بقیہ تقریر

ملائکۃ اللہ, حصہ 4

ملائكة الله
لئے یہ بات نہیں ہے۔تو فرشتوں کی تحریک سے انسان جتنا زیادہ کام لیگا طاقت اتنی ہی
زیادہ بڑھتی جائے گی۔دوسری بات جو قرآن سے معلوم ہوتی ہے وہ ایک عام قاعدہ ہے اور ہر شخص سمجھ
سکتا ہے کہ ”کند ہم جنس یا ہم جنس پرواز جو ہم جنس ہو جاتے ہیں ان کو آپس میں تعلق
پیدا ہو جاتا ہے۔اس قاعدہ کے ماتحت جو لوگ ملائکہ کی طرح ہو جاتے ہیں ان کے لئے
ملائکہ کے فیوض بھی بڑھتے جاتے ہیں۔ملائکہ کی صفت خدا تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے
کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم : ۷ ) وہ خدا کے حکم کی
نافرمانی نہیں کرتے۔جو حکم بھی انہیں ملتا ہے اسے بجالاتے ہیں۔جب کوئی شخص اسی صفت
کو اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے تو اس کے ساتھ ملائکہ کا تعلق ہو جاتا ہے۔کوئی کہے یہ تو بڑے لوگوں کا کام ہے چھوٹے درجہ کے لوگ کیا کریں لیکن ایسے
لوگوں کے لئے بھی کچھ ذرائع ہیں۔ان ذرائع کو بیان کرتے ہوئے میں سب سے پہلے اس
ذریعہ کو لیتا ہوں جو حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے۔پہلا ذریعہ جو حضرت صاحب نے فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ جس انسان پر جبرائیل
نازل ہو اس کے پاس بیٹھنے سے یہ بات حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی آنکھوں سے،اس
کے ہاتھوں سے، اس کے ناک سے، اس کے منہ سے ، غرض کہ اس کے جسم کے ہر ذرے
سے ایسی نورانی شعاعیں نکلتی ہیں جو قلوب پر اثر کرتی ہیں اور اس طرح ملک انسان پر
بالواسطہ نازل ہوتا رہتا ہے۔قرآن کریم سے اس کے متعلق اس طرح استدلال ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (التوبۃ: ۱۱۹) صادقوں کے ساتھ مل جاؤ۔اس کا یہی مطلب ہے کہ صادقوں سے ایسا تعلق پیدا کرو کہ جبرائیل کا جو اثر ان پر ہوتا ہے

112
ملائكة الله
اس سے تمہیں بھی سہار امل جائے۔ایک گرے ہوئے کے اُٹھانے کا کیا ذریعہ ہے یہی کہ وہ
دوسرے کو پکڑ کر اس کا سہارا لے کر کھڑا ہو جائے۔ایسا ہی جبرائیل جس پر نازل ہوتا ہواس
کا سہارا لے کر ایسے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ بھی قرآن سے
معلوم ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إِنَّ اللَّهَ وَمَلَيْكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب:۵۷)
اللہ اور اس کے ملائکہ اس نبی پر ہر وقت برکتیں بھیج رہے ہیں اور جب وہ برکتیں
بھیجتے ہیں تو مؤمنو! تمہارا بھی یہ کام ہے کہ تم بھی برکتیں بھیجو۔اس کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ یہ بات بیشک مانی کہ اس آیت میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم ہے مگر یہ کس طرح معلوم ہوا ہے کہ
اس کے نتیجہ میں ملائکہ سے تعلق ہو جاتا ہے۔اس کا ثبوت قرآن سے ہی ملتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا O وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً
وَأَصِيلًا هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلْئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ
(الاحزاب : ۴۲۔۴۴)
اے مومنو! اللہ کا کثرت سے ذکر کرو۔اور صبح شام تسبیح کرو۔وہ خدا ہی ہے اور اس
کے ملائکہ جو تم پر درود بھیجتے ہیں تا کہ تم کو ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جاویں۔ایک
جگہ تو حکم دیا ہے کہ چونکہ خدا اور ملائکہ اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔اور
دوسری جگہ یہ فرمایا کہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں۔پہلی آیت کے مطابق یہاں بھی یہ
چاہئے تھا کہ چونکہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی ایک دوسرے پر درود بھیجو

۱۱۸
ملائكة الله
لیکن یہ نہیں کہا گیا۔اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ پہلی بات مستقل حکم کا رنگ
رکھتی تھی۔یعنی
چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔اور دوسری آیت میں اس
فعل کی جزاء بتائی کہ چونکہ تم نے اس حکم کی تعمیل کی اس لئے اس کی جزاء میں خدا اور رسول
ان پر بھیجنے لگ گئے۔گویا وہاں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ کی وجہ سے درود کا حکم
دیا گیا تھا اور یہاں اس کی جزاء کو بیان کیا گیا ہے اور چونکہ جزاء کے بدلے میں پھر اور حکم
نہیں دیا جاتا اس لئے آگے یہ نہیں فرمایا کہ تم دوسرے بندوں پر بھی درود بھیجو مثلاً جب ہم
روپیہ دے کر کپڑا خریدیں تو کپڑا دینے والا یہ نہیں کہ سکتا کہ میں نے جو کپڑا دیا ہے اس کا تم
نے کوئی بدلہ نہیں دیا۔تو پہلی آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے، چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر
درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔مگر مؤمنوں کے لئے یہی فرمایا کہ ہم اور ملائکہ ان پر درود
بھیجتے ہیں۔اس کے ساتھ یہ
نہیں فرمایا کہ تم بھی اپنے بھائیوں پر درود بھیجو۔غرض اس آیت سے ثابت ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے
سے ملائکہ کیسا تھ تعلق ہو جاتا ہے۔پس جو لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود
بھیجیں گے ان کی ملائکہ سے ایک نسبت ہو جائے گی اور اس طرح ان سے تعلق ہے
ہو
جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ صلحاء نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کو بڑا اعلیٰ
عمل قرار دیا ہے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ دُعا جس میں خدا
کی حمد اور مجھ پر درود نہ ہو وہ دُعا قبول نہیں ہوگی (سنن ابی داؤد کتاب الصلوۃ باب الدعاء)
اس کا یہی مطلب ہے کہ جس دُعا میں خدا تعالیٰ کی حمد اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود
ہوگا وہ زیادہ قبول ہوگی۔یا درکھنا چاہئے کہ دنیا میں جو چیزیں ایک طرح کی ہوتی ہیں ان کا آپس میں بہت

119
ملائكة الله
تعلق ہوتا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُل لَّوْ كَانَ فِي الْأَرْضِ مَلْئِكَةٌ يَمْشُونَ مُطْمَئِنِّيْنَ
لنَزَلْنَا عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا (بنی اسرائیل: ۹۶) اگر دنیا میں ملائکہ ہوتے
تو ہم بھی فرشتے رسول بنا کر نازل کرتے۔گویا خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر لوگ ترقی کرتے
کرتے ملائکہ ہو جاتے تو ہم ان پر ملائکہ ہی نازل کرتے۔یعنی ملائکہ جیسے ہونے سے وہ
نازل ہوتے ہیں۔اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ انسان ملائکہ جیسا کس طرح ہوتا ہے؟
اول طریق ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں کا
پیغام دنیا کو پہنچایا جائے۔اللہ تعالیٰ ملائکہ سے فرماتا ہے۔فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ
رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ ( الحجر : ۳۰) یعنی اے فرشتو! جب میں انسان کو پیدا کروں اور
پھر وہ اپنے کمال کو پہنچ جائے اور میں اس پر اپنا کلام نازل کروں تو تم اس کے کام میں ہر
طرح مدد کرو اور اس کی پوری طرح فرمانبرداری کرو۔گویا نبی کے ساتھ ہونا اور اس کے مشن
کی تبلیغ کرنا ملائکہ کا کام ہے۔اب جو شخص نبی کے ساتھ ہو جائے گا اور تبلیغ کرے گا وہ چونکہ
ملائکہ جیسا کام کرے گا اس لئے انہی کی طرح کا ہو جائے گا اور جب وہ ایسا ہو جائے گا تو
ملائکہ اس سے اُنس کرنے لگیں گے اور اس سے تعلق پیدا کر لیں گے۔دوسرا طریق جو ملائکہ سے مشابہت پیدا کرنے سے ہی تعلق رکھتا ہے یہ ہے
کہ توحید کی اشاعت کی جائے۔کیونکہ خدا تعالیٰ ملائکہ کے متعلق فرماتا ہے کہ شَهِدَ اللهُ
أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ
الحكيم ( ال عمران:۱۹ ) اللہ کی توحید کی خدا بھی گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی۔اس سے
معلوم ہوا کہ خدا کی توحید کی اشاعت کرنا بھی ملائکہ کا ایک کام ہے اور جو اس کام کو کرتے

۱۲۰
ملائكة الله
ہیں وہ بھی ان سے برکت حاصل کر سکتے ہیں۔اور ہم تو یہاں تک دیکھتے ہیں کہ جولوگ
جھوٹے طور پر خدا کی وحدانیت کی اشاعت کرتے ہیں وہ بھی فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔ہندوستان میں رام موہن رائے اور پنڈت دیا نند کی قوموں
کو جتنی ترقی ہوئی اتنی دوسرے
ہندوؤں کو نہیں ہوئی۔وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلہ میں خدا کی توحید کے قائل ہیں اور
اس کی اشاعت کرتے ہیں۔پس توحید الہی کے متعلق غیرت رکھنے والا انسان بہت بڑی
برکات ملائکہ سے پالیتا ہے۔تیسرا طریق: ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کی تیسری تدبیر یہ ہے کہ
انسان کے قلب میں یہ تحریک ہو کہ عفو اور درگز رکو قائم کرے اور بدظنی کو ترک کرے۔جتنی یہ عادت زیادہ ہوگی اتنی ہی ملائکہ کی تحریک زیادہ ہوگی۔دوسروں کی غلطیوں کو
معاف کرنا اور عفو سے کام لینا ملائکہ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے: وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا (المؤمن:۸) ملائکہ مؤمنوں کے گناہوں کے
لئے معافی مانگتے ہیں۔جو انسان اپنے اندر اس صفت کو زیادہ پیدا کر لیتا ہے اس کا تعلق
ملائکہ سے ہو جاتا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔چنانچہ
فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے بھائی کے لئے دعا کرتا ہے ملائکہ اس کے لئے دعا کرتے
ہیں پس لوگوں کے گناہوں کو معاف کرنا اور غیظ وغضب کا پتلا نہ بننا فرشتوں سے تعلق
پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔چوکھا طریق جو ملائکہ سے مشابہت پیدا کرنے کی چوتھی تدبیر ہے یہ ہے
که انسان تسبیح و تحمید کرے۔خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو یہ کام بتایا ہے کہ وَتَرَى الْمَلِئِكَةٌ
مسلم - كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب فضل الدعاء بظهر الغيب

۱۲۱
ملائكة الله
حَافِينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِم (الزمر :۷۶ ) کہ وہ خدا کی تسبیح اور حمد
کرتے ہیں۔پس تسبیح و تحمید کرنے والے کا بھی ملائکہ سے خاص تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اس
کا ثبوت بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے ملتا ہے۔فرماتے ہیں جہاں کوئی خدا کا
ذکر کر رہا ہوتا ہے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔اس کے متعلق یہ بھی یاد رکھو کہ بالعموم میں قرآن سے استدلال کرتا ہوں اور
وہی بات حدیث میں مل جاتی ہے۔جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم بھی قرآن سے اخذ کر کے یہ باتیں فرماتے تھے۔ہاں آپ کا علم چونکہ
بہت وسیع اور نہایت کامل تھا اس لئے آپ زیادہ اعلیٰ طور پر ان باتوں کا اخراج کر
لیتے تھے۔يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِرم سے میں نے تسبیح کر ناملائکہ کا کام بتا یا تھا اور حدیث سے
یہ معلوم ہو گیا کہ جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں ملائکہ سے مشابہت پیدا ہو جاتی ہے اور
ان سے تعلق ہو جاتا ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جہاں خدا کا
ذکر ہو رہا ہو وہاں فرشتے نازل ہوتے ہیں یعنی اس جگہ اپنا فیضان نازل کرتے ہیں۔چند سال ہوئے میں نے ذکر الہی پر تقریر کی تھی اس کے متعلق ایک صاحب نے جو غیر
احمدی تھے اور ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے بتایا کہ میں فرشتوں کے فیضان کی زندہ شہادت
ہوں۔ان دنوں میری آنکھیں بیمار تھیں اور میں اس دن بڑی مشکل سے دوسروں کے
ذریعہ جلسہ گاہ میں گیا تھا لیکن تقریر سننے کے بعد میری آنکھیں اچھی ہوگئیں اور میں خود
واپس آ گیا۔مسلم کتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب فضل مجالس الذكر

۱۲۲
ملائكة الله
پھر ایک تو ذکر ستر ی ہوتا ہے کہ انسان الگ بیٹھ کر خدا تعالیٰ کی تسبیح کرے اور ایک
جہری ذکر ہوتا ہے اور وہ یہ کہ لوگوں کو جا کر سنائے اور ان
کو تبلیغ کرے۔یہ دونوں ذرائع
ایسے ہیں جن کو اختیار کر کے انسان ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے۔پانچواں طریق یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اس سے بھی ملائکہ
سے تعلق پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جہاں قرآن پڑھا
جائے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں
پس یہ بات یاد رکھو کہ جو کام بھی ملک کرتا ہے جب وہی کام انسان کرے گا تو اس
سے ملائکہ کا تعلق پیدا ہو جائے گا۔چھٹا طریق۔جو کتا ہیں ایک ایسے شخص نے لکھی ہوں جس پر فرشتے
نازل ہوتے تھے ان کے پڑھنے سے بھی ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت
صاحب کی کتا ہیں جو شخص پڑھے گا اس پر فرشتے نازل ہوں گے۔یہ ایک خاص نکتہ ہے
کہ کیوں حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے ہوئے نکات اور معارف کھلتے ہیں۔اور
جب پڑھو جب ہی خاص نکات اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔براہین احمدیہ خاص
فیضان الہی کے ماتحت لکھی گئی ہے۔اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی
میں اس کو لے کر پڑھنے کے لئے بیٹھا ہوں۔دس صفحے بھی نہیں پڑھ سکا کیونکہ
اس قدر نئی نئی باتیں اور معرفت کے نکتے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں کہ دماغ
انہیں میں مشغول ہو جاتا ہے۔تو حضرت صاحب کی کتا میں بھی خاص فیضان رکھتی ہیں۔ان کا پڑھنا بھی
بخاری کتاب فضائل القرآن باب نزول السكينة والملائكة عند قراءة القرآن

۱۲۳
ملائكة الله
ملائکہ سے فیضان حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، اور انکے ذریعہ نئے نئے علوم کھلتے ہیں۔دوسری اگر کوئی کتاب پڑھو تو اتنا ہی مضمون سمجھ میں آئے گا جتنا الفاظ میں بیان کیا گیا
ہو گا مگر حضرت صاحب کی کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ مضمون گھلتا ہے بشرطیکہ خاص
شرائط کے ماتحت پڑھی جائیں۔اس سے بھی بڑھ کر قرآن کریم کے پڑھنے سے
معارف کھلتے ہیں اگر چہ ان شرائط کا بتانا جن کے ساتھ حضرت مسیح موعود کی کتب
پڑھنی چاہئیں اس مضمون سے بے تعلق ہے جو میں بیان کر رہا ہوں مگر پھر بھی ایک شرط
کا ذکر کر دیتا ہوں۔اسی وقت دوسری چیز داخل ہو سکتی ہے جبکہ پہلی نکال دی جائے۔مثلاً ایک جگہ لوگ
بیٹھے ہوں تو جب تک وہ نہ نکلیں تب تک اور آدمی نہیں آ سکتے۔اس کے سوا نہیں۔پس
حضرت صاحب کی کوئی کتاب پڑھنے سے پہلے چاہئے کہ اپنے اندر سے سب خیالات
نکال دیئے جائیں اور اپنے دماغ کو بالکل خالی کر کے پھر ان کو پڑھا جائے۔اگر کوئی اس
طرح ان
کو پڑھے گا تو بہت زیادہ اور صحیح علم حاصل ہو گا لیکن اگر اپنے کسی عقیدہ کے ماتحت
رکھ کر ان کو پڑھے گا تو یہ نتیجہ نہ نکلے گا۔پس حضرت صاحب کی کتاب میں بالکل خالی الذہن ہوکر پڑھنی چاہئیں۔اگر کوئی اس
طرح کرے گا تو اسے بہت سی برکات نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔ساتواں طریق ملائکہ سے فیضان حاصل کرنے کا یہ ہے کہ جس مقام پر ملائکہ کا
خاص نزول ہوا ہو انسان وہاں جائے۔اس سے پہلے میں بتا چکا ہوں کہ جس انسان پر
جبرائیل اور ملائکہ نازل ہوں اس کے پاس بیٹھنے سے فیضان حاصل ہوتا ہے۔اب میں یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ جس جگہ ملائکہ خاص طور پر نازل ہوں وہاں جانے سے بھی ملائکہ کا خاص

۱۲۴
ملائكة الله
نزول ہوتا ہے۔چنانچہ اس قاعدہ کے ماتحت نماز جمعہ میں جانا بہت مفید ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے جو لوگ مسجد میں جاتے ہیں
ملائکہ ان کے نام لکھتے ہیں اور جب خطبہ شروع ہو جا تا ہے تو پھر نہیں لکھتے۔(مسنداحمد بن حنبل جلد
۲ صفحه ۲۳۹) تو نماز جمعہ میں با قاعدہ اور بار بار جانے سے ملائکہ سے تعلق اور مؤانست پیدا ہو
جاتی ہے اور ان سے فیوض حاصل ہو سکتے ہیں۔آٹھواں طریق ملائکہ سے فیوض حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خلیفہ کے ساتھ تعلق ہو۔یہ بھی قرآن سے ثابت ہے۔جیسا کہ آتا ہے۔وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةً مُلْكِةٍ آنْ
يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِيْنَةٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ الُ مُوسَى وَالُ هَرُونَ
تَحْمِلُهُ الْمَلئِكَةُ (البقرۃ:۲۴۹) کہ ایک زمانہ میں ایک نبی سے لوگوں نے کہا کہ ہمارے
لئے اپنا ایسا جانشین مقرر کر دیجئے جس سے ہم دنیاوی معاملات میں مدد حاصل کریں لیکن
جب ان کے لئے ایک شخص کو جانشین مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہ دیا، اس میں وہ کون سی
بات ہے جو ہمارے اندر نہیں ہے جیسا کہ اب پیغامی کہتے ہیں۔نبی نے کہا۔آؤ بتا ئیں اس
میں کون سی بات ہے جو تم میں نہیں۔اور وہ یہ کہ جو لوگ اس سے تعلق رکھیں گے ان کو فرشتے
تسکین دیں گے۔اس سے ظاہر ہے کہ خلافت کیساتھ وابستگی بھی ملائکہ سے تعلق پیدا کراتی
ہے کیونکہ بتایا گیا ہے کہ ان کے دل فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔تابوت کے معنے دل
اور سینہ کے ہیں۔فرمایا خلافت سے تعلق رکھنے والوں کی یہ علامت ہوگی کہ ان کو تسلی حاصل
ہوگی اور پہلے صلحاء اور انبیاء کے علم ان پر ملائکہ نازل کریں گے۔پس ملائکہ کا نزول خلافت
سے وابستگی پر بھی ہوتا ہے۔ایک سوال کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر رسول کے ساتھ ہر وقت جبرئیل ہوتا ہے تو

۱۲۵
ملائكة الله
پھر وہ کوئی غلطی کیوں کرتے ہیں؟ اس کا جواب حضرت صاحب نے دیا ہے کہ جان کر نبی کی
آنکھ بعض اوقات بند رکھی جاتی ہے اور اس میں بڑی بڑی حکمتیں ہوتی ہیں۔یہ وہ ذرائع ہیں جن سے ملائکہ کے ساتھ تعلق بڑھتا ہے اور بعض ایسی باتیں ہیں
جن کی وجہ سے تعلق کم بھی ہو جاتا ہے۔مثلاً وہ امور جو ان امور کے مخالف ہوں جو اوپر
بیان کئے گئے ہیں۔یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ ظاہری طہارت کا بھی فرشتوں کے تعلق سے بڑا
تعلق ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی انسان اس حالت
میں سوتا ہے کہ اسے غلاظت لگی ہوئی ہے اور شیطان اسے چھیڑے تو وہ اپنے آپ کو ملامت
کرے۔پھر فرمایا فرشتے بھی ان چیزوں سے نفرت رکھتے ہیں جن سے انسان نفرت کرتا
ہے۔پھر فرمایا کتوں سے کھیلنا بھی فرشتوں کی رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور تصویر کے
متعلق فرمایا کہ جو لوگ اپنے گھروں میں تصویریں لگاتے ہیں ان کے گھروں میں فرشتے
داخل نہیں ہوتے پھر بد بودار چیزوں مثلاً پیاز وغیرہ کھانا یا کھانا کھانے کے بعد منہ صاف
نہ کرنا اور کھانے کے ریزوں کا منہ میں سڑ جانا اس قسم کی غلاظتوں میں ملوث ہونے والوں
کے ساتھ بھی فرشتے تعلق نہیں رکھتے۔اسی ذیل میں حقہ پینے والے بھی آگئے۔حقہ پینے
والے کو بھی صحیح الہام ہونا ناممکن ہے۔آخر میں میری یہ دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہم سب کو ملائکہ کے ذریعہ مدد دے اور اس
میں کامیاب کرے جس لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں اور اُس کی طرف سے جو تعلیم آئی ہے
اس کو اپنے نفس پر قائم کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق دے۔ہماری تمام غلطیاں
اور کمزوریاں معاف کرے۔ہمیں نیکی اور تقویٰ کی راہوں پر چلائے۔ہر میدان میں ہمیں
سنن ابی داود کتاب الطهارة باب الجنب يؤخر الغسل۔مؤطا امام مالک صفحہ ۷۲۶

ملائكة الله
۱۲۶
غلبہ دے۔ہر جگہ اور ہر موقع پر ہماری نصرت اور تائید فرمائے اور ہر مقام پر ہمارے
دشمنوں کو ذلیل اور نا کام کرے اور ہمیں دینی اور دنیوی آفتوں سے بچائے۔آمین۔****

آج 10 میں سے 10 باقی