ملائکۃ اللّٰہ
ملائکۃ اللہ, حصہ 2
ملائكة الله
و ہشتا ما ناح بھی کہتے ہیں۔یعنی سب سے بہتر فرشتہ۔دوہو ماناح کے معنے نیک دل یا
اصلاح کرنے والے فرشتہ کے ہیں۔اور عبرانی اور عربی میں جبر کے معنے بھی اصلاح کے
ہیں۔پس دونوں ناموں کی مطابقت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہو ماناح درحقیقت جبرائیل کا
ہی نام ہے۔زرتشتی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی دماغ کو روشنی اس فرشتہ کی وساطت سے
آتی ہے۔بلکہ زرتشت نے خدا تعالیٰ سے دُعا کی تھی کہ نور اور الہام کی روشنی سے وہ
و وہو ماناح کو دیکھے اور آخر وہ فرشتہ اسے ملا۔تمام نیک تحریکیں اس فرشتہ کی طرف سے آتی
ہیں اور جو لوگ اس فرشتہ کی تحریکات کو قبول نہیں کرتے یہ فرشتہ ان کو چھوڑ دیتا ہے۔دوسرا فرشتہ زرتشتیوں کے نزدیک آشنا ہے۔یعنی تقویٰ کا فرشتہ ہے۔ظاہری اشیاء
میں سے آگ آشا کے سپر د ہے کیونکہ ٹور آگ سے پیدا ہوتا ہے اور تقویٰ نور سے پیدا
ہوتا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ فرشتہ میکائیل ہے کیونکہ میکائیل دنیاوی ترقی کا فرشتہ ہے اور
دنیاوی ترقی کا نشان آگ ہے۔ان دونوں فرشتوں کے علاوہ پانچ بڑے فرشتے اور مانتے ہیں اور چھوٹے
فرشتوں کا تو کچھ شمار ہی نہیں۔اور بڑے فرشتوں کے سپر د تمام انتظام ہے اور ان کا خیال
ہے کہ فرشتے ہمیشہ انسان کے دل پر نیک اثر ڈالتے ہیں تا کہ شیطان اس میں نہ گھس
سکے۔اور کہتے ہیں پیدائش خدا کی طرف سے ہے اور موت شیطان کی طرف سے۔اس
وجہ سے وہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ چونکہ پیدائش خدا کی طرف سے ہوتی ہے اس لئے انسان
نیک ہی پیدا ہوتا ہے اور فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں مگر شیطان اس کو بُرائی سکھاتا
ہے۔اگر انسان اس کی بات مان لے تو فرشتے اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کہ اب
شیطان کا بندہ ہو گیا ہے۔۱۴
ملائكة الله
پھر ان کا خیال ہے کہ خدا اور شیطان کا مقابلہ ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ایرانی
النسل ایک نبی پیدا ہوگا اور اس کا نام موسیوز بھی ہوگا یعنی مسیح مبارک کے نام سے ایک نبی
آئیگا جو زرتشت کی اولاد سے ہوگا۔مگر ظاہری اولاد سے نہیں کیونکہ لکھا ہے کہ وہ اس بیوی
سے ہو گا جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔اس کے زمانہ میں شیطان سے آخری جنگ ہوگی۔وہ خدا تعالیٰ سے التجا
کرے گا کہ جنگ بہت مہیب ہے تو فرشتے نازل کر۔اس پر خدا تعالیٰ فرشتے نازل
کرے گا۔شیطان مقابلہ کرتا کرتا آخر کا ر تھک جائے گا۔اس وقت وہ نبی اس پر
فرشتوں کی مدد سے آخری حملہ کرے گا اور خطرناک جنگ ہوگی جس میں شیطان کو
شکست ہوگی۔اور وہ پکڑا اور مارا جائے گا۔اس کے بعد امن ہو جائے گا اور یہ دُنیا
بہت پھیل جائے گی اس لئے کہ کوئی آدمی مر نہیں سکے گا کیونکہ شیطان جو مارنے سے
تعلق رکھتا ہے خود مر گیا ہو گا۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ باتیں ایک نبی کی کہی ہوئی ہیں۔کیونکہ سچی نکلی ہیں اور پوری
ہو رہی ہیں۔موسیوز بھی (صحیح مبارک) آیا اور انہی نشانات کے ساتھ آیا جو بیان کئے
گئے۔پھر یہ بات اور نبیوں نے بھی کہی ہے کہ ایک آخری جنگ شیطان کے ساتھ ہوگی۔چنانچہ اب ہو رہی ہے۔کئی کئی طریقوں سے کوشش کی جاتی ہے کہ لوگوں کو بچے مذہب سے
پھرایا جائے اور لوگ خدا کو چھوڑ دیں۔اس کے مقابلہ میں لوگوں کو خدا سے ملانے کی کوشش
کی جارہی ہے اور یہ ایک نہایت خطرناک جنگ ہے۔پھر فرشتے آسمان سے مانگنے والی بات بھی درست نکلی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود کا
۱۵
ملائكة الله
ایک کشف ہے کہ آپ نے خدا سے ایک لاکھ فرشتے مانگے ہیں اور خدا تعالیٰ نے فرمایا
ہے پانچ ہزار کافی ہیں ایک لاکھ زیادہ ہیں ( تذکرہ صفحہ ۱۷۸ ایڈیشن چہارم) چونکہ قرآن میں
زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار فرشتوں کا ذکر آیا ہے اس لئے اتنے ہی دیئے گئے ان سے زیادہ
نہ دیئے گئے۔غرض یہ بات بھی سچی نکلی۔زرتشتیوں میں فرشتوں کے اعمال کے متعلق بڑی تفصیلیں آتی ہیں۔گو انہوں نے
ٹھوکریں بھی کھائی ہیں مگر ان کی کتابوں میں ایسے مضامین پائے جاتے ہیں کہ کہا جاسکتا ہے
کہ اگر اسلام کو چھوڑ کرکسی مذہب نے ملائکہ کا بیان کیا ہے تو وہ زرتشتی مذہب ہی ہے۔یہودی مذہب میں ملائکہ کا ذکر
پھر یہودیوں میں بھی ملائکہ کی تعلیم پائی جاتی ہے۔وہ جبرائیل کو آگ کا فرشتہ کہتے
ہیں مگر ان کو غلطی لگی ہے۔کیونکہ یہی نام زرتشتیوں میں پایا جاتا ہے مگر وہ اسے کلام لانے
والا فرشتہ کہتے ہیں۔چونکہ یہ نام ان میں پہلے کا پایا جاتا تھا اور یہودیوں میں بعد میں آیا
ہے اور ان کی ایران سے جلا وطنی کے بعد آیا ہے اس لئے چونکہ جن یہودیوں سے یہ نام لیا
ہے ان میں اس کو رحمت کا فرشتہ اور کلام لانے والا مانا جاتا ہے اس لئے آگ کا فرشتہ کہنا
غلط ہے۔پھر بائیل میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اسے رحمت کا فرشتہ قرار دیا گیا ہے۔طالمود
میں آتا ہے کہ دانیال نبی کے زمانہ میں جن لوگوں کو آگ میں ڈالا گیا تھا ان کو بچانے والا
جبرائیل ہی تھا۔چنانچہ لکھا ہے کہ جب حضرت ابراہیم کو لوگ آگ میں ڈالنے لگے تو جبرائیل نے
عا تذکرہ میں فرشتے کی بجائے فوج کا لفظ ہے۔
۱۶
ملائكة الله
خدا تعالیٰ سے کہا مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کو بچاؤں۔خدا تعالیٰ نے کہا نہیں تمہیں اس
کی اجازت نہیں دی جاتی۔ابراہیم بھی زمین میں ایک ہی ہے اور میں بھی ایک ہی ہوں اس
لئے میں ہی اسے بچاؤں گا یہ وہی بات ہے جو ہمارے ہاں ہے کہ جب حضرت ابراہیم کو
آگ میں ڈالنے لگے تو جبرائیل ان کے پاس آیا اور کہا مجھ سے کچھ مانگ لو۔انہوں نے کہا
تم سے میں کچھ نہیں مانگتا۔اس پر اس نے کہا پھر خدا سے مانگو۔انہوں نے کہا خدا سے
مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا وہ خود نہیں دیکھتا کہ میری کیا حالت ہے؟
طالمود میں آتا ہے کہ جبرائیل کو خدا نے کہا کہ تو نہیں میں ابراہیم کو بچانے کے لئے
جاؤں گا مگر میں تیری اس نیکی کو ضائع نہیں کروں گا۔آئندہ ابراہیم کی اولاد میں سے ایک کو
بچانے کے لئے تجھے اجازت دوں گا۔چنانچہ دانیال کے وقت جو لوگ آگ میں ڈالے گئے تو
اس وقت خدا نے جبرائیل کو ان کے بچانے کی اجازت دی اور اس نے انہیں بچایا۔غرض یہودیوں میں بھی شروع سے لے کر آخر تک فرشتوں کا ذکر چلتا ہے اور انہیں خدا
کا بیٹا کہا گیا ہے۔ہندو مذہب میں ملائکہ کا ذکر
اسی طرح ہندوؤں میں بھی فرشتوں کا ذکر پایا جاتا ہے ورونہ وغیرہ نام آتے ہیں۔عام لوگ ان کو ایسی روحیں سمجھتے ہیں جن کی پوجا کرنی چاہئے۔مگر دراصل یہ فرشتے تھے جو خدا
کا کلام لاتے تھے کیونکہ دو ہو مانہ اور ورونہ کا کام ایک ہی معلوم ہوتا ہے۔وو ہو مانہ کا تعلق بھی
سورج سے بتاتے ہیں اور ورونہ کا بھی سورج سے ہی۔مگر غلطی سے یہ سمجھا جانے لگا کہ چونکہ
سورج سے ان کا تعلق ہے اس لئے سورج خدا ہے اور اس طرح سورج کو خدا ماننے لگ گئے۔
۱۷
ملائكة الله
اس میں شک نہیں کہ ان کا تعلق سورج سے ہے۔جیسا کہ اسلام میں سورج کا تعلق
جبرائیل سے بتایا گیا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نے بھی لکھا ہے کہ اس کا تعلق سورج سے
ہے۔جبرائیل کا تعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
قرآن میں سورج کہا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود پر جو کفر کے فتوے لگے ان میں ایک بات یہ بھی لکھی گئی تھی کہ
آپ فرشتوں کا انکار کرتے ہیں۔حضرت صاحب نے توضیح مرام اور آئینہ کمالات اسلام
میں فرشتوں کے متعلق بحث کی ہے اور قرآن کریم سے آپ نے ثابت کیا ہے کہ ملائکہ کا
تعلق اجرام سماوی سے ہے اور ان کے ذریعہ سے ان کے اثرات دُنیا میں پڑتے ہیں۔جس پر علماء نے یہ شبہ پیدا کر کے کہ آپ فرشتوں کے منکر ہیں اور ستاروں کی تاثیرات کے
قائل ہیں آپ پر کفر کا فتو ی لگایا ہے۔یہ ستاروں کا مضمون ایک علیحدہ مضمون ہے۔میں اس وقت اس کے متعلق کچھ بیان
کرنا نہیں چاہتا کیونکہ اس طرح بحث کہیں کی کہیں نکل جائے گی۔سر دست میں یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ سب مذاہب میں فرشتوں کا خیال پایا جاتا ہے اور اسلام میں بھی جہاں
سینکڑوں شرک
کی باتوں کا رڈ کیا گیا ہے وہاں فرشتوں کے عقیدہ کو قائم کیا گیا ہے اور اس قدر زور کے ساتھ
قائم کیا گیا ہے کہ اگر ان کو نہ مانا جائے تو انسان کا فر ہوجاتا ہے۔اور اسلام کا سب مذاہب پر
یہ احسان ہے کہ جس طرح نبیوں پر جس قدر اعتراض پڑتے ہیں ان کو اسلام نے دُور کیا ہے
اسی طرح فرشتوں پر جس قدر اعتراض پڑتے ہیں ان کو بھی دُور کیا ہے۔زرتشتیوں اور یہودیوں کا خیال ہے کہ فرشتے بھی شیطان کے پھندے میں پھنس
جاتے ہیں اور ان ہی کی تقلید میں مسلمانوں نے ہاروت اور ماروت دوفرشتوں کے متعلق ہے
۱۸
ملائكة الله
سمجھ رکھا ہے کہ انہیں شیطان کے پھندے میں پھنس جانے کی وجہ سے اس وقت تک بابل
کے کسی کنویں میں الٹا لٹکایا ہوا ہے۔(تفسیر ابن كثير سورة البقرة زير آيت واتبعوا ما
تتلوا الشيطين على ملك سليمن، لیکن قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتے ایک ایسی مخلوق
ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کچھ بھی نہیں کرتے۔چنانچہ آتا ہے۔لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم :)
اب جبکہ یہ معلوم ہو گیا کہ فرشتوں کا خیال ایک ایسی بات ہے جس کے متعلق سب
قوموں
کا اتفاق ہے تو ہر ایک سنجیدہ آدمی کو چاہئے کہ سوچے۔یہ کوئی بہت ہی بڑی اور اہم
بات ہوگی تبھی سب مذاہب کی کتب میں ان کا ذکر ہے اور قرآن سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ
اتنا پرانا خیال ہے کہ حضرت نوح کے زمانہ میں بھی پایا جاتا تھا۔حضرت نوح کے مخالفین کا
قول اللہ تعالیٰ نقل فرماتا ہے کہ
فَقَالَ الْمَلَو الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُرِيدُ ان
يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَاءَ اللهُ لاَنْزَلَ مَلَئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَائِنَا
الأولين
(المؤمنون:۲۵)
یعنی حضرت نوح کے منکروں کے سرگروہوں نے کہا۔یہ شخص تو تمہارے جیسا
ایک آدمی ہے جو تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔اور اگر خدا کا منشاء ہوتا تو وہ فرشتے
اتارتا۔ہم نے تو ایسی بات پہلے بزرگوں کے حق میں نہیں سنی ( یعنی ان میں رسول آیا
کرتے تھے۔)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی یہ اعتراض کیا گیا ہے:۔