسلمان ہی نہیں رہتے کافر ہو جاتے ہیں۔اس قسم کے خیالات کی وجہ سے یہ مضمون مشکل بھی ہے اور شاید بہتوں کے لئے
پھیکا بھی ہو اور ان کی توجہ اس طرف قائم نہ رہے کیونکہ فرشتے ایسی چیز ہیں جو نظر نہیں آتے
اور ان سے بظاہر کوئی تعلق بھی نہیں معلوم ہوتا۔مسئلہ تقدیر بھی مشکل تھا لیکن جب اس کے

ملائكة الله
متعلق کہا جاتا تھا کہ خدا نے تقدیر کے ذریعہ کسی کے لئے عذاب نہیں مقرر کر چھوڑا اور ایسا
نہیں ہے کہ انسان عذاب سے بچ نہ سکے تو ان خیالات کے باعث جو تقدیر کے متعلق عام
طور پر پھیلے ہوئے ہیں جو بوجھ نظر آتا تھا وہ اُتر جاتا تھا اور اس وجہ سے اس مسئلہ کی طرف
توجہ قائم رہتی تھی اور لوگ غور سے سنتے تھے۔مگر ملائکہ کو چونکہ غیر متعلق چیز سمجھا جاتا ہے اور
ان کی کوئی ضرورت بھی نہیں سمجھی جاتی اس لئے شائد توجہ نہ رہے۔پھر ملائکہ کے متعلق عام مصنفین نے بھی کچھ نہیں لکھا۔انہوں نے ان کی کیفیت کو
سمجھا ہی نہیں۔حالانکہ ان سے انسان کو ایسے ایسے فوائد پہنچ سکتے ہیں کہ اگر معلوم ہو جائیں تو
لوگ بیتاب ہو کر ایسی کتابوں کو پڑھیں جن میں ان کا ذکر ہوتا ہے۔صوفیاء نے ان کے ذکر
کو لیا ہے اور اپنی تصنیفوں میں بیان کیا ہے مگر پھر بھی بہت تھوڑا بیان کیا ہے۔اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کسی انسان نے سب سے زیادہ ان کے متعلق بیان کیا ہے تو مسیح
موعود نے ہی بیان کیا ہے۔اور آپ ہی نے آکر ان کی حقیقت کے راز سر بستہ کو کھولا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کے درمیان اور کسی نے نہیں کھولا۔قرآنِ کریم نے
ان کی حقیقت کو کھولا ہے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات میں ان کا ذکر ہے۔باقی
صوفیاء کے کلام میں بھی ان کا ذکر ہے مگر بہت کم۔اور دوسرے مصنفین نے تو ان کا ذکر ہی
نہیں کیا۔معمولی معمولی باتوں کے متعلق تو انہوں نے بیسیوں قصے بیان کر دیئے مگر ملائکہ کی
نسبت اس طرح چپ چاپ گزر گئے کہ گویا یہ کوئی چیز ہی نہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کی
حقیقت بیان کرنا بہت مشکل کام تھا اور ان میں بیان کرنے کی طاقت نہ تھی۔لیکن اب
چونکہ ایسا زمانہ آ گیا ہے کہ ہر چیز کی حقیقت کو کھول دیا جائے تا کہ کسی کو کسی مسئلہ پر حملہ
کرنے کی جرأت نہ رہے اس لئے خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ ملائکہ کی

ملائكة الله
حقیقت سے بھی دنیا آگاہ ہو جائے۔آج کل کے مسلمانوں کے وہی فرشتے
چند ہی دن ہوئے ایک آریہ نے بیان کیا کہ مسلمان اسلام سے بدظن ہو رہے ہیں
اور اس کے ثبوت میں یہ بات بھی پیش کی ہے کہ سید امیر علی صاحب نے جو مسلمان ہیں لکھا
ہے کہ فرشتے ایک وہمی چیز ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس میں شک نہیں کہ آج کل
کے مسلمان کہلانے والوں کے ذہن میں جو فرشتے ہیں وہ وہمی ہی ہیں کیونکہ انہیں کچھ پتہ
نہیں ہے کہ فرشتے کیا ہیں؟ ان پر ایمان لانے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے کیا فوائد ہیں؟
مگر میں نے جیسا کہ ابھی بتایا ہے جو بات بھی ایمان میں داخل ہے وہ لغو نہیں ہے بلکہ اس
کے بہت بڑے فوائد ہیں۔پس چونکہ یہ ایک ایسا مضمون ہے کہ جس سے عام لوگوں کو لگاؤ نہیں اس لئے اس کی
طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔نئی تعلیم کی وجہ سے ملائکہ پر بھی اعتراض کئے جاتے ہیں
مگر ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو ثابت کر سکتے ہیں اور اسی طرح ثابت کر سکتے ہیں جس
طرح اور بہت سی چیزوں کو ثابت کیا جاتا ہے جو نظر سے غائب ہوتی ہیں۔اور ہم ملائکہ کے
متعلق ایسے ثبوت دے سکتے ہیں کہ ہر شخص ان
کو سمجھ سکتا ہے بشرطیکہ تعصب کی پٹی اس کی
آنکھوں پر نہ بندھی ہو۔کیا ملائکہ نہیں ہیں؟
آج کل نئی تعلیم کے اثر سے بالعموم مسلمانوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ ملائکہ کا

ملائكة الله
کوئی وجود نہیں ہے۔بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں جو قوت پیدا ہوتی تھی اسی کا نام
ملائکہ رکھ دیا گیا ہے۔اور یہ جو نام جبرائیل یا میکائیل رکھ دئے گئے ہیں ان کی غرض یہ ہے
کہ لوگوں میں چونکہ ان کا خیال پھیلا ہوا تھا اور یہ نام رائج تھے اس لئے اپنی باتوں کو زیادہ
مؤثر بنانے کے لئے ان کے نام لے دیئے گئے ہیں۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ملائکہ کا وجود اس زور کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے
بعد اگر کثرت کے ساتھ کوئی مسئلہ پایا جاتا ہے تو ملائکہ کا ہی ہے۔وحشی سے وحشی قوموں کے
حالات سے بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ ملائکہ کو مانتے تھے۔بہت سے مذاہب ایسے ہیں جن کی
تعلیمیں اب دنیا میں پائی نہیں جاتیں مگر ان کے آثار قدیمہ سے ملائکہ کا پتہ لگتا ہے اور جو
مذاہب موجود ہیں ان میں تو نہایت صفائی کے ساتھ ان کا ذکر پایا جاتا ہے۔دیگر مذاہب میں ملائکہ کا ذکر
چنانچہ قدیمی مذاہب میں سے سب سے زیادہ زرتشتی مذہب میں بیان کیا گیا ہے۔اس مذہب کے لوگوں نے جس صفائی کے ساتھ ملائکہ کے متعلق بیان کیا ہے (اگر چہ انہوں نے
اس بیان میں غلطیاں بھی کی ہیں) مجھے افسوس کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اتنا مسلمانوں
نے نہیں کیا۔ان لوگوں نے ملائکہ کا ذکر نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ان کے بعد دوسرے درجہ پر یہودی ہیں۔یہ چونکہ تازہ ہی مذہب ہے اور کوئی
بہت زیادہ زمانہ اس پر نہیں گزرا اور اس کی حفاظت بھی ایک حد تک ہوتی رہی ہے۔اس
میں بھی ملائکہ کے متعلق بہت سی تعلیم موجود ہے۔ان کے بعد ہند و ہیں۔ان کا مذہب اگر چہ
بہت قدیم کا ہے مگر ان میں بھی ملائکہ کو تسلیم کیا گیا ہے۔گو آج کل یہ لوگ ان کی اور تشر یکیں

ملائكة الله
کر دیں۔اسی طرح چین کے لوگوں کی جو پرانی کتابیں ہیں ان میں بھی ملائکہ کا ذکر پایا جاتا
ہے۔پھر مصر اور یونان کے آثار قدیمہ میں بھی ملائکہ کا ثبوت پایا جاتا ہے۔اور ایسی وحشی
قومیں جن کے نام کا بھی پتہ نہیں لگتا ان کے آثار اور ضرب الامثال سے بھی ملائکہ کا پتہ لگتا
ہے۔کسی جگہ تو یوں ذکر ہے کہ پروں والی ایک مخلوق ہے جو انسان کو سزا دیتی ہے۔اور کسی
جگہ اس قسم کی تصویریں ملتی ہیں جو کئی کئی ہزار سال کی ہیں کہ پروں والی تصویریں اوپر
سے نیچے کی طرف آرہی ہیں۔اس قسم کی باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں بھی ملائکہ کا
خیال پایا جا تا تھا۔پس تمام اقوام میں ملائکہ کے خیال
کا پتہ لگتا ہے۔سب سے زیادہ زرتشتیوں میں۔ان سے اتر کر یہودیوں میں۔ان سے اتر کر ہندوؤں میں۔اور دوسری پرانی اقوام میں بھی
پایا جاتا ہے اور عیسائیوں میں بھی حتی کہ پولوس نے بحث اُٹھائی ہے کہ ان کی عبادت جائز
ہے یا نہیں؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسی تعلیم تھی جس کا اثر تمام قلوب پر تھا۔اور جس
طرح خدا تعالیٰ کے متعلق ہر ایک قوم کے ایمان کو دیکھ کر انسان کہہ سکتا ہے کہ شروع سے
تمام لوگ خدا تعالیٰ کو مانتے چلے آئے ہیں اور یہ ثبوت ہے خدا تعالیٰ کی ہستی کا۔اسی طرح
جب وہ قومیں جن کے تمدن آپس میں نہیں ملتے ، جن کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق
ثابت نہیں ہوتا وہ ساری کی ساری ملائکہ کی قائل پائی جاتی ہیں تو یہ ملائکہ کے ہونے کا ایک
زبر دست ثبوت ہے۔زرتشتی مذہب میں ملائکہ کا ذکر
زرتشتیوں میں یہ عجیب بات پائی جاتی ہے کہ ان میں فرشتوں کے جو نام آئے ہیں اور وہ

۱۲
ملائكة الله
نام جو مسلمانوں میں ہیں آپس میں ملتے جلتے ہیں اور ان کے کام بھی آپس میں ملتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ خدا دو ہیں۔ایک تاریکی کا اور ایک ٹور کا۔ٹور کے خدا کی یہ
منشاء ہے کہ ظلمت کے خدا کو کمزور کر دے۔اور کہتے ہیں ایک وقت آئے گا جب ظلمت کا
خدا کمزور ہو جائے گا نیکی کے خدا کو یزدان اور بدی کے خدا کو اہرومانہ اور بالعموم اہرمن
کہتے ہیں۔یعنی تاریکی کا آدمی۔اس نام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے معنے
شیطان تھے خدا نہ تھے۔لیکن وہ کہتے ہیں کہ خدا کے مقابلہ میں یہ بدی کا خدا ہے اور یہی
بدیاں کراتا ہے۔زرتشتیوں کی مذہبی زبان اوستا میں بڑے فرشتوں کو امیشیا کہتے ہیں جو کہ امیش
سے نکلا ہے جس کے معنے غیر فانی کے ہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ تھا کہ
فرشتے غیر فانی ہوتے ہیں۔جس طرح انسانی روح فنا سے محفوظ رکھی گئی ہے۔اسی طرح ان
کو بھی ہمیشہ کی زندگی عطا کی گئی ہے۔زرتشتیوں کا عقیدہ ہے کہ فرشتے تمام نیکیوں اور مذہب کا سر چشمہ ہیں اور اصولاً
خدا تعالیٰ کے مظاہر ہیں۔ان کا خیال ہے کہ فرشتے ہزاروں سال کی ترقی کے بعد اپنے
موجودہ درجہ تک پہنچے ہیں۔اور وہ فرشتوں کی نسبت خیال کرتے ہیں کہ وہ لاثانی موتی
ہیں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہیں لیکن ہمیں نفع رساں ہیں۔وہ جواہر نہیں کہلا سکتے
کیونکہ یہ ان کی ہتک ہوگی۔وہ پھول نہیں جو درختوں پر لٹکے ہوں بلکہ وہ ستاروں کی
طرح ہیں جو سورج کے گرد گھوم رہے ہوں وہ خدا کے لئے زینت نہیں بلکہ اس کی ذات
کے مظہر ہیں۔زرتشتی کتب میں سب سے بڑے فرشتہ کا نام دوہو ماناح لکھا ہے۔اسے

آج 10 میں سے 10 باقی