ملائکہ کے کام
ملائکۃ اللہ
ملائكة الله
یہ کہنا غلطی ہے کہ خدا کی صفات تو تھوڑی ہیں پھر یہ چھ سوصفات کے کیونکر مظہر ہوئے؟ خدا
تعالیٰ کی بے شمار صفات ہیں اور چھ سو تو صرف وہ ہیں جو انسان کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں۔حضرت مسیح موعود نے ایک نہایت لطیف بات لکھی ہے جو یہ ہے کہ قرآن کریم کا علم
رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل سے زیادہ تھا اور یہ بالکل درست بات ہے۔وجہ یہ کہ اور ملائکہ
بھی آپ کی تائید میں تھے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صفات کے فرشتے تھے۔تو معلوم ہوا کہ ملائکہ مختلف صفات کے مظہر ہوتے ہیں۔اور اجنحہ کے معنے پر نہیں
بلکہ صفات کے ہیں جو اُن میں پائی جاتی ہیں۔یہ تو وہ باتیں ہیں جن سے ملائکہ کے متعلق اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کیسی مخلوق
ہیں۔اس بیان سے بعض کو ملک کے لفظ کے ساتھ اس کی کچھ کچھ صفات کا پتہ بھی لگ گیا
ہو گا۔اب میں ان کے کام بتا تا ہوں۔ملائکہ کے کام
ملائکہ کا ایک کام جو بہت بڑا ہے وہ یہ ہے کہ وہ کلامِ الہی لاتے ہیں۔چنانچہ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے:۔اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلْئِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ (الحج: ۷۶)
اللہ تعالیٰ ملائکہ اور انسانوں سے رسولوں کو چلتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ ملائکہ کا
ایک کام خدا کا کلام پہنچانا ہے۔دوسرا کام ملائکہ کا جان نکالنا ہے۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔
۳۳
ملائكة الله
قُلْ يَتَوَفكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكُلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
(السجدة:١٢)
کہ تمہاری روح قبض کرتا ہے موت کا فرشتہ جس کے سپر دتمہاری جان نکالنے کا کام
کیا گیا ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔تیسرا کام فرشتوں کا یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ شریر لوگ جونبیوں کا مقابلہ کرتے
ہیں ان پر عذاب لاتے ہیں۔وہ فرشتے جب شریروں سے ملتے ہیں تو ان میں ایسی
میگنیٹک طاقت پیدا ہوتی ہے کہ شریر جل جاتے ہیں۔جیسے پٹرول کے پاس آگ جلاؤ تو
اسے آگ لگ جاتی ہے اسی طرح شریر پٹڑول کی طرح ہوتے ہیں اور ملائکہ آگ کی
طرح۔جب ان کے ساتھ لگتے ہیں تو شریر جل جاتے ہیں اور جب وہ ان کے پاس آتے
ہیں تو انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَئِكَةُ أَوْ يَأْتِي رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ ايْتِ رَبِّكَ
يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ أُمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ
كَسَبَتْ فِي ايْمَانِهَا خَيْرًاO
(الانعام : ۱۵۹)
کیا یہ اس بات کی انتظار کرتے ہیں کہ ملائکہ آجائیں۔اگر وہ آگئے تو ادھر وہ
آئیں گے اُدھر یہ تباہ ہو جائیں گے۔وہ ان کے لئے چنگاری ہیں اور یہ ان کے سامنے بارود۔چوتھا کام ملائکہ کا یہ ہے کہ مؤمنوں کی مدد کرتے ہیں۔کافروں کے لئے تو وہ
چنگاری ہیں کہ ادھر وہ قریب ہوئے اور اُدھر وہ جلے لیکن مؤمن ان سے مدد لیتے اور وہ انہیں
مدد دیتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا
۳۴
ملائكة الله
وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُ وَ بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ
الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيْهَامَا
تدعُونَ
(لحم السجدة : ۳۱-۳۲)
وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے۔پھر وہ اس بات پر قائم ہو جاتے ہیں۔کوئی
چیز انہیں اس سے پھر انہیں سکتی۔ان پر ملائکہ اترتے ہیں اور کہتے ہیں تمہیں بشارت ہو جنت
کی۔تم ڈرو نہیں۔ہم تمہارے مددگار ہیں۔اس دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اور جنت
میں جو کچھ تم چاہو گے وہی تمہیں ملے گا۔اس سے معلوم ہوا کہ بعض فرشتوں کا کام مؤمنوں کی
مدد کرنا ہے۔پانچواں کام یہ معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ فرشتے جب نظر آ جائیں تو وہ کفار
اور مشرکین کو ہلاک کر دیتے ہیں۔ایک کام ان کا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہر ملک جو انسان کے
ساتھ ہوتا ہے۔وہ نبی اور اس کی جماعت کا رُعب انسان کے دل پر ڈالتا رہتا ہے۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:-
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَن تَكْفِيكُمْ أَنْ تُمدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلَثَةِ آلَافٍ مِّن
الْمَلئِكَةِ مُنْزَلِينَ (ال عمران: ۱۲۵)
کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تین ہزار ملائکہ تمہاری مدد کو آ جائیں۔تین ہزار
ملائکہ کیوں فرمایا؟ اس لئے کہ اس موقع پر دشمن کی فوج اتنی ہی تھی۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ
اعلیٰ درجہ کے فرشتے نہیں تھے بلکہ وہ تھے جو ہر انسان کے ساتھ ایک ایک لگا ہوا ہے۔کیونکہ فرمایا کیا یہ کافی نہیں ہے؟ کہ ہم تین ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کریں۔یعنی جب تم
دشمن کے مقابلہ پر جاؤ تو وہ تمہارا رعب ہر ایک کے دل میں ڈالنا شروع کر دیں۔چنانچہ
آگے فرماتا ہے:۔۳۵
ملائكة الله
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ (ال عمران: ۱۵۲)
کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیا گیا۔پس ہر انسان کے ساتھ جو ملگ ہوتا ہے وہ نبی اور اس کی جماعت کا رُعب ڈالتا رہتا
ہے۔رُعب کی مثال اس زمانہ میں بھی ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کو بلایا کہ
مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔وجہ یہ کہ جب وہ سامنے کھڑے ہونے کا خیال کرتے
تو فرشتہ ان کے دل میں رُعب ڈال دیتا کہ مارے جاؤ گے اس لئے وہ ہٹ جاتے۔جن دنوں میں شملہ گیا وہاں مجھے ایک آریہ ملنے کے لئے آیا۔ویدوں کے متعلق
گفتگو ہوئی۔میں نے کہا کہ اگر تمہیں ویدوں کے بچے ہونے کا یقین ہے تو قسم کھاؤ۔کہنے
لگا ہاں میں قسم کھانے کو تیار ہوں۔میں نے کہا اس طرح قسم کھاؤ اگر یہ بچے نہ ہوں تو میری
بیوی بچوں پر عذاب آ جائے۔کہنے لگا یہ تو نہیں ہوسکتا یہ کہتے ہوئے دل ڈرتا ہے۔میں نے
کہا میں قرآن کے متعلق اسی طرح قسم کھانے کو تیار ہوں کہنے لگا یہ تو بڑی جرات ہے۔میں
نے کہا کہ جب مجھے یقین ہے کہ قرآن سچا اور خدا کا کلام ہے تو جرأت کیوں نہ ہو؟
بات یہی ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں ملائکہ رعب ڈالتے ہیں۔اس زمانہ میں
بھی اس کی مثال موجود ہے کہ بار بار چیلنج دیا گیا مباہلہ کر لومگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔ابھی
صوفیت کا دعویٰ کرنے والے ایک صاحب حسن نظامی نامی اُٹھے اور انہوں نے لکھا کہ آؤ
میں ایک گھنٹہ میں جان نکال لونگا۔آخر اتنے ذلیل ہوئے کہ بالکل خاموش ہو گئے۔پھر
دیو بندیوں کو دیکھو کتنے اشتہار لکھے اور شائع کئے مگر جب ہمارے اشتہار کا کوئی جواب ہی
نہیں دیتے جو کئی ماہ سے نکلا ہوا ہے تو مباہلہ کے خیال پر انکے دل پر رعب چھا جاتا ہے۔
۳۶
ملائكة الله
حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ذکر
کیا ابو جہل نے مجھ پر ظلم کر رکھا ہے آپ انصاف کرائیں۔اس نے میرا اتنا روپیہ دینا ہے
مگر دیتا نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ساتھ لے کر ابو جہل کے پاس گئے اور جا کر
پوچھا کہ تم نے اس کا اتنا روپیہ دینا ہے۔اس نے کہا ہاں دینا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا دے دو۔اس نے جھٹ نکال کر دے دیئے۔اس پر لوگوں نے ابو جہل کو
شرمندہ کیا کہ یہ تم نے کیا کیا ؟ تم تو ہمیں کہا کرتے تھے کہ مسلمانوں کا مال کھا جانا جائز
ہے۔پھر تم نے کیوں دے دیا ؟ اس نے کہا تمہیں کیا معلوم ہے مجھے اس وقت ایسا معلوم
ہوتا تھا کہ دومست اونٹ میرے سامنے کھڑے ہیں۔اگر میں نے ذرا انکار کیا تو وہ مجھے
چیر ڈالیں گے۔دراصل یہ رُعب تھا جو فرشتہ اس کے قلب پر ڈال رہا تھا۔غرض ملائکہ کا یہ
کام بھی ہے کہ رُعب ڈالتے ہیں۔پھر ملائکہ کا چھٹا کام یہ ہے کہ توحید الہی قائم کرتے ہیں۔یوں تو سارے ہی کام
فرشتے کرتے ہیں مگر یہ خاص کام ہے جو ہر ایک فرشتہ کرتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے:۔شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأَوْلُوا الْعِلْمِ قَائِماً بِالْقِسْطِ
(آل عمران: ۱۹)
خدا بھی اپنی توحید پر گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں۔تو ملائکہ توحید
کے ثبوت کے لئے اسباب مہیا کرتے ہیں۔على السيرة النبوية لابن هشام جلد ۱ صفحه ۲۵۹،۲۵۸ ناشر مكتبة توفيقية الازهر
۳۷
ملائكة الله
ساتواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ انبیاء کی تصدیق ظاہر کرتے ہیں۔لوگ انبیاء کو
جھٹلاتے ہیں مگر وہ دلوں میں خیال ڈالتے رہتے ہیں کہ یہ جھوٹا نبی نہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے:-
لَكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ مَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلْئِكَةُ يَشْهَدُوْنَ وَكَفَى
بِالله شَهِيدًا
(النساء: ۱۶۷)
فرمایا خدا گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ تجھ پر نازل کیا گیا ہے یہ ہماری طرف سے ہے
اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں۔ملائکہ کئی طرز سے گواہی دیتے ہیں۔مثلاً خواب میں نبی کی سچائی ظاہر کر دیتے
ہیں۔ایک شخص نبی کا دشمن ہوتا ہے اور اسے جھوٹا سمجھتا ہے لیکن ملائکہ ایسی بات اس کے دل
میں خواب کے ذریعہ ڈالتے ہیں کہ وہ نبی کو مان لیتا ہے۔بات اصل میں یہ ہے کہ ملگ
اس موقع کو تاڑ تارہتا ہے کہ کب فلاں شخص کے دل میں نیکی آئے اور ہر انسان پر ایسا وقت
آتا ہے خواہ وہ ابوجہل ہو یا فرعون اور جب نیکی کے آنے کا وقت ہوتا ہے تو اس سے ملک
فائدہ اُٹھا لیتا اور نبی کی سچائی دل میں ڈال دیتا ہے۔آگے یہ انسان کا کام ہوتا ہے کہ اس
سے فائدہ اُٹھائے یا نہ اُٹھائے۔ہیں۔تو ملائکہ کا ایک کام یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں انبیاء کی تصدیق پیدا کرتے رہتے
آٹھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ خدا کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے:۔وَتَرَى الْمَلَئِكَةَ حَاقِيْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَتِهِمْ (الزمر )
۳۸
(الزمر: ۷۶)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ خدا کی تسبیح اور تحمید کرتے ہیں۔ملائكة الله
نواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ مؤمنوں کے لئے استغفار کرتے ہیں۔یہ خاص
ملائکہ ہوتے ہیں۔ان کا خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ فرض ہوتا ہے کہ مؤمنوں کے لئے دُعا اور
استغفار کرتے رہیں کہ اگر مؤمن سے کوئی کمزوری صادر ہو جائے تو اس پر خدا تعالیٰ پردہ
ڈال دے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:-
الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ
وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ
لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المؤمن: ۸)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خاص الخاص ملائکہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ خاص الخاص
مؤمنوں کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا ان کی کمزوریوں کو معاف کر دے۔اور جو
عام فرشتے ہوتے ہیں، ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ سب کے لئے دُعا کرتے ہیں۔عام مؤمنوں
حتی کہ کافروں کے لئے بھی دُعا کرتے ہیں اور اس طرح مؤمنوں کو دوہرا فائدہ پہنچتا ہے۔ایک تو خاص فرشتے ان کے لئے دُعا کرتے تھے اور دوسرے عام فرشتے جو سب کے لئے
دُعا کرتے ہیں ان میں بھی مؤمن شامل ہوتے ہیں۔سب کے لئے دُعا کرنے کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے:-
وَالْمَلَئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ
(الشورى: ۶)
یعنی خدا کی رحمانیت کے فرشتے سب کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ خدا سب کو
معاف کر دے۔۳۹
ملائكة الله
میرا خیال ہے کہ خدا تعالیٰ نے دوزخ کو خالی کرنے کی یہ سبیل رکھی ہے۔خدا تعالیٰ
فرشتوں کی دُعا کے نتیجہ میں آخر کہے گا کہ جاؤ میں سب کو چھوڑتا ہوں۔دسواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ وہ قوانین نیچر کی آخری علت ہیں اور دُنیا میں جو کچھ
ہو رہا ہے، سب ملائکہ کے اثر کے ذریعہ سے ہو رہا ہے۔مثلاً بارش برستی ہے، ہوا چلتی ہے
سورج کی شعائیں پہنچتی ہیں، زہر اثر کرتا ہے، تریاق اثر کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔یہ سب کچھ
ملائکہ کے اثر کی وجہ سے ہورہا ہے اور کوئی چیز ایسی نہیں جو اُن کے اثر کے بغیر اثر کر سکتی
ہو۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ زہر بجائے خود زہر نہیں ہے اور تریاق اپنی ذات میں
تریاق نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس ملک کے ماتحت زہر ہے جب تک وہ زہر کو
اجازت نہ دے وہ اثر نہیں کر سکتا ہے اور جس کے ماتحت تریاق ہے جب تک وہ حکم نہ
دے تریاق اثر نہیں کر سکتا اور ہر چیز کے متعلق یہی بات ہے چنانچہ قرآن کریم میں مختلف
مقامات پر ذکر آتا ہے کہ بارشیں برسانا، آندھیاں لانا اور دوسرے کئی کام ملائکہ کے
سپر د ہیں۔یہ ایک لمبا سلسلہ ہے اور بیبیوں مثالیں اس قسم کی مل سکتی ہیں اور کھلی کھلی پندرہ
ہیں مثالیں تو مل جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ قانونِ قدرت کے مختلف شعبوں
کو پورا کر رہے ہیں۔اگر چہ چند ایک مثالیں جو کھلی کھلی ہیں ان سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے
لیکن اگر کوئی کہے کہ ان کی وجہ سے سب باتوں کے متعلق کس طرح قیاس کیا جاسکتا
ہے؟ تو اس کا یہ جواب ہے کہ یہ قیاس يَحْمِلُونَ العَرش سے ہوسکتا ہے کہ ملائکہ ہی خدا کی
سب صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔گیارہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ وہ استغفار ہی نہیں کرتے کہ لوگوں کے گناہ
۴۰
ملائكة الله
معاف کئے جائیں بلکہ دعائیں بھی کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر برکتیں نازل
کرے۔استغفار کرنے کے تو یہ معنے ہیں کہ انسانوں سے جو غلطیاں ہوں ان کو ڈھانپ دیا
جائے مگر وہ دعائیں کرتے ہیں کہ خدا اپنی رحمت نازل کرے۔چنانچہ آتا ہے:۔إِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِي يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تسليما
(الاحزاب: ۵۷)
یہ فرشتے خدا کی رحمت کے ماتحت ہوتے ہیں جب کوئی شخص خدا کی راہ میں کام
کرتا ہے تو ملائکہ اس پر خدا کی برکت نازل ہونے کی دُعائیں کرتے ہیں۔وہ خودتو
برکت نہیں دے سکتے اس لئے خدا سے دُعائیں کرتے ہیں کہ فلاں پر برکت نازل
کرے۔ان کا درود ایسا ہی ہوتا ہے جیسے ہمارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
ہوتا ہے کہ ہم خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی
برکت نازل کرے۔اسی طرح وہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ خدا یا اپنے اس بندے
پر رحم کر۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم بھی دُعائیں کرو کیونکہ خدا اور ملائکہ بھی اس کام پر لگے
ہوئے ہیں۔بارہواں کام ملائکہ میں سے بعض کا یہ ہے کہ وہ سوائے عبادت کے کچھ نہیں
کرتے۔وہ محض عبادت ہی کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے حتی کہ اس دُنیا کا
خاتمہ ہو جائے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ ساتوں آسمانوں پر ایک قدم یا ایک
بالشت یا ایک ہتھیلی کے برابر بھی جگہ خالی نہیں سب جگہ فرشتے کھڑے عبادت کر رہے
ہیں یا سجدہ میں ہیں یا رکوع میں ہیں۔جب قیامت کا دن آئے گا سب کہیں گے تو پاک
ہے۔ہم نے تیری عبادت اس طرح نہیں کی جو حق تھا۔ہاں بس اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ہم
نے تیرا شریک کسی کو نہیں ٹھہرایا۔۴۱
ملائكة الله
فرشتوں کے اس قول سے مؤمنوں کو بھی سبق لینا چاہئے کہ اس قدر عبادت کرنے
کے بعد فرشتے کہیں گے ہم نے کچھ نہیں کیا۔مگر بعض لوگ تھوڑی سی عبادت کر کے کہہ دیتے
ہیں کہ ہم نے اتنی عبادت کی ہے۔فرماتا ہے:
تیر ہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ لوگوں کے اعمال محفوظ رکھتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحفِظِينَ كِرَامًا كَاتِبِينَ يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
(الانفطار : ۱۱ تا ۱۳)
فرماتا ہے کہ تمہارے او پر فرشتے مقرر کئے گئے ہیں۔جن کا کام یہ ہے کہ تمہارے
اعمال لکھتے رہتے ہیں جو تم ظاہر میں کرتے ہو۔باقی رہی نیت یہ ان ہی کو معلوم ہوتی ہے جن
کو محاسبہ قلب کا کام سپرد ہے۔چودہواں کام ملائکہ کا یہ ہے کہ جو خدا کے پیارے ہوتے ہیں ان کی محبت دُنیا میں
پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو تحریک کرتے ہیں کہ ان سے محبت کرو۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ:۔إِذَا أَحَبَّ اللهُ الْعَبْدَ نَادَى جِبْرِيلَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحْبِبْهُ فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ
فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي أَهْلِ السَّمَاءِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ فُلَانًا فَاحِبُّوْهُ فَيُحِبُّهُ
أَهْلُ السَّمَاءِ ثُمَّ يُوْضَحُ لَهُ الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ
(بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر الملئكة)
یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں
شخص سے محبت کرتا ہے۔اس پر جبرائیل اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔پھر جبرائیل تمام
۴۲
ملائكة الله
آسمان والوں میں پکارتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے۔پس تم بھی اس سے محبت
کرو۔پس اس پر سب آسمان والے اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔پھر اس کی
قبولیت زمین میں پھیلا دی جاتی ہے۔اس زمانہ میں یہ نظارہ دیکھ لو۔یہ وہ زمانہ ہے کہ لوگ حکومتوں کو کہہ رہے ہیں کہ ہم
تمہیں کیوں مانیں؟ مگر اسی زمانہ میں لوگ حضرت مسیح موعود کی غلامی میں داخل ہو رہے
ہیں۔اور جو بعد میں داخل ہوتے ہیں انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے پہلے کیوں نہ آپ کو
مان لیا؟ یہ ملا کہ ہ کی پھیلائی ہوئی محبت ہے۔خدا تعالیٰ کے پیاروں کی صداقت کی یہ ایک لطیف دلیل ہے۔جھوٹے مدعی اُٹھتے
ہیں بڑا شور مچاتے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں۔اسی زمانہ میں ایک ظہیر الدین
اروپی اور دوسرا عبداللہ یا پوری ہے۔بار ہا انہوں نے اپنے متعلق ٹریکٹ لکھ لکھ کر چھپوائے
اور شائع کئے مگر کوئی ان کی طرف توجہ بھی نہیں کرتا۔مگر حضرت مسیح موعود کے متعلق دیکھو کس
طرح آپ
کی محبت دنیا میں پھیلی ؟ اور پھیل رہی ہے۔پندرہواں
کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ کبھی ملائکہ کو خدا کے پیاروں کی خدمت میں لگادیا
جاتا ہے۔اور ماموروں کے خادم اور غلام بنا دیئے جاتے ہیں۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (الحجر: ۳۰،۲۹)
خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو کہا کہ مٹی سے بشر بنانے والا ہوں۔جس وقت میں اس کو بنا
چکوں اور اس پر اپنا کلام نازل کروں۔یعنی اسے نبی بناؤں اس وقت تم اس کی غلامی میں جھک
جانا۔گو یا ملائکہ کو نبی کی غلامی میں دیا جاتا ہے اور وہ نبی کے مقام سے نیچے آجاتے ہیں۔
۴۳
ملائكة الله
سولہواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو علم سکھاتے اور تعلیم دیتے ہیں۔یعنی
ان کو مقرر کیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو علم کی طرف توجہ کرنے والے ہوں ان کے قلوب پر علم کی
روشنی ڈالتے رہو۔چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس
متمثل ہو کر آئے اور سوال کیا یا رسول اللہ ایمان کیا ہے؟ دین کیا ہے؟ اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے رہے۔جب چلے گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
بہ کو فرمایا جانتے ہو یہ کون تھا ؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہم تو نہیں جانتے آپ ہی
صحابة
بتائیے۔آپ نے فرما یا یہ جبرائیل تھا جو تمہیں دین سکھانے کے لئے آیا تھا۔(بخاری کتاب الایمان باب سؤال جبريل النبي عن الايمان والاسلام)
تو ملائکہ کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ علوم سکھاتے ہیں، مگر دینی علوم ہی نہیں۔دُنیا کے
معاملات کے متعلق علوم بھی سکھاتے ہیں حتی کہ کافروں کو بھی سکھاتے ہیں۔میں نے
ایڈیسن کی ایک کتاب پڑھی ہے۔وہ لکھتا ہے کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں جو میں نے ایجاد
کر کے نکالی ہو۔ایک دم میرے دل میں آکر ایک بات پڑتی اور میں اس کو عمل میں لے
آتا۔اس کو چونکہ ایسے علوم کا شوق تھا اس لئے اس قسم کی باتیں سکھائی گئیں۔نبیوں اور
ولیوں میں چونکہ دینی علوم کا شوق ہوتا ہے اس لئے انہیں دینی علوم سکھاتے ہیں۔فرشتوں کے علوم سکھانے کا بھی عجیب طریق ہے۔وہ جو بات
سکھاتے ہیں اسے OBJECTIVE MIND (قلب عامل ) میں نہیں رکھتے
بلکہ SUB CONSCIOUS MIND ( قلب غیر عامل ) میں رکھتے ہیں۔یعنی
دماغ کے پچھلے حصہ میں رکھتے ہیں تا کہ سوچ کر انسان اسے نکال سکے۔اس میں ظاہری دماغ
سے حفاظت کی زیادہ طاقت ہوتی ہے اور یہ ذخیرہ کے طور پر ہوتا ہے۔ملائکہ جو کچھ سکھاتے