بقیہ تقریر

ملائکۃ اللہ

۸۰
ملائكة الله
بقیہ تقریر
( جو حضرت خلیفۃ السی الثانی نے ۲۹ دسمبر ۱۹۲۱ءکومسجدٹور میں ساڑھے نو بجے فرمائی )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ یہ کیوں نہ مانا جائے کہ اشیاء کے خواص اشیاء سے
ہی تعلق رکھتے ہیں اور ملائکہ کے اثر کے نیچے نہیں ہیں۔اس بات کے تسلیم کرنے کی کیا وجہ
ہے کہ اشیاء کے خواص ملائکہ کے اثر کے نیچے ہوتے ہیں۔میں نے ملائکہ کا ثبوت دیتے ہوئے بعض دلائل بیان کئے ہیں اور ان کے ذریعہ
ملائکہ کا وجود ثابت کیا ہے اور جب ملائکہ کا وجود ثابت ہو گیا تو خود بخود ان کی ضرورت ثابت
ہوگئی اور جب کوئی بات دلائل کے ساتھ ثابت ہو جائے تو پھر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ چونکہ اس
کے امکان کی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔اس لئے کیوں نہ اسی وجہ کو مانا جائے۔مثلاً ہوا
کاغذ کو اڑاتی اور کاغذ اس کے ذریعہ اڑ کر میز پر پڑسکتا ہے۔لیکن اگر کسی شخص کو کاغذ لا کر میز
پر رکھتے دیکھ لیں تو یہ سوال نہیں کیا جاسکتا کہ کیوں نہ مانا جائے کہ کاغذ ہوا ہی اُڑا کر لائی
ہے۔پس جب ملائکہ کا وجود ثابت ہو گیا تو پھر یہ امکان کہ اشیاء کے خواص اشیاء سے ہی
تعلق رکھتے ہیں ملائکہ کا ان سے تعلق نہیں باطل ہو گیا۔امکان اور ہوتا ہے اور کسی واقعہ کا

ΔΙ
ملائكة الله
دلائل سے ثابت ہونا اور۔مثلاً یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی آسمان پر نہیں گئے تو اس لئے
نہیں کہا جاتا کہ ان کا آسمان پر جانا ممکن نہیں بلکہ اس لئے کہ اس کے خلاف دلائل موجود
ہیں تو پھر قیاس نہیں چلایا جا سکتا۔قیاس اسی وقت چلتا ہے جب دلائل موجود نہ ہوں۔قیاس
اور امکان کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اور بھی صورتیں ہو سکتی ہیں لیکن اس کے یہ معنی نہیں
ہوتے کہ سارے امکان ایک بات میں پائے بھی جاتے ہیں۔پس ہوسکتا تھا کہ اشیاء کے
خواص اشیاء سے ہی متعلق ہوں اور یہ امکان ہے مگر دوسرے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا
نہیں ہے بلکہ خواص کا تعلق ملائکہ سے ہے۔پھر ہم یہ نہیں کہتے کہ اشیاء میں خواص نہیں۔ہمارا یہ دعویٰ نہیں۔بلکہ ہمارا دعویٰ یہ
ہے کہ اشیاء کے خواص کے ظہور کے ابتدائی محرک ملائکہ ہیں۔ملائکہ کوحکم ہوتا ہے اور وہ اپنے
سے اگلے سبب پر اثر کرتے ہیں۔وہ اپنے سے اگلے پر اور اسی طرح ہوتے ہوتے ظاہری
موجودات پر اس کا اثر ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔وہ لوگ جو خدا کو مانتے ہیں اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ خدا نے مادہ پیدا کیا ہے، ان
کو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جتنی چیزیں ہیں ان کی خاصیتیں خدا نے ہی رکھی ہیں۔ورنہ یا تو
یہ ماننا پڑے گا کہ مادہ غیر مخلوق ہے خدا نے پیدا نہیں کیا بلکہ اپنے آپ ہی ہے اور خدا
کوئی ہستی نہیں ہے۔اگر کوئی یہ خیال رکھتا ہے تو اس کو ملائکہ کے متعلق کچھ بتانے سے قبل
خدا کی ہستی کا قائل کرانا ہوگا۔پھر اگر خدا کی ہستی کا کوئی قائل ہو جائے لیکن یہ کہے کہ ہر
چیز اپنے آپ ہی پیدا ہو گئی ہے تو پھر ملائکہ کے متعلق اسے کچھ کہا جائے گا۔ہاں جب یہ
بھی تسلیم کرلے کہ ہر ایک چیز کو پیدا کرنے والا خدا ہے تو پھر اس کے سامنے یہ سوال رکھا
جائے گا کہ ملائکہ کا وجود بھی ثابت ہے۔پس یہ سوال تب اُٹھایا جا سکتا ہے جب کوئی یہ

۸۲
ملائكة الله
تسلیم کر لے کہ خدا ہے اور اس نے مادہ پیدا کیا ہے ورنہ نہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ قو میں
جو خدا کی ہستی کی قائل نہیں یا خدا کی تو قائل ہیں لیکن مادہ کو مخلوق نہیں مانتیں وہ فرشتوں
کی قائل نہیں ہوتیں۔پس پہلے یہ اُمور فیصلہ کئے جائیں گے اور ان کے بعد ملائکہ پر
بحث ہو سکے گی۔اور جب ملائکہ پر بحث ہوگی تو اس کے ساتھ ہی یہ بات تسلیم شدہ
قرار دی جائے گی کہ خدا کی ہستی اور مادہ کا مخلوق ہونا تسلیم کیا جاتا ہے اور جب کوئی یہ
باتیں تسلیم کرے گا تو اسے یہ بھی ماننا پڑیگا کہ خدا نے چیزوں میں صفات رکھی ہیں اس
کے متعلق ہمارا دعویٰ صرف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اشیاء میں صفات براہ راست نہیں
رکھیں بلکہ ملائکہ کے توسط سے رکھی ہیں۔کیونکہ چیزیں کثیف ہیں اور خدا تعالیٰ لطیف۔اور ہم قوانین نیچر کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کثیف اشیاء پر اثر
ڈالنے کے لئے وسائط مقرر فرمائے ہیں۔سب لطیف چیزوں کے متعلق ہم دیکھتے ہیں
کہ کثیف کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے وسائط ہوتے ہیں۔خود کثیف چیز لطیف
سے تعلق نہیں رکھ سکتی۔انسان کو ہی دیکھ لو اس میں قلب، روح یا MIND کچھ کہ لوکوئی
چیز ہے جس کی وجہ سے انسان سب کام کرتا ہے اور جب وہ نہیں رہتی تو انسان بے جان
ہو جاتا ہے لیکن وہ چیز جو اس کے اندر ہے وہ اسے نہیں کہتی کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو بلکہ وہ
نہایت باریک اعصاب پر اثر کرتی ہے اور وہ آگے بار یک شاخوں پر اثر کرتے ہیں
اور اس طرح ہوتے ہوتے کسی عضو میں حرکت پیدا ہوتی ہے اور وہ کام کرتا ہے۔مثلاً
آنکھ کو براہ راست روح یا مائنڈ کوئی حکم نہیں دیتی بلکہ نہایت بار یک اعصاب پر اثر
کر کے تدریجی طور پر اس پر اپنے منشاء کا اظہار کرتی ہے۔غرض جتنی لطیف اشیاء ہیں وہ
کثیف کے ساتھ وسائط کے ذریعہ تعلق پیدا کرتی ہیں۔پس ہم کہتے ہیں کہ خدا کا

۸۳
ملائكة الله
بي
وجود ثابت ہے اور اس کا ہر چیز کا خالق ہو نا مسلم ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس کا تعلق
اشیاء سے کسی ذریعہ سے ہے اور اسی ذریعہ کو ہم ملائکہ کہتے ہیں۔لیکن جو یہ نہیں مانتا کہ خدا
ہے یا وہ سب اشیاء کا خالق ہے تو اس کے سامنے ہم ملائکہ کی بحث نہیں پیش کریں گے
بلکہ اس سے پہلے یہ منوائیں گے کہ خدا ہے اور وہ دُنیا کا خالق ہے۔اور جو اس کو مان
لے گا اسے قانون قدرت پر نگاہ کر کے لازما یہ ماننا پڑے گا کہ کوئی لطیف مگر مخلوق
ہستیاں ایسی ہیں جو اللہ اور موجودات ظاہری کے درمیان بطور واسطہ ہیں اور یہ ایسی
بات ہے جو سائنس کی رو سے ثابت ہے۔سائنس کا مسئلہ ہے کہ ہر ایک چیز کے اسباب
ہیں۔لطیف سبب اپنے سے موٹے سبب پر اثر ڈالتا ہے اور وہ اپنے سے موٹے پر اور
یہ سلسلہ اسی طرح آگے چلتا ہے۔پس ہم مانتے ہیں کہ کونین میں جو خاصیت آئی ہے وہ
اور اسباب کے ذریعہ آئی ہے۔اور کونین بھی کئی اجزاء سے مرکب ہے اور کوئی بھی چیز
مفرد نہیں سب مرتب ہیں۔کونین کے اندر ایک خاص جزو ہے جس کا اثر بخار پر ہوتا
ہے اور اس جزو کا اثر بعض اور مخفی اسباب کی وجہ سے ہے اور وہ مخفی اسباب کی طرف
منتقل ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ آخری ذریعہ ملائکہ ہیں۔اور وہ خدا تعالیٰ سے براہ
راست فیضان حاصل کرتے ہیں کیونکہ اصل خالق وہی ہے۔اگر یہ نہ مانا جائے بلکہ یہ
کہا جائے کہ ہر چیز کی ذاتی خاصیت ہوتی ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ خدا چیزوں کا
خالق نہیں ہے اور اگر خدا کو چیزوں کا خالق مانا جائیگا تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہر چیز میں
خاصیت خدا کی طرف سے ہے اور خواص اشیاء کو مختلف اسباب مخفیہ کا نتیجہ دیکھ کر بھی ماننا
پڑے گا کہ انہی اسباب مخفیہ کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کا حکم ان تک پہنچتا ہے اور انہی کی
آخری کڑی کا نام ملک ہے۔

۸۴
ملائكة الله
لمہ ملکیہ ترقی کرتا ہے
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ لمہ ملکیہ ترقی کرتا ہے اور ترقی کرتے کرتے اس مقام
پر پہنچ جاتا ہے کہ ایک لمہ سے دو ہو جاتے ہیں۔اور اگر کسی نے نہ سمجھے ہوں تو پھر
بتائے دیتا ہوں کہ اس کے معنے تحریک کے ہیں اور اس کی ترقی کرنے کا یہ مطلب ہے
کہ فرشتے جو تحریکیں کرتے ہیں وہ بڑھتی جاتی ہیں۔ایک سے دو، دو سے تین ، تین سے
چار حتی کہ کئی ہو جاتی ہیں۔جب کوئی شخص ایک تحریک کو قبول کرتے کرتے اس مقام پر
آ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ وہ زیادہ کا مستحق ہے تو اسے اور زیادہ طاقت دے
دی جاتی ہے پھر گویا دو فرشتے اس کے اندر تحریک کرتے ہیں۔اس کے دو محافظ ہو
جاتے ہیں پھر تین اور اسی طرح بڑھتے جاتے ہیں۔اور یہ بات ہم قانونِ قدرت میں
بھی دیکھتے ہیں کہ جو شخص کسی چیز کا صحیح طور پر استعمال کرتا ہے اس کی اس کے متعلق
طاقتیں بڑھ جاتی ہیں۔مثلاً جو لوگ علوم پڑھتے ہیں ان پر نئی نئی باتیں منکشف ہوتی
رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے بھی اس اصل کے متعلق فرمایا ہے۔وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت: ۷۰) کہ جو لوگ ہمارے رستہ پر چلتے ہیں تو ان کو
ہم کئی رستے بتا دیتے ہیں۔جب خدا تعالیٰ تک پہنچانے والے ایک رستہ پر چلتے ہیں تو
انہیں قرب کے اور رستے بتا دیئے جاتے ہیں۔یعنی جب وہ ایک نیکی پر عمل کرتے
ہیں تو اور نئی نئی نیکیوں کا انہیں علم حاصل ہو جاتا ہے اور وہ ان کو عمل میں لاتے ہیں۔اور ایسی نیکیاں جو پہلے وہم و خیال میں بھی نہیں ہوتیں خدا کے رستہ میں کوشش کرنے
والے کو بتائی جاتی ہیں۔چنانچہ اس کا ثبوت قرآن سے ملتا ہے۔ایک جگہ تو خدا تعالیٰ

۸۵
ملائكة الله
فرماتا ہے اِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَا عَلَيْهَا حَافِظ (الطارق:۵) کہ ہر ایک انسان پرفرشته مقرر
ہے جو اسے شیطانی تحریکوں سے بچاتا ہے اور نیکی کی تحریکیں کرتا ہے مگر ایک دوسری
آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان اس فرشتہ کی تحریکوں کو مان لیتا ہے تو ایسے مقام
پر پہنچ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اب شیطان اس کے ساتھ ہی نہ رہے اور اسے
بالکل محفوظ کر دیتا ہے اور وہ اس طرح کہ انسان کے قلب پر اثر کئی ذرائع سے ہوتا ہے
کبھی آنکھ کے ذریعہ کبھی ناک کے ذریعہ، کبھی کان کے ذریعہ، کبھی زبان کے ذریعہ
غرضیکہ کئی ذرائع ہیں خدا تعالیٰ ان سب ذرائع کے لئے محافظ مقرر کر دیتا ہے۔گویا
جب کوئی انسان نیک تحریکوں کو مانتا جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اور فرشتے اس کے محافظ مقرر
کر دیتا ہے جو اُن دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں جن کے ذریعہ شیطان داخل ہو کر قلب
پر اثر ڈالتا ہے۔پہلے تو سب دروازوں پر ایک فرشتہ تھا کہ وہ چکر لگا تا اور دیکھتا رہے
کہ کسی دروازے سے شیطان داخل نہ ہو سکے پھر ترقی کرتے کرتے اس طرح ہوتا ہے
کہ ہر سوراخ پر فرشتہ مقرر ہو جاتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔لَهُ مُعَقِّبَت من
b
بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ الله (الرعد:۱۲) لوگوں نے غلطی سے اس
آیت کو ہر انسان کے متعلق سمجھا ہے مگر اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ذکر
ہے۔اور آہ کی ضمیر آپ ہی کی طرف جاتی ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہمارا ایسا
بندہ ہے کہ اس کے آگے اور پیچھے محافظ مقرر ہیں۔کوئی شیطانی تحریک نہیں جو شیطانی
ہو کر اس کے پاس پہنچے ہر ایک شیطانی تحریک اس کے پاس آکر رُک جائے گی اور
اس تک نہیں پہنچ سکے گی۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کے لئے ایک ہی فرشتہ مقرر ہوتا ہے لیکن جو خدا

۸۶
ملائكة الله
کے خاص مقرب ہوتے ہیں ان کے لئے کئی کئی ہوتے ہیں۔چنانچہ اس کا لطیف ثبوت
دوسری جگہ سے بھی ملتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ترقی کرتے کرتے مؤمن اس درجہ کو پہنچ جاتا
ہے کہ اس کے ہر سوراخ پر فرشتے بیٹھ جاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلَمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى
الدار (الرعد: ۲۴-۲۵) فرمایا۔جب انسان مرنے کے بعد جنت میں جائیں گے تو
ملائکہ ہر دروازے سے آکر ان کو سلام کریں گے اور کہیں گے کہ تمہارے صبر کے بدلہ
میں تم پر سلامتی ہو۔اس آیت کے یہ معنے نہیں کہ بہت سارے فرشتے ہوں گے اس
لئے مختلف دروازوں سے آکر سلام کریں گے کیونکہ اگر بہت فرشتے ہوں تو وہ بھی ایک
ہی دروازہ سے آسکتے ہیں۔اور اگر کہا جائے کہ اتنا ہجوم ہو گا کہ ایک دروازہ سے نہیں
آسکیں گے تو پھر اس کے بیان کرنے کی کیا ضرورت اور کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ایک
دروازہ سے آئیں یا مختلف دروازوں سے آئیں ایک ہی بات ہو گی۔اصل میں اس
کے یہی معنے ہیں کہ قیامت کے دن ہر دروازہ کا فرشتہ آئیگا اور آکر مبارک باد دے گا
کہ تم اس میں کامیاب ہو گئے ہو جس میں میں اور تم دونوں مل کر شیطان کا مقابلہ کرتے
رہے تھے۔اس وقت فرشتہ کو بھی خوشی ہوگی اور انسان کو بھی۔تو ہر سوراخ کا فرشتہ اسے
سلامتی کی دُعا دے گا۔رہی یہ بات کہ آیا کئی دروازے ہوتے ہیں یا نہیں یہ موٹی بات ہے اور ہر
انسان جانتا ہے کہ بیرونی چیزوں کے اثر کرنے کے کئی ذرائع ہیں۔کبھی انسان آنکھ سے
روپی دیکھتا ہے تو اس کے دل میں لالچ پیدا ہوتی ہے اور وہ چوری کرنے پر آمادہ ہو جاتا
ہے۔اگر اس کی آنکھیں نہ دیکھتیں تو یہ خیال بھی اس کے دل میں نہ پیدا ہوتا۔پھر کبھی

۸۷
ملائكة الله
انسان سنتا ہے کہ فلاں کے پاس بہت مال ہے تو چوری کا خیال پیدا ہو جاتا ہے۔اگر وہ
نہ سنتا تو یہ خیال بھی اسے پیدا نہ ہوتا۔اسی طرح بعض خیال چھونے کے ذریعہ سے،
بعض سونگھنے کے ، بعض چکھنے کے ذریعہ سے پیدا ہو جاتے ہیں۔تو بدی یا نیکی کی تحریکیں
انہی ذرائع سے پیدا ہوتی ہیں اور ان ہی راستوں کے ذریعہ شیطان اس کے اندر
داخل ہوتا ہے ان پر ایک ایک فرشتہ مقرر کر دیا جاتا ہے جو حفاظت کرتا رہتا ہے اور کسی
بری تحریک کو اندر نہیں جانے دیتا۔لیکن خاص اور عام لوگوں کے ان
محافظ فرشتوں میں
ایک فرق ہوتا ہے اور وہ یہ کہ عام کے محافظ تو صرف بُڑی تحریکوں کو اندر جانے سے
روکتے ہیں لیکن خاص کے محافظ بڑی تحریکوں کو بھی نیک کر کے اندر جانے دیتے ہیں۔مثلاً ایسا انسان جب سنتا ہے کہ فلاں دولت مند ہے تو بجائے اس کے کہ اس کے دل
میں یہ تحریک ہو کہ ڈاکہ مار کر اس کا مال حاصل کرے اس کے دل میں یہ تحریک ہوتی
ہے کہ خدا اسے اور بھی دے اور یہ نیک کاموں میں صرف کرے۔غرض اس طرح ان
کے اندر ہر تحریک نیک ہو کر جاتی ہے مگر خدا کے نبیوں کے ساتھ ان فرشتوں کے یہی دو
کام نہیں ہوتے کہ اول کسی بڑی تحریک کو اندر نہیں جانے دیتے اور دوسرے اس کو نیک
کر کے اندر جانے دیتے ہیں بلکہ ان کے دل میں پیدا ہونے والی تحریکوں کے باہر بھی
نیک اثرات پیدا کرتے ہیں۔خدا کے نبی کے بات کرتے وقت ، اس کے کسی کی طرف
دیکھتے وقت، کسی کو چھوتے وقت، غرضیکہ ان کی ہر حالت میں فرشتے نیک اثر پیدا
کرتے رہتے ہیں۔شاید کوئی کہے کہ کسی کے مال کو دیکھ کر جب کسی کے دل میں چوری کا خیال پیدا
ہوتا ہے تو یہ اس کے اندر پیدا ہوتا ہے، باہر نہیں پیدا ہوتا۔اس لئے فرشتے اس کے متعلق

۸۸
ملائكة الله
کیا حفاظت کر سکتے ہیں۔گو یہ بات غلط ہے کیونکہ چوری کا جو خیال پیدا ہوگا وہ کسی
محرک سے ہی پیدا ہوگا اور محترک چیز باہر ہی ہو گی۔مگر یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسروں
کے بد خیالات کا بھی اثر ہوتا ہے۔ایک کے بُرے خیالات دوسرے کے دل پر اثر
کر دیتے ہیں۔اور یہ اثر چھونے ، باتیں کرنے یا پاس بیٹھنے سے ہوتا ہے یہ بات
علمی طور پر بھی ثابت ہے۔مسمریزم ایک علم ہے۔اس میں ایک شخص دوسرے کو کہتا
ہے۔سو گیا سو گیا۔اور اپنے دل میں خیال لاتا ہے کہ سو گیا۔جب زور سے یہ خیال
اس کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے تو وہ شخص فی الواقع سو جاتا ہے۔پھر یہاں تک ہو
جاتا ہے کہ اسے کہا جاتا ہے، لکڑی کی طرح سخت ہو جا تو وہ ایسا ہی ہو جاتا ہے۔اس
وقت اگر اسے ایسی طرز پر لٹا کر کہ اس کی کمر کے نیچے کوئی سہارا نہ ہو۔اس پر بوجھ
بھی رکھ دیا جائے تو اس کی کمر ٹیڑھی نہیں ہوگی۔اسی طرح اگر کہا جائے تو ہکی ہو گیا تو
وہ بلی کی طرح میاؤں میاؤں کرنے لگ جائے گا یا اگر کہا جائے کہ گنا ہو گیا تو کتے
کی طرح بھونکنے لگ جائے گا۔تو ایک شخص کے خیال کا اثر دوسرے پر ہوتا ہے۔دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے لوگ موجود ہیں جن کا بُرا اثر اس ملک میں جہاں وہ
رہتے ہیں اس شہر میں جہاں وہ بستے ہیں اس گاؤں میں جہاں وہ سکونت رکھتے ہیں
پڑتا ہے اور ہر انسان اس کا تجربہ کر سکتا ہے کہ ایک شخص کے خیال کا اثر دوسروں پر
پڑ رہا ہے۔حتی کہ بچے بھی اس اثر کو محسوس کرتے ہیں۔چنانچہ ایک بچہ کی آنکھیں
بند کر کے کوئی چیز کہیں چھپا کر رکھ دیتے ہیں اور پھر سب خیال کرنے لگتے ہیں کہ وہ
لڑکا اس طرف چلے جہاں وہ چیز رکھی ہوئی ہے تو وہ ادھر ہی چلا جاتا ہے اور اس چیز
کے پاس پہنچ کر اسے اُٹھا لیتا ہے۔

۸۹
ملائكة الله
ایک دفعہ ایک سکھ طالب علم نے جو گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا اور حضرت مسیح
موعودؓ سے اخلاص رکھتا تھا حضرت صاحب کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھے خدا پر یقین تھا مگر اب
میرے دل میں اس کے متعلق شکوک پڑنے لگ گئے ہیں۔حضرت صاحب نے اسے کہلا
بھیجا کہ جہاں تم کالج میں بیٹھتے ہو اس جگہ کو بدل لو۔چنانچہ اس نے جگہ بدل لی اور پھر بتایا
کہ اب کوئی شک نہیں پیدا ہوتا۔جب یہ بات حضرت صاحب کو سنائی گئی تو آپ نے فرمایا
کہ اس پر ایک شخص کا اثر پڑ رہا تھا جو اس کے پاس بیٹھتا تھا اور وہ دہریہ تھا۔جب جگہ بدل
لی تو اس کا اثر پڑنا بند ہو گیا اور شکوک بھی نہ رہے۔تو بڑے آدمی کے پاس بیٹھنے سے بھی بلا
اس کے کہ وہ کوئی لفظ کہے اثر پڑتا ہے اور اچھے آدمی کے پاس بیٹھنے سے ہلا اس کے کہ وہ
کچھ کہے اچھا اثر پڑتا ہے۔پس دُنیا میں خیالات ایک دوسرے پر اثر کر رہے ہوتے ہیں مگر
ان کا پتہ نہیں لگتا۔ایک شخص کسی مجلس میں جاتا ہے جہاں کسی شخص کے دل میں کوئی برا خیال
ہوتا ہے اور کسی کے دل میں کوئی۔وہ اس کے دل پر اثر کر رہے ہوتے ہیں اور اسے پتہ بھی
نہیں ہوتا مگر جب ملائکہ اس کے ہر دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں ہاتھ ، کان، ناک،
منہ اور آنکھ وغیرہ دروازوں پر تو ایسے لوگ جب کسی مجلس میں جاتے ہیں ان پر کوئی بڑا اثر
نہیں ہوسکتا۔ان پر پاک ہی پاک اثر ہوتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تو
پاک تھے مگر دوسروں کو سکھانے کے لئے جب آپ کسی مجلس میں بیٹھتے تو ستر دفعہ استغفار
کرتے۔اس سے آپ نے مسلمانوں کو سکھایا کہ وہ بھی ایسا ہی کیا کریں۔تو خیالات کا اثر یقینی اور ثابت شدہ اثر ہے۔جو لوگ زیادہ نیک اور متقی ہوتے ہیں
انکے ہر دروازہ پر کہ جس سے خیالات کا اثر اندر آتا ہے فرشتے متعین ہوتے ہیں جو انہیں
بُرے اثرات سے محفوظ کر دیتے ہیں۔

۹۰
ملائكة الله
شیطان سے کیا مراد ہے
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ شریعت نے انسان کے ذاتی بُرے خیالات کو بھی شیطانی
قرار دیا ہے اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ شیطان کا وجود ہی نہیں ہے کیونکہ میرا یہ بھی یقین
ہے کہ ہر نیک تحریک در حقیقت انسان کے قلب سے ہی پیدا ہوتی ہے۔حالانکہ میں ملائکہ
اور ان کے اثرات کا قائل ہوں۔پس میرے قول کا یہ مطلب ہے کہ شریعت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی خیالات کو
بھی شریعت نے شیطانی قرار دیا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں
بدخیال آئے تو شیطان اس پر اپنا پر تو ڈال کر اس کو بڑھا دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا۔ایک وضوء کا شیطان
ہے اس کا نام ولہان ہے۔اس کا کام یہ ہے کہ پانی زیادہ گرواتا ہے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے فرمان کا اس جگہ یہ مطلب نہیں کہ واقع میں کوئی وضوء کا شیطان ہے بلکہ آپ
نے دل کے خطرہ کا نام شیطان رکھا ہے۔شیطان کا کام تو خدا تعالیٰ سے دُور کرنا ہے پانی
سے اس کا تعلق نہیں۔اور ولہان کے معنے ہیں ایسا متفکر کہ جسے ایک خیال کے سوا اور کوئی
خیال ہی نہ رہے اور اسی حالت کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولہان نامی شیطان
رکھا ہے۔اس حالت کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان
کو کچھ ہوش ہی نہیں رہتی اور بجائے اس کے
کہ وضوء کے وقت اسے نماز کی طرف توجہ ہو۔وہ اپنے خیالات میں محو ہو کر پانی بہاتا چلا
جاتا ہے۔ورنہ فی الواقع شیطان اس کو پانی گرانے کے لئے نہیں کہتا کیونکہ شیطان کو زیادہ
ترمذی ابواب الطهارة باب كراهية الاسراف فى الوضوء

یا کم پانی کرانے سے کیا تعلق۔۹۱
ملائكة الله
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کا بھی ایک شیطان ہے
جونماز میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی
جب میں نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو مختلف خیالات میرے دل میں آنے لگ جاتے
ہیں۔آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے اور اس کا نام خنزب ہے۔درحقیقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے شیطان کا نام خنزب بتایا ہے۔یہ مرکب لفظ ہے خئی اور
از یب سے خنی کے معنے نوائب الدھر کے ہیں۔اور ازیب کے معنے داہیہ کے ہیں یعنی
آفات اور بلائیں اور مصیبتیں۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ دُنیا
کے حوادث انسان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔اگر انسان دُنیا میں حتی المقدور علیحدگی اختیار
کرے تو وہ اس حالت سے بچ سکتا ہے۔غرض دل کے بُرے خیالات کا نام بھی
شیطان رکھا گیا ہے۔لمہ ملکی اور شیطانی انسان کی قلبی حالت کا نتیجہ ہوتے ہیں
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ پہلے ملک یا شیطان کی تحریک نہیں ہوتی۔پہلی
تحریک خواہ بُری ہو یا اچھی انسان کے اپنے قلب سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر انسان فطرت پر پیدا کیا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ ہر انسان نیکی پر پیدا کیا گیا ہے پھر حالات اور صحبتوں
سے اس کے قلب میں خیال پیدا ہوتے ہیں۔ان خیالات کو بڑھانے کے لئے
مسلم کتاب السلام باب التعوذ من الشيطان الوسوسة في الصلوة

آج 10 میں سے 10 باقی