۲۵ دسمبر ۱۸۹۷ حضرت اقدس کی پہلی تقریر

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

راہ سلوک میں مبارک قدم دو گروہ ہیں ۔ راہ سلوک میں مبارک قدم دو گروہ ہیں ایک دین الجائز والے جو موٹی موٹی باتوں
پر قدم مارتے ہیں مثلاً احکام شریعت کے پابند ہو گئے اور نجات پاگئے ۔ دوسرے وہ جنہوں نے
آگے قدم مارا ۔ ہر گز نہ تھکے اور چلتے گئے حتی کہ منزل مقصود تک پہنچ گئے لیکن نامراد وہ فرقہ ہے
کہ دین العجائز سے تو قدم آگے رکھا لیکن منزل سلوک کو طے نہ کیا وہ ضرور دہر یہ ہو جاتے ہیں جیسے
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو نمازیں بھی پڑھتے رہے، چلہ کشیاں بھی کیں لیکن فائدہ کچھ نہ ہوا۔ جیسے
ایک شخص منصور مسیح نے بیان کیا کہ اس کی عیسائیت کا باعث یہی تھا کہ وہ مرشدوں کے پاس گیا
چلہ کشی کرتا رہا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا بدظن ہو کر عیسائی ہو گیا۔
صدق و صبر
سو جولوگ بے صبری کرتے ہیں وہ شیطان کے قبضہ میں آ جاتے ہیں۔ سو مشقی کو
بے صبری کے ساتھ بھی جنگ ہے۔ بوستان میں ایک عابد کا ذکر کیا گیا ہے کہ
جب کبھی وہ عبادت کرتا تو ہاتف یہی آواز دیتا کہ تو مرد و دو مخذول ہے ۔ ایک دفعہ ایک مرید نے یہ
آواز سن لی اور کہا کہ اب تو فیصلہ ہو گیا اب ٹکریں مارنے سے کیا فائدہ ہوگا ؟ وہ بہت رویا اور کہا کہ
میں اس جناب کو چھوڑ کر کہاں جاؤں ۔ اگر ملعون ہوں تو ملعون ہی سہی۔ غنیمت ہے کہ مجھ کو ملعون
تو کہا جاتا ہے۔ ابھی یہ باتیں مرید سے ہو ہی رہی تھیں کہ آواز آئی کہ تو مقبول ہے۔سو یہ سب
صدق و صبر کا نتیجہ تھا جو متقی میں ہونا شرط ہے۔
استقامت
یہ جو فرمایا کہ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠ ) یعنی
ہمارے راہ کے مجاہد راستہ پاویں گے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اس راہ میں
پیمبر کے ساتھ مل کر جد و جہد کرنا ہوگا ۔ ایک دو گھنٹہ کے بعد بھاگ جانا مجاہد کا کام نہیں بلکہ جان دینے
کے لئے طیار رہنا اس کا کام ہے سو متقی کی نشانی استقامت ہے جیسے کہ فرما یا إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ( حم السجدة : ۳۱) یعنی جنہوں نے کہا کہ رب ہمارا اللہ ہے اور استقامت
دکھلائی اور ہر طرف سے منہ پھیر کر اللہ کو ڈھونڈا۔ مطلب یہ کہ کامیابی استقامت پر موقوف ہے اور

وہ اللہ کو پہچاننا اور کسی ابتلا اور زلازل اور امتحان سے نہ ڈرنا ہے۔ ضرور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مورد
مخاطبہ و مکالمہ الہی انبیاء کی طرح ہوگا۔
ولی بننے کے لئے ابتلا ضروری ہیں بہت سے لوگ یہاں آتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پھوک مار کر عرش پھوک مار کر عرش پر پہونچائے اور واصلین سے
ہو جاویں۔ ایسے لوگ ٹھٹھہ کرتے ہیں۔ وہ انبیاء کے حالات کو دیکھیں ۔ یہ غلطی ہے جو کہا جاتا ہے کہ
کسی ولی کے پاس جا کر صد باولی فی الفور بن گئے ۔ اللہ تعالیٰ تو یہ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ
يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت (۳) جب تک انسان آزمایا نہ جاوے ، فتن
میں نہ ڈالا جاوے وہ کب ولی بن سکتا ہے۔
ایک مجلس میں بایزید وعظ فرما رہے تھے۔ وہاں ایک مشائخ زادہ بھی تھا جو ایک لمبا سلسلہ
رکھتا تھا۔ اس کو آپ سے اندرونی بغض تھا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ خاصہ ہے کہ پرانے خاندانوں کو چھوڑ کر کسی
اور کو لے لیتا ہے جیسے بنی اسرائیل کو چھوڑ کر بنی اسماعیل کو لے لیا۔ کیونکہ وہ لوگ عیش و عشرت میں
پڑ کر خدا کو بھول گئے ہوتے ہیں وَ تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ (ال عمران : ۱۴۱) سواس
شیخ زادے کو خیال آیا کہ یہ ایک معمولی خاندان کا آدمی ہے ۔ کہاں سے ایسا صاحب خوارق آ گیا۔
لوگ اس طرف جھکتے ہیں اور ہماری طرف نہیں آتے ۔ یہ باتیں خدا تعالیٰ نے بایزید پر ظاہر
کیں ۔ انہوں نے ایک قصہ کے رنگ میں یہ بیان شروع کیا کہ ایک جگہ مجلس میں رات کے وقت
ایک لیمپ ۔۔۔۔۔ میں جل رہا تھا۔ تیل اور پانی میں بحث ہوئی۔ پانی نے تیل کو کہا کہ تو کثیف اور گندہ ہے
اور باوجود کثافت کے میرے اوپر آتا ہے۔ میں ایک مصفا چیز ہوں اور طہارت کے لئے استعمال کیا
جاتا ہوں لیکن نیچے ہوں۔ اس کا باعث کیا ہے؟ تیل نے کہا کہ جس قدر صعوبتیں میں نے کھینچی ہیں
تو نے کہاں وہ جھیلی ہیں جس کے باعث یہ بلندی مجھے نصیب ہوئی ۔ ایک زمانہ تھا جب میں بویا گیا
زمین میں مخفی رہا ، خاکسار ہوا۔ پھر خدا کے ارادہ سے بڑھا۔ بڑھنے نہ پایا کہ کاٹا گیا۔ پھر طرح طرح
کی مشقتوں کے بعد صاف کیا گیا۔ کولہوں میں پیسا گیا۔ پھر تیل بنا اور آگ لگائی گئی ۔ کیا ان مصائب

کے بعد بھی میں بلندی حاصل نہ کرتا ؟
جلد اول
یہ ایک مثال ہے کہ اہل اللہ مصائب ، شدائد کے بعد درجات پاتے ہیں۔ لوگوں کا یہ خیال خام
ہے کہ فلاں شخص فلاں کے پاس جا کر بلا مجاہدہ و تزکیہ ایک دم میں صدیقین میں داخل ہو گیا۔ قرآن کو
دیکھو کہ خدا خدا کی کس طرح تم پر راضی ہو۔ جب تک نبیوں کی طرح تم پر مصائب وزلازل نہ آویں جنہوں
نے بعض وقت تنگ آکر یہ بھی کہہ دیا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ إِلَّا
إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ( البقرة : ۲۱۵) اللہ کے بندے ہمیشہ بلاؤں میں ڈالے گئے پھر خدا نے ان کو
قبول کیا۔
ترقیات کی دورا ہیں
صوفیوں نے ترقیات کی دو راہیں لکھی ہیں ۔ ایک سلوک
دوسرا جذب ۔
سلوک سلوک وہ ہے جو لوگ آپ عقلمندی سے سوچ کر اللہ ورسول کا راہ اختیار کرتے ہیں جیسے
سلوک
فرمایا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( ال عمران: ۳۲)
یعنی اگر تم اللہ کے پیارے بننے چاہتے ہو تو رسول اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیروی کرو۔ وہ
ہادی کامل وہی رسول ہیں جنہوں نے وہ مصائب اٹھائے کہ دنیا اپنے اندر نظیر نہیں رکھتی ۔ ایک
دن بھی آرام نہ پایا ۔ اب پیروی کرنے والے بھی حقیقی طور سے وہی ہوں گے جو اپنے متبوع کے
ہر قول وفعل کی پیروی پوری جدوجہد سے کریں ۔ متبع وہی ہے جو سب طرح پیروی کرے گا۔
سہل انگار اور سخت گزار کو اللہ پسند نہیں کرتا بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے غضب میں آوے گا۔ یہاں جو
اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیروی کا حکم دیا تو سالک کا کام یہ ہوگا کہ اول
رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی کل تاریخ دیکھے اور پھر پیروی کرے۔اسی کا نام سلوک ہے ۔اس
راہ میں بہت مصائب و شدائد ہوتے ہیں ان سب کو اٹھانے کے بعد ہی انسان سالک ہوتا ہے۔
جذب
اہل جذب کا درجہ سالکوں سے بڑھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں سلوک پر ہی نہیں رکھتا بلکہ خود
ان کو مصائب میں ڈالتا اور جاذبہ ازلی سے اپنی طرف کھینچتا ہے۔ کل انبیاء مجذوب ہی تھے۔

جس وقت انسانی روح کو مصائب کا مقابلہ ہوتا ہے ان سے فرسودہ کار اور تجربہ کار ہو کر روح چمک
اٹھتی ہے۔ جیسے لوہا یا شیشہ اگر چہ چمک کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہے۔ لیکن صیقلوں صیقلوں کے بعد بعد ہی ہی محلی
ہوتا ہے حتی کہ اس میں منہ دیکھنے والے کا نظر آ جاتا ہے۔ مجاہدات بھی صیقل کا ہی کام کرتے ہیں۔
دل کا صیقل یہاں تک ہونا چاہیے کہ اس میں سے بھی منہ نظر آجاوے۔ منہ کا نظر آنا کیا ہے ؟
تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ کا مصداق ہونا ۔ سالک کا دل آئینہ ہے جس کو مصائب و شدائد اس قدر صیقل
کر دیتے ہیں کہ اخلاق النبی صلی اللہ علیہ وسلم اس میں منعکس ہوجاتے ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے
جب بہت مجاہدات اور تزکیوں کے بعد اس کے اندر کسی قسم کی کدورت یا کثافت نہ رہے تب یہ درجہ
نصیب ہوتا ہے۔ ہر ایک مومن کو ایک حد تک ایسی صفائی کی ضرورت ہے۔ کوئی مومن بلا آئینہ
ہونے کے نجات نہ پائے گا ۔ سلوک والا خود یہ صیقل کرتا ہے۔ اپنے کام سے مصائب اٹھاتا ہے
لیکن جذب والا مصائب میں ڈالا جاتا ہے۔ خدا خود اس کا معقل ہوتا ہے اور طرح طرح کے
مصائب و شدائد سے صیقل کر کے اس کو آئینہ کا درجہ عطا کر دیتا ہے۔ دراصل سالک و مجذوب دونوں
کا ایک ہی نتیجہ ہے۔ سومشتقی کے دو حصے ہیں ۔ سلوک وجذب ۔
تقویٰ جیسے کہ میں بیان کر آیا ہوں کسی قدر تکلف کو چاہتا ہے۔ اسی لئے تو فرمایا ایمان بالغیب که هدى القِيْنَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (البقرۃ:۳، ۴) اس میں ایک لِلْمُتَّقِينَ
تکلف ہے مشاہدہ کے مقابل ایمان بالغیب لانا ایک قسم کے تکلف کو چاہتا ہے سوتی کے لئے ایک حد تک
تکلف ہے کیونکہ جب وہ صالح کا درجہ حاصل کرتا ہے تو پھر غیب اس کے لئے غیب نہیں رہتا کیونکہ
صالح کے اندر سے ایک نہر نکلتی ہے جو اس میں سے نکل کر خدا تک پہنچتی ہے وہ خدا اور اس کی محبت کو اپنی
آنکھ سے دیکھتا ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءیل : ۷۳ ) اسی
سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک انسان پوری روشنی اسی جہان میں نہ حاصل کرلے وہ کبھی خدا کا منہ نہ
دیکھے گا۔ سو متقی کا کام یہی ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے سرمے طیار کرتا رہے جس سے اس کا روحانی نزول الماء
دور ہو جاوے۔ اب اس سے ظاہر ہے کہ متقی شروع میں اندھا ہوتا ہے۔ مختلف کوششوں اور تزکیوں

سے وہ نور حاصل کرتا ہے۔ سو جب سوجا کھا ہو گیا اور صالح بن گیا پھر ایمان بالغیب نہ رہا اور تکلف
بھی ختم ہو گیا ۔ جیسے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بر أَي الْعَيْن اسی عالم میں بہشت دوزخ وغیرہ
سب کچھ مشاہدہ کرایا گیا ۔ جو متقی کو ایک ایمان بالغیب کے رنگ میں ماننا پڑتا ہے وہ تمام آپ کے
مشاہدہ میں آگیا۔ سو اس آیت میں اشارہ ہے کہ متقی اگر چہ اندھا ہے اور تکلف کی تکلیف میں ہے
لیکن صالح ایک دارالامان میں آگیا ہے اور اس کا نفس نفس مطمئنہ ہو گیا ہے۔ متقی اپنے اندر ایمان
بالغیب کی کیفیت رکھتا ہے۔ وہ اندھا دھند طریق سے چلتا ہے۔ اس کو کچھ خبر نہیں ۔ ہر ایک بات پر
اس کا ایمان بالغیب ہے یہی اس کا صدق ہے اور اس صدق کے مقابل خدا کا وعدہ ہے کہ وہ فلاح
پائے گا أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة: 1 )
امت صلوۃ اس کے بعد اس کے بعد متقی کی شان میں آیا ہے وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ ( البقرۃ: ۴ ) یعنی وہ
نماز کو کھڑی کرتا ہے۔ یہاں لفظ کھڑی کرنے کا آیا ہے یہ بھی اس تکلف کی
طرف اشارہ کرتا ہے جو متقی کا خاصہ ہے یعنی جب وہ نماز شروع کرتا ہے تو طرح طرح کے وساوس کا
اسے مقابلہ ہے جن کے باعث اس کی نماز گویا بار بار گرتی پڑتی ہے جس کو اس نے کھڑا کرنا ہے۔
جب اس نے اللہ اکبر کہا تو ایک ہجوم وساوس ہے جو اس کے حضور قلب میں تفرق ڈال رہا ہے وہ ان
سے کہیں کا کہیں پہنچ جاتا ہے۔ پریشان ہوتا ہے۔ ہر چند حضور و ذوق کے لئے لڑتا مرتا ہے لیکن نماز
جو گری پڑتی ہے بڑی جان کنی سے اسے کھڑا کرنے کے فکر میں ہے۔ بار بار إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ کہہ کر نماز کے قائم کرنے کے لئے دعا مانگتا ہے اور ایسے الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی ہدایت چاہتا
ہے جس سے اس کی نماز کھڑی ہو جاوے۔ ان وساوس کے مقابل میں متقی ایک بچہ کی طرح ہے جو
خدا کے آگے گڑ گڑاتا ہے۔ روتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ (الاعراف: ۱۷۷ ) ہو رہا
ہوں سو یہی وہ جنگ ہے جو متقی کو نماز میں نفس کے ساتھ کرنا ہے اور اسی پر ثواب مترتب ہوگا۔
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نماز میں وساوس کو فی الفور دور کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وَ يُقِيمُونَ
الصلوة کی منشا کچھ اور ہے۔ کیا خدا نہیں جانتا؟ حضرت شیخ عبدالقادر گیلانی ( رحمۃ اللہ علیہ ) کا قول

ہے کہ ثواب اس وقت تک ہے جب تک مجاہدات ہیں اور جب مجاہدات ختم ہوئے تو ثواب ساقط
ہو جاتا ہے۔ گو یا صوم وصلوٰۃ اس وقت تک اعمال ہیں جب تک ایک جدو جہد سے وساوس کا مقابلہ ہے
لیکن جب ان میں ایک اعلیٰ درجہ پیدا ہو گیا اور صاحب صوم و صلوۃ تقویٰ کے تکلف سے بیچ کر
صلاحیت سے رنگین ہو گیا تو اب صوم و صلوۃ اعمال نہیں رہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوال کیا ہے کہ
کیا اب نماز معاف ہو جاتی ہے؟ کیونکہ ثواب تو اس وقت تک تھا جس وقت تک تکلف کرنا پڑتا تھا۔
سو بات یہ ہے کہ نماز اب عمل نہیں بلکہ ایک انعام ہے ۔ یہ نماز اس کی ایک غذا ہے، اس کے لئے
قرۃ العین ہے۔ یہ گو یا نقد بہشت ہے۔
مقابل میں وہ لوگ جو مجاہدات میں ہیں وہ گشتی کر رہے ہیں اور یہ نجات پا چکا ہے۔ سو اس کا
مطلب یہ ہے کہ انسان کا سلوک جب ختم ہوا تو اس کے مصائب بھی ختم ہو گئے مثلاً ایک مخنث اگر کہے
کہ وہ کبھی کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا تو وہ کون سی نعمت یا ثواب کا مستحق ہے۔ اس میں تو
صفت بد نظری ہے ہی نہیں لیکن ایک مرد صاحب رجولیت اگر ایسا کرے تو ثواب پاوے گا ۔ اسی طرح
انسان کو ہزاروں مقامات طے کرنے پڑتے ہیں ۔ بعض بعض امور میں اس کی مشاقی اس کو قادر کر دیتی
ہے۔ نفس کے ساتھ اس کی مصالحت ہو گئی اب وہ ایک بہشت میں ہے لیکن وہ پہلا سا ثواب نہیں
رہے گا۔ وہ ایک تجارت کر چکا ہے جس کا اب وہ نفع اٹھا رہا ہے لیکن پہلا رنگ نہ رہے گا۔ انسان میں
ایک فعل تکلف سے کرتے کرتے اس میں طبعیت کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے۔ ایک شخص جو طبعی طور سے
لذت پاتا ہے وہ اس قابل نہیں رہتا کہ اس کام سے ہٹایا جاوے۔ وہ طبعاً یہاں سے ہٹ نہیں سکتا۔
سو انتقا اور تقویٰ کی حد تک پورا انکشاف نہیں ہوتا۔ وہ ایک قسم کا دعویٰ ہے۔
اس کے بعد متقی کی شان میں وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة : ۴)
انفاق من رزق اللہ آیا ہے ۔ یہاں متقی کے لئے مینا کا لفظ استعمال کیا کیونکہ اس وقت
وہ ایک اعمی کی حالت میں ہے اس لئے جو کچھ خدا نے اس کو دیا اس میں سے کچھ خدا کے نام کا دیا۔
حق یہ ہے کہ اگر وہ آنکھ رکھتا تو دیکھ لیتا کہ اس کا کچھ بھی نہیں سب خدا کا ہی ہے۔ یہ ایک حجاب تھا

جو اتقا میں لازمی ہے۔ اس حالت اتقا کے تقاضے نے متقی سے خدا کے دیئے میں سے کچھ دلوایا۔
رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایام وفات میں دریافت فرمایا
کہ گھر میں کچھ ہے؟ معلوم ہوا کہ ایک دینار تھا۔ فرمایا کہ یہ سیرت یگانگت سے بعید ہے کہ ایک چیز
بھی اپنے پاس رکھی جاوے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتقا کے درجہ سے گزر کر صلاحیت تک پہنچ
چکے تھے اس لئے میا ان کی شان میں نہ آیا کیونکہ وہ اندھا ہے جس نے کچھ اپنے پاس رکھا اور کچھ
خدا کو دیا لیکن یہ لازمہ متقی تھا کیونکہ خدا کے راہ دینے میں بھی اسے نفس کے ساتھ جنگ تھا جس کا
نتیجہ یہ تھا کہ کچھ دیا اور کچھ رکھا۔ وہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب خدا کو دیا اور اپنے لئے
کچھ نہ رکھا۔
جیسے دھرم مہوتسو کے مضمون میں انسان کی تین حالتیں ذکر کی گئی ہیں جو انسان پر ابتدا سے انتہا تک
وارد ہوتی ہیں اسی طرح یہاں بھی قرآن نے جو انسان کو تمام مراحل ترقی کے طے کرانے آیا اتقا سے
شروع کیا۔ یہ ایک تکلف کا راستہ ہے۔ یہ ایک خطر ناک میدان ہے۔ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے اور
مقابل بھی تلوار ہے۔ اگر بچ گیا تو نجات پا گیا وَإِلَّا اسْفَلَ السَّافِلِينَ میں پڑ گیا۔ چنانچہ یہاں متقی
کی صفات میں یہ نہیں فرمایا کہ جو کچھ ہم دیتے ہیں اسے سب کا سب خرچ کر دیتا ہے متقی میں ابھی اس قدر
ایمانی طاقت نہیں جو نبی کی شان ہوتی ہے کہ وہ ہمارے ہادی کامل کی طرح گل کا گل دیا ہوا خدا کا خدا
کو دے دے۔ اسی لئے پہلے مختصر سا ٹیکس لگایا گیا تا کہ چاشنی چکھ کر زیادہ کے لئے طیار ہو جاوے۔
وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ ( البقرۃ : ۴) رزق سے مراد صرف مال نہیں بلکہ جو کچھ ان کو عطا
رزی ہوا۔ علم ، حکمت ، طبابت ۔ یہ سب کچھ رزق میں ہی شامل ہے۔ اس کو اسی میں سے خدا
کی راہ میں بھی خرچ کرنا ہے ۔
۔
انسان نے اس راہ میں بتدریج اور زینہ بزینہ ترقی کرنا ہے۔ تدریج کے ساتھ تعلم کی مکمل اگر انجیل کی طرح یہ تعلیم ہوتی کہ گال پر ایک طمانچہ کھا کر
دوسرے طمانچہ کے لئے گال آگے رکھ دی جاوے یا سب کچھ دے دیا جاوے تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا

کہ مسلمان بھی عیسائیوں کی طرح تعلیم کے ناممکن التعمیل ہونے کے باعث ثواب سے محروم رہتے ۔
لیکن قرآن تو حسب فطرت انسانی آہستہ آہستہ ترقی کراتا ہے۔ انجیل کی مثال تو اس لڑکے کی ہے جو
مکتب میں داخل ہوتے ہی بڑی مشکل مکتب کی کتاب پڑھنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
حکیم ہے۔ اس کی حکمت کا یہی تقاضا ہونا چاہیے تھا کہ تدریج کے ساتھ تعلیم کی تکمیل ہو۔
اس کے بعد متقی کے لئے فرمایا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ
وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرة : (۵) یعنی متقی وہ ہوتے ہیں جو پہلے نازل شدہ کتب پر اور تجھ پر جو
کتاب نازل ہوئی اس پر اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ امر بھی تکلف سے خالی نہیں ۔ ابھی تک
ایمان ایک محجوبیت کے رنگ میں ہے۔ متقی کی آنکھیں معرفت اور بصیرت کی نہیں۔ اس نے تقویٰ
سے شیطان کا مقابلہ کر کے ابھی ایک بات کو مان لیا ہے۔ یہی حال اس وقت ہماری جماعت کا ہے۔
انہوں نے بھی تقویٰ سے مانا تو ہے اور ابھی وہ نہیں جانتے کہ یہ جماعت کہاں تک نشو و نما الہی ہاتھوں
سے پانے والی ہے۔ سو یہ ایک ایمان ہے جو بالآخر فائدہ رساں ہوگا۔
یقین کا لفظ عام طور پر جب استعمال ہو تو اس سے مراد اس کا ادنی درجہ ہوتا ہے یعنی علم کے تین
مدارج میں سے ادنی درجہ کا علم یعنی علم الیقین ۔ اس درجہ پر اتقا والا ہوتا ہے مگر بعد اس کے عین الیقین
اور حق الیقین کا مرتبہ بھی تقویٰ کے مراحل طے کرنے کے بعد حاصل کر لیتا ہے۔
تقوی کوئی چھوٹی چیز نہیں۔ اس کے ذریعہ ان تمام شیطانوں کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے جو انسان کی
ہر ایک اندرونی طاقت وقوت پر غلبہ پائے ہوئے ہیں۔ یہ تمام قو تیں نفس امارہ کی حالت میں انسان
کے اندر شیطان ہیں اگر اصلاح نہ پائیں گی تو انسان کو غلام کر لیں گی ۔ علم و عقل ہی برے طور پر
استعمال ہو کر شیطان ہو جاتے ہیں۔ متقی کا کام ان کی اور ایسا ہی اور کل قومی کی تعدیل کرنا ہے۔
سچا مذہب انسانی قوی کا مربی ہوتا ہے ایساہی جولوگ انتظام، فغضب یا نکاح کو ہر حال میں برا جانتے ہیں وہ بھی صحیفہ قدرت
کے مخالف ہیں اور قومی انسانی کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ سچا مذہب وہی ہے جو انسانی قوی کا مربی ہو نہ کہ

ان کا استیصال کرے۔ رجولیت یا غضب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے فطرت انسانی میں رکھے گئے
ہیں ان کو چھوڑ نا خدا کا مقابلہ کرنا ہے جیسے تارک الدنیا ہونا یا راہب بن جانا ۔ یہ تمام حق العباد کو تلف
کرنے والے ہیں اگر یہ امر ایسا ہی ہوتا تو گویا اس خدا پر اعتراض ہے جس نے یہ قومی ہم میں پیدا
کئے ۔ سوالی تعلیمیں جو انجیل میں ہیں اور جن سے قوی کا استیصال لازم آتا ہے ضلا ضلالت تک پہنچاتی
ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو اس کی تعدیل کا حکم دیتا ہے ضائع کرنا پسند نہیں کرتا۔ جیسے فرمایا اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ
بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ ۔۔۔۔ الخ (النحل : ۹۱) عدل ایک ایسی چیز ہے جس سے سب کو فائدہ اٹھانا
چاہیے۔ مسیح کا یہ تعلیم دینا کہ اگر تو بری آنکھ سے دیکھے تو آنکھ نکال ڈال ۔ اس میں اور قوئی کا استیصال
ہے کیوں تعلیم ایسی نہ کی کہ تو غیر محرم عورت کو ہرگز نہ دیکھ ۔ اجازت دی کہ دیکھ تو ضرور لیکن زنا کی
آنکھ سے نہ دیکھ۔ دیکھنے سے تو ممانعت ہے ہی نہیں ۔ دیکھے گا تو ضرور، بعد دیکھنے کے دیکھنا چاہیے کہ
اس کے قومی پر کیا اثر ہوگا۔ کیوں نہ قرآن کی طرح آنکھ کو ٹھوکر والی چیز ہی کے دیکھنے سے روکا اور
آنکھ جیسی مفید اور قیمتی چیز کو ضائع کر دینے کا افسوس لگایا۔
آج کل پردہ پر حملے کئے جاتے ہیں لیکن یہ لوگ جانتے نہیں کہ اسلامی پردہ سے
اسلامی پردہ مراد زندان نہیں بلکہ ایک قسم کی روک ہے کہ غیر مرد اور عورت ایک دوسرے کو
نہ دیکھ سکے ۔ جب پردہ ہوگا ٹھوکر سے بچیں گے۔ ایک منصف مزاج کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں میں
جہاں غیر مرد و عورت اکٹھے بلا تامل اور بے محابا مل سکیں ، سیریں کریں کیونکر جذبات نفس سے
اضطراراً ٹھو کر نہ کھائیں گے۔ بسا اوقات سننے دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی قو میں غیر مرد، عورت کو ایک
مکان میں تنہا رہنے کو حالانکہ دروازہ بھی بند ہو کوئی عیب نہیں سمجھتیں ۔ یہ گو یا تہذیب ہے۔ ان ہی
بدنتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے ہی کی اجازت نہ دی جو کسی کی ٹھوکر کا
باعث ہوں۔ ایسے موقع میں یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح دو غیر محرم مرد و عورت جمع ہوں تیسرا ان
میں شیطان ہوتا ہے۔ ان نا پاک نتائج پر غور کرو جو یورپ اس خلیج الرسن تعلیم سے بھگت رہا ہے۔
بعض جگہ بالکل قابل شرم طوائفا نہ زندگی بسر کی جا رہی ہے یہ انہیں تعلیموں کا نتیجہ ہے۔ اگر کسی چیز

کو خیانت سے بچانا چاہتے ہو تو حفاظت کرو لیکن اگر حفاظت نہ کرو اور یہ سمجھ رکھو کہ بھلے مانس لوگ
ہیں تو یا د رکھو کہ ضرور وہ چیز تباہ ہوگی ۔ اسلامی تعلیم کیا پاک تعلیم ہے کہ جس نے مرد و عورت کو الگ وہ چیز تباہ ہو
رکھ کر ٹھوکر سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس سے یورپ نے آئے دن کی
خانہ جنگیاں اور خود کشیاں دیکھیں۔ بعض شریف عورتوں کا طوائفا نہ زندگی بسر کرنا ایک عملی نتیجہ اس
اجازت کا ہے جو غیر عورت کو دیکھنے کے لئے دی گئی ۔
اللہ تعالیٰ نے جس قدر قوی عطا فرمائے وہ ضائع انسانی قومی کی تعدیل اور جائز استعمال کرنے کے لیے نہیں دیئے گئے ان کی تعدیل
اور جائز استعمال کرنا ہی ان کی نشو و نما ہے۔ اس واسطے اسلام نے قوائے رجولیت یا آنکھ کے نکالنے کی تعلیم
نہیں دی بلکہ ان کا جائز استعمال اور تزکیہ نفس کرایا۔ جیسے فرما یا قد اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون:۲) اور ایسے
یہاں بھی کہا۔ متقی کی زندگی کا نقشہ کھینچ کر آخر میں بطور نتیجہ یہ کہا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة :٢)
یعنی وہ لوگ جو تقویٰ پر قدم مارتے ہیں ۔ ایمان بالغیب لاتے ہیں۔ نماز ڈگمگاتی ہے پھر اسے کھڑا
کرتے ہیں۔ خدا کے دیئے سے دیتے ہیں۔ باوجود خطرات نفس بلا سوچے گذشتہ اور موجودہ
کتاب اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور آخر کار وہ یقین تک پہنچ جاتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت
کے سر پر ہیں ۔ وہ ایک ایسی سڑک پر ہیں جو برابر آگے کو جا رہی ہے اور جس سے آدمی فلاح تک
پہنچتا ہے۔ پس یہی لوگ فلاح یاب ہیں جو منزل مقصود تک پہنچ جاویں گے اور راہ کے خطرات سے
نجات پا چکے ہیں۔ اس لئے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ نے ہم کو تقوی کی تعلیم کر کے ایک ایسی کتاب ہم
کو عنایت کی جس میں تقویٰ کے وصایا بھی دیئے ۔
نہیں۔
سو ہماری جماعت یہ غم کل دنیوی غموں سے بڑھ کر اپنی جان پر لگائیں کہ ان میں تقویٰ ہے یا
اپنی زندگی غربت اور مسکینی میں بسر کرو اہل تقویٰ کے لئے یہ شرط تھی کہ وہ غربت اور مسکینی میں اپنی زندگی بسر کرے۔

یہ ایک تقویٰ کی شاخ ہے جس کے ذریعہ ہمیں غضب نا جائز کا مقابلہ کرنا ہے۔ بڑے بڑے عارف
اور صدیقوں کے لئے آخری اور کڑی منزل غضب سے ہی بچنا ہے۔ عجب و پندار غضب سے پیدا
ہوتا ہے اور ایسا ہی کبھی خود غضب عجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ غضب اس وقت ہوگا جب
انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ میری جماعت والے آپس میں ایک
دوسرے کو چھوٹا یا بڑا سمجھیں یا ایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں ۔ خدا جانتا ہے کہ
بڑا کون ہے یا چھوٹا کون ہے۔ یہ ایک قسم کی تحقیر ہے اور جس کے اندر حقارت ہے ڈر ہے کہ یہ
حقارت بیچ کی طرح بڑھے اور اس کی ہلاکت کا باعث ہو جاوے۔ بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے
ادب سے پیش آتے ہیں۔ لیکن بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے، اس کی دل جوئی
کرے، اس کی بات کی عزت کرے ، کوئی چڑ کی بات منہ پر نہ لاوے کہ جس سے دکھ پہنچے ۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ ۚ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ
فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ (الحجرات : ۱۲) تم ایک دوسرے کے چڑ کے نام نہ ڈالو ۔ یہ فعل فساق و فجار کا
ہے۔ جو شخص کسی کو چڑاتا ہے وہ نہ مرے گا جب تک وہ خود اسی طرح مبتلا نہ ہو گا۔ اپنے بھائیوں کو
حقیر نہ سمجھو۔ جب گل ایک ہی چشمہ سے پانی پیتے ہو تو کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی
پینا ہے ۔ مکرم و معظم کوئی دنیاوی اصولوں سے نہیں ہو سکتا ۔ خدا کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات : ۱۴)
یہ جو خلف ذاتی ہیں یہ کوئی وجہ شرفت خدا تعالی یہ جو مختلف ذاتیں ہیں یہ کوئی وجہ شرافت نہیں۔ خدا تعالیٰ نے محض عرف کے
ذاتوں کا امتیاز لئے یہ ذاتیں بنائیں اور آج کل تو صرف بعد چار پشتوں کےحقیقی پتہ لگانای
مشکل ہے۔ متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے۔ جب اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا کہ
میرے نزدیک ذات کوئی سند نہیں حقیقی مکرمت اور عظمت کا باعث فقط تقوی ہے۔
سیمی
متقی متقی کون ہیں؟ خدا کے کام سے پیا جاتا ہے کہ شیوہ ہوتے ہیں جعلی اورسینی سے چلتے
ہیں۔ وہ مغرورا نہ گفتگو نہیں کرتے۔ ان کی گفتگو ایسی ہوتی ہے جیسے چھوٹا بڑے

سے گفتگو کرے۔ ہم کو ہر حال میں وہ کرنا چاہیے جس سے ہماری فلاح ہو۔ اللہ تعالیٰ کسی کا اجارہ دار
نہیں وہ خالص تقوی کو چاہتا ہے جو تقویٰ کرے گا وہ مقام اعلیٰ کو پہنچے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
یا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کسی وراثت سے تو عزت نہیں پائی ۔ گو ہمارا ایمان ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والد ماجد عبد اللہ مشرک نہ تھے لیکن اس نے نبوت تو نہیں دی ۔ یہ تو
فضل الہی تھا ان صدقوں کے باعث جو ان کی فطرت میں تھے۔ یہی فضل کے محرک تھے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام جو ابو الا نبیاء تھے انہوں نے اپنے صدق و تقوی سے ہی بیٹے کو قربان کرنے
میں دریغ نہ کیا۔ خود آگ میں ڈالے گئے ۔ ہمارے سید و مولی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہی صدق و وفاد دیکھئے ! آپ نے ہر ایک قسم کی بد تحریک کا مقابلہ کیا۔ طرح طرح کے مصائب و تکالیف
اٹھائے لیکن پروا نہ کی ۔ یہی صدق و وفا تھا جس کے باعث اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ۔ اسی لئے تو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّ اللهَ وَ مَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا (الاحزاب : ۵۷) ترجمہ ۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے تمام فرشتے رسول پر درود بھیجتے ہیں ۔
اے ایمان والو! تم درود و سلام بھیجو نبی پر ۔
اس آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اکرم کے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی تعریف یا
اوصاف کی تحدید کرنے کے لئے کوئی لفظ خاص نہ فرمایا۔ لفظ تو مل سکتے تھے لیکن خود استعمال نہ کئے یعنی
آپ کے اعمال صالحہ کی تعریف تحدید سے بیرون تھی۔ اس قسم کی آیت کسی اور نبی کی شان میں استعمال نہ کی۔
آپ کی روح میں وہ صدق وصفا تھا اور آپ کے اعمال خدا کی نگاہ میں اس قدر پسندیدہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمیشہ کے لئے یہ حکم دیا کہ آئندہ لوگ شکر گزاری کے طور پر درود بھیجیں۔ ان کی ہمت وصدق وہ تھا کہ اگر ہم
اوپر یا نیچے نگاہ کریں تو اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ خود مسیح کے وقت کو دیکھ لیا جاوے کہ ان کی ہمت یا روحانی
صدق وصفا کا کہاں تک اثر ان کے پیروؤں پر ہوا۔ ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ایک بد روش کو درست کرنا
کس قدر مشکل ہے۔ عادات راسخہ کا گنوانا کیسا محالات سے ہے لیکن ہمارے مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے تو ہزاروں انسانوں کو درست کیا جو حیوانوں سے بدتر تھے ۔ بعض ماؤں اور بہنوں میں حیوانات کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی