۲۵ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی پہلی تقریر

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۵ دسمبر ۱۸۹۷ء
حضرت اقدس کی پہلی تقریر
بر موقع جلسه سالانه
تقومی کی بابت نصیحت حضور نے فرمایا ۔
اپنی جماعت کی خیر خواہی کے لئے زیادہ ضروری بات یہ معلوم
ہوتی ہے کہ تقویٰ کی بابت نصیحت کی جاوے کیونکہ یہ بات عقلمند کے نزدیک ظاہر ہے کہ بجزر تقویٰ
کے اور کسی بات سے اللہ تعالیٰ راضی نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا
وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ ۔ (النحل : ۱۲۹)
ہماری جماعت کے لئے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔ خصوصاً اس خیال سے بھی کہ وہ ایک
ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے سلسلۂ بیعت میں ہیں جس کا دعوی ماموریت کا ہے تا وہ لوگ
جو خواہ کسی قسم کے بغضوں ، کینوں یا مشرکوں میں مبتلا تھے یا کیسے ہی روبہ دنیا تھے ان تمام آفات سے
نجات پاویں۔
آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی بیمار ہو جاوے خواہ اس کی بیماری چھوٹی ہو یا بڑی اگر اس بیماری
کے لئے دوا نہ کی جاوے اور علاج کے لئے دکھ نہ اٹھا یا جاوے بیمار ا چھا نہیں ہو سکتا۔ ایک سیاہ داغ
منہ پر نکل کر ایک بڑا فکر پیدا کر دیتا ہے کہ کہیں یہ داغ بڑھتا بڑھتا کل منہ کو کالا نہ کر دے۔اسی طرح
معصیت کا بھی ایک سیاہ داغ دل پر ہوتا ہے۔ صغائر سہل انگاری سے کبائر ہو جاتے ہیں۔ صغائر وہی
داغ چھوٹا ہے جو بڑھ کر آخر کار کل منہ کو سیاہ کر دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جیسے رحیم و کریم ہے ویسا ہی قہار اور منتقم بھی ہے۔ ایک جماعت کو جب دیکھتا ہے کہ ان
کا دعوئی اور لاف و گزاف تو بہت کچھ ہے اور ان کی عملی حالت ایسی نہیں تو اس کا غیظ و غضب بڑھ جاتا

ہے۔ پھر ایسی جماعت کی سزا دہی کے لئے وہ کفار کو ہی تجویز کرتا ہے۔ جولوگ تاریخ سے واقف ہیں
وہ جانتے ہیں کہ کئی دفعہ مسلمان کافروں سے تہ تیغ کئے گئے ۔ جیسے چنگیز خاں اور ہلاکو خاں نے
مسلمانوں کو تباہ کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں سے حمایت اور نصرت کا وعدہ کیا ہے لیکن پھر بھی
مسلمان مغلوب ہوئے۔ اس قسم کے واقعات بسا اوقات پیش آئے ۔ اس کا باعث یہی ہے کہ جب
اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ قوم لا اله الا اللہ تو پکارتی ہے لیکن اس کا دل کسی اور طرف ہے اور اپنے افعال
سے وہ بالکل رو بہ دنیا ہے تو پھر اس کا قہر اپنا رنگ دکھاتا ہے۔
فعل قول و فعل میں مطابقت اللہ کا خوف س میں ہے کہ انسان دیکھے کہ اسکا قول نقل کہاں تک ایک دوسرے سے مطابقت رکھتا ہے۔ پھر جب دیکھے کہ اس کا
قول و فعل برابر نہیں تو سمجھ لے کہ وہ مورد غضب الہی ہوگا ۔ جو دل نا پاک ہے خواہ قول کتنا ہی پاک
ہو وہ دل خدا کی نگاہ میں قیمت نہیں پاتا بلکہ خدا کا غضب مشتعل ہوگا۔ پس میری جماعت سمجھ لے
کہ وہ میرے پاس آئے ہیں اسی لئے کہ تخم ریزی کی جاوے جس سے وہ پھل دار درخت
ہو جاوے۔ پس ہر ایک اپنے اندر غور کرے کہ اس کا اندرونہ کیسا ہے اور اس کی باطنی حالت کیسی
ہے؟ اگر ہماری جماعت بھی خدا نخواستہ ایسی ہے کہ اس کی زبان پر کچھ ہے اور دل میں کچھ ہے تو پھر
خاتمہ بالخیر نہ ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ جب دیکھتا ہے کہ ایک جماعت جو دل سے خالی ہے محض زبانی دعوے
کرتی ہے۔ وہ غنی ہے وہ پروا نہیں کرتا۔ بدر کی فتح کی پیشگوئی ہو چکی تھی ، ہر طرح فتح کی امید تھی
لیکن پھر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رو رو کر دعا مانگتے تھے۔ حضرت ابوبکر صدیق نے عرض کیا
کہ جب ہر طرح فتح کا وعدہ ہے تو پھر ضرورت الحاح کیا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ وہ ذات غنی ہے یعنی ممکن ہے کہ وعدہ الہی میں کوئی مخفی شرائط ہوں ۔
رض
برکات تقوی پس ہمیشہ دیکھنا چاہیے کہ ہم نے تقوی وطہارت میں کہاں تک ترقی کی ہے۔ اس کا معیار قرآن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے متقی کے نشانوں میں ایک یہ بھی نشان
رکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو مکروہات دنیا سے آزاد کر کے اس کے کاموں کا خود متکفل ہو جاتا ہے۔

جیسے کہ فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلُ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ٣ ۳، ۴)
جو شخص خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ ہر ایک مصیبت میں اس کے لئے راستہ مخلصی کا نکال دیتا ہے
اور اس کے لئے ایسے روزی کے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے علم وگمان میں نہ ہوں، یعنی یہ بھی
ایک علامت متقی کی ہے کہ اللہ تعالیٰ متقی کو نا بکار ضرورتوں کا محتاج نہیں کرتا۔ مثلاً ایک دوکاندار یہ خیال
کرتا ہے کہ دروغ گوئی کے سوا اس کا کام ہی نہیں چل سکتا اس لئے وہ دروغ گوئی سے باز نہیں آتا اور جھوٹ
بولنے کے لیے وہ مجبوری ظاہر کرتا ہے لیکن یہ امر ہر گز سچ نہیں۔ خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا اور
اسے ایسے موقع سے بچا لیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں ۔ یا د رکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی
نے چھوڑا تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔ جب رحمان نے چھوڑ دیا تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔
یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کمزور ہے۔ وہ بڑی طاقت والی ذات ہے۔ جب اس پر کسی امر میں بھروسہ
کرو گے وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق : ۴) لیکن جو لوگ
ان آیات کے پہلے مخاطب تھے وہ اہل دین تھے۔ ان کی ساری فکریں محض دینی امور کے لیے تھیں
اور ان کے دنیوی امور حوالہ بخدا تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔
غرض برکات تقوی میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالی متقی کو ان مصائب سے مخلصی بخشتا ہے جو دینی امور
کے خارج ہوں۔
متقی کے لئے روحانی رزق الیاء اللہ تعالی تلقی کو خاص طور پر رزق دیتا ہے۔ یہ
۔ یہاں میں
معارف کے رزق کا ذکر کروں گا۔ آنحضرت کو باوجود اُمتی ہونے
کے تمام جہان کا مقابلہ کرنا تھا جس میں اہل کتاب ، فلاسفر، اعلیٰ درجہ کے علمی مذاق والے لوگ اور
عالم فاضل شامل تھے لیکن آپ کو روحانی رزق اس قدر ملا کہ آپ سب پر غالب آئے اور ان سب
کی غلطیاں نکالیں ۔
یہ روحانی رزق تھا کہ جس کی نظیر نہیں۔ متقی کی شان میں دوسری جگہ یہ بھی آیا ہے ان اولیا و
إِلَّا الْمُتَّقُونَ (الانفال : (۳۵) اللہ کے ولی وہ ہیں جو متقی ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے دوست۔ پس یہ کیسی

نعمت ہے کہ تھوڑی سی تکلیف سے خدا کا مقرب کہلائے ۔ آج کل زمانہ کس قدر پست ہمت ہے۔ اگر کوئی
حاکم یا افسر کسی کو یہ کہ دے کہ تو میرا دوست ہے یا اس کو کرسی دے اور اس کی عزت کرے تو وہ شیخی کرتا
ہے۔ فخر کرتا پھرتا ہے لیکن اس انسان کا کس قدر افضل رتبہ ہوگا جس کو اللہ تعالیٰ اپنا ولی یا دوست کہہ کر
پکارے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول اکرم کی زبان سے یہ وعدہ فرمایا ہے جیسے کہ ایک حدیث بخاری
میں وارد ہے لا يَزَالُ يَتَقَرَّبُ عَبْدِي بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أَحْبَبْتُهُ فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ
الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا وَإِنْ
سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَا عِيدَنَّهُ - (بخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع)
یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا اولی ایسا قرب میرے ساتھ بذریعہ نوافل کے پیدا کر لیتا ہے۔ الخ
فرائض و نوافل انسان جس قدر نیکیاں کرتا ہے اس کے دو حصے ہوتے ہیں ۔ ا
ں۔
ایک فرائض
دوسرے نوافل ۔ فرائض یعنی جو انسان پر فرض کیا گیا ہو جیسے قرضہ کا
اتارنا ۔ یا نیکی کے مقابل نیکی ۔ ان فرائض کے علاوہ ہر ایک نیکی کے ساتھ نوافل ہوتے ہیں یعنی ایسی
نیکی جو اس کے حق سے فاضل ہو جیسے احسان کے مقابل احسان کے علاوہ اور احسان کرنا یہ نوافل
ہیں۔ یہ بطور مکملات اور متممات فرائض کے ہیں۔ اس حدیث میں بیان ہے کہ اولیاء اللہ کے دینی
فرائض کی تکمیل نوافل سے ہو رہتی ہے۔ مثلاً زکوۃ کے علاوہ وہ اور صدقات دیتے ہیں اللہ تعالیٰ
ایسوں کا ولی ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی دوستی یہاں تک ہوتی ہے کہ میں اس کے
ہاتھ، پاؤں وغیرہ حتی کہ اس کی زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے۔
بات یہ ہے کہ جب انسان جذبات نفس سے ہر ایک فعل خدا کی نشا کے مطابق ہو ایک ہوا اور میانی چھوڑ کر نا کے ارادوں نفسانیت خدا
کے اندر چلتا ہے اس کا کوئی فعل نا جائز نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک فعل خدا کی منشا کے مطابق ہوتا ہے۔
جہاں لوگ ابتلا میں پڑتے ہیں وہاں یہ امر ہمیشہ ہوتا ہے کہ وہ فعل خدا کے ارادہ سے مطابق نہیں ہوتا ۔
خدا کی رضا اس کے برخلاف ہوتی ہے۔ ایسا شخص اپنے جذبات کے نیچے چلتا ہے مثلاً غصہ میں آ کر

کوئی ایسا فعل اس سے سرزد ہو جاتا ہے جس سے مقدمات بن جایا کرتے ہیں۔ فوجداریاں ہو جاتی ہیں
مگر اگر کسی کا یہ ارادہ ہو کہ بلا استصواب کتاب اللہ اس کا حرکت وسکون نہ ہوگا اور اپنی ہر ایک بات
پر کتاب اللہ کی طرف رجوع کرے گا تو یقینی امر ہے کہ کتاب اللہ مشورہ دے گی ۔ جے ۔ جیسے فرما یا ولا
رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتب مُّبِينِ (الانعام : ٦٠) سوا اگر ہم یہ ارادہ کریں کہ ہم مشورہ کتاب اللہ
سے لیں گے تو ہم کو ضرور مشورہ ملے گا لیکن جو اپنے جذبات کا تابع ہے وہ ضرور نقصان ہی میں پڑے
گا ۔ بسا اوقات وہ اس جگہ مواخذہ میں پڑے گا۔ سو اس کے مقابل اللہ نے فرمایا کہ ولی جو میرے
ساتھ بولتے چلتے کام کرتے ہیں وہ گویا اس میں محو ہیں ۔ سو جس قدر کوئی محویت میں کم ہے وہ اتنا ہی
خدا سے دور ہے لیکن اگر اس کی محویت ویسی ہی ہے جیسے خدا نے فرمایا تو اس کے ایمان کا اندازہ
نہیں ۔ ان کی حمایت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ ذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ ( بخاری )
جو شخص میرے ولی کا مقابلہ کرتا ہے وہ میرے ساتھ مقابلہ کرتا ہے۔ اب دیکھ لو کہ مشقی کی شان کس
قدر بلند ہے اور اس کا پایہ کس قدر عالی ہے ۔ جس کا قرب خدا کی جناب میں ایسا ہے کہ اس کا ستایا
جانا خدا کا ستایا جانا ہو تو خدا اس کا کس قدر معاون و مددگار ہوگا ۔
لوگ بہت سے مصائب میں متقی کے پاس جو آ جاتا ہے وہ بھی بچایا جاتا ہے۔ گرفتار ہوتے ہیں لیکن مشکی
بچائے جاتے ہیں بلکہ ان کے پاس جو آ جاتا ہے وہ بھی بچایا جاتا ہے۔ مصائب کی کوئی حد نہیں۔
انسان کا اپنا اندر اس قدر مصائب سے بھرا ہوا ہے کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں ۔ امراض کو ہی دیکھ لیا
جاوے کہ ہزار ہا مصائب کے پیدا کرنے کو کافی ہیں لیکن جو تقویٰ کے قلعہ میں ہوتا ہے وہ ان سے
محفوظ ہے اور جو اس سے باہر ہے وہ ایک ایسے جنگل میں ہے جو درندہ جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔
لَهُمُ
متقی کو اس دنیا میں بشارتیں ملتی ہیں مشق کے لئے ای اور بھی وعدہ ہے۔ لھم البشری
فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ (يونس: ۶۵) یعنی
جو مشقی ہوتے ہیں ان کو اسی دنیا میں بشارتیں سچے خوابوں کے ذریعہ ملتی ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ

صاحب مکاشفات والہامات ہو جاتے ہیں۔ مکالمۃ اللہ کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ وہ بشریت
کے لباس میں ہی ملائکہ کو دیکھ لیتے ہیں۔ جیسے کہ فرمایا اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا
تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَليكة ۔۔۔ الخ ( حم السجدة : ۳۱) یعنی جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور
استقامت دکھلاتے تے ہیں یعنی ابتلا کے وقت ایسا شخص دکھلا دیتا ہے کہ جو میں نے منہ سے وعدہ کیا تھا وہ
عملی طور سے پورا کرتا ہوں ۔
ابتلا ضروری ہے
کیونکہ ابتلا ضروری ہے۔ جیسے یہ آیت اشارہ کرتی ہے اَحَسِبَ النَّاسُ
أن يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت: (۳) اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہمارا رب اللہ ہے اور استقامت کی ان پر فرشتے اترتے ہیں۔
مفسروں کی غلطی ہے کہ فرشتوں کا اتر نا نزع میں ہے۔ یہ غلط ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ دل
کو صاف کرتے ہیں اور نجاست اور گندگی سے جو اللہ سے دور رکھتی ہے اپنے نفس کو دور رکھتے ہیں ان
میں سلسلہ الہام کے لئے ایک مناسبت پیدا ہو جاتی ہے۔ سلسلہ الہام شروع ہو جاتا ہے۔ پھر متقی کی شان
میں ایک اور جگہ فرمایا ان اَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (یونس : ۶۳ ) یعنی جو اللہ کے
ولی ہیں ان کو کوئی غم نہیں۔ جس کا خدا متکفل ہو اس کو کوئی تکلیف نہیں۔ کوئی مقابلہ کرنے والا ضر ر نہیں دے
سکتا اگر خدا ولی ہو جاوے۔ پھر فرمایا ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ٣١)
یعنی تم اس جنت کے لئے خوش ہو جس کا تم کو وعدہ ہے ۔
قرآن کی تعلیم سے پایا جاتا ہے کہ انسان کے لئے دو جنت ہیں جو شخص خدا سے پیار کرتا ہے
کیا وہ ایک جلنے والی زندگی میں رہ سکتا ہے؟ جب اس جگہ ایک حاکم کا دوست دنیوی تعلقات میں ایک
قسم کی بہشتی زندگی میں ہوتا ہے تو کیوں نہ ان کے لئے دروازہ جنت کا کھلے جو اللہ کے دوست ہیں
اگر چہ دنیا پر از تکلیف و مصائب ہے لیکن کسی کو کیا خبر وہ کیسی لذت اٹھاتے ہیں؟ اگر ان ؟ اگر ان کو رنج ہو تو
آدھ گھنٹہ تکلیف اٹھانا بھی مشکل ہے حالانکہ وہ تو تمام عمر تکلیف میں رہتے ہیں۔ ایک زمانہ کی سلطنت
ان کو دے کر ان کو اپنے کام سے روکا جاوے تو وہ کب کسی کی سنتے ہیں؟ اسی طرح خواہ مصیبت کے

پہاڑ ٹوٹ پڑیں وہ اپنے ارادہ کو نہیں چھوڑتے۔
کامل نمونہ اخلاق ہمارے ہادی کام کو یہ دونو باتیں دیکھنی پڑیں۔ ایک وقت تو طائف
میں پتھر برسائے گئے ۔ ایک کثیر جماعت نے سخت سے سخت جسمانی
تکلیف دی لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استقلال میں فرق نہ آیا۔ جب قوم نے دیکھا کہ
مصائب و شدائد سے ان پر کوئی اثر نہ پڑا تو انہوں نے جمع ہو کر بادشاہت کا وعدہ دیا۔ اپنا امیر بنانا
چاہا۔ ہر ایک قسم کے سامان آسائش مہیا کر دینے کا وعدہ کیا حتی کہ عمدہ سے عمدہ بی بی بھی۔ بدیں شرط
کہ حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) بتوں کی مذمت چھوڑ دیں لیکن جیسے کہ طائف کی مصیبت کے وقت
ویسی ہی اس وعدہ بادشاہت کے وقت حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کچھ پروانہ کی اور پتھر کھانے
کو ترجیح دی۔ سو جب تک خاص لذت نہ ہو تو کیا ضرورت تھی کہ آرام چھوڑ کر دکھوں میں پڑتے۔
یہ موقع سوا ہمارے رسول علیہ الصلوۃ والتحیات کے کسی اور نبی کو نہ ملا کہ ان کو نبوت کا کام
چھوڑنے کے لئے کوئی وعدہ دیا گیا ہو ۔ مسیح (علیہ السلام) کو بھی یہ امر نصیب نہ ہوا۔ دنیا کی تاریخ میں
صرف آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ ہی یہ معاملہ ہوا کہ آپؐ کو سلطنت کا وعدہ دیا گیا اگر
آپ اپنا کام چھوڑ دیں۔ سو یہ عزت ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی خاص ہے۔ اسی
طرح ہمارے ہادی کامل کو دونوں زمانے تکلیف اور فتح مندی کے نصیب ہوئے تا کہ وہ دونوں
اوقات میں کامل نمونہ اخلاق کا دکھا سکیں۔
اللہ تعالیٰ نے متقیوں کے لئے چاہا ہے کہ ہر دولز تیں اٹھائیں ۔ بعض وقت دنیوی لذات، آرام اور
طیبات کے رنگ میں بعض وقت عسرت اور مصائب میں تاکہ ان کے دونوں اخلاق کامل نمونہ دکھا سکیں۔
بعض اخلاق طاقت میں اور بعض مصائب میں کھلتے ہیں۔ ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو یہ
دونوں باتیں میسر آئیں۔ سو جس قدر ہم آپ کے اخلاق پیش کر سکیں گے کوئی اور قوم اپنے کسی نبی کے
اخلاق پیش نہ کر سکے گی۔ جیسے مسیح کا صرف صبر ظاہر ہو سکتا ہے کہ وہ مارکھا تا رہا لیکن یہ کہاں سے نکلے گا
کہ ان کو طاقت نصیب ہوئی ۔ وہ نبی بے شک سچے ہیں لیکن ان کے ہر قسم کے اخلاق ثابت نہیں۔

چونکہ ان کا ذکر قرآن میں آ گیا اس لئے ہم ان کو نبی مانتے ہیں والا انجیل میں تو ان کا کوئی ایسا خلق
ثابت نہیں جیسے اولوالعزم انبیاء کی شان ہوتی ہے۔ ایسا ہی ہمارے ہادی کامل بھی اگر ابتدائی تیرہ برس
کے مصائب میں مر جاتے تو ان کے اور بہت سے اخلاق فاضلہ مسیح کی طرح ثابت نہ ہوتے لیکن دوسرا
زمانہ جب فتح کا آیا اور مجرم آپؐ کے سامنے پیش کئے گئے اس سے آپ کی صفت رحم اور عفو کا کامل
ثبوت ملا اور اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ آپ کے کام کوئی جبر پر نہ تھے، نہ ز بر دستی تھی بلکہ ہر ایک امر اپنے
طبعی رنگ میں ہوا۔ اسی طرح آپ کے اور بہت سے اخلاق بھی ثابت ہیں۔ سو اللہ تعالیٰ نے یہ جو فرمایا
کہ نَحْنُ أَوْلِيو كُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَ فِي الْآخِرَةِ ( حم السجدۃ:۳۲) کہ ہم اس دنیا میں بھی اور
آئندہ بھی متقی کے ولی ہیں سو یہ آیت بھی تکذیب میں ان نادانوں کی ہے جنہوں نے اس زندگی میں
نزول ملائکہ سے انکار کیا۔ اگر نزع میں نزول ملائکہ تھا تو حیات الدنیا میں خدا تعالیٰ کیسے ولی ہوا۔
سو یہ متقی کو آئندہ زندگی یہیں دکھلائی جاتی ہے ہو یہ ایک نعمت ہے کہ ولیوں کو خدا کے ہے فرشتے نظر آتے ہیں آئندہ کی زندگی
محض ایمانی ہے لیکن ایک مشقی کو آئندہ کی زندگی یہیں دکھلائی جاتی ہے۔ انہیں اسی زندگی میں خدا ملتا
ہے۔ نظر آتا ہے۔ ان سے باتیں کرتا ہے سواگر ایسی صورت کسی کو نصیب نہیں تو اس کا مرنا اور یہاں
سے چلے جانا نہایت خراب ہے۔ ایک ولی کا قول ہے کہ جس کو ایک خواب سچا عمر میں نصیب نہیں ہوا
اس کا خاتمہ خطر ناک ہے جیسے کہ قرآن مومن کے یہ نشان ٹھہراتا ہے۔ سنو! جس میں یہ نشان نہیں
اس میں تقویٰ نہیں سو ہم سب کی یہ دعا چاہیے کہ یہ شرط ہم میں پوری ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
الہام، خواب، مکاشفات کا فیضان ہو کیونکہ یہ مومن کا خاصہ ہے۔ سو یہ ہونا چاہیے۔
بہت سی اور بھی برکات ہیں جو مشقی کو ملتی ہیں مثلاً سورہ فاتحہ میں جو قرآن کے شروع میں ہی ہے
اللہ تعالٰی مومن کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ دعا مانگیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ( الفاتحة : ٢ ، ٧ ) یعنی ہمیں وہ راہ سیدھی بتلا ان لوگوں
کی جن پر تیرا انعام و فضل ہے۔ یہ اس لئے سکھلائی گئی کہ انسان عالی ہمت ہو کر اس سے خالق کا منشا

سمجھے اور وہ ہ یہ ہے کہ یہ امت بہائم کی طرح زندگی بسر نہ کرے بلکہ اس کے تمام پردے کھل جاویں
جیسے کہ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ ولایت بارہ اماموں کے بعد ختم ہو گئی ۔ برخلاف اس کے اس دعا سے
یہی ظاہر ہوتا ہے کہ خدا نے پہلے سے ارادہ کر رکھا ہے کہ جو متقی ہو اور خدا کی منشا کے مطابق ہے تو وہ
ان مراتب کو حاصل کر سکے جو انبیاء اور اصفیاء کو حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ
انسان کو بہت سے قومی ملے ہیں جنہوں نے نشو و نما پانا ہے اور بہت ترقی کرنا ہے۔ ہاں ایک بکرا چونکہ
انسان نہیں اس کے قومی ترقی نہیں کر سکتے ۔ عالی ہمت انسان جب رسولوں اور انبیاء کے حالات سنتا
ہے تو چاہتا ہے کہ وہ انعامات جو اس پاک جماعت کو حاصل ہوئے اس پر نہ صرف ایمان ہی ہو بلکہ
اسے بتدریج ان نعماء کا علم الیقین ، عین الیقین اور حق الیقین ہو جاوے۔
علم کے تین مدارج علم کے تین مدارج ہیں علم الیقین، عین الیقین حق الیقین مثلاً ، ۔
ایک جگہ سے دھواں نکلتا دیکھ کر آگ کا یقین کر لینا علم الیقین ہے لیکن
خود آنکھ سے آگ کا دیکھنا عین الیقین ہے۔ ان سے بڑھ کر درجہ حق الیقین کا ہے یعنی آگ میں
ہاتھ ڈال کر جلن اور حرقت سے یقین کر لینا کہ آگ موجود ہے۔ پس کیسا وہ شخص بد قسمت ہے جس کو
تینوں میں سے کوئی درجہ حاصل نہیں ۔ اس آیت کے مطابق جس پر اللہ کا فضل نہیں وہ کورانہ تقلید
میں پھنسا ا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ٧٠)
جو ہماری راہ میں مجاہدہ کرے گا ہم اس کو اپنی راہیں دکھلا دیں گے۔ یہ تو وعدہ ہے اور ادھر یہ دعا ہے
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦) سوانسان کو چاہیے کہ اس کو مد نظر رکھ کر نماز میں بالحاح دعا
کرے اور تمنا رکھے کہ وہ بھی ان لوگوں میں سے ہو جاوے جو ترقی اور بصیرت حاصل کر چکے ہیں
ایسا نہ ہو کہ اس جہان سے بے بصیرت اور اندھا اٹھایا جاوے چنانچہ فرمایا وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ
أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلَى (بنی اسراءیل : (۷۳) کہ جو اس جہان میں اندھا ہے وہ اُس جہان میں
بھی اندھا ہے جس کی منشا یہ ہے کہ اس جہان کے مشاہدہ کے لئے اسی جہان سے ہم کو آنکھیں لے
جانی ہیں ۔ آئندہ جہان کو محسوس کرنے کے لئے حواس کی طیاری اسی جہان میں ہوگی پس کیا یہ گمان

ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ وعدہ کرے اور پورا نہ کرے۔
اندھے سے مراد وہ ہے جو روحانی معارف اور روحانی لذات سے خالی اندھا کون ہے؟ ہے۔ ایک شخص کورانہ تقلید سے کہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو گیا
مسلمان کہلاتا ہے۔ دوسری طرف اسی طرح ایک عیسائی عیسائیوں کے ہاں پیدا ہو کر عیسائی
ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے شخص کو خدا ، رسول اور قرآن کی کوئی عزت نہیں ہوتی ۔ اس کی دین سے
محبت بھی قابل اعتراض ہے۔ خدا اور رسول کی ہتک کرنے والوں میں اس کا گزر ہوتا ہے۔ اس کی
وجہ صرف یہ ہے کہ ایسے شخص کی روحانی آنکھ نہیں ۔ اس میں محبت دین نہیں ۔ والا محبت والا اپنے
محبوب کے برخلاف کیا کچھ پسند کرتا ہے؟ غرض اللہ تعالیٰ نے سکھلایا ہے کہ میں تو دینے کو طیارہوں
اگر تو لینے کو طیار ہے۔ پس یہ دعا کرنا ہی اس ہدایت کو لینے کی طیاری ہے۔
متقی
اس دعا کے بعد سورہ بقرہ کے شروع میں ہی جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) کہا گیا تو
گو یا خدا تعالیٰ نے دینے کی طیاری کی ۔ یعنی یہ کتاب متقی کو کمال تک پہنچانے کا وعدہ کرتی
ہے۔ سو اس کے معنے یہ ہیں کہ یہ کتاب ان کے لیے نافع ہے جو پر ہیز کرنے اور نصیحت سننے کو تیار
ہو۔ اس درجہ کا متقی وہ ہے جو مخلی بالطبع ہو کر حق کی بات سنے کو تیار ہو۔ جیسے جب کوئی مسلمان ہوتا
ہے
تو وہ متقی بنتا ہے۔ جب کسی غیر مذہب کے اچھے دن آئے تو اس میں انتقا پیدا ہوا۔ جب ، غرور، پندار
دور ہوا۔ یہ تمام روکیں تھیں جو دور ہو گئیں ۔ ان کے دور ہونے سے تاریک گھر کی کھڑ کی کھل گئی اور
شعاعیں اندر داخل ہو گئیں ۔ یہ جو فرمایا کہ یہ کتاب متقین کی ہدایت ہے یعنی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ تو انتقا
جو افتعال کے باب پر ہے اور یہ باب تکلف کے لیے آیا کرتا ہے یعنی اس میں اشارہ ہے کہ جس قدر
یہاں ہم تقویٰ چاہتے ہیں وہ تکلف سے خالی نہیں ، جس کی حفاظت کے لئے اس کتاب میں ہدایات
ہیں۔ گو یا مشتقی کو نیکی کرنے میں تکلیف سے کام لینا پڑتا ہے۔
جب
ایہ درجہ گزر جاتا ہے تو سالک عبد صالح ہو جاتا ہے۔ گو یا تکلیف کا رنگ دور ہوا عبد صالح جب اور صالح نے طبعاً وفطرتاً نیکی شروع کی ۔ وہ ایک قسم کے دارالامان میں ہے جس کو

کوئی خطرہ نہیں ۔ اب گل جنگ اپنے نفسانی جذبات کے برخلاف ختم ہو چکی اور وہ امن میں آ گیا اور
ہر ایک قسم کے خطرات سے پاک ہو گیا۔ اسی امر کی طرف ہمارے ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے
اشارہ کیا ہے۔ فرمایا کہ ہر ایک کے ساتھ شیطان ہوتا ہے لیکن میرا شیطان مسلم ہو گیا ہے۔ سومشتقی کو
ہمیشہ شیطان کے مقابل جنگ ہے لیکن جب وہ صالح ہو جاتا ہے تو گل جنگیں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔
مثلاً ایک ریا ہی ہے جس سے اسے آٹھوں پہر جنگ ہے۔ متقی ایک ایسے میدان میں ہے جہاں ہر
وقت لڑائی ہے۔ اللہ کے فضل کا ہاتھ اس کے ساتھ ہو تو اسے فتح ہو۔ جیسے ریا جس کی چال ایک چیونٹی
کی طرح ہے۔ بعض وقت انسان بے سمجھے لیکن موقع پر ریا کو دل میں پیدا ہونے کا موقع دے دیتا
ہے۔ مثلاً ایک کا چاقو گم ہو جاوے اور وہ دوسرے سے دریافت کرے تو اس موقع پر ایک متقی کا
جنگ شیطان سے شروع ہو جاتا ہے جو اسے سکھاتا ہے کہ مالک چاقو کا اس طرح دریافت کرنا ایک
قسم کی بے عزتی ہے جس سے اس کے افروختہ ہونے کا احتمال ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ آپس میں لڑائی
بھی ہو جاوے۔ اس موقع پر ایک متقی کو اپنے نفس کی بدخواہش سے جنگ ہے ۔ اگر اس شخص میں
محض اللہ دیانت موجود ہو تو غصہ کرنے کی اس میں ضرورت ہی کیا ہے، کیونکہ دیانت جس قدر مخفی رکھی
جاوے اسی قدر بہتر ہو۔ مثلاً ایک جواہری کو راستہ میں چند چورمل جاویں اور چور آپس میں اس کے
متعلق مشورہ کریں۔ بعض اسے دولت مند بتلاویں اور بعض کہیں کہ وہ کنگال ہے۔ اب مقابلتاً یہ
جواہری انہیں کو پسند کرے گا جو اسے کنگال ظاہر کریں گے۔
اسی طرح یہ دنیا کیا ہے۔ ایک قسم کی دارالا بتلا ہے۔ وہی اچھا اعمال میں اخفا اچھا ہے ہے جو ہر ایک امرخفیہ رکھے اور ریا سے بچے۔ وہ لوگ جن
کے اعمال الہی ہوتے ہیں وہ کسی پر اپنے اعمال کو ظاہر ہونے نہیں دیتے ۔ یہی لوگ متقی ہیں۔
میں نے تذکرۃ الاولیاء میں دیکھا ہے کہ ایک مجمع میں ایک بزرگ نے سوال کیا کہ اس کو کچھ
روپیہ کی ضرورت ہے کوئی اس کی مدد کرے۔ ایک نے صالح سمجھ کر اس کو ایک ہزار روپیہ دیا۔ انہوں
نے روپیہ لے کر اس کی سخاوت اور فیاضی کی تعریف کی ۔ اس بات پر وہ رنجیدہ ہوا کہ جب یہاں ہی

تعریف ہو گئی تو شاید ثواب آخرت سے محرومیت ہو۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ آیا اور کہا کہ وہ روپیہ اس کی
والدہ کا تھا جو دینا نہیں چاہتی چنانچہ وہ روپیہ واپس دیا گیا جس پر ہر ایک نے لعنت کی اور کہا کہ
جھوٹا ہے اصل میں یہ روپیہ دینا نہیں چاہتا۔ جب شام کے وقت وہ بزرگ گھر گیا تو وہ شخص ہزار روپیہ
اس کے پاس لایا اور کہا کہ آپ نے سر عام میری تعریف کر کے مجھے محروم ثواب آخرت کیا اس لئے
میں نے یہ بہانہ کیا۔ اب یہ روپیہ آپ کا ہے لیکن آپ کسی کے آگے نام نہ لیں ۔ بزرگ رو پڑا اور کہا
کہ اب تو قیامت تک مورد لعن طعن ہوا کیونکہ کل کا واقعہ سب کو معلوم ہے اور یہ کسی کو معلوم نہیں کہ تو نے
مجھے روپیہ واپس دے دیا ہے۔
ایک متقی تو اپنے نفس امارہ کے برخلاف جنگ کر کے اپنے خیال کو چھپاتا ہے اور خفیہ رکھتا ہے
لیکن اللہ تعالیٰ اس خفیہ خیال کو ہمیشہ ظاہر کر دیتا ہے جیسا ایک بدمعاش کسی بدچلنی کا مرتکب ہوکر خفیہ رہنا
چاہتا ہے ، اسی طرح ایک متقی چھپ کر نماز پڑھتا ہے اور ڈرتا ہے کہ کوئی اس کو نہ دیکھ لے۔ سچا متقی ایک
قسم کا ستر چاہتا ہے۔ تقوی کے مراتب بہت ہیں لیکن بہر حال تقویٰ کے لئے تکلف ہے اور متقی حالت
جنگ میں ہے اور صالح اس جنگ سے باہر ہے۔ جیسے کہ میں نے مثال کے طور پر او پر ریا کا ذکر کیا
جس سے متقی کو آٹھوں پہر جنگ ہے۔
حلم ت
ریا اور حکم کا جنگ بساوقات کیا اور م کا جنگ ہوجاتا ہے کبھی انسان کا صہ کتاب اللہ کے برخلاف ہوتا ہے۔ گالی سن کر اس کا نفس جوش مارتا ہے۔ تقوی تو
اُس کو سکھلاتا ہے کہ وہ غصہ ہونے سے باز رہے ۔ جیسے قرآن کہتا ہے وَ إِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا
كراما (الفرقان : ۷۳) ایسا ہی بے صبری کے ساتھ اسے اکثر جنگ کرنا پڑتا ہے۔ بے صبری سے
مراد یہ ہے کہ اس کو راہ تقویٰ میں اس قدر دقتوں کا مقابلہ ہے کہ مشکل سے وہ منزل مقصود پر پہنچتا ہے
اس لئے بے صبر ہو جاتا ہے مثلاً ایک کنواں پچاس ہاتھ تک کھودنا ہے۔ اگر دو چار ہاتھ کے بعد کھودنا
چھوڑ دیا جاوے تو محض یہ ایک بدظنی ہے۔ اب تقویٰ کی شرط یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے احکام دیئے
ان کو اخیر تک پہنچائے اور بے صبر نہ ہو جاوے۔

آج 10 میں سے 10 باقی