بقیہ تقریر
ملائکۃ اللہ, حصہ 3
۱۰۴
ملائكة الله
نیکی کرائی جاتی ہے۔شاہ ولی اللہ صاحب اپنے خاندان کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ
ان کے خاندان کی ایک عورت بہت ذکر اللہ کیا کرتی تھیں اور ان کے ایک بھائی ان کو
اس امر سے روکتے تھے اور کہتے تھے کہ نماز زیادہ پڑھا کرو۔وہ جواب دیتیں کہ مجھے
اس میں بہت لطف آتا ہے۔اس پر وہ کہتے تھے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔آخر بڑھتے
بڑھتے سنتیں اور پھر فرض شیطان چھڑوائے گا۔کچھ مدت کے بعد بہن نے بھائی کو بتایا کہ
واقع میں اب ایسا ہونے لگا ہے کہ سنتوں میں بھی مزا جاتا رہا ہے آپ علاج بتا ئیں۔انہوں نے ایک لاحول پڑھنے کے لئے کہا۔آخر ان کو کشف میں ایک بند ر نظر آیا جس نے
کہا میں شیطان ہوں اگر تم لاحول نہ پڑھتی اور تمہارے بھائی تم کو نہ سمجھاتے تو میں نے
فرض بھی چھڑوا دینے تھے۔غرض شیطان کی تحریک کبھی نیکی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے لیکن اس میں قدر
مراتب کا خیال نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ کے ہر قانون میں موازنہ ہوتا ہے اور ہر بڑی چیز کے
مقابلہ میں چھوٹی قربان ہوتی ہے۔لیکن جہاں بڑی چیز چھوٹی کے لئے قربان ہونے لگے
وہاں
سمجھ لو کہ یہ شیطانی تحریک ہے
یہ طریق وسوسہ کا بہت عام ہے۔چنانچہ بعض لوگ سوال کیا کرتے ہیں کہ تعلیم کے
بغیر کوئی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔اس لئے پہلے تعلیم ہونی چاہئے اور پھر تبلیغ کا کام شروع
کرنا چاہئے۔اس لئے جتنا روپیہ جمع ہو سکے وہ سب تعلیم پر خرچ کرنا چاہئے۔اس سوال کا
جواب دینے والا یہ تو کہہ نہیں سکتا کہ تعلیم اچھی نہیں اس لئے اس کا انتظام نہیں ہونا چاہئے
اس لئے وہ بالعموم اس سوال سے متاثر ہو جاتا ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ ایک
وسوسہ ہے کیونکہ تعلیم بطور تزئین کے ہے جو دین کے لئے ایک زائد چیز ہے۔بے شک اس
۱۰۵
ملائكة الله
کا خیال رکھنا ضروری ہے لیکن سب کچھ اسی پر خرچ کر دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ دس آدمیوں
کو زندہ رکھنے کے لئے کھانا تیار کرنے کا جو سامان ہو اس سے ایک ہی آدمی کے لئے پلاؤ پکا
لیا جائے اور باقی سب کو بھو کا مر جانے دیا جائے۔دس آدمیوں کو زندہ رکھنا بہتر ہے بنسبت
اس کے کہ ایک کو پر تکلف کھانا کھلا دیا جائے۔پس تعلیم پر سارا روپیہ اور ساری محنت خرچ
کرنے کی نسبت یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں کو رُوحانی زندگی حاصل کرانے کی کوشش کی
جائے۔اور اس بڑے کام کو چھوٹے کام کے لئے نہ چھوڑا جائے ورنہ اعلیٰ اور ادنی کام میں
مواز نہ نہیں رہے گا۔موازنہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت لطیف
پیرائے میں اشارہ فرمایا ہے۔آپ سے پوچھا گیا کہ حرام اور حلال چیز کا کس طرح پتہ لگے
فرمایا: الْإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ اپنے دل سے پوچھ لینا چاہئے۔اگر ساری دُنیا کے
مولوی کہتے رہیں کہ فلاں بات ناجائز ہے لیکن دل فتوی دے کہ جائز ہے تو جائز ہوگی۔یہ
بات ان امور کے متعلق نہیں جن کے جائز و نا جائز ہونے کا فیصلہ شریعت نے کر دیا ہے بلکہ
ان کے متعلق ہے جن کا کرنا بعض لحاظ سے نیکی معلوم ہو اور بعض لحاظ سے بدی۔اگر ایسی
بات کے کرنے کو دل نہ مانے تو نہ کی جائے۔مثلاً ذکر ہے اس کے متعلق اگر کسی مولوی سے
پوچھا جائے گا تو وہ کہے گا کہ اچھا ہے۔مگر یہ کہ نفل پڑھنے اس کے لئے چھوڑ دئے جائیں۔یہ اس کے اپنے دل کی بات ہوگی۔اس کا فیصلہ اس کا دل ہی کر سکے گا۔یا مثلاً کوئی کہے
کیوں جی! کسی کی خاطر داری یا کسی کو تحفہ دینا کیسا ہے؟ ایک عالم یہی جواب دے گا کہ
اچھی بات ہے لیکن اگر اس تحفہ کا مطلب وہ اپنے دل میں کسی کو رشوت اور ڈالی رکھ لے تو گو
اس کو فتویٰ مل گیا کہ جائز ہے لیکن اس کی جو نیت اس فتویٰ کے حاصل کرنے کے وقت تھی
مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۲۲۷
1+4
ملائكة الله
اس کو اس کا دل ہی جانے گا، اس وقت اسے اپنے دل کی بات کو ہی ماننا چاہئے جو کہ رہا ہوگا
کہ یہ نا جائز ہے۔فتویٰ کو نہیں ماننا چاہئے۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خواہ کوئی فتویٰ دے دے کہ فلاں
بات کر لو لیکن اگر اپنے دل میں اس کا کوئی بد پہلو پیدا ہو تو اسے نہیں کرنا چاہئے اور چھوڑ
دینا چاہئے۔ملکی اور شیطانی تحریک میں تیسرا فرق یہ ہے کہ ملک کی تحریک میں ترتیب ہوتی
ہے وہ درجہ بدرجہ ترقی کرتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے بچہ کو ماں پہلے اٹھا
کر چلتی ہے۔پھر اسے پکڑ کر چلاتی ہے اور اس طرح آہستہ آہستہ بچہ چلنا سیکھ جاتا ہے۔لیکن شیطانی تحریک کی یہ مثال ہوگی کہ جس طرح دشمن بچہ کو اٹھا کر پھینک دے۔یا پھر
ملکی اور شیطانی تحریک کی مثال یہ ہے کہ جو استا دلڑ کے کا خیر خواہ ہوگا وہ تو اسے ا۔ب
شروع کرائے گا اور پھر آہستہ آہستہ ترقی کراتا جائے گالیکن اگر دشمن استاد ہوگا تو پہلے ہی
ایسا مشکل سبق پڑھائے گا کہ لڑکا اُکتا کر بھاگ جائے گا۔تو ملکی تحریک درجہ بدرجہ ہوگی
یکدم کسی بات کا بوجھ انسان پر نہیں آ پڑے گا اور کسی امر میں جلدی نہیں کرائی جائے گی۔لیکن جب ایسا نہ ہو ، یکلخت کوئی بوجھ پڑتا ہو اور جلدی کی تحریک ہو تو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ
ملکی نہیں بلکہ شیطانی تحریک ہے۔مثلاً شیطان اس طرح تحریک کرے گا کہ آج ہی ولی
بن جاؤ اور اس کے لئے سارا دن نماز پڑھو اور تمام سال روزے رکھو لیکن اگر کوئی اس پر
عمل کرے گا تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ اُکتا کر اور بد دل ہو کر نماز اور روزہ کو بالکل ہی چھوڑ
دے گا۔یہی وجہ ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ بعض لوگ ساری
رات تہجد پڑھتے رہتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں تو آپ نے اس کو پسند نہ کیا اور فرمایا یہ
1+2
ملائكة الله
نیکی نہیں ہے کہ اس طرح تم دوسروں کے حقوق جو تم پر ہیں، مارتے ہو یا نیکی یہی ہے کہ
انسان تدریجی کام کرے۔پہلے ایک قدم اُٹھائے، پھر دوسرا اور پھر تیسرا، یہ ملکی تحریک کی
علامت ہوتی ہے۔اور شیطانی تحریک یکدم ایک کام کرانا چاہتی ہے۔مثلاً ایک شخص جو
پہلے کچھ بھی دین کے لئے چندہ نہیں دیتا اسے تحریک ہو کہ میں اگلے مہینے سارا مال چندہ
میں دے دوں گا تو چونکہ یہ اس کی حقیقی خواہش نہ ہوگی اس لئے جب دے دے گا تو پھر
اس کو ملال پیدا ہوگا اور جب ملال پیدا ہو گا تو اس پر شیطان کا قبضہ ہو جائے گا جو اسے
بالکل گمراہ کر دے گا۔پس شیطانی تحریک کی یہ صورت ہوگی کہ وہ مجبلت کی طرف لے جائے گا اور یکدم
بہت زیادہ بوجھ رکھ دے گا۔پہلے تو یہ تحریک کرے گا کہ آج ہی تو خدا سے مل جا، جب یہ
بات حاصل نہ ہوگی تو انسان کے دل میں مایوسی پیدا کر دے گا۔کئی لوگ ہوتے ہیں جو
ہفتہ بھر نمازیں پڑھ کر کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں تو خدا نہیں ملا۔اور بہت ایسے ہوتے ہیں جو
چند دن نمازیں پڑھ کر خواہش کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ملیں حالانکہ
یہ سب شیطانی وسوسے ہوتے ہیں۔جب انسان خدا تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو دیکھنے کے قابل بن جائے گا تب دیکھ سکے گا۔یونہی کس طرح دیکھ لے تو اس قسم کی
مجلت شیطان کی طرف سے ہوتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب انسان کو وہ بات
حاصل نہیں ہوتی جس کی اسے اُمید ہوتی ہے تو مایوس ہو جاتا ہے اور پھر بالکل چھوڑ چھاڑ کر
علیحدہ ہو جاتا ہے۔بخاری کتاب التهجد باب ما يكره من ترك قيام الليل لمن كان يقومه
ملائكة الله
چوتھا فرق یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا امرجس میں مشتبہ باتیں بھی ہوں۔یعنی جن کے
متعلق خیال ہو کہ ممکن ہے اچھی ہوں اور ممکن ہے بری ہوں۔اس کے متعلق جب ملائکہ
کی طرف سے تحریک ہوگی تو اس طرح ہوگی کہ مشتبہ باتوں کو چھوڑ دیا جائے اور ان کو عمل
میں نہ لایا جائے۔لیکن شیطانی تحریک اس طرح ہوگی کہ ان کے کرنے میں حرج کیا
ہے، کر لی جائیں۔اس طرح ان پر وہ عمل کرالیتا ہے اور جب ان پر عمل کرالیتا ہے تو اس
کو مقام قرار دے دیتا ہے اور اس سے اگلی باتوں کو حد ٹھہرا دیتا ہے۔پھر اس سے آگے
چلاتا ہے اور حد پر عمل کرا کر اسے مقام بنا دیتا ہے۔اسی طرح آگے ہی آگے چلاتا جاتا
ہے اور بڑی بڑی بدیاں کرالیتا ہے۔پھر ایک اور بھی فرق ہے۔اور وہ یہ کہ ملکی تحریک وہ ہوتی ہے کہ جس میں انسان
جب مشغول ہو تو اس میں ترقی دی جاتی ہے۔مثلاً نماز میں مشغول ہو تو اور عمدگی سے
پڑھنے کی تحریک ہوگی مگر شیطانی تحریک یہ ہوگی کہ جس میں انسان مشغول ہوگا وہ چھڑ اکر
دوسری پر عمل کرایا جائے گا۔غرض اس سے شیطان کی یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ ایک شخص نیکی کا
کام کر رہا ہے یہ تو اس سے چُھڑاؤ۔اور جب اس کو چھوڑ کر دوسرے کو اختیار کرے گا تو پھر
و
اس کو دیکھا جائے گا۔چھٹا فرق یہ ہوتا ہے کہ شیطانی تحریک کبھی اس قسم کی ہوتی ہے کہ انسان پر دوسرے
کے عیبوں اور نقصوں کو ظاہر کیا جاتا ہے۔مگر ملک کی تحریک والا شخص دوسرے کے متعلق
نیک ہی خیال کریگا کیونکہ ملائکہ کی طرف سے حسن ظنی کا ہی خیال ڈالا جاتا ہے مگر شیطانی
تحریک میں لوگوں کے عیب ظاہر کئے جاتے ہیں اور اس طرح یہ خیال پیدا کیا جاتا ہے کہ
فلاں میں یہ عیب ہے فلاں میں یہ عیب ہے لیکن میں بڑا ولی ہوں عیسائیوں کی طرح کہ وہ
1+9
ملائكة الله
کہتے ہیں کہ ابراہیم ، موسی، داؤ د غر ضیکہ سب نبی گنہ گار تھے اس لئے مسیح کا درجہ ان سب
سے بڑا ہے۔مگر یہ ایسی ہی مثال ہے جس طرح کوئی کہے کہ فلاں فلاں جو مُردہ پڑے ہیں
میں ان کی نسبت زیادہ طاقتور ہوں۔ایسا ہی خیال شیطان پیدا کرتا ہے کہ لوگوں کو حقارت
سے انسان کی نظر میں گرا کر اسے یہ خیال پیدا کر دیتا ہے کہ میں بہت بڑا ہوں اور اس طرح
عُجب اور تکبر پیدا کر کے اسے ہلاک کر دیتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ نیکیوں میں موازنہ کا فرق نہیں ہوتا۔یعنی کبھی تو یہ ہوتا ہے کہ
بڑی نیکی کو چھوٹی نیکی کے لئے قربان کر دیتا ہے مگر کبھی اس طرح ہوتا ہے کہ نیکیاں تو ایک
ہی جیسی ہوتی ہیں لیکن وہ ایک ہی کی طرف رکھتا ہے اور دوسری نیکی کو بالکل چھڑ دیتا ہے۔مثلاً ایک شخص جو تبلیغ کرتا ہے اسے شیطان تحریک کرے گا کہ چندہ دینے کی تمہیں کیا
ضرورت ہے ایک کام جو کرتے ہو۔یا جو چندہ دے گا اسے کہے گا تبلیغ کرنا ضروری نہیں
چندہ جو دے دیتے ہو۔مگر فرشتہ یہی کہتا ہے کہ تبلیغ کرنا بھی نیکی ہے اسے بھی کرو اور چندہ
دینا بھی نیکی ہے اسے بھی بجالا ؤ۔آٹھویں بات یہ ہوتی ہے جو بڑی خطرناک ہے کہ جب انسان کوئی نیکی کرنے لگتا
ہے اور ایسا انسان ادنیٰ درجہ کا ہوتا ہے اعلیٰ درجہ کا نہیں ہوتا تو شیطان اس کے دل میں یہ
خیال پیدا کر دیتا ہے کہ لوگ کہیں گے کہ یہ ریاء کے طور پر کرتا ہے اس لئے کرنا ہی نہیں
چاہئے۔مثلاً ایسا شخص جب مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانے لگے گا تو شیطان اس کے
دل میں ڈال دے گا کہ لوگ تجھے دیکھیں گے اور کہیں گے یہ بھی نمازی ہے اور اس طرح
ریاء ہو جائے گا اس لئے مسجد میں جانا ہی نہیں چاہئے۔اس طرح شیطان نماز باجماعت
سے روک دے گا لیکن ملائکہ کی طرف سے جو تحریک ہوتی ہے اس میں شریعت کے ادب کو
ملائكة الله
ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ایسی شیطانی تحریکوں پر مؤمن کو چاہئے کہ اپنے نفس سے کہے کہ چاہے
لوگ کچھ کہیں میں تو شریعت کے حکم کو ضرور بجالاؤں گا اور اس قسم کی باتوں کی کوئی پرواہ نہ
کرے اور خدا تعالیٰ کا جو حکم ہوا سے بجالائے۔ان صورتوں میں یہ بات خوب اچھی طرح یا درکھنی چاہئے کہ مؤمن کا طریق یہی
ہے کہ وہ ایسی تمام صورتوں میں یہ احتیاط کر لیا کرے کہ جس نیکی میں دیکھے کہ اس کی توجہ
نہیں پیدا ہوتی اس کی وجہ شیطانی تحریک سمجھے اور ایسی بات پر اور زیادہ زور دے، مثلاً
چندہ دیتا ہے لیکن تبلیغ نہیں کرتا اور خیال پیدا ہوتا ہے کہ تبلیغ کرنا ضروری نہیں تو تبلیغ پر
زیادہ زور دے۔جس طرح لڑکے جس مضمون میں کمزور ہوتے ہیں اسی پر زیادہ زور دیتے
ہیں۔اسی طرح تم بھی جس نیکی میں کمزوری پاؤ اس پر زیادہ زور دو اور جو کی اس میں ہواس
کو پورا کرو۔اب میں یہ بتا تا ہوں کہ تحریک شیطانی سے بچنے کا کیا طریق ہے۔جب شیطان کسی نیکی کی تحریک کرے اور غرض اس کی یہ ہو کہ کسی بڑی نیکی کو چھڑا
کر بدی کرائے تو ایسے موقع پر موازنہ کر لینا چاہئے اور جس نیکی سے شیطان باز رکھنا چاہے
وہ بھی کر لی جائے اور جو نیکی کرائے وہ بھی کر لینی چاہئے۔مثلاً ذکر کرنے میں انسان کمزور
ہے اس کے متعلق شیطان نے تحریک کی تو یہ بھی کرے اور ساتھ ہی فرائض میں بھی کمی نہ
آنے دے ان کو بھی پورا کرے اس طرح شیطان اس سے مایوس ہو جائے گا اور پھر اس قسم
کی تحریک کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔حضرت مسیح موعود سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہ کی صبح کے وقت آنکھ
نہ کھلی اور جب کھلی تو دیکھا کہ نماز کا وقت گزر گیا ہے اس پر وہ سارا دن روتے رہے۔
ملائكة الله
دوسرے دن انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آدمی آیا اور نماز کے لئے اُٹھاتا ہے۔انہوں نے پوچھا تو کون ہے۔اس نے کہا میں شیطان ہوں جو تمہیں نماز کے لئے اُٹھانے آیا
ہوں۔انہوں نے کہا تجھے نماز کے لئے اُٹھانے سے کیا تعلق؟ یہ بات کیا ہے؟ اس نے کہا
کل جو میں نے تمہیں سوتے رہنے کی تحریک کی اور تم سوتے رہے اور نماز نہ پڑھ سکے اس
پر تم سارا دن روتے رہے خدا نے کہا اسے نماز باجماعت پڑھنے سے کئی گنا بڑھ کر ثواب
دے دو۔مجھے اس بات کا صدمہ ہوا کہ نماز سے محروم رکھنے پر تمہیں اور زیادہ ثواب مل
گیا۔آج میں اس لئے جگانے آیا ہوں کہ آج بھی کہیں تم زیادہ ثواب نہ حاصل کر لو۔تو شیطان تب پیچھا چھوڑتا ہے جب کہ انسان اس کی بات کا توڑ کرتا رہے۔اس
سے وہ مایوس ہو جاتا ہے اور چلا جاتا ہے۔اور یہ بات اسلام سے ثابت ہے کہ شیطان
مایوس ہو جاتا ہے۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ شیطان کی تحریک کو انسان نیکی کے رنگ میں استعمال کر سکتا
ہے اور وہ نیکی کے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ شیطان کے دو قسم کے اثر ہوتے ہیں۔ایک عام اثرات
جیسے بدخیال پیدا کرنا جن کا اثر دوسروں پر بھی پڑتا ہے۔ایسے خیالات کے اثر ہم میں سے
ہر
شخص پر حتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی پڑیں گے۔یہ اور بات ہے کہ آگے کوئی
شاید کسی کے دل میں یہ شبہ گزرے کہ ملائکہ تو خدا تعالیٰ سے فیضان حاصل کر کے انسان کو پہنچاتے ہیں۔شیطان
کس سے فیضان حاصل کرتا ہے اور پھر اس کا اثر لوگوں پر ڈالتا ہے۔سو اس کا جواب یہ ہے کہ دوسروں کو دینے
والے کے لئے ذخیرہ اور خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے۔چھینے والے کو کسی ذخیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔شیطان کا کام
چونکہ کس کو کچھ دینا نہیں بلکہ چھینا ہے اس لئے اسے ذخیرہ اور خزانہ کی بھی ضرورت نہیں ہے اور نہ وہ کسی سے فیضان
حاصل کرتا ہے۔
۱۱۲
ملائكة الله
انہیں قبول کرے یا نہ کرے لیکن پڑیں گے ضرور۔دوسرے خاص اثرات ہوتے ہیں جو انہی لوگوں پر پڑتے ہیں جو شیطان سے
محفوظ نہیں ہوتے یا اس کے زیر اثر ہو چکے ہوتے ہیں۔ان دونوں قسم کے اثرات کو جو شخص قبول کر لیتا ہے وہ محفوظ نہیں ہوتا اور جو قبول نہیں
کرتا وہ ان سے فائدہ اُٹھا لیتا ہے۔شیطان بداثر ڈالتا ہے لیکن وہ اسے نیک بنالیتا ہے اور
بجائے شیطان سے بدی کی تعلیم حاصل کرنے کے اس سے نیک کام لے لیتا ہے۔اس کا
طریق یہ ہے کہ شیطان کا حملہ جذبات کے ذریعہ ہوتا ہے۔شیطان ان کو ابھار دیتا ہے اور وہ
بدی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر انسان ارادہ کی قوت کو بڑھالے تو جتنی قوت ارادی
بڑھ جائے گی اتنا ہی زیادہ وہ نیکی میں بڑھ جائے گا۔جب قوتِ ارادی کم ہوتب ہی انسان
پر شیطانی تحریک کا اثر ہوتا ہے۔مثلاً ناجائز طور پر شہوت پیدا ہوتی ہے یا مال کی محبت پیدا
ہوتی ہے۔اب اگر قوت ارادی کم ہوگی تو ان جذبات کو انسان غلط طور پر استعمال کرے گا۔لیکن اگر قوت ارادی زیادہ ہوگی تو ان کو اپنی جگہ اور محل پر عمدہ طریق سے استعمال کرے
گا۔تو قوت ارادی کے بڑھانے سے انسان شیطان کی بری تحریکوں سے بھی فائدہ اُٹھا سکتا
ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں ایسا ہی کرتا ہوں۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا تم میں سے ایک بھی
ایسا نہیں جس کے لئے شیطان مقرر نہیں۔صحابہ نے پوچھا کیا آپ بھی ؟ آپ تو محفوظ
ہوں گے؟ فرمایا ہاں میں بھی ایسا ہی ہوں مگر مجھے خدا نے طاقت دی ہے اور میں شیطان
پر غالب آ گیا ہوں۔جب مجھے وہ کوئی تعلیم دیتا ہے تو نیکی کی ہی دیتا ہے برائی کی نہیں
دیتا۔(مسلم۔كتاب صفة القيامة و الجنة والنار باب تحريش الشيطان و بعثه سراياه
ملائكة الله
لفتنة الناس و ان مع كل انسان قريباً )
اس حدیث کے یہ معنی نہیں کہ ایک ایک شیطان ہر انسان کے لئے مقرر ہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شیطان نیکی کی تحریک کرتا تھا۔اگر وہ الگ وجود تھا اور اس نے
بدی کی تحریک چھوڑ کر نیکی کی تحریک شروع کر دی تھی تو پھر وہ شیطان کس طرح رہا۔پھر تو وہ
فرشتہ ہو گیا۔اگر کہو کہ وہ پہلے شیطان تھا لیکن جب نیکی کی تحریک کرنے لگا تو فرشتہ ہو گیا تو یہ
بھی درست نہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نیکی کی تحریک کرنے کا ذکر
کرتے وقت بھی اسے شیطان ہی کہا ہے۔اگر اس کا یہ جواب دیا جائے کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام شیطان اس کی پہلی حالت کی وجہ سے رکھا ہے تو اس کا جواب یہ
ہے کہ اگر اس نے شیطنت کو چھوڑ دیا تھا تو یہ عظیم الشان اثر تو اس کے اندر محمد رسول
اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا۔چنانچہ آپ خود فرماتے ہیں کہ سلطینی۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اس
پر تسلط دے دیا۔پس اس کا اسلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے تھا۔پھر اس کو
یہ درجہ کہاں سے ملا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں نیک تحریکیں کرنے لگا۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ مجھے نیک تحریکیں کرتا ہے۔پس یہ معنے اس کے بالبداہت غلط ہیں۔اور اس کے اور ہی معنے ہیں جو یہ ہیں کہ وہ
عام اثرات شیطان کے جو ہر ایک انسان پر پڑ رہے ہیں اور جن سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ
سکتا ان کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب شیطان کا کوئی ایسا اثر مجھ
پر آ کر پڑتا ہے تو وہ نیکی ہو جاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے گندہ پانی جب فلٹر میں سے
گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر جو بُرا اثر پڑتا وہ
آپ کے ذریعہ نیک ہو جاتا۔یا اس کی مثال گنے پہلینے والے بیلنے کی ہے کہ جب اس میں گنا
۱۱۴
ملائكة الله
رکھا جاتا ہے تو رس ایک طرف نکل آتی ہے اور چھلکا دوسری طرف گر پڑتا ہے۔اسی طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو پاک نہ ہوتی اس کی ناپا کی علیحدہ
ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اسی کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا
ہے۔غرض شیطانی تحریکوں
کو بھی نیک استعمال کیا جاسکتا ہے۔اب میں آخری بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ فرشتہ کی تحریک کو بڑھایا کس طرح جا سکتا
ہے۔اس کے لئے دیکھنا چاہئے کہ قانونِ قدرت میں ہر ایک چیز کے بڑھانے کا اصل
قاعدہ کیا ہے؟ ادنی تدبر سے معلوم ہوگا کہ وہ قاعدہ یہی ہے کہ اسے عمدگی سے استعمال کیا
جائے۔دیکھو جولوگ ابتداء سے ذرا ذرا سنکھیا کھانا شروع کرتے ہیں۔آخر تولہ تولہ کھا کر
ہضم کر لیتے ہیں۔کوئی دوسرا اگر تھوڑا سا بھی سنکھیا کھالے تو اس کی جان نکل جائے۔مگر وہ
چونکہ بڑھاتے بڑھاتے اپنی عادت بنا لیتے ہیں اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔اسی
طرح جسم کی طاقت ہے۔جو لوگ ہاتھوں سے زور کا کام کرتے ہیں ان کے ہاتھ موٹے اور
مضبوط ہو جاتے ہیں۔جو لوگ زیادہ کھانے کی عادت ڈالتے ہیں وہ چار چار پانچ پانچ
آدمیوں کی خوراک اکیلے کھا جاتے ہیں۔تو جتنا کسی چیز کا زیادہ استعمال کیا جائے اتنی ہی وہ
زیادہ بڑھتی ہے، یہی حال فرشتے کی تحریک کا ہوتا ہے۔جتنی اس کی تحریک انسان زیادہ
قبول کرتا جائے اور اس کو استعمال میں لائے اتنی ہی زیادہ فرشتے کی تحریک زیادہ جذب کی
جاسکتی ہے۔یہاں ایک سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ جسمانی امور میں تو یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی
آدمی زیادہ کھائے گا تو چار پانچ یا زیادہ سے زیادہ آٹھ دس آدمیوں کی خوراک کھالے گا ہو
یا ہزار آدمی کی خوراک نہیں کھالے گا۔کیا اسی طرح فرشتوں کی تحریک کے متعلق بھی کوئی حد
مقرر ہے کہ اس سے زیادہ قبول نہیں کر سکتا۔
۱۱۵
ملائكة الله
یا درکھنا چاہئے کہ یہ مقابلہ مسیح نہیں ہے کیونکہ انسان کا جسم چند روز کے لئے ہے اور
جسم اور روح کا مقابلہ دلالت بالا ولی کے طور پر ہے نہ کہ کلی طور پر۔جسم چونکہ تھوڑے عرصہ
کے لئے ہے اس لئے اس
کی قوتیں محدود ہیں۔مگر روح چونکہ ہمیشہ کے لئے ہے۔اس لئے
اس کی طاقتیں بھی غیر محدود ہیں۔اور روح کو خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جتنا کوئی اسے
بڑھائے بڑھتا جاتا ہے اور جتنی انسان ترقی کرنا چاہے اتنی ہی کر سکتا ہے۔پس روحانی طاقت نے چونکہ ہمیشہ کام آنا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کے
بڑھانے کے غیر محدود ذرائع رکھے ہیں۔اور جسمانی طاقت چونکہ ختم ہونے والی ہے کیونکہ
جسم کے ختم ہونے کے ساتھ ہی اس کی طاقتیں بھی ختم ہو جاتی ہیں اس لئے ان کے
بڑھانے کے محدود ذرائع رکھے گئے ہیں۔اس کا ثبوت ہم خدا تعالیٰ کی پیدائش سے دیتے ہیں۔یہ ثابت شدہ بات ہے کہ
تمام جسمانی طاقتیں ایسی ہیں جو محدود ہیں۔ایک حد تک بڑھ سکتی ہیں اور اس سے آگے نہیں
جاسکتیں۔مثلاً معدہ ہے یہ ایک حد تک بڑھے گا اس سے آگے نہیں۔اسی طرح سینہ ہے یہ
بھی ایک حد تک بڑھے گا۔اسی طرح سر ہے اس کے بڑھنے کی بھی ایک حد ہے۔یہ نہیں کہ
بڑھتے بڑھتے مٹکے کے برابر ہو جائے یا قد ہے چھ سات یا زیادہ سے زیادہ نوفٹ ہو جائے
گا مگر ہیں پچیس فٹ تک نہیں جا سکے گا۔تو جس قدر جسمانی چیزیں ہیں ان کی حد مقرر ہے۔لیکن وہ قو تیں جو روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتیں۔مثلاً دماغ میں باتوں
کو محفوظ رکھنے کے ذرات ہیں ان کو جتنا بڑھاؤ بڑھتے جاتے ہیں اور خواہ کوئی کتنا بڑا عالم ہو
جائے اس کے یہ ذرات ختم نہیں ہو جائیں گے اور یہ طاقت بڑھتی جائے گی کیونکہ یہ
روحانیت سے تعلق رکھتی ہے۔اور جسم اور روح کا واسطہ دماغ ہی ہے۔مگر معدہ وغیرہ کے