ملائکہ کے کام
ملائکۃ اللہ, حصہ 2
۴۴
ملائكة الله
ہیں اسی حصہ دماغ میں ڈالتے ہیں۔الا ماشاء اللہ۔دماغ کے تین حصے ہوتے ہیں۔ایک وہ
حصہ جس کے ذریعہ ہم چیزوں کو دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔دوسرا وہ حصہ جو ذخیرہ کے طور پر ہوتا
ہے۔اس میں باتیں محفوظ رکھی جاتی ہیں جو یاد کرنے پر یاد آجاتی ہیں اور تیسر اوہ حصہ جس میں
ذخیرہ تو ہوتا ہے مگر یاد کرنے سے بھی اس میں جو کچھ ہو یا نہیں آتا بلکہ بہت کریدنے سے وہ
بات سامنے آتی ہے۔ملائکہ کبھی اس تیسرے حصے میں بھی علوم داخل کر جاتے ہیں جب ان کی
ضرورت ہو اس وقت ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ وہ علوم سامنے آجاتے ہیں۔یوں یاد
کرنے سے نہیں آتے۔یہ میرا ذاتی تجربہ ہے۔میری کوئی ۱۷-۱۸ سال کی عمر ہوگی۔حضرت مسیح موعود کا زمانہ تھا۔اس وقت میں نے رسالہ تشخیز نکالا تھا۔خواب میں میں نے دیکھا
کہ ایک فرشتہ آیا ہے جو مجھے کہتا ہے کیا تمہیں کچھ سکھائیں؟ میں نے کہا سکھاؤ۔اس نے کہا
سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھائیں؟ میں نے کہا ہاں سکھائیے۔اس رؤیا کا بھی عجیب نظارہ تھا۔یہ
شروع اس طرح ہوئی کہ پہلے مجھے ٹن کی آواز آئی اور پھر وہ پھیلنے لگی اور پھیل کر ایک میدان
بن گئی۔اس میں سے مجھے ایک شکل نظر آنے لگی۔جو ہوتے ہوتے صاف ہوگئی۔اور میں
نے دیکھا کہ فرشتہ ہے۔اس نے مجھے کہا تمہیں علم سکھاؤں۔میں نے کہا سکھاؤ۔اس نے کہا
لوسورہ فاتحہ کی تفسیر سیکھو۔اس پر اس نے سکھانی شروع کی اور اتياكَ نَعْبُدُ پر پہنچ کر کہا کہ سب
نے اسی حد تک تفسیریں لکھی ہیں آگے نہیں لکھیں۔میں بھی اس وقت سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی
ہے۔پھر اس نے کہا مگر میں تمہیں اس سے آگے سکھاتا ہوں۔چنانچہ اس نے ساری سورۃ کی
تفسیر سکھائی اور میری آنکھ کھل گئی۔اس وقت مجھے اس کی ایک دو باتیں یاد تھیں جن کی نسبت
اتنا یاد ہے کہ نہایت لطیف تھیں مگر دوبارہ سونے کے بعد جب میں اٹھا تو میں وہ بھی بھول گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کو جب میں نے یہ رویا سنائی تو آپ بہت ناراض ہوئے کہ
۴۵
ملائكة الله
کیوں اسی وقت نہ لکھ لی ؟ جو کچھ سکھایا گیا تھا اسے اسی وقت لکھ لینا چاہئے تھا۔اس دن کے بعد آج تک میں سورہ فاتحہ پر
کبھی نہیں بولا کہ مجھے اس کے نئے نئے
نکات نہ سمجھائے گئے ہوں۔میں سمجھتا ہوں یہ اسی علم کی وجہ ہے جو مجھے سکھایا گیا۔ایک دفعہ مجھے اس علم کا خاص طور پر تجربہ ہوا۔ہمارے سکول کی ٹیم امرتسر کھیلنے کے لئے
گئی۔میں اس وقت اگر چہ سکول سے نکل آیا تھا لیکن مدرسہ سے تعلق تھا کیونکہ میں نیا نیا نکلا تھا
اس لئے میں بھی ساتھ گیا۔وہاں ہمارے لڑکے جیت گئے اس کے بعد وہاں مسلمانوں نے ایک
جلسہ کیا اور مجھے تقریر کرنے کے لئے کہا گیا۔جب ہم اس جلسہ میں گئے تو راستہ میں میں
ساتھیوں کو سنا تا جارہا تھا کہ خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ جب بھی میں سورۃ فاتحہ پر
تقریر کروں گا نئے نکات سمجھائے جائیں گے۔جلسہ میں پہنچ کر جب میں تقریر کرنے کے لئے
کھڑا ہوا تو کوئی آیت سوائے سورۃ فاتحہ کے میری زبان پر ہی نہ آئے۔آخر میں نے خیال کیا کہ
میرا امتحان ہونے لگا ہے اور مجھے مجبور اسورۃ فاتحہ پڑھنی پڑی۔اس کے متعلق کوئی بات میرے
ذہن میں
نہ تھی۔میں نے یونہی پڑھی لیکن پڑھنے کے بعد فوراً میرے دل میں ایک نیا نکتہ ڈالا
گیا اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب سورۃ فاتحہ اُتری ہے اس وقت آپ کے مخاطب
کفار تھے یہودی اور عیسائی نہ تھے مگر دعا اس میں یہ سکھائی گئی ہے کہ ہمیں یہودی اور عیسائی بننے
سے بچا کہ ہم ان کی طرح نہ بنیں۔حالانکہ چاہئیے یہ تھا کہ جو سامنے تھے ان کے متعلق دعا
سکھائی جاتی کہ ہم ان کی طرح نہ بنیں۔اس میں یہ نکتہ ہے کہ مشرکین نے چونکہ تباہ و برباد ہوجانا
تھا اور بالکل مٹائے جانا تھا اس لئے ان کے متعلق دُعا کی ضرورت نہ تھی لیکن عیسائیوں اور
یہودیوں نے چونکہ قیامت تک رہنا تھا اس لئے ان کے متعلق دعا سکھائی گئی۔یہ نکتہ معا مجھے سمجھایا گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کیا کہ اس موقعہ پر اس نے
میری آبرور کھ لی۔۴۶
ملائكة الله
تو یہ علم جو خدا تعالیٰ کی طرف سے سکھایا جاتا ہے۔ہمیشہ ضرورت کے وقت کام آتا
ہے اور اس کے یاد نہ رہنے میں یہ حکمت ہے کہ اگر بات یاد رہتی تو ایک ہی دفعہ کے لئے وہ
ہوتی مگر اس طرح یہ علم ہمیشہ کام آتا ہے۔اب
کبھی کوئی اعتراض کرے اور کوئی حافظ نہ ہوجس
سے قرآن کی کوئی اور آیت پوچھی جا سکے تو خدا تعالیٰ سورۃ فاتحہ سے ہی مجھے اس کا جواب سمجھا
دیتا ہے۔تو سماوی علوم میں برکت ہوتی ہے کہ جب ضرورت پڑے ان سے کام لیا جا سکتا ہے۔پس ملائکہ کے ذریعے علوم سکھائے جاتے ہیں۔محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ
میں لکھتے ہیں کہ مجھے بہت سے علوم ملائکہ نے سکھائے ہیں (فتوحات مکیہ جلد 1 صفحہ ۶ مطبوعہ مصر )
صوفیاء میں سے بھی ہیں جنہوں نے ملائکہ کے متعلق بحث کی ہے۔اگر چہ ان کی بحث
حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں دسواں حصہ بھی نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ کئی ہزار الفاظ کا مادہ آپ کو سکھایا گیا۔میں نے بھی اور بہت سی باتیں ملائکہ کے ذریعہ سکھی ہیں۔ایک دفعہ گناہ کے مسئلہ کے متعلق
اس وسعت کے ساتھ مجھے علم دیا گیا کہ میں اس کا خیال کر کے حیران ہو جاتا ہوں کہ کس
عجیب طریق سے کوتاہیوں اور غلط کاریوں
کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔سترھواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ ہر شخص کے دل میں نیک تحریک اور نیک خیال
پیدا کرتے ہیں۔یہ اس فرشتہ کا کام ہوتا ہے جو ہر ایک انسان کے لئے الگ الگ مقرر ہوتا
ہے۔اصل میں یہ انتظام جبرائیلی تسلط کے ماتحت ہی ہوتا ہے کہ فرشتہ انسان کے دل میں
نیک تحریکیں کرتارہتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔فِي الْقَلْبِ لَمَّتَانِ لَمَّةٌ مِنَ الْمَلَكِ إِيْعَادُ بِالْخَيْرِ وَتَصْدِيقٌ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ