بقیہ تقریر

ملائکۃ اللہ, حصہ 2

۹۲
ملائكة الله
جو نیک ہوتے ہیں ملائکہ آجاتے ہیں اور بد کے لئے شیطان۔چنانچہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَن كَانَ لَهُ مِنْ قَلْبِهِ وَاعِظُ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ اللَّهِ
حافظ جس کے اپنے دل میں نیک خیال پیدا ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ بھی اس کے لئے ایک
نگران فرشتہ کو مقرر کر دیتا ہے اور یہی حال بُری تحریکوں کا ہوتا ہے جس کے دل میں بڑے
خیالات پیدا ہونے لگتے ہیں اس کے اوپر ایک شیطان مسلط ہو جاتا ہے۔پس معلوم ہوا کہ نیکی اور بدی پہلے انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔گو اس کی
تحریک بیرونی اسباب سے ہوتی ہو۔اور پھر اگر نیک تحریک ہو تو ملک اس کو بڑھاتا ہے اور
اگر بد ہو تو شیطان ایسے آدمی کے ساتھ لگ جاتا ہے۔ورنہ اگر تحریک پہلے ہی سے باہر سے
آتی اور قلب کا اس سے تعلق نہ ہوتا اور اس کے قبول کرنے یا رد کرنے میں اس کا کوئی دخل
نہ ہوتا تو پھر انسان مجبور ہوتا۔لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ ”کند ہم جنس با ہم جنس پرواز“ کے
ماتحت جب قلب میں نیکی کی تحریک پیدا ہوتی ہے تو ملائکہ سے تعلق ہو جاتا ہے اور جب
برائی کی تحریک ہوتی ہے تو بد ارواح تعلق پیدا کر لیتی ہیں۔پس یہ جو دونوں
تحریکیں ہیں ان کے متعلق یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے۔بہت
لوگ سوال کیا کرتے ہیں کہ ہم روحانی ترقی کس طرح حاصل کریں۔ان کا جواب یہ
ہے کہ روحانی ترقی حاصل کرنے کا طریق یہ ہے کہ انسان اپنے قلب کا مطالعہ کرتا
رہے۔روحانی ترقی یہی ہوتی ہے کہ انسان کو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج اور مراتب کا حال
معلوم ہوتا جائے اور اس کا ذریعہ یہی ہے کہ انسان دیکھے کہ اس کے قلب میں نیک
احیاء علوم الدین مؤلف امام غزالی جزء ۳ کتاب شرح عجائب القلب بيان مجامع أوصاف القلب و امثلته
مطبوعہ بیروت

۹۳
ملائكة الله
تحریکیں زیادہ ہوتی ہیں یا بد۔اگر نیکی کی تحریکیں زیادہ ہوں
تو سمجھ لے کہ خدا تعالیٰ کی
طرف ملائکہ اس کا قدم بڑھا رہے ہیں۔پس بجائے اس کے کہ انسان اپنی نمازوں کو،
اپنے روزوں کو ، اپنے چندوں کو دیکھے کہ ان میں میں نے کس قدر ترقی کی ہے، اسے یہ
دیکھنا چاہئے کہ اس کے قلب میں کیا تحریکیں ہوتی ہیں۔اس کا قلب اسے زیادہ نماز ،
زیادہ روزے اور زیادہ نیکی کرنے کا حکم دیتا ہے یا نہیں۔اگر قلب حکم نہیں دیتا تو سمجھ
لے کہ جو کچھ کر رہا ہے وہ صرف ایک ابتدائی کوشش ہے یا عادت ہے یا ریاء ہے اور
خدائی کام نہیں۔اگر نمازیں پانچ چھوڑ دس بھی پڑھتا ہے یعنی علاوہ فرائض کے پانچ
وقت نوافل ادا کرتا ہے مگر اس کا قلب نماز سے متنفر ہے تو معلوم کر لے کہ ابھی وہ
ایسے مقام پر نہیں پہنچا کہ ملائکہ کا اس سے تعلق قائم ہو جائے بلکہ ممکن ہے کہ ابھی وہ
ابتدائی کوشش کے مقام پر بھی نہیں پہنچا بلکہ اس کا نفس رسما یا عادتا یار یاؤ اس سے
نمازیں پڑھوا رہا ہے۔اور اگر اسے ابھی عمل کی توفیق نہیں ملی مگر اس کے دل میں نیک
تحریکیں پیدا ہو رہی ہیں تو سمجھے کہ فرشتے اس سے تعلق پیدا کر رہے ہیں پس تم اپنی
نمازوں ، روزوں وغیرہ سے اپنی حالت کا اندازہ نہ کرو بلکہ تمہارے دل میں جو کچھ
ہو اس کو دیکھو۔جن قوموں کے دل خراب ہو جاتے ہیں وہ خواہ ظاہرہ طور پر کتنی ہی
مضبوط ہوں گر پڑتی ہیں۔روس کو ہی دیکھ لو کتنی بڑی حکومت تھی لیکن حضرت مسیح موعود
کی اس کے متعلق چونکہ پیشگوئی تھی اس لئے ان لوگوں کے دل خراب ہو گئے اور اس
سے ساری سلطنت خراب ہو گئی۔حالانکہ ظاہری خرابی سے معا پہلے وہ ایک زبر دست
حکومت سمجھی جا رہی تھی۔تو کسی انسان کو اپنے متعلق نمازوں، روزوں اور زکوۃ سے
فیصلہ نہیں کرنا چاہئے کہ میں نے نیکی اور تقویٰ میں کس قدر ترقی کی ہے بلکہ اپنے قلب

۹۴
ملائكة الله
کے اندر جو چیز ہے اس سے اپنی نیکی اور تقویٰ کو دیکھے۔اگر اس کے دل میں نیک
تحریکیں بڑھ رہی ہوں تو سمجھ لے کہ ملائکہ کا پر تو جو اس پر پڑتا ہے وہ بڑھ رہا ہے خواہ
ابھی تک بعض گناہ اس سے نہ چھوٹے ہوں۔اور اگر برائی کی تحریکیں اس کے قلب
میں بڑھ رہی ہوں ، تو خواہ اچھا کام کر رہا ہو یہی خیال کرے کہ اس کا شیطان سے
تعلق بڑھ رہا ہے۔پس نمازیں زیادہ پڑھنا یا روزے رکھنا ایمان کی علامات نہیں۔تمہیں اپنے قلوب کو دیکھنا اور ان کا مطالعہ کرنا چاہئے۔لوگوں کا کام تمہارے متعلق یہ
ہے کہ تمہارے اعمال کا مطالعہ کریں لیکن تمہارا کام اپنے متعلق یہ ہے کہ اپنے قلب کا
مطالعہ کرو۔لمہ ملکی اور لمہ شیطانی کا موازنہ کرنے کا طریق
اب میں ایک موٹا اصول بتا تا ہوں کہ کس طرح معلوم ہو کہ تمہاری تحریکوں میں
شیطان کا دخل زیادہ ہے یا ملائکہ کا۔پہلے میں نے بتایا ہے کہ اصل تحریکیں خواہ بری ہوں یا اچھی ، تمہاری اپنی ہوتی
ہیں۔فرشتے یا شیطان کی نہیں ہوتیں اس لئے تمہیں اپنے قلب کو دیکھنا چاہئے اور اس کو دیکھ
کر معلوم کرنا چاہئے کہ تمہارے ساتھ کس کا تعلق زیادہ ہے۔اوّل۔اگر تم دیکھو کہ پہلے دل میں نیک خیال پیدا ہوتا ہے اور پھر بد تو سمجھ لو کہ فرشتہ
کا تعلق تم سے شیطان کی نسبت زیادہ ہے۔فرشتہ اپنے تعلق کو بڑھانا چاہتا ہے مگر شیطان
اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔تو ہمیشہ جب کسی بدی کا خیال پیدا ہو یہ دیکھو کہ اس سے پہلے نیکی
کا خیال تم میں پیدا ہوا تھا یا نہیں۔اگر پیدا ہوا تھا تو ملک کا تعلق تم سے بہت زیادہ ہے

۹۵
ملائكة الله
بنسبت شیطان کے۔مثلاً تم نماز پڑھنے کے لئے آئے ہو مگر تمہارے دل میں وسوسے
پڑتے ہیں تو معلوم ہوا کہ ملائکہ کا تم سے زیادہ تعلق ہے۔تم نیکی کرنے آتے ہو اور شیطان
اسے خراب کرنے لگتا ہے۔دوم۔اگر تم دیکھو کہ جب کوئی برا خیال تمہارے دل میں پیدا ہوتا ہے تو جھٹ
ساتھ ہی نیک خیال بھی پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ مسجد میں چلولوگ
دیکھیں گے کہ میں بھی نماز پڑھتا ہوں اور بعد میں یہ خیال آجاتا ہے کہ نماز پڑھنی ہے تو پھر
اللہ ہی کی پڑھوں گا۔تو ایسی صورت میں سمجھ لو کہ ملائکہ کا تعلق تم سے زیادہ نہیں مگر پھر بھی
ملائکہ نے تم کو بالکل چھوڑ بھی نہیں دیا۔جب انہوں نے موقع دیکھا جھٹ آجاتے ہیں تا کہ
نیکی کی طرف لے آئیں۔اس حد تک انسان محفوظ ہوتا ہے کیونکہ ملائکہ نے اس سے محبت کا تعلق ترک نہیں کیا
ہوتا۔پہلا درجہ تو یہ تھا کہ وہ اسے اوپر اُٹھاتے تھے اور شیطان نیچے کھینچتا تھا۔دوسرا یہ کہ وہ
ڈوبنے لگتا تھا تو ملائکہ اسے بچاتے تھے۔جو انسان اس حالت میں ہو وہ بھی سمجھ لے کہ وہ
ایسے مقام پر ہے کہ ترقی کر سکتا ہے مایوسی کی حد تک نہیں پہنچا۔سوم۔تیسرا درجہ نہایت نازک ہے اور وہ یہ ہے کہ تم محسوس کرو کہ بدی کی تحریک
ہوتی ہے مگر ساتھ اس کے نیکی کی تحریک نہیں ہوتی۔گھنٹہ پر گھنٹہ اور دن پر دن گزرتا جاتا
ہے مگر دل میں اس تحریک کے خلاف جوش نہیں پیدا ہوتا۔اگر یہ حالت ہے تو سمجھ لو کہ تم کو
ملائکہ بالکل چھوڑ گئے ہیں اور تم بالکل شیطان کے قبضہ میں پڑ گئے ہو۔یہ تین درجے تو وہ ہیں جن میں بدی کی تحریک نیکی کے برابر یا اس سے زیادہ ہوتی
ہے اور ان میں سے ایک درجہ پر قائم شخص کو بہت ہوشیار رہنا چاہئے۔ان سے اوپر دو اور

۹۶
ملائكة الله
درجے ہیں جن میں لمعہ ملکی اور لمہ شیطانی سے انسان کا واسطہ پڑتا ہے مگر لمہ ملکی غالب
ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں :
(۱) پہلے نیک خیال پیدا ہوتا ہو اور اس کے بعد بد خیال پیدا ہوتا ہو۔جب یہ
حالت ہو تو سمجھ لینا چاہئے کہ گو فرشتے پورے طور پر اس کے اردگر د نہیں ہیں لیکن اصل تعلق
فرشتوں کا ہے شیطان صرف ترقی روکنے کے لئے زور لگا رہا ہے۔(۲) دوسری حالت یہ ہے کہ نیک خیالات پہلے پیدا ہوں اور بد بعد میں مگر بد
خیالات بہت کم پیدا ہوں یا یہ کہ مختلف قسم کی نیک تحریکوں میں سے بعض کے متعلق دل میں
خیال پیدا ہوں بعض کے متعلق نہیں۔اس حالت کے متعلق جان لینا چاہئے کہ فرشتوں کا
تعلق مضبوط ہو رہا ہے اور شیطان کا کم۔اور کوئی دروازہ اس کے لئے کھلا رہ گیا ہے۔جب
اس سے اوپر انسان ترقی کرتا ہے تو پھر شیطانی حملہ سے بالکل محفوظ ہو جاتا ہے۔ان پانچوں
ذریعوں سے پتہ لگ سکتا ہے کہ انسان بدی میں بڑھ رہا ہے یا نیکی میں ترقی کر رہا ہے۔اب یہ سوال ہوتا ہے کہ انسان کے اندر کون سی تحریک زیادہ زبردست ہے آیا ملکی
تحریک یا شیطانی؟ اور انسان کے لئے کون سے راستے زیادہ کھلے ہیں؟ ملائکہ کے رستے یا
شیطان کے۔اس سے یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ خدا نے انسانی ترقی کے زیادہ سامان
رکھے ہیں یا گمراہی کے؟ صوفیاء سے ایک غلطی ہوئی ہے۔یا یوں کہنا چاہئے کہ ان سے
ٹیکنیکل یعنی اصطلاحی غلطی ہوئی ہے حقیقی غلطی نہیں اور وہ یہ کہ ایک چیز کا مفہوم سمجھنے میں
انہوں نے غلطی کھائی ہے۔عام طور پر بلکہ سارے کے سارے لکھتے ہیں کہ فرشتہ کا ایک ہی
رستہ ہے اور شیطان کے انسان کے اندر داخل ہونے کے کئی دروازے ہیں، مگر یہ غلط ہے۔اوّل تو قانونِ قدرت سے یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے۔پھر قرآن کریم کی رو سے بھی غلط

۹۷
ملائكة الله
ہے۔قانونِ قدرت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے اندر خیالات بیرونی اثرات سے
پیدا ہوتے ہیں۔مثلاً ایک شخص کے دل میں چوری کا خیال اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب وہ
کوئی چیز باہر دیکھتا ہے اسی طرح اور باتوں کے متعلق ہوتا ہے۔اس کے ساتھ یہ بھی معلوم
ہوتا ہے کہ جن ذرائع سے انسان کے اندر بُرے خیالات کی تحریک جاتی ہے انہی ذرائع
سے نیکی کے خیالات کی تحریک بھی جاتی ہے۔مثلاً جہاں دیکھنے سے یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ
فلاں مال چرا لیا جائے وہاں دیکھنے سے ہی یہ بھی خیال پیدا ہوتا ہے کہ فلاں غریب ہے اس
کی مدد کی جائے۔اسی طرح جہاں کان کے ذریعہ ایک بات سُن کر برا خیال پیدا ہوسکتا ہے
وہاں کان ہی کے ذریعہ نیک خیال بھی پیدا ہوتا ہے۔اسی طرح چھونے ، دیکھنے اور چکھنے
سے ہوتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ ہر چیز ایسی ہے کہ بدطور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے
اور نیک طور پر بھی۔اس لئے جن ذرائع سے شیطان اندر داخل ہوسکتا ہے انہی ذرائع سے
فرشتے داخل ہو کر نیکی کی تحریک بھی کرتے ہیں۔پھر قرآن کریم سے بھی یہ بات غلط ثابت ہوتی ہے کہ شیطان کے گمراہ کرنے
کے تو بہت سے راستے ہیں لیکن ملائکہ کا ایک ہی راستہ ہے۔ان کو دھوکا اس آیت سے لگا
ہے کہ وَانَّ هَذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ
سبيله (الانعام : ۱۵۴) خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ میرا سیدھا رستہ ہے اس کی اتباع کرو
اور مختلف رستوں کی اتباع نہ کرو۔وہ تمہیں کہیں کا کہیں پہنچا دیں گے۔اس سے معلوم ہؤا
کہ خدا کا ایک ہی رستہ ہے اور شیطان کے کئی رستے ہیں مگر اس آیت کے معنے سمجھنے میں
انہیں غلطی لگی ہے۔اول تو قرآن کریم میں ہی خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ وَالَّذِينَ
جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَاط (العنكبوت ۷۰ ) کہ جو لوگ ہمارے رستہ میں

۹۸
ملائكة الله
کوشش کرتے ہیں انہیں ہم مختلف رستے دکھاتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ نیکی کے بھی
مختلف رستے ہیں۔دوسرا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں جو ایک رستہ اور کئی رستے بتائے
گئے ہیں اس سے یہ بات بتائی ہے کہ خدا تک پہنچنے کے لئے کئی مذاہب قبول کرنے کی
ضرورت نہیں۔صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کے قبول کرنے سے انسان خدا
تک پہنچ سکتا ہے۔ہاں آگے اسلام نے روحانی ترقیوں کے لاتعداد رستے بتائے ہیں۔تو
اس آیت میں نفی اس بات کی کی گئی ہے کہ جس طرح شیطان نے گمراہ کرنے کے کئی رستے
رکھے ہوئے ہیں۔کہیں عیسائی بنے کی تحریک کرتا ہے، کہیں آریہ بنے کی کہیں کوئی اور جھوٹا
مذہب قبول کرنے کی۔اس طرح خدا نے نہیں کیا بلکہ خدا نے ایک مذہب رکھا ہے ہاں وہ
مذہب ایسا ہے جو کئی رستوں پر حاوی ہے۔اسی بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے صوفیاء نے غلطی کھائی ہے۔اصل میں خدا تعالیٰ
کی رحمت بہت وسیع ہے شیطان کے گمراہ کن طریقوں سے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے رحمتي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) کہ میری رحمت ہر چیز کو گھیرے
ہوئے ہے۔اب میں اس سوال کی طرف آتا ہوں کہ اگر نیکی کی تحریک کے بھی زیادہ ذرائع ہیں
تو پھر کیا وجہ ہے کہ دنیا میں شیطانی انسان زیادہ ہوتے ہیں اور دوسرے کم۔اس سے یہ
ثابت ہوتا ہے کہ شیطانی اثر ملائکہ کے اثرات کی نسبت زیادہ ہیں۔اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ شیطانی اور ملائکہ کی تحریکات کا مقابلہ اس طرح
نہیں کرنا چاہئے کہ بڑے لوگ زیادہ ہوتے ہیں یا نیک بلکہ اس طرح کرنا چاہئے کہ ہر
انسان کے اندر نیکی کی تحریک زیادہ ہوتی ہے یا برائی کی۔اس بات کو دیکھنے سے معلوم ہو

۹۹
ملائكة الله
جاتا ہے کہ لوگوں کے اکثر کام نیکی پر زیادہ مشتمل ہوتے ہیں بنسبت بدی کے۔اور بدی
صرف اس لئے زیادہ نظر آتی ہے کہ وہ گھناؤنی کئے ہونے کے سبب نمایاں نظر آتی ہے۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک وقت سب لوگ جہنم سے نکل
آئیں گے۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۱۰۲ حاشیه )
ایک شخص جو چوری کرتا ہے اسے بڑا بد معاش اور بُرا انسان کہا جائے گا مگر اور کئی
عیب ہوں گے جو اس میں نہیں ہوں گے اور کئی اچھی باتیں ہوں گی جو اس میں پائی جاتی
ہوں گی۔گویا اس میں کئی نیکیاں ہوں گی اور چوری کرنا ایک برائی ہوگی۔اور کوئی شخص ایسا
نہ ہوگا جس میں برائیاں زیادہ ہوں اور ان کے مقابلہ میں نیکیاں کم ہوں۔تو نیکی دُنیا
میں زیادہ ہوتی ہے اور برائی کم۔مگر چونکہ برائی پر ہر ایک کی نظر پڑتی ہے اس لئے وہ
نمایاں طور پر نظر آجاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ اگر کوئی شخص ایسا ہو جس کا صرف
ناک کٹا ہو اور باقی اعضاء بالکل درست ہوں تو اس کے ناک پر ہی نظر پڑے گی اور باقی
اعضاء کی خوبصورتی کوئی نہ دیکھے گا۔تو نیکیاں زیادہ ہوتی ہیں لیکن لوگوں کی نظر بُرائی پر
پڑتی ہے اس لئے اسی کو زیادہ نمایاں سمجھا جاتا ہے۔اب میں یہ بتا تا ہوں کہ فرشتہ دل میں تحریک کس طرح کرتا ہے اور اس کے تحریک
کرنے کا کیا ذریعہ ہے؟ اس کی تحریک کرنے کے متعلق اپنے تجربہ سے اور خدا کے ان
مقرب لوگوں کے تجربہ سے جنہیں علم دیا گیا ہے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب انسان کوئی نیک
کام کرتا ہے تو ملک اس کے دل میں اس کام کی محبت پیدا کر دیتا ہے اور جب کوئی انسان
ارادہ کر لیتا ہے کہ میں نیکی کے اس راستہ پر چلوں
گا تو ملک ہر موقع کے آنے پر اسے اطلاع
دیتا رہتا ہے کہ موقع آگیا ہے اس سے فائدہ اُٹھالو۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک انسان

ملائكة الله
کو مجبور کر کے وہ کام کراتا ہے بلکہ یہ ہے کہ اسے اطلاع دیتا رہتا ہے۔دوسرا ذریعہ ملک کے تحریک کرنے کا یہ ہے کہ علم کی زیادتی کرتارہتا ہے۔اس سے
انسان
کو نیکی کرنے کی تحریکیں پیدا ہوتی رہتی ہیں کہ یہ بھی نیکی ہے اسے کرلوں۔یہ بھی نیکی
ہے اس کو عمل میں لے آؤں۔مگر اصل منبع نیکی کا قلب ہی ہوتا ہے اسی پر ملک روشنی اور پر تو
ڈالتا ہے اور اس کا کام ان تحریکوں پر چلانا ہوتا ہے۔یعنی ملائکہ خود انسان سے نیکی نہیں
کراتے بلکہ نیکی کرانے کے لئے آسانی پیدا کرتے رہتے ہیں۔اس کی مثال یہ ہے کہ مثلاً
ایک معزز شخص بہت سے لوگوں میں سے گزرے اور وہ لوگ اس کو آگے سے رستہ دیتے
جائیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لوگ اسے چلاتے ہیں۔چلتا تو وہ خود ہے ہاں اس کے
چلنے میں وہ لوگ آسانی پیدا کر دیتے ہیں۔فرشتے بھی انسان کے لئے ایسے ذرائع پیدا
کرتے ہیں کہ وہ بآسانی نیکی کر سکے۔اسی طرح شیطان یہ نہیں کرتا کہ کسی سے جبراً کوئی برائی کراتا ہے بلکہ جب کوئی شخص
ایک بُرائی کا ارتکاب کر لیتا ہے تو شیطان اس کے سامنے دوسری رکھ دیتا ہے اور جب
دوسری کر لیتا ہے تو تیسری۔اسی طرح آگے آگے چلاتا جاتا ہے۔مثلاً چلتے چلتے کسی کو خیال
پیدا ہوا کہ چوری کروں۔اس خیال کے آنے پر شیطان نے اس کی توجہ اس طرف پھرادی
کہ فلاں شخص مالدار ہے۔گویا شیطان کا اتنا ہی کام ہے کہ مشورہ دے۔یہ نہیں کہ قلب پر
قبضہ پالے۔اس لئے جو نیکی یا بدی انسان کرتا ہے وہ اس کا اپنا ہی فعل ہوتا ہے۔ملک یا
شیطان صرف تحریک کر دیتا ہے۔تیسرا ذریعہ یہ ہوتا ہے کہ فرشتہ انسان کو ایسی جگہ لے جاتا ہے جہاں نیکی کی تحریک
پیدا ہو سکے۔آگے اس تحریک کا حاصل کرنا انسان کے دل کا کام ہوتا ہے۔

1+1
ملائكة الله
اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے۔اور وہ یہ کہ جب انسان کو ملائکہ یا شیطان کی
طرف سے مدد آتی ہے۔نیک باتیں فرشتہ سمجھاتا ہے اور بُری باتیں شیطان۔تو پھر بُرائی
کرنے میں انسان کا گناہ کیا ہوا۔مان لیا کہ برائی انسان نے کی مگر شیطان نے بھی تو اس
میں امداد دی۔اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ شیطان کی تحریک پیدا ہونے پر انسان کو گناہ
نہیں ہوتا بلکہ اس کے دبانے اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اسے ثواب ہوتا ہے۔ہاں اگر اس پر عمل کرے تو پھر گناہ ہوتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
ایک شخص آیا اور آکر کہا میرے دل میں ایسے ایسے بُرے خیال آتے ہیں کہ زبان کٹ
جائے۔انہیں بیان کرنے کو دل نہیں چاہتا۔فرمایا یہی بات ہے جو نور ایمان ہے۔تو شیطانی تحریک جو ہے وہ خود گناہ نہیں ہوتی۔اگر انسان کے دل میں کوئی
وسوسہ پیدا ہو اور وہ اسے ترک کر دے تو گناہگار نہ ہوگا۔چنانچہ قرآن کریم سے بھی
معلوم ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ
يُحاسِبكُمْ بِهِ الله ط (البقرة: ۲۸۵) تمہارے دل میں جو کچھ ہے تم اسے چھپا رکھو یا
ظاہر کر وہ تم سے خدا حساب لے گا۔اس میں بتایا ہے کہ یہ نہیں کہ کوئی خیال پیدا ہونے پر
سزادی جائے گی بلکہ اگر اسے دل میں محفوظ رکھ چھوڑو گے یا پھیلا ؤ گے تو تمہارا محاسبہ ہوگا۔پس شیطانی تحریک کو ظلم نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی۔ایسی تحریک ہزار بار
ہوا گر انسان اسے نہیں مانتا تو گنہگار نہیں ہوگا بلکہ اسے ثواب ہوتا رہے گا۔اب یہ سوال ہے کہ تحریک شیطان کی ہوتی کس طرح ہے؟ اور کس رنگ میں
شیطان تحریک کرتا ہے؟ سو یا درکھنا چاہئے کہ جو انسان نیک ہوتا ہے اور جس نے اپنے آپ
کو شیطان کے قبضہ میں نہیں دیا ہوتا بلکہ اس کا تعلق ملائکہ سے ہی ہوتا ہے اس کو شیطان نیک

۱۰۲
ملائكة الله
تحریکات کے ذریعہ ہی گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ہاں جب وہ شیطان کے قبضہ میں
چلا جاتا ہے تب بڑی تحریکوں کے ذریعہ گمراہ کرتا ہے۔اس کی تشریح میں آگے چل کر
کروں گا۔اس وقت اتنا بتا تا ہوں کہ شیطان کی تحریک کی دوشاخیں ہوتی ہیں۔ایک نیکی
کی اور دوسری بدی کی۔اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب شیطان بھی نیکی کی تحریک
کرتا ہے تو پھر کس طرح ممکن ہے کہ انسان اس کی تحریکوں سے بچے؟ ممکن ہے انسان ایک
نیک کام کرے مگر شیطان اس سے کرا رہا ہو۔جب بُرا کام ہو تب تو معلوم ہوسکتا ہے کہ
شیطانی ہے لیکن یہ کیونکر معلوم ہو کہ ایک نیک کام بھی شیطان کی تحریک کے ماتحت ہو سکتا
ہے۔اس کے لئے میں موازنہ کر کے بتاتا ہوں کہ فرشتے اور شیطان کی تحریک میں کیا
امتیازات ہوتے ہیں۔اوّل یہ بات یاد رکھو کہ فرشتے کی طرف سے وہی تحریک ہوگی جس کا نتیجہ نیک ہوگا۔بعض دفعہ ایک تحریک بظاہر نیک معلوم ہوتی ہے لیکن اس
کا نتیجہ بد ہوتا ہے اور بعض دفعہ نیک
تحریک ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ بھی نیک ہوتا ہے۔پس جب کسی تحریک پر عمل کرنے لگو تو
سوچ لو کہ اس کا نتیجہ تو بد نہیں ہوگا۔مثلاً نیکی کی تحریک ہوئی کہ فلاں بھائی نماز نہیں پڑھتا اس
کو سمجھا ئیں مگر جب سمجھانے لگے تو اس کا طریق یہ اختیار کیا کہ جہاں بہت سے آدمی بیٹھے
تھے وہاں اسے کہہ دیا کہ تو نماز نہیں پڑھتا اس لئے منافق ہے اس منافقت کو چھوڑ دے۔یہ تحریک تو نیک تھی لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اتنے آدمیوں کے سامنے جو اس کو اس طرح کہا
جائے گا تو وہ نماز کا ہی انکار کر دے گا۔حضرت خلیفہ اول سناتے تھے کہ آپ کا ایک داماد
وہابی تھا۔آپ سے ملنے کے لئے ایک رئیس آیا جس کا پاجامہ ٹخنے سے نیچے تھا۔اس نے
اس کے ٹخنے پر مسواک ماری اور کہا تو جہنمی ہے کہ اس طرح پاجامہ پہنے ہوئے ہے۔اس پر

۱۰۳
ملائكة الله
رئیس نے گالی دے کر کہا میں خدا اور رسول کو ہی نہیں مانتا وہ کیا ہوتے ہیں؟ حضرت خلیفہ
اول نے اپنے داماد کو کہا تو نے اچھی نصیحت کی ہے کہ اسے کافر بنادیا۔غرض ایک تحریک بظاہر نیک معلوم ہوتی ہے مگر اس کا نتیجہ بد نکلتا ہے۔یہ تحریک
ملک کی طرف سے نہیں ہوتی۔ملک وہی تحریک کرے گا کہ جس کا نتیجہ بھی نیک ہی ہوگا۔فرشتہ کی تحریک چونکہ خدا تعالیٰ کی تحریک کے ماتحت ہوتی ہے اس لئے وہ بدنتیجہ نہیں پیدا کر
سکتی۔پس کسی تحریک کے پیدا ہونے پر جہاں یہ دیکھ لو کہ نیک ہے وہاں یہ بھی دیکھ لو کہ اس
کا نتیجہ بھی نیک ہے یا نہیں۔اگر نتیجہ بد ہو تو سمجھ لو کہ شیطان کی طرف سے ہے ملک کی طرف
سے نہیں۔ہاں اگر نتیجہ نیک ہے تو ملک کی طرف سے ہوگی۔دوسرا طریق شیطان اور ملک کی تحریک میں موازنہ کرنے کا یہ ہے کہ فرشتے کی
تحریک میں موازنہ ہوتا ہے لیکن شیطان کی تحریک ایسی نہیں ہوتی۔شیطان ایک نیکی کراتا
ہے لیکن اس کی وجہ سے اس سے بڑی نیکی کو چھڑانا اس کے مد نظر ہوتا ہے۔مثلا نماز کی
جماعت ہو رہی ہے ادھر خیال پیدا ہوتا ہے کہ نفل پڑھیں، اب اگر جماعت کے چھوٹ
جانے کی پرواہ نہ کی جائے اور نفل پڑھے جائیں تو یہ شیطانی تحریک ہوگی کیونکہ بڑی نیکی کو
چھوٹی نیکی کے لئے ترک کر دیا گیا۔سرسید احمد صاحب کو جب کہا گیا کہ آپ نماز کیوں نہیں
پڑھتے تو انہوں نے کہا کہ یہ کام بھی دین ہی کا ہے جو میں کرتا ہوں ان کے کام کو دیکھ کر ایسا
معلوم ہوتا تھا کہ وہ اس میں فنا ہو گئے ہیں۔اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ وہ اس کام کو
بدی سمجھ کر کرتے تھے۔نیک سمجھ کر ہی کرتے تھے مگر چھوٹی نیکی پر انہوں نے بڑی کو قربان کر
دیا۔اس لئے یہ کام ان کا فرشتے کی تحریک سے نہیں کہلا سکتا۔غرض بعض دفعہ شیطانی تحریک بھی نیک ہی ہوتی ہے مگر بڑی نیکی کو چھڑ ا کر چھوٹی

·

آج 10 میں سے 10 باقی